Surat Marium

Surah: 19

Verse: 93

سورة مريم

اِنۡ کُلُّ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا ﴿ؕ۹۳﴾

There is no one in the heavens and earth but that he comes to the Most Merciful as a servant.

آسمان و زمین میں جو بھی ہیں سب کے سب اللہ کے غلام بن کر ہی آنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ کُلُّ
نہیں ہے کوئی بھی
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
اِلَّاۤ
مگر
اٰتِی
آنے والا ہے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے(پاس)
عَبۡدًا
بندہ بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
نہیں ہے
کُلُّ
کوئی/ہر ایک
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمان میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
اِلَّاۤ
مگر
اٰتِی
آنے والا ہے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے پاس
عَبۡدًا
غلام بن کر
Translated by

Juna Garhi

There is no one in the heavens and earth but that he comes to the Most Merciful as a servant.

آسمان و زمین میں جو بھی ہیں سب کے سب اللہ کے غلام بن کر ہی آنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمان اور زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ سب رحمن کے حضور غلام بن کر آئیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آسمان اورزمین میں جو کوئی بھی ہے، رحمن کے پاس غلام بن کرہی آنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is none in the heavens and the earth, but bound to come to the Rahman (All-Merciful) as a salve.

کوئی نہیں آسمان اور زمین میں جو نہ آئے رحمن کا بندہ ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں ہے کوئی آسمانوں اور زمین میں مگر وہ آئے گا رحمن کے حضور بندے کی حیثیت سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no one in the heavens and the earth but he shall come to the Most Compassionate Lord as His servant.

زمین اور آسمانوں کے اندر جو بھی ہیں سب اس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین میں جتنے لوگ ہیں ، ان میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو خدائے رحمن کے حضور بندہ بن کر نہ آئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں (آدمی اور جن اور فرشتے اور جانور اور روحیں) سب اس کے سامنے غلام 8 (بندہ ناچیز) بن کر حاضر ہوگنے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو کوئی بھی آسمانوں یا زمین میں ہے سب رحمن کے روبرو بندے (غلام) ہو کر حاضر ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آسمانوں اور زمین میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو (قیامت کے دن) اس کا بندہ بن کر حاضر نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

None there is in the heavens and the earth but must come unto the Compassionate as a bondman. *Chapter: 19

جتنے جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدائے رحمن کے روبرو عبد کی حیثیت سے حاضر ہوتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں ، سب خدائے رحمٰن کے حضور بندے ہی کی حیثیت سے حاضر ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( کیونکہ ) جو کچھ ( بھی ) آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ہی ) رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے سامنے غلام بن کر آتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمام لوگ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اللہ کے سامنے بندے ہو کر آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(کیونکہ) آسمانوں اور زمین (کی اس ساری کائنات) میں جو بھی کچھ ہے ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو (خدائے) رحمان کے حضور پیش نہ ہو بندہ (سرافگندہ) ہو کر،

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میںجو کچھ بھی ہے وہ سب کچھ رحمن کے حضور غلام بن کر آئیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں سب اس کے حضور بندے ہو کر حاضر ہوں گے ، ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی ( آباد ) ہیں ( خواہ فرشتے ہیں یا جن و انس ) وہ اللہ کے حضور محض بندہ کے طور پر حاضر ہونے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی ہے وہ خدائے رحمن کی بارگاہ میں بندہ بن کر حاضر ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not one of the beings in the heavens and the earth but must come to (Allah) Most Gracious as a servant.

Translated by

Muhammad Sarwar

All that is in the heavens and the earth will return to the Beneficent God as His submissive servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is none in the heavens and the earth but comes unto the Most Gracious as a slave.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no one in the heavens and the earth but will come to the Beneficent Allah as a servant.

Translated by

William Pickthall

There is none in the heavens and the earth but cometh unto the Beneficent as a slave.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आकाशों और धरती में जो कोई भी है एक बन्दें के रूप में रहमान के पास आने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(کیوں کہ) جتنے بھی کچھ آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا تعالیٰ کے روبرو غلام ہو کر حاضر ہوتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” زمین اور آسمانوں میں جو ہے سب کے سب اس کے حضور غلام کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں۔ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین و آسمان کے سب لوگ اس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو بھی آسمان اور زمین میں ہیں وہ سب رحمن کے پاس بندگی اختیار کیے ہوئے حاضر ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کوئی نہیں آسمانوں اور زمین میں جو نہ آئے رحمان کا بندہ ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کوئی شخص بھی آسمانوں میں اور زمین میں نہیں ہے مگر یہ کہ وہ رحمان کے حضور میں بطور ایک بندے کے حاضر ہوگا۔