The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
الْحَسَدُ: (ن) کسی مستحق نعمت سے اس نعمت کے زائل ہونے کی تمنا کرنے کا نام حسد ہے۔ بسااوقات اس میں اسی مقصد کے لئے کوشش کرنا بھی شامل ہوتا ہے ایک روایت میں ہے (1) (۸۰) اَلْمُؤْمِنُ یَغْبِطُ وَالْمُنَافِقُ یَحْسُدُ کہ مومن رشک کرتا ہے اور منافق حسد کرتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (حَسَدًا مِّنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِہِمۡ ) (۲:۱۰۹) اپنے دل کی جلن سے۔ (وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ) (۱۱۳:۵) اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے۔