TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Baqara - سورة البقرة | Verse 109 Translations

Every available translation of Surat ul Baqara, verse 109, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَدَّ کَثِیۡرٌ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ لَوۡ یَرُدُّوۡنَکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ اِیۡمَانِکُمۡ کُفَّارًا ۚ ۖ حَسَدًا مِّنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِہِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمُ الۡحَقُّ ۚ فَاعۡفُوۡا وَ اصۡفَحُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللّٰہُ بِاَمۡرِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۰۹﴾ الثلٰثۃ
Many of the People of the Scripture wish they could turn you back to disbelief after you have believed, out of envy from themselves [even] after the truth has become clear to them. So pardon and overlook until Allah delivers His command. Indeed, Allah is over all things competent.
ان اہل کتاب کے اکثر لوگ باوجود حق واضح ہو جانے کے محض حسد و بغض کی بنا پر تمہیں بھی ایمان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں ، تم بھی معاف کرو اور چھوڑو یہاں تک کہ اللہ تعالٰی اپنا حکم لائے ۔ یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَدَّ
چاہتے ہیں
کَثِیۡرٌ
بہت سے
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
لَوۡ
کاش
یَرُدُّوۡنَکُمۡ
وہ پھیرا دیں تمہیں
مِّنۡۢ بَعۡدِ
سے اس کے
اِیۡمَانِکُمۡ
تمہارے ایمان کے
کُفَّارًا
کافر بنا کر
حَسَدًا
حسد کی بنا پر
مِّنۡ عِنۡدِ
پاس سے
اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں کے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
تَبَیَّنَ
واضح ہوگیا
لَہُمُ
ان کے لئے
الۡحَقُّ
حق
فَاعۡفُوۡا
پس معاف کردو
وَ اصۡفَحُوۡا
اور در گزر کرو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَ
لے آئے
اللّٰہُ
اللہ
بِاَمۡرِہٖ
حکم اپنا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
بہت قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَدَّ
چاہتے ہیں
کَثِیۡرٌ
اکثر لوگ
مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب میں سے
لَوۡ
کاش
یَرُدُّوۡنَکُمۡ
وہ پلٹا دے تمہیں
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
اِیۡمَانِکُمۡ
تمہارے ایمان کے
کُفَّارًا
کافر بنا دیں
حَسَدًا
حسد سے
مِّنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے دلوں میں
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
اس کے
تَبَیَّنَ
پوری طرح واضح ہوگیا
لَہُمُ
ان کے لئے
الۡحَقُّ
حق
فَاعۡفُوۡا
چنانچہ آپ معاف کردیں
وَ اصۡفَحُوۡا
اور در گزر کریں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَ
لے آئے
اللّٰہُ
اللہ
بِاَمۡرِہٖ
فیصلہ اپنا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

Many of the People of the Scripture wish they could turn you back to disbelief after you have believed, out of envy from themselves [even] after the truth has become clear to them. So pardon and overlook until Allah delivers His command. Indeed, Allah is over all things competent.

ان اہل کتاب کے اکثر لوگ باوجود حق واضح ہو جانے کے محض حسد و بغض کی بنا پر تمہیں بھی ایمان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں ، تم بھی معاف کرو اور چھوڑو یہاں تک کہ اللہ تعالٰی اپنا حکم لائے ۔ یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اہل کتاب میں سے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ تمہارے ایمان لانے کے بعد پھر سے تمہیں کافر بنادیں۔ جس کی وجہ ان کا وہ حسد ہے جو ان کے سینوں میں ہے جبکہ اس سے قبل ان پر حق بات واضح ہوچکی ہے۔ (اے مسلمانو) ! انہیں معاف کرو اور ان سے درگزر کرو تاآنکہ اللہ تعالیٰ خود ہی اپنا حکم بھیج دے۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اہلِ کتاب میں سے اکثرلوگ چاہتے ہیں کہ کاش وہ تمہیں تمہارے ایمان کے بعدکافربنا دیں اپنے دلوں میں حسدکی وجہ سے،اس کے بعدکہ حق اُن کے لیے پوری طرح واضح ہوگیا،چنانچہ آپ معاف کردیں اور درگزرکریں یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ اپنا فیصلہ لے آئے،یقینااﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Many among the people of the Book desire to turn you, after your accepting the faith, back into disbelievers --all out of envy generating from their hearts, even after the truth has become clear to them. So, forgive and overlook till Allah brings out His command. Certainly, Allah is powerful over everything.

دل چاہتا ہے بہت سے اہل کتاب کا کہ کسی طرح تم کو پھیر کر مسلمان ہوئے پیچھے کافر بنادیں بسبب اپنے دلی حسد کے بعد اس کے کہ ظاہر ہوچکا ان پر حق سو تم درگذر کرو اور خیال میں نہ لاؤ جب تک بھیجے اللہ اپنا حکم بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اہل کتاب میں سے بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تمہیں پھیر کر تمہارے ایمان کے بعد تمہیں پھر کافر بنادیں بسبب ان کے دلی حسد کے اس کے بعد کہ ان پر حق بالکل واضح ہوچکا ہے۔ تو (اے مسلمانو ! ) تم معاف کرتے رہو اور صرف نظر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ لے آئے یقیناً اللہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Many of the people of the Book desire to turn you anyhow back to unbelief. They wish this out of the envy of their hearts though the Truth has become quite clear to them. Yet, you should show forbearance and forgiveness to them' till Allah Himself enforces His judgement.

اہل کتاب میں سے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تمہیں ایمان سے پھیر کر پھر کفر کی طرف پلٹا لے جائیں ۔ اگرچہ حق ان پر ظاہر ہو چکا ہے مگر اپنے نفس کے حسد کی بنا پر تمہارے لیے ان کی یہ خواہش ہے ۔ اس کے جواب میں تم عفو و درگزر سے کام لو 111 یہاں تک کہ اللہ خود ہی اپنا فیصلہ نافذ کر دے ۔ مطمئن رہو کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

۔ ( مسلمانو ) بہت سے اہل کتاب اپنے دلوں کے حسد کی بنا پر یہ چاہتے ہیں کہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں پلٹا کر پھر کافر بنا دیں ، باوجودیکہ حق ان پر واضح ہوچکا ہے ۔ چنانچہ تم معاف کرو اور درگذر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ خود اپنا فیصلہ بھیج دے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اہل کتاب میں سے لوگ دل میں حسد رکھ کر یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان ہونے کے بعد پھر تم کو کافر بنادیں حالانکہ حق بات ان پر کھل چکی ہے تو اس وقت تک جانے دو اور درگزر کر جب تک کہ اللہ تعالیٰ دوسرا کوئی اپنا حکم بھیجے ( یعنی جہاد کا اور ان کے قتل اور لونڈیوں غلام بنانے کا جز یہ مقرر کرنے کا یا جلا وطن کرنے کا) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اہل کتاب میں سے اکثر یہ چاہتے ہیں کہ کاش ! تمہیں ایمان لانے کے بعد کافر بناڈالیں (محض) حسد کی وجہ سے جو ان کے دلوں میں ہے ان پر حق واضح ہوجانے کے بعد (ایسا کرتے ہیں) پس معاف کردو اور درگزر کرو حتیٰ کہ اللہ اپنا حکم بھیج دیں یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اہل کتاب میں سے اکثر دلی بغض و حسد کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تمہیں ایمان لانے کے بعد پھر سے کفر کی طرف دھکیل دیں حالانکہ حق ان پر بالکل واضح ہوچکا ہے ۔ تم ان سے اس وقت تک درگزر کرو جب تک اللہ کی طرف سے ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہ آجائے، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

بہت سے اہل کتاب اپنے دل کی جلن سے یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لا چکنے کے بعد تم کو پھر کافر بنا دیں۔ حالانکہ ان پر حق ظاہر ہو چکا ہے۔ تو تم معاف کردو اور درگزر کرو۔ یہاں تک کہ خدا اپنا (دوسرا) حکم بھیجے۔ بے شک خدا ہر بات پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Fain would Many of the People of the Book turn you back infidels after ye have believed, out of envy from their, after the truth hath become manifest unto them so Pardon them, and pass over, until Allah sendeth His command. Verily Allah is over everything Potent.

بہت سے اہل کتاب تو دل ہی سے چاہتے ہیں کہ تمہیں ایمان (لے آنے) کے بعد پھر سے کافر بنالیں ۔ حسد کی راہ سے جو ان کے نفسوں میں ہے ۔ (اور یہ بھی) بعد اس کے کہ ان پر حق واضح ہوچکا ۔ سو معاف کرتے رہو ۔ تاآنکہ اللہ اپنا حکم بھیج دے ۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

بہت سے اہلِ کتاب یہ چاہتے ہیں کہ وہ تمہارے ایمان کے بعد پھر تمہیں کفر کی حالت میں پلٹادیں ، محض اپنے حسد کی وجہ سے ، حق کے اچھی طرح واضح ہونے کے باوجود ۔ تو درگذر کرو اور نظرانداز کرو ، یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ صادر فرمائے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

بہت سارے اہلِ کتاب کی خواہش ہے کہ کاش ( کسی طرح ) تمہیں ایمان ( لانے ) کے بعد کافر بناکر پھیر دیں ( یہ ) ان پر حق کے واضح ہوجانے کے باوجود ان کے دلی حسد کی وجہ سے ( ہے ) پس ( فی الحال ) تم لوگ معافی اور درگزر سے کام لو یہاں تک کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا حکمِ ( جہاد ) آجائے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

بہت سے اہل کتاب چاہتے ہیں۔ کاش تمہیں ایمان کے بعد کفر میں لوٹا دیں، اپنے دلی حسد کے سبب اس کے بعد کہ ان پر حق ظاہر ہوگیا تم درگزر کرو اور خیال میں نہ لاؤ جب تک اللہ کا حکم آئے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور چاہتے ہیں بہت سے اہل کتاب کہ کسی طرح وہ تم کو بھی تمہارے ایمان سے پھیر کر کافر بنادیں، محض اپنے حسد (اور جلن) کی بناء پر، اس کے بعد کہ حق ان کیلئے پوری طرح واضح ہوگیا، سو (اس کے جواب میں) تم لوگ عفو درگزر سے ہی کام لیتے رہو، یہاں تک کہ اللہ نافذ فرما دے اپنا حکم، بیشک اللہ (تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

اہل کتاب میں سے اکثرلوگ یہ چاہتے ہیں کہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں پھرسے کافربنادیں جس کی وجہ ان کاحسدہےجو ان کے سینوں میں ہے اس کے بعد ان پر حق بات واضح ہوچکی ہے ( اے مسلمانوں ) انہیں معاف کرواوران سے درگزر کروحتیٰ کہ ا للہ اپناحکم بھیج دے بیشک اللہ ہرچیزپرقادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بہت کتابیوں نے چاہا ( ف۱۹۳ ) کاش تمہیں ایمان کے بعد کفر کی طرف پھیر دیں اپنے دلوں کی جلن سے ( ف۱۹٤ ) بعد اس کے کہ حق ان پر خوب ظاہر ہوچکا ہے تو تم چھوڑو اور درگزر کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بہت سے اہلِ کتاب کی یہ خواہش ہے تمہارے ایمان لے آنے کے بعد پھر تمہیں کفر کی طرف لوٹا دیں ، اس حسد کے باعث جو ان کے دلوں میں ہے اس کے باوجود کہ ان پر حق خوب ظاہر ہو چکا ہے ، سو تم درگزر کرتے رہو اور نظرانداز کرتے رہو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم بھیج دے ، بیشک اللہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( اے مسلمانو! ) بہت سے اہل کتاب اپنے ذاتی حسد کی وجہ سے چاہتے ہیں کہ ایمان لانے کے بعد تمہیں پھر کافر بنا دیں باوجودیکہ ان پر حق واضح ہو چکا ہے سو تم عفو و درگزر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ ان کے بارے میں اپنا حکم بھیجے یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Quite a number of the People of the Book wish they could Turn you (people) back to infidelity after ye have believed, from selfish envy, after the Truth hath become Manifest unto them: But forgive and overlook, Till Allah accomplish His purpose; for Allah Hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Once you have accepted the faith, many of the People of the Book would love, out of envy, to turn you back to disbelief, even after the Truth has become evident to them. Have forgiveness and bear with them until God issues His order. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Many of the People of the Scripture (Jews and Christians) wish that they could turn you away as disbelievers after you have believed, out of envy from their own selves, even after the truth (that Muhammad is Allah's Messenger) has become manifest unto them. But forgive and overlook, till Allah brings His command. Verily, Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Many of the followers of the Book wish that they could turn you back into unbelievers after your faith, out of envy from themselves, (even) after the truth has become manifest to them; but pardon and forgive, so that Allah should bring about His command; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Info

Many of the people of the Scripture long to make you disbelievers after your belief, through envy on their own account, after the truth hath become manifest unto them. Forgive and be indulgent (toward them) until Allah give command. Lo! Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

बहुत-से अहले-किताब दिल से चाहते हैं कि तुम्हारे मोमिन हो जाने के बाद वे किसी तरह फिर तुमको काफ़िर बना दें अपने हसद की वजह से बावजूद ये कि हक़ उनके सामने वाज़ेह हो चुका है, पस माफ़ करो और दरगुज़र करो यहाँ तक कि अल्लाह का फ़ैसला आ जाए, बेशक अल्लाह हर चीज़ पर क़ुदरत रखता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

ان اہل کتاب (یعنی یہود) میں سے بہتیرے دل سے یہ چاہتے ہیں کہ تم کو تمہارے ایمان لائے پیچھے پھر کافر کر ڈالیں محض حسد کی وجہ سے جو کہ خود ان کے دلوں ہی سے (جوش مارتا) ہے حق واضح ہوئے پیچھے خیر (اب تو) معاف کرو اور درگزر کرو جب تک حق تعالیٰ (اس معاملہ کے متعلق) اپنا حکم (قانون جدید) بھیجیں (1) بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہیں۔ (109)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اہل کتاب کے اکثر لوگ چاہتے ہیں کہ حق واضح ہوجانے اور تمہارے ایمان لانے کے بعد اور اپنے حسد و بغض کی بناء پر تمہیں ایمان سے ہٹا کر کافر بنا دیں۔ بس تم معاف کرو اور درگزر کرو۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا فیصلہ فرما دے یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اہل کتاب میں سے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تمہیں ایمان سے پھیر کر کفر کی طرف پلتا لے جائیں اگرچہ ان پر حق طاہر ہوچکا ہے مگر اپنے نفس کے حسد کی بنا پر تمہارے لئے ان کی یہ خواہش ہے۔ اس کے جواب میں تم عفو و درگزر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ خود اپنا فیصلہ نافذ کردے ۔ مطمئن رہو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اہل کتاب میں سے بہت سے لوگ دل سے یہ چاہتے ہیں کہ کاش تم کو تمہارے ایمان کے بعد پھر کفر کی طرف لوٹا لیں اپنے دلوں کے حسد کے باعث، بعد اس کے کہ ان کے لئے حق ظاہر ہوگیا ہے، سو تم معاف کرو اور درگزر کرو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم بھیج دے، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

دل چاہتا ہے بہت سے اہل کتاب کا کہ کسی طرح تم کو پھیر کر مسلمان ہوئے پیچھے کافر بنا دیں بسبب اپنے دلی حسد کے بعد اس کے کہ ظاہر ہوچکا ان پر حق سو تم درگزر کرو اور خیال میں نہ لاؤ جب تک بھیجے اللہ اپنا حکم بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

ان اہل کتاب میں سے اکثر محض اپنے طبعی بغض و حسد کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم کو تمہارے ایمان لانے کے بعد پھر مرتد بنادیں باوجودیکہ ان پر حق ظاہر ہوچکا ہے پس تم اس وقت تک ماف کرو اور درگذر کرتے رہو جب تک کہ اللہ اپنا کوئی اور حکم بھیجے بیشک اللہ ہر شئے پر قادر ہے۔

Related Verses

19
Surat Aal e Imran
3:100
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِیۡعُوۡا فَرِیۡقًا مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ یَرُدُّوۡکُمۡ بَعۡدَ اِیۡمَانِکُمۡ کٰفِرِیۡنَ ﴿۱۰۰﴾
O you who have believed, if you obey a party of those who were given the Scripture, they would turn you back, after your belief, [to being] unbelievers.
اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب کی کسی جماعت کی باتیں مانو گے تو وہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد مُرتد کافر بنا دیں گے ۔
Surat un Noor
24:33
وَ لۡیَسۡتَعۡفِفِ الَّذِیۡنَ لَا یَجِدُوۡنَ نِکَاحًا حَتّٰی یُغۡنِیَہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَبۡتَغُوۡنَ الۡکِتٰبَ مِمَّا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ فَکَاتِبُوۡہُمۡ اِنۡ عَلِمۡتُمۡ فِیۡہِمۡ خَیۡرًا ٭ۖ وَّ اٰتُوۡہُمۡ مِّنۡ مَّالِ اللّٰہِ الَّذِیۡۤ اٰتٰىکُمۡ ؕ وَ لَا تُکۡرِہُوۡا فَتَیٰتِکُمۡ عَلَی الۡبِغَآءِ اِنۡ اَرَدۡنَ تَحَصُّنًا لِّتَبۡتَغُوۡا عَرَضَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ مَنۡ یُّکۡرِہۡہُّنَّ فَاِنَّ اللّٰہَ مِنۡۢ بَعۡدِ اِکۡرَاہِہِنَّ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۳﴾
But let them who find not [the means for] marriage abstain [from sexual relations] until Allah enriches them from His bounty. And those who seek a contract [for eventual emancipation] from among whom your right hands possess - then make a contract with them if you know there is within them goodness and give them from the wealth of Allah which He has given you. And do not compel your slave girls to prostitution, if they desire chastity, to seek [thereby] the temporary interests of worldly life. And if someone should compel them, then indeed, Allah is [to them], after their compulsion, Forgiving and Merciful.
اور ان لوگوں کو پاک دامن رہنا چاہیے جو اپنا نکاح کرنے کا مقدور نہیں رکھتے یہاں تک کہ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل سے مالدار بنا دے ، تمہارے غلاموں میں سے جو کوئی کچھ تمہیں دے کر آزادی کی تحریر کرانی چاہے تو تم ایسی تحریر انہیں کر دیا کرو اگر تم کو ان میں کوئی بھلائی نظر آتی ہو اور اللہ نے جو مال تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے انہیں بھی دو ، تمہاری جو لونڈیاں پاک دامن رہنا چاہتی ہیں انہیں دنیا کی زندگی کے فائدے کی غرض سے بدکاری پر مجبور نہ کرو اور جو انہیں مجبور کر دے تو اللہ تعالٰی ان پر جبر کے بعد بخش دینے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:93
وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَکُمۡ وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَکُمُ الطُّوۡرَ ؕ خُذُوۡا مَاۤ اٰتَیۡنٰکُمۡ بِقُوَّۃٍ وَّ اسۡمَعُوۡا ؕ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ عَصَیۡنَا ٭ وَ اُشۡرِبُوۡا فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡعِجۡلَ بِکُفۡرِہِمۡ ؕ قُلۡ بِئۡسَمَا یَاۡمُرُکُمۡ بِہٖۤ اِیۡمَانُکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۹۳﴾
And [recall] when We took your covenant and raised over you the mount, [saying], "Take what We have given you with determination and listen." They said [instead], "We hear and disobey." And their hearts absorbed [the worship of] the calf because of their disbelief. Say, "How wretched is that which your faith enjoins upon you, if you should be believers."
جب ہم نے تم سے وعدہ لیا اور تم پر طور کو کھڑا کر دیا ( اور کہہ دیا ) کہ ہماری دی ہوئی چیز کو مضبوط تھامو اور سنو ، تو انہوں نے کہا ، ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت ( گویا ) پلا دی گئی بسب ان کے کفر کے ان سے کہہ دیجئے کہ تمہارا ایمان تمہیں بُرا حکم دے رہا ہے ، اگر تم مومن ہو ۔
Surat ul Baqara
2:143
وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَ یَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَیۡکُمۡ شَہِیۡدًا ؕ وَ مَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَۃَ الَّتِیۡ کُنۡتَ عَلَیۡہَاۤ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ یَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ یَّنۡقَلِبُ عَلٰی عَقِبَیۡہِ ؕ وَ اِنۡ کَانَتۡ لَکَبِیۡرَۃً اِلَّا عَلَی الَّذِیۡنَ ہَدَی اللّٰہُ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیۡعَ اِیۡمَانَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴۳﴾
And thus we have made you a just community that you will be witnesses over the people and the Messenger will be a witness over you. And We did not make the qiblah which you used to face except that We might make evident who would follow the Messenger from who would turn back on his heels. And indeed, it is difficult except for those whom Allah has guided. And never would Allah have caused you to lose your faith. Indeed Allah is, to the people, Kind and Merciful.
ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر گواہ ہو جائیں ، جس قبلہ پر تم پہلے تھے اسے ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم جان لیں کہ رسول کا سچا تابعدار کون ہے اور کون ہے جو اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتا ہے گو یہ کام مشکل ہے ، مگر جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے ( ان پر کوئی مشکل نہیں ) اللہ تعالٰی تمہارے ایمان ضائع نہیں کرے گا اللہ تعالٰی لوگوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:224
وَ لَا تَجۡعَلُوا اللّٰہَ عُرۡضَۃً لِّاَیۡمَانِکُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡا وَ تَتَّقُوۡا وَ تُصۡلِحُوۡا بَیۡنَ النَّاسِ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۲۴﴾
And do not make [your oath by] Allah an excuse against being righteous and fearing Allah and making peace among people. And Allah is Hearing and Knowing.
اور اللہ تعالٰی کو اپنی قسموں کا ( اس طرح ) نشانہ نہ بناؤ کہ بھلائی اور پرہیزگاری اور لوگوں کے درمیان کی اصلاح کو چھوڑ بیٹھو اور اللہ تعالٰی سننے والا جاننے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:225
لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغۡوِ فِیۡۤ اَیۡمَانِکُمۡ وَ لٰکِنۡ یُّؤَاخِذُکُمۡ بِمَا کَسَبَتۡ قُلُوۡبُکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿۲۲۵﴾
Allah does not impose blame upon you for what is unintentional in your oaths, but He imposes blame upon you for what your hearts have earned. And Allah is Forgiving and Forbearing.
اللہ تعالٰی تمہیں تمہاری ان قسموں پر نہ پکڑے گا جو پختہ نہ ہوں ہاں اس کی پکڑ اس چیز پر ہے جو تمہارے دلوں کا فعل ہو اللہ تعالٰی بخشنے والا اور بردبار ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:106
یَّوۡمَ تَبۡیَضُّ وُجُوۡہٌ وَّ تَسۡوَدُّ وُجُوۡہٌ ۚ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اسۡوَدَّتۡ وُجُوۡہُہُمۡ ۟ اَکَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِیۡمَانِکُمۡ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۱۰۶﴾
On the Day [some] faces will turn white and [some] faces will turn black. As for those whose faces turn black, [to them it will be said], "Did you disbelieve after your belief? Then taste the punishment for what you used to reject."
جس دن بعض چہرے سفید ہونگے اور بعض سیاہ ، سیاہ چہرےوالوں ( سے کہا جائے گا ) کہ کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کُفر کیا؟ اب اپنے کفر کا عذاب چکھّو ۔
Surat un Nissa
4:3
وَ اِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تُقۡسِطُوۡا فِی الۡیَتٰمٰی فَانۡکِحُوۡا مَا طَابَ لَکُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ۚ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تَعۡدِلُوۡا فَوَاحِدَۃً اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَلَّا تَعُوۡلُوۡا ؕ﴿۳﴾
And if you fear that you will not deal justly with the orphan girls, then marry those that please you of [other] women, two or three or four. But if you fear that you will not be just, then [marry only] one or those your right hand possesses. That is more suitable that you may not incline [to injustice].
اگر تمہیں ڈر ہو کہ یتیم لڑکیوں سے نکاح کر کے تم انصاف نہ رکھ سکو گے تو اور عورتوں میں سے جو بھی تمہیں اچھی لگیں تم ان سے نکاح کر لو دو دو تین تین چار چار سے لیکن اگر تمہیں برابری نہ کر سکنے کا خوف ہو تو ایک ہی کافی ہے یا تمہاری ملکیت کی لونڈی یہ زیادہ قریب ہے ، کہ ( ایسا کرنے سے نا انصافی اور ) ایک طرف جُھک پڑنے سے بچ جاؤ ۔
Surat un Nissa
4:24
وَّ الۡمُحۡصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ۚ کِتٰبَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ ۚ وَ اُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمۡ اَنۡ تَبۡتَغُوۡا بِاَمۡوَالِکُمۡ مُّحۡصِنِیۡنَ غَیۡرَ مُسٰفِحِیۡنَ ؕ فَمَا اسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِہٖ مِنۡہُنَّ فَاٰتُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ فَرِیۡضَۃً ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ فِیۡمَا تَرٰضَیۡتُمۡ بِہٖ مِنۡۢ بَعۡدِ الۡفَرِیۡضَۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۲۴﴾
And [also prohibited to you are all] married women except those your right hands possess. [This is] the decree of Allah upon you. And lawful to you are [all others] beyond these, [provided] that you seek them [in marriage] with [gifts from] your property, desiring chastity, not unlawful sexual intercourse. So for whatever you enjoy [of marriage] from them, give them their due compensation as an obligation. And there is no blame upon you for what you mutually agree to beyond the obligation. Indeed, Allah is ever Knowing and Wise.
اور ( حرام کی گئیں ) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو تمہاری ملکیت میں آجائیں ، اللہ تعالٰی نے یہ احکام تم پر فرض کر دئیے ہیں اور ان عورتوں کے سِوا اور عورتیں تمہارے لئے حلال کی گئیں کہ اپنے مال کے مہر سے تم ان سے نکاح کرنا چاہو برے کام سے بچنے کے لئے نہ کہ شہوت رانی کرنے کے لئے اس لئے جن سے تم فائدہ اُٹھاؤ انہیں ان کا مُقّرر کیا ہوا مہر دے دو ، اور مہر مُقّرر ہوجانے کے بعد تم آپس کی رضامندی سے جو طے کر لو اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ، بیشک اللہ تعالٰی علم والا حکمت والا ہے ۔