Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 124

سورة البقرة

وَ اِذِ ابۡتَلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَمَّہُنَّ ؕ قَالَ اِنِّیۡ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ؕ قَالَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ؕ قَالَ لَا یَنَالُ عَہۡدِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۲۴﴾

And [mention, O Muhammad], when Abraham was tried by his Lord with commands and he fulfilled them. [ Allah ] said, "Indeed, I will make you a leader for the people." [Abraham] said, "And of my descendants?" [ Allah ] said, "My covenant does not include the wrongdoers."

جب ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کے رب نے کئی کئی باتوں سے آزمایا اور انہوں نے سب کو پورا کر دیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنا دوں گا عرض کرنے لگے میری اولاد کو فرمایا میرا وعدہ ظالموں سے نہیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Ibrahim Al-Khalil was an Imam for the People Allah is informing us of the honor of Ibrahim Al-Khalil, who He made an Imam for the people, and a model to be imitated, because of the way he conducted himself and adhered to Tawhid. This honor was given to Prophet Ibrahim when he adhered to Allah's decisions and prohibitions. This is why Allah said, وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ ... And (remember) when the Lord of Ibrahim (i.e., Allah) tried him with (certain) commands. This Ayah means, O Muhammad! Remind the idolators and the People of the Scriptures, who pretend to be followers of the religion of Ibrahim, while in reality they do not follow it, while you, O Muhammad, and your followers are the true followers of his religion; remind them of the commands and prohibitions that Allah tested Ibrahim with. ... فَأَتَمَّهُنَّ ... which he fulfilled. indicating that Ibrahim implemented all of Allah's orders. Allah said in another Ayah, وَإِبْرَهِيمَ الَّذِى وَفَّى And of Ibrahim (Abraham) who fulfilled (or conveyed) all that (Allah ordered him to do or convey). (53:37) meaning, he was truthful and he was obedient to Allah's legislation. Also, Allah said, إِنَّ إِبْرَهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَـنِتًا لِلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ شَاكِراً لانْعُمِهِ اجْتَبَـهُ وَهَدَاهُ إِلَى صِرَطٍ مُّسْتَقِيمٍ وَءاتَيْنَـهُ فِى الْدُّنْيَا حَسَنَةً وَإِنَّهُ فِى الاٌّخِرَةِ لَمِنَ الصَّـلِحِينَ ثُمَّ أَوْحَيْنَأ إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ Verily, Ibrahim was an Ummah (or a nation), obedient to Allah, Hanif (i.e. to worship none but Allah), and he was not one of those who were Al-Mushrikin (polytheists), (He was) thankful for His (Allah's) favors. He (Allah) chose him and guided him to a straight path. And We gave him good in this world, and in the Hereafter he shall be of the righteous. Then, We have sent the revelation to you (O Muhammad saying): "Follow the religion of Ibrahim Hanif (Islamic Monotheism ـ to worship none but Allah) and he was not of the Mushrikin. (16:120-123) قُلْ إِنَّنِى هَدَانِى رَبِّى إِلَى صِرَطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِّلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ Say (O Muhammad): "Truly, my Lord has guided me to a straight path, a right religion, the religion of Ibrahim, Hanifan, and Ibrahim (to worship none but Allah, alone) and he was not of Al-Mushrikin." (6:161) and, مَا كَانَ إِبْرَهِيمُ يَهُودِيًّا وَلاَ نَصْرَانِيًّا وَلَكِن كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَـذَا النَّبِىُّ وَالَّذِينَ ءَامَنُواْ وَاللَّهُ وَلِىُّ الْمُوْمِنِينَ Ibrahim was neither a Jew nor a Christian, but he was a true Muslim Hanifan (Islamic Monotheism ـ to worship none but Allah alone) and he was not of Al-Mushrikin. Verily, among mankind who have the best claim to Ibrahim are those who followed him, and this Prophet (Muhammad) and those who have believed (Muslims). And Allah is the Wali (Protector and Helper) of the believers. (3:67-68) Allah said, بِكَلِمَاتٍ (with Kalimat (words)) which means, "Laws, commandments and prohibitions." `Words' as mentioned here, sometimes refers to what Allah has willed, such as Allah's statement about Maryam, وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَـتِ رَبَّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَـنِتِينَ And she testified to the truth of the Words of her Lord, and (also believed in) His Scriptures, and she was of the Qanitin (i.e. obedient to Allah). (66:12) "Words" also refers to Allah's Law, such as Allah's statement, وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ صِدْقاً وَعَدْلاً And the Word of your Lord has been fulfilled in truth and in justice. (6:115), meaning, His legislation. "Words" also means truthful news, or a just commandment or prohibition. For instance, Allah said, وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ And (remember) when the Lord of Ibrahim tried him with (certain) Words (commands), which he fulfilled, meaning, he adhered to them. Allah said, ... قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ... He (Allah) said (to him), "Verily, I am going to make you an Imam (a leader) for mankind (to follow you)." as a reward for Ibrahim's good deeds, adhering to the commandments and avoiding the prohibitions. This is why Allah made Ibrahim a role model for the people, and an Imam whose conduct and path are imitated and followed. What were the Words that Ibrahim was tested with There is a difference of opinion over the words that Allah tested Ibrahim with. There are several opinions attributed to Ibn Abbas. For instance, Abdur-Razzaq said that Ibn Abbas said, "Allah tested him with the rituals (of Hajj)." Abu Ishaq reported the same. Abdur-Razzaq also narrated that Ibn Abbas said that, وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ (And (remember) when the Lord of Ibrahim (Abraham) (i.e., Allah) tried him with (certain) commands) means, "Allah tested him with Taharah (purity, ablution): five on the head and five on the body. As for the head, they are; cutting the mustache, rinsing the mouth, inhaling and discarding water, using Siwak and parting the hair. As for the body, they are; trimming the nails, shaving the pubic hair, circumcision and plucking under the arm and washing with water after answering the call of nature." Ibn Abi Hatim said, "A similar statement was also reported from Sa`id bin Al-Musayyib, Mujahid, Ash-Sha`bi, An-Nakhai, Abu Salih, Abu Al-Jald, and so forth." There is a similar statement that Imam Muslim narrated from Aishah who said that Allah's Messenger said, عَشْرٌ مِنَ الْفِطْرَةِ قَصُّ الشَّارِبِ وَإِعْفَاءُ اللِّحْيَةِ وَالسِّوَاكُ وَاسْتِنْشَاقُ الْمَاءِ وَقَصُّ الاْاَظْفَارِ وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ وَنَتْفُ الاِْبْطِ وَحَلْقُ الْعَانَةِ وَانْتِقَاصُ الْمَاءِ وَنَسِيتُ الْعَاشِرَةَ إِلاَّ أَنْ تَكُونَ الْمَضْمَضَة Ten are among the Fitrah (instinct, natural constitution): trimming the mustache, growing the beard, using Siwak, inhaling and then exhaling water (in ablution), cutting the nails, washing between the fingers (in ablution), plucking the underarm hair, shaving the pubic hair, washing with water after answering the call of nature, (and I forgot the tenth, I think it was) rinsing the mouth (in ablution). The Two Sahihs recorded Abu Hurayrah saying that the Prophet said, الْفِطْرَةُ خَمْسٌ الْخِتَانُ وَالاْاسْتِحْدَادُ وَقَصُّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمُ الاَْظْفَارِ وَنَتْفُ الاِْبْط Five are among the acts of Fitrah: circumcision, shaving the pubic hair, trimming the mustache, cutting the nails and plucking the underarm hair. This is the wording with Muslim. Muhammad bin Ishaq reported that Ibn Abbas said, "The words that Allah tested Ibrahim with, and that he implemented were: abandoning his (disbelieving) people when Allah commanded him to do so, disputing with Nimrod (king of Babylon) about Allah, being patient when he was thrown in the fire (although this was extremely traumatic), migrating from his homeland when Allah commanded him to do so, patience with the monetary and material demands of hosting guests by Allah's command, and Allah's order for him to slaughter his son. When Allah tested Ibrahim with these words, and he was ready for the major test, Allah said to him, أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ("Submit (be a Muslim)!" He said, "I have submitted myself (as a Muslim) to the Lord of all that exists." (2:131) although this meant defying and being apart from the people." The Unjust do not qualify for Allah's Promise Allah said that Ibrahim said, ... قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِي ... (Ibrahim) said, And of my offspring (to make leaders), and Allah replied, ... قَالَ لاَ يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ My covenant (Prophethood) includes not Zalimin (polytheists and wrongdoers). When Allah made Ibrahim an Imam (Leader for the faithful), he asked Allah that Imams thereafter be chosen from his offspring. Allah accepted his supplication, but told him that there will be unjust people among his offspring and they will not benefit from Allah's promise. Thus, they will neither become Imams nor be imitated (for they will not be righteous). The proof that Ibrahim's supplication to Allah was accepted is that Allah said in Surah Al-Ankabut, وَجَعَلْنَا فِى ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَـبَ And We ordained among his offspring Prophethood and the Book. (29:27) Hence, every Prophet whom Allah sent after Ibrahim were from among his offspring, and every Book that Allah revealed was to them. As for Allah's statement, قَالَ لاَ يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ ((Allah) said, "My covenant (Prophethood) includes not Zalimin (polytheists and wrongdoers)." Allah mentioned that there are unjust people among the offspring of Ibrahim, and they will not benefit from Allah's promise, nor would they be entrusted with anything, even though they are among the children of Allah's Khalil (intimate friend, Prophet Abraham). There will also be those who do good among the children of Ibrahim, and these it is who will benefit from Ibrahim's supplication. Ibn Jarir said that this Ayah indicated that the unjust shall not be Imams for the people. Moreover, the Ayah informed Ibrahim that there will be unjust people among his offspring. Also, Ibn Khuwayz Mindad Al-Maliki said, "The unjust person does not qualify to be a Khalifah, a ruler, one who gives religious verdicts, a witness, or even a narrator (of Hadiths)."

امام توحید اس آیت میں خلیل اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بزرگی کا بیان ہو رہا ہے جو توحید میں دنیا کے امام ہیں انہوں نے تکالیف پر صبر کر کے اللہ تعالیٰ کے حکم کی بجا آوری میں ثابت قدمی اور جوان مردی دکھائی فرماتا ہے اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تم ان مشرکین اور اہل کتاب کو جو ملت ابراہیم کے دعویدار ہیں ذرا ابراہیم علیہ السلام کی فرماں برداری اور اطاعت گزاری کے واقعات تو سناؤ تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ دین حنیف پر اسوہ ابراہیمی پر کون قائم ہے وہ یا آپ اور آپ کے اصحاب؟ قرآن کریم کا ارشاد ہے آیت ( وَاِبْرٰهِيْمَ الَّذِيْ وَفّيٰٓ ) 53 ۔ النجم:37 ) ابراہیم وہ ہیں انہوں نے پوری وفاداری دکھائی اور فرمایا آیت ( اِنَّ اِبْرٰهِيْمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلّٰهِ حَنِيْفًا ۭ وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ ) 16 ۔ النحل:120 ) ابراہیم لوگوں کے پیشوا اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار مخلص اور نعمت کے شکر گزار تھے جنہیں اللہ عزوجل نے پسند فرما کر راہ راست پر لگا دیا تھا جنہیں ہم نے دنیا میں بھلائی دی تھی اور آخرت میں بھی صالح اور نیک انجام بنایا تھا پھر ہم نے تیری طرف اے نبی وحی کی کہ تو بھی ابراہیم حنیف کی ملت کی پیروی کر جو مشرکین میں سے نہ تھے اور جگہ ارشاد ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نہ تو یہودی تھے نہ نصرانی تھے نہ مشرک تھے بلکہ خالص مسلمان تھے ان سے قربت اور نزدیکی والا وہ شخص ہے جو ان کی تعلیم کا تابع ہو اور یہ نبی اور ایمان والے ان ایمان والوں کا دوست اللہ تعالیٰ خود ہے ابتلاء کے معنی امتحان اور آزمائش کے ہیں ۔ کلمات سے مراد شریعت حکم اور ممانعت وغیرہ ہے کلمات سے مراد کلمات تقدیریہ بھی ہوتی ہے جیسے مریم علیہما السلام کی بابت ارشاد ہے صدقت بکلمات ربھا یعنی انہوں نے اپنے رب کے کلمات کی تصدیق کی ۔ کلمات سے مراد کلمات شرعیہ بھی ہوتی ہے ۔ آیت ( وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّعَدْلًا ۭلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ ۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ ) 6 ۔ الانعام:115 ) یعنی اللہ تعالیٰ کے شرعی کلمات سے سچائی اور عدل کے ساتھ پورے ہوئے یہ کلمات یا تو سچی خبریں ہیں یا طلب عدل ہے غرض ان کلمات کو پورا کرنے کی جزا میں انہیں امامت کا درجہ ملا ، ان کلمات کی نسبت بہت سے اقوال ہیں مثلاً احکام حج ، مونچھوں کو کم کرنا ، کلی کرنا ، ناک صاف کرنا ، مسواک کرنا ، سر کے بال منڈوانا یا رکھوانا تو مانگ نکالنا ، ناخن کاٹنا ، زیر ناف کے بال کاٹنا ، ختنہ کرانا ، بغل کے بال کاٹنا ، پیشاب پاخانہ کے بعد استنجا کرنا ، جمعہ کے دن غسل کرنا ، طواف کرنا ، صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا ، رمی جمار کرنا ، طواف افاضہ کرنا ۔ مکمل اسلام حضرت عبداللہ فرماتے ہیں اس سے مراد پورا اسلام ہے جس کے تیس حصے ہیں دس کا بیان سورۃ برائت میں ہے آیت ( التائبون العابدون ) سے مومنین تک یعنی توبہ کرنا عبادت کرنا حمد کرنا اللہ کی راہ میں پھرنا رکوع کرنا سجدہ کرنا بھلائی کا حکم دینا برائی سے روکنا اللہ کی حدود کی حفاظت کرنا ایمان لانا دس کا بیان قد افلاح کے شروع سے یحافظون تک ہے اور سورۃ معارج میں ہے یعنی نماز کو خشوع خضوع سے ادا کرنا لغو اور فضول باتوں اور کاموں سے منہ پھیر لینا زکوٰۃ دیتے رہا کرنا ، شرمگاہ کی حفاظت کرنا ، امانت داری کرنا ، وعدہ وفائی کرنا ، نماز پر ہمیشگی اور حفاظت کرنا قیامت کو سچا جاننا عذابوں سے ڈرتے رہنا سچی شہادت پر قائم رہنا اور دس کا بیان سورۃ احزاب میں آیت ( اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِيْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِيْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّاۗىِٕـمِيْنَ وَالـﮩـىِٕمٰتِ وَالْحٰفِظِيْنَ فُرُوْجَهُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَالذّٰكِرِيْنَ اللّٰهَ كَثِيْرًا وَّالذّٰكِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا ) 33 ۔ الاحزاب:35 ) تک ہے یعنی اسلام لانا ، ایمان رکھنا ، قرآن پڑھنا ، سچ بولنا ، صبر کرنا ، عاجزی کرنا ، خیرات دینا ، روزہ رکھنا ، بدکاری سے بچنا ، اللہ تعالیٰ کا ہر وقت بکثرت ذکر کرنا ، ان تینوں احکام کا جو عامل ہو وہ پورے اسلام کا پابند ہے اور اللہ کے عذابوں سے بری ہے ۔ کلمات ابراہیمی میں اپنی قوم سے علیحدگی کرنا بادشاہ وقت سے نڈر ہو کر اسے بھی تبلیغ کرنا پھر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو مصیبت آئے اس پر صبر کرنا سہنا پھر وطن اور گھر بار کو اللہ کی راہ میں چھوڑ کر ہجرت کرنا مہمانداری کرنا اللہ کی راہ میں جانی اور مالی مصیبت راہ اللہ برداشت کرنا یہاں تک کہ بچہ کو اللہ کی راہ قربان کرنا اور وہ بھی اپنے ہی ہاتھ سے یہ کل احکام خلیل الرحمٰن علیہ السلام بجا لائے ۔ سورج چاند اور ستاروں سے بھی آپ کی آزمائش ہوئی امامت کے ساتھ بیت اللہ بنانے کے حکم کے ساتھ حج کے حکم اور مقام ابراہیم کے ساتھ بیت اللہ کے رہنے والوں کی روزیوں کے ساتھ حضرت محمد صلعم کو آپ کے دین پر بھیجنے کے ساتھ بھی آزمائش ہوئی اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے خلیل میں تمہیں آزماتا ہوں دیکھتا ہوں تم کیا ہو؟ تو آپ نے فرمایا مجھے لوگوں کا امام بنا دے ، اس کعبہ کو لوگوں کے ثواب اور اجتماع کا مرکز بنا دے ، یہاں والوں کو پھلوں کی روزیاں دے یہ تمام باتیں عزوجل نے پوری کر دیں اور یہ سب نعمتیں آپ کو عطا ہوئیں صرف ایک آرزو پوری نہ ہوئی وہ یہ کہ میری اولاد کو بھی امامت ملے تو جواب ملا ظالموں کو میرا عہد نہیں پہنچتا کلمات سے مراد اس کے ساتھ کی آیتیں بھی ہیں موطا وغیرہ میں ہے کہ سب سے پہلے ختنہ کرانے والے سب سے پہلے مہمان نوازی کرنے والے سب سے پہلے ناخن کٹوانے والے سب سے پہلے مونچھیں پست کرنے والے سب سے پہلے سفید بال دیکھنے والے حضرت ابراہیم ہی ہیں ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سفید بال دیکھ کر پوچھا کہ اے اللہ یہ کیا ہے؟ جواب ملا وقار و عزت ہے کہنے لگے پھر تو اے اللہ اسے اور زیادہ کر ۔ سب سے پہل منبر پر خطبہ کہنے والے ، سب سے پہلے قاصد ، بھیجنے والے ، سب سے پہلے تلوار چلانے والے ، سب سے پہلے مسواک کرنے والے سب سے پہلے پانی کے ساتھ استنجا کرنے والے ، سب سے پہلے پاجامہ پہننے والے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام ہیں ۔ ایک غیر ثابت حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں منبر بناؤں تو میرے باپ ابراہیم نے بھی بنایا تھا اور اگر میں لکڑی ہاتھ میں رکھوں تو یہ بھی میرے باپ ابراہیم کی سنت ہے مختلف بزرگوں سے کلمات کی تفسیر میں جو کچھ ہم نے نقل کر دیا اور ٹھیک بھی یہی ہے کہ یہ سب باتیں ان کلمات میں تھیں کسی خاص تخصیص کی کوئی وجہ ہمیں نہیں ملی واللہ صحیح مسلم شریف میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے دس باتیں فطرت کی اور اصل دین کی ہیں مونچھیں کم کرنا ، داڑھی بڑھانا ، مسواک کرنا ، ناک میں پانی دینا ، ناخن لینا ، پریان دھونی ، بغل کے بال لینا ، زیر ناف کے بال لینا ، استنجا کرنا راوی کہتا ہے میں دسویں بات بھول گیا شاید کلی کرنا تھی ۔ صحین میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں پانچ باتیں فطرت کی ہیں ختنہ کرانا ، موئے ( بال ) زہار لینا ، مونچھیں کم کرنا ، ناخن لینا ، بغل کے بال لینا ایک حدیث میں ہے کہ حضرت ابراہیم کو وفا کرنے والا اس لئے فرمایا ہے کہ وہ ہر صبح کے وقت پڑھتے تھے آیت ( فَسُـبْحٰنَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ 17؀ وَلَهُ الْحَمْــدُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِـيًّا وَّحِيْنَ تُظْهِرُوْنَ 18؀ يُخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْـحَيِّ وَيُـحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۭ وَكَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ 19۝ۧ ) 30 ۔ الروم:17 ) ایک اور روایت میں ہے کہ ہر دن چار رکعتیں پڑھتے تھے لیکن یہ دونوں حدیثیں ضعیف ہیں اور ان میں کئی کئی راوی ضعیف ہیں اور ضعف کی بہت سی وجوہات ہیں بلکہ ان کا بیان بھی بےبیان ضعف جائز نہیں متن بھی ضعف پر دلالت کرتا ہے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنی امت کی خوشخبری سن کر اپنی اولاد کے لئے بھی یہی دعا کرتے تھے جو قبول تو کی جاتی ہے لیکن ساتھ ہی خبر کر دی جاتی ہے کہ آپ کی اولاد میں ظالم بھی ہوں گے جنہیں اللہ تعالیٰ کا عہد نہ پہنچے گا وہ امام نہ بنائے جائیں گے نہ ان کی اقتدار اور پیروی کی جائے گی سورۃ عنکبوت کی آیت میں اس مطلب کو واضح کر دیا گیا ہے کہ خلیل اللہ کی یہ دعا بھی قبول ہوئی وہاں ہے آیت ( وَجَعَلْنَا فِيْ ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ وَاٰتَيْنٰهُ اَجْرَهٗ فِي الدُّنْيَا ) 29 ۔ العنکبوت:27 ) یعنی ہم نے ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھ دی ۔ حضرت ابراہیم کے بعد جتنے انبیاء اور رسول آئے وہ سب آپ ہی کی اولاد میں تھے اور جتنی کتابیں نازل ہوئیں سب آپ ہی کی اولاد میں ہوئی دعا ( صلوات اللہ وسلامہ علیھم اجمعین ) یہاں یہ بھی خبر دی گئی ہے کہ آپ کی اولاد میں ظلم کرنے والے بھی ہوں گی ، ظالم سے مرد بعض نے مشرک بھی لی ہے عہد سے مراد امر ہے ابن عباس فرماتے ہیں ظالم کو کسی چیز کا والی اور بڑا نہ بنانا چاہئے گو وہ اولاد ابراہیم میں سے ہو ، حضرت خلیل کی دعا ان کی نیک اولاد کے حق میں قبول ہوئی ہے یہ بھی معنی کئے گئے ہیں کہ ظالم سے کوئی عہد نہیں کہ اس کی اطاعت کی جائے اس کا عہد توڑ دیا جائے پورا نہ کیا جائے اور یہ بھی مطلب ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نے اسے کچھ دینے کا عہد نہیں کیا دنیا میں تو کھا پی رہا ہے اور عیش و عشرت کر رہا ہے ۔ بس یہی ہے عہد سے مراد دین بھی ہے یعنی تیری کل اولاد دیندار نہیں جیسے اور جگہ ہے آیت ( وَمِنْ ذُرِّيَّـتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِيْنٌ ) 37 ۔ الصافات:113 ) یعنی ان کی اولاد میں بھلے بھی ہیں اور برے بھی اطاعت کے معنی بھی کئے گئے ہیں یعنی اطاعت صرف معروف اور بھلائی میں ہی ہو گی اور عہد کے معنی نبوت کے بھی آئے ہیں ابن خویز منذاذ مالکی فرماتے ہیں ظالم شخص نہ تو خلیفہ بن سکتا ہے نہ حاکم نہ مفتی نہ گواہ نہ راوی ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

124۔ 1 کلمات سے مراد احکام شریعت، مناسک حج، ذبح پسر، ہجرت نار نمرود وغیرہ وہ تمام آزمائشیں ہیں، جن سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) گزارے گئے اور ہر آزمائش میں کامیاب اور کامران رہے، جس کے صلے میں امام الناس کے منصب پر فائز کئے گئے، چناچہ مسلمان ہی نہیں، یہودی، عیسائی حتٰی کہ مشرکین عرب سب ہی میں ان کی شخصیت محترم اور پیشوا مانی جاتی ہے۔ 24۔ 2 اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اس خواہش کو پورا فرمایا، جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے، ہم نے نبوت اور کتاب کو اس کی اولاد میں کردیا، پس ہر نبی جسے اللہ نے مبعوث کیا اور ہر کتاب جو ابراہیم (علیہ السلام) کے بعد نازل فرمائی، اولاد ابراہیم ہی میں یہ سلسلہ رہا (ابن کثیر) اس کے ساتھ ہی یہ فرما کر کہ میرا وعدہ ظالموں سے نہیں اس امر کی وضاحت فرمادی کہ ابراہیم کی اتنی اونچی شان اور عنداللہ منزلت کے باوجود اولاد ابراہیم میں سے جو ناخلف اور ظالم و مشرک ہوں گے۔ ان کی شقاوت و محرومی کو دور کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں پیمبر زادگی کی جڑ کاٹ دی گئی۔ اگر ایمان و عمل صالح نہیں، تو پیرزادگی اور صاحبزادگی کی بارگاہ الٰہی میں کیا حیثیت ہوگی ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے ( من بطا بہ عملہ لم یسرع بہ نسبہ) صحیح مسلم۔ (جس کو اس کا عمل پیچھے چھوڑ گیا اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکے گا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٤٩] حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو تمام دنیا کی امامت ایسے ہی نہیں مل گئی تھی بلکہ آپ کی سن شعور سے لے کر مرنے تک پوری زندگی قربانی ہی قربانی تھی۔ دنیا میں انسان جن چیزوں سے محبت کرتا ہے ان میں کوئی چیز بھی ایسی نہ تھی جسے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے حق کی خاطر قربان نہ کیا ہو اور ان کی خاطر مصائب نہ جھیلے ہوں جن میں سے چند ایک یہ ہیں : ١۔ آپ ایک بت گر اور بت فروش کے گھر پیدا ہوئے۔ باپ چاہتا تھا کہ بیٹا اس کام میں ان کا ہاتھ بٹائے۔ لیکن آپ (علیہ السلام) نے الٹا احسن انداز میں سمجھانا شروع کردیا۔ جب باپ آپ (علیہ السلام) کی طرف سے مایوس ہوگیا تو گھر سے نکال دینے کی دھمکی دے دی۔ آپ (علیہ السلام) نے حق کی خاطر جلاوطنی کی صعوبتیں قبول کیں۔ ٢۔ قومی میلہ کے موقع پر بتوں کو پاش پاش کیا جسکے نتیجہ میں آپ (علیہ السلام) کو آگ میں جلا دینے کا فیصلہ ہوا۔ آپ (علیہ السلام) نے بخوشی اس میں کودنا منظور کیا۔ ٣۔ آپ (علیہ السلام) نے اپنی بیوی ہاجرہ (علیہا السلام) اور دودھ پیتے بچے کو اللہ کے حکم کے مطابق ایک بےآب وگیاہ میدان میں جا چھوڑا۔ جہاں کھانے پینے کا کوئی بندوبست نہ تھا اور نہ ہی دور دور تک کسی آبادی کے آثار نظر آتے تھے۔ ٤۔ بوڑھی عمر میں ملے ہوئے بچے اسماعیل (علیہ السلام) جب ذرا جوان ہوئے تو ان کو قربان کردینے کا حکم ہوا تو آپ بےدریغ اور بلاتامل اس پر آمادہ ہوگئے۔ غرض آپ کی قربانیوں اور آزمائشوں کی فہرست خاصی طویل ہے۔ آخر اللہ تعالیٰ نے خود یہ سرٹیفکیٹ عطا کردیا کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کی کئی باتوں سے آزمائش کی تو وہ ہر امتحان میں پورے اترے۔ لہذا اللہ تعالیٰ نے ان امتحانوں کے نتیجہ میں آپ کو دنیا جہان کا امام بنادیا، اور آئندہ قیامت تک کے لیے سلسلہ نبوت کو آپ (علیہ السلام) ہی کی اولاد سے منسلک کردیا اور دنیا کے اکثر و بیشتر مذاہب اپنے مذہب کی آپ (علیہ السلام) کی طرف نسبت کرنا باعث عزت و افتخار سمجھتے ہیں۔ [ ١٥٠] یعنی امامت کا وعدہ صرف تمہاری اس اولاد سے تعلق رکھتا ہے جو صالح ہوگی۔ ظالموں اور گنہگاروں کے لیئے ایسا کوئی وعدہ نہیں۔ یہیں سے یہود کے اس غلط عقیدہ کی تردید ہوگئی جو وہ سمجھتے تھے کہ ہم چونکہ پیغمبروں کی اولاد ہیں اس لیے ہمیں عذاب اخروی نہ ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بِكَلِمٰتٍ ) بعض مفسرین نے ان باتوں سے مراد والد، قوم اور بادشاہ کو توحید کی دعوت، بت پرستی، ستارہ پرستی اور شاہ پرستی کی تردید، آگ میں پھینکے جانے پر صبر، پھر ہجرت، مصر کے جبار بادشاہ کی دست درازی کے باوجود استقامت، بیوی بچے کو وادی غیر ذی ذرع میں چھوڑنا اور اکلوتے بیٹے کو ذبح کرنے پر مکمل آمادگی کو لیا ہے۔ بعض نے آگے آنے والی آیات میں مذکور بیت اللہ کی تعمیر و تطہیر اور حج کے مناسک اور اللہ تعالیٰ کے فرمان : اَسلِم : (فرماں بردار ہوجا) پر فرماں بردار ہونے کے اقرار، پھر اس کے عملی ثبوت کو مراد لیا ہے۔ [ ابن أبی شیبۃ عن مجاہد ] تفسیر عبد الرزاق میں صحیح سند کے ساتھ ابن عباس (رض) سے مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کی آزمائش طہارت کے احکام کے ساتھ کی، جن میں سے پانچ سر سے متعلق اور پانچ باقی جسم سے متعلق تھے۔ سر سے متعلق مونچھیں کترنا، کلی کرنا، ناک کی پانی سے صفائی کرنا، مسواک کرنا، سر کی مانگ نکالنا تھا اور جسم کے متعلق ناخن کاٹنا، زیر ناف بال مونڈنا، ختنہ کرنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا اور پیشاب و پاخانے کے نشان کو پانی سے دھونا تھا۔ صحیح بخاری (٥٨٨٩) ، مسلم (٢٥٧) اور ابوداؤد ( ٤١٩٨) وغیرہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان امور کو فطرت میں سے شمار فرمایا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) کی آزمائش میں یہ سب چیزیں شامل ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انھیں جو بھی حکم دیا انھوں نے وہ پورا کر دکھایا، بڑھاپے میں بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم ہوا تو پورا کردیا، اسّی (٨٠) سال کی عمر میں اپنا ختنہ کرنے کا حکم ہوا تو وہ بھی کردیا۔[ بخاری، الإستئذان، باب الختان بعد الکبر ۔۔ : ٦٢٩٧ ] (قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِىْ ۭ ) جب اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو تمام لوگوں کا امام بنادیا تو انھوں نے اپنی بعض اولاد کے حق میں امامت کی دعا کی، سب کے حق میں نہیں کی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا، تو یہ دعا کیوں کی جائے۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی، مگر اس کے ساتھ ہی انھیں بتادیا کہ تمہاری اولاد میں سے ظالم لوگ اس نعمت سے سرفراز نہیں ہوں گے۔ اس سے بنی اسرائیل کے گمراہ لوگوں اور بنی اسماعیل کے مشرکین کو تنبیہ کرنا مقصود ہے کہ ان کے عقائد و اعمال خراب ہوچکے ہیں، محض ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد ہونا کافی نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(34.) So far a whole section of this Surah has been dealing directly with the conduct of the Jews in the course of their history, and their present hostility to Islam, delineating the inner motives and mainsprings of this rabid opposition. As we have seen, they were proud of being the children of Jacob and of Abraham (Sayyidna Ya` qub and Sayyidna Ibrahim علیہما السلام), and believed that, being the chosen people of God, they had the exclusive privilege of being the leaders of humanity, and hence the station of prophethood could not be conferred on anyone who did not belong to their race. Now, the Holy Qur&an proceeds, in the present section of the Surah, to refute this line of thought in an indirect manner, by telling the story of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) and of his elder son Sayyidna Isma&il (Ishmael علیہ السلام). This section is going to suggest some essential considerations in answer to the denial of the Holy Prophet on the part of the Jews:- (1) He alone can be a guide to humanity who is not unjust and not a transgressor, and has successfully gone through the trial imposed on him by Allah -- and these qualifications the Jews do not fulfill. (2) The Ka&bah کعبہ ، towards which the Muslims turn in Salah and which is not acceptable to the Jews, had actually been built by Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) and hence the orientation (Qiblah) of the Muslims is the same as was his.(3) The way of Islam is the Way of Ibrahim , علیہ السلام , and the Muslims alone are his real followers. (4) It was Sayyidna Ibrahim himself who had prayed for the Last Prophet to be sent down to humanity, and hence one who at all wishes to follow his way cannot but affirm the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and accept Islam. (5) It is wrong of the Jews to deny the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) merely on account of his not belonging to their race, for Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) had two sons, Sayyidna Isma&il and Sayyidna Ishaq (علیہما السلام) (Ishmael and Isaac ), and he had prayed for divine grace to descend on both of them (Genesis, ch. 17), so that the superiority enjoyed by the children of Isaac (علیہ السلام) in their own time had now been transferred to the children of Isma&il (علیہ السلام) . What these indications aim at is to show the Jews that if they wish to have a share in the grace of Allah, they had better acknowledge the Holy Prophet g and accept Islam, the last and now the only valid form of the Abrahamic Way --Translator. The great trials put to Ibrahim (علیہ السلام) The section dealing with the story of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) begins with Verse 124. It recounts how he was tried by Allah in different ways, how he came out of these trials successfully, and how he was rewarded. It also tells us that when Allah promised to make him a great guide to men, and their chief, (by conferring prophethood on him, or by giving him a huge number of followers), he prayed for this reward to be bestowed on some from among his progeny too. Allah granted this prayer, but on one condition, which is also to serve as a general principle in this matter -- namely, that this dignity shall never be conferred on those who are disobedient and unjust, but on some of those from among his progeny who are obedient and just. Now, Verse 124 gives rise to a number of very fundamental questions:- The purpose of a trial is to test the aptitude and worthiness of a man for a certain function, but Allah is all-knowing and knows every existent inside out. Then, what was the purpose of this trial? (2) What were the different forms of this trial? (3) What kind of success did Sayyidna Ibrahim attain? (4) What is the nature of the reward he received? (5) What are the various aspects of the principle which defines the conditions necessary for receiving this reward ? As for the purpose of the trials which Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was made to undergo, we shall point out that the Arabic word رَبّ : Rabb (Lord) occurring in this verse provides the clue to the problem. In saying that it was Allah Himself who put him through the trials, the verse chooses to employ, out of all the Divine Names, the title رَبّ Rabb which indicates a specific Divine Attribute -- namely, that of making a thing attain the state of its perfection gradually and stage by stage. In other words, the trial of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was not the punishment for a crime, nor was it intended to uncover a hidden aptitude, but was a manifestation of this particular Divine Action, and a necessary part of the process of |"nurturing|" the prophet and making him reveal his inherent qualities to the world, so that he may be led, stage by stage, to assume his final station, already chosen for him by his Lord. We may note, in passing, that the Arabic text of the Verse places the object (Ibrahim) before the subject رَبّ (Rabb), thus indicating the glorious position of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) among the prophets We may also add that although it is Divine Knowledge and Will that chooses a man for prophethood, yet he is not allowed to assume this station until his aptitude and worthiness has openly shown itself for all men and angels to witness. This is just what had happened, as we have already seen in this Sarah, in the case of the trial of Sayyidna Adam (علیہ السلام) before the angels. As for the particular form in which Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was tried, the Holy Qur&an only refers to certain |"things|" (Kalimah کلمہ۔- literally, |"word|" ). According to most of the commentators, the |"things|" or |"words|" mean certain divine injunctions. But there is some difference of views among the blessed Companions and their immediate succes¬sors as to what these injunctions were, and how many. According to some, they were ten, and, according to others, thirty. But basically there is no opposition among these views, for all the injunctions which have been mentioned in this context were, in one way or another, meant to serve as trials and tests. This is what the great commenta¬tors like Ibn Jarir and Ibn Kathir (رح) believe to be the truth of the matter. One thing is, however, quite clear. These trials were not like academic tests, nor were intended to gauge mental capacities or the grasp of mere theories; the purpose, on the other hand, was to test the readi¬ness in obeying Allah and the steadfastness in submitting oneself to divine commandments. This helps us to see that what really has a value in the eyes of Allah is not theoretical hair-splitting, but actual deeds, within and without. Let us now relate the story of some of the more important trials. Since Allah intended to raise Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) to a specially exalted station among the prophets, and to confer on him the title of Khalilullah خلیلُ اللہ (the Friend of Allah), he was made to go through very severe trials. Not only his people, but his own family also was sunk deep in idol-worshipping; in opposition to their creed and customs, he was given &Al-Din al-Hanif الدین الحنیف &, |"the Pure Religion|", and was asked to go out to his people, and to bring them back to the Straight Path. Unflinchingly he obeyed the divine command, and, with the courage and determination of the prophet that he was, he set out to wage a war against idol-worship and to call them to the unalloyed worship of the One God. This obviously drew upon him the ire of his people and of their king Namrud نمرود (Nimrod), who finally decided to burn him alive in a blazing fire. Seeking, as he did, nothing but the pleasure of his Lord, he gladly let himself be thrown onto the pyre., Since he had succeeded in this test, Allah commanded قُلْنَا يَا نَارُ‌ كُونِي بَرْ‌دًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَ‌اهِيمَ |"0 fire, be coolness and safety for Ibrahim|" (21:69). As one can see, the command was given to fire as such, and not to any particular one. Consequently, all fire, wherever it was present in the world, grew cold, and the fire set ablaze by Namrud نمرود did so, too. Now, excessive cold is equally painful and killing - there is a region of extreme cold in Hell دوزخ itself, called Zamharir زمہریر . So, in commanding fire to grow cold, Allah in His grace added the word Salama سلامہ (be safe). The second trial was that Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was asked to leave his homeland and to migrate to Syria along with his family. Then, he was commanded to leave even this country -- which he readily did, accompanied by his wife Hajirah (Hagar ھجر ) and his infant son Sayyidna Isma&il (Ishmael علیہ السلام), and led by the archangel Jibra&il (Gabriel علیہ السلام). Llbn Kathir. Whenever they passed through a fertile land, Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) would wish to be allowed to settle there, but the archangel would inform him that Allah did not want him to do so. Finally, when they reached the barren desert which was destined to be the site of Makkah مکہ and where the Ka&bah کعبہ was to be built, he was commanded to stay there. But now began a new trial, much more difficult for man to bear. He was ordered to leave his wife and son in the desert, and to go back to Syria. |"The Friend of Allah|" had so annihilated his own will and desire, and was so anxious to obey his Lord that he did not allow even a moment to lapse between the command and its execution, and started on his journey without informing his wife. When she noticed that he was going away, she called after him -- but received no reply. Not even when she demanded why he was forsaking them in such a vast and lonely desert. But she was, after all, the wife of |"the Friend of Allah|", and could now see for herself how the matters stood. So, she asked if he had received a divine command. Only now Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) replied that it was so. Having understood the situation, she calmly remarked, |"Alright. Go. The Lord who has commanded you to part from us shall Himself look after us, and not let us be destroyed.|" And she sat back in the desert, full of trust and peace, with the infant on her lap. But as time passed, thirst, her own and especially that of her suckling son, compelled her to leave it behind and to go in search of water. She climbed up and down the hills of Safa صفا and Marwah مروہ ، but had, after seven attempts, to come back unsuccessfully. It is to commemorate this event that running seven times between the two hills has been made an obligatory part of the rites of the Hajj and Umrah حج وعمرہ . As she returned to her son, the mercy of Allah descended in the form of the archangel Jibra&il (علیہ السلام) who made a spring of fresh water spout forth from the parched ground -- the same spring which is now called Zamzam زم زم . In a day or two, the water began to draw (attract) animals towards itself, and the sight of animals brought men to the place. By and by, the provisions necessary for human life became regularly available, and the future city of Makkah began to take shape. The infant -- who was to become Sayyidna Ismail (علیہ السلام) -- began to grow up, and was soon able to take upon himself the usual functions of human life. Under divine permission, Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) came now and then to see how his wife and son were doing. It is now that Allah chose to submit him to the greatest of all possible trials. The son had grown up in such unpromising circumstances, and been deprived of constant fatherly care and affection. Now, the father received the command to slaughter his son with his own hand. Says the Holy Qur&an: فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَ‌ىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ‌ مَاذَا تَرَ‌ىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ‌ ۖ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّـهُ مِنَ الصَّابِرِ‌ينَ ﴿١٠٢﴾ When he had reached the age of being able to help his father in his work, the latter said, &My son, I see in a dream that I am slaughtering you. Now, say, what do you think?& He re-plied, &My father, do as you have been bidden; you shall find me, if Allah so wills, one of the patients &. (37: 102) Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) took his son to the wilderness of Mina منٰیٰ , and fulfilled, so far as he himself was concerned, the divine command¬ment. But Allah did not really mean to have the son slaughtered, but only to test the father. If we consider the words of the Holy Qur&an just cited, we shall find that in his dream, he had not seen the accom¬plishment of the slaughter, but only the act of slaughtering. And this much he did perform. In this respect, revelation came to him in the form of a dream, picturing the act, perhaps for this very reason - that is to say, Allah did not want to give him a verbal command to sacrifice his son. Hence, Allah commended him for having صَدَّقْتَ الرُّ‌ؤْيَا : |"confirmed the dream|" (37:105). In recompense for this total submission to divine will, Allah sent down a ram from heaven to be sacrificed in place of Sayyidna Isma&il (علیہ السلام) . Now, the annual sacrifice of sheep or goats etc. Has been made a regular form of worship in commemoration of the way of Sayyidna Ibrahim۔ (علیہ السلام) In addition to those rigorous trials, a number of other restrictions were imposed on him in the shape of certain injunctions, which too, he fulfilled as devotionally. Ten of these commandments are known as the characteristics of the Fitrah and are concerned with the cleanliness and purification of the body. These ten have been made permanent injunctions for all the later Ummahs (or communities of believers) too, and the Last Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has insistently commanded his followers to fulfill them. Ibn Kathir (رح) has reported from the blessed Companion ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) that thirty elements make up the whole of Islam, ten of which have been mentioned in Surah , (|"Al-Bara&ah, or |"Al-Tawbah|" ), the oth¬er ten in Surah 33 (|"Al-Ahzab|" ), and the last ten in Surah 23 (|"Al-Mu&minun|" ). These two had formed a part of the trials of Sayyidna Ib¬rahim (علیہ السلام) and he fulfilled these conditions with equal faithful¬ness. Surah 9 lays down these ten qualities as being characteristic of true believers: التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ الْحَامِدُونَ السَّائِحُونَ الرَّ‌اكِعُونَ السَّاجِدُونَ الْآمِرُ‌ونَ بِالْمَعْرُ‌وفِ وَالنَّاهُونَ عَنِ الْمُنكَرِ‌ وَالْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللَّـهِ ۗ وَبَشِّرِ‌ الْمُؤْمِنِينَ ﴿١١٢﴾ |"Those who repent, those who worship (Allah), those who praise (Allah), those who keep a fast, those who bow down and prostrate themselves (before Allah), those who invite others to good deeds and forbid evil deeds, those who keep within the bounds fixed by Allah. And give good tidings to the true believers.|" (9:112) And the ten qualities mentioned in Surah 23:1-11 are: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ ﴿٢﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِ‌ضُونَ ﴿٣﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ ﴿٤﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُ‌وجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿٥﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ‌ مَلُومِينَ ﴿٦﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَ‌اءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿٧﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَ‌اعُونَ ﴿٨﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٩﴾ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْوَارِ‌ثُونَ ﴿١٠﴾ الَّذِينَ يَرِ‌ثُونَ الْفِرْ‌دَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿١١﴾ |"Those true believers shall certainly prosper who show humility in their Salah, and turn away from idle activities, and are keen to purify themselves, and guard their private parts except from their wives and what their right hands own (bondswomen) - which is not blameworthy, but whoever seeks after more than that is a transgressor - and those who preserve what has been entrusted to them and also their covenant, and who are regular in performing their Salah. Those are the inheritors who shall inherit Paradise, and they shall live there forever.|" (23:1-11). And the ten qualities mentioned in Surah 35 of 33 are as follows: إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِ‌ينَ وَالصَّابِرَ‌اتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُ‌وجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِ‌ينَ اللَّـهَ كَثِيرً‌ا وَالذَّاكِرَ‌اتِ أَعَدَّ اللَّـهُ لَهُم مَّغْفِرَ‌ةً وَأَجْرً‌ا عَظِيمًا ﴿٣٥﴾ |"Men and women who perform what Islam enjoins upon them, men and women who are true believers, obedient men and obedient women, truthful men and truthful women, men and women who are patient, men and women who possess humili¬ty, men and women who give in charity, men who fast and women who fast, men and women who guard their private parts, men and women who remember Allah abundantly - for them Allah has prepared forgiveness and a great reward.|" (33:35) A third question with regard to Verse 124 still remains to be answered - what degree of success did Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) attain in these trials? The Holy Qur&an defines his accomplishment in these words: وَإِبْرَ‌اهِيمَ الَّذِي وَفَّىٰ |"And Ibrahim who paid his debt in full.|" (53:37) As for the reward he received, Verse 124 itself has announced it: إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا |"He (Allah) said - |"I am going to make you an Imam for the people.|" The Arabic word imam امام ، which we have not translated here, lexically signifies |"leader or chief or guide.|" Since the present verse is related to Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) ، the word &Imam امام in this context means, above all, |"a prophet|", though it includes the general sense of |"leadership|", too, as also of the title |"Patriarch|" which the Jews and Christians have given to him. Prophethood, let us repeat, cannot be won through personal effort; all the same, a prophet has to display his perfection in the thirty qualities we have just referred to, and even people of a lower scale must, in order to be worthy of leadership in a general sense, possess these qualities in their own degree. The Holy Qur&an makes it quite plain in another place: وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِ‌نَا لَمَّا صَبَرُ‌وا ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ ﴿٢٤﴾ |"And from among them We appointed some as leaders to guide men by Our command, when they were patient (in re-straining themselves from disobedience), and had a sure faith in Our commandments.|" (32:24). This verse gives a resume of the thirty qualities in the two words, Sabr صبر (patience) and Yagin یقین (sure faith, or certitude) - the second refers to the perfection of knowledge, and the first to the perfection of actual practice. The last question pertains to the law which lays down that the station of a guide and leader would not be granted to the unjust and the disobedient. To hold this station is, in a way, to be a vice regent of Allah, and hence this rank cannot be given to a rebel. It follows from this that Muslims, insofar as they have a choice in the matter, should not appoint as their ruler or representative a man who is a rebel against Allah or disobedient to Him. The word zalim ظالم (|"unjust|" ) also shows us - and very explicitly, too - that each and every prophet is totally sinless before becoming a prophet as much as after becoming a prophet. Certain words in the Holy Qur&an, which seem to suggest the contrary, have been employed, not in a literal or technical sense, but only metaphorically - for example, in the case of Sayyidna Adam (علیہ السلام) . To interpret such expressions in the sense of technical |"sin|" constitutes a very grave doctrinal error, and an insistence on such an interpretation opens the way to further errors.35 35. We may add a few words for the benefit of those who are anxious to adopt unquestioningly the literary and philosophical mores of the West. Since the Second World War, the writings of the Danish man of letters and thinker, Kierkegaard (who was a dilettante in theology too), have been casting a sort of paralysing fascination over the nien of sensibility in the West. Particularly his book |"Fear and Trembling|", which deals with the trial of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) avowedly in the manner of a psychological novel, is supposed to have triggered into action a number of Existentialist philosophies, and even to have furnished the point of departure for all modernistic Christian theology, specially of the Protestant persuasion. Now, Sayyidna Ibrahim rX...JI _L was, even according to the admission of Jews and Christians, a prophet, and not |" 1&homme moyen sensuel|" which is the subject matter of the novel, of psychology, and, not the least, of the theology of the Dane. Secondly, he did not merely have to go through emotional stress and strain, or through a problem of the conscience, or through a |"crisis of identity|" - the fear and the trembling, as the philosopher maintains -, but was equally tried in the matter of faithfully observing divine injunctions. Thirdly, when he knew that Allah had chosen him to be a prophet, he did not grow silent and secretive and lonely - as the fancy of our literary artist would have us believe -, but proclaimed the fact to others. Without such a proclamation, he would not at all have been able to perform the function of a prophet. In fact, it has been said that |"the Friend of Allah|" would not take his daily meals until he had found a guest to share it with him. In short, all we wish to point out is that the nature of prophethood is a degree of reality which we can understand only partially and that too only with the help of Divine Books, and hence it is not a sphere in which human fantasy may be allowed to roam at its sweet will.

خلاصہ تفسیر : اور جس وقت امتحان کیا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا ان کے پروردگار نے چند باتوں میں (اپنے احکام میں سے) اور وہ ان کو پورے طور سے بجا لائے (اس وقت) حق تعالیٰ نے (ان سے) فرمایا کہ میں تم کو (اس کے صلہ میں نبوت دے کر یا امت بڑھا کر) لوگوں کو مقتدا بناؤں گا انہوں نے عرض کیا اور میری اولاد میں سے بھی کسی کو (نبوت دیجئے) ارشاد ہوا کہ (آپ کی درخواست منظور ہے مگر اس کا ضابطہ سن لیجئے کہ) میرا (یہ) عہدہ (نبوت) خلاف ورزی (قانون) کرنے والوں کو نہ ملے گا (سو ایسے لوگوں کو تو صاف جواب ہے البتہ اطاعت کرنے والوں میں سے بعض کو نبوت دی جائے گی) معارف و مسائل : اس آیت میں حق تعالیٰ کے خاص پیغمبر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مختلف امتحانات اور ان میں ان کی کامیابی پھر اس کے انعام وصلہ کا بیان اور پھر جب حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) نے ازراہ شفقت اپنی اولاد کے لئے بھی اسی انعام کی درخواست کی تو انعام پانے کا ایک ضابطہ ارشاد فرما دیا گیا جس میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی درخواست کی منظوری مشروط صورت میں دی گئی کہ یہ انعام آپ کی ذریت کو بھی ملے گا مگر جو لوگ ذریت میں سے نافرمان اور ظالم ہوں گے وہ یہ انعام نہ پاسکیں گے، حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) کے عظیم امتحانات اور مضامین امتحان : یہاں چند باتیں غور طلب ہیں ؛ اول یہ کہ امتحان کسی شخص کی قابلیت معلوم کرنے لئے لیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ علیم و خیبر ہیں کسی بھی شخص کا کوئی حال یا کمال ان پر مخفی نہیں پھر اس امتحان کا مقصد کیا تھا ؟ دوسرے یہ کہ امتحان کس کس عنوان سے لیا گیا، تیسرے یہ کہ کامیابی کس صورت میں اور کس نوعیت کی رہی، چوتھے یہ کہ انعام کیا دیا گیا اور اس کی حیثیت کیا ہے، پانچویں یہ کہ اس انعام کے لئے جو ضابطہ مقرر کیا گیا ہے اس کی کچھ توضیح و تفصیل۔ ان پانچوں سوالات کے جوابات بالتفصیل ملاحظہ فرمائیے، پہلی بات کہ امتحان کا مقصد کیا تھا ؟ قرآن کے ایک لفظ ربُّہ نے اس کو حل کردیا جس میں یہ بتلایا گیا ہے کہ اس امتحان کے ممتحن خود اللہ جل شانہ ہیں اور ان کے اسماء حسنی میں سے اس جگہ لفظ رب لاکر شان ربوبیت کی طرف اشارہ کردیا گیا ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کو آہستہ آہستہ درجہ کمال تک پہنچانا، مطلب یہ ہوا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا یہ ابتلاء و امتحان کسی جرم کی پاداش میں یا نامعلوم قابلیت کا علم حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ شان تربیت و ربوبیت اس کا منشاء ہے ان آزمائشوں کے ذریعے اپنے خلیل (علیہ السلام) کی تربیت کرکے ان کے درجات و مقامات تک پہنچانا مقصود ہے پھر اس جملہ میں مفعول کو مقدم اور فاعل کو مؤ خر کرکے یوں ارشاد ہوا وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰهٖمَ رَبُّهٗ اس میں ابراہیم (علیہ السلام) کی جلالت شان کو اور نمایاں فرمایا گیا، دوسرا سوال کہ امتحان کس عنوان سے لیا گیا ؟ اس کے متعلق قرآن شریف میں تو صرف کلمات کا لفظ آیا ہے اور اس لفظ کی تفسیر و تشریح میں حضرات صحابہ کرام (رض) اجمعین وتابعین کے مختلف اقوال ہیں کسی نے احکام الہیہ میں سے دس چیزیں شمار کیں کسی نے تیس بتلائی ہیں اور کسی نے اور کچھ کم وبیش دوسری چیزیں بتائیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں کچھ اختلاف نہیں وہ چیزیں سب کی سب ہی حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) کے مضامین امتحان تھے ائمہ تفسیر ابن جریر اور ابن کثیر کی یہی رائے ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک علمی موشگافیوں سے زیادہ قابل قدر اخلاق و کردار کی عملی ثابت قدمی ہے : یہی مضامین امتحان جن کی تفصیل آگے بیان ہوگی مدارس کے امتحانات کی طرح فنی مسائل اور ان کی تحقیقات نہیں بلکہ اخلاقی قدروں اور عملی ثابت قدمی کی جانچ ہے اس سے معلوم ہوا کہ بارگاہ عزوجلال میں جس چیز کی قیمت ہے وہ علمی موشگافیاں نہیں بلکہ عملی اور اخلاقی برتری ہے، اب ان مضامین امتحان میں سے چند اہم چیزیں سنیے، حق تعالیٰ کو منظور تھا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنی خلت کا خلعت خاص عطا فرمایا جائے اس لئے ان کو سخت امتحانات سے گذارا گیا پوری قوم کی قوم حتی کہ اپنا خاندان سب کے سب بت پرستی میں مبتلا تھے سب کے عقائد و رسوم سے مختلف ایک دین حنیف ان کو عطا کیا گیا اور اس کی تبلیغ اور قوم کو اس کی طرف دعوت دینے کا بارگراں آپ پر ڈالا گیا آپ نے پیغمبرانہ جرأت وہمت کے ساتھ بےخوف وخطر قوم کو خدائے وحدہ لاشریک لہ کی طرف بلایا بت پرستی کی شرمناک رسم کی خرابیاں مختلف عنوانات سے بیان کیں عملی طور پر بتوں کے خلاف جہاد کیا پوری قوم کی قوم آمادہ جنگ وجدال ہوگئی بادشاہ وقت نمرود اور اس کی قوم نے آپ کو آگ میں ڈال کر زندہ جلا دینے کا فیصلہ کرلیا اللہ کے خلیل (علیہ السلام) نے اپنے مولا کی رضا مندی کے لئے ان سب بلاؤں پر راضی ہو کر اپنے آپ کو آگ میں ڈال دینے کے لئے پیش کردیا اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل اللہ (علیہ السلام) کو امتحان میں کامیاب پایا تو آگ کو حکم دیا ؛ قُلْنَا يٰنَارُكُـوْنِيْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓي اِبْرٰهِيْمَ (٦٩: ٢١) ہم نے حکم دے دیا کہ اے آگ تو ابراہیم پر ٹھنڈی اور ذریعہ سلامتی بن جا۔ جس وقت یہ حکم خداوندی آتش نمرود کے متعلق آیا تو حکم کے الفاظ عام تھے کسی خاص آگ کی تعیین کرکے حکم دیا گیا تھا اس لئے پوری دنیا میں جہاں کہیں آگ موجود تھی اس حکم خداوندی کے آتے ہی اپنی اپنی جگہ ہر آگ ٹھنڈی ہوگئی اور نار نمرود بھی اس زمرہ کا فرد بن کر ٹھنڈی پڑگئی، قرآن میں لفظ بردًا کے ساتھ سلاماً کا اضافہ اس لئے فرمایا گیا کہ کسی چیز کی ٹھنڈک حد اعتدال سے بڑھ جائے تو وہ بھی برف کی طرح تکلیف دہ بلکہ مہلک ہوجاتی ہے اگر لفظ سلاماً ارشاد نہ ہوتا تو ممکن تھا کہ آگ برف کی طرح ٹھنڈی ہوجاتی جو بجائے خود ایک عذاب بن جاتی جیسے جہنم میں ایک عذاب زمہریر کا بھی ہے، اس امتحان سے فارغ ہو کر دوسرا امتحان یہ لیا گیا کہ اپنے اصلی وطن کو چھوڑ کر شام کی طرف ہجرت کرجائیں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے رضائے خداوندی کی تڑپ میں قوم ووطن کو بھی خیر باد کہہ دیا اور مع اہل و عیال ہجرت کرکے شام میں چلے آئے، آنکس کہ ترا شناخت جاں راچہ کند فرزند و عیال وخانماں راچہ کند اب قوم ووطن کو چھوڑ کر ملک شام میں قیام کیا ہی تھا کہ یہ حکم ملا کہ بی بی ہاجرہ (رض) اور ان کے شیر خوار بچے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کو ساتھ لے کر یہاں سے بھی کوچ کریں (ابن کثیر) جبرئیل امین آئے اور دونوں کو ساتھ لے کر چلے راستہ میں جہاں کوئی سرسبز جگہ آتی تو حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) فرماتے کہ یہاں ٹھہرا دیا جائے جبرئیل فرماتے کہ یہاں کا حکم نہیں منزل آگے ہے جب وہ خشک پہاڑ اور گرم ریگستان آجاتا جہاں آگے کسی وقت بیت اللہ کی تعمیر اور شہر مکہ کی بستی بسانا مقدر تھا اس ریگستان میں آپ کو اتار دیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے خلیل (علیہ السلام) اپنے پروردگار کی محبت میں مسرور مگن اسی چٹیل میدان اور بےآب وگیاہ جنگل میں بی بی کو لے کر ٹھہر جاتے لیکن یہ امتحان اسی پر ختم نہیں ہوتا بلکہ اب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو حکم ملتا ہے کہ بی بی اور بچے کو یہیں چھوڑ دیں اور خود ملک شام کو واپس ہوجائیں اللہ کا خلیل حکم پاتے ہی اس کی تعمیل میں اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور شام کی طرف روانہ ہوجاتا ہے تعمیل حکم میں اتنی تاخیر بھی گوارا نہیں کہ بیوی کو یہ اطلاع ہی دیدے کہ مجھے چونکہ خدا کا یہ حکم ملا ہے اس لئے میں جارہا ہوں حضرت ہاجرہ (علیہا السلام) جس آپ کو جاتے ہوئے دیکھتی ہیں تو پکارتی ہیں مگر آپ جواب نہیں دیتے پھر پکارتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس لق ودق میدان میں ہمیں چھوڑ کر کہاں جا رہی ہو ؟ اس کا بھی جواب نہیں دیتے مگر وہ بی بی بھی خلیل اللہ (علیہ السلام) کی بی بی تھیں سمجھ گئیں کہ ماجرا کیا ہے اور کہنے لگیں کہ کیا آپ کو اللہ تعالیٰ کا کوئی حکم ملا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں حضرت ہاجرہ (علیہا السلام) کو بھی جب حکم خداوندی کا علم ہوگیا تو نہایت اطمینان کے ساتھ فرمایا کہ جائیے جس مالک نے آپ کو چلے جانے کا حکم فرمایا ہے وہ ہمیں ضائع نہیں کرے گا، اب حضرت ہاجرہ اپنے شیرخوار بچہ کے ساتھ اس لق ودق جنگل میں وقت گذارنے لگتی ہیں، پیاس کی شدت پانی کی تلاش پر مجبور کرتی ہے بچے کو کھلے میدان میں چھوڑ کر صفا ومروہ کی پہاڑیوں پر بار بار چڑہتی اترتی ہیں کہ کہیں پانی کے آثار نظر آئیں یا کوئی انسان نظر آجائے جس سے کچھ معلومات حاصل کریں سات مرتبہ کی دوڑ دھوپ کے بعد مایوس ہو کر بچے کے پاس لوٹ آتی ہیں صفا ومروہ کے درمیان سات مرتبہ دوڑنا اسی کی یادگار کے طور پر قیامت تک آنے والی نسلوں کے لئے احکام حج میں ضروری قرار دیا گیا ہے حضرت ہاجرہ (علیہا السلام) اپنی دوڑ دھوپ ختم کرنے اور مایوس ہونے کے بعد جب بچے کے پاس آتی ہیں تو رحمت خداوندی نازل ہوتی ہے جبرئیل امین آتے ہیں اور اس خشک ریگستان کی زمین سے پانی کا ایک چشمہ نکال دیتے ہیں جس کا نام آج زمزم ہے پانی کو دیکھ کر اول جانور آجاتے ہیں پھر جانوروں کو دیکھ کر انسان پہنچتے ہیں اور مکہ کی آبادی کا سامان ہوجاتا ہے، ضروریات زندگی کچھ آسانیاں مہیا ہوجاتی ہیں، نو مولود بچہ جن کو آج حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کہا جاتا ہے نشو ونما پاتے ہیں اور کام کاج کے قابل ہوجاتے ہیں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) باشارات ربانی گاہ گاہ تشریف لاتے ہیں اور بی بی وبچہ کو دیکھ جاتے ہیں اس وقت پھر اللہ تعالیٰ اپنے خلیل کا تیسرا امتحان لیتے ہیں یہ بچہ اس بیکسی اور بےسرو سامانی میں پروان چڑھا اور بظاہر اسباب باپ کی تربیت اور شفقت سے بھی محروم رہا اب والد ماجد کو بظاہر یہ حکم ملتا ہے اس بچے کو اپنے ہاتھ سے ذبح کردو ارشاد قرآنی ہے، فَلَمَّا بَلَــغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يٰبُنَيَّ اِنِّىْٓ اَرٰى فِي الْمَنَامِ اَنِّىْٓ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرٰى ۭ قَالَ يٰٓاَبَتِ افْعَلْ مَا تُــؤ ْمَرُ ۡ سَتَجِدُنِيْٓ اِنْ شَاۗءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيْنَ (١٠٢: ٣٧) جب بچہ اس قابل ہوگیا کہ باپ کے ساتھ کام کاج میں کچھ مدد دے سکے تو ابراہیم (علیہ السلام) نے اس سے کہا کہ اے بیٹے میں خواب میں یہ دیکھتا ہوں کہ تجھ کو ذبح کر رہا ہوں تو بتلا کہ تیرا کیا خیال ہے ؟ فرزند سعید نے عرض کیا کہ ابا جان آپ کو جو حکم ملا ہے اس کی تعمیل کیجئے آپ مجھے بھی اس کی تعمیل میں انشاء اللہ ثابت قدم پائیں گے، اس کے بعد کا واقعہ ہر مسلمان جانتا ہے کہ حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) صاحبزادے کو ذبح کرنے کے لئے منیٰ کے جنگل میں گئے اور اپنی طرف سے حکم حق جل وعلا شانہ کی پوری تعمیل کردی مگر وہاں مقصود بچے کو ذبح کرانا نہیں بلکہ شفیق باپ کا امتحان کرنا تھا واقعہ خواب کے الفاظ میں غور کیا جائے کہ اس میں یہ نہیں دیکھا تھا کہ ذبح کردیا بلکہ ذبح کا عمل کرتے دیکھا جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے کر دکھایا اور اس عمل کو بذریعہ وحی منام دکھلانے میں بھی شاید یہی مصلحت ہو کہ بذریعہ کلام حکم ذبح دینا منظور نہ تھا اسی وجہ سے ارشاد یہ ہوا کہ صدقت الرؤ یا کہ خواب میں جو کچھ دیکھا تھا آپ نے اس کو پورا کردیا جب اسمیں وہ پورے اترے تو اللہ تعالیٰ نے جنت سے اس کا فدیہ نازل فرما کر اس کی قربانی کا حکم دے دیا اور یہ سنت ابراہیمی آنے والی دنیا کے لئے دائمی سنت بن گئی، یہ کڑے اور سخت امتحانات تھے جن میں حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) کو گزارا گیا اس کے ساتھ ہی دوسرے بہت سے اعمال و احکام کی پابندیاں آپ پر عائد کی گئیں جن میں سے دس خصائل فطرت کے نام سے موسوم ہیں جن کا تعلق بدن کی صفائی ستھرائی اور پاکی سے ہے اور یہ خصائل فطرت آنے والی تمام امتوں کے لئے بھی مستقل احکام بن گئے حضرت خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی امت کو ان تمام امور کے لئے تاکیدی احکام دیئے، اور ابن کثیر نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ایک روایت میں یہ بھی نقل کیا ہے کہ پورا اسلام تیس حصوں میں دائر ہے جس میں سے دس سورة برأت میں مذکور ہیں اور دس سورة احزاب میں اور دس سورة مومنون میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان تمام چیزوں کا پورا حق ادا کیا اور ان سب امتحانات میں پورے اترے اور کامیاب رہے، سورة برأت میں مومنین کی صفات بیان کرتے ہوئے مسلمان کی دس مخصوص علامات وصفات کا اس طرح بیان کیا گیا ہے، اَلتَّاۗىِٕبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ السَّاۗىِٕحُوْنَ الرّٰكِعُوْنَ السّٰجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بالْمَعْرُوْفِ وَالنَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَالْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰهِ ۭ وَبَشِّرِ الْمُؤ ْمِنِيْنَ (١١٢: ٩) وہ ایسے ہیں جو توبہ کرنیوالے عبادت کرنیوالے حمد کرنیوالے روزہ رکھنے والے رکوع و سجدہ کرنیوالے نیک باتوں کی تعلیم کرنیوالے اور بری باتوں سے روکنے والے اور اللہ کی حدود کا خیال رکھنے والے اور ایسے مؤمنین کو آپ خوش خبری سنا دیجئے، اور سورة مؤ منون کی دس صفات یہ ہیں : قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤ ْمِنُوْنَ ۙالَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَ وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ وَالَّذِيْنَ هُمْ للزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَ وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ ۚفَمَنِ ابْتَغٰى وَرَاۗءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلٰي صَلَوٰتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَ الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ۭ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ (١١-١٣٣) یقینا ان مسلمانوں نے فلاح پائی جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں اور جو لغو باتوں سے برکنار رہنے والے ہیں اور جو اپنے آپ کو پاک کرنیوالے ہیں اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنیوالے ہیں لیکن بیویوں سے یا اپنی لونڈیوں سے کیونکہ ان پر کوئی الزام نہیں ہاں جو اس کے علاوہ طلب گار ہوں ایسے لوگ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا خیال رکھنے والے ہیں اور جو اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں ایسے ہی لوگ وارث ہونے والے ہیں جو فردوس کے وارث ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور سورة احزاب میں مذکورہ دس صفات یہ ہیں : اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤ ْمِنِيْنَ وَالْمُؤ ْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِيْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِيْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّاۗىِٕـمِيْنَ وَالـصـىِٕمٰتِ وَالْحٰفِظِيْنَ فُرُوْجَهُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَالذّٰكِرِيْنَ اللّٰهَ كَثِيْرًا وَّالذّٰكِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِيْمًا (٣٥: ٣٣) بیشک اسلام کے کام کرنیوالے مرد اور اسلام کے کام کرنیوالی عورتیں اور ایمان لانیوالے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں اور فرمانبرداری کرنیوالی عورتیں، اور راستباز مرد اور راستباز عورتیں اور صبر کرنیوالے مرد اور صبر کرنیوالی عورتیں اور خشوع کرنیوالے مرد اور خشوع کرنیوالی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنی والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والی عورتیں اور بکثرت اللہ کو یاد کرنے والے مرد اور بکثرت اللہ کی یاد کرنے والی عورتیں ان سب کیلئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے، مفسر القرآن حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ مسلمان کے لئے جتنی، علمی، عملی اخلاقی صفات مطلوب ہیں وہ ان تینوں سورتوں کی چند آیات میں جمع کردی گئی ہیں اور یہی صفات وہ کلمات ہیں جن میں حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) کا امتحان لیا گیا اور آیت وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰهٖمَ رَبُّهٗ بِكَلِمٰت میں انہی صفات کی طرف اشارہ ہے، ان آیات کے متعلق قابل غور سوالات میں سے دو سوالوں کا جواب یہاں تک ہوگیا، تیسرا سوال یہ تھا کہ اس امتحان میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی کامیابی کا درجہ اور مقام کیا رہا، تو وہ خود قرآن کریم نے اپنے مخصوص انداز میں ان کو سند کامیابی عطا فرمائی ارشاد ہوا، وَاِبْرٰهِيْمَ الَّذِيْ وَفّيٰٓ (٣٧: ٥٣) (وہ ابراہیم (علیہ السلام) جس نے پورا کر دکھایا) اس کا حاصل یہ ہے کہ ہر امتحان کی مکمل اور سو فیصدی کامیابی کا اعلان فرمادیا، چوتھا سوال کہ اس امتحان پر انعام کیا ملا اس کا ذکر خود اسی آیت میں آچکا ہے یعنی، قَالَ اِنِّىْ جَاعِلُكَ للنَّاسِ اِمَامًا (١٢٤: ٢) (امتحان کے بعد) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں بنانے والا ہوں، اس سے ایک طرف تو یہ معلوم ہوا کہ حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) کو اس کامیابی کے صلہ میں امامت خلق اور پیشوائی کا انعام دیا گیا دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا کہ خلق خدا کے امام ومقتداء اور پیشوا بننے کے لئے جو امتحان درکار ہے وہ دنیا کے مدارس اور یونیورسٹیوں جیسا امتحان نہیں جس میں چند مسائل کی فنی تحقیق اور علمی موشگانی کو کامیابی کا اعلی درجہ سمجھا جاتا ہے اس عہدے کے حاصل کرنے کے لئے ان تیس اخلاقی اور عملی صفات میں کامل اور مکمل ہونا شرط ہے جن کا ذکر ابھی بحوالہ آیات آچکا ہے قرآن کریم نے ایک دوسری جگہ بھی یہی مضمون اس طرح بیان فرمایا ہے ، وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ اَىِٕمَّةً يَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا وَكَانُوْا بِاٰيٰتِنَا يُوْقِنُوْنَ (٢٤: ٣٢) یعنی ہم نے ان میں سے امام اور پیشوا بنائے کہ وہ ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کریں جب انہوں نے اپنے نفس کو خلاف شرع سے روکا اور ہماری آیتوں پر یقین کیا، اس آیت میں امامت و پیشوائی کے لئے ان تیس صفات کا خلاصہ دو لفظوں میں کردیا گیا ہے یعنی صبر ویقین، یقین علمی اور اعتقادی کمال اور صبر عملی اور اخلاقی کمال ہے اور وہ تیس صفات جن کا ذکر ابھی اوپر گذر چکا ہے سب کی سب انہی دو وصفوں میں سموئی ہوئی ہیں، پانچواں سوال یہ تھا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو منصب امامت و پیشوائی دینے کے لئے جو یہ ضابطہ ارشاد ہوا ہے کہ فاسق اور ظالم لوگوں کو یہ منصب نہ ملے گا اس کا کیا مطلب ہے ؟ اس کی توضیح یہ ہے کہ امامت و پیشوائی ایک حیثیت سے اللہ جل شانہ کی خلافت ہے یہ کسی شخص کو نہیں دی جاسکتی جو اس کا باغی اور نافرمان ہو اسی لئے مسلمانوں پر لازم ہے کہ اپنے اختیار سے اپنا نمائندہ یا امیر کسی ایسے شخص کو مقرر نہ کریں جو اللہ تعالیٰ کا باغی یا نافرمان ہو،

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَـمَّہُنَّ۝ ٠ ۭ قَالَ اِنِّىْ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا۝ ٠ ۭ قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِىْ۝ ٠ ۭ قَالَ لَا يَنَالُ عَہْدِي الظّٰلِــمِيْنَ۝ ١٢٤ إذا إذا يعبّر به عن کلّ زمان مستقبل، وقد يضمّن معنی الشرط فيجزم به، وذلک في الشعر أكثر، و «إذ» يعبر به عن الزمان الماضي، ولا يجازی به إلا إذا ضمّ إليه «ما» نحو :إذ ما أتيت علی الرّسول فقل له ( اذ ا ) اذ ا ۔ ( ظرف زماں ) زمانہ مستقبل پر دلالت کرتا ہے کبھی جب اس میں شرطیت کا مفہوم پایا جاتا ہے تو فعل مضارع کو جزم دیتا ہے اور یہ عام طور پر نظم میں آتا ہے اور اذ ( ظرف ) ماضی کیلئے آتا ہے اور جب ما کے ساتھ مرکب ہو ( اذما) تو معنی شرط کو متضمن ہوتا ہے جیسا کہ شاعر نے کہا ع (11) اذمااتیت علی الرسول فقل لہ جب تو رسول اللہ کے پاس جائے تو ان سے کہنا ۔ اذا کی مختلف صورتیں ہیں :۔ (1) یہ ظرف زمان ہے۔ ( زجاج، ریاشی) (2) یہ ظرف مکان ہے۔ ( مبرد، سیبوبہ) (3) اکثر و بیشتر اذا شرط ہوتا ہے۔ مفسرین نے تینوں معنوں میں اس کا استعمال کیا ہے۔ (1) ظرف زمان : اور جب تو وہاں ( کی نعمتیں) دیکھے گا۔ تو تجھ کو وہاں بڑی نعمت اور شاہی سازو سامان نظر آئے گا۔ ( تفسیر حقانی) (2) ظرف مکان : اور جدھر بھی تم وہاں دیکھو گے تمہیں نعمتیں ہی نعمتیں اور وسیع مملکت نظر آئے گی۔ ( تفسیر ضیاء القرآن) (3) اذا شرطیہ۔ اور اگر تو اس جگہ کو دیکھے توتجھے بڑی نعمت اور بڑی سلطنت دکھائی دے۔ ( تفسیر ماجدی) ابتلاء وإذا قيل : ابْتَلَى فلان کذا وأَبْلَاهُ فذلک يتضمن أمرین : أحدهما تعرّف حاله والوقوف علی ما يجهل من أمره، والثاني ظهور جو دته ورداء ته، وربما قصد به الأمران، وربما يقصد به أحدهما، فإذا قيل في اللہ تعالی: بلا کذا وأبلاه فلیس المراد منه إلا ظهور جو دته ورداء ته، دون التعرف لحاله، والوقوف علی ما يجهل من أمره إذ کان اللہ علّام الغیوب، وعلی هذا قوله عزّ وجل : وَإِذِ ابْتَلى إِبْراهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِماتٍ فَأَتَمَّهُنَّ [ البقرة/ 124] . ويقال : أَبْلَيْتُ فلانا يمينا : إذا عرضت عليه الیمین لتبلوه بها «3» . ( کسی کا امتحان کرنا ) یہ دو امر کو متضمن ہوتا ہے ( 1) تو اس شخص کی حالت کو جانچنا اور اس سے پوری طرح باخبر ہونا مقصود ہوتا ہے دوسرے ( 2 ) اس کی اچھی یا بری حالت کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرنا ۔ پھر کبھی تو یہ دونوں معنی مراد ہوتے ہیں اور کبھی صرف ایک ہی معنی مقصود ہوتا ہے ۔ جب اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف تو صرف دوسرے معنی مراد ہوتے ہیں یعنی اس شخص لہ خوبی یا نقص کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرنا مقصود ہوتا ہے ۔ کیونکہ ذات ہے اسے کسی کی حالت سے باخبر ہونے کی ضرورت نہیں لہذا آیت کریمہ : وَإِذِ ابْتَلى إِبْراهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِماتٍ فَأَتَمَّهُنَّ [ البقرة/ 124] اور پروردگار نے چند باتوں میں ابراھیم کی آزمائش کی تو وہ ان میں پورے اترے ۔ دوسری معنی پر محمول ہوگی ( یعنی حضرت ابراھیم کے کمالات کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرنا مقصود تھا ) ابلیت فلانا یمینا کسی سے آزمائش قسم لینا ۔ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کہال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ وربیہ تنیوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گنا ه بخشنے والا پروردگار ،۔ تمَ تَمَام الشیء : انتهاؤه إلى حدّ لا يحتاج إلى شيء خارج عنه، والناقص : ما يحتاج إلى شيء خارج عنه . ويقال ذلک للمعدود والممسوح، تقول : عدد تَامٌّ ولیل تام، قال : وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [ الأنعام/ 115] ، وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ [ الصف/ 8] ، وَأَتْمَمْناها بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقاتُ رَبِّهِ [ الأعراف/ 142] . ( ت م م ) تمام الشیء کے معنی کسی چیز کے اس حد تک پہنچ جانے کے ہیں جس کے بعد اسے کسی خارجی شے کی احتیاج باقی نہ رہے اس کی ضد ناقص یعنی وہ جو اپنی ذات کی تکمیل کے لئے ہنور خارج شے کی محتاج ہو اور تمام کا لفظ معدودات کے متعلق بھی استعمال ہوتا ہے اور مقدار وغیرہ پر بھی بولا جاتا ہے مثلا قرآن میں ہے : ۔ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [ الأنعام/ 115] اور تمہارے پروردگار وعدہ پورا ہوا ۔ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ [ الصف/ 8] حالانکہ خدا اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا ۔ وَأَتْمَمْناها بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقاتُ رَبِّهِ [ الأعراف/ 142] . اور دس ( راتیں ) اور ملا کر اسے پورا ( حیلہ ) کردیا تو اس کے پروردگار کی ۔۔۔۔۔ میعاد پوری ہوگئی ۔ جعل جَعَلَ : لفظ عام في الأفعال کلها، وهو أعمّ من فعل وصنع وسائر أخواتها، ( ج ع ل ) جعل ( ف ) یہ لفظ ہر کام کرنے کے لئے بولا جاسکتا ہے اور فعل وصنع وغیرہ افعال کی بنسبت عام ہے ۔ نوس النَّاس قيل : أصله أُنَاس، فحذف فاؤه لمّا أدخل عليه الألف واللام، وقیل : قلب من نسي، وأصله إنسیان علی إفعلان، وقیل : أصله من : نَاسَ يَنُوس : إذا اضطرب، قال تعالی: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] ( ن و س ) الناس ۔ بعض نے کہا ہے کہ اس کی اصل اناس ہے ۔ ہمزہ کو حزف کر کے اس کے عوض الف لام لایا گیا ہے ۔ اور بعض کے نزدیک نسی سے مقلوب ہے اور اس کی اصل انسیان بر وزن افعلان ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اصل میں ناس ینوس سے ہے جس کے معنی مضطرب ہوتے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ [ الناس/ 1] کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگنا ہوں ۔ إِمام : المؤتمّ به، إنسانا كأن يقتدی بقوله أو فعله، أو کتابا، أو غير ذلک محقّا کان أو مبطلا، وجمعه : أئمة . وقوله تعالی: يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أُناسٍ بِإِمامِهِمْ [ الإسراء/ 71] أي : بالذي يقتدون به، الامام وہ ہے جس کی اقتداء کی جائے خواہ وہ انسان ہو یا اس کے قول وفعل کی اقتداء کی جائے یا کتاب وغیرہ ہو اور خواہ وہ شخص جس کی پیروی کی جائے حق پر ہو یا باطل پر ہو اس کی جمع ائمۃ افعلۃ ) ہے اور آیت :۔ { يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ } ( سورة الإسراء 71) جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے ۔ میں امام سے وہ شخص مراد ہے جس کی وہ اقتداء کرتے تھے ۔ ذر الذّرّيّة، قال تعالی: وَمِنْ ذُرِّيَّتِي [ البقرة/ 124] ( ذ ر ر) الذریۃ ۔ نسل اولاد ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي [ البقرة/ 124] اور میری اولاد میں سے بھی نيل النَّيْلُ : ما يناله الإنسان بيده، نِلْتُهُ أَنَالُهُ نَيْلًا . قال تعالی: لَنْ تَنالُوا الْبِرَّ [ آل عمران/ 92] ، وَلا يَنالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَيْلًا [ التوبة/ 120] ، لَمْ يَنالُوا خَيْراً [ الأحزاب/ 25] والنَّوْلُ : التّناول . يقال : نِلْتُ كذا أَنُولُ نَوْلًا، وأَنَلْتُهُ : أولیته، وذلک مثل : عطوت کذا : تناولت، وأعطیته : أنلته . ونِلْتُ : أصله نَوِلْتُ علی فعلت، ثم نقل إلى فلت . ويقال : ما کان نَوْلُكَ أن تفعل کذا . أي : ما فيه نَوَال صلاحک، قال الشاعر : 455- جزعت ولیس ذلک بالنّوال «1» قيل : معناه بصواب . وحقیقة النّوال : ما يناله الإنسان من الصلة، وتحقیقه ليس ذلک مما تنال منه مرادا، وقال تعالی: لَنْ يَنالَ اللَّهَ لُحُومُها وَلا دِماؤُها وَلكِنْ يَنالُهُ التَّقْوى مِنْكُمْ [ الحج/ 37] . ( ن ی ل ) النیل ۔ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جسے انسان اپنے ہاتھ سے پکڑلیتا ہے ۔ اور یہ نلتہ الالہ نیلا کا مصدر ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ لَنْ تَنالُوا الْبِرَّ [ آل عمران/ 92] تم کبھی نیکی حاصل نہیں کرسکو گے ۔ وَلا يَنالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَيْلًا [ التوبة/ 120] یا دشمنوں سے کوئی چیز لیتے ۔ لَمْ يَنالُوا خَيْراً [ الأحزاب/ 25] کچھ بھلائی حاصل نہ کرسکے ۔ عهد العَهْدُ : حفظ الشیء ومراعاته حالا بعد حال، وسمّي الموثق الذي يلزم مراعاته عَهْداً. قال : وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كانَ مَسْؤُلًا[ الإسراء/ 34] ، أي : أوفوا بحفظ الأيمان، قال : لا يَنالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ [ البقرة/ 124] ( ع ھ د ) العھد ( ض ) کے معنی ہیں کسی چیز کی پیہم نگہہ داشت اور خبر گیری کرنا اس بنا پر اس پختہ وعدہ کو بھی عھد کہاجاتا ہے جس کی نگہداشت ضروری ہو ۔ قرآن میں ہے : وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كانَ مَسْؤُلًا[ الإسراء/ 34] اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پرسش ہوگی ۔ یعنی اپنی قسموں کے عہد پورے کرو ۔ لا يَنالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ [ البقرة/ 124] کہ ظالموں کے حق میں میری ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی ۔ ظلم وَالظُّلْمُ عند أهل اللّغة وكثير من العلماء : وضع الشیء في غير موضعه المختصّ به، إمّا بنقصان أو بزیادة، وإمّا بعدول عن وقته أو مکانه، قال بعض الحکماء : الظُّلْمُ ثلاثةٌ: الأوّل : ظُلْمٌ بين الإنسان وبین اللہ تعالی، وأعظمه : الکفر والشّرک والنّفاق، ولذلک قال :إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ [ لقمان/ 13] والثاني : ظُلْمٌ بينه وبین الناس، وإيّاه قصد بقوله : وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ إلى قوله : إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ وبقوله : إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ [ الشوری/ 42] والثالث : ظُلْمٌ بينه وبین نفسه، وإيّاه قصد بقوله : فَمِنْهُمْ ظالِمٌ لِنَفْسِهِ [ فاطر/ 32] ، ( ظ ل م ) ۔ الظلم اہل لغت اور اکثر علماء کے نزدیک ظلم کے معنی ہیں کسی چیز کو اس کے مخصوص مقام پر نہ رکھنا خواہ کمی زیادتی کرکے یا اسے اس کی صحیح وقت یا اصلی جگہ سے ہٹاکر بعض حکماء نے کہا ہے کہ ظلم تین قسم پر ہے (1) وہ ظلم جو انسان اللہ تعالیٰ کے ساتھ کرتا ہے اس کی کسب سے بڑی قسم کفر وشرک اور نفاق ہے ۔ چناچہ فرمایا :إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ [ لقمان/ 13] شرک تو بڑا بھاری ظلم ہے ۔ (2) دوسری قسم کا ظلم وہ ہے جو انسان ایک دوسرے پر کرتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : وَجَزاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ إلى قوله : إِنَّهُ لا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے مگر جو درگزر کرے اور معاملے کو درست کرلے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمہ ہے اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنیوالوں کو پسند نہیں کرتا ۔ میں میں ظالمین سے اسی قسم کے لوگ مراد ہیں ۔ ۔ (3) تیسری قسم کا ظلم وہ ہے جو ایک انسان خود اپنے نفس پر کرتا ہے ۔ چناچہ اسی معنی میں فرمایا : فَمِنْهُمْ ظالِمٌ لِنَفْسِهِ [ فاطر/ 32] تو کچھ ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قو ل باری ہے : واذا ابتلی ابراھیم ربہ بکلمات فاتمھن (یاد کرو جب ابراہیم کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور وہ ان سب پر پورا اتر گیا) اس آیت کی تفسیر میں مفسرین کے مابین اختلاف رائے ہے۔ حضرت ابن عباس کے قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو مناسک میں آزمایا حسن بصری کے قول کے مطابق یہ آزمائش حضرت اسماعیلی (علیہ السلام) کی قربانی اور کواکب کے ذریعے کی گئی (کواکب کے ذریعے آزمائش کا ذکر قرآن میں موجود ہے) طائوس نے حضرت ابن عباس سے روایت بیان کی ہے کہ اللہ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو طہارت کے حکم کے ذریعے آزمایا۔ اس سلسلے میں سر کے ساتھ تعلق رکھنے والے پانچ حکم اور جسم ک یساتھ تعلق رکھنے والے پانچ حکم دیئے گئے پہلے پانچ حکم یہ تھے ۔ لب کتروانا، کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، مسواک کرنا اور سر میں مانگ نکالنا۔ دوسرے پانچ حکم یہ تھے : ناخن کاٹنا، موئے زیر ناف صاف کرنا، ختنہ کرنا بغل کے بال اکھیڑنا اور پاخانہ پیشاب کے بعد پانی سے دھونا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ ” دس باتوں کا تعلق فطرت سے ہے۔ یعنی انبیاء علیہم ا لسلام ک سنت سے ہے۔ اور پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بالا باتیں بیان فرمائیں۔ البتہ سر میں مانگ نکالنے کی جگ داڑھی بڑھانے کا ذکر فرمایا۔ اس روایت میں آیت کی تاویل کا ذکر نہیں ہے۔ حضرت عمار، حضرت عائشہ اور حضرت ابوہریرہ نے بھی کم و بیش یہ روایت بیان کی ہے۔ طوالت کے خوف سے ہم نے ان روایتوں کے اسانید اور ان کے ال فاظ کا ذکر ترک کردیا ہے ۔ کیونکہ یہ مشہور روایتیں ہیں اور لوگوں نے قول اور عمل دونوں اعتبار سے انہیں نقل کیا ہے اور انہیں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کے طور پر پہنچانا ہے۔ رہ گیا زیر بحث آیت کی تاویل میں سلف کا اختلاف جس کا ذکر ہم نے اوپر کیا ہے، تو عین ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو مذکورہ تمام باتوں کے ذریعے آزمایا ہو اور حضرت ابراہیم علیہ ا لسلام ان تمام باتوں میں پورے اترے ہوں اور ان میں کسی قسم کی کمی کئے بغیر منشائے الٰہی کے مطابق انہیں پورا کیا ہو۔ کیونکہ نقص یعنی کمی اتمام کی ضد ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے اتمام کی خبر دی ہے ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ١ ؎ فاضل مصنف نے جو کچھ لکھا ہے، اس کے علاوہ حدیث کا ایک مفہوم یہ بھی مراد لیا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دنیا کے مشاغل میں منہمک ہو کر گویا خود کو فروخت کردیتا ہے اور ہلاک ہوجاتا ہے اور دوسرا دنیا کو ٹھکرا کر گویا خود کو آزاد کرلیتا ہے اور فلاح پاتا ہے۔ سے یہ جو مقنول ہے کہ : سر اور جسم میں دس باتیں فطرت سے تعلق رکھتی ہیں۔ “ تو عین ممکن ہے کہ آپ ان باتوں میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پیرو کار تھے کیونکہ قول باری ہے : ثم اوحینا الیک ان اتبع ملۃ ابراھیم حنیفاً (پھر ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی کہ ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرو جو حنیف تھے) نیز فرمایا : اولئک الذین ھدی اللہ فبھدا ھم اقتدہ (یہی وہ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی ہدایت کی پیروی کیجیے) اس لئے مذکورہ بالا باتیں حضرت ابراہیم علیہ ا لسلام اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کے طور پر ثابت ہیں اور یہ اس بات کی مقتضی ہیں کہ صفائی اور پاکیزگی نیز کپڑوں سے گندی اور میل کچیل دور کرنا ایسے امور ہیں جن کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے جب احرام کے اندر جسم سے بال اتارنے اور میل کچیل دور کرنے سے منع فرما دیا تو احرام کھولنے پر انہیں دور کرنے کا حکم دیا، چناچہ ارشاد ہوا : ثم لیقضوا تفثھم (پھر وہ اپنا میل کچیل دور کریں) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی جمعہ کے دن غسل کرنے کے سلسلے میں اسی طرح کی روایت ہے کہ مسواک کا استعمال کیا جائے اور گھر میں موجود خوشبو لگائیجائے۔ یہ تمام باتیں ایسی ہیں جو انسانی عقل کے مطاب قمستحسن اور اخلقا و عادات کے اعتبار سے قابل تعریف اور پسندیدہ ہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول توقیف و رہنمائی نے انہیں اور موکد کردیا ہے۔ عبدالباقی نے روایت بیان کی، ان سے محمد بن عمر بن حیان التمار نے، ان سے ابوالولید اور عبدالرحمٰن بن المبارک نے ان سے قیش بن حیان العجلی اور ان سے سلیمان فروخ ابو الواصل نے کہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے پاس آیا اور ان سے مصافحہ کیا، انہوں نے میرے ناخن بڑھے ہوئے دیکھ کر فرمایا کہ ایک شخص حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آسمان کی خبر پوچھنے لگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے کوئی شخص آتا ہے اور آ کر آسمان کی خبر پوچھتا ہے، جبکہ ان کے ناخن پرندوں کے ناخنوں کی طرح بڑھے ہوت یہیں جن میں گندگی اور میل کچیل جمع ہوتا ہے۔ “ اسی طرح عبدالباقی نے روایت بیان کی، ان سے احمد بن سہل بن ایوب نے ، ان سے عبدالملک بن مروان المحذاء نے ، ان سے ضحاک بن زید ا ہوازی نے اسماعیل بن خالد سے، انہوں نے قیس بن ابی حازم سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے کہ : ہم نے عرض کیا کہ ” اللہ کے رسول کیا آپ بھی غلطی کرتے ہیں ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” میں کیوں غلطی نہ کروں جبکہ تم میں سے ایک شخص کے جسم کے گوشوں کے میل کچیل اس کے ناخنوں اور انلیوں کے پودوں کے درمیان موجود ہوتے ہیں۔ “ حضرت ابوہریرہ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رویات بیان کی ہے کہ آپ جمعہ کی نماز کے لئے جانے سے پہلے ناخن تراشتے اور لب کترتے تھے۔ محمد بن بکر البصری سے رویات بیان کی، ان سے ابو دائود نے ، ان سے عثمان ابن ابی شیبہ نے وکیع سے، انہوں نے اور زاعی سے ، انہوں نے حسان سے، انہوں نے محمد بن المنکدر سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے کہ انہوں نے فرمایا : ہم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کے سر کے بال بکھرے ہوئے دیکھے اور فرمایا : کیا اس شخص کو ایسی چیز بھی میسر نہیں جس کے ذریعے وہ اپنے بال درست کرے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اور شخص کو دیکھا جس نے میلے کچیلے کپڑے پہن رکھے تھے، یہ دیکھ کر آپ نے فرمایا : کیا اس کو ایسی چیز بھی میسر نہیں جس کے ذریعے وہ اپنے کپڑے دھو لے ؟ “ عبدالباقی نے روایت بیان کی، ان سے حسین بن اسحاق نے، ان سے محمد بن عقبہ السدوسی نے، ان سے ابوامیہ بن یعلی نے ، ان سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عائشہ سے انہوں نے فرمایا : پانچ چیزیں ایسی ہیں جنہیں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر اور حضر میں ترک نہیں کرتے تھے۔ آئینہ، سرمہ دانی، کنگھی، مدری (سر وغیرہ کھجلانے کے لئے لوہے یا لکڑی کی بنی ہوئی دندانے دار چیز) اور مسواک۔ “ عبدالباقی نے روایت بیان کی، ان سے الحسین بن المثنیٰ ١ ؎ نے معاذ سے، ان سے مسلم بن ابراہیم نے، ان سے صدقہ الدقیقی نے، ان سے ابو عمران الجونی نے حضرت انس بن مالک سے، انہوں نے فرمایا کہ : حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موئے زیر ناف صاف کرنے ، مونچھیں کترنے اور بغل کے بال اکھیڑنے کے لئے چالیس دنوں کا وقفہ مقرر کیا تھا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بالوں کی صفائی کے لئے چونہ استعمال کرتے تھے۔ عبدالباقی نے روایت بیان کی، ان سے ادریس الحداد نے ، ان سے عاصم بن علی نے، ان سے کامل بن العلاء نے ، ان سے حبیب بی ابی ثابت نے حضرت ام سلمہ سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جسم مبارک پر مالش کے دوران اپنے ہاتھوں سے اپنے مغابن (جسمانی گوشوں) کو ملا کرتے تھے۔ عبدالباقی نے روایت بیان کی، ان سے مطیر نے، ان سے ابراہیم بن المنذر نے ان سے معن بن عیسیٰ نے ایسے شخص سے جس نے یہ روایت ابن ابی نحیح سے سنی، انہوں نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جسم مبارک پر ایک شخص نے مالش کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ستر پر ایک کپڑا ڈال دیا۔ جب وہ شخص مالش سے فارغ ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے باہر نکل جانے کے لئے کہا پھر آپ نے اپنے ہاتھوں سے ستر کی مالش کی۔ حبیب بن ابی ثاثت نے حضرت انس سے روایت بیان کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بالوں کی صفائی کے لئے چونہ استعمال نہیں کرتے تھے۔ اگر بال زیادہ ہوجاتے تو مونڈ دیتے۔ اس روایت میں یہ احتمال ہے کہ حضرت انس یہ بیان کرنا چاہتے ہیں کہ بال مونڈنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت تھی۔ اور زیادہ تر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسا ہی کرتے تھے۔ اس تاویل سے بال مونڈنے اور چونہ استعمال کرنے کی دونوں روایتیں درست ہوجائیں گی، البتہ گزشتہ حدیث میں چالیس دن کے وقفے کا جو ذکر ہوا ہے تو اسے اس بات پر محمول کرنا جائز ہے کہ تاخیر میں رخصت کی مدت کا اندازہ چالیس دن لگایا گیا ہے اور اس سے زیادہ تاخیر ممنوع ہے اور اگر کوئی شخص ایسا کرے گا تو سنت کی مخالفت کی نبا پر ملامت کا مستحق ہوگا۔ خاص طور پر لب کتروانے اور ناخن ترشوانے کے سلسلے میں۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ ابو جعفر الطحاوی نے سر اور لب کے بال کترنے کے سلسلے میں امام ابوحنیفہ، امام زفر، امام ابو یوسف اور امام محمد کا مسلک بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حضرات کے نزدیک چھوٹے کرانے کی بہ نسبت احفاء ( بہت زیادہ کتر کے پست کردینا) افضل ہے، خواہ اس کے ساتھ بعض بال مونڈ دیئے جائیں۔ ابن الہشیم نے امام مالک سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ مونچھوں کا احفا میرے نزدیک مثلہ ہے۔ امام مالک نے مونچھوں کے احفاء کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قول کی تفسیر اطار سے کی ہے، یعنی امام مالک مونچھوں کے بال اوپر کی طرف سے کترنے کو مکروہ سمجھتے تھے اور چاروں طر سے کترنے میں توسیع کے قائل تھے۔ اشہب نے کہا ہے کہ میں نے ا مام مالک سے اس شخص کے متعلق پوچھا جو اپنے لب پوری طرح کتر دیتا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ میرے خیال میں ایسے شخص کی زبرسدت پٹائی ہونی چاہیے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث احفاء یعنی پوری طرح کتر کر پست کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ گویا امام مالک یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اطار یعنی چاروں طرف سے کترنے کا عمل لبوں کے کنارے ظاہر کردیتا ہے۔ پھر امام مالک نے نے فرمایا : مونچھیں مونڈ دینا ایک بدعت ہے جو لوگوں کے اندر ظہور پذیر ہوگئی ہے، حضرت عمر (رض) کو جب کوئی اہم معاملہ درپیش ہوجاتا تو آپ کا چہرہ تمتما جاتا اور آپ اپنی مونچھوں کو تائو دینا شروع کردیتے۔ اوزاعی سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنا سر مونڈ دیتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ شہری لوگوں میں یہ بات صرف یوم النحر (دسویں ذی الحجہ) کو ظاہر ہوتی ہے اور یہ کام عرفات میں ہوتا ہے۔ عہدہ بن ابی لبابہ سرمونڈنے کی بڑی فضیلت بیان کرتے ہیں۔ لیث کا قول ہے کہ : میں یہ بات پسند نہیں کرت ا کوئی شخص اپنی مونچھیں اس طرح مونڈ ڈالے کہ اس کی جلد نظر آنے لگے، میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں، لیکن وہ مونچھوں کے کنارے والے بال کتردے، مجھے ایک شخص کالمبی مونچھوں والا ہونا ناپسند ہے۔ اسحق بن ابی اسرائیل نے کہا : میں نے عبدالمجید بن عبدالزعیز بن ابو دائود سے سر مونڈنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا مکہ مکرمہ میں ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ یہ شہر سر مونڈنے کا شہر ہے، لیکن اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں ایسا نہ کیا جائے۔ ابو جعفر کا کہنا ہے کہ امام شافعی سے اس سلسلے میں کوئی ختصوص قول منقول نہیں، تاہم امام شافعی کے المزنی اور الربیع کو ہم نے دیکھا ہے کہ وہ اپنی مونچھوں کا احفاء کرتے تھے۔ یہ بات اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ ان دونوں حضرات نے امام شافعی سے یہ چیز اخذ کی تھی۔ حضرت عائشہ اور حضرت ابوہریرہ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت بیان کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” دس باتیں فطرت کی ہیں اور لب کترنا ان میں سے ایک ہے۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ نے روایت بیان کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مونچھوں پر مسواک رکھ کر زائد بال کتر دیئے تھے۔ یہ بات جائز اور مباح ہے اگرچہ دوسری بات افضل ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسواک رکھ کر اس لئے بال کترے تھے کہ اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو احفاء کے لئے کوئی آلہ میسر نہیں تھا۔ عکرمہ نے حضرت ابن عباس سے روایت بیان کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی مونچھوں کے بال کاٹ دیتے تھے۔ اس میں احفاء کا بھی احتمال ہے۔ عبداللہ بن عمر نے نافع سے انہوں نے حضرت ابن عمر سے اور انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت بیان کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مونچھیں پست کرو اور داڑھیاں بڑھائو۔ اعلاء بن عبدالرحمٰن نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ سے روایت بیان کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھنے دو ۔ “ اس میں بھی احفاء کا احتمال ہے۔ عمر بن سلمہ نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ سے اور انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت بیان کی ہے کہ آپ نے فرمایا :” مونچھیں پست کرو اور داڑھیاں بڑھائو۔ “ یہ روایت اس امر پر دلالت کرت ہے کہ پہلی روایت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مراد احفاء ہے۔ احفاء اس امر کا مقتضی ہے کہ بال دور کرنے سے جلد ظاہر ہوجائے جس طرح ننگے پیروں والے شخص کو ” رجل حاف “ (پیروں سے ننگا) کہا جاتا ہے اور اس کے لئے ” حفیت رجلہ “ (اس کا پیر ننگا ہے) کا فقرہ بھی بولا جاتا ہے اسی طرح حفیت الدابۃ کا فقرہ اس وقت کہا جاتا ہے جب جانور کے تلوے گھس جانے کی وجہ سے اس کی ٹانگوں کا نچلا حصہ کمزور ہوجائے۔ حضرت ابوسعید خدری، حضرت ابواسید ، حضرت رافع بن خدیج، حضرت سہل بن سعد، حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت ابوہریرہ کے متعلق مروی ہے کہ یہ حضرات اپنی مونچھوں کا احفاء کیا کرتے تھے۔ ابراہیم بن محمد بن خطاب نے کہا ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر کو اپنی مونچھیں اس طرح صاف کرتے دیکھا تھا کہ گویا وہ تمام بال اکھیڑ لیتے۔ بعض دوسرے راویوں نے کہا ہے کہ حضرت ابن عمر اس طرح مونچھیں صاف کرلیتے کہ جلد کی سفیدی نظر آ جاتی۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ جب مونچھوں کے بال چھوٹے کرنا سب کے نزدیک مسنون ہے تو پھر حلق، یعنی مونڈ دینا افضل ہوگا کیونکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : اللہ تعالیٰ مونڈنے والوں پر رحم فرمائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین بار یہ دعا کی اور بال چھوٹے کرنے والوں کے لئے ایک دفعہ داع کی تھی۔ اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر مونڈنے کو سر کے بال چھوٹے کرانے سے افضل قرار دیا۔ امام مالک نے حضرت عمر کے فعل سے استدلال کیا ہے کہ جب آپ غصے میں آتے تو مونچھوں کو تائو دیتے۔ اس بارے میں یہ ممکن ہے کہ آپ مونچھوں کے بال اس قدر رہنے دیتے ہوں کہ انہیں بٹ دینا ممکن ہو۔ جیسا کہ بہت سے لوگ اس طرح کرتے ہیں۔ قول باری ہے : انی جاعلک للناس اماماً (میں تجھے سب لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں) امام وہ شخص ہے جس کی امور دین کے اندر از راہ نبوت پیروی کی جائے۔ اسی طرح تمام انبیاء (علیہم السلام) ائمہ ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے امور دین میں ان کا اتباع اور پیروی لازم کردی ہے خلفا بھی ائمہ ہیں، اس لئے کہ ان کا مرتبہ ایسا ہے کہ لوگوں پر ان کا اتباع کرنا اور ان کے قول اور احاکم کو قبول کرنا لازم ہے۔ فقہاء اور قضاۃ بھی ائمہ ہیں۔ اسی مفہوم کی بنا پر لوگوں کو نماز پڑھانے والا امام کہلاتا ہے، اس لئے کہ جو شخص جماعت کی نماز میں دخل ہوجاتا ہے اس پر امام کا اتباع لازم ہوجاتا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : امام کو اس لئے امام بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سجدے میں جائے تم بھی سجدے میں جائو۔ نیز آپ نے فرمایا : اپنے امام سے اختلاف نہ کرو۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ امامت کے اسم کا وہ شخص مستحق ہوتا ہے جس کا امور دین میں اتباع لازم ہوتا ہے۔ باطل کے اندر جس شخص کی اقتداء کی جائے اسے بھ یہ نام دیا جاتا ہے، تاہم اس اسم کا علی الاطلاق ذکر ایسے شخص کے شامل نہیں ہوتا۔ ارشاد باری ہے : وجعلنا ھم المۃ یدعون الی النار (اور ہم نے انہیں ایسا پیشوا بنادیا جو آگ کی طرف بلاتے رہے) انہیں ائمہ کا نام اس لئے دیا گیا کہ لوگوں نے انہیں اس شخص جیسا درجہ دے دیا تھا جس کی امور دین میں اقتدا کی جاتی ہے۔ اگرچہ وہ ائمہ نہیں تھے اور ان کی اقتدا واجب نہیں تھی۔ جس طرح یہ قول باری ہے (فما اعنت عنھم الھتھم التی یدعون (ان کے یہ الہ جنہیں یہ پکارتے ہیں ان کے کچھ کام نہ آئے) نیز فرمایا : وانظر الی اھلک الذی ظلت علیہ عاکفاً (اور دیکھ اپنے اس خدا کو جس پر تو یرجھا ہوا ہے) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : مجھے اپنی اتم کے بارے میں جس چیز کا زیادہ خطرہ ہے وہ گمراہ کرنے والے ائمہ ہیں۔ ائمہ کا علی الاطلاق ذکر صرف ان ائمہ کو شامل ہوتا ہے جن کی اللہ کے دین نیز حق اور ہدایت کے اندر اقتدا واجب ہوتی ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ قول باری : انی جاعلت للناس اماماً کسی تقیید کے بغیر مذکور ہے، لکین جب ائمہ ضلال کا ذکر ہوا تو اسے : یدعون الی النار کی قید سے مقید کردیا ۔ جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ امامت کا اسم ان لوگوں کو شامل ہے جن کا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے تو پھر انبیاء (علیہم السلام) امامت کے سب سے اونچے متر بےپر ہیں۔ پھر خلفائے راشدین اور اس کے بعد ھپر علماء اور انصاف کرنے والے قاضی، نیز ایسے لوگ جن کی اقتدا اللہ نے لوگوں پر لازم کردی ہے اور پھر نماز کی امامت وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ خبر دی کہ وہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو لوگوں کا پیشوا بنا رہا ہے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ سے درخواست کی کہ وہ ان کی اولاد میں سے بھی پیشوا بنائے۔ اس کا ذکر قرآن کے الفاظ میں اس طرح ہے : ومن ذریتی (اور میری اولاد میں سے) چونکہ اس فقرے کا عطف پہلے فقرے پر ہے اس لئے مفہم کے اعتبار سے گویا الفاظ یہ ہیں : اور میری اولاد میں سے بھی ائمہ بنا دے۔ یہ بھی احتمال ہے کہ مذکورہ بالا فقرے سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے یہ پوچھا ہو کہ آیا میری اولاد میں بھی ائمہ ہوں گے ؟ “ اور اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا ہو : لا ینال عھدی الظلمین (میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے۔ ) اس طرح یہ فقرہ دومعنوں پر مشتمل ہے ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ نے یا تو ابراہیم (علیہ السلام) کو اس بات سے آگاہ کرتے ہوئے جسے معلوم کرنے کی غرض سے انہوں نے اللہ سے سوال کیا تھا اور یا اس بات کا جواب دیتے ہوئے جس کا سوال انہوں نے اللہ سے اپنی اولاد کے لئے کیا تھا، انہیں بتایا کہ وہ ان کی اولاد میں ائمہ بنائے گا۔ دوسری بات اس صورت میں ہوگی جب قول باری : ومن ذریتی کو اپنی اولاد میں سے ائمہ بنانے کے لئے سوال قرار دیا جائے۔ یہ بھی جائز ہے کہ آیت سے دونوں معنی مراد ہوں۔ اول حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا اللہ سے یہ سوال کہ ان کی اولاد میں ائمہ بنائے جائیں نیز انہیں اس سے آگاہ کردیا جائے اور دوم اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے سوال کا جواب۔ کیونکہ اگر درج بالا قرآنی فقرہ اللہ کی طرف سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے سوال کا جواب نہ ہوتا تو پھر یہ فقرہ ان الفاظ پر مشتمل ہوتا :” لیس فی ذریتک المۃ (تمہاری اولاد میں ائمہ نہیں ہوں گے) یا : لاینال عھدی من ذریتک احد (میرا وعدہ تمہاری اولاد میں سے کسی سے متعلق نہیں ہے) اللہ تعالیٰ نے اس فقرے کے ذریعے یہ خبر دی کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد میں سے ظالموں کو ائمہ نہیں بنایا جائے گا۔ قول باری : لاینال عھد الظلمن۔ کی تفسیر میں سدی سے مروی ہے کہ اس سے مراد نبوت ہے۔ مجاہد سے مروی ہے کہ اللہ کے ہاں یہ مراد ہے کہ ظالم امام نہیں ہوگا۔ حضرت ابن عباس سے ان کا یہ قول منقول ہے کہ ظالم کے ساتھ کئے گئے عہد کو پورا کرنا لازم نہیں ہے۔ اگر ظالم نے ازراہ ظلم تمہارے ساتھ کوئی عقد باندھا ہو تو اسے توڑ ڈالو حسن بصری نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ اللہ کا کوئی عہد نہیں ہے کہ وہ آخرت میں بھلائی عطا کرے گا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ زیر بحث آیت کے جتنے معانی اوپر بیان ہوئے آیت کے الفاظ میں ان سب کا احتمال موجود ہے اور یہ ممکن ہے کہ یہ تمام معانی اللہ کی مراد قرار دیئے جائیں، ہمارے نزدیک یہ آیت اسی مراد پر محمول ہے، چناچہ کسی ظالم کا نہ تو نبی ہونا ممکن ہے نہ وہ کسی نبی کا خلیفہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ایسا شخص بننا جس کا امور دین کے اندر لوگوں پر اتباع لازم ہو مثلاً مفتی یا گواہ یا حدیث کا راوی۔ زیر بحث آیت نے یہ بتادیا ہے کہ دین کے معاملے میں جن لوگوں کی اتباع کی جائے ان سب کے لئے عدالت اور صلاح شرط ہے۔ یہ آیت اس امر پر بھی دلالت کرتی ہے کہ نماز پڑھانے والے اماموں کو صالح اور نیکو کار ہونا چاہیے۔ کیونکہ آیت اس شخص کے لئے عدالت یعنی نیکو کاری اور سلامت روی کی شرط پر دلالت کرتی ہے جسے دین کے امور میں مقتدا کے منصب پر فائز کیا جائے۔ ارشاد باری ہے : الم اعھد الیکم یا بنی ادم ان لا تعبدوا لشیطان انہ لکم عدو مبین (کیا میں نے تم کو تاکید نہیں کردی تھی، اے اولاد آدم، کہ تم شیطان کی فرمانبرداری نہ کرنا، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے) نیز فرمایا : الذین قالوا ان اللہ عمد الینا (جو لوگ کہتے ہیں اللہ نے ہم کو ہدایت کردی ہے) خلفاء کا اپنے حکام اور قاضیوں سے عہد ان ہی معنوں میں ہے یعنی اس سے مراد وہ ہدایات اور احکامات ہیں جو خلیفہ کی طرف سے اپنے گورنروں اور قاضیوں کو وقتاً فوقتاً جاری کئے جاتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کو ان پر عمل پیرا کریں اور ان کی روشنی میں لوگوں کے جھگڑے نمٹائیں۔ درج بالا وضاحت اس بنا پر ہے کہ اگر ” عہد اللہ “ اللہ کے اوامر کا نام ہے تو پھر قول باری : لاینال عھد الظلمین۔ دو میں سے ایک امر سے خلای نہیں ہوگا۔ یا تو یہ مراد ہے کہ ظالم مامورین و مکلفین کی فہرست سے خارج ہیں یا یہ مراد ہے کہ ظالموں کے لئے ایسے منصب اور اور مقام پر ہونا جائز نہیں ہے جس کے تحت ا ن سے اللہ کے اوامر اور احکام قبول کئے جائیں۔ پہلی صورت تو اس لئے باطل ہے کہ تمام مسلمانوں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ اللہ کے واوامر دیگر لوگوں کی طرح ظالموں کے لئے بھی لازم ہیں اور ان پر ظلم کا ٹھپہ صرف اس لئے لگتا ہے کہ وہ اوامر اللہ کے تارک ہوتے ہیں اور جب پہلی وجہ باطل ہوگئی تو اس سے دوسری صورت ثابت ہوگئی، وہ یہ کہ ظالم لوگوں کو اللہ کے اوامر اور ان کے اجرا کے سلسلے میں دیانت دار اور امین قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان کی اقتدا نہیں کی جاسکتی۔ وہ ائمہ دین نہیں بن سکتے۔ درج بالا وضاحت کی روشنی میں زیر بحث آیت سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ فاسق کی امامت باطل ہے اور فاسق شخص خلیفہ نہیں بن سکتا۔ اگر کوئی فاسق شخص اپنے آپ کو اس منصب پر فائز کرلے تو لوگوں پر اس کا اتباع لازم نہیں ہوگا۔ یہی بات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد : خلاق کی معصیت میں کسی مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں کی جائے گی، میں بھی کہی گئی ہے۔ اس کے گواہی بھی قابل قبول نہیں ہوگی اور نہ ہی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے اس کی دی ہوئی خبر یعنی روایت قابل تسلیم ہوگی۔ اگر وہ مفتی بن جائے تو اس کا فتویٰ نہیں چلے گا اور اسے نماز پڑھانے کے لئے امام نہیں بنایا جائے گا، البتہ اگر اسے امام بنادیا جائے تو اس کی اقتدا میں نمازیوں کی نماز درست ہوجائے گی۔ قول باری : ولا ینال عھد الظالمین ان تمام معافی اور امور کو عادی ہے۔ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ امام ابوحنیفہ فاسق کی امامت اور خلافت کو جائز قرار دیتے اور اس کے اور حاکم کے درمیان فرق کرتے ہیں اور فاسق حاکم کی حکومت کو جائز قرار نہیں دیتے۔ یہ بات بعض متکلمین کے حوالے سے بیان کی گئی ہے۔ بیان کرنے والے کا نام زرقان ہے، لیکن زرقان نے اس بارے میں کذب بیانی سے کام لیا ہے اور ایک باطل بات کہی ہے۔ یہ شخص ان لوگوں میں بھی شامل نہیں ہے جن کی نقل کردہ باتیں قابل قبول ہوں۔ امام ابوحنیفہ کے نزدیک اس اعتبار سے قاضی اور خلیفہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے کہ ان میں سے ہر ایک کے لئے عدالت کی شرط ہے : نیز یہ کہ فاسق شخص نہ تو خلیفہ بن سکتا ہے اور نہ ہی حاکم، اس کی گواہی بھی قبال قبول نہیں ہے اور اگر وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کسی حدیث کی روایت کرے تو اس کی یہ روایت بھی ناقابل قبول ہوگی۔ مذکورہ شخص امام ابوحنیفہ کے بارے میں درج بالا دعویٰ کس طرح کرسکتا ہے جبکہ بنی امیہ کے زمانے میں ابن ہبیرہ نے امام صاحب کو قضا کا عہدہ قبول کرنے پر مجبور کیا تھا اور ماں بیٹا بھی تھا۔ لکین امام صاحب اپنی بات پر قائم رہے۔ اس پر ابن ہبریہ بھی ضد میں آگیا اور ہر روز آپ کو کوڑوں کی سزا دینے لگا۔ حتیٰ کہ آپ کی جان جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ یہ دیکھ کر فقہاء نے آپ کو مشورہ دیا کہ ابن ہبیرہ نے کسی کام کی ذمہ داری سنبھال لیں تاکہ ایذا رسانی کا یہ سلسلہ ختم ہوجائے۔ اس پر آپ نے بھوسے سے لدے ہوئے آنے والے جانوروں کی گنتی کا کام سنبھال لیا اور اس طرح آپ کو ابن ہبیرہ سے چھٹکارا مل گیا۔ پھر خلفیہ منصور نے آپ کو قضا کا عہدہ سنبھالنے کی دعوت دی اور انکار پر اس نے آپ کو قید کردیا۔ پھر آپ نے ان اینٹوں کی گنتی کا کام سنبھال لیا جو بغداد کے شہر پناہ کی تعمیر کے لئے بنائی جاتی تھیں۔ ظالموں نیز ائمہ جور کے خلاف قتال کرنے کے سلسلے میں آپ کا مسلک سب کو معلوم ہے۔ اسی بنا پر امام اوزاعی نے خلاف قتال کرنے کا مسئلہ بیان کیا، لیکن ہم نے اسے قبول نہیں کیا۔ امام ابوحنیفہ کا قول تھا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر قول کے ذریعے فرض ہے۔ اگر یہ طریقہ کارگر نہ ہو تو پھر تلوار کے ذریعے قتال فرض ہے : جیسا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے۔ ابراہیم الصائع اہل خراسان کے فقہا اور ان کے عابد و زاہد محدثین میں سے تھے، انہوں نے امام صاحب سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے بارے میں جب سوال کیا تو امام صاحب نے جوا ب میں فرمایا کہ : یہ فرض ہے اور اس کے ساتھ وہ حدیث بیان کی جس کی روایت عکرمہ سے کی گئی ہے، انہوں نے حضرت ابن عباس سے اور انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سب سے افضل شہید حمزہ بن عبدالمطلب ہیں، نیز وہ شخص جو ظلم وجور کرنے والے امام کے سامنے کھڑا ہو کر اسے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے اور پھر قتل ہوجائے۔ ابراہیم الصائغ امام صاحب کی یہ باتیں سن کر مرو (ایک شہر کا نام) واپس آ گئے اور ابو مسلم خراسانی (عہد عباسی کے ابتدائی دور کا مشہور سپہ سالار) کے سامنے کھڑے ہو کر اسے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہے پھر اس کے ظلم و ستم اور ناحق خونریزی پر برملا ٹوکتے رہے۔ ابو مسلم کچھ عرصے تک ان کی یہ تنقید برداشت کرتا اور پھر انہیں قتل کرا دیا۔ زید بن علی کے سلسلے میں امام صاحب کا رویہ سب کے علم میں ہے۔ آپ ان کے لئے رقمیں بھیجتے اور لوگوں کو ان کا ساتھ دینے اور ان کے ساتھ مل کر قتال کرنے کے وجوب کا خفیہ طور پر فتویٰ دیتے رہے۔ امام صاحب نے عبداللہ بن حسن کے دونوں بیٹوں ممد اور ابراہیم کے سلسلے میں بھی اپنا یہی رویہ رکھا تھا (مذکورہ بالا حضرات وہ تھے جنہوں نے عباسی خلیفہ سفاح اور منصور کے ظلم و ستم اور خونریزی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا) ابو اسحٰق الفراری نے جب امام احب سے پوچھا کہ ” آپ نے میرے بھائی ابراہیم ( یہ صاحب تاریخ میں نفس ذکیہ کے نام سے مشہور ہیں) کے ساتھ مل کر عباسی خلیفہ کے خلاف خروج کا کیوں مشورہ دیا ؟ میرا بھائی آپ کے مشورے پر چل کر قتل ہوگیا۔ تو امام احب نے جواب میں فرمایا : تمہارے بھائی کا خروج میرے نزدیک تمہارے خروج سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ “ یاد رہے کہ ابو اسحق بصرہ کی طرف نکل گئے تھے۔ دراصل بعض کو دن قسم کے اصحاب حدیث نے امام صاحب پر اس قسم کی تنقید کی ہے۔ ان لوگوں کی وجہ سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا جس کے نتیجے میں ظلم و ستم ڈھانے والے لوگ اسلام پر غالب آ گئے۔ سوچنے کی بات ہے کہ امر بالمعرفو اور نہی عن المنکر کے بارے میں جس شخص کا مسلک یہ ہو وہ کس طرح فاسق کی امامت کو جائز سمجھ سکتا ہے۔ اگر ہم یہاں حسن ظن سے کام لے کر یہ کہیں کہ امام صاحب پر تنقید کرنے والوں نے جان بوجھ کر کذب بیانی سے کام نہیں لیا ہے تو اتنا ضرور کہیں گے کہ وہ امام صاحب نیز فقہائے عراق کے اس قول سے غلط فہمی کا شکار ہوئے ہیں کہ اگر قاضی فی نفسہ عادل ہوا ور اسے کسی ظالم حاکم کی طرف سے عہدہ قضا پر مقرر کردیا جائے تو اس کے فیصلے نافذ العمل ہوں گے۔ نیز حاکموں کے فاسق اور ظالم ہونے کے باوجود ان کے پیچھے نماز درست ہوگی۔ یہ ایک درست مسلک ہے ، لیکن اس میں کوئی دلالت موجود نہیں ہے جس سے معلوم ہو سکے کہ امام صاحب فاسق کی امامت کو جائز قرار دیتے تھے۔ اس لئے کہ قاضی اگر عادل ہو تو وہ بایں معنی قاضی ہوگا کہ اس کے لئے احکامات کو تنفیذ ممکن ہوگی اور جو شخص اس کے احکامات کو قبول کرنے سے باز رہے گا اسے یہ احکامات قبول کرنے پر مجبور کرنے کا اختیار اور قدرت ہوگی۔ اس سلسلے میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اسے کس نے اس عہدہ قضا پر مامور کیا ہے کیونکہ مامور کرنے والا حاکم قاضی کے دیگر اعوان اور کارندوں جیسا ہوگا۔ جبکہ قاضی کے مددگاروں کے لئے عادل ہونا شرط نہیں ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اگر ایک شہر والے جن کا کوئی حاکم نہ ہو اکٹھے ہو کر اپنے میں سے کسی عادل شخص کو قضا کا عہدہ سپرد کردیں اور اس سے وعدہ کرلیں کہ جو لوگ اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سے باز رہیں گے ان کے خلاف یہ لوگ اس کی مدد کریں گے، تو اس صورت میں مذکورہ قاضی کے تمام فیصلے نافذ العمل ہوں گے خواہ اسے اس عہدے کا پروانہ کسی امام یا سلطان کی طرف سے حاصل نہ بھی ہو۔ اسی بنا پر شریح اور دیگر تاعبین نے بنی امیہ کی طرف سے عہدہ قضا قبول کیا تھا۔ شریخ تو حجاج کے زمانے تک کوفہ کے قاضی رہے جبکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پورے عرب اور مروان کے سارے خاندان میں عبدالملک بن مروان (اموی خلیفہ) بڑھ کر کوئی شخص ظالم اور فاسق وکافر نہیں تھا اور عبدالملک کے مقرر کردہ تمام عمال (گورنروں) میں کوئی عامل حجاج سے بڑھ کر ظالم اور فاسق و کافر نہیں تھا۔ عبدالملک ہی وہ پہلا شخص تھا جس نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام سر انجام دینے والے لوگوں کی زبانیں کاٹ ڈالی تھیں۔ ایک دفعہ منبر پر چڑھ کر کہنے لگا۔” خدا کی قسم ! میں کوئی کمزور خلیفہ نہیں ہوں۔ (اشارہ حضرت عثمان کی طرف تھا) اور نہ ہی کوئی مصلحت کوش خلیفہ (اشارہ حضرت معاویہ کی طرف تھا) تم لوگ ہمیں بہت سی باتیں کرنے کا حکم دیتے ہو اور خود یہ باتیں اپنی ذات کے سلسلے میں بھول جاتے ہو۔ خدا کی قسم آج کے بعد جو شخص بھی مجھ سے تقویٰ اور اللہ سے ڈرنے کی بات کرے گا میں اس کی گردن اڑا دوں گا۔ اس زمانے میں لوگوں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ اپنے وظائف بیت المال سے وصول کیا کرتے تھے جب مختار ثقغی کذاب نے اپنی حکومت قائم کرلی تو وہ حضرت ابن عباس، حضرت ابن عمر اور محمد بن الحنفیہ کی طرف مال و اسباب ارسال کیا کرتا تھا اور یہ حضرات مذکورہ مال و اسباب قبول کرلیا کرتے تھے۔ محمد بن عجلان نے انفقاع سے نقلی کیا ہے کہ عبدالعزیز بن مروان نے حضرت ابن عمر کو پیغام بھیجا کہ اپنی ضروریات سے مجھے اگٓاہ کریں۔ اس پر حضرت ابن عمر نے اسے لکھا کہ ” حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے : کہ اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے۔ “ اور میرا خیال ہے کہ اوپر کا ہاتھ دینے والے کا ہاتھ ہے اور نیچے کا ہاتھ لینے والے کا ہاتھ ہے، اس لئے میں تم سے کوئی چیز طلب نہیں کروں گا۔ اور نہ وہ وظیفہ واپس کروں گا جو اللہ نے تمہارے ذریعہ مجھے رزق کے طور پر عطا کیا ہے۔ والسلام حسن بصری، سعید بن جبیر اور شعبی، نیز تمام دیگر حضرات تابعین ان ظالموں سے اپنے وظائف وصول کرتے تھے۔ ان کی یہ وصولی اس بنا پر نہیں تھی کہ انہیں ان ظالموں سے لگائو تھا اور ان کی امامت کو درست سمجھتے تھے، بلکہ یہ حضرات اس بنا پر اپنے وظائف وصول کرتے تھے کہ وہ ان وظائف کو اپنا ایسا حق سمجھتے تھے جو فاجر قسم کے لوگ کے ہاتھوں میں تھا۔ یہ حضرات از راہ موالات اور دوستی کس طرح یہ حقوق حاصل کرسکتے تھے۔ جبکہ انہوں نے حجاج کے خلاف تولار لے کر خروج کیا تھا۔ اس کے خلاف چار ہزار تابعین اور فقہائے عبدالرحمٰن بن الاشعث کی ہمرکابی میں پہلے اہواز کے مقام پر جنگ کی تھی اور پھر بصرہ کے مقام پر اور اس کے بعد کوفہ کے قریب دریائے فرات کی جانب سے دیر جماجم کے مقام پر۔ انہوں نے عبدالملک بن مروان سے خلافت کی بیعت توڑ دی تھی۔ اس پر لعنت بھیجتے رہے تھے اور اس سے اپنی برأت کا اظہار کرتے تھے حضرت معاویہ کے ساتھ بھی ان حضرات سے پہلے لوگوں کا یہی رویہ تھا۔ جب حضرت علی شہادت کے بعد حضرت معاویہ تخت خلافت پر متمکن ہوگئے تھے۔ حضرت حسن اور حضتر حسین بھی اپنے وظائف وصول کرتے تھے اور اس زمان یکے صحابہ کرام کا بھی یہی طریق کار تھا، حالانکہ یہ حضرات خلیفہ وقت حضرت معاویہ سے موالات کا کوئی رشتہ نہیں رکھتے تھے، بلکہ ان سے اس طرح بیزاری کا اظہار کرتے تھے جس طرح حضرت علی اپنی وفات تک ان سے بیزار رہے تھے، چناچہ اس بنا پر ظالم حکمرانوں کی طرف سے عہدئہ قضا قبول کرنے اور ان سے اپنے وظائف وصول کرنے میں ایسی کسی دلالت کا وجود نہیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ یہ حضرات ان ظالموں سے دوستی کا رشتہ رکھنے تھے اور ان کی امامت کے قائل تھے۔ بعض غبی قسم کے روافض نے قول باری (لاینال عھدی الظلمین سے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کی امامت کی تردید پر یہ کہہ کر استدلال کیا ہے کہ یہ دونوں حضرات زمانہ جاہلیت میں حالت شرک کے اندر ظلم کیا کرتے تھے۔ ان کا یہ استدلال حد سے بڑھی جہالت پر مبنی ہے کیونکہ ظالم ہونے کا دھبہ صرف اس شخص کو لگتا ہے جو ظلم ڈھانے پر ڈٹا رہے۔ جو شخص ظلم کرنے سے تائب ہوجائے اس سے یہ دھبہ زائل ہوجاتا ہے اور پھر اس پر ظلم کرنے کا حکم عائد کرنا جائز نہیں رہتا ۔ اس لئے کہ اگر حکم کا تعلق کسی صفت سے ہو اور وہ صفت زائل ہوجائے تو حکم بھی زائل ہوجاتا ہے۔ ظلم کی صفت تو ایک قابل مذمت صفت ہے اور یہ صرف اس شخص کو لاحق ہوتی ہے جو ظلم ڈھانے پر ڈٹا رہتا ہے۔ جب اس سے یہ صفت زائل ہوجاتی ہے تو حکم بھی زائل ہوجاتا ہے ۔ اسی طرح ایسے شخص سے اللہ کے عہد کو حاصل کرنے کی نفی کا حکم بھی زائل ہوجائے گا جس کا ذکر قول باری : لاینال عھدی الظلمین کے اندر ہوا ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ قول باری : ولا ترکنوا الی الذین ظلموا (اور ان لوگوں کی طرف مائل نہ ہو جائو جنہوں نے ظلم کیا) میں ظالموں کی طرف میدان کی ممانعت کردی گئی ہے جب تک وہ اپنے ظلم پر قائم رہیں۔ اسی طرح قول باری ہے : ما علی المحسنین من سبیل (نیکو کاروں پر کوئی گرفت نہیں) گرفت نہ ہونے کی بات اس وقت تک ہے جب تک یہ اپنی نیکو کاری پر قائم رہیں۔ اس لئے قول باری : لا ینال عھدی الظلمین میں ان لوگوں سے عہد کی نفی نہیں کی گئی جو اپنے ظلم سے تائب ہوجائیں، کیونکہ ایسی صورت میں انہیں ظالم نہیں کہا جاسکتا جس طرح کفر سے توبہ کرنے والے اور فسق سے تائب ہوجانے والے کو کافر اور فاسق نہیں کہا جاسکتا، بلکہ یہ کہا جائے گا کہ فلاں شخص کافر یا فاسق یا ظالم تھا۔ “ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا : میرا عہد اس شخص کو نہیں پہنچے گا جو کافر تھا۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ایسے شخص سے اس عہد کی نفی کردی جو ظلم کے دھبے کا حامل ہو، ظلم کا اسم اس کے ساتھ چپکا ہوا ہو اور اس کی ذات میں موجود ہو۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٢٤) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) خلیل اللہ پر جو احسانات ہوئے اللہ تعالیٰ اب ان کا ذکر فرماتے ہیں۔ کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ نے دس خصلتوں کی تکمیل کا حکم دیا جن میں سے پا نچ سر میں تھیں اور بانچ باقی بدن میں چناچہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان کی پوری طرح تعمیل کی اور یہ تفسیر بھی کی گئی ہے کہ جن کلمات کے ساتھ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مخاطب فرمایا، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان سب کی پوری پوری تکمیل فرما دی، اب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو مخاطب کرکے کہا کہ میں آپ کو اپنا نائب بناتا ہوں تاکہ سب آپ کی اتباع و پیروی کریں، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ میری اولاد میں سے کوئی ایسا امام بنادیجئے، جو لوگوں کو راہبر ہو، ارشاد باری ہوا کہ میرا عہدہ نبوت اور میرا وعدہ اور میری کرامت اور میری رحمت یہ تمام چیزیں جو آپ کو حاصل ہوئی ہیں آپ کی اولاد میں سے کسی کو نہیں ملیں گی ، اور یہ تفسیر بھی کی گئی ہے کہ آپ کی اولاد میں سے جو ظالم ہوں گے ان کو میں امام نہیں بناؤں گا اور یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ میرا وعدہ ان ظالموں کو آخرت میں حاصل نہیں ہوگا، البتہ دنیا میں سے ان کو کچھ مل جائے گا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سورة البقرۃ کے ابتدائی اٹھارہ رکوعوں میں روئے سخن مجموعی طور پر سابقہ امت مسلمہ یعنی بنی اسرائیل کی جانب ہے۔ ابتدائی چار رکوع اگرچہ عمومی نوعیت کے حامل ہیں ‘ لیکن ان میں بھی یہود کی طرف روئے سخن کے اشارے موجود ہیں۔ چوتھے رکوع کے آغاز سے پندرہویں رکوع کی ابتدائی دو آیات تک ‘ ان دس رکوعوں میں ساری گفتگو صراحت کے ساتھ بنی اسرائیل ہی سے ہے ‘ اِلّا یہ کہ ایک جگہ اہل ایمان سے خطاب کیا گیا اور کچھ مشرکین مکہ کا بھی تعریض کے اسلوب میں تذکرہ ہوگیا۔ اس کے بعد اب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا ذکر شروع ہو رہا ہے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل سے بنی اسماعیل اور بنی اسرائیل دو شاخیں ہیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی زوجہ محترمہ حضرت ہاجرہ سے اسماعیل ( علیہ السلام) پیدا ہوئے ‘ جو بڑے تھے ‘ جبکہ دوسری بیوی حضرت سارہ سے اسحاق (علیہ السلام) پیدا ہوئے۔ ان کے بیٹے یعقوب (علیہ السلام) تھے ‘ جن کا لقب اسرائیل تھا۔ ان کے بارہ بیٹوں سے بنی اسرائیل کے بارہ قبیلے وجود میں آئے۔ حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) کو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے خانہ کعبہ کے پاس ‘ وادئ غیر ذی زرع میں آباد کیا تھا ‘ جن سے ایک نسل بنی اسماعیل چلی۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بعد نبوت حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) کو تو ملی ‘ لیکن اس کے بعد تقریباً تین ہزار سال کا فصل ہے کہ اس شاخ میں کوئی نبوت نہیں آئی۔ نبوت کا سلسلہ دوسری شاخ میں چلا۔ حضرت اسحاق کے بیٹے حضرت یعقوب اور ان کے بیٹے حضرت یوسف ( علیہ السلام) سب نبی تھے۔ پھر حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون (علیہ السلام) سے شروع ہو کر حضرت عیسیٰ اور حضرت یحییٰ ( علیہ السلام) تک چودہ سو برس مسلسل ایسے ہیں کہ بنی اسرائیل میں نبوت کا تار ٹوٹا ہی نہیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل سے ایک تیسری شاخ بنی قطورہ بھی تھی۔ یہ آپ ( علیہ السلام) کی تیسری اہلیہ قطورہ سے تھی۔ ان ہی میں سے بنی مدین (یا بنی مدیان) تھے ‘ جن میں حضرت شعیب ( علیہ السلام) کی بعثت ہوئی تھی۔ اس طرح حضرت شعیب ( علیہ السلام) بھی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل میں سے ہیں۔ جیسا کہ عرض کیا گیا ‘ حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) کے بعد بنی اسماعیل میں نبوت کا سلسلہ منقطع رہا۔ یہاں تک کہ تقریباً تین ہزار سال بعد محمد عربی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت ہوئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کے بعد امامت الناس سابقہ امت مسلمہ (بنی اسرائیل) سے موجودہ امت مسلمہ (اُمت محمد علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام) کو منتقل ہوگئی۔ اس انتقال امامت کے وقت بنی اسرائیل سے خطاب کرتے ہوئے ان کے اور بنی اسماعیل کے مابین قدر مشترک کا تذکرہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے لیے بات کا سمجھنا آسان ہوجائے۔ انہیں بتایا جا رہا ہے کہ تمہارے جدامجد بھی ابراہیم (علیہ السلام) ہی تھے اور یہ دوسری نسل بھی ابراہیم (علیہ السلام) ہی کی ہے۔ اس حوالے سے یہ سمجھ لیا جائے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی اور اب اسے اہل توحید کا مرکز بنایا جا رہا ہے ‘ چناچہ پندرہویں رکوع سے اٹھارہویں رکوع تک یہ ساری گفتگو جو ہو رہی ہے اس کا اصل مضمون تحویل قبلہ ہے۔ آیت ١٢٤ (وَاِذِ ابْتَلآی اِبْرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَمَّہُنَّ ط) عید الاضحی اور فلسفۂ قربانی کے عنوان سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی شخصیتّ پر میرا ایک کتابچہ ہے جو میری ایک تقریر اور ایک تحریر پر مشتمل ہے۔ تحریر کا عنوان ہے : حج اور عید الاضحی اور ان کی اصل روح۔ اپنی یہ تحریر مجھے بہت پسند ہے۔ اس میں میں نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے امتحانات اور آزمائشوں کا ذکر کیا ہے۔ آپ ( علیہ السلام) کے طویل سفر حیات کا خلاصہ اور لب لباب ہی امتحان و آزمائش ہے ‘ جس کے لیے قرآن کی اصطلاح ابتلاء ہے۔ اس آیت مبارکہ میں ان کی پوری داستان ابتلا کو چند الفاظ میں سمو دیا گیا ہے ‘ اور فَاَتَمَّہُنَّ کا لفظ ان تمام امتحانات کا نتیجہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ ان سب میں پورا اترے ‘ ان سب میں پاس ہوگئے ‘ ہر امتحان میں نمایاں حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ (قَالَ اِنِّیْ جَاعِلُکَ للنَّاسِ اِمَامًا ط) (قَالَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ ط) یعنی میری نسل کے بارے میں بھی یہ وعدہ ہے یا نہیں ؟ (قَالَ لاَ یَنَالُ عَہْدِی الظّٰلِمِیْنَ ) یعنی تمہاری نسل میں سے جو صاحب ایمان ہوں گے ‘ نیک ہوں گے ‘ سیدھے راستے پر چلیں گے ‘ ان سے متعلق ہمارا یہ وعدہ ہے۔ لیکن یہ عہد نسلیت کی بنیاد پر نہیں ہے کہ جو بھی تمہاری نسل سے ہو وہ اس کا مصداق بن جائے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

124. At various places the Qur'an enumerates the severe tests through which Abraham passed. It was only after these had been completed successfully that he was able to establish his worthiness to serve as the religious guide and leader of all mankind. From the moment when the truth was revealed to him till the moment he died, his life was a continuous tale of sacrifice and suffering for his cause. There is no conceivable object of man's love and attachment in the world which Abraham did not sacrifice for the sake of the truth. Likewise, there is no conceivable danger which instinctively frightens man which Abraham did not encounter for the sake of the Truth. 125. This specifies that God's promise of the conferment of leadership applied only to those of Abraham's offspring who were righteous, and that the wrong-doers were naturally excluded. This also makes it clear that, just as the promise did not apply to the misguided Israelites, it did not apply to the polytheistic Ishmaelites.

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :124 قرآن میں مختلف مقامات پر ان تمام سخت آزمائشوں کی تفصیل بیان ہوئی ہے ، جن سے گزر کر حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے آپ کو اس بات کا اہل ثابت کیا تھا کہ انہیں بنی نوعِ انسان کا امام و رہنما بنایا جائے ۔ جس وقت سے حق ان پر منکشف ہوا ، اس وقت سے لے کر مرتے دم تک ان کی پوری زندگی سراسر قربانی ہی قربانی تھی ۔ دنیا میں جتنی چیزیں ایسی ہیں ، جن سے انسان محبّت کرتا ہے ، ان میں سے کوئی چیز ایسی نہ تھی ، جس کو حضرت ابراہیم ؑ نے حق کی خاطر قربان نہ کیا ہو ۔ اور دنیا میں جتنے خطرات ایسے ہیں ، جن سے آدمی ڈرتا ہے ، ان میں سے کوئی خطرہ ایسا نہ تھا ، جسے انہوں نے حق کی راہ میں نہ جھیلا ہو ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :125 یعنی یہ وعدہ تمہاری اولاد کے صرف اس حصّے سے تعلق رکھتا ہے جو صالح ہو ۔ ان میں سے جو ظالم ہوں گے ، ان کے لیے یہ وعدہ نہیں ہے ۔ اس سے یہ بات خود ظاہر ہو جاتی ہے کہ گمراہ یہُودی اور مشرک بنی اسمٰعیل اس وعدے کے مصداق نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

80: یہاں سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے کچھ حالات وواقعات شروع ہورہے ہیں اور پچھلی آیتوں سے ان واقعات کا دو طرح گہرا تعلق ہے۔ ایک بات تو یہ ہے کہ یہودی عیسائی اور عرب کے بت پرست، یعنی تینوں وہ گروہ جن کا ذکر اوپر آیا ہے، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنا پیشوا مانتے تھے، مگر ہر گروہ یہ دعوی کرتا تھا کہ وہ اسی کے مذہب کے حامی تھے۔ لہٰذا ضروری تھا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بارے میں صحیح صورت حال واضح کی جائے، قرآنِ کریم نے یہاں یہ بتلایا ہے کہ ان کا تینوں گروہوں کے باطل عقائد سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کی ساری زندگی توحید کی تبلیغ میں خرچ ہوئی اور انہیں اس راستے میں بڑی بڑی آزمائشوں سے گذرنا پڑا جن میں وہ پورے اترے، دوسری بات یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوبیٹے تھے، حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل (علیہما السلام)۔ حضرت اسحاق علیہ السلام ہی کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام تھے جن کا دوسرا نام اسرائیل تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے نبوّت کا سلسلہ انہی کی اولاد یعنی بنی اسرائیل میں چلا آرہا تھا جس کی بنا پروہ یہ سمجھتے تھے کہ دُنیا بھر کی پیشوائی کا حق صرف انہی کو حاصل ہے۔ کسی اور نسل میں کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو ان کے لئے واجب الاتباع ہو۔ قرآنِ کریم نے یہاں یہ غلط فہمی دُور کرتے ہوئے یہ واضح فرمایا ہے کہ دِینی پیشوائی کا منصب کسی خاندان کی لازمی میراث نہیں ہے، اور یہ بات خود حضرت ابراہیم علیہ السلام سے صریح لفظوں میں کہہ دی گئی تھی انہیں جب اﷲ تعالیٰ نے مختلف طریقوں سے آزمالیا اور یہ ثابت ہوگیا کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے ہر حکم پر بڑی سے بڑی قربانی کے لئے ہمیشہ تیار رہے، انہیں توحید کے عقیدے کی پاداش میں آگ میں ڈالا گیا۔ انہیں وطن چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا، انہیں اپنی بنوی اور نوزائیدہ بچے کو مکہ کی خشک وادی میں تنہا چھوڑنے کا حکم ملا اور وہ بلاتأمل یہ ساری قربانیاں دینے چلے گئے، تب اﷲ تعالیٰ نے انہیں دُنیا بھر کی پیشوائی کا منصب دینے کا اعلان فرمایا۔ اسی موقع پر جب انہوں نے اپنی اولاد کے بارے میں پوچھا تو صاف طورپر بتلادیا گیا کہ ان میں جو لوگ ظالم ہوں گے یعنی اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی کرکے اپنی جانوں پر ظلم کریں گے وہ اس منصب کے حق دار نہیں ہوں گے۔ بنی اسرائیل کو صدیوں آزمانے کے بعد ثابت یہ ہوا ہے کہ وہ اس لائق نہیں ہیں کہ قیامت تک پوری انسانیت کی دینی پیشوائی ان کو دی جائے۔ اس لئے نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم اب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے صاحبزادے یعنی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں بھیجے جارہے ہیں جن کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ وہ اہل مکہ میں سے بھیجے جائیں۔ اب چونکہ دینی پیشوائی منتقل کی جارہی ہے، اس لئے اب قبلہ بھی اس بیت اللہ کو بنایا جانے والا ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے تعمیر کیا تھا۔ اس مناسبت سے آگے تعمیرِ کعبہ کا واقعہ بھی بیان فرمایا گیا ہے یہاں سے آیت نمبر 152 تک جو سلسلۂ کلام آرہا ہے اِس کو اس پس منظر میں سمجھنا چاہئے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

مشرکین مکہ اہل کتاب سب کا سلسلہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے ملتا ہے اس لئے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو یہ سب مانتے تھے لیکن حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقہ پر ان میں سے کوئی نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا حال اور ملت ابراہیمی کا حال بیان فرمایا کہ یہ سب لوگ قاتل ہوں۔ بنی اسرائیل کو یہ دعویٰ تھا کہ ہم اولاد ابراہیم میں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے وعدہ کیا تھا کہ نبوت ان کے ہی گھر میں رہے گی۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب دیا کہ وعدہ الٰہی کے موافق نبوت تو اب بھی ابراہیم (علیہ السلام) کے گھرانہ میں ہے۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے اسحاق و اسماعیل اپنے دونوں بیٹوں کے حق میں نبوت کی دعا کی تھی وہ قبول ہوئی اور ایک مدت تک اولاد اسحاق میں اس دعا کے اثر سے نبوت رہی۔ اب بنی اسماعیل میں آئی۔ یہ کیا بےانصافی ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے ایک بیٹے کی اولادہمیشہ کے لئے اس دعا کے اثر سے محروم رہے۔ اس طرح کی بےانصاف سے تو استحقاق نبوت ہو تو بھی زائل ہوجاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) سے جو وعدہ کیا ہے خود اس میں یہ موجود ہے کہ اولاد ابراہیمی میں بےانصافیوں کو اللہ کا عہد نبوت نہیں پہنچ سکتا۔ مشرکین مکہ کو یہ دعویٰ تھا کہ ہم اولاد ابراہیم (علیہ السلام) ہونے کے علاوہ اس گھر کے خدمت گار ہیں جو ہمارے دادا ابراہیم (علیہ السلام) کا بنایا ہوا ہے اور ملت ابراہیمی اس طریقہ کا نام ہے جس پر ہم ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں فرمایا { وَعَہِدْنَا اِلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَاِسْمَٰعِیْلَ اَنْ طَہِّرَ ابَیْتَیْ } جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے تو پہلے ہی اپنے گھر کو ہر طرح کی نجاست سے پاک و صاف رکھنے کا عہد ابراہیم و اسماعیل دونوں سے لیا تھا اور اس خاندان میں { وَلَا تَمُوْتَنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُسْلِمُوْنَ } کی وصیت بھی اس عہد کے موافق چلی آتی تھی۔ تم نے اللہ کے گھر میں بت پرستی کے شرک کی نجاست پھیلا رکھی تھی۔ جن دادا کے یہ لوگ اپنے آپ کو پوتے کہتے ہیں ان دادا کا حال کیا ان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے تو نمرود کے بتوں کو توڑا اور اپنے آپ کو اس پر آگ میں ڈالے جانے کا مستحق ٹھہرایا۔ دادا وہ بتوں کے دشمن پوتے وہ بتوں کے غلام خانہ زاد۔ غرض عہد ابراہیمی وصیت ابراہیمی طریقہ ابراہیم سب کو بالائے طاق رکھ کر تم کو اولاد ابراہیم ہونے کا کیا فخر ہے پوتا وہ ہے جو دادا کے طریقہ پر ہو نہ وہ جو دادا کے طریقہ کو مٹا دے { وَاِذَا ابْتَلٰی اِبْرَاہِیْمَ رَبُّہٗ بِکَلِمَاتٍ } میں کلمات سے مراد امامت نبوت اور ملت ابراہیمی کے وہ سب احکام ہیں جو دس صحیفوں کے ذریعہ سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر نازل ہوئے تھے۔ مثابہ للناس کے معنی لوگوں کے اکٹھے ہونے کی جگہ امن سے مراد بےکھٹکے رہنا لوٹ کھسوٹ دشمن کی چڑھائی کسی بات کا کچھ اندیشہ نہیں۔ بعض علماء نے اس آیت سے یہ مطلب نکالا ہے کہ اگر کوئی مجرم حرم میں امن کے ارادہ سے جا بیٹھے تو اس پر حد قائم نہیں ہوسکتی لیکن صحیح قول یہ ہے کہ اس کو کھانے پینے سے یہاں تک تنگ کیا جاوے کہ وہ حرم سے باہر آجاوے پھر اس پر حد شرعی قائم کی جاوے۔ زمانہ جاہلیت میں بھی حرم کی یہ عظمت تھی کہ وہاں کوئی کسی کو نہیں ستاتا تھا صحیحین وغیرہ میں جو صحیح حدیثیں ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ میں اور بھی امن کی باتیں ہیں وہاں حرم کی حد میں شکار حرام ہے۔ وہاں کی گری پڑی چیزیں وہی شخص اٹھا سکتا ہے جو اس کو مالک تک پہنچاوے وہاں کی گھاس تک نہیں کاٹی جاتی۔ فتح مکہ کے وقت خاص طور پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہاں کچھ تھوڑی دیر کے لئے لڑائی اور قتل کی اجازت خدا تعالیٰ سے مل گئی تھی۔ پھر قیامت تک وہی بات قائم ہوگئی ١ مکہ کی یہ عظمت دنیا کے پیدا ہونے کے وقت سے ہے۔ مگر ابراہیم (علیہ السلام) نے یہ عظمت لوگوں کے دوبارہ جتلائی ہے۔ ہجرت کے بعد یہی عظمت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مدینہ کے دونوں پہاڑوں کے مابین جتنی زمین ہے اس کی فرمائی ہے ١۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ جو باتیں حد حرم کے اندر جائز نہیں ہیں وہ مدینہ منورہ کی اس قدر زمین پر بھی ناجائز ہیں۔ رہی یہ بات کہ ان دونوں متبرک مقاموں میں مکہ افضل ہے یا مدینہ۔ جمہور کے نزدیک مکہ افضل ہے لیکن امام مالک کا اس میں اختلاف ہے مگر بات یہی ہے کہ مکہ اللہ کا گھر ہے اور مدینہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا۔ مقام ابراہیم اس پتھر کا نام ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے خانہ کعبہ کی تعمیر کی ہے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر کے عہد میں یہ پتھرکعبہ کی ایک دیوار میں لگا ہوا تھا حضرت عمر نے اس کو وہاں سے نکال کر اس جگہ رکھ دیا جہاں اب وہ موجود ہے۔ حج کے وقت طواف سے فارغ ہونے کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے دو نفل کا پڑھنا سنت ہے۔ بخاری اور مسلم کی روایتوں میں ان نفلوں کا ذکر ہے ٢۔ حضرت عمر کی رائے کے موافق جو آیات قرآن نازل ہوئی ہیں ان میں یہ آیت بھی داخل ہے کیونکہ حضرت عمر نے مقام ابراہیم کو مصلیٰ ٹھہرانے کا ذکر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تھا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ بخاری اور مسلم وغیرہ میں جو روایتیں ہیں ان میں یہ شان نزول بیان کی گئی ہے۔ ٣

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:124) اذ۔ ظرف زمان ہے اس سے قبل فعل اذکروا یا اذکر محذوف ہے۔ تم یاد کرو جب ۔ یا تو یاد کر جب۔ ابتلی۔ ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب۔ اس نے آزمایا۔ اس نے امتحان لیا۔ ابتلاء (افتعال) مصدر سے ابتداء کے دو مقصد ہوتے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ امتحان لینے والا اس شخص کی لیاقت اور صلاحیت سے پوری طرح باخبر ہوجائے۔ دوسرے یہ کہ اس کی لیاقت و صلاحیت کا تو ممتحن کو پوری طرح علم ہو مگر اوروں کی نظر میں اس کی حالت کا پیش کرنا منظور ہو کہ وہ کس قابلیت و صلاحیت کا مالک ہے۔ قرآن مجید میں ابتلاء کی نسبت جب اللہ تعالیٰ کی طرف ہو تو دوسرے معنی مراد ہوتے ہیں۔ ابتلاء کے اصل معنی کسی امر شاق کی تکلیف ودینے کے ہیں۔ یہ بلاء (ب ل د، ب ل ی حروف مادہ) سے مشتق ہے۔ تکلیف دینا آزمائش کی مستلزم ہے۔ ابراہیم۔ مفعول ۔ ربہ مضاف مضاف الیہ مل کر فاعل۔ بکلمات۔ باء حرف جار۔ کلمات مجرور۔ کلمۃ واحد۔ کلمۃ کا صحیح ترجمہ بات ہے۔ بات قول کو بھی کہتے ہیں۔ جیسے میری بات سنو ۔ اور فعل کو بھی۔ قرآن مجید میں متعدد معنی میں استعمال ہوا ہے مثلاً دعائیہ کلمات جیسے فتلقی ادم من ربہ کلمات (2:37) پھر آدم نے اپنے رب سے کچھ کلمات سیکھے۔ اور وہ کلمات وہ دعائیہ کلمات ہیں جو ربنا ظلمنا وغیرہ ہیں۔ باتیں جیسے آیت ہذا۔ جب پروردگار نے چند باتوں میں حضرت ابراہیم کی آزمائش کی۔ حضرت عیسیٰ کا مراد ہونا۔ جیسے ان اللہ یبشرک بیحیی مصدقا بکلمۃ من اللہ (31:39) بیشک خدا تمہیں یحییٰ کی بشارت دیتا ہے جو خدا کے فیض یعنی عیسیٰ کی تصدیق کریں گے۔ بعض نے کلمہ سے مراد کلمہ توحید۔ قرآن مجید لیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ فاتمھن۔ فاء عاطفہ ہے الم ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب ہے۔ اتمام (افعال) مصدر اس نے پورا کردیا ھن ضمیر جمع مؤنث غائب کلمات کے لئے ہے۔ ان کو۔ فائدہ : وہ کلمات (باتیں) کیا تھے ؟ جن میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آزمایا گیا۔ اس میں مختلف اقوال ہیں ۔ چند ایک باتیں یہ ہیں۔ ستارے، چاند، سورج کو بغور دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچا کہ پروردگار ہمیشہ رہنے والا ہے ان چیزوں کی طرح زوال پذیر نہیں۔ آتش نمرود میں صبر کرنا۔ عرب کے بےآب وگیاہ ریگستان میں اپنی زوجہ اور ننھے سے بچے کو حکم الٰہی کی بجاآوری میں۔ چھوڑآنا۔ خداوند تعالیٰ کے حکم کی بجا آوری میں اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو ذبح کرنے میں تامل نہ کرنا۔ وغیرہ وغیرہ۔ صاحب تفسیر مظہری ہیں کہ کلمات سے مراد تمام اوامرو نواہی ہیں۔ قال۔ ای قال اللہ۔ جاعلک۔ مضاف مضاف الیہ ۔ تجھ کو بنانے والا۔ تجھ کو کرنے والا۔ اماما۔ پیشوا ۔ مقتدا ۔ رہنما ۔ بروزن فعال اسم ہے بمعنی من یؤتم بہ کے۔ جس کی پیروی کی جائے۔ ائتمام۔ افتعال مصدر سے ۔ ام یئم (باب نصر) اتم۔ مصدر۔ بمعنی قصد کرنا۔ الامام۔ وہ ہے جس کی اقتداء کی جائے خواہ وہ انسان ہو۔ یا اس کے قول و فعل کی اقتداء کی جائے۔ یا کتاب وغیرہ ہو اور خواہ وہ شخص جس کی پیروی کی جائے۔ حق پر ہو یا باطل پر۔ مذکر و مؤنث دونوں پر آتا ہے۔ امام کی جمع ائمۃ ہے جیسے کنان کی جمع اکنۃ (پردے۔ غلاف) ہے۔ قرآن مجید میں اور جگہ ہے۔ وکل شیء احصینہ فی امام مبین (36:12) ہر چیز کو ہم نے روشن کتاب میں لکھ رکھا ہے۔ اس کی تفسیر میں بعض نے لکھا ہے کہ لوح محفوظ کی طرف اشارہ ہے۔ قال۔ ای قال ابراہیم۔ ومن ذریتی۔ اوؤ عاطفہ من تبعیضیہ ذریتی۔ مضاف مضاف الیہ۔ جملہ کا عطف جاعلک کے کاف پر ہے۔ ای وجاعل بعض ذریتی اور کیا میری اولاد میں سے بھی بعض کو امام بنانے والا ہے۔ ذریۃ۔ ذر سے ہے جس کے معنی بکھیر نے کے ہیں۔ اصل میں چھوٹے چھوٹے بچوں کا نام ذریۃ ہے۔ مگر عرف عام میں چھوٹی اور بڑی سب اولاد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اگرچہ اصل میں یہ جمع ہے مگر واحد اور جمع دونوں کے لئے مستعمل ہے۔ قال۔ ای قال اللہ۔ لاینال۔ مضارع منفی واحد مذکر غائب نیل باب سمع۔ مصدر نہیں پائے گا۔ نہیں پہنچے گا۔ عھدی۔ مضاف مضاف الیہ ۔ میرا عہد۔ میرا وعدہ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 ان کلمات کی تعیین میں علما کے مختلف اقوال منقول ہیں مناسک حج سنن فطرت دعوت توحید ہجرت وغیرہ سب امور اس کے تحت ذکر کئے گئے ہیں ہوسکتا ہے کہ وہ جملہ آزمائشیں مرادہوں جن پر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ثابت قدرم اور پکے نکلے سو اللہ تعالیٰ نے ان کو امامت اور پیشوائی کے شرف سو نوازا۔ ابن جریر) امام شوکانی لکھتے ہیں جب ان کلمات کا تعیین کسی مرفوع حدیث سے ثابت نہیں تو بہتر یہ ہے کہ بعد کی آیات کو ان کا بیان قرار دیا جائے۔ (شوکانی)5 جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ نے پوری انسانیت کا امام بنادیا تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنی اولاد کے حق میں دعا فرمائی چناچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور قیامت تک کے لیے سلسلہ نبوت ان کی اولاد میں کردیا۔ (دیکھئے عنکبوت آیت 27) مگر اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو بتادیا کہ تمہاری اولاد میں ظالم لوگ اس نعمت سے سرفراز نہیں ہو سکیں گے۔ اس سے گمراہ کتاب اور بنی اسمعیل کے مشرکین کو متنبہ کرنا مقصود ہے کہ ان کے عقائد و اعمال خراب ہوچکے ہیں۔ محض حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد سے ہونا ان کے کام نہیں آسکتا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 124 تا 129 ابتلی (آزمایا) ۔ کلمت (چند باتیں) ۔ اتمھن (اس نے پورا کر دکھایا) ۔ امام (رہنما، پیشوا، سردار) ۔ ذریتی (میری اولاد) ۔ لا ینال (نہیں ملے گا) ۔ امن (امن و سکون کی جگہ) ۔ مصلی (نماز کی جگہ) ۔ طھرا (تم دونوں پاک رکھو گے) ۔ الطائفین (طواف کرنے والے) ۔ العاکفین (اعتکاف کرنے والے) ھذا بلدا (اس شہر کو ، اس بستی کو) ۔ امتع (میں سامان دوں گا، فائدہ دوں گا) ۔ اضطر (میں کھینچوں گا) ۔ المصیر (ٹھکانا) ۔ یرفع (بلند کرتا ہے) ۔ القواعد (دیواریں) مسلمین (فرماں بردار) ارنا ( ہمیں دکھا دے، ہمیں سکھا دے) ۔ مناسک (حج کے احکام، عبادت) ۔ ابعث (بھیج دے) ۔ یتلوا (تلاوت کرتا ہے، پڑھتا ہے) ۔ یعلم (سکھاتا ہے، تعلیم دیتا ہے) ۔ الحکمۃ (دانائی، پختہ علم ) ۔ یزکی (وہ پاک کرتا ہے) ۔ العزیز (زبردست) ۔ الحکیم (حکمت والا) ۔ تشریح : آیت نمبر 124 تا 129 اللہ تعا لیٰ نے بنی اسرائیل کے تمام جرائم اور اللہ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کی ناقدری کو پوری تفصیل سے بیان فرمایا ہے۔ آیات میں بنی اسرائیل کو یاد دلایا گیا ہے کہ اللہ نے ان پر اپنی نعمتوں کے ذریعے بڑا فضل و کرم کیا مگر انہوں نے ان نعمتوں کی ناقدری کی اور راہ راست کو چھوڑ کر ایسی ٹیڑھی میڑھی پگڈنڈیوں پر چلنا شروع کردیا جو راہ راست سے انسان کو بہت دور کردینے والی ہیں۔ اب واذا بتلی سے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) سے ذکر خیر فرمایا ہے تا کہ بنی اسرائیل کو ان کے منصب امامت سے معزول کر کے بنی اسماعیل یعنی امت محمد یہ کو قیامت تک کے لئے ایسی ہدایات دی جائیں جو ان کے لئے مشعل بن جائیں ۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے مصر، عراق، فلسطین اور شام سے لے کر ریگستان جزیرۃ العرب کے کونے کونے میں گھوم پھر کر گم کردہ راہ انسانوں کو اللہ کے ابدی پیغام کی طرف دعوت دی۔ انہوں نے اس مقصد اور مشن کی تکمیل کے لئے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کو اندرون عرب حجاز میں حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو شام و فلسطین میں اور اپنے بھتیجے حضرت لوط (علیہ السلام) کو شرق اردن کے علاقوں میں مقرر فرمایا۔ تا کہ معلوم دنیا کے اس مرکز میں رہنے والے انسانوں کو پھر سے اللہ کی اطاعت و فرماں برداری کی طرف دعوت دی جاسکے۔ جن علاقوں میں حضرت ابراہیم نے اپنی اولاد کو مقرر فرمایا۔ اللہ نے ان کو اور ان کی اولادوں کو اپنی نعمتوں سے نوازا، حضرت اسماعیل (علیہ السلام) جو حضرت اسحاق (علیہ السلام) سے اٹھارہ سال بڑے تھے جزیرۃ العرب میں پروان چڑھایا، قریش اور عرب کے بعض قبائل کا تعلق انہی سے تھا۔ دوسری طرف حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی اولاد ارض شام و فلسطین میں خوب پھلی پھولی۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) ، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) ، حضرت داؤد (علیہ السلام) ، حضرت سلیمان (علیہ السلام) ، حضرت یحییٰ (علیہ السلام) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ان کی اولاد میں سے ہیں۔ چونکہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا لقب اسرائیل تھا اس لئے ان کے بارہ بیٹوں کی اولاد کو بنی اسرائیل کہا جانے لگا، جب یہی اولاد یعقوب (علیہ السلام) پستی اور تنزل میں مبتلا ہوئی تو پہلے یہودیت اور پھر عیسائیت نے جنم لیا۔ پھر یہ بات ارشاد فرمائی گئی کہ اب ہم نے بنی اسماعیل یعنی امت محمدیہ کو دنیا اور آخرت کی بھلائیوں سے سرفراز کردیا ہے۔ جس کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ ان میں وہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معبوث کئے گئے ہیں جن کے لئے حضرت ابراہیم و اسماعیل (علیہ السلام) نے بیت اللہ کی بنیادیں بلند کرتے وقت اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہوئے درخواست کی تھی۔ طریقہ وہی ہے جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ، حضرت اسماعیل (علیہ السلام) اور حضرت اسحاق و یعقوب (علیہ السلام) اور دوسرے تمام نبیوں کا تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیرو کار ان تمام پیغمبروں کی تصدیق کرتے ہیں جو اللہ کی طرف سے انسانیت کی ہدایت کے لئے بھیجے گئے تھے۔ یہ اسی راستے کی طرف لوگوں کو بلا رہے ہیں جس کی طرف انبیاء بلاتے رہے ہیں۔ لہٰذا اب آنے والی نسلوں کے لئے ان کی اقتدا ہی سر بلندی کا ذریعہ بنے گی۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : بنی اسرائیل کے جد امجد ابراہیم (علیہ السلام) کا کردار اور ان کا اللہ تعالیٰ کی آزمائشوں میں پورا اترنے کے بعد مقام و مرتبہ۔ اے بنی اسرائیل آج تم اپنے فرسودہ نظریات ‘ مذہبی تعصبات اور معمولی مفادات کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ تمہارے جد امجد ابراہیم (علیہ السلام) کی شان تو یہ تھی کہ جب اس کے رب نے اسے امتحانات کے ذریعے آزمایا تو اس نے اولاد ‘ وطن ‘ عزت و اقبال گویا کہ ہر چیز اللہ کے راستے میں قربان کردی۔ اس طرح وہ آزمائشوں سے گزر کر اپنے رب کے ہاں سرخرو ہوئے۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بھاری آزمائشوں کے لیے چند کلمات کا لفظ استعمال فرما کر اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے مقابلے میں یہ بڑے مختصر اور معمولی امتحانات تھے۔ چند کلمات کے الفاظ میں یہ راز بھی مضمر ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو انسان کو ایک ایک نعمت کے بدلے آزما لے تاکہ دنیا میں ہی فیصلہ ہوجائے کے کون سا انسان کس نعمت کا قدر دان اور کس کی ناقدری کرتا ہے۔ آزمائش کا مقصد بندے کو تکلیف دینا نہیں ہوتا بلکہ اسے اور اس کے حوالے سے دوسروں کو نعمتوں کا احساس دلانا، اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور آزمائشوں کی گزر گاہ سے گزار کر دنیا اور آخرت کی ترقیوں سے سرفراز کرنا ہوتا ہے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) جب ابتلا کی دشوار گزار گھاٹیوں کو عبور کرچکے تو ان کو رہتی دنیا تک کے لوگوں کا قائد اور امام بنا دیا گیا۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے پدری اور فطری جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور عرض کی کہ یہ اعزازو اکرام اور منصب و مقام میری اولاد کو بھی ملنا چاہیے۔ جواباً ارشاد ہوا کہ منصب امامت اور حقیقی عزت ظالموں کو نہیں ملا کرتی۔ لہٰذا فاسق و فاجر لوگوں کے ساتھ ہمارا وعدہ نہیں ہے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بعد جس قدر شریعتیں نازل ہوئیں اور جتنے انبیاء مبعوث ہوئے وہ سب کے سب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقے کے پابند کردیئے گئے۔ یہاں تک کہ حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی یہی حکم ہوا کہ آپ بھی ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقے کو اپنے اور اپنی امت کے لیے لازم ٹھہرائیں۔ (ثُمَّ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ اِبْرٰھِیْمَ حَنِیْفًاوَّمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ ) [ النحل : ١٢٣] ” پھر ہم نے تیری طرف وحی کی کہ یکسو رہنے والے ابراہیم کی ملت کی اتباع کرو اور وہ مشرک نہ تھا۔ “ (قُلْ صَدَقَ اللّٰہُ فَاتَّبِعُوْا مِلَّۃَ اِبْرٰھِیْمَ حَنِیْفًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ ) [ آل عمران : ٩٥] ” فرمادیں اللہ نے سچ فرمایا ہے لہٰذا تمہیں ابراہیم کے طریقہ کی اتباع کرنی چاہیے جو اللہ ہی کے ہوگئے تھے اور مشرک نہیں تھے۔ “ مسائل ١۔ ابراہیم (علیہ السلام) تمام امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ ٢۔ ابراہیم (علیہ السلام) کو آزمائشوں میں سرخروئی کے بدلے دنیا کی امامت عطا ہوئی۔ ٣۔ حقیقی عزت و سرفرازی ظالم لوگوں کو نصیب نہیں ہوا کرتی۔ تفسیر بالقرآن حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے امتحانات اور ان کا مقام ومنزلت : ١۔ ( ابرہیم (علیہ السلام) کا اسماعیل (علیہ السلام) کو قربانی کے لیے پیش کرنا) بہت بڑا امتحان تھا۔ (الصٰفٰت : ١٠٦) ٢۔ ابراہیم (علیہ السلام) کو توحید کی خاطر آگ میں پھینکا جانابہت بڑی آزمائش تھا۔ (الانبیاء : ٦٨) ٣۔ ابراہیم (علیہ السلام) کا اپنی بیوی اور نو مولود بچے کو بےآب وگیاہ وادی میں چھوڑ کر آنا بہت بڑی آزمائش تھا۔ (ابرہیم : ٣٧) ٤۔ ابراہیم (علیہ السلام) امت محمدیہ کے لیے نمونہ ہیں۔ (الممتحنۃ : ٤) ٥۔ ابراہیم (علیہ السلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقتدٰی ہیں۔ (النحل : ١٢٣) ٦۔ ابراہیم (علیہ السلام) امت کے مقتدٰی ہیں۔ (آل عمران : ٩٥) ٧۔ ابراہیم (علیہ السلام) اکیلے ہی ایک جماعت تھے۔ (النحل : ١٢٠) ٨۔ ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ نے دوست بنایا۔ (النساء : ١٢٥) ٩۔ ابراہیم (علیہ السلام) یہودی تھے نہ عیسائی۔ (آل عمران : ٦٧) ١٠۔ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) بیت اللہ کے بانی ہیں۔ (البقرۃ : ١٢٧) ١١۔ ابراہیم (علیہ السلام) پر مصحف نازل کیے گئے۔ (الاعلیٰ : ١٩) ١٢۔ ابراہیم (علیہ السلام) بردبار اور نرم خو تھے۔ ( التوبۃ : ١١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خطاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے ۔ ذرا روئیداد ابتلائے ابراہیم (علیہ السلام) کو یاد کرو ۔ آپ کو کچھ احکام دئیے گئے ۔ آپ پر کچھ بندشیں عائد کی گئیں اور آپ نے پوری وفاکیشی سے ان اوامر نواہی پر عمل کیا ۔ ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی وفا کیشی کو سراہتے ہوئے فرمایا وَاِبرَاھِیمَ الَّذِی وَفّٰی ” اور ابراہیم جنہوں نے احکام پورے کئے۔ “ یہ وہ بلند وبالامقام ہے جس تک حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پہنچے ۔ اس مقام تک جہاں اللہ تعالیٰ خود بندے کی وفاداری اور اطاعت شعاری کی شہادت دیتا ہے جبکہ بحیثیت انسان ای ضعیف اور پر تقصیر مخلوق ہے اور اس کے لئے وفا یعنی پوری اطاعت ممکن نہیں ہے ۔ اور اس مقام تک رسائی حاصل کرنے ہی کی وجہ سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اس سعادت اور اس اعتماد کے مستحق ہوئے ۔ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ” میں تمہیں لوگوں کا پیشوابنانے والا ہوں ۔ “ ایسا پیشوا جو لوگوں کا قبلہ وکعبہ ہو ۔ جو انہیں اللہ تک پہنچانے والا ہو ، جو بھلائی کے کام میں سب سے پہلے ہو ، اور لوگ ان سے پیچھے ہوں اور وہ ان کا محبوب قائد ہو۔ یہاں اگر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی ذات سے انسانی فطرت نمودار ہوتی ہے ۔ انسان کے اندر یہ فطرت داعیہ موجود ہوتا ہے کہ اس کا تسلسل بذریعہ اولاد جارہ رہے ۔ یہ ایک گہر افطری اور نفسیاتی شعور ہوتا ہے ، جو اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کی گہرائیوں میں قودیعت کیا ہوا ہے ۔ اور اس کی حکمت یہ ہے کہ زندگی کی ترقی جاری رہے اور انسانی زندگی ان خطوط پر آگے بڑھتی رہے جو خالق نے اس کے لئے وضع کئے ہیں ۔ اور جن ترقیات کا آغاز اگلوں نے کیا ہوتا ہے ، آنے والے مزید اسے آگے بڑھائیں اور تمام نسلوں کے اندر یہ ہم آہنگی قائم رہے ۔ یہ شعور بعض لوگ توڑنا چاہتے ہیں اور ختم کرنا چاہتے ہیں ، حالانکہ وہ انسان کی عین فطرت کے اندر مرکوز ہے ۔ اور اس کی حکمت یہ ہے کہ انسان بعض دورس مقاصد پورے کرسکے ۔ اسی جذبے اور شعور کے تحت اسلام نے قانون میراث کے لئے تفصیلی قواعد وضع کئے ہیں تاکہ اولاد واحفاد کی بھلائی کے لئے انسان اپنی سعی جاری رکھے اور تیز تر کردے ۔ آج اس فطری شعور کو منہدم کرنے کے لئے دنیا میں جو سعی نامشکور ہورہی ہے دراصل انسانی فطرت کی تباہی کا سامان ہے ۔ انسان کی اجتماعی زندگی میں بیشک بعض مفاسد پائے جاتے ہیں لیکن ان مفاسد کو ختم کرنے کے لئے خودفطرت انسانی اور انسان کی شخصیت ہی تباہ کردینا ایک نہایت ہی بھونڈا ، کوتاہ اندیشانہ اور غیر فطری طریق علاج ہے اور ان اجتماعی مفاسد کا ہر وہ علاج جو خلاف فطرت طریقے سے کیا گیا ہو ، کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ، کبھی بھی مفید نہیں ہوگا اور قطعاً دیرپا نہیں ہوسکتا۔ ایسے علاج موجود ہیں جو ان مفاسد کو ختم تو کردیں گے لیکن وہ فطرت انسانی سے بھی متصادم نہ ہوں گے ۔ لیکن ایسے طریقے پانے کے لئے ایمان وہدایت کی ضرورت اور اس بات کی ضرورت ہے معالج کو فطرت انسانی کا مکمل اور گہرا شعور ہو ۔ اور اس کی فکر انسان کی طبعی تخلیق سے بھی آگے گہرائیوں تک پہنچی ہوئی ہو اور یہ فکر اور یہ جذبہ اصلاح طبقاتی بغض وعداوت سے پاک ہو ، اس لئے کہ ان طبقاتی جذبات کی وجہ سے بجائے اس کے کہ انسان کی کوئی ہمہ گیر اصلاح ہو ، انسان ہمہ گیر تباہی سے دوچار ہوجاتا ہے ، تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا : قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ” اور کہا کیا میری اولاد سے بھی یہی وعدہ ہے ؟ “ اس سوال کا جواب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پروردگار کی طرف سے آتا ہے جس نے انہیں آزمایا اور پھر چن لیا۔ یہ جواب اس اہم اصول کی بنیاد رکھ دیتا ہے جس کا تذکرہ ہم کر آئے ہیں ۔ یہ کہ امامت و قیادت ان لوگوں کا حق ہے جو اپنے شعور اور طرزعمل اور اپنی صلاحیت اور ایمان سے اپنے آپ کو اس کا مستحق ثابت کردیں ۔ یہ کوئی نسلی اور موروثی منصب نہیں ہے کہ باپ سے بیٹے کی طرف منتقل ہوتاچلاجائے ۔ یہاں رشتہ وتعلق ، خون ، نسل اور قومیت پر مبنی نہیں ہوتا بلکہ یہاں دین و ایمان کے رشتے مدار تعلق ہوتے ہیں اور منصب و قیادت کے معاملے میں خونی ، نسلی اور قومی نعرے دعوائے جاہلیت کے زمرے میں آتے ہیں ، جو حیات انسانی کے بارے میں صحیح انسانی نقطہ نظر کے ساتھ صریحاً متصادم ہوتے ہیں ۔ قَالَ لا يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ ” کہا میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے۔ “ ظلم کی بھی کئی قسمیں اور کئی رنگ ہیں ۔ نفس انسانی کا شرک کرنا بھی ایک طرح کا ظلم ہے ۔ لوگوں کی جانب سے اللہ کی نافرمانی بھی ایک ظلم ہے ۔ ظالموں پر یہاں جس امانت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے ، اس سے عمومی امامت مراد ہے ، جو امامت کی تمام اقسام پر مشتمل ہے ۔ امامت و رسالت ، امامت خلافت ، امامت صلوٰۃ اور ان کے علاوہ بھی امامت و قیادت کے تمام مناصب شامل ہیں ۔ لہٰذا عدل و انصاف ، اپنے وسیع معنوں میں ، ہر قسم کی امامت کے استحقاق کے لئے پہلی شرط ہے ۔ اور کوئی شخص کسی قسم کے ظلم کا ارتکاب بھی کرے ، وہ اپنے آپ کو امامت و قیادت کے استحقاق سے محروم کردیتا ہے ، چاہے وہ قیادت جیسی بھی ہو۔ یہ جو کچھ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا گیا اور یہ عہد جس کے الفاظ میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے اس بات کا قطعی فیصلہ کردیتا ہے کہ یہودی ہمیشہ منصب قیادت سے دور اور محروم رہیں گے ۔ کیونکہ انہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا ، فسق وفجور میں مبتلا ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی ، اور انہوں نے اپنے جد امجد کے عقائد ونظریات کو ترک کردیا۔ نیز جو کچھ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا اور یہ عہد جس کے الفاظ میں کوئی کجی اور کوئی غموض نہیں ہے ، ان لوگوں کو بھی قطعی طور پر منصب امامت سے محروم کردیتا ہے جو اپنے آپ کو مسلمان کہلاتے ہیں ، انہوں نے بھی ظلم کا ارتکاب کیا ہے ، فسق وفجور میں مبتلا ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے دور بھٹک گئے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی شریعت کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ وہ دعویٰ تو اسلام کا کرتے ہیں حالانکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی سے اللہ تعالیٰ کی شریعت اور ان کے نظام حیات کو باہر نکال دیا ہے ۔ ان لوگوں کا دعوائے اسلام محض جھوٹا دعویٰ ہے ، جو دراصل اللہ کے ساتھ کئے ہوئے عہد کی اساس محکم پر استوار نہیں ہے۔ اسلامی تصور حیات ان تمام رشتوں اور تعلقات کی جڑکاٹ دیتا ہے جو کسی فکر ونظر یا وحدت عمل کی اساس پر قائم نہیں ہوتے ۔ وہ صرف ایسے رشتوں اور تعلقات کو تسلیم کرتا ہے جو وحدت نظریہ اور عمل کی اساس پر قائم ہوں ۔ اس کے علاوہ جو رابط بھی ہوں اسلام کی نظر میں ان کی کوئی وقعت نہیں ہے بلکہ اسلام ایک ہی امت کی ان دونسلوں میں بھی تفریق کردیتا ہے جب کہ ایک نسل اپنے عقیدے اور نظریہ میں دوسری کی مخالفت ہوجائے ۔ بلکہ اگر عقیدے کا تعلق ٹوٹ جائے تو اسلام باپ بیٹے اور میاں بیوی کے درمیان بھی جدائی کردیتا ہے ۔ غرض حالت شرک کی عرب دنیا اور حالت اسلام کی عرب دنیا میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ان دونوں کے درمیان اسلامی نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں ، کوئی ربط اور کوئی رشتہ نہیں ہے ۔ اہل کتاب میں سے جو لوگ ایمان لائے وہ ایک امت ہیں اور جن لوگوں نے حضرت ابراہیم ، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ (علیہم السلام) کے دین کو ترک کیا اور ایک دوسری امت ہیں ۔ ان دونوں کے درمیان بھی کوئی تعلق ، کوئی ربط اور کوئی رشتہ نہیں ہے۔ یہاں خاندان کی تشکیل باپ داداپوتوں کے تعلق سے نہیں ہوتی بلکہ یہاں سے وہ لوگ افراد خاندان ہوتے ہیں جو ایک عقیدے اور نظرئیے پر جمع ہوجائیں ۔ اسلامی نقطہ نظر سے کسی امت کی تشکیل بھی نسلی بنیادوں پر نہیں ہوتی بلکہ امت کی تشکیل اہل ایمان سے ہوتی ہے ۔ خواہ ان کے رنگ ، ان کی نسل اور ان کے وطن مختلف ہی کیوں نہ ہوں ۔ غرض یہ ہے اسلامی تصور حیات جس کے چشمے کتاب الٰہی کے اس ربانی انداز سے پھوٹتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا آزمائشوں میں پورا اترنا اور ان کی امامت کا اعلان فرمانا اس آیت میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی آزمائش کا پھر اس میں ان کے پورا اترنے کا ذکر فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ہم نے ان کو چند کلمات کے ذریعہ آزمایا۔ کلمات کی تشریح اور توضیح جن کے ذریعہ آزمایا گیا : ان کلمات سے کیا مراد ہے۔ اس کے بارے میں مفسرین کرام نے بہت کچھ لکھا ہے۔ کلمات جمع ہے کلمۃ کی اور کلمہ لفظ مفرد بامعنی کو کہا جاتا ہے اور کلام کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہاں کلمات سے احکام شرعیہ مراد ہیں جن کا ابراہیم (علیہ السلام) کو مکلف بنایا گیا تھا۔ جو احکام ان کو دیے گئے انہوں نے ان کو پورا کیا اللہ تعالیٰ شانہٗ نے ان احکام کے انجام دینے پر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی تعریف فرمائی۔ یہاں فرمایا : (فَاَتَمَّھُمنَّ ای قام بھن کلھن) یعنی (جتنے بھی احکام کا حکم دیا گیا ان کو پورا فرمایا) اور سورة النجم میں فرمایا : (وَ اِبْرَاھِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰی) (اور وہ ابراہیم جس نے احکام کی پوری بجا آوری کی) یہ کون سے احکام تھے جن کا ان کو حکم دیا گیا اور وہ ان پر پوری طرح قائم رہے۔ اس کے بارے میں مفسرین نے متعدد اقوال نقل کیے۔ خود حضرت ابن عباس (رض) ہی کے متعدد اقوال ہیں جو تفسیر کی کتابوں میں مذکور ہیں ان کا ایک قول یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو مناسک حج کا حکم دیا جس کو انہوں نے پورا فرمایا۔ اور ایک قول یہ ہے کہ طہارت اور نظافت سے متعلق ان کو احکام دیے تھے اور یہ دس احکام ہیں جن میں پانچ سر سے متعلق اور پانچ باقی جسم سے متعلق ہیں۔ جو سرے متعلق تھے وہ یہ ہیں۔ ١۔ مونچھیں کاٹنا، ٢۔ کلی کرنا، ٣۔ سانس کے ساتھ ناک میں پانی لے کر ناک صاف کرنا جیسا کہ وضو اور غسل میں کرتے ہیں۔ احادیث میں اس کو استنشاق سے تعبیر فرمایا ہے۔ ٤۔ مسواک کرنا ٥۔ سر کے بالوں میں مانگ نکالنا اور باقی جسم کے احکام یہ ہیں۔ ٦۔ ناخن کاٹنا، ٧۔ ناف کے نیچے بال صاف کرنا، ٨۔ ختنہ کرنا، ٩۔ بغلوں کے بال اکھاڑنا، ١٠۔ پیشاب اور پاخانہ کر کے پانی سے استنجا کرنا۔ صحیح بخاری (ص ٤٧٣) میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ نبی ابراہیم (علیہ السلام) نے اسی سال کی عمر میں مقام قدوم میں اپنی ختنہ کی، حضرت سعید بن المسیب سے منقول ہے۔ کہ ابراہیم خلیل الرحمن سب سے پہلے وہ شخص ہیں جنہوں نے مہمان کی مہمان نوازی کی۔ اور سب سے پہلے وہ شخص ہیں جنہوں نے اپنی ختنہ کی۔ اور وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنی مونچھیں تراشیں اور وہ سب سے پہلے شخص ہیں جن کے چہرے پر سفید بال نظر آئے۔ انہوں نے عرض کیا کہ اے میرے رب یہ کیا ہے ؟ رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وقار ہے (یعنی متانت اور سنجیدگی کی چیز ہے) اس پر انہوں نے عرض کیا کہ اے میرے رب میرا وقار اور بڑھا دیجیے (مؤطا مالک) حضرت ابن عباس سے تیسرا قول یہ منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن احکام کے ذریعہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی آزمائش فرمائی ان میں سے چھ چیزیں انسان کے اندر ہیں اور چار احکام حج کے متعلق ہیں جسم انسانی کے متعلق چھ عدد یہ ہیں۔ ١۔ ناف کے نیچے بال صاف کرنا اور باقی چار جو احکام حج سے متعلق ہیں۔ وہ یہ ہیں، ١۔ طواف کرنا، ٢۔ صفا مروہ کے درمیان سعی کرنا، ٣۔ جمرات پر کنکریاں مارنا، ٤۔ طواف زیارت کرنا۔ حضرت ابن عباس سے چوتھا قول یہ منقول ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو جن چیزوں کا حکم دیا اور انہوں نے ان کو پورا کیا وہ تیس چیزیں ہیں ان میں سے دس سورة برأت کی آیت (اَلتَّآءِبُوْنَ الْعَابِدُوْنَ ) (الٰی آخر الآیۃ) میں اور دس سورة مومنون کے اول میں اور سورة معارج ( کے پہلے رکوع میں) اور دس سورة احزاب کی آیت (اِنَّ الْمُسْلِمیْنَ وَ الْمُسْلِمَاتِ ) میں مذکور ہیں۔ مکررات کو چھوڑ کر ان سب کا شمار اس طرح سے ہے۔ ١۔ توبہ کرنا، ٢۔ عبادت کرنا، ٣۔ اللہ کی حمد کرنا، ٤۔ روزہ رکھنا، ٥۔ رکوع کرنا، ٦۔ سجدہ کرنا، ٧۔ امر بالمعروف کرنا، ٨۔ نہی عن المنکر کی انجام دہی کرنا۔ ٩۔ اللہ کی حدود کی حفاظت کرنا۔ اس آیت میں نو چیزیں مذکور ہیں۔ لیکن مفسر ابن کثیر نے حضرت ابن عباس سے نقل کرتے ہوئے یہی کہا ہے کہ سورة برأت میں دس ہیں۔ احقر کے خیال میں یوں آتا ہے کہ حضرت ابن عباس نے وہ آیت بھی ساتھ ملائی ہوگی جو آیت مذکورہ سے پہلے ہے۔ یعنی (اِنَّ اللّٰہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَھُمْ وَ اَمْوَالَھُمْ بِاَنَّ لَھُمُ الْجَنَّۃَ ) اس آیت میں قتال اور جہاد مذکور ہے اس کو ملا کر دس صفات ہوجاتی ہیں۔ سورة مومنون میں یہ احکام مذکور ہیں۔ ١۔ نماز میں خشوع کرنا، ٢۔ لغو سے اعراض کرنا، ٣۔ زکوٰۃ ادا کرنا، ٤۔ شرم کی جگہ کو حرام سے محفوظ رکھنا، ٥۔ امانتوں کی نگہداشت رکھنا، ٦۔ عہد کی پابندی کرنا، ٧۔ نمازوں کی پابندی کرنا۔ یہ چیزیں سورة مومنوں کے پہلے رکوع میں مذکور ہیں۔ سورة معارج میں بھی ان چیزوں کا تذکرہ ہے۔ اس میں یہ چیزیں زائد ہیں، ٨۔ اپنے مالوں میں سائل اور محروم کا حصہ رکھنا، ٩۔ اپنے رب کے عذاب سے ڈرنا، ١٠۔ گواہیوں کو ٹھیک ٹھیک ادا کرنا۔ سورۂ احزاب میں یہ چیزیں مذکور ہیں۔ ١۔ اسلام کے کام کرنا، ٢۔ دل سے مومن ہونا، ٣۔ فرمانبرداری کرنا ٤۔ قول و عمل میں سچائی اختیار کرنا، ٥۔ طاعات کی ادائیگی میں اور مصائب کے آنے پر صبر اختیار کرنا۔ ٦۔ خشوع اختیار کرنا، ٧۔ مال کی خیرات کرنا، ٨۔ روزہ رکھنا، ٩۔ شرم کی جگہوں کی حفاظت کرنا، ١٠۔ بہت زیادہ اللہ کا ذکر کرنا۔ یہ دس چیزیں ہیں لیکن اس میں بعض چیزیں وہ ہیں جو سورة مومنین کی آیت میں بھی مذکور ہیں اور یہاں اگر خشوع سے مراد مطلق خشوع لیا جائے (نماز میں اور غیر نماز میں) جس کا معنی ہے قلب کا جھکاؤ ہونا تو اس سے خشوع فی الاعمال اور خشوع فی المعاملات بھی مراد ہوسکتا ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ تکبر اختیار نہ کرے اور قلب وجوارح کو عناد سے اور ہر ایسی چیز سے بچائے جو قلب اور اعضاء وجوارح کے جھکاؤ کے خلاف ہو۔ سورة برأت میں جو السَّآءِحُوْنَ ہے اس کا ترجمہ بھی روزہ دار کا کیا گیا ہے۔ سورة احزاب میں بھی الصَّآءِمِیْنَ مذکور ہے۔ لیکن حضرت عطاء نے السَّآءِحُوْنَ کا ترجمہ الغزاۃ المجاھدون فی سبیل اللہ بتایا ہے۔ اور حضرت عکرمہ نے فرمایا ہے کہ (اَلسَّاءِھُوْنَ ھُمْ طَلَبَۃُ الْعِلْمِ ) (کما فی معالم التنزیل) اگر ان میں سے کوئی معنی لیا جائے تو مستقل ایک صفت کا ذکر آجاتا ہے اور تکرار ختم ہوجاتی ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) سے پانچواں قول یہ منقول ہے کہ جن کلمات میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو مبتلا فرمایا اور ان کو آزمایا۔ وہ یہ ہیں۔ (ا) اپنی قوم سے جدا ہوجانا اور اللہ کے لیے مفارقت اختیار کرنا۔ (٢) نمرود سے اللہ کی توحید کے بارے میں مباحثہ کرنا اور جان کا خطرہ ہوتے ہوئے ایک جابر کے سامنے کلمہ حق کہہ دینا۔ (٣) پھر آگ میں ڈالا جانا اور اس کے باوجود حق پر قائم رہنا۔ (٤) اپنا وطن چھوڑ کر اللہ کے لیے ہجرت کرنا اور دوسری جگہ (ملک شام) چلا جانا۔ (٥) اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کی ضیافت کے لیے مامور ہوجانا اور اپنی جان و مال سے اس پر ثابت قدم رہنا (٦) بیٹے کے ذبح کرنے کا حکم ہونا پھر اس کے لیے نہ صرف یہ کہ آمادہ ہوجانا بلکہ اس کے گلے پر چھری پھیر دینا (انہوں نے تو چھری پھیر ہی دی، آگے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوئی اور بیٹا ذبح نہ ہوا۔ یہ دوسری بات ہے) جب یہ سب کام کر گزرے اور امتحان میں پورے اتر گئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اَسْلِمْ (فرما نبردار ہوجاؤ) انہوں نے عرض کیا (اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ ) (میں رب العالمین کا فرمانبردار ہوں) مفسر ابن کثیر نے حضرت ابن عباس کے یہ اقوال نقل کیے ہیں ہم نے تشریح میں بعض روایات کا اضافہ کردیا ہے۔ اور آیات مذکورہ میں جو احکام ہیں ان کی تعداد میں جو کلام ہے وہ بھی ذکر کردیا ہے۔ اس کے بعد مفسر ابن کثیر نے کلمات کی تفسیر میں حضرت حسن بصری کے اقوال نقل کیے ہیں پھر ابن عباس سے یہ بھی نقل کیا ہے کہ کلمات سے مراد وہ چیزیں ہیں جو آیت میں اور اس کے بعد والی آیات میں مذکور ہیں۔ حضرت مجاہد سے بھی ایسا ہی منقول ہے اس کے بعد حافظ ابن کثیر مفسر ابن جریر سے نقل فرماتے ہیں کہ کلمات کی تفسیر میں جتنے بھی اقوال ہیں۔ ان میں جو کچھ مذکور ہے کلمات سے یہ سب مراد ہوں یہ بھی جائز ہے۔ اور یہ بھی جائز ہے کہ ان میں سے بعض چیزیں مراد ہوں اور کسی بھی چیز کے بارے میں متعین طریقہ پر اسی وقت یقین کیا جاسکتا ہے کہ جب کہ اس بارے میں کوئی صحیح حدیث یا اجماع امت ہو لیکن صحیح حدیث یا اجماع سے ان میں سے کوئی چیز کلمات کی تفسیر میں ثابت نہیں ہے۔ اس کے بعد ابن جریر سے نقل کیا ہے کہ حضرت مجاہد نے جو کلمات کی تفسیر کی ہے وہ زیادہ ٹھیک معلوم ہوتی ہے۔ لیکن ابن کثیر فرماتے ہیں کہ تمام اقوال میں جو مذکور ہیں ان سب کو مراد لینا زیادہ قوی ہے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی امامت : اس کے بعد ارشاد ہے (قَالَ اِنّیْ جَاعِلُکَ للنَّاسِ اِمَامًا) (اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بلاشبہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا) علماء تفسیر نے فرمایا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان کو احکام دے کر آزمایا اور انہوں نے احکام کی پورے طور پر بجا آوری کردی تو بطور صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ شانہ نے ان کو لوگوں کا پیشوا بنا دیا۔ اور جن احکام میں ان کو مبتلا فرمایا تھا ان کے پورا کروانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اعمال اور اخلاق کے اعتبار سے ان کی پوری طرح تربیت ہوجائے تاکہ وہ امامت کے لائق ہوجائیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اس طرح پیشوا بنایا کہ اول تو ان کو نبوت سے سرفراز فرمایا ان پر صحیفے نازل فرمائے اور پھر ان کی نسل اور ذریت میں امامت کو جاری فرمایا یعنی ان کے بعد جتنے بھی نبی آئے ہیں وہ سب انہیں کی نسل میں سے تھے اور سب اس بات کے مامور تھے کہ ابراہیم خلیل (علیہ السلام) کی ملت کا اتباع کریں۔ حتیٰ کہ نبی عربی سیدنا حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کی نسل میں سے تھے۔ اور ان کو بھی حکم ہوا کہ ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت کا اتباع کریں۔ کما قال تعالیٰ (ثُمَّ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا) گو پوری طرح سے ان کی ملت کے احکام ان کے بعد آنے والے انبیاء کرام (علیہ السلام) کی ملت میں نہ تھے لیکن اکثریا بعض احکام ان کے بعد کے شرائع میں ان کی ملت کے موافق اور مطابق تھے۔ یہ تقریر اس صورت میں ہے جبکہ ابراہیم (علیہ السلام) کی امامت دوامی لی جائے اور اگر یہ مطلب ہو کہ اپنے زمانے کے لوگوں کے پیشوا تھے تو یہ بھی بعید نہیں ہے۔ روح المعانی میں دونوں باتیں لکھی ہیں۔ لیکن امامت سے نبوت مراد لینے کی صورت میں کلمات کی تفسیر میں جو بعض باتیں بیان کی گئی ہیں وہ نہیں آسکتیں جب کہ پیشوا ہونے کا اظہار تمام کلمات کے بعد مراد ہو کیونکہ لڑکے کا ذبح اور بعض دیگر امور جو کلمات کی تفسیر میں بیان ہوئے ہیں وہ نبوت کے بعد ہی ظہور پذیر ہوئے ہیں۔ (ذکرہ فی الروح ص ٣٧٥ ج ١) لیکن ان میں سے جو کوئی ظالم ہوگا وہ اس مرتبہ پر فائز نہیں ہوسکتا، مفسرین نے لکھا ہے کہ یہاں عہد سے مراد امامت ہے اور متعین طور پر اس سے نبوت مراد ہے اور ظالموں سے کافر مراد ہیں۔ کما قال تعالیٰ (وَ الْکَافِرُوْنَ ھُمُ الظَّالِمُوْنَ ) آیت سے معلوم ہوا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی ذریت میں ظالم بھی ہوں گے اور ظالم کو نبوت نہیں مل سکتی اور نبوت کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو نسلی تعلق کی وجہ سے ملتی چلی جائے وہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جس کو چاہا اللہ تعالیٰ نے نبی بنا دیا اور جب چاہا سلسلہ نبوت ختم فرما دیا۔ قال فی الروح و عبر عنھا بالعھد للاشارۃ الی انھا امانۃ اللّٰہ تعالیٰ و عھدہ الذی لا یقوم بہ الا من شاء اللہ تعالیٰ من عبادہ و آثر النیل علی الجعل ایماء الی ان امامۃ الانبیاء من ذریتہ علیھم السلام لیست بجعل مستقل بلھی حاصلۃ فی ضمن امامتہ تنال کلا منھم فی وقتہ المقدر لہ۔ (ص ٣٧٧ ج ١)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

236 اِذْ کا عامل قال ہے جو آگے آرہا ہے۔ والاتخیار ان یکون العامل فیہ ملفوظا بہ وھو قال انی جاعلک (بحر ص 374 ج 1) ابتلا کے معنی امتحان اور آزمائش کے ہیں جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے تو اس سے اس کا مقصد بندوں کے احوال کو جاننا نہیں ہوتا کیونکہ وہ تو پہلے بھی جانتا ہے بلکہ اس سے ان کے احوال کا خود ان کے لیے اور دوسرے لوگوں کے لیے اظہار مقصود ہوتا ہے تاکہ خود ان بندوں پر اپنی حقیقت واضح ہوجائے اور دوسروں کو اس سے سبق حاصل ہوسکے۔ وابتلاء اللہ العباد لیس لیعلم احوالھم بالابتلائ ولانہ عالم بھم ولکن لیعلم العباد احوالھم (معالم ص 88 ج 1) کلمات کلمہ کی جمع ہے اور اس سے مراد وہ امور اور احکام ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا امتحان لیا تھا۔ ان کلمات کے بارے میں مفسرین نے بہت سے اقوال ذکر کیے گئے۔ بعض نے تو یہاں تک لکھ دیا ہے کہ اس سے مراد خصائل فطرت ہیں یعنی کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، مسواک کرنا، ناخن تراشنا، بغلوں اور زیر ناف کے بال صاف کرنا وغیرہ۔ بعض نے اسی قسم کے کچھ اور احکام ذکر کیے ہیں لیکن اتنے بڑے جلیل القدر پیغمبر کا ابتلاء اور پھر ایسے آسان احکام میں، یہ بات قریب قیاس معلوم نہیں ہوتی۔ یہ صحیح ہے کہ ان خصائل کو حدیث میں ابراہیم (علیہ السلام) کی طرف منسوب کیا گیا ہے مگر حدیث میں یہ کہیں مذکور نہیں کہ جن کلمات میں ان کا امتحان لیا گیا تھا وہ یہ خصائل ہیں۔ اس لیے قرین قیاس یہ ہے کہ اس سے مراد پیارے بیٹے اور پیاری جان کی قربانی ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹے کی قربانی دینے کا اشارہ فرمایا تو وہ اس کے لیے تیار ہوگئے۔ اللہ کی توحید کی خاطر انہیں آگ میں ڈالا گیا مگر اس شدت میں بھی انہوں نے صبر کیا اور صرف اللہ کو مدد کے لیے پکارا اور غیر اللہ کی مدد کا خیال تک دل میں نہ لائے۔ العاشرھی مابتلاہ بہ فی مالہ وولدہ ونفسہ فسلم مالہ للضیفان وولدہ للقربان ونفسہ للنیران وقلبہ للرحمن فاتخذہ اللہ خلیلا (بحر ص 375 ج 1) فَاَتَـمَّهُنَّ ۔ وہ امتحان میں پورے اترے اور تمام باتوں کو خدا کی مرضی کے مطابق کر دکھایا۔237 یہاں امام سے مراد صاحب ِ شریعت رسول ہے یعنی وہ رسول جو پہلے کسی نبی کا متبع نہ ہو بلکہ اس کے بعد آنے والے تمام انبیا اس کا اتباع کریں۔ اس سے مراد شیعوں کا اصطلاحے امام نہیں ہے۔ قال اھل التحقیق والمراد بالامام ھہنا النبی ای صاحب شرع متبع (بحر ص 376 ج 1) یعنی اللہ تعالیٰ نے ابتلا میں کامیابی پر اعزاز واکرام کے طور پر آپ کو قیامت تک آنے والی نسلوں کا اصول دین اور عقائد توحید میں امام و پیشوا بنا دیا۔ قیامت تک جو رسول اور نبی آئیں گے وہ انہی کی نسل سے ہونگے اور انہی کی ملت کے متبع ہوں گے۔ وامامتہ (علیہ السلام) عامۃ مؤبدۃ اذا لم یبعث نبی بعدہ الا کان من ذریتہ مامورا باتباع ملتہ (ابو السعود ص 712 ج 1) قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِىْیہ جَاعِلُکَ کے کاف پر معطوف ہے اور عطف تلقین کے قبیل سے ہے جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو تمام لوگوں کی پیشوائی کا اعزاز ملا تو خواہش ظاہر کی کہ ان کی اولاد سے بھی دین کے پیشوا اور انبیا پیدا ہوں۔ 238 عہد سے مراد وہی عہد امامت ہے جس سے نبوت مراد ہے۔ فالمتبادر من العھد لامامۃ ولیستھی ھنا الا النبوۃ (روح ص 377 ج 1) اور ظالمین سے مراد نافرمان ہیں۔ مطلب یہ ہوا کہ تمہاری اولاد سے جو نافرمان ہونگے وہ اس نعمت سے محروم رہیں گے اور فرمانبرداروں میں سے جنہیں اللہ چاہے گا یہ مرتبہ نبوت عطا فرمائے گا۔ حضرت شیخ قدس سرہ نے فرمایا کہ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ لوگ دین میں تیری اقتدا کرینگے۔ اور فائدہ اٹھائیں گے عرض کیا میری اولاد سے بھی کوئی فائدہ اٹھائے گا فرمایا جس نے انابت کی اور ضد نہ کی وہ فائدہ اٹھائیگا۔ الحاصل اے یہود حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا معاندوں کو کوئی فائدہ نہیں اور تم معاند ہو اس لیے ومن ذریتی سے مراد ہے ومن ینتفع من ذریتی۔ ۭ قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِي الظّٰلِمِيْن۔ ای بالنفع لمن عاند۔ مطلب یہ جو ظالم اور مشرک ہوگا اور ضد کریگا وہ نفع نہیں اٹھائے گا۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ جو ظالم نہیں ہوگا وہ پیشوا بنے گا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1 اور وہ واقعہ قابل ذکر ہے جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور ان کا امتحان لیا سو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان تمام باتوں کو پورا کردیا اور وہ پوری طرح ان امور کو بجا لائے اس امتحان کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تم کو لوگوں کا امام اور مقتدا بنائوں گا یہ سن کر حضرت ابراہیم نے عرض کی اور میری اولاد میں سے بھی بعض بعض کو پیشوا اور مقتدا بنائیے گا ارشاد ہوا میرا یہ عہد اور خدمت انسانی کا یہ عہدہ اور منصب ظالموں کو نصیب نہیں ہوگا۔ (تیسیر) ابتلاء کے معنی امتحان کے ہیں قرآن میں ابتلا اور بلا عام طور سے اس معنی میں استعمال ہوا ہے۔ اور کہیں کہیں علم کو بھی اس معنی میں استعمال کیا گیا ہے مثلاً ولنبلونکم بشئی اور بلونھم بالحسنات والسیئات یعنی ہم تمہارا امتحان لیں گے بعض مصائب میں مبتلا کرکے اور ہم نے ان کو آزمایا برائی اور بھلائی سے اور فرماتے ہیں ولیعلم اللہ الذین امنو امنکم اور علم اللہ ان فیک ضعفاً یعنی اللہ تعالیٰ نے یہ بات جان لے کہ تم میں مومن کون ہے اور اللہ نے یہ بات معلوم کرلی کہ تم میں کمزوری پیدا ہوگئی ہے۔ اور کبھی کبھی اس معنی کیلئے فتنہ اور افتنان بھی استعمال ہوتا ہے۔ انما اموالکم واولادکم فتنۃ اور وظن دائود انما فتنہ اور وھ لا یفتنون۔ یعنی تمہارے مال اور اولاد ایک قسم کا امتحان ہیں اور حضرت دائود یہ سمجھ گئے کہ ہم نے ان کو امتحان میں مبتلا کردیا اور کیا وہ لوگ آزمانے کی غرض سے فتنوں میں مبتلا نہ کئے جائیں گے امتحان سے دو باتیں مقصود ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ ممتحن کو طالب علم کا حال معلوم ہوجائے اور یہ معلوم کرلیاجائے کہ اس کی قابلیت کیسی ہے اور وہ کس درجہ کا مستحق ہے سو یہ معنی تو حضرت حق جل مجدہ کی شان کیلئے محال ہیں اور کسی طرح بھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کسی بندے کا امتحان اس لئے لیتے ہیں کہ اس کی حالت معلوم کریں کہ وہ کیسا ہے جبکہ وہ علام الغیوب ہے اور ان کا علم ازلی تمام مخلوقات کو شامل ہے۔ ہاں امتحان سے کبھی ایک اور بات بھی مقصود ہوتی ہے وہ یہ کہ طالب علم کی قابلیت اور استعداد کا دوسروں پر اظہار ہوجائے تاکہ اس کیساتھ جو سلوک کیا جائے اس پر دوسروں کو کوئی اعتراض اور تعجب نہ ہو جیسے استاد کبھی دریافت کرتا ہے کہ جو لڑکا اس لفظ کے معنی بتائے گا کو کو یہ انعام ملے گا۔ حالانکہ استاد ہر طالب علم کی قابلیت سے واقف ہوتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس انعام کا کون مستحق ہے یا کبھی کسی مجرم کا امتحان اس غرض سے لیا جاتا ہے کہ اس کو اپنا مجرم ہونا ثابت ہوجائے اور جو سزا اس کو دی جائے اس پر اس کو تعجب نہ ہو جیسے منافقوں کو جہاد کا حکم دیا اور ان کی کمزوری اور ان کے دل کا چور سب پر نمایاں ہوگیا اور خود ان کو بھی معلوم ہوگیا حضرت حق کا امتحان میں کسی بندے کو مبتلا کرنا اور اسکی آزمائش کرنے کا مطلب یہی دوسرا اور تیسرا ہوتا ہے جیسا ہم نے بیان کیا اور علم حاصل کرنے کا مطلب بھی یہی ہوتا ہے کہ کامیاب ہونیوالے اور ناکام ہونیوالوں کی حالت نمایاں ہوجائے۔ یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ بندے کی حالت سے واقف ہوناچاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری اس تقریر کو سمجھ لینے کے بعد لفظ ابتلا اور افتنان اور علم اور اختباء وغیرہ کے متعلق کوئی شبہ باقی نہیں رہے گا یہ سب الفاظ قریب المعنی ہیں اور ان سب کا مطلب جب کبھی یہ الفاظ حضرت حق کی طرف منسوب ہوں یہی ہوتا ہے کہ بندے کی کمزوری یا اس کی ثابت قدمی کا اظہار ہوجائے اور پھر جو اچھا برا سلوک اس کے ساتھ کیا جائے اس پر کسی کو تعجب اور اعتراض کا موقعہ باقی نہ رہے کلمات سے اس آیت میں مفسرین نے مختلف باتیں مراد لی ہیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی جانب بہت سی باتیں منسوب ہیں۔ جیسا کہ قرآن و حدیث کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے مثلاً چاند سورج اور کواکب کو دلائل سے شکست دینا قوم سے مناظرہ کرنا ایک ظالم بادشاہ سے بحث کرنا باپ کو اور قوم کو چھوڑ دینا بتوں کو توڑنا آگ میں ڈالا جاناترک وطن کرنا، مناسک حج کا ادا کرنا، بیوی اور بچے کو خدا کے حکم سے بیت اللہ کے قریب لق و دق جنگل میں چھو ڑ دینا، مونچھوں کا کتروانا، داڑھی رکھنا، کلی کرنا، ناک میں پانی دینا، مسواک کرنا ، ناخن کترنا، مانگ نکالنا یا سرمنڈانا، بغل کو صاف کرانا استرا لینا، ختنہ کرنا، جمعہ کے دن غسل کرنا کعبہ کو اس کی بنیادوں پر از سر نو تعمیر کرنا غرض بہت سی باتیں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے ثابت ہیں نہیں کہا جاسکتا کہ یہ سب باتیں کلمات میں داخل ہیں یا ان میں سے بعض باتیں داخل ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان کے علاوہ کچھ اور احکام ہوں جن کے بجا لانے کا ان کو حکم دیا گیا ہو اور انہوں نے اسکی تعمیل کی ہو اور اس کے بعد ان کو امامت کا لقب دیا گیا ہو اور بجائے نبوت کے لفظ امامت اسلئے فرمایا کہ ان کی امامت اور ان کی اقتدار ہمیشہ کیلئے ہے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بعد جس قدر نبی تشریف لائے ان کو حضرت ابراہیم کی اقتدار اور ان کی پیروی کا حکم دیا گیا اور ان ہی کے طریقہ کو اختیار کرنے کے لئے فرمایا پھر وہ خود بھی ایک بہت بڑی امت کے مقتدا تھے یعنی ان کی امت ایک بہت بڑی جماعت تھی جو انکی اقتدا کرتی تھی چونکہ ان کی اولااد میں نیک اور بد دونوں قسم کے لوگ ہونے والے تھے۔ جیسا کہ سورة والصفت میں ہے ومن ذری تھا محسن و ظالم لنفسہ مبین اس لئے فرمایا کہ تیری اولاد میں سے یہ عہدہ ظالموں کے سپرد نہیں کیا جائے گا۔ ظالم سے یہاں مراد گنہگار ہیں چونکہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام معصو م ہوتے ہیں اس لئے کوئی گناہ گار نبوت کا مستحق نہیں ہوسکتا اگر یہ شبہ کیا جائے کہ آدم (علیہ السلام) کے ذکر میں فتکونا من الظلمین اور عصی ادم ربہ نغوی آیا ہے اور حضرت یونس (علیہ السلام) کے ذکر میں انی کنت من الظلمین آیا ہے تو وہاں نبوت ظلم کے ساتھ کیوں جمع ہوگئی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ظلم کے مختلف درجات ہیں اور ہر ایک شخص کا مرتبہ الگ الگ ہے یہاں حقیقی ظلم مراد نہیں ہے بلکہ معمولی لی لغزش کو انہوں نے اپنی شان کے منافی سمجھ کر ظلم سے تعبیر کیا ہے اور اسی طرح حضرت حق نے آدم کے لئے عصیاں کا لفظ فرمایا ہے ۔ وہاں بھی عصیاں سے حقیقی عصیاں مراد نہیں ہے یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ عصیاں اور ظلم کے جو الفاظ کسی نبی کے متعلق استعمال کئے گئے ہیں وہ ان کی شان کے لحاظ سے بطور مجاز استعمال کئے گئے ہیں ورنہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام نہ کبیرہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں اور نہ قصداً کسی صغیرہ گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر بعض مفسرین نے اور بہت سی کتابیں بیان کی ہیں اور مختلف مباحث کا ذکر کیا ہے اور اہل سنت اور حضرات امامیہ کے اختلاف کا بھی ذکر کیا ہے لیکن ہم نے تطویل کے اندیشہ سے ان سب کو چھوڑ دیا ہے۔ بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ یہ اعلان امامت اگر اس وقت کیا گیا تھا کہ جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو تبلیغ احکام کی اجازت نہ تھی تب تو مطلب یہ ہوگا کہ تم کو لوگوں کا امام بنایاجائے گا اور تم کو تبلیغ احکام کا کام سپرد کیا جائے گا اور اگر تبلیغ احکام کی اجازت ہوچکی تھی تب اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تمہاری امت کو بڑھائوں گا اور لوگوں کو بکثرت تمہارے دین میں شامل کروں گا اور تم کو ان سب کا امام بنائوں گا (واللہ اعلم) حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں بنی اسرائیل بہت مغرور اس پر تھے کہ ہم اولاد ابراہیم (علیہ السلام) ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو وعدہ دیا کہ نبوت اور بزرگی تیرے گھر میں رہے گی اور ہم ابراہیم (علیہ السلام) کے دین پر ہیں اور اس کا دین ہر کوئی مانتا ہے اب اللہ تعالیٰ ان کو سمجھاتا ہے اللہ کا وعدہ ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد کو ہے جو نیک راہ پر چلیں اور اس کے دو بیٹے تھے۔ پیغمبر ایک مدت اسحاق (علیہ السلام) کی اولاد میں بزرگی رہی۔ اب اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد میں پہنچی اور اس کی دعا ہے دونوں کے حق میں اور فرماتا ہے کہ دین اسلام ہمیشہ سے ایک ہے سب پیغمبر اور سب امتیں اسی پر گذریں وہ یہ کہ جو حکم اللہ بھیجے پیغمبر کے ہاتھ سو قبول کرنا اب مسلمان ہیں اسی راہ پر اور تم اس سے پھرے ہو۔ (موضح القرآن) اب آگے کی آیتوں میں کعبہ اور اسکی تعمیر اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعائوں کا ذکر فرماتے ہیں۔ (تسہیل)