Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
أَزَّ |
يَؤُزُّ |
اُزَّ/اُوْزُزْ |
آزّ |
مَأْزُوْز |
اَزّ/اَزِيْر |
آیت کریمہ: (تَؤُزُّہُمۡ اَزًّا) (۱۹:۸۳) کے معنی ہیں کہ وہ ان کو برانگیختہ کرتے رہتے ہیں یہ اَزَّتِ الْقِدْر سے ہے جس کے معنی ہیں: ہنڈیا میں جوش اور ابال آگیا (اسی مناسبت سے ورغلانا یا ابھارنا کے معنی میں استعمال ہوتا ہے) ایک روایت میں ہے: (۷) اَنَّہٗ عَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ کَانَ یُصَلِّیْ وَلِجَوفِہٖ اَزِیْزٌ کا زِیْرِ الْمِرْجَلِ کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نماز پڑھتے تو آپ کے اندرون سے ہنڈیا کے کھدکھدانے کی (طرح رونے کی) آواز آتی۔ اَزَّہٗ اس کو بھڑکایا اور جھنجھوڑا۔ یہ ھَذَّہٗ سے ابلغ ہے۔
Surah:19Verse:83 |
ابھارتے ہیں ان کو
inciting them
|