Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 119

سورة البقرة

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ بِالۡحَقِّ بَشِیۡرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ وَّ لَا تُسۡئَلُ عَنۡ اَصۡحٰبِ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۱۹﴾

Indeed, We have sent you, [O Muhammad], with the truth as a bringer of good tidings and a warner, and you will not be asked about the companions of Hellfire.

ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور جہنمیوں کے بارے میں آپ سے پرسش نہیں ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بےشک ہم نے
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
بَشِیۡرًا
خوش خبری دینے والا
وَّنَذِیۡرًا
اور ڈرانے والا(بنا کر)
وَّلَاتُسۡئَلُ
اور نہ آپ سے سوال کیا جائے گا
عَنۡ اَصۡحٰبِ
ساتھیوں کےبارے میں
الۡجَحِیۡمِ
جہنم کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
یقیناً ہم
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
بَشِیۡرًا
خوش خبری سنانے والا
وَّنَذِیۡرًا
اور ڈرانے والا
وَّلَا
اورنہیں
تُسۡئَلُ
تم سے سوال کیا جائے گا
عَنۡ اَصۡحٰبِ الۡجَحِیۡمِ
اہل ِ دوزخ کے بارے میں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We have sent you, [O Muhammad], with the truth as a bringer of good tidings and a warner, and you will not be asked about the companions of Hellfire.

ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور جہنمیوں کے بارے میں آپ سے پرسش نہیں ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یقینا حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اہل دوزخ سے متعلق آپ سے باز پرس نہ ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًہم نے آپ کوحق کے ساتھ خوشخبری سنانے والااورڈرانے والابنا کربھیجاہے اورآپ سے اہلِ دوزخ کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, We have sent you with the truth, a bearer of good tidings, and a warner, and you will not be asked about the people of Hell.

بیشک ہم نے تجھ کو بھیجا ہے سچا دین دے کر خوش خبری دینے والا اور ڈرانیوالا اور تجھ سے پوچھ نہیں دوزخ میں رہنے والوں کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) بیشک ہم نے آپ کو بھیجا ہے حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال نہیں کیا جائے گا جہنمیوں کے بارے میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(what greater Sign could there be than that) We have sent you with the knowledge of the Truth and made you a bearer of good tidings and a Warner? Now, you are not responsible and answerable for those who are bent upon going to Hell.

﴿اس سے بڑھ کر نشانی کیا ہو گی کہ ﴾ ہم نے تم کو علم حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ۔ 120 اب جو لوگ جہنم سے رشتہ جوڑ چکے ہیں ، ان کی طرف سے تم ذمہ دار و جواب دہ نہیں ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) بیشک ہم نے تمہیں کو حق دے کر اس طرح بھیجا ہے کہ تم ( جنت کی ) خوشخبری دو اور ( جہنم سے ) ڈراؤ ) اور جو لوگ ( اپنی مرضی سے ) جہنم ( کا راستہ ) اختیار کرچکے ہیں ان کے بارے میں آپ سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے تجھ کو سچائی کے ساتھ ( مسلمانوں کو) خوشخبری دینے ولا ہے اور کافروں کو) ڈرنے والا بنا کر بیھجا ہے اور دوزخیوں کو پوچھ تجھ سے نہ ہوگی 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ہم نے آپ کو (دین) حق کے ساتھ بھیجا ہے خوشخبری دینے والا اور (انجام بد سے) ڈرانے والا اور اہل جہنم کے بارے آپ سے پرسش نہ ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیشک ہم نے آپ کو سچا دین دے کر خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور آپ سے جہنم میں جانے والوں کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو سچائی کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اہل دوزخ کے بارے میں تم سے کچھ پرسش نہیں ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We have sent thee with the truth, as a bearer of glad tidings and a warner, and thou shalt not be questioned of the fellows of the Flame.

ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر ۔ اور آپ سے اہل دوزخ کی بابت کچھ بھی پوچھ نہ ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے تمہیں حق کے ساتھ ، بشیر ونذیر بنا کر بھیجا ہے اور تم سے دوزخ میں جانے والوں کے بارے میں کوئی پرسش نہیں ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) بے شک ہم نے آپ کو حق دے کر خوشخبری اور ڈر سُنانے والا رسول بناکر بھیجا ہے اور دوزخ ( میں جانے ) والوں کے بارے میں آپ سے نہیں پوچھا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو علم حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اب جو لوگ جہنم سے رشتہ جوڑ چکے ہیں ان کی طرف سے تم ذمہ دار اور جواب دہ نہیں ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ہم نے بھیجا آپ کو (پیغمبر ! ) حق کے ساتھ، خوشخبری سنانے والا، اور خبردار کرنے والا بنا کر، اور آپ سے پوچھ نہیں ہوگی دوزخیوں کے بارے میں،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے آپ کو یقیناحق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والابناکر بھیجا ہے اور اہل جہنم سے متعلق آپ سے سوال نہ ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ بھیجا خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا اور تم سے دوزخ والوں کا سوال نہ ہوگا ۔ ( ف۲۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے محبوبِ مکرّم! ) بیشک ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اہلِ دوزخ کے بارے میں آپ سے پرسش نہیں کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) بے شک ہم نے آپ کو برحق بشیر و نذیر ( خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا ) بنا کر بھیجا ہے ۔ اور ( اس اتمام حجت کے بعد ) دوزخ میں جانے والوں کے بارے میں آپ سے بازپرس نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily We have sent thee in truth as a bearer of glad tidings and a warner: But of thee no question shall be asked of the Companions of the Blazing Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have sent you (Muhammad) for a genuine purpose to proclaim glad news and warnings. You will not be blamed for the dwellers of blazing hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We have sent you (O Muhammad) with the truth (Islam), a bringer of glad tidings (for those who believe in what you brought, that they will enter Paradise) and a warner (for those who disbelieve in what you brought, that they will enter the Hellfire). And you will not be asked about the dwellers of the blazing Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We have sent you with the truth as a bearer of good news and as a warner, and you shall not be called upon to answer for the companions of the flaming fire.

Translated by

William Pickthall

Lo! We have sent thee (O Muhammad) with the truth, a bringer of glad tidings and a warner. And thou wilt not be asked about the owners of hell-fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमने तुमको हक़ के साथ भेजा है ख़ुश-ख़बरी सुनाने वाला और डराने वाला बनाकर, और तुमसे दोज़ख़ में जाने वालों के बारे में कोई पूछ नहीं होगी ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے آپ کو ایک سچا دین دے کر بھیجا ہے کہ خوشخبری سناتے رہیے اور ڈراتے رہیے اور آپ سے دوزخ میں جانے والوں کی باز پرس نہ ہوگی۔ (3) (119)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے تجھ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور تجھ سے جہنم والوں کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے تم علم حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے۔ اب جو لوگ جہنم سے رشتہ جوڑ چکے ہیں ان کی طرف سے تم ذمہ دار و جواب دہ نہیں ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم نے آپ کو بھیجا ہے حق کے ساتھ خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا اور دوزخ والوں کے بارے میں آپ سے سوال نہیں کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک ہم نے تچھکو بھیجا ہے سچا دین دیکر خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا اور تجھ سے پوچھ نہیں دوزخ میں رہنے والوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ہم نے آپ کو دین حق دیکر خوش اور ڈر سنانے کو بھیجا ہے اور آپ سے دوزخ میں جانے والوں کی باز پرس نہ ہوگی