Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 104

سورة البقرة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقُوۡلُوۡا رَاعِنَا وَ قُوۡلُوا انۡظُرۡنَا وَ اسۡمَعُوۡا ؕ وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۰۴﴾

O you who have believed, say not [to Allah 's Messenger], "Ra'ina" but say, "Unthurna" and listen. And for the disbelievers is a painful punishment.

اے ایمان !والو تم ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ) راعنا نہ کہا کرو ، بلکہ انظرنا کہو یعنی ہماری طرف دیکھئے اور سنتے رہا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگوجو!
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَقُوۡلُوۡا
نہ تم کہو
رَاعِنَا
راعنا /رعایت کیجئے ہماری
وَقُوۡلُوا
بلکہ کہو
انۡظُرۡنَا
انظرنا /نظر کیجئے ہماری طرف
وَاسۡمَعُوۡا
اور سنا کرو
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
درد ناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا
نہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
رَاعِنَا
۔ (راعنا) ہماری رعایت کریں
وَقُوۡلُوا
اور تم کہو
انۡظُرۡنَا
۔(انظرنا)ہماری طرف نظر کرم کیجئے
وَاسۡمَعُوۡا
اور سنو
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, say not [to Allah 's Messenger], "Ra'ina" but say, "Unthurna" and listen. And for the disbelievers is a painful punishment.

اے ایمان !والو تم ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ) راعنا نہ کہا کرو ، بلکہ انظرنا کہو یعنی ہماری طرف دیکھئے اور سنتے رہا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! رَاعِنَا نہ کہا کرو بلکہ (اس کے بجائے) اُنْظُرْنَا کہہ لیا کرو۔ اور (بات کو پہلے ہی) توجہ سے سنا کرو۔ اور کافروں کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ایمان والو! تم ’’رَاعِنَا(ہماری رعایت کریں)‘‘نہ کہو بلکہ’’اُنْظُرْنَا(ہماری طرف نظرکرم کیجئے)‘‘کہو اورسنو، اورکافروں کے لیے دردناک عذاب ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not say |"Ra&ina |" رَ‌اعِنَا ، but say |"Unzurna|" انظُرْ‌نَا ، and listen. And for the unbelievers there is a grievous punishment.

اے ایمان والو تم نہ کہو راعنا اور کہو انظرنا اور سنتے رہو، اور کافروں کو عذاب ہے دردناک۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ایمان والو تم راعِنَا مت کہا کرو بلکہ اُنْظُرْنَا کہا کرو اور توجہّ سے بات کو سنو ! اور ان کافروں کے لیے دردناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو107 ؛ رَاعِنَا نہ کہا کرو ، بلکہ انظرنَا کہو اور توجّہ سے بات کو سنو 108 ، یہ کافر تو عذاب الیم کے مستحق ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایمان والو ! ( رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے مخاطب ہوکر ) راعنا نہ کہا کرو ، اور انظرنا کہہ دیا کرو ۔ ( ٧٠ ) اور سنا کرو ۔ اور کافروں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایمان والو تم راعنا یہ کہو انظرنا کہا کرو اور بات مانو اور کافر کو دکھ کی مار ہو یگ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ’ راعنا ‘ مت کہا کرو اور ’ انظرنا ‘ (ہماری طرف توجہ فرمائیے) کہا کرو اور (اچھی طرح) سن لو اور (ان) کافروں کے لئے درناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم “ راعنا ” مت کہا کرو “ انظرنا ” کہو اور غور سے سنا کرو۔ کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل ایمان! (گفتگو کے وقت پیغمبرِ خدا سے) راعنا نہ کہا کرو۔ انظرنا کہا کرو۔ اور خوب سن رکھو، اور کافروں کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O O Ye who believe! say not: Ra'ina, but say: Unzurna, and hearken; and unto the infidel shall be a torment afflictive.

اے ایمان والو ” راعنا “ مت کہا کرو ۔ اور ” انظرنا “ کہا کرو اور سنتے رہا کرو ۔ اور کافروں کے لئے عذاب دردناک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تم راعنا نہ کہا کرو انظرنا کہا کرو اور توجہ سے سنا کرو اور کافروں کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! ’’ ‘‘ ( کے الفاظ ) نہ کہو اور ’’ ‘‘ ( کے الفاظ ) کہو اور ( شروع سے ہی توجہ سے ) سُنا کرو ( کہ یہ الفاظ کہنے کی ضرورت ہی نہ پڑے ) او رکافروں ہی کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو جو ایمان لائے ہو !” رَاعِنَا “ نہ کہا کرو بلکہ ” اُنْظُرْنَا “ کہو اور توجہ سے بات کو سنو، یہ کافر تو درد ناک عذاب کے مستحق ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو ! جو ایمان لائے ہو تم (اپنے پیغمبر کو خطاب کرتے وقت) " راعنا " مت کہو بلکہ (اس کی بجائے) " انظرنا " کہا کرو، اور (یوں تم غور سے) سنا کرو، اور کافروں کیلئے ایک بڑا ہی دردناک (اور ہولناک) عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والوتم ( نبی سے بات کو دوہرانے کی درخواست کرتے وقت ) ’’راعنا‘‘نہ کہاکرو ( یعنی یہود نے ’’راعِناَ‘‘ رعایت کیجئے کی بجائے بگاڑکر ’’راعِینا‘‘ احمق کہناشروع کردیاتھا ) بلکہ ’’انظرنا‘‘کہو ( یعنی ہماری طرف توجہ فرمائیں ) اور ( بات کو پہلی ہی دفعہ ) توجہ سے سنا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! ( ف۱۸۵ ) راعنا نہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو ( ف۱۸٦ ) اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے ۔ ( ف۱۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ) رَاعِنَا مت کہا کرو بلکہ ( ادب سے ) اُنْظُرْنَا ( ہماری طرف نظرِ کرم فرمائیے ) کہا کرو اور ( ان کا ارشاد ) بغور سنتے رہا کرو ، اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو ( پیغمبر ( ع ) سے ) راعنا نہ کہا کرو ( بلکہ ) انظرنا کہا کرو اور ( توجہ سے ان کی بات ) سنا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye of Faith! Say not (to the Messenger) words of ambiguous import, but words of respect; and hearken (to him): To those without Faith is a grievous punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not address the Prophet as ra'ina (whereby the Jews, in their own accent, meant: Would that you would never hear, but call him unzurna) (meaning: Please speak to us slowly so that we understand), and then listen. The unbelievers will face a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Say not (to the Messenger) Ra`ina but say Unzurna (make us understand) and hear. And for the disbelievers there is a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not say Raina and say Unzurna and listen, and for the unbelievers there is a painful chastisement.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe, say not (unto the Prophet): "Listen to us" but say "Look upon us," and be ye listeners. For disbelievers is a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! तुम “राअ़िना” न कहो बल्कि “उन्ज़ुरना” कहो और सुनो, और कुफ़्र करने वालों के लिए दर्दनाक सज़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والوتم (لفظ) راعنا مت کہا کرو اور انظرنا کہہ دیا کرو اور (اس کو اچھی طرح) سن لیجیو اور (ان) کافروں کو (تو) سزائے دردناک ہو (ہی) گی۔ (3) (104)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! تم اپنے (نبی) کو ” راعنا “ نہ کہو۔ بلکہ ” انظرنا “ کہو یعنی ہماری طرف دیکھئے اور سنتے رہا کرو اور کافروں کے لیے درد ناک عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے ایمان والو ! راعنا نہ کہا کرو ، بلکہ انظرنا کہو ، اور توجہ سے سنو اور یہ کافر عذاب الیم کے مستحق ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! تم لفظ راعِنَا نہ کہو اور لفظ اُنْظُرْنَا کہو، اور سنو ! اور کافروں کے لیے درد ناک عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو تم نہ کہو راعنا اور کہو انظرنا اور سنتے رہو اور کافروں کو عذاب ہے دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم نبی کو اپنی طرف مخاطب کرنے کی غرض سے راعنا نہ کہا کرو اور انظرنا کہہ دیا کرو اور پوری توجہ سے سنا کرو اور کافروں کے لئے درد ناک عذاب ہے۔