Surat Marium

Surah: 19

Verse: 69

سورة مريم

ثُمَّ لَنَنۡزِعَنَّ مِنۡ کُلِّ شِیۡعَۃٍ اَیُّہُمۡ اَشَدُّ عَلَی الرَّحۡمٰنِ عِتِیًّا ﴿ۚ۶۹﴾

Then We will surely extract from every sect those of them who were worst against the Most Merciful in insolence.

ہم پھر ہر ہر گروہ سے انہیں الگ نکال کھڑا کریں گے جو اللہ رحمٰن سے بہت اکڑے اکڑے پھرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
لَنَنۡزِعَنَّ
البتہ ہم ضرور کھینچ لیں گے
مِنۡ کُلِّ شِیۡعَۃٍ
ہر گروہ میں سے
اَیُّہُمۡ
جو بھی ان میں سے
اَشَدُّ
زیادہ سخت تھا
عَلَی الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے(مقابلے) پر
عِتِیًّا
سرکشی میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
لَنَنۡزِعَنَّ
ہم ضرور کھینچ نکا لیں گے
مِنۡ کُلِّ شِیۡعَۃٍ
ہر گروہ میں سے
اَیُّہُمۡ
جو ان میں سے
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہے
عَلَی
مقابلے میں
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
عِتِیًّا
سرکش
Translated by

Juna Garhi

Then We will surely extract from every sect those of them who were worst against the Most Merciful in insolence.

ہم پھر ہر ہر گروہ سے انہیں الگ نکال کھڑا کریں گے جو اللہ رحمٰن سے بہت اکڑے اکڑے پھرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہر گروہ میں سے ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ پر سخت سرکش بنے ہوئے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہم ہرگروہ میں سے ضرور کھینچ نکالیں گے جو اُن میں سے رحمان کے مقابلے میں زیادہ سرکش ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We will certainly draw out, from every group, those who are more rebellious against the Rahman (All-Merciful).

پھر جدا کرلیں گے ہم ہر ایک فرقہ میں سے جونسا ان میں سے سخت رکھتا تھا رحمن سے اکڑ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم ضرور چھانٹ کر نکال لیں گے ہر گروہ میں سے ہر اس شخص کو جو ان میں سب سے زیادہ سخت تھا رحمن کے خلاف سرکشی میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and then We will draw aside from each party those who were most rebellious against the Most Compassionate Lord,

پھر ہر گروہ میں سے ہر اس شخص کو چھانٹ لیں گے جو رحمان کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہوا تھا ، 43

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ان کے ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو کھیچ نکالیں گے جو خدائے رحمن کے ساتھ سرکشی کرنے میں زیادہ سخت تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہر جماعت میں سے ہم اس کو الگ کرلیں گے جو خدا کے مقابلہ پر بہت دلیر تھا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہر گروہ سے پرور ایسے لوگوں کو الگ کرلیں گے جو رحمن سے سخت سرکشی کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم ہر ایک فرقے میں سے اس کو جدا کرلیں گے جو رحمٰن سے سخت اکڑ رکھتا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو خدا سے سخت سرکشی کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter, We shall surely draw aside, from each sect, whichever of them against the Compassionate were most in excess. *Chapter: 19

پھر ہم ہر گروہ میں سے ان کو جداکر لیں گے جو خدائے رحمن سے سرکشی میں سب سے بڑھے ہوئے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو چھانٹ کر الگ کریں گے ، جو خدائے رحمٰن سے سب سے زیادہ سرکشی کرنے والے رہے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم ہر جماعت میں سے ضرور بالضرور ایسے لوگوں کو الگ کرلیں گے جو ان میں سب سے بڑھ کر رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے نافرمان تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو اللہ سے سخت سرکشی کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم چھانٹ کر نکال لائیں گے ہر گروہ میں سے ہر ایسے شخص کو جو خدائے رحمان کے مقابلے میں سب سے زیادہ سرکش بنا ہوا تھا

Translated by

Noor ul Amin

پھرہرگروہ میں ایسے لوگوں کو جداکریں گےجو اللہ تعالیٰ سے سرکشی میں زیادہ تیزتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم ( ف۱۱۷ ) ہر گروہ سے نکالیں گے جو ان میں رحمن پر سب سے زیادہ بےباک ہوگا ( ف۱۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم ہر گروہ سے ایسے شخص کو ضرور چن کر نکال لیں گے جو ان میں سے ( خدائے ) رحمان پر سب سے زیادہ نافرمان و سرکش ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم ہر گروہ میں سے اس شخص کو جدا کریں گے جو خدائے رحمن کے مقابلہ میں زیادہ سرکش تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then shall We certainly drag out from every sect all those who were worst in obstinate rebellion against (Allah) Most Gracious.

Translated by

Muhammad Sarwar

Then We will separate from every group those who were strongly rebellious against the Beneficent God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then indeed We shall drag out from every sect all those who were worst in obstinate rebellion against the Most Gracious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We will most certainly draw forth from every sect of them him who is most exorbitantly rebellious against the Beneficent Allah.

Translated by

William Pickthall

Then We shall pluck out from every sect whichever of them was most stubborn in rebellion to the Beneficent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर प्रत्येक गिरोह में से हम अवश्य ही उसे छाँटकर अलग करेंगे जो उन में से रहमान (कृपाशील प्रभु) के मुक़ाबले में सबसे बढ़कर सरकश रहा होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان (کفار کے) ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو جدا کریں گے جو ان میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے سرکشی کیا کرتا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ہر گروہ سے ہر اس شخص کو الگ کرلیں گے جو رحمان کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہوا تھا۔ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہر گروہ میں سے ہر اس شخص کو چھانٹ لیں گے جو رحمن کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہوا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم ہر جماعت میں ان کو علیحدہ کردیں گے (جنھوں نے آپس میں ایک دوسرے کی مدد کی) جو رحمن کے مقابلہ میں بہت سخت سرکشی اختیار کیے ہوئے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جدا کرلیں گے ہم ہر ایک فرقہ میں سے جونسا ان میں سے سخت رکھتا تھا رحمان سے اکڑ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو ان میں سب سے زیادہ رحمان سے سرکشی کیا کرتے تھے