Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 125

سورة البقرة

وَ اِذۡ جَعَلۡنَا الۡبَیۡتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَ اَمۡنًا ؕ وَ اتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰہٖمَ مُصَلًّی ؕ وَ عَہِدۡنَاۤ اِلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ اَنۡ طَہِّرَا بَیۡتِیَ لِلطَّآئِفِیۡنَ وَ الۡعٰکِفِیۡنَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُوۡدِ ﴿۱۲۵﴾

And [mention] when We made the House a place of return for the people and [a place of] security. And take, [O believers], from the standing place of Abraham a place of prayer. And We charged Abraham and Ishmael, [saying], "Purify My House for those who perform Tawaf and those who are staying [there] for worship and those who bow and prostrate [in prayer]."

ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن و امان کی جگہ بنائی تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کر لو ہم نے ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل ( علیہ السلام ) سے وعدہ لیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الۡبَیۡتَ
بیت اللہ کو
مَثَابَۃً
لوٹنے کی جگہ/ مرکز
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
وَاَمۡنًا
اور امن کی جگہ
وَاتَّخِذُوۡا
اور بنالو
مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰہٖمَ
مقامِ ابراہیم کو
مُصَلًّی
جائےنماز
وَعَہِدۡنَاۤ
اور عہد لیا ہم نے
اِلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم سے
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل سے
اَنۡ
یہ کہ
طَہِّرَا
تم دونوں پاک کردو
بَیۡتِیَ
میرے گھر کو
لِلطَّآئِفِیۡنَ
واسطے طواف کرنے والوں کے
وَالۡعٰکِفِیۡنَ
اور اعتکاف کرنے والوں
وَالرُّکَّعِ
اور رکوع کرنے والوں کے
السُّجُوۡدِ
سجدہ کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
جَعَلۡنَا
ہم نے بنایا
الۡبَیۡتَ
بیت اللہ کو
مَثَابَۃً
لوٹ کر آنے کی جگہ
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
وَاَمۡنًا
اور سراسر امن
وَاتَّخِذُوۡا
اورتم بناؤ
مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰہٖمَ
مقام ابراہیم کو
مُصَلًّی
نماز پڑ ھنے کی جگہ
وَعَہِدۡنَاۤ
اور(تاکیدی )حکم کیا تھا ہم نے
اِلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ
طرف ابراہیم کی
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل کی
اَنۡ
کہ
طَہِّرَا
آپ دونوں پاک او رصاف رکھو
بَیۡتِیَ
میرے گھر کو
لِلطَّآئِفِیۡنَ
طواف کرنے والوں کے لیے
وَالۡعٰکِفِیۡنَ
اور اعتکاف کرنے والوں
وَالرُّکَّعِ
اور رکوع کرنے والوں
السُّجُوۡدِ
اورسجدہ کرنے والوں
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when We made the House a place of return for the people and [a place of] security. And take, [O believers], from the standing place of Abraham a place of prayer. And We charged Abraham and Ishmael, [saying], "Purify My House for those who perform Tawaf and those who are staying [there] for worship and those who bow and prostrate [in prayer]."

ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن و امان کی جگہ بنائی تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کر لو ہم نے ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل ( علیہ السلام ) سے وعدہ لیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لیے عبادت گاہ اور امن کی جگہ قرار دیا (تو حکم دیا کہ) مقام ابراہیم کو جائے نماز بناؤ۔ اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) کو تاکید کی کہ وہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے صاف ستھرا رکھیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے بیت اﷲکو لوگوں کے لیے لوٹ کرآنے کی جگہ اورسراسرامن بنایااورتم مقامِ ابراہیم کونمازپڑھنے کی جگہ بناؤاور ہم نے ابراہیم اوراسماعیل کوتاکیدی حکم دیاکہ آپ دونوں میرے گھر کو طواف کرنے والوں اوراعتکاف کرنے والوں اوررکوع اورسجدہ کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We made the House a (sacred) resort for men, and a place of peace! And make from the station of Ibrahim a place of prayer. And We gave direction to Ibrahim and Ismail: &Purify My House for those who are to circumambulate (make Tawaf طواف) or stay in seclusion (do I` tikaf اعتکاف ) or bow and prostrate (in prayer نماز ).

اور جب مقرر کیا ہم نے خانہ کعبہ کو اجتماع کی جگہ لوگوں کے واسطے اور جگہ امن کی، اور بناؤ ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ اور حکم کیا ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو کہ پاک رکھو میرے گھر کو واسطے طواف کرنیوالوں کے اور اعتکاف کرنیوالوں کے اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب ہم نے اس گھر (بیت اللہ) کو قرار دے دیا لوگوں کے لیے اجتماع (اور زیارت) کی جگہ اور اسے امن کا گھر قرار دے دیا اور (ہم نے حکم دیا کہ) مقام ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بنا لو اور ہم نے حکم کیا تھا ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل ( علیہ السلام) کو کہ تم دونوں میرے اس گھر کو پاک رکھو طواف کرنے والوں اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And remember that We made this House (the Ka'bah) the centre and sanctuary for mankind and enjoined the people to dedicate to worship the place where Abraham used to stand for prayer, and We urged Abraham and Ismail to keep My House pure for those who would go round it and those who would retire to it for devotion and prayer and for those who would bow down and prostrate themselves there in worhsip.

اور یہ کہ ہم نے اس گھر ﴿کعبے﴾ کو لوگوں کے لیے مرکز اور امن کی جگہ قرار دیا تھا اور لوگوں کو حکم دیا تھا کہ ابراہیم علیہ السلام جہاں عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنالو ، اور ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کو تاکید کی تھی کہ میرے اس گھر کو طواف اور اعتکاف اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو ۔ 126

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لیے ایسی جگہ بنایا جس کی طرف وہ لوٹ لوٹ کر جائیں اور جو سراپا امن ہو ۔ ( ٨١ ) اور تم مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنا لو ۔ ( ٨٢ ) اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو یہ تاکید کی کہ : تم دونوں میرے گھر کو ان لوگوں کے لیے پاک کرو جو ( یہاں ) طواف کریں اور اعتکاف میں بیٹھیں اور رکوع اور سجدہ بجا لائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یاد کرو) جب ہم نے خانہ کعبہ کو لوٹ کر آنے کی ( یا ثواب ک) اور امن کی جگہ ٹھہرائی اور ( لوگو کو حکم دیا کہ مقام ابراہیم ( علیہ السلام) کو نما کی جگہ بنا لو 6 اور ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام) اور اسمعیل ( علیہ السلام) کو حکم کیا کہ میرے گھر کو طواف اراعتکاف اور رکوع اور اسجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے کعبہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن کی جگہ بنایا اور مقام ابراہیم کو (کبھی کبھی) نماز پڑھنے کی جگہ بنالو اور ابراہیم اور اسماعیل (علیہما السلام) کو فرمایا میرے ھگر کو طواف اور اعتکاف کرنے اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھا کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کر جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے واسطے مرکز اور پناہ کی جگہ بنا دیا تھا اور (کہا تھا کہ ) مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنالو۔ ہم نے ہی ابراہیم و اسماعیل کی طرف یہ حکم بھیجا تھا کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پا ک و صاف رکھنا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے خانہٴ کعبہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے اور امن پانے کی جگہ مقرر کیا اور (حکم دیا کہ) جس مقام پر ابراہیم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کی جگہ بنا لو۔ اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We appointed the House a resort unto man kind and a place of security and said: take the station of Ibrahim for a place of prayer. And We covenanted with Ibrahim and Ismai'l, saying: purify ye twain My Houses for those who shall circumambulate it and those who shall stay, and those who shall bow down and prostrate themselves.

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے خانہ (کعبہ) ۔ کو لوگوں کے لئے ایک مقام رجوع اور مقام امن مقرر کیا ۔ اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنالو ۔ اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) کی طرف حکم بھیجا ۔ کہ تم دونوں میرے گھر کو پاک صاف رکھو ۔ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کیلئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کیلئے مرکز اور امن کی جگہ بنایا اور ( حکم دیا کہ ) مسکن ابراہیم میں ایک نماز کی جگہ بناؤ اور ابراہیم اور اسماعیل کو ذمہ دار بنایا کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع وسجدہ کرنے والوں کیلئے پاک رکھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے بیت اﷲ کو لوگوں کے لوت لوٹ کر آنے اور امن کی جگہ بنادیا اور ( حکم دیا ) ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز پڑھنے کی جگہ بنالو ، او رہم نے ( حضرت ) ابراہیم اور ( حضرت ) اسماعیل ( علیہماالسلام ) سے عہد لیا کہ میرے گھر کو تم دونوں طواف کرنے والوں اور اعتکاف بیٹھنے والوں اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھنا!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے اس گھر یعنی خانہ کعبہ کو لوگوں کے لئے امن کی جگہ قرار دیا تو لوگوں کو حکم دیا تھا کہ ابراہیم (علیہ السلام) جہاں عبادت کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اس مقام کو مستقل جائے نماز بنا لو اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) کو تاکید کی تھی کہ میرے اس گھر کو طواف، اعتکاف، رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک رکھو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے اس (عظیم الشان) گھر (خانہ کعبہ) کو سب لوگوں کیلئے ایک (عظیم الشان اور بےمثل) مرکز اور امن (وسکون کا گہوارہ) بنادیا، اور (حکم دیا کہ) تم لوگ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنالو، اور ہم نے تاکید کی تھی ابراہیم اور اسماعیل کو (اس بات کی) کہ پاک رکھنا تم میرے گھر کو، طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں، اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن کی جگہ قراردیا ( توحکم دیا کہ ) مقام ابراہیم کو نمازکی جگہ بنائواورابراہیم اور اسمٰعیل کو تاکیدکی کہ وہ میرے گھر کا طواف کرنے والوں اور اعتکاف اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے صاف ستھرا رکھیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے اس گھر کو ( ف۲۲۷ ) لوگوں کے لئے مرجع اور امان بنایا ( ف۲۲۸ ) اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ ( ف۲۲۹ ) اور ہم نے تاکید فرمائی ابراہیم و اسماعیل کو کہ میرا گھر خوب ستھرا کرو طواف کرنے والوں اور اعتکاف والوں اور رکوع و سجود والوں کے لئے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے اس گھر ( خانہ کعبہ ) کو لوگوں کے لئے رجوع ( اور اجتماع ) کا مرکز اور جائے امان بنا دیا ، اور ( حکم دیا کہ ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کے کھڑے ہونے کی جگہ کو مقامِ نماز بنا لو ، اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل ( علیھما السلام ) کو تاکید فرمائی کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک ( صاف ) کر دو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے اس گھر ( خانہ کعبہ ) کو تمام لوگوں کے لئے مرکز اور مقام امن قرار دیا ۔ اور ( حکم دیا کہ ) مقام ابراہیم ( جہاں عبادت کے لئے کھڑے ہوئے تھے ) کو ( اپنی ) نماز کی جگہ بناؤ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل کو وصیت کی ( حکم دیا ) کہ تم دونوں میرے ( اس ) گھر کو طواف کرنے والوں ، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں کے لئے پاک و صاف رکھو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember We made the House a place of assembly for men and a place of safety; and take ye the station of Abraham as a place of prayer; and We covenanted with Abraham and Isma'il, that they should sanctify My House for those who compass it round, or use it as a retreat, or bow, or prostrate themselves (therein in prayer).

Translated by

Muhammad Sarwar

We made the house (in Mecca) as a place of refuge and sanctuary for men. Adopt the place where Abraham stood as a place for prayer. We advised Abraham and Ishmael to keep My house clean for the pilgrims, the worshippers and for those who bow down and prostrate themselves in worship.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We made the House (the Ka`bah at Makkah) a place of resort for mankind and a place of safety. And take you (people) the Maqam (place) of Ibrahim as a place of prayer. And We commanded Ibrahim (Abraham) and Isma`il (Ishmael) that they should purify My House (the Ka`bah at Makkah) for those who are circumambulating it, or staying (I`tikaf), or bowing or prostrating themselves (there, in prayer).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We made the House a pilgrimage for men and a (place of) security, and: Appoint for yourselves a place of prayer on the standing-place of Ibrahim. And We enjoined Ibrahim and Ismail saying: Purify My House for those who visit (it) and those who abide (in it) for devotion and those who bow down (and) those who prostrate themselves.

Translated by

William Pickthall

And when We made the House (at Makka) a resort for mankind and sanctuary, (saying): Take as your place of worship the place where Abraham stood (to pray). And We imposed a duty upon Abraham and Ishmael, (saying): Purify My house for those who go around and those who meditate therein and those who bow down and prostrate themselves (in worship).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने काबा को लोगों के इज्तिमा की जगह, और अमन का मक़ाम ठहराया, और (हुक्म दिया कि) मक़ामे-इब्राहीम को नमाज़ पढ़ने की जगह बना लो, और इब्राहीम और इस्माईल को ताकीद की कि मेरे घर को तवाफ़ करने वालों, एतिकाफ़ करने वालों और रुकूअ व सुजूद करने वालों के लिए पाक रखो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ارشاد ہوا کہ میرا (یہ) عہدہٴ (نبوت) خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ ملیگا اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے کہ) جس وقت ہم نے خانٴہ کعبہ کو لوگوں کا معبد اور (مقام) امن (4) (ہمیشہ سے) مقرر رکھا اور مقام (5) ابراہیم کو (کبھی کبھی) نماز پڑھنے کی جگہ بنالیا کرو اور ہم نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل ( علیہ السلام) کی طرف حکم بھیجا کہ میرے (اس) گھر کو خوب پاک رکھا کرو بیرونی اور مقامی لوگوں (کی عبادت) کے واسطے اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے واسطے۔ (125)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لیے ثواب اور امن وامان کا مقام بنایا اور ہم نے حکم دیا کہ مقام ابراہیم کو جائے نماز بناؤ ہم نے ابراہیم اور اسماعیل سے وعدہ لیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں ‘ رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھو گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کہ ہم نے اس گھر کو لوگوں کے لئے مرکز اور امن کی جگہ قرار دیا تھا اور لوگوں کو حکم دیا تھا کہ ابراہیم (علیہ السلام) جہاں عبادت کے لئے کھڑا ہوتا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنالو اور ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) کو تاکید کی تھی کہ میرے اس گھر کو طواف اور اعتکاف اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک رکھو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے بنایا خانہ کعبہ کو لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ اور امن، اور بنا لو مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ، اور ہم نے ابراہیم اور اسمعٰیل کو حکم بھیجا کہ تم دونوں میرے گھر کو پاک کرو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب مقرر کیا ہم نے خانہ کعبہ کو اجتماع کی جگہ لوگوں کے واسطے اور جگہ امن کی اور بناؤ ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ اور حکم کیا ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو کہ پاک کر رکھو میرے گھر کو واسطے طواف کرنیوالوں کے اور اعتکاف کرنے والوں کے اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے واسطے مرجع اور پناہ کی جگہ مقرر کیا اور کہا کہ مقام ابراہیم (علیہ السلام) کو نماز پڑھنے کی جگہ بنا لیا کرو اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) کی طرف یہ حکم بھیجا کہ میرے گھر کو زائرینو مجاورین کے لئے اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لئے خوب پاک رکھو