Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 128

سورة البقرة

رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّۃً مُّسۡلِمَۃً لَّکَ ۪ وَ اَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبۡ عَلَیۡنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۲۸﴾

Our Lord, and make us Muslims [in submission] to You and from our descendants a Muslim nation [in submission] to You. And show us our rites and accept our repentance. Indeed, You are the Accepting of repentance, the Merciful.

اے ہمارے رب !ہمیں اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ اور ہمیں اپنی عبادتیں سکھا اور ہماری توبہ قبول فرما تُو توبہ قبول فرمانے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاجۡعَلۡنَا
اور بنا ہمیں
مُسۡلِمَیۡنِ
فرماں بردار
لَکَ
اپنے لئے
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤ
اور ہماری اولاد میں سے
اُمَّۃً
ایک امت
مُّسۡلِمَۃً
فرماں بردار
لَّکَ
اپنے لئے
وَاَرِنَا
اور دکھا ہمیں
مَنَاسِکَنَا
ہماری عبادت کے طریقے
وَتُبۡ
اور مہربان ہو
عَلَیۡنَا
ہم پر
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
توہی ہے
التَّوَّابُ
بہت توبہ قبول کرنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاجۡعَلۡنَا
اورتو بنا لے ہمیں
مُسۡلِمَیۡنِ
فرماں بردار
لَکَ
اپنے لئے
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤ
اور ہماری اولاد میں سے
اُمَّۃً
ایک امت
مُّسۡلِمَۃً
فرماں بردار ہو
لَّکَ
آپ کی
وَاَرِنَا
اور تو دکھا ہمیں
مَنَاسِکَنَا
ہماری عبادت کےطریقے
وَتُبۡ عَلَیۡنَا
اور ہماری توبہ قبول فرما
اِنَّکَ
یقیناً تو
اَنۡتَ
توہی
التَّوَّابُ
بڑا توبہ قبول کرنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, and make us Muslims [in submission] to You and from our descendants a Muslim nation [in submission] to You. And show us our rites and accept our repentance. Indeed, You are the Accepting of repentance, the Merciful.

اے ہمارے رب !ہمیں اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ اور ہمیں اپنی عبادتیں سکھا اور ہماری توبہ قبول فرما تُو توبہ قبول فرمانے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد میں سے ایک جماعت پیدا کر جو تیری فرمانبردار ہو۔ اور ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتلا اور ہماری توبہ قبول فرما۔ بیشک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!ہمیں اپنے لیے فرمانبردا ربنااورہماری اولادمیں سے بھی ایک اُمت اپنے لیے فرماں برداربنااورہمیں ہماری عبادت کے طریقے دکھااورہماری توبہ قبول فرما، یقیناًتوبڑا توبہ قبول کرنے والا ہے،نہایت رحم والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, our Lord, make us both submissive to You, and of our progeny a people submis¬sive to You. And show us our ways of Pilgrimage and ac¬cept our repentance. Indeed, You - and You alone - are the Most-Relenting, the Very-Merciful.|"

اے پروردگار ہمارے اور کر ہم کو حکم بردار اپنا اور ہماری اولاد میں بھی کر ایک جماعت فرمانبردار اپنی اور بتلا ہم کو قاعدے حج کرنے کے اور ہم کو معاف کر بیشک تو ہی ہے توبہ کرنیوالا مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے ہمارے رب ! ہمیں اپنا مطیع فرمان بنائے رکھ اور ہم دونوں کی نسل سے ایک امت اٹھائیو جو تیری فرماں بردار ہو اور ہمیں حج کرنے کے قاعدے بتلا دے اور ہم پر اپنی توجہ فرما یقیناً تو ہی ہے بہت زیادہ توبہ کا قبول فرمانے والا (اور شفقت کے ساتھ رجوع کرنے والا) اور رحم فرمانے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Lord, make us Your Muslims (submissive servants) and also raise from our offspring a community which should be Muslim (submissive to Your Will). Show us the ways of Your worship and forbear our shortcomings: You are Forgiving and Merciful.

اے رب ، ہم دونوں کو اپنا مسلم ﴿مطیع فرمان﴾ بنا ، ہماری نسل سے ایک ایسی قوم اٹھا ، جو تیری مسلم ہو ، ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتا ، اور ہماری کوتاہیوں سے در گزر فرما ، تو بڑا معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ہمارے پروردگار ! ہم دونوں کو اپنا مکمل فرمانبردار بنا لے اور ہماری نسل سے بھی ایسی امت پیدا کر جو تیری پوری تابع دار ہو اور ہم کو ہماری عبادتوں کے طریقے سکھا دے اور ہماری توبہ قبول فرما لے ۔ بیشک تو اور صرف تو ہی معاف کردینے کا خوگر ( اور ) بڑی رحمت کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ورہماری اولاد میں سے ایک گروہئیداکر جو تیرا تابعدار ہو اور ہم کو حج کے طریقے بتلادے اور ہمارے قصور معاف کردے بیشک بڑا معاف کرنے والا ہے مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! اور ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنائیے اور ہماری اولاد میں ایسی جماعت بنائیے جو آپ کی فرمانبردار ہو اور ہمیں (عبادت اور حج کے) احکامات بتادیجئے اور ہمارے حال پر توجہ فرمائیے بیشک آپ ہی توجہ فرمانے والے (اور) رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ہمارے پروردگار ہمیں بھی اپنا فرماں بردار بنا لیجئے اور ہماری اولادوں میں سے ایک جماعت کو اپنا فرمان بردار بنا لیجئے گا۔ ہمیں حج کرنے کے قاعدے اور مسائل سکھا دیجئے اور ہمیں معاف کر دیجئے، بلاشبہ آپ ہی توبہ قبول کرنے والے مہربان ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رہیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! make us twain submissive unto Thee, and of our progeny community submissive unto Thee, and show us our rites, and relent toward us! verily Thou! Thou art the Relentant, the Merciful!

اے پروردگار ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنا دے ۔ اور ہماری نسل سے ایک فرمانبردار امت پیدا کر ۔ اور ہم کو ہمارے دینی قاعدے بتلادے ۔ اور ہمارے حال پر توجہ رکھ ۔ یقیناً تو تو بڑا توجہ فرمانے والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے ربّ! ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنا اور ہماری ذریت میں سے تُو اپنی ایک فرمانبردار اُمت اٹھا اور ہمیں ہمارے عبادت کے طریقے بتا اور ہماری توبہ قبول فرما ۔ بیشک تو ہی توبہ قبول کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) نے دعا فرمائی: اے میرے رب: اسے امن والا شہر بنادیجیے اور اس کے ان رہنے والوں کو جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں ( قسم ہاقسم کے ) پھلوں سے روزی عطا فرمائیے ، ( اﷲ تعالیٰ نے ) فرمایا: اور جو کافر ہوئے پس ان کو بھی میں تھوڑا ( عرصہ ) نفع اٹھانے دوں گا پھر میں اسے آگ کے عذاب کی طرف زبردستی لے جاؤں گا اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔ اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) ابراہیم اور ( حضرت ) اسماعیل ( علیہماالسلام ) بیت اﷲ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ( اور دعا کررہے تھے ) اے ہمارے رب! ہم سے ( یہ خدمت ) قبول فرمالیجیے ، بے شک آپ اور صرف آپ ہی خوب سُننے خوب جاننے والے ہیں ۔ اے ہمارے رب! ہمیں اپنا فرمانبردار بنالیجیے اور ہماری اولاد میں سے ایسی امت ( پیدا کیجیے ) جو آپ کی تابع دار ہو اور ہمیں ہماری واحد یا جمع ( حج ) کے طریقے سکھلادیجیے او رہماری طرف توجہ فرمائیے ، بے شک آپ اور صرف آپ ہی خوب توجہ فرمانے والے بہت رحم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ہمارے رب ! ہم دونوں کو اپنا فرمان بردار بنا اور ہماری نسل سے ایک ایسی قوم اٹھا جو تیری مسلم یعنی فرمانبردار ہو اور ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتا اور ہماری کوتاہیوں سے درگزر فرما تو بڑا معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے پروردگار، بنا دے ہمیں اپنی فرمانبرداری کرنے والے، اور ہماری نسل میں سے بھی (پیدا فرما) ایک ایسی امت، جو تیری فرمانبردار ہو، اور ہمیں دکھا (اور سکھا) دے طریقے ہماری عبادت کے، اور توجہ فرما ہم پر، بیشک تو ہی ہم سب کی توبہ قبول کرنے والا بڑا ہی مہربان،

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب! ہم دونوں کو اپنا فرمانبرداربنا اور ہماری اولادمیں سے اپنی ایک مسلم جماعت بنا ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتلا اور ہماری توبہ قبول فرما بیشک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے رب ہمارے اور کر ہمیں تیرے حضور گردن رکھنے والا ( ف۲۳۲ ) اور ہماری اولاد میں سے ایک امت تیری فرمانبردار اور ہمیں ہماری عبادت کے قاعدے بتا اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما ( ف۲۳۳ ) بیشک تو ہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! ہم دونوں کو اپنے حکم کے سامنے جھکنے والا بنا اور ہماری اولاد سے بھی ایک امت کو خاص اپنا تابع فرمان بنا اور ہمیں ہماری عبادت ( اور حج کے ) قواعد بتا دے اور ہم پر ( رحمت و مغفرت ) کی نظر فرما ، بیشک تو ہی بہت توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنا ( حقیقی ) مسلمان ( فرمانبردار بندہ ) بنائے رکھ ۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک امت مسلمہ ( فرمانبردار امت ) قرار دے ۔ اور ہمیں ہماری عبادت کے طریقے بتا ۔ اور ہماری توبہ قبول فرما بے شک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! make of us Muslims, bowing to Thy (Will), and of our progeny a people Muslim, bowing to Thy (will); and show us our place for the celebration of (due) rites; and turn unto us (in Mercy); for Thou art the Oft-Returning, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, make us good Muslims (one who submits himself to God) and from our descendants make a good Muslim nation. Teach us the rules of worship and accept our repentance; You are All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! And make us submissive unto You and of our offspring a nation submissive unto You, and show us our Manasik, and accept our repentance. Truly, You are the One Who accepts repentance, the Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! and make us both submissive to Thee and (raise) from our offspring a nation submitting to Thee, and show us our ways of devotion and turn to us (mercifully), surely Thou art the Oft-returning (to mercy), the Merciful.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! And make us submissive unto Thee and of our seed a nation submissive unto Thee, and show us our ways of worship, and relent toward us. Lo! Thou, only Thou, art the Relenting, the Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे रब! हमको अपना फ़रमाँबरदार बना, और हमारी नस्ल में से अपनी एक फ़रमाँबरदार उम्मत उठा, और हमको हमारे इबादत के तरीक़े बता, और हमको माफ़ फ़रमा, तू ही माफ़ करने वाला रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار ہم کو اپنا اور زیادہ مطیع بنالیجیے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک ایسی جماعت (پیدا) کیجیے جو آپ کی مطیع ہو (4) اور (نیز) ہم کو ہمارے حج (وغیرہ) کے احکام بھی بتلادیئجیے اور ہمارے حال پر توجہ رکھئیے اور فی الحقیقت آپ ہی ہیں توجہ فرمانیوالے مہربانی کرنے والے۔ (128)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ہمیں اپنا تابع فرماں بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنا اطاعت گزار رکھنا اور ہمیں حج کے مسائل سکھا اور ہماری توبہ قبول فرما بیشک تو توبہ قبول کرنے والا ‘ رحم کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے ہمارے رب ، ہم دونوں کو اپنا مسلم (مطیع فرمان) بنا ، ہماری نسل سے ایک ایسی قوم اٹھا جو تیری مسلم ہو ، ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتا ، اور ہماری کوتاہیوں سے درگزرفرما ، تو بڑا معاف کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب اور بنا دے ہم کو تو اپنا فرمانبردار، اور بنادے ہماری اولاد میں سے ایک امت جو تیری فرمانبردار ہو، اور ہمیں بتادے ہمارے حج کے احکام، اور ہماری توبہ قبول فرما۔ بیشک تو ہی توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے پروردگار ہمارے اور کر ہم کو حکم بردار اپنا اور ہماری اولاد میں بھی کر ایک جماعت فرمانبردار اپنی اور بتلا ہم کو قاعدے حج کرنے کے اور ہم کو معاف کر بیشک تو ہی ہے توبہ قبول کرنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار ہم کو اور زیادہ اپنا فرمانبردار بنا اور ہماری اولاد میں سے ایک ایسی جماعت پیدا کر جو تیری فرمانبردار ہو اور ہم کو ہمارے حج کے احکام بھی سکھا دے اور ہم سے درگزر فرما بیشک تو ہی بڑا درگزر کرنے والا بڑی مہربانی کرنے والا ہے۔