Surat Marium

Surah: 19

Verse: 62

سورة مريم

لَا یَسۡمَعُوۡنَ فِیۡہَا لَغۡوًا اِلَّا سَلٰمًا ؕ وَ لَہُمۡ رِزۡقُہُمۡ فِیۡہَا بُکۡرَۃً وَّ عَشِیًّا ﴿۶۲﴾

They will not hear therein any ill speech - only [greetings of] peace - and they will have their provision therein, morning and afternoon.

وہ لوگ وہاں کوئی لغو بات نہ سنیں گے صرف سلام ہی سلام سنیں گے ان کے لئے وہاں صبح شام ان کا رزق ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَسۡمَعُوۡنَ
نہ وہ سنیں گے
فِیۡہَا
اس میں
لَغۡوًا
کوئی لغو
اِلَّا
سوائے
سَلٰمًا
سلام کے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
رِزۡقُہُمۡ
ان کا رزق(ہو گا)
فِیۡہَا
اس میں
بُکۡرَۃً
صبح
وَّعَشِیًّا
اور شام
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَسۡمَعُوۡنَ
نہیں وہ سنیں گے
فِیۡہَا
اس میں
لَغۡوًا
کو ئی لغو بات
اِلَّا
سوائے
سَلٰمًا
سلام کے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
رِزۡقُہُمۡ
رزق ان کا
فِیۡہَا
اس میں
بُکۡرَۃً
صبح
وَّعَشِیًّا
اور شام
Translated by

Juna Garhi

They will not hear therein any ill speech - only [greetings of] peace - and they will have their provision therein, morning and afternoon.

وہ لوگ وہاں کوئی لغو بات نہ سنیں گے صرف سلام ہی سلام سنیں گے ان کے لئے وہاں صبح شام ان کا رزق ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس جنت میں وہ امن اور سلامتی کی باتوں کے علاوہ کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے اور وہاں انھیں صبح و شام ان کا رزق ملتا رہے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس میں وہ سلام کے سوا کوئی لغو بات نہ سنیں گے اوراُن کے لئے اس میں صبح وشام اُن کارزق ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will not hear anything absurd therein but a word of peace, and there they will have their provision at morn and eve.

نہ سنیں گے وہاں بک بک سوائے سلام اور ان کے لئے ہے ان کی روزی وہاں صبح اور شام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ نہیں سنیں گے اس میں کوئی لغوبات مگر صرف سلام اور ان کے لیے ان کا رزق ہوگا اس میں صبح اور شام

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall not hear in it anything vain; they shall hear only what is good; and they shall have their provision in it, morning and evening.

وہاں وہ کوئی بے ہودہ بات نہ سنیں گے ، جو کچھ بھی سنیں گے ٹھیک ہی سنیں گے ۔ 38 اور ان کا رزق انہیں پیہم صبح و شام ملتا رہے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اس میں سلامتی کی باتوں کے سوا کوئی لغو بات نہیں سنیں گے ۔ اور وہاں ان کا رزق انہیں صبح و شام ملا کرے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہاں کوئی بیہودہ بات سننے میں نہ آئیگی البتہ سلام (کی آواز) سنتے رہیں گے اور وہاں ان کو صبح شام کھانا ملتا رہے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس میں کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے ، صرف سلام سنیں گے اور وہاں ان کو صبح اور شام ان کا کھانا ملا کرے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(وہ ان جنتوں میں) سلام کے سوا کوئی بےہودہ بات نہ سنیں گے اور ان کو صبح و شام رزق دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They shall not hear therein any vain word, but they shall hear only peace; and therein they shall have their provision morning and evening. *Chapter: 19

اس (جنت) میں وہ کوئی فضول بات نہ سنیں گے۔ ہاں البتہ سلام (کی آوازیں سنیں گے) اور انہیں اس میں ان کا کھانا صبح وشام (ملتا رہے گا) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس میں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے ۔ بس تحیت ہی تحیت ہوگی ۔ اس میں صبح وشام ان کا رزق مہیا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ اس میں ’’سلام‘‘ کے علاوہ کوئی فضول بات نہ سنیں گے اور ان لیے اس میں صبح و شام ان کا کھانا ( تیار ) ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے اور ان کے لیے صبح و شام کا کھانا تیار ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہاں یہ خوش نصیب کوئی بےہودہ بات نہ سننے پائیں گے۔ بجز سلامتی کی دلنواز صداؤں کے اور وہاں ان کو ان کا رزق صبح و شام ملتا رہے گا۔

Translated by

Noor ul Amin

اس جنت میں وہ لوگ کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے صرف ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے سنیں گے اور وہاں انہیں صبح وشام ان کارزق ملتارہیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ اس میں کوئی بیکار بات نہ سنیں گے مگر سلام ( ف۱۰۷ ) اور انھیں اس میں ان کا رزق ہے صبح و شام ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اس میں کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے مگر ( ہر طرف سے ) سلام ( سنائی دے گا ) ، ان کے لئے ان کا رزق اس میں صبح و شام ( میسر ) ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہاں سلامتی کی صداؤں کے سوا کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے اور ان کا مقررہ رزق انہیں صبح و شام ملتا رہے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will not there hear any vain discourse, but only salutations of Peace: And they will have therein their sustenance, morning and evening.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will not hear therein any meaningless words. They will be greeted (by the angels) with "Peace be with you," and they will receive their sustenance both in the mornings and evenings.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They shall not hear therein any Laghw, but only Salam. And they will have therein their sustenance, morning and afternoon.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall not hear therein any vain discourse, but only: Peace, and they shall have their sustenance therein morning and evening.

Translated by

William Pickthall

They hear therein no idle talk, but only Peace; and therein they have food for morn and evening.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वहाँ वे 'सलाम' के सिवा कोई व्यर्थ बात नहीं सुनेंगे। उन की रोज़ी उन्हें वहाँ प्रातः और सन्ध्या समय प्राप्त होती रहेगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس (جنت) میں وہ لوگ کوئی فضول بات نہ سننے پاویں گے بجز سلام کے اور ان کو ان کا کھانا صبح و شام ملا کرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہیں سنیں گے جو کچھ سنیں گے اچھی بات سنیں گے اور ان کا رزق ان کو صبح وشام ملتا رہے گا۔ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہاں وہ کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے ‘ جو کچھ بھی سنیں گے ‘ ٹھیک ہی سنیں گے اور ان کا رزق انہیں پہیم صبح و شام ملتا رہے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اس میں سلام کے علاوہ کوئی لغو بات نہیں سنیں گے اور ان کا رزق انھیں جنت میں صبح شام ملا کرے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہ سنیں گے وہاں بک بک سوائے سلام اور ان کے لئے ہے ان کی روزی وہاں صبح اور شام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ اس جنت میں سوائے سلام کے اور کوئی لغو و بےہودہ بات نہیں سنیں گے اور ان کو ان کی روزی اس جنت میں صبح و شام ملا کرے گی۔