Surat Marium

Surah: 19

Verse: 5

سورة مريم

وَ اِنِّیۡ خِفۡتُ الۡمَوَالِیَ مِنۡ وَّرَآءِیۡ وَ کَانَتِ امۡرَاَتِیۡ عَاقِرًا فَہَبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ وَلِیًّا ۙ﴿۵﴾

And indeed, I fear the successors after me, and my wife has been barren, so give me from Yourself an heir

مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے وارث عطا فرما ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
خِفۡتُ
میں ڈرتا ہوں
الۡمَوَالِیَ
وارثوں سے
مِنۡ وَّرَآءِیۡ
پیچھے اپنے
وَکَانَتِ
اور ہے
امۡرَاَتِیۡ
بیوی میری
عَاقِرًا
بانجھ
فَہَبۡ
پس عطا کر
لِیۡ
مجھے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
وَلِیًّا
ایک وارث
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور یقیناًمیں
خِفۡتُ
میں خوف رکھتا ہوں
الۡمَوَالِیَ
اپنے رشتے داروں سے
مِنۡ وَّرَآءِیۡ
اپنے پیچھے
وَکَانَتِ
اور(شروع سے) ہے
امۡرَاَتِیۡ
بیوی میری
عَاقِرًا
بانجھ
فَہَبۡ
سو آپ عطا فرمائے
لِیۡ
میرے لیے
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
وَلِیًّا
ایک وارث
Translated by

Juna Garhi

And indeed, I fear the successors after me, and my wife has been barren, so give me from Yourself an heir

مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے وارث عطا فرما ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں (کی برائیوں سے) ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو اپنی جناب سے مجھے ایک وارث عطا فرما

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینامیں اپنے پیچھے اپنے رشتے داروں سے خوف رکھتاہوں اورشروع سے میری بیوی بانجھ ہے،سوآپ مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرمائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And I fear (my) kins after me, and my wife is barren, so bless me with an heir, from Your own side,

اور میں ڈرتا ہوں بھائی بندوں سے اپنے پیچھے اور عورت میری بانجھ ہے سو بخش تو مجھ کو اپنے پاس سے ایک کام اٹھانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مجھے اندیشہ ہے اپنے بھائی بندوں سے اپنے بعد اور میری بیوی بانجھ ہے تو تو مجھے خاص اپنے پاس سے ایک ولی عطا کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I fear evil from my kinsmen after I am gone; and my wife is barren, so grant me an heir out of Your special grace,

مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے 3 ، اور میری بیوی بانجھ ہے ۔ تو مجھے اپنے فضل خاص سے ایک وارث عطا کر دے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مجھے اپنے بعد اپنے چچازاد بھائیوں کا اندیشہ لگا ہوا ہے ۔ ( ٢ ) اور میری بیوی بانجھ ہے ، لہذا آپ خاص اپنے پاس سے مجھے ایک ایسا وارث عطا کردیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مجھے اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے اندیشہ ہے 2 اور میری بی بی بانجھ ہے 3 تو اپنے کرم سے مجھے ایک فرزند عطا فرما

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا میں اپنے بعد اپنے رشتہ داروں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے پس آپ مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا میں اپنے بعد اپنے رشتہ داروں سے اندیشہ رکھتا ہوں۔ میری بیوی بانجھ ہے۔ مجھے اپنی رحمت سے ایک وارث عطا فرما

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily I fear my kindred after me, and my wife hath been barren; so bestow on me from before Thee an heir.

اور میں اپنے بعد (اپنے) رشتہ داروں کی طرف سے اندیشہ رکھتا ہوں ۔ اور میری بیوی بانجھ ہے سوتوہی مجھے (خاص) اپنے پاس سے وارث دے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں کی طرف سے اندیشہ رکھتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو تُو اپنے پاس سے مجھے ایک وارث بخش ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میں اپنے بعد اپنے رشتے داروں ( کی طرف ) سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے پس آپ مجھے اپنے پاس سے ایک وارث ( بیٹا ) عطا فرمادیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور میں اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے۔ تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میں ڈرتا ہوں اپنے پیچھے اپنے رشتہ داروں سے اور میری بیوی بانجھ ہے پس تو اے میرے مالک ! مجھے اپنے یہاں سے ایک ایسا جانشین عطا فرما دے

Translated by

Noor ul Amin

میں اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں سے ڈرتاہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تواپنی جناب سے مجھے ایک وارث عطا فرما

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مجھے اپنے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے ( ف٦ ) اور میری عورت بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے کوئی ایسا دے ڈال جو میرا کام اٹھائے ( ف۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں اپنے ( رخصت ہوجانے کے ) بعد ( بے دین ) رشتہ داروں سے ڈرتا ہوں ( کہ وہ دین کی نعمت ضائع نہ کر بیٹھیں ) اور میری بیوی ( بھی ) بانجھ ہے سو تو مجھے اپنی ( خاص ) بارگاہ سے ایک وارث ( فرزند ) عطا فرما

Translated by

Hussain Najfi

اور میں اپنے بعد بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں ۔ اور میری بیوی بانجھ ہے سو تو ہی مجھے ( خاص ) اپنے پاس سے ایک وارث عطا کر ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Now I fear (what) my relatives (and colleagues) (will do) after me: but my wife is barren: so give me an heir as from Thyself,-

Translated by

Muhammad Sarwar

I am afraid of what my kinsmen will do after (my death) and my wife is barren. Lord, grant me a son

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And verily, I fear Mawali after me, and my wife is barren. So give me from Yourself an heir."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely I fear my cousins after me, and my wife is barren, therefore grant me from Thyself an heir,

Translated by

William Pickthall

Lo! I fear my kinsfolk after me, since my wife is barren. Oh, give me from Thy presence a successor

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुझे अपने पीछे अपने भाई-बन्धुओं की ओर से भय है और मेरी पत्नी बाँझ है। अतः तू मुझे अपने पास से एक उत्ताराधिकारी प्रदान कर,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میں اپنے بعد (اپنے) رشتہ داروں (کی طرف) سے اندیشہ رکھتا ہوں اور میری بی بی بانجھ ہے (سو اس صورت میں) آپ مجھ کو خاص اپنے پاس سے ایک ایسا وارث (یعنی بیٹا) دے دیجیئے کہ وہ (میرے علوم خاصہ میں) میرا وارث بنے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” مجھے اپنے بعد اپنے وارثوں کی کوتاہیوں کا ڈر لگتا ہے میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے کرم سے ایک وارث عطا فرما (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے اور میری بیوی بانجھ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ مجھے اپنے بعد اپنے رشتہ داروں سے اندیشہ ہے اور میری بیوی بانجھ ہے سو آپ مجھے اپنے پاس سے ایک ولی عطا فرما دیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میں ڈرتا ہوں بھائی بندوں سے اپنے پیچھے اور عورت میری بانجھ ہے سو بخش تو مجھ کو اپنے پاس سے ایک کام اٹھانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں اپنے بعد اپنے رشتہ داروں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے سو تو مجھ کو اپنے پاس سے ایک ایسا وارث عطا کر۔