Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 124

سورة البقرة

وَ اِذِ ابۡتَلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَمَّہُنَّ ؕ قَالَ اِنِّیۡ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ؕ قَالَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ؕ قَالَ لَا یَنَالُ عَہۡدِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۲۴﴾

And [mention, O Muhammad], when Abraham was tried by his Lord with commands and he fulfilled them. [ Allah ] said, "Indeed, I will make you a leader for the people." [Abraham] said, "And of my descendants?" [ Allah ] said, "My covenant does not include the wrongdoers."

جب ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کے رب نے کئی کئی باتوں سے آزمایا اور انہوں نے سب کو پورا کر دیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنا دوں گا عرض کرنے لگے میری اولاد کو فرمایا میرا وعدہ ظالموں سے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذِ
اور جب
ابۡتَلٰۤی
آزمایا
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم کو
رَبُّہٗ
اس کے رب نے
بِکَلِمٰتٍ
چند کلمات سے
فَاَتَمَّہُنَّ
تو اس نے پورا کردیا انہیں
قَالَ
فرمایا
اِنِّیۡ
بےشک میں
جَاعِلُکَ
بنانے والا ہوں تجھے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
اِمَامًا
امام
قَالَ
کہا
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ
اور میری اولاد میں سے
قَالَ
فرمایا
لَایَنَالُ
نہیں پہنچے گا
عَہۡدِی
عہد میرا
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذِ
اور جب
ابۡتَلٰۤی
آزمایا
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم کو
رَبُّہٗ
اس کے رب نے
بِکَلِمٰتٍ
چند باتوںمیں
فَاَتَمَّہُنَّ
تو اس نے پورا کردیا ان کو
قَالَ
۔ (اللہ تعالیٰ نے)فرمایا
اِنِّیۡ
یقیناً میں
جَاعِلُکَ
بنانے والا ہوں تمہیں
لِلنَّاسِ
سب لوگوں کا
اِمَامًا
امام
قَالَ
اُس نے کہا
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ
اور میری اولاد میں سے (بھی)
قَالَ
۔ (اللہ تعالیٰ نے)فرمایا
لَا
نہیں
یَنَالُ
پہنچتا
عَہۡدِی
میرا عہد
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when Abraham was tried by his Lord with commands and he fulfilled them. [ Allah ] said, "Indeed, I will make you a leader for the people." [Abraham] said, "And of my descendants?" [ Allah ] said, "My covenant does not include the wrongdoers."

جب ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کے رب نے کئی کئی باتوں سے آزمایا اور انہوں نے سب کو پورا کر دیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنا دوں گا عرض کرنے لگے میری اولاد کو فرمایا میرا وعدہ ظالموں سے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے پروردگار نے کئی باتوں میں آزمایا تو انہوں نے ان سب باتوں کو پورا کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں تمہیں سب لوگوں کا امام بنانے والا ہوں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے پوچھا : کیا میری اولاد سے (بھی یہی وعدہ ہے ؟ ) اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ظالموں سے میرا یہ وعدہ نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ابراہیم کواُس کے رب نے چند باتوں میں آزمایاتواُس نے اُن سب کو پوراکردیا،اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’یقیناًمیں تمہیں سب لوگوں کے لیے امام بنانے والاہوں‘‘،ابراہیم نے کہا: ’’اورمیری اولادمیں سے بھی‘‘ ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’میراعہدظالموں کونہیں پہنچتا‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when his Lord put Ibrahim to a test with certain Words! And he fulfilled them. He said, |"I am going to make you an Imam for the people.|" He said, |"And from among my progeny?|" He replied, &My promise does not extend to the unjust.|" (34)

اور جب آزمایا ابراہیم کو اس کے رب نے کئی باتوں میں پھر اس نے وہ پوری کیں، تب فرمایا میں تجھ کو کروں گا سب لوگوں کا پیشوا، بولا اور میری اولاد میں سے بھی فرمایا نہیں پہنچے گا میرا قرار ظالموں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ذرا یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) کو آزمایا اس کے رب نے بہت سی باتوں میں تو اس نے ان سب کو پورا کر دکھایا تب فرمایا : (اے ابراہیم (علیہ السلام) ! ) اب میں تمہیں نوع انسانی کا امام بنانے والا ہوں انہوں نے کہا : اور میری اولاد میں سے بھی فرمایا : میرا یہ عہد ظالموں سے متعلق نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا 124 اور وہ ان سب میں پورا اتر گیا ، تو اس نے کہا : ’’ میں تجھے سب لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں‘‘ ۔ ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا : ’’ اور کیا میری اولاد سے بھی یہی وعدہ ہے ‘‘؟ اس نے جواب دیا: ’’ میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے‘‘ 125 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ابراہیم کو ان کے پروردگار نے کئی باتوں سے آزمایا ، اور انہوں نے وہ ساری باتیں کیں ، اللہ نے ( ان سے ) کہا : میں تمہیں تمام انسانوں کا پیشوا بنانے والا ہوں ۔ ابراہیم نے پوچھا : اور میری اولاد میں سے؟ اللہ نے فرمایا میرا ( یہ ) عہد ظالموں کو شامل نہیں ہے ۔ ( ٨٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (یادر کرو) جب ابراہیمی کو اس پروردگار نے کئی باتوں سے آزمایا اس نے باتو کو پورا کیا 4 پروردگار نے فرمایا میں تجھ کو لوگوں کا سردار بناؤں گا کہ قیامت تک لوگ تیری پیروی کریں) ابراہیم ( علیہ السلام) نے کہا اور میری اولاد کو فرمایا جو ظالم ( بےانصاف ہیں ان تک یہ اقرار نہ پہنچے گا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے پروردگار نے کئی باتوں میں آزمایا تو انہوں نے وہ پوری کیں (تو اللہ نے) فرمایا میں تم کو لوگوں کا مقتداء بنانے والا ہوں انہوں نے عرض کیا اور میری اولاد میں سے ، فرمایا میرا (یہ) عہد ظالموں (بدکاروں) کو نہ ملے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب ابراہیم کو اس کے پروردگار نے چند باتوں سے آزمایا تھا۔ اس نے ان کو پورا کر دکھایا ۔ پھر اللہ نے فرمایا اے ابراہیم میں تجھے سب لوگوں کا رہنما اور پیشوا بناؤں گا۔ ابراہیم نے عر ض کیا، کیا میری اولاد میں سے بھی ؟ (یہی عہد ہے) فرمایا یہ میرا عہد ظالموں کے لئے نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب پروردگار نے چند باتوں میں ابراہیم کی آزمائش کی تو ان میں پورے اترے۔ خدا نے کہا کہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ (پروردگار) میری اولاد میں سے بھی (پیشوا بنائیو) ۔ خدا نے فرمایا کہ ہمارا اقرار ظالموں کے لیے نہیں ہوا کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time his Lord Proved Ibrahim with certain words then he performed them. He said: verily I am going to make thee a leader unto mankind. Ibrahim said: and also of my progeny? Allah said: My covenant shall not reach the wrong-doers.

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ابراہیم کو ۔ ان کے پروردگار نے چند امور میں آزمایا ۔ اور انہوں نے وہ انجام دے دئیے ۔ ارشاد ہوا کہ میں یقیناً تمہیں لوگوں کا پیشوابنانے والا ہوں ۔ بولے اور میری نسل سے بھی ؟ ارشاد ہوا کہ میرا وعدہ نافرمانوں کو نہیں پہنچتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ابراہیم کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا تو وہ اس نے پوری کر دکھائیں ۔ فرمایا: بیشک میں تمہیں لوگوں کا پیشوا بناؤں گا ۔ اُس نے پوچھا: اور میری اولاد میں سے؟ فرمایا: میرا یہ عہد ان لوگوں کو شامل نہیں ہے ، جو ظالم ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کا ان کے رب نے کچھ باتوں کے ذریعے سے امتحان لیا پس انہوں نے وہ تمام باتیں پوری کردیں ، ( اﷲ تعالیٰ نے ) فرمایا: میں آپ کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا ۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) عرض کی: اور میری اولاد میں سے بھی؟ ( اﷲ تعالیٰ نے ) فرمایا: ظالموں کو میرا یہ وعدہ نہیں پہنچتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یاد کرو کہ جب ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور وہ ان سب آزمائشوں میں پورے اترے تو اللہ نے کہا ! میں تجھے سب لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں، ابراہیم (علیہ السلام) نے عرض کیا ! اور کیا میری اولاد سے بھی ؟ (یہی وعدہ ہے) تو اس نے فرمایا : میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب آزمایا ابراہیم کو ان کے رب نے چند باتوں کے ذریعے، تو ابراہیم ان کو بتمام (و کمال) بجا لائے، تب اللہ (تعالیٰ ) نے فرمایا کہ میں تمہیں سب لوگوں کا پیشوا بناتا ہوں، ابراہیم نے عرض کیا، اور (کیا) میری اولاد سے بھی (یہی وعدہ ہے ؟ ) فرمایا میرا عہد (و پیمان) نہیں پہنچتا ظالموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ابراہیم کو ان کے رب نے کئی باتوں میں آزمایا توآپ ان میں پورے اترے ( اللہ نے ) فرمایا: میں تمہیں لوگوں کا امام بنانے والا ہوں ( ابراہیم نے ) پوچھا: کیا میری اولادسے ( بھی یہی وعدہ ہے ) فرمایا:’’ظالموں سے میرایہ وعدہ نہیں‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ( ف۲۲۳ ) ابراہیم کو اس کے رب نے کچھ باتوں سے آزمایا ( ف۲۲٤ ) تو اس نے وہ پوری کر دکھائیں ( ف۲۲۵ ) فرمایا میں تمہیں لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں عرض کی اور میری اولاد سے فرمایا میرا عہد ظالموں کو نہیں پہنچتا ۔ ( ف۲۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کے رب نے کئی باتوں میں آزمایا تو انہوں نے وہ پوری کر دیں ، ( اس پر ) اللہ نے فرمایا: میں تمہیں لوگوں کا پیشوا بناؤں گا ، انہوں نے عرض کیا: ( کیا ) میری اولاد میں سے بھی؟ ارشاد ہوا: ( ہاں! مگر ) میرا وعدہ ظالموں کو نہیں پہنچتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور وہ وقت یاد کرو ) جب ابراہیم کا ان کے پروردگار نے چند باتوں کے ساتھ امتحان لیا ۔ اور جب انہوں نے پوری کر دکھائیں ارشاد ہوا ۔ میں تمہیں تمام انسانوں کا امام بنانے والا ہوں ۔ انہوں نے کہا اور میری اولاد ( میں سے بھی ( ؟ ارشاد ہوا: میرا عہدہ ( امامت ) ظالموں تک نہیں پہنچے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember that Abraham was tried by his Lord with certain commands, which he fulfilled: He said: "I will make thee an Imam to the Nations." He pleaded: "And also (Imams) from my offspring!" He answered: "But My Promise is not within the reach of evil-doers."

Translated by

Muhammad Sarwar

When his Lord tested Abraham's faith, (by His words) and he satisfied the test, He said, "I am appointing you as the leader of mankind." Abraham asked, "Will this leadership also continue through my descendants?" The Lord replied, "The unjust do not have the right to exercise My authority."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when the Lord of Ibrahim (Abraham) tried him with (certain) commands, which he fulfilled. He (Allah) said (to him), "Verily, I am going to make you an Imam (a leader) for mankind (to follow you)." (Ibrahim) said, "And of my offspring (to make leaders)." (Allah) said, "My covenant (prophethood) includes not Zalimin (polytheists and wrongdoers)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when his Lord tried Ibrahim with certain words, he fulfilled them. He said: Surely I will make you an Imam of men. Ibrahim said: And of my offspring? My covenant does not include the unjust, said He.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when his Lord tried Abraham with (His) commands, and he fulfilled them, He said: Lo! I have appointed thee a leader for mankind. (Abraham) said: And of my offspring (will there be leaders)? He said: My covenant includeth not wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब इब्राहीम (अलै॰) को उसके रब ने कई बातों में आज़माया, तो उसने पूरा कर दिखाया, अल्लाह ने कहाः में तुमको सब लोगों का इमाम बनाउंगा, इब्राहीम ने कहाः और मेरी औलाद में से भी, अल्लाह ने कहाः मेरा अहद ज़ालिमों तक नहीं पहुँचता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس وقت امتحان کیا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا ان کے پروردگار نے چند باتوں میں اور ان کو پورے طور پر بجالائے (اس وقت) حق تعالیٰ نے (ان سے) فرمایا میں تم کو لوگوں کا مقتدا بناؤنگا۔ انہوں نے عرض کیا اور میری اولاد میں سے بھی کسی کسی کو (نبوت دیجیے) ۔ (124)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور انہوں نے ان کو پورا کردیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تجھے لوگوں کا امام بناؤں گا۔ ابراہیم نے عرض کی کہ میری اولاد کو بھی فرمایا میرا وعدہ ظالموں سے نہیں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور وہ ان سب میں پورا اتر گیا تو اس نے کہا میں تجھے لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے عرض کیا ! اور میری اولاد سے بھی یہی وعدہ ہے ؟ اس نے جواب دیا میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب آزمایا ابراہیم کو ان کے رب نے چند کلمات کے ذریعہ تو انہوں نے ان کی پورا کیا۔ ان کے رب نے فرمایا کہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں۔ انہوں نے عرض کیا اور میری اولاد میں سے، ان کے رب نے فرمایا کہ میرا عہد ظلم کرنے والوں کو نہ ملے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب آزمایا ابراہیم کو اس کے رب نے کئی باتوں میں پھر اسنے وہ پوری کیں تب فرمایا میں تجھ کو کروں گا سب لوگوں کا پیشوا بولا اور میری اولاد میں سے بھی فرمایا نہیں پہنچے گا میرا قرار ظالموں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا سو وہ ان باتوں کو پوری طرح بجا لایا تو خدا نے فرمایا کہ میں تجھ کو لوگوں کا مقتدا بنائوں گا وہ بولا اور میری اولاد میں سے بھی خدا نے فرمایا میرا یہ عہد وقرار ظالموں کو شامل نہ ہوگا