Surat Marium

Surah: 19

Verse: 59

سورة مريم

فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ خَلۡفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوۃَ وَ اتَّبَعُوا الشَّہَوٰتِ فَسَوۡفَ یَلۡقَوۡنَ غَیًّا ﴿ۙ۵۹﴾

But there came after them successors who neglected prayer and pursued desires; so they are going to meet evil -

پھر ان کے بعد ایسے نہ خلف پیدا ہوئے کہ انہوں نے نماز ضائع کر دی اور نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے سو ان کا نقصان ان کے آگے آئے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَخَلَفَ
تو پیچھے آئے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد
خَلۡفٌ
برے جانشین
اَضَاعُوا
جنہوں نے ضائع کر دی
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَ اتَّبَعُوا
اور انہوں نے پیروی کی
الشَّہَوٰتِ
خواہشات کی
فَسَوۡفَ
تو عنقریب
یَلۡقَوۡنَ
وہ جا ملیں گے
غَیًّا
گمراہی /ہلاکت کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَخَلَفَ
پھر انکی جگہ آئے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
انکے بعد
خَلۡفٌ
جانشین
اَضَاعُوا
ضائع کیا جنھوں نے
الصَّلٰوۃَ
نماز کو
وَ اتَّبَعُوا
اور پیچھے لگ گئے
الشَّہَوٰتِ
خواہشات نفس کے
فَسَوۡفَ
تو جلد ہی
یَلۡقَوۡنَ
وہ ملیں گے
غَیًّا
گمراہی کو
Translated by

Juna Garhi

But there came after them successors who neglected prayer and pursued desires; so they are going to meet evil -

پھر ان کے بعد ایسے نہ خلف پیدا ہوئے کہ انہوں نے نماز ضائع کر دی اور نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے سو ان کا نقصان ان کے آگے آئے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ان کے بعد ان کی نالائق اولاد ان کی جانشین بنی جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور اپنی خواہشات کے پیچھے لگ گئے۔ وہ عنقریب گمراہی کے انجام ۔ سے دوچار ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراُن کے بعدایسے جانشین اُن کی جگہ آئے جنہوں نے نمازکوضائع کیا اور خواہشاتِ نفس کے پیچھے لگ گئے،تو جلدہی وہ گمراہی کوملیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then came after them the successors who ruined Salah and pursued desires. So they will soon face (the outcome of their) perversion,

پھر ان کی جگہ آئے ناخلف کھو بیٹھے نماز اور پیچھے پڑگئے مزوں کے سو آگے دیکھ لیں گے گمراہی کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جانشین ہوئے ان کے بعد نا خلف لوگ انہوں نے نماز کو ضائع کردیا اور خواہشات کی پیروی کی تو عنقریب وہ ملیں گے گمراہی سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They were succeeded by a people who neglected the Prayers and pursued their lusts. They shall presently meet with their doom,

پھر ان کے بعد وہ ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا 35 اور خواہشات نفس کی پیروی کی ، 36 پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو برباد کیا ، اور اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے چلے ۔ چنانچہ ان کی گمراہی بہت جلد ان کے سامنے آجائے گی ۔ ( ٣٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان کے بعد ایسے نالائق پیدا ہوئے جنہوں نے 13 نے نماز کو تو گنوا دیا اور (دنیا کے) مزوں میں لگ گئے تو ان کی گمراہی ضرور ان کے سامنے آئے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ان کے بعد (بعض) ایسے ناخلف جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو برباد کیا اور خواہشات (نفسانی) کی پیروی کی۔ پس یہ لوگ عنقریب خرابی دیکھیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ان کے بعد چند ناخلف جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو برباد کیا اور خواہشات نفس کے پیچھے لگ گئے۔ بہت جلد ان کو گمراہی کی سزا ملے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان کے بعد چند ناخلف ان کے جانشیں ہوئے جنہوں نے نماز کو (چھوڑ دیا گویا اسے) کھو دیا۔ اور خواہشات نفسانی کے پیچھے لگ گئے۔ سو عنقریب ان کو گمراہی (کی سزا) ملے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then there succeeded to them a posterity who neglected the prayers and followed lusts; so presently they shall meet with perdition. *Chapter: 19

پھر ان کے بعد (بعض ایسے) ناخلف جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو برباد کیا اور خواہشات کی پیروی کی سو وہ عنقریب خرابی سے دو چار ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ان کے بعد ان کے ایسے جانشین اٹھے ، جنہوں نے نماز ضائع کردی اور خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے تو یہ لوگ عنقریب اپنی گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان کے بعد چند اسے نا اہل لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفسانی کی پیروی کی ، سو عنقریب یہ لوگ ( آخرت میں ) خرابی پائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان کے بعد چند ناخلف ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کردیا، ( گویا اسے کھو دیا) اور خواہشات نفسانی کے پیچھے لگ گئے، سو عنقریب ان کو گمراہی کی سزا ملے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ان کے بعد ان کے ایسے ناخلف جانشین ہوئے جنہوں نے ضائع کردیا نماز کو، اور وہ پیچھے لگ گئے اپنی خواہشات کے، سو وہ پا کر رہیں گے انجام اپنی گمراہی کا،

Translated by

Noor ul Amin

پھران کے بعدان کی نالائق اولادان کی جانشین بنی جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے وہ عنقریب گمراہی کے انجام سے دو چار ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے ( ف۱۰۱ ) جنہوں نے نمازیں گنوائیں اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے ( ف۱۰۲ ) تو عنقریب وہ دوزخ میں غی کا جنگل پائیں گے ( ف۱۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان کے بعد وہ ناخلف جانشین ہوئے جنہوں نے نمازیں ضائع کردیں اور خواہشاتِ ( نفسانی ) کے پیرو ہوگئے تو عنقریب وہ آخرت کے عذاب ( دوزخ کی وادئ غی ) سے دوچار ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ان کے بعد کچھ وہ ناخلف ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور خواہشات کی پیروی کی پس وہ عنقریب گمراہی ( کے انجام ) سے دوچار ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But after them there followed a posterity who missed prayers and followed after lusts soon, then, will they face Destruction,-

Translated by

Muhammad Sarwar

They were succeeded by a generation who neglected their prayers and followed their worldly desires. They will certainly be lost,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, there has succeeded them a posterity who have lost the Salah and have followed lusts. So they will meet Ghaiy.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But there came after them an evil generation, who neglected prayers and followed and sensual desires, so they win meet perdition,

Translated by

William Pickthall

Now there hath succeeded them a later generation whom have ruined worship and have followed lusts. But they will meet deception.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उन के पश्चात ऐसे बुरे लोग उन के उत्तराधिकारी हुए, जिन्होंने नमाज़ को गँवाया और मन की इच्छाओं के पीछे पड़े। अतः जल्द ही वे गुमराही (के परिणाम) से दोचार होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان کے بعد (بعضے) ایسے ناخلف پیدا ہوئے جنہوں نے نماز کو برباد کیا اور (نفسانی ناجائز) خواہشوں کی پیروی کی (5) سو یہ لوگ عنقریب (آخرت میں) خرابی دیکھیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ان کے بعد ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز ضائع کی اور خواہشات نفس کی پیروی کی۔ جلد ہی وہ گمراہی کے انجام کو پائیں گے۔ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ان کے بعد وہ نا خلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات نفس کی پیروی کی ‘ پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دو چار ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ان کے بعد ایسے ناخلف آگئے جنھوں نے نماز کو ضائع کردیا اور خواہشوں کے پیچھے لگ گئے سو یہ لوگ عنقریب خرابی دیکھیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ان کی جگہ آئے ناخلف کھو بیٹھے نماز اور پیچھے پڑگئے مزوں کے سو آگے دیکھ لیں گے گمراہی کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان حضرات مذکورین کے بعض بعض ایسے ناخلف پیدا ہوئے کہ جنہوں نے نمازوں کو برباد کیا اور نفسانی خواہشات کیپ یروی کی تو ایسے لوگ عنقریب اپنی گمراہی کا پھل پائیں گے۔