Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 113

سورة البقرة

وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ لَیۡسَتِ النَّصٰرٰی عَلٰی شَیۡءٍ ۪ وَّ قَالَتِ النَّصٰرٰی لَیۡسَتِ الۡیَہُوۡدُ عَلٰی شَیۡءٍ ۙ وَّ ہُمۡ یَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ کَذٰلِکَ قَالَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ مِثۡلَ قَوۡلِہِمۡ ۚ فَاللّٰہُ یَحۡکُمُ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فِیۡمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۱۱۳﴾

The Jews say "The Christians have nothing [true] to stand on," and the Christians say, "The Jews have nothing to stand on," although they [both] recite the Scripture. Thus the polytheists speak the same as their words. But Allah will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.

یہود کہتے ہیں کہ نصرانی حق پر نہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودی حق پر نہیں ، حالانکہ یہ سب لوگ تورات پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح ان ہی جیسی بات بے علم بھی کہتے ہیں قیامت کے دن اللہ ان کے اس اختلاف کا فیصلہ ان کے درمیان کر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہود نے
لَیۡسَتِ
نہیں ہیں
النَّصٰرٰی
نصاریٰ
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
وَّقَالَتِ
اور کہا
النَّصٰرٰی
نصاریٰ نے
لَیۡسَتِ
نہیں ہیں
الۡیَہُوۡدُ
یہود
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
وَّہُمۡ
حالانکہ وہ
یَتۡلُوۡنَ
وہ تلاوت کرتے ہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب کی
کَذٰلِکَ
اسی طرح
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جو
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں علم رکھتے
مِثۡلَ
مثل/ مانند
قَوۡلِہِمۡ
ان کی بات کے
فَاللّٰہُ
تو اللہ
یَحۡکُمُ
فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
اس میں جو
کَانُوۡا
وہ تھے
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہود نے
لَیۡسَتِ
نہیں ہیں
النَّصٰرٰی
عیسائی
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیزپر
وَّقَالَتِ
اورکہا
النَّصٰرٰی
عیسائیوں نے
لَیۡسَتِ
نہیں ہیں
الۡیَہُوۡدُ
یہودی
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
وَّہُمۡ
حالانکہ وہ
یَتۡلُوۡنَ
وہ پڑھتے ہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
کَذٰلِکَ
اسی طرح
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
لَا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ علم رکھتے
مِثۡلَ قَوۡلِہِمۡ
ان کی بات کی طرح
فَاللّٰہُ
پھر اللہ تعالیٰ
یَحۡکُمُ
فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
جن میں
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

The Jews say "The Christians have nothing [true] to stand on," and the Christians say, "The Jews have nothing to stand on," although they [both] recite the Scripture. Thus the polytheists speak the same as their words. But Allah will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.

یہود کہتے ہیں کہ نصرانی حق پر نہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودی حق پر نہیں ، حالانکہ یہ سب لوگ تورات پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح ان ہی جیسی بات بے علم بھی کہتے ہیں قیامت کے دن اللہ ان کے اس اختلاف کا فیصلہ ان کے درمیان کر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہود یہ کہتے ہیں کہ عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں اور عیسائی یہ کہتے ہیں کہ یہودیوں کے پاس کچھ نہیں۔ حالانکہ وہ (دونوں) کتاب پڑھتے ہیں۔ ایسی ہی باتیں وہ لوگ بھی (دوسروں کو) کہتے ہیں جو خود کچھ نہیں جانتے۔ سو اللہ ہی قیامت کے دن ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں یہ اختلاف رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہودنے کہاکہ عیسائی کسی چیزپرنہیں اورعیسائیوں نے کہاکہ یہودی کسی چیزپرنہیں، حالانکہ وہ سب کتاب پڑھتے ہیں،اسی طرح ان کی بات جیسی بات ان لوگوں نے کی جوعلم نہیں رکھتے، پھراﷲ تعالیٰ قیامت کے دن ان کے درمیان ان معاملات کا فیصلہ کرے گاجس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Jews say: |"The Christians stand on nothing|" and the Christians say, &The Jews stand on nothing& -- and they both read the Book! Similarly, those who do not know say as they (the Jews and the Christians) do. So Allah will judge between them on the Day of Resurrection in what they used to dispute.

اور یہود تو کہتے ہیں کہ نصاریٰ نہیں کسی راہ پر اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ یہود نہیں کسی راہ پر باوجود یہ کہ سب پڑھتے ہیں کتاب اسی طرح کہا ان لوگوں نے جو جاہل ہیں انہی کی سی بات اب اللہ حکم کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں جھگڑتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہودی کہتے ہیں کہ نصاریٰ کسی بنیاد پر نہیں ہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ یہود کسی بنیاد پر نہیں ہیں حالانکہ دونوں ہی کتاب پڑھ رہے ہیں اسی طرح کہی تھی ان لوگوں نے جو کچھ بھی نہیں جانتے ان ہی کی سی بات۔ ) پس اللہ تعالیٰ فیصلہ کر دے گا ان کے مابین قیامت کے دن ان تمام باتوں کا جن میں یہ اختلاف کر رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Jews say that the Christians have nothing (of the Truth) and the Christians say that the Jews have nothing of it, though both read the Scripture. And those who have no knowledge of the Scripture also make similar claims. Allah will surely give His judgement on the Day of Resurrection in all the matters in which they differ.

یہودی کہتے ہیں : عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں ۔ عیسائی کہتے ہیں : یہودیوں کے پاس کچھ نہیں حالانکہ دونوں ہی کتاب پڑھتے ہیں ۔ اور اسی قسم کے دعوے ان لوگوں کے بھی ہیں جن کے پاس کتاب کا علم نہیں ہے113 ۔ یہ اختلافات جن میں یہ لوگ مبتلا ہیں ان کا فیصلہ اللہ قیامت کے روز کر دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائیوں ( کے مذہب ) کی کوئی بنیاد نہیں ، اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودیوں ( کے مذہب ) کی کوئی بنیاد نہیں ، حالانکہ یہ سب ( آسمانی ) کتاب پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح وہ ( مشرکین ) جن کے پاس کوئی ( آسمانی ) علم ہی سرے سے نہیں ہے ، انہوں نے بھی ان ( اہل کتاب ) کی جیسی باتیں کہنی شروع کردی ہیں ۔ چنانچہ اللہ ہی قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں یہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہود کہتے ہیں نصاری ٰ کا دین کچھ نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں یہود کا دین کچھ منیں حالانکہ دونوں فرقے اللہ کی کتاب پڑھتے رہتے ہیں جاہل لوگ ایسی ہی باتیں کیا کرتے ہیں 5 تو اللہ تعالیٰ انکا جھگڑا قیامت کے دن چکا دے گا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہودکہتے ہیں نصاریٰ کے مذہب کی کوئی بنیاد نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں یہود کے مذہب کی کوئی بنیاد نہیں اور حالانکہ یہ (سب) لوگ (آسمانی) کتاب بھی پڑھتے ہیں یہی بات جاہل لوگ بھی انہی کی طرح کہتے ہیں تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں اللہ قیامت کے روز ان کے درمیان فیصلہ فرمادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہودی تو کہتے ہیں کہ عیسائی کسی بنیاد پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی کسی راہ پر نہیں اس کے باوجود کہ وہ دنوں (ایک دوسرے کی) کتاب پڑھتے ہیں۔ اس طرح کی بات وہ بھی کرتے ہیں جو (دین کے) علم سے جاہل ہیں۔ پھر اللہ ہی ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی رستے پر نہیں۔ حالانکہ وہ کتاب (الہٰی) پڑھتے ہیں۔ اسی طرح بالکل انہی کی سی بات وہ لوگ کہتے ہیں جو (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) تو جس بات میں یہ لوگ اختلاف کر رہے خدا قیامت کے دن اس کا ان میں فیصلہ کر دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the Jews say: the Nazarenes are not grounded on aught: and the Nazarenes say: the Jews are not grounded on aught While they recite the same Book. Even so say those who know not, the like of their saying. Allah will judge between them on the Day of Resurrection regarding that wherein they have been differing.

اور یہود کہتے ہیں کہ نصاری کسی بنیاد پر نہیں ۔ اور نصاری کہتے ہیں کہ یہود کسی بنیاد پر نہیں ۔ درآنحالیکہ وہ سب (ایک ہی) کتاب (آسمانی) پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح وہ لوگ بھی کہنے لگے انھیں کا ساقول جو (کچھ بھی) علم نہیں رکھتے ۔ سو اللہ ان کے درمیان قیامت کے دن اس باب میں فیصلہ کردے گا جس میں وہ جھگڑتے رہتے ہیں۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہود نے کہا کہ نصاریٰ کی کوئی بنیاد نہیں اور نصاریٰ نے کہا: یہود کی کوئی بنیاد نہیں اور یہ دونوں کتاب کی تلاوت کرتے ہیں ۔ اسی طرح کی بات ان لوگوں نے بھی کہی ، جن کو علم نہیں ہے ۔ تو اللہ قیامت کے دن ان کے درمیان اس معاملہ کا فیصلہ کرے گا ، جس میں یہ جھگڑ رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہودیوں نے کہا: عیسائی کسی چیز ( دین ) پر نہیں اور عیسائیوں نے کہا: یہودی کسی چیز ( دین ) پر نہیں حالانکہ وہ کتاب پڑھتے ہیں ( پھر بھی ایسی باتیں کرتے ہیں ) جو لوگ کچھ نہیں جانتے انہوں نے بھی اسی طرح انہی جیسی بات کہی تھی ، پس اﷲ ( تعالیٰ ) قیامت کے دن ان کے درمیان اس بات کا فیصلہ فرمادیں گے جس میں یہ اختلاف کررہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہودی کہتے ہیں عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں اور عیسائی کہتے ہیں یہودیوں کے پاس کچھ نہیں۔ حالانکہ دونوں ہی کتاب پڑھتے ہیں اور اسی قسم کے دعوے ان لوگوں کے بھی ہیں جن کے پاس کتاب کا علم نہیں ہے، یہ اختلافات جن میں یہ لوگ مبتلا ہیں ان کا فیصلہ اللہ قیامت کے روز کر دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہود نے کہا کہ نصاری (کا دین مذہب) کسی بنیاد پر نہیں، اور نصاری نے کہا کہ یہود (کا دین مذہب) کسی بنیاد پر نہیں، حالانکہ یہ دونوں (گروہ اللہ کی) کتاب پڑھتے ہیں، اسی طرح ان ہی کے قول کے مانند کہا ان لوگوں نے جو (کسی کتاب وغیرہ کا) علم نہیں رکھتے، سو اللہ ہی (آخری اور عملی) فیصلہ فرمادے گا ان سب کے درمیان، ان تمام باتوں کا جن کے بارے میں یہ لوگ اختلاف میں پڑے ہوئے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

یہودیہ کہتے ہیں کہ عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں اور عیسائی یہ کہتے ہیں کہ یہودیوں کے پاس کچھ نہیں حالانکہ وہ ( دونوں ) کتاب پڑھتے ہیں ان کی طرح ایسی ہی باتیں وہ لوگ بھی دوسرے لوگوں کو کہتے ہیں جو خودکچھ نہیں جانتے سواللہ ہی قیامت کے دن ان باتوں کافیصلہ کرینگے جن میں یہ اختلاف رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہودی بولے نصرانی کچھ نہیں اور نصرانی بولے یہودی کچھ نہیں ( ف۲۰۰ ) حالانکہ وہ کتاب پڑھتے ہیں ، ( ف۲۰۱ ) اسی طرح جاہلوں نے ان کی سی بات کہی ( ف۲۰۲ ) تو اللہ قیامت کے دن ان میں فیصلہ کردے گا جس بات میں جھگڑ رہے ہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہود کہتے ہیں کہ نصرانیوں کی بنیاد کسی شے ( یعنی صحیح عقیدے ) پر نہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودیوں کی بنیاد کسی شے پر نہیں ، حالانکہ وہ ( سب اللہ کی نازل کردہ ) کتاب پڑھتے ہیں ، اسی طرح وہ ( مشرک ) لوگ جن کے پاس ( سرے سے کوئی آسمانی ) علم ہی نہیں وہ بھی انہی جیسی بات کرتے ہیں ، پس اللہ ان کے درمیان قیامت کے دن اس معاملے میں ( خود ہی ) فیصلہ فرما دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہودی کہتے ہیں کہ نصرانی کسی چیز ( راہ راست ) پر نہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودی کسی چیز ( راہ راست ) پر نہیں حالانکہ یہ سب ( آسمانی ) کتاب کے پڑھنے والے ہیں اسی طرح ( بے بنیاد ) باتیں ان لوگوں ( کفار و مشرکین ) نے بھی کی ہیں جو کچھ بھی علم نہیں رکھتے ۔ پس جن باتوں میں یہ لوگ آپس میں جھگڑ رہے ہیں قیامت کے دن اللہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Jews say: "The Christians have naught (to stand) upon; and the Christians say: "The Jews have naught (To stand) upon." Yet they (Profess to) study the (same) Book. Like unto their word is what those say who know not; but Allah will judge between them in their quarrel on the Day of Judgment.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Jews accuse the Christians of having no basis for their religion and the Christians accuse the Jews of having no basis for their religion, even though both sides read the Scripture. The ignorant ones say the same thing. God will issue His decree about their dispute on the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Jews said that the Christians follow nothing (i.e. are not on the right religion); and the Christians said that the Jews follow nothing (i.e. are not on the right religion); though they both recite the Scripture. Like unto their word, said those (the pagans) who know not. Allah will judge between them on the Day of Resurrection about that wherein they have been differing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the Jews say: The Christians do not follow anything (good) and the Christians say: The Jews do not follow anything (good) while they recite the (same) Book. Even thus say those who have no knowledge, like to what they say; so Allah shall judge between them on the day of resurrection in what they differ.

Translated by

William Pickthall

And the Jews say the Christians follow nothing (true), and the Christians say the Jews follow nothing (true); yet both are readers of the Scripture. Even thus speak those who know not. Allah will judge between them on the Day of Resurrection concerning that wherein they differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यहूद ने कहा कि नसारा किसी चीज़ पर नहीं, और नसारा ने कहा कि यहूद किसी चीज़ पर नहीं, हालाँकि वे सब आसमानी किताब पढ़ते हैं, इसी तरह उन लोगों ने कहा जिनके पास इल्म नहीं उन्हीं की सी बात, पस अल्लाह क़यामत के दिन उनके दरमियान उस बात का फ़ैसला करेगा जिसमें वे झगड़ रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہود کہنے لگے کہ نصاریٰ (کا مذہب) کسی بنیاد پر (قائم) نہیں اور (اسی طرح) نصارٰی کہنے لگے کہ یہود کسی بنیاد پر نہیں حالانکہ یہ سب (لوگ آسمانی) کتابیں (بھی) پڑہتے ہیں۔ اسی طرح یہ لوگ (بھی) جو کہ (محض) بےعلم ہیں ان کا سا قول کہنے لگے سو اللہ تعالیٰ ان سب کے درمیان (عملی) فیصلہ کریں گے قیامت کے روز ان تمام (مقدمات) میں جن میں وہ باہم اختلاف کر رہے تھے۔ (4) (113)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہود کہتے ہیں کہ نصاریٰ حق پر نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ یہودی حق پر نہیں حالانکہ یہ لوگ تورات پڑھتے ہیں۔ اسی طرح ان جیسی باتیں بےعلم لوگ بھی کرتے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کے درمیان ان کے اختلاف کا فیصلہ صادر فرمائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہودی کہتے ہیں کہ عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں ۔ عیسائی کہتے ہیں یہودیوں کے پاس کچھ نہیں ۔ حالانکہ دونوں ہی کتاب پڑھتے ہیں اور اس قسم کے دعوے ایسے لوگوں کے بھی ہیں جن کے پاس کتاب کا علم نہیں ۔ یہ اختلاف جن میں یہ لوگ مبتلا ہیں ان کا فیصلہ قیامت کے روز اللہ کردے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہا یہود نے کہ نصاری کسی چیز پر نہیں، اور نصاری نے کہا کہ یہودی کسی چیز پر نہیں، حالانکہ وہ لوگ کتاب پڑھتے ہیں۔ ایسا ہی کہا ان لوگوں نے جو نہیں جانتے انہیں کی سی بات، پس اللہ تعالیٰ فیصلہ فرمائے گا ان کے درمیان قیامت کے دن اس بات میں جس میں وہ آپس میں اختلاف رکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہود تو کہتے ہیں کہ نصاریٰ نہیں کسی راہ پر اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ یہود نہیں کسی راہ پر باوجودیکہ وہ سب پڑھتے ہیں کتاب اسی طرح کہا ان لوگوں نے جو جاہل ہیں ان ہی کی سی بات اب اللہ حکم کریگا ان میں قیامت کے دن جس بات میں جھگڑتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود نے کہا نصاریٰ کسی دین پر نہیں اور نصاریٰ نے کہا۔ یہودی کسی دین پر نہیں حالانکہ یہ سب اپنی اپنی کتابیں پڑھتے ہیں اسی طرح یہ لوگ بھی جو بےعلم ہیں یعنی مشرکین عرب ان ہی کی سی بات کہنے لگے سو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان تمام امور میں ان کا فیصلہ کر دے گا جن کے متعلق یہ آپس میں جھگڑا کر رہے ہیں۔