Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 131

سورة البقرة

اِذۡ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗۤ اَسۡلِمۡ ۙ قَالَ اَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۳۱﴾

When his Lord said to him, "Submit", he said "I have submitted [in Islam] to the Lord of the worlds."

جب کبھی بھی انہیں ان کے رب نے کہا ، فرمانبردار ہو جا ، انہوں نے کہا ، میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

When his Lord said to him, "Submit (i.e. be a Muslim)!" He said, "I have submitted myself (as a Muslim) to the Lord of the Alamin (mankind, Jinn and all that exists)." This Ayah indicates that Allah commanded Ibrahim to be sincere with Him and to abide and submit to Him; Ibrahim perfectly adhered to Allah's command. Allah's statement,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

131۔ 1 یہ فضیلت و برگزیدگی انہیں اس لئے حاصل ہوئی کہ انہوں نے اطاعت و فرماں برداری کا بےمثال نمونہ پیش کیا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

” اَسْلَمَ یُسْلِمُ “ کے معنی ہیں اپنے آپ کو کسی کے سپرد کردینا اور وہی کرنا جو وہ کہے۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ کے لیے اپنے مسلم ہونے کا اقرار کیا اور وجہ بھی ذکر فرمائی کہ رب العالمین ہونے کی وجہ سے یہ حق ہی اسی کا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Verse 131 defines the basic principle of the religion of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) . Allah asked him to submit himself, and he willingly and gladly agreed to submit himself to |"the Lord of the worlds.|" Let us add that the word of command employed in this verse is Aslim اَسلِم ، which comes from the same root as the word Islam. It is difficult to find an exact English equivalent, for the word signifies |"to obey, to submit oneself, to surrender one&s will.|" Anyhow, we should notice that in reply to the divine command, he did not say, as one would have expected, اَسلَمتُ لَک : |"I submit myself to you,|" but, more elaborately: اَسلَمتُ لِرَبِّ الْعَالَمِين : |"I submit myself to the Lord of the worlds.|" This particular form of reply expresses the attitude of respect and awe proper to the occasion, and includes the praise of Allah which the moment of receiving the honour of divine address demanded. It also carries a recognition of the fact that in submitting himself to the Lord of the worlds he was only performing the essential duty of a servant towards the Master of All, and doing it for his own benefit. The reply makes it clear that the basic principle of the religion of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) ، and its very essence is contained in one word, Islam, which signifies total obedience and willing submission of oneself to Allah. It was to show to the world his perfect adherence to this principle that he was made to pass through all the trials before attaining his exalted station. Islam اسلام ، or submission to Allah, is what the world has been created for; it is the end all the prophets and all the divine books have been sent to serve. We also learn from this verse that the religion common to all the prophets (علیہم السلام) and the point on which all of them come together is Islam اسلام . Beginning with Sayyidna Adam (علیہ السلام) upto the Last Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) every messenger of Allah and every prophet has called men to اسلام Islam alone, and enjoined upon his followers to keep to this Straight Path. The Holy Qur&an is quite explicit on this subject: إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّـهِ الْإِسْلَامُ. |"Certainly, in the eyes of Allah the only religion is Islam|" (3:19) and وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ‌ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ |"Whoso desires a religion other than Islam, it shall not be accepted of him.|" (3:85) In order to put the question in the proper perspective as also to avoid the risk of misunderstanding let us add a few remarks. All the religions which different prophets brought to the world had a divine sanction behind them, were essentially instituted by Allah Himself, and each of them was, in its own time, |"accepted|" in the sight of Allah. Consequently, each of these religions - whether one calls it Judaism or Christianity or something else - must in its essence be Islam, in the general sense of the word - namely, total submission to Allah. But the religion of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) is distinguished from others by a peculiar characteristic - that is, he gave to his religion the name of Islam, and to his followers the name of Muslims. We have al-ready seen in Verse, 128 how he prayed for himself, his son and his progeny: رَ‌بَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّ‌يَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ And, our Lord, keep us both obedient (Muslimayn مُسْلِمَيْنِ ) to you, and make of our progeny a people (Ummah) obedient (Muslimah مُّسْلِمَةً ) to you.|" And now in Verse 132 we find him advising his descendants not to die without being sure that they have been Muslims. After him this distinction of being specifi¬cally called Muslims and |"the Islamic Ummah|" passed on, according to his own instruction, to the Ummah of the Holy Prophet۔ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) Addressing the Muslims, the Holy Qur&an says: مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَ‌اهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَـٰذَا |"Be steadfast in the religion of your father, Ibrahim. He named you Muslims before this as well as in this (the Holy Qur&an).|" (22:78) When the Holy Qur&an was revealed, the Jews and the Christians, and even the idol-worshippers of Arabia used to make the claim, each group on its own part, that they were the followers of the Abrahamic religion, but the &Holy Qur&an and its followers have made it quite evident that in this last phase of human history the religion of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، and this alone, is the religion of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) the relig¬ion of quintessential |"Nature|" (Al-fitrah). In short, the essence of all the divine books, all the Shari&ahs and the teachings of all the prophets is Islam - that is, turning away from one&s desires in order to obey divine commandments, and giving up individual opinion in order to submit oneself to divine guidance. But we are grieved to see that there are thousands of Muslims today, who have forgotten this basic truth, and wish to pursue their own desires in the name of Islam. What appeals to them is that kind of interpretation (rather, misinterpretation) of the Holy Qur&an and the Hadith which should flatter their desires. In fact, what they strive to do is to distort the Shari&ah to suit their fancies, and to do it so cleverly that the idols they really worship should appear in the garb of religion. Such men are, indeed, trying to be clever with Allah Himself who knows every particle of the universe and who can look into the deepest recesses of the human heart - the Almighty before whom nothing avails but complete surrender and total submission. What Islam requires of man is that he should set aside all his desires and inclinations, and seek, in everything he does, the pleasure of his Lord. And he can find this pleasure only when he knows the commandments of his Lord, and also performs these tasks exactly in the manner He has prescribed. This is what ` Ibadah عبادہ or worship is, in the real sense of the word. It is the perfection of this total obedience and submission and love which constitutes the final stage of man&s spiritual development, which is known as the Station (Maqam) of Abdiyyah (عبدِیہ Servanthood). This is the station where Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) received from Allah the title of Khalilullah خلیلُ اللہ (the Friend of Allah), and the Last of All the Prophets the title of عبَدِنا :Abduna (Our Servant). On the subsidiary levels of the Station of Servanthood stand the Abdal عبدال ، the Aqtal, the Awliya اَولِیا ، the men of Allah - the &saints& of the Islamic Ummah, each in his own degree. This is the essence of Tawhid توحید (the realization of unicity), on attaining which all one&s fears and hopes become bound with Allah, and with no one else. Thus, Islam signifies total obedience to Allah, and this obedience is possible only when one follows the Sunnah, the Way of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The Holy Qur&an has laid down the principle in very explicit words: فَلَا وَرَ‌بِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ‌ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَ‌جًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ﴿٦٥﴾ |"By your Lord, they will never be true Muslims till they make you the judge regarding the disagreements between them, and find in themselves no resistance against your verdict, and sur-render themselves in full submission.|" (4:65). In the end let us clarify an important point. As reported in Verse 132, Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) made his descendants promise that before they died they should make sure that they had been Muslims. It means that one should steadfastly follow the teachings of Islam throughout one&s life, so that one receives the grace of Allah and remains a Muslim upto the last breath. A number of ahadith too say that one would die in the state which one has maintained in one&s life, and one would, on the Day of Resurrection, rise from the grave in the same state. This is the usual way of Allah with men - if His servant makes up his mind to do good deeds and also strives in this direction as best as he can, Allah helps him and makes the task easy for him. This principle does not in any way stand in opposition to what has been said in another hadith to this effect: A man keeps doing the kind of good deeds for which Paradise has been promised and it seems that there is only an arms& length between him and Paradise, and then all of a sudden his destiny overcomes him, and he starts doing what would lead him to Hell, and finally he reaches Hell; on the other hand, a man keeps doing what would lead him to Hell, and it seems that there is only an arm&s length between him and Hell, and then his destiny overcomes him, and he starts doing what would make him worthy of Paradise, and finally he enters Paradise. We have said that there is no contradiction involved, for some texts of this hadith mention a proviso too - |"as it appeared to people.|" That is to say, the first of these two men appeared in the eyes of the onlookers to be performing good deeds, while in fact he was doing just the opposite; similarly, the second man had from the outset been doing what would make him worthy of Paradise, though people thought him to be a sinner. (Ibn Kathir) We conclude this discussion with the remark that the man who has been steadfast in doing good deeds, should trust the divine promise, rely on the usual way of Allah with His creatures, and hope that through the grace of Allah he would depart from this world in this blessed state.

ملت ابراہیمی کا بنیادی اصول اسلام یعنی اطاعت حق ہے وہ صرف اسلام میں منحصر ہے : اس کے بعد دوسری آیت میں ملت ابراہیمی کے بنیادی اصول بتلائے گئے ارشاد ہوا۔ اِذْ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗٓ اَسْلِمْ ۙ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ یعنی جب فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) سے ان کے رب نے کہ اطاعت اختیار کرو تو انہوں نے عرض کیا کہ میں نے اطاعت اختیار کی رب العالمین کی اس طرز بیان میں یہ بات بھی قابل نظر ہے کہ اللہ جل شانہ کے خطاب اسلم کا جواب بظاہر خطاب ہی کے انداز میں یہ ہونا چاہئے کہ اَسْلَمْتُ لَکَ یعنی میں نے آپ کی اطاعت اختیار کرلی مگر حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) نے اس طرز خطاب کو چھوڑ کر یوں عرض کیا کہ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ یعنی میں نے پروردگار عالم کی اطاعت اختیار کرلی ایک تو اس میں رعایت ادب کے ساتھ اور حق جل وعلا شانہ کی حمد وثناء شامل ہوگئی جس کا مقام تھا دوسری اس کا اظہار ہوگیا کہ میں نے جو اطاعت اختیار کی وہ کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ میرے لئے اس کا کرنا ہی ناگزیر تھا کیونکہ وہ رب العلمین یعنی سارے جہان کا پروردگار ہے سارے جہان اور جہان والوں کو اس کی اطاعت کے سوا کوئی چارہ کار نہیں جس نے اطاعت اختیار کی اس نے اپنا فرض ادا کرکے اپنا نفع حاصل کیا اس میں یہ بھی معلوم ہوگیا کہ ملت ابراہیمی کا بنیادی اصول اور پوری حقیقت ایک لفظ اسلام میں مضمر ہے جس کے معنی ہیں اطاعت حق اور یہی خلاصہ ہے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مذہب ومسلک کا اور یہی حاصل ہے ان امتحانات کا جن سے گزر کر اللہ تعالیٰ کا یہ خلیل اپنے مقام عالی تک پہنچا ہے اور اسلام یعنی اطاعت حق ہی وہ چیز ہے جس کے لئے یہ سارا جہاں بنایا گیا اور جس کے لئے انبیاء (علیہم السلام) بھیجے گئے آسمانی کتابیں نازل کی گئیں، اس سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ اسلام ہی تمام انبیاء (علیہم السلام) کا مشترک دین اور نقطہ وحدت ہے حضرت آدم سے لے کر خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک ہر آنے والے رسول اور نبی نے اسی کی طرف دعوت دی اسی میں اپنی اپنی امت کو چلایا قرآن کریم نے واضح الفاظ میں فرمایا، ١۔ اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ (١٩: ٣) دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے ٢۔ وَمَنْ يَّبْتَـغِ غَيْرَ الْاِسْلَامِ دِيْنًا فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْهُ (٨٥: ٣) اور جو شخص اسلام کے سوا کوئی دوسرا دین و مذہب اختیار کرے وہ مقبول نہیں، اور ظاہر ہے کہ جتنے دین و مذہب مختلف انبیاء (علیہم السلام) لائے ہیں وہ سب اپنے اپنے وقت میں اللہ کے نزدیک مقبول تھے اس لئے ضروری ہے کہ وہ سب دین دین اسلام ہی ہوں اگرچہ نام ان کا کچھ بھی رکھ دیا جائے، دین موسیٰ (علیہ السلام) وعیسیٰ (علیہ السلام) کہا جائے یا یہودیت ونصرانیت وغیرہ مگر حقیقت سب کی اسلام ہے جس کا حاصل اطاعت حق ہے البتہ اس میں ایک خصوصیت ملت ابراہیمی کو حاصل ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنی ملت کا نام بھی اسلام تجویز کیا اور اپنی امت کو بھی امت مسلمہ کا نام دیا دعا میں عرض کیا، رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَآ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ (١٢٨: ٢) اے ہمارے پروردگار بنادیجئے ہم دونوں (ابراہیم، اسمٰعیل) کو مسلم (یعنی اپنا فرمانبردار) اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنا فرمانبردار بنا، اولاد کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا، فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ (١٣٢: ٢) تم بجز مسلم ہونے کے کسی مذہب پر جان نہ دینا۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بعد یہ خصوصی امتیاز حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ہی کی تجویز کے مطابق امت محمدیہ (علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام) کو حاصل ہوا کہ اس کا نام امت مسلمہ رکھا گیا اور اس کی ملت بھی ملت اسلامیہ کے نام سے معروف ہوئی قرآن کریم کا ارشاد ہے، مِلَّـةَ اَبِيْكُمْ اِبْرٰهِيْمَ ۭهُوَ سَمّٰىكُمُ الْمُسْلِـمِيْنَ ڏ مِنْ قَبْلُ وَفِيْ ھٰذَا (٧٨: ٢٢) تم اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کے دین پر قائم رہو اس نے تمہارا لقب مسلمان رکھا ہے پہلے بھی اور اس میں بھی (یعنی قرآن میں) کہنے کو تو یہود بھی یہی کہتے ہیں کہ ہم ملت ابراہیم (علیہ السلام) پر ہیں نصاریٰ بھی اور مشرکین عرب بھی لیکن یہ سب غلط فہمی یا جھوٹے دعوے تھے حقیقت میں ملت محمدیہ ہی آخری دور میں ملت ابراہیمی اور دین فطرت کے مطابق تھی، خلاصہ کلام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جتنے انبیاء (علیہم السلام) تشریف لائے اور جتنی کتابیں اور شرائع نازل ہوئے ان سب کی روح اسلام یعنی اطاعت حق ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ نفسانی خواہشات کے مقابلہ میں فرمان حق کی اطاعت اور اتباع ہوٰی کو چھوڑ کر اتباع ہدیٰ کی پابندی، افسوس ہے کہ آج اسلام کا نام لینے والے لاکھوں مسلمان بھی اس حقیقت سے بیگانہ ہوگئی اور دین و مذہب کے نام پر بھی اپنی خواہشات کا اتباع کرنا چاہتے ہیں انھیں قرآن و حدیث کی صرف وہ تفسیر و تعبیر بھلی ہوتی ہے جو ان کی خواہش کے مطابق ہو ورنہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ جامہ شریعت کو کھینچ تان کر بلکہ چیر پھاڑ کر اپنی اغراض اور اہوا نفسانی کے بتوں کا لباس بنادیں کہ دیکھنے میں دین و مذہب کا اتباع نظر آئے اگرچہ وہ حقیقت میں خالص اتباع ہویٰ اور خواہشات کی پیروی ہے، سو وہ شد از سجدہ راہ بتاں پیشانیم چند بر خود تہمت دین مسلمانی نہم غافل انسان یہ نہیں جانتا کہ یہ حیلے اور تاویلیں مخلوق کے سامنے تو چل سکتی ہیں مگر خالق کے سامنے جس کا علم ذرہ ذرہ کو محیط ہے جو دلوں کے چھپے ہوئے ارادوں بھیدوں کو دیکھتا اور جانتا ہے اس کے آگے بجز خالص اطاعت کے کوئی چیز کارگر نہیں، کارہا با خلق آری جملہ راست با خدا تزویر وحیلہ کے رد است حقیقی اسلام یہ ہے کہ اپنی اغراض اور خواہشات سے بالکل خالی الذہن ہو کر انسان کو اس کی تلاش ہو کہ حضرت حق جل شانہ کی رضا کس کام میں ہے اور اس کا فرمان میرے لئے کیا ہے وہ ایک فرنبردار غلام کی طرح گوش برآواز رہے کہ کس طرف جانے کا اور کس کام کا حکم ہوتا ہے اور اس کام کو کس انداز سے کیا جائے جس سے وہ مقبول ہوا اور میرا مالک راضی ہو اسی کا نام عبادت و بندگی ہے، در راہ عشق وسوسہ اہرمن بسے ست ہشدار وگوش رابہ پیام سروش دار اسی جذبہ اطاعت و محبت کا کمال انسان کی ترقی کا آخری مقام ہے جس کو مقام عبدیت کہا جاتا ہے یہی وہ مقام ہے جہاں پہنچ کر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) خلیل اللہ کا خطاب پاتے ہیں اور سید الرسل خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عبدنا کا خطاب ملتا ہے اسی عبدیت اور اطاعت کے ذیلی درجات پر امت کے اولیاء اقطاب وابدال کے درجات دائر ہوتے ہیں اور یہی حقیقی توحید ہے جس کے حاصل ہونے پر انسان کے خوف وامید صرف ایک اللہ تعالیٰ کے ساتھ وابستہ ہوجاتے ہیں، امید و ہراسش نباشد زکس ہمیں ست بنیاد توحید وبس غرض اسلام کے معنی اور حقیقت اطاعت حق ہے اور اس کا راستہ صرف اتباع سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں منحصر ہے جس کو قرآن کریم نے واضح الفاظ میں اس طرح ارشاد فرمایا فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤ ْمِنُوْنَ حَتّٰي يُحَكِّمُوْكَ فِيْمَا شَجَــرَ بَيْنَھُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوْا فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوْا تَسْلِــيْمًا (٦٥: ٤) تیرے رب کی قسم وہ کبھی مومن نہ ہوں گے جب تک وہ آپ کو اپنے تمام اختلافی معاملات میں حاکم تسلیم نہ کرلیں اور پھر آپ کے فیصلہ سے کوئی دلی تنگی محسوس نہ کریں اور فیصلہ کو ٹھنڈے دل سے تسلیم نہ کریں، مسئلہ : آیت مذکورہ میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنی اولاد کو وصیت فرمائی اور ان سے عہد لیا وہ یہ تھا کہ اسلام کے سوا اور کسی حالت اور کسی ملت پر نہ مرنا مراد اس کی یہ ہے کہ اپنی زندگی میں اسلام اور اسلامی تعلیمات پر پختگی سے عمل کرتے رہو تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارا خاتمہ بھی اسلام پر فرما دے جیسا کہ بعض روایات میں ہے کہ تم اپنی زندگی میں جس حالت کے پابند رہو گے اسی حالت پر تمہاری موت بھی ہوگی اور اسی حالت میں محشر میں قائم ہوگے اللہ جل شانہ کی عادت یہی ہے کہ جو بندہ نیکی کا قصد کرتا ہے اور اس کے لئے اپنے مقدور کے مطابق کوشش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو نیکی کی توفیق دیدیتے ہیں اور یہ کام اس کے لئے آسان کردیتے ہیں، اس معا ملہ میں اس حدیث سے شبہ نہ کیا جائے جس میں یہ ارشاد ہے کہ بعض آدمی جنت کے کام اور اہل جنت کا عمل ہمیشہ کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس شخص اور جنت کے درمیان صرف ایک ہاتھ کا فیصلہ رہ جاتا ہے مگر پھر اس کی تقدیر غالب آجاتی ہے اور اہل دوزخ کے سے کام کرنے لگتا ہے اور انجام کار دوزخ میں جاتا ہے اسی طرح بعض آدمی دوزخ کے کام میں مشغول رہتا ہے، یہاں تک کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے پھر تقدیر غالب آتی ہے اور آخر عمر میں اہل جنت کے کام کرنے لگتا ہے اور جنت میں داخل ہوجاتا ہے، وجہ یہ ہے کہ اس حدیث کے بعض الفاظ میں یہ قید بھی لگی ہوئی ہے کہ فیما یبدو للناس یعنی جس نے عمر بھر جنت کے کام کئے اور آخر میں دوزخ کے کام میں لگا درحقیقت اس کے پہلے کام بھی دوزخ ہی کے عمل تھے مگر لوگوں کے ظاہر میں اور دیکھنے میں وہ اہل جنت کے عمل معلوم ہوتے تھے اسی طرح جو دوزخ کے اعمال میں مشغول رہا آخر میں جنت کے کام کرنے لگا درحقیقت وہ اول ہی سے جنت کے کام میں تھا مگر ظاہر نظر میں لوگ اس کو گناہگار سمجھتے تھے (ابن کثیر) خلاصہ یہ ہے کہ جو آدمی نیک کام میں مشغول رہے اس کو اللہ تعالیٰ کے وعدہ اور عادت کی بناء پر یہی امید رکھنی چاہئے کہ اس کا خاتمہ بھی نیکی پر ہوگا،

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗٓ اَسْلِمْ۝ ٠ ۙ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۝ ١٣١ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کہال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ وربیہ تنیوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گنا ه بخشنے والا پروردگار ،۔ سلم والْإِسْلَامُ : الدّخول في السّلم، وهو أن يسلم کلّ واحد منهما أن يناله من ألم صاحبه، ومصدر أسلمت الشیء إلى فلان : إذا أخرجته إليه، ومنه : السَّلَمُ في البیع . والْإِسْلَامُ في الشّرع علی ضربین : أحدهما : دون الإيمان، وهو الاعتراف باللسان، وبه يحقن الدّم، حصل معه الاعتقاد أو لم يحصل، وإيّاه قصد بقوله : قالَتِ الْأَعْرابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنا[ الحجرات/ 14] . والثاني : فوق الإيمان، وهو أن يكون مع الاعتراف اعتقاد بالقلب، ووفاء بالفعل، واستسلام لله في جمیع ما قضی وقدّر، كما ذکر عن إبراهيم عليه السلام في قوله : إِذْ قالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعالَمِينَ [ البقرة/ 131] ، ( س ل م ) السلم والسلامۃ الاسلام اس کے اصل معنی سلم ) صلح) میں داخل ہونے کے ہیں اور صلح کے معنی یہ ہیں کہ فریقین باہم ایک دوسرے کی طرف سے تکلیف پہنچنے سے بےخوف ہوجائیں ۔ اور یہ اسلمت الشئی الی ٰفلان ( باب افعال) کا مصدر ہے اور اسی سے بیع سلم ہے ۔ شرعا اسلام کی دوقسمیں ہیں کوئی انسان محض زبان سے اسلام کا اقرار کرے دل سے معتقد ہو یا نہ ہو اس سے انسان کا جان ومال اور عزت محفوظ ہوجاتی ہے مگر اس کا درجہ ایمان سے کم ہے اور آیت : ۔ قالَتِ الْأَعْرابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنا[ الحجرات/ 14] دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے کہدو کہ تم ایمان نہیں لائے ( بلکہ یوں ) کہو اسلام لائے ہیں ۔ میں اسلمنا سے یہی معنی مراد ہیں ۔ دوسرا درجہ اسلام کا وہ ہے جو ایمان سے بھی بڑھ کر ہے اور وہ یہ ہے کہ زبان کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ولی اعتقاد بھی ہو اور عملا اس کے تقاضوں کو پورا کرے ۔ مزید پر آں کو ہر طرح سے قضا وقدر الہیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کردے ۔ جیسا کہ آیت : ۔ إِذْ قالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعالَمِينَ [ البقرة/ 131] جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا ۔ کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سرا طاعت خم کرتا ہوں ۔ عالَمُ والعالَمُ : اسم للفلک وما يحويه من الجواهر والأعراض، وهو في الأصل اسم لما يعلم به کالطابع والخاتم لما يطبع به ويختم به، وجعل بناؤه علی هذه الصّيغة لکونه کا لآلة، والعَالَمُ آلة في الدّلالة علی صانعه، ولهذا أحالنا تعالیٰ عليه في معرفة وحدانيّته، فقال : أَوَلَمْ يَنْظُرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الأعراف/ 185] ، وأمّا جمعه فلأنّ من کلّ نوع من هذه قد يسمّى عالما، فيقال : عالم الإنسان، وعالم الماء، وعالم النّار، وأيضا قد روي : (إنّ لله بضعة عشر ألف عالم) «1» ، وأمّا جمعه جمع السّلامة فلکون النّاس في جملتهم، والإنسان إذا شارک غيره في اللّفظ غلب حكمه، وقیل : إنما جمع هذا الجمع لأنه عني به أصناف الخلائق من الملائكة والجنّ والإنس دون غيرها . وقد روي هذا عن ابن عبّاس «2» . وقال جعفر بن محمد : عني به النّاس وجعل کلّ واحد منهم عالما «3» ، وقال «4» : العَالَمُ عالمان الکبير وهو الفلک بما فيه، والصّغير وهو الإنسان لأنه مخلوق علی هيئة العالم، وقد أوجد اللہ تعالیٰ فيه كلّ ما هو موجود في العالم الکبير، قال تعالی: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمِينَ [ الفاتحة/ 1] ، وقوله تعالی: وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعالَمِينَ [ البقرة/ 47] ، قيل : أراد عالمي زمانهم . وقیل : أراد فضلاء زمانهم الذین يجري كلّ واحد منهم مجری كلّ عالم لما أعطاهم ومكّنهم منه، وتسمیتهم بذلک کتسمية إبراهيم عليه السلام بأمّة في قوله : إِنَّ إِبْراهِيمَ كانَ أُمَّةً [ النحل/ 120] ، وقوله : أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعالَمِينَ [ الحجر/ 70] . العالم فلک الافلاک اور جن جواہر واعراض پر حاوی ہے سب کو العالم کہا جاتا ہے دراصل یہ فاعل کے وزن پر ہے جو اسم آلہ کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسے طابع بہ ۔ مایطبع بہ خاتم مایختم بہ وغیرہ اسی طرح عالم بھی ہے جس کے معنی ہیں ماعلم بہ یعنی وہ چیز جس کے ذریعہ کسی شے کا علم حاصل کیا جائے اور کائنات کے ذریعہ بھی چونکہ خدا کا علم حاصل ہوتا ہے اس لئے جملہ کائنات العالم کہلاتی ہے یہی وجہ ہے کہ قرآن نے ذات باری تعالیٰ کی وحدانیت کی معرفت کے سلسلہ میں کائنات پر غور کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چناچہ فرمایا ۔ أَوَلَمْ يَنْظُرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الأعراف/ 185] کیا انہوں نے اسمان اور زمین گی بادشاہت پر غور نہیں کیا ۔ اور العالم کی جمع ( العالمون ) اس لئے بناتے ہیں کہ کائنات کی ہر نوع اپنی جگہ ایک مستقلی عالم عالم کی حیثیت رکھتی ہے مثلا عالم الاانسان؛عالم الماء وعالمالناروغیرہ نیز ایک روایت میں ہے ۔ ان اللہ بضعتہ عشر الف عالم کہ اللہ تعالیٰ نے دس ہزار سے کچھ اوپر عالم پیدا کئے ہیں باقی رہا یہ سوال کہ ( واؤنون کے ساتھ ) اسے جمع سلامت کے وزن پر کیوں لایا گیا ہے ( جو ذدی العقول کے ساتھ مختص ہے ) تو اس کا جواب یہ ہے کہ عالم میں چونکہ انسان بھی شامل ہیں اس لئے اس کی جمع جمع سلامت لائی گئی ہے کیونکہ جب کسی لفظ میں انسان کے ساتھ دوسری مخلوق بھی شامل ہو تو تغلیبا اس کی جمع واؤنون کے ساتھ بنالیتے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ چونکہ لفظ عالم سے خلائق کی خاص قسم یعنی فرشتے جن اور انسان ہی مراد ہیں جیسا کہ حضرت ابن عباس سے مروی ہے ۔ اس لئے اس کی جمع واؤنون کے ساتھ لائی گئی ہے امام جعفر بن محمد کا قول ہے کہ عالیمین سے صرف انسان مراد ہیں اور ہر فرد بشر کو ایک عالم قرار دے کر اسے جمع لایا گیا ہے ۔ نیز انہوں نے کہا ہے کہ عالم دو قسم پر ہے ( 1 ) العالم الکبیر بمعنی فلک دمافیہ ( 2 ) العالم اصغیر یعنی انسان کیونکہ انسان کی تخلیق بھی ایک مستقل عالم کی حیثیت سے کی گئی ہے اور اس کے اندر قدرت کے وہ دلائل موجود ہیں جا عالم کبیر میں پائے جاتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعالَمِينَ [ الحجر/ 70] کیا ہم نے تم کو سارے جہاں ( کی حمایت وطر فداری سے ) منع نہیں کیا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمِينَ [ الفاتحة/ 1] سب تعریف خدا ہی کو سزا وار ہے جو تمام مخلوقات کو پروردگار ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعالَمِينَ [ البقرة/ 47] کے بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ تم یعنی بنی اسرائیل کو ان کی ہمعصراز قوام پر فضیلت دی اور بعض نے اس دور کے فضلا مراد لئے ہیں جن میں سے ہر ایک نواز شات الہٰی کی بدولت بمنزلہ ایک عالم کے تھا اور ان کو عالم سے موسم کرنا ایسے ہی ہے جیسا کہ آیت کریمہ : إِنَّ إِبْراهِيمَ كانَ أُمَّةً [ النحل/ 120] بیشک حضرت ابراہیم ایک امہ تھے میں حضرت ابراہیم کو امۃ کہا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٣١) جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سرنگ سے نکلے تو اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا کہ اپنے قول کو لوٹاؤ اور لاالہ الا اللہ “۔ پڑھو چناچہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ میں نے اپنی تمام باتوں کو اس ذات وحدہ لاشریک کی طرف موڑ دیا ہے جو کہ تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، یہ تفسیر بھی کی گئی ہے کہ جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنی قوم کو توحید کی دعوت دی تو اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا کہ اپنے دین اور عمل کو اللہ تعالیٰ کے لیے خاص کرلو، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے جواب میں فرمایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا تابع و فرمانبردار ہوگیا اور اپنے دین و عمل سب ہی کو اللہ تعالیٰ کے لیے خاص کرلیا۔ اور یہ تفسیر بھی کی گئی ہے کہ جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالا گیا تو ان سے اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اپنے نفس کو میرے سپرد کرو۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ میں نے اپنے نفس کو اس اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیا ہے جو کہ تمام جہانوں کو پالنے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٣١ (اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗ اَسْلِمْلا قالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ) یہاں تک کہ اکلوتے بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم آیا تو اس پر بھی سرتسلیم خم کردیا۔ یہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے سلسلۂ امتحانات کا آخری امتحان تھا جو اللہ تعالیٰ نے ان کا سو برس کی عمر میں لیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ مانگ کر ستاسی برس کی عمر میں بیٹا (اسماعیل ( (علیہ السلام) ) لیا تھا اور اب وہ تیرہ برس کا ہوچکا تھا ‘ باپ کا دست وبازو بن گیا تھا۔ اس وقت اسے ذبح کرنے کا حکم ہوا تو آپ ( علیہ السلام) فوراً تیار ہوگئے۔ یہاں فرمایا جا رہا ہے کہ جب بھی ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا کہ ہمارا حکم مانو تو اسے حکم برداری کے لیے سراپا تیار پایا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس طرز عمل کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

130. 'Muslim' signifies he who bows in obedience to God, who acknowledges God alone as his Sovereign, Lord and Master, and the only object of worship, devotion and service, who unreservedly surrenders himself to God and undertakes to live his life in accordance with the guidance that has come down from Him. Islam is the appellation which characterizes the above -mentioned belief and outlook which constitutes the core and kernel of the religion of all the Prophets who have appeared from time to time among different peoples and in different countries since the very beginning of human life.

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :130 مُسْلِم: وہ جو خدا کے آگے سرِ اطاعت خَم کر دے ، خدا ہی کو اپنا مالک ، آقا ، حاکم اور معبُود مان لے ، جو اپنے آپ کو بالکلیہ خدا کے سپرد کردے اور اس ہدایت کے مطابق دنیا میں زندگی بسر کرے ، جو خدا کی طرف سے آئی ہو ۔ اس عقیدے اور اس طرزِ عمل کا نام ”اسلام“ ہے اور یہی تمام انبیا کا دین تھا جو ابتدائے آفرینش سے دنیا کے مختلف ملکوں اور قوموں میں آئے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

85: یہاں سر تسلیم خم کے نے کے لئے قرآن کریم نے ’’ اسلام‘‘ کا لفظ استعمال فرمایا ہے جس کے لفظی معنی سر جھکانے اور کسی کے مکمل تابع فرمان ہوجانے کے ہیں۔ ہمارے دین کا نام اسلام اسی لئے رکھا گیا ہے کہ اس کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے ہر قول و فعل میں اللہ تعالیٰ ہی کا تابعدار بنے۔ حضرت ابراہیم چونکہ شروع ہی سے مومن تھے اس لئے یہاں اللہ تعالیٰ کا مقصد ان کو ایمان لانے کی تلقین کرنا نہیں تھا اسی لئے یہاں اس لفظ کا ترجمہ اسلام لانے سے نہیں کیا گیا البتہ اگلی آیت میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی جو وصیت اپنی اولاد کے لئے مذکور ہے وہاں اسلام کے مفہوم میں دونوں باتیں داخل ہیں، دین برحق پر ایمان رکھنا بھی اور اس کے بعد اللہ کے ہر حکم کی تابعداری بھی۔ اس لئے وہاں لفظ ’’ مسلم‘‘ ہی استعمال کیا گیا ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:131) اسلم۔ امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر، اسلام (افعال) مصدر سے۔ تو حکم برداری کر۔ شریعت میں اسلام کی دو قسمیں ہیں۔ (1) ایک وہ جس سے انسان کی جان و مال محفوظ ہوجائے۔ یعنی اسلام کا صرف زبان سے اقرار خواہ دل سے اعتقاد ہو یا نہ ہو۔ اس کا درجہ ایمان سے نیچے ہے۔ اس معنی میں قرآن مجید میں آیا ہے ۔ قالت الاعراب امنا قل لم تؤمنوا ولکن قولوا اسلما (49:14) کہتے ہیں گنوار کہ ہم ایمان لائے ۔ تو کہہ کہ تم ایمان نہیں لائے، پر کہو کہ ہم مسلمان ہوئے۔ (2) دوسرے وہ کہ زبان کے اعتراف کے ساتھ ساتھ دل سے بھی اعتقاد ہو۔ عمل سے پورا کرے۔ اور قضا، وقدر الٰہی کے آگے سر تسلیم خم کر دے۔ آیت ہذا (2:131) میں یہی اسلام مراد ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسلام کا معنی اور مفہوم : پھر فرمایا : (اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗٓ اَسْلِمْ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ) (یعنی جب ان کے رب نے ان سے کہا کہ فرمانبر دار ہوجا تو انہوں نے عرض کیا میں رب العالمین کا فرمانبر دار ہوں) ۔ لفظ اسلام کا مادہ سین۔ لام۔ میم ہے۔ جب یہ مادہ باب افعال میں مستعمل ہوتا ہے تو حکم ماننے فرمانبرداری کرنے اور حکم کے سامنے جھک جانے اور ظاہر و باطن سے فرمانبر دار ہوجانے پر دلالت کرتا ہے۔ اس کا صیغہ اسم فاعل مسلم ہے جس کی جمع مسلمون اور مسلمین ہے۔ اللہ جل شانہ خالق اور مالک ہیں سب اس کے بندے ہیں۔ بندہ اپنے خالق کا فرمانبر دار ہو اس سے بڑھ کر اس کی کوئی سعادت نہیں ہے۔ حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسماعیل ذبیح اللہ ( علیہ السلام) کعبہ شریف بناتے ہوئے یہ دعا کرتے جا رہے تھے۔ (رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلَمِیْنِ لَکَ ) (کہ اے ہمارے پروردگار تو ہم کو ان لوگوں سے بنا دے جو تیرے فرمانبر دار ہیں) اور ساتھ ہی یہ بھی دعا کی (وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ ) (کہ ہماری ذریت میں سے بھی ایک امت مسلمہ بنا دے) جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے فرمایا کہ اپنے رب کے مطیع اور فرمانبر دار ہوجاؤ تو انہوں نے عرض کیا کہ میں اپنے رب کا فرمانبر دار ہوں۔ فرمانبر دار تو وہ تھے ہی فرمانبرداری پر ثابت قدم رہنے کے لیے حکم ہوا اور انہوں نے ہمیشہ فرمانبر دار رہنے کا اقرار کیا اور یہ بتادیا کہ میں ہمیشہ کے لیے اپنے رب کا فرمانبردار ہوں لفظ (اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ) کہہ کر یہ بات ظاہر کردی کہ چونکہ وہ رب العالمین ہے اس لیے اس کی اطاعت اور فرمانبرداری لازم ہے جو اس کی اطاعت اور فرمانبر داری کرے گا وہ اپنے مخلوق ہونے کا فرض منصبی ادا کریگا۔ سورة انعام میں فرمایا : (قُلْ اِنِّیْٓ اُمِرْتُ اَنْ اَکُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَ لَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ قُلْ اِنِّیْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ) سورة آل عمران میں فرمایا : (اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰہِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ کَرْھًا وَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ ) ” کیا اللہ کے دین کے سوا دوسرا دین چاہتے ہیں حالانکہ اس کے لیے سب فرمانبر داری کے ساتھ جھکے ہوئے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں خوشی سے اور مجبوری سے اور سب اس کی طرف لوٹیں گے۔ “ ساری مخلوق پر لازم ہے کہ اپنے خالق ومالک کی اطاعت کریں۔ حضرت ابراہیم نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام امتحانات میں کامیاب ہوئے ہر مرحلہ سے گزرتے گئے۔ اور اطاعت و فرمانبر داری ہی کو اختیار کئے رہے اور تمام انبیاء کرام (علیہ السلام) کی بعثت کا یہی مقصد تھا کہ وہ سارے انسانوں کو اللہ تعالیٰ شانہ، کی فرمانبر داری کی طرف بلائیں۔ تمام انبیاء کرام (علیہ السلام) کا دین اسلام تھا۔ تمام انبیاء کرام (علیہ السلام) کی دعوت یہی تھی کہ اللہ تعالیٰ کو وحدہ لاشریک مانیں اور شرک سے بیزار ہوں اور احکام الٰہیہ کی تعمیل کریں اور ہر طرح سے فرمانبر دار ہوں۔ گواحکام فرعیہ میں اختلاف بھی رہا لیکن اصول میں سب متحد اور متفق تھے۔ اسی لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ الانبیاء اخوۃ من علات و امھاتم شتی و دینھم واحد۔ (رواہ البخاری و مسلم کما فی المشکوۃ ص ٥٠٩) ان کی اپنی اپنی زبانوں میں اس دین کے لیے جو بھی لفظ اختیار کیا گیا ہو ہمارے رسول حضرت خاتم النّبیین محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چونکہ عربی تھے اور ان پر کتاب بھی عربی میں نازل ہوئی اس لیے لفظی اور معنوی طور پر ان کے دین کا نام اسلام ہی ہے اور یہ لفظ جہاں فرمانبرداری کے معنی دیتا ہے وہاں اپنے مادہ کے اعتبار سے اس بات پر بھی دلالت کرتا ہے کہ حقیقی سلامتی دین اسلام ہی میں ہے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیصر روم کو جو اسلام کا دعوت نامہ بھیجا تھا اس میں تحریر فرمایا تھا۔ (اَسْلِمْ تَسْلِمْ یُؤْتِکَ اللّٰہُ اَجْرَکَ مَرَّتَیْنِ ) تو اسلام قبول کر سلامت رہے گا اللہ تعالیٰ تجھے دو ہرا اجر عطا فرمائے گا۔ (صحیح بخاری ص ٥ ج ١) حضرت ابراہیم واسمٰعیل ( علیہ السلام) نے جو امت مسلمہ کے لیے دعا کی اس کی قبولیت کا مظاہرہ اس طرح ہوا کہ امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والتحیہ وجود میں آگئی اور اس امت کے اعیان و اشخاص وا فراد کا نام حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ” مسلمین “ رکھ دیا تھا (حیث قال فی دعاۂ امۃ مسلمۃ لک) سیدنا حضرت محمد رسول اللہ کے دین کا نام اسلام ہے دعوت بھی فرمانبر داری کی ہے۔ یہی دین اللہ تعالیٰ کے ہاں معتبر ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا) (آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو کامل کردیا۔ اور تم پر اپنا انعام پورا کردیا۔ اور میں نے اسلام کو دین کے اعتبار سے تمہارے لیے پسند کرلیا) اور فرمایا (اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ ) (کہ بلاشبہ دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے) اور فرمایا (وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَ ھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ) (اور جو اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کو طلب کرے گا تو وہ اس سے قبول نہ ہوگا۔ اور وہ آخرت میں تباہ کاروں میں سے ہوگا) پس مسلمانوں کا دین لفظاً و معنیً سراپا اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اس کی فرمانبرداری ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک فرمانبر دار رہنے کا حکم ہے۔ سورة آل عمران میں فرمایا : (یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ ) ” اے ایمان والو اللہ تعالیٰ سے ڈرا کرو جیسا کہ ڈرنے کا حق ہے اور بجز اسلام کے اور کسی حالت میں نہ مرنا۔ “ معلوم ہوگیا کہ مسلمان کا کام بس یہی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کرے۔ بغیر چون وچرا اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب پر عمل پیرا ہو۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے کیونکہ رسول اللہ کی اطاعت اللہ ہی کی اطاعت ہے۔ (مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدَ اَطَاع اللّٰہَ ) بہت سے لوگ اپنے دعوی میں تو مسلمان ہیں لیکن دل سے مسلمان نہیں۔ وہ اپنی عقل سے اسلام کی باتوں کو رد کرتے ہیں اور دشمنان اسلام کی صحبتوں سے متاثر ہو کر اسلام پر اعتراض کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اسلام کو اپنے نظریات کے تابع بنانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ حقائق ایمانیہ کو توڑ موڑ کر پیش کرتے ہیں۔ یہ لوگ اسلام والے نہیں (اگر چہ مسلمان ہونے کے مدعی ہیں) ایسے لوگ ملت ابراہیمیہ سے منحرف ہیں۔ دین اسلام کے علاوہ ہر دین مردود ہے : شاید کوئی ناسمجھ یہ اعتراض کرے کہ جب خالق ومالک کی فرمانبرداری ہی مطلوب ہے تو دین اسلام قبول کرنے کی ضرورت کیا ہے جس دین پر بھی کوئی شخص ہو اور اس دین میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کرے تو مقصود حاصل ہوگیا اور وہ مستحق نجات ہوگا۔ اس جاہلانہ سوال کا جواب یہ ہے کہ خالق مالک نے اسی کو فرمانبردار قرار دیا ہے جو اس کے بھیجے ہوئے دین کے مطابق اس کی فرمانبرداری کرے۔ حضرت انبیاء کرام (علیہ السلام) اپنے اپنے زمانہ میں آتے رہے۔ ان پر ایمان لانا فرض تھا اور ان کی کتابوں اور صحیفوں پر بھی ایمان لانا فرض تھا اور قیامت پر ایمان لانا بھی ان تفصیلات کے ساتھ فرض تھا جو انہوں نے بتائیں اللہ کے کسی نبی سے ہٹ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت اور فرمانبرداری اللہ کے یہاں معتبر نہیں ہے۔ کسی بھی نبی کا انکار اور اللہ کی کسی کتاب کا انکار کفر ہے، سب سے بڑی نافرمانی ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے کوئی عبادت اور کوئی فرمانبرداری معتبر نہیں۔ سب سے آخر میں خاتم النبیین سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔ آپ پر اور آپ کی لائی ہوئی کتاب پر ایمان لانا ہر انسان پر فرض ہے جو شخص آپ کے لائے ہوئے دین سے اور آپ کی لائی ہوئی کتاب سے اور آپ کی نبوت اور رسالت سے منحرف ہوگا وہ اللہ تعالیٰ کا باغی اور نافرمان ہوگا۔ لہٰذا اس کی نجات کا کوئی راستہ نہیں۔ اسلام کے علاوہ کوئی دین قبول نہیں۔ اس بارے میں آیات قرآنیہ ہم گزشتہ صفحہ پر پیش کرچکے ہیں۔ اسلام کے علاوہ دنیا میں جتنے مذاہب ہیں کفر تو ان سبھی میں ہے اور ان میں اکثر مشرکین ہیں اور بہت بڑی بھاری تعداد میں وہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کے لیے اولاد تجویز کرتے ہیں یہ سب کیسے اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہوسکتے ہیں ؟ پھر ان لوگوں میں بےشرمی، بےحیائی، سود خوری، رشوت ستانی اور زنا کاری اس قدر پھیلی ہوئی ہے کہ یہ کسی بھی طرح فرمانبرداری کے دائرہ میں نہیں آسکتے۔ ہندوؤں اور بد ہسٹوں کے پیشوا تو لنگوٹی باندھے ہوئے عام مخلوق کے سامنے آجاتے ہیں۔ یورپ اور امریکا کے لوگ اور ان کی تقلید کرنے والے جہاں کہیں بھی ہیں حتیٰ کہ ان کے مذہبی مقتدا اور سیاسی زعماء بد اعمالی اور بد کرداری میں لت پت ہیں۔ ان لوگوں کو خداوند قدوس کی فرمانبرداری سے دور کا بھی واسطہ نہیں جس قوم میں زنا کاری عام ہو اور ان کے عقیدہ میں اتوار کے دن چرچ میں پوپ کے معاف کردینے سے گناہ معاف ہوجاتے ہوں اور چھوٹے پوپ کے گناہ بڑا پوپ معاف کردیتا ہو وہ خداوند قدوس کے حکم کے فرمانبردار نہیں ہوسکتے۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی تکذیب اور انجیل شریف کی تحریف کی اور حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نہ صرف یہ کہ ایمان نہ لائے بلکہ آپ کی ذات گرامی پر اعتراضات کئے اور کرتے رہے اور کرتے ہیں۔ ایسے لوگ خداوند قدوس کے نافرمان اور سراپا نافرمان ہیں ان میں جو کوئی شخص راہب ہے اور اپنے خیال میں خداوند قدوس کی عبادت کرتا ہے۔ اس کی رہبانیت اور عبادت سب بےکار ہے اور ضائع ہے، بھسم ہے اور راکھ کا ڈھیر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

250 اِذْ کا عامل اِصْطَفَیْنَا ہے۔ اَسْلِمْ ، اِسْلَام مصدر سے ہے۔ جس کے معنی تفویض اور حوالے کرنے کے ہیں جیسے اسلم وجھہہ یہاں بھی اس لفظ کا معنی یہی ہے یعنی اپنے اپ کو خدا کے حوالے کردے اور بالکل اسی کا ہوجا۔ اسی سے امیدیں وابستہ رکھ، اسی سے مانگ، اسی کو پکار اور اسی پر بھروسہ رکھ۔ معناہ اسلم نفسک الی اللہ تعالیٰ وفوض امرک الیہ (خازن ص 97 ج 1) بعض نے اس کے معنی اخلاص کے لیے ہیں یعنی خالص اللہ کی عبادت کر اور اس کی عبادت کسی کو شریک نہ کر اور اپنی عبادت کو شرک سے بچا کر رکھ۔ اخلص دینک وعبادتک للہ واجعلھا سلیمۃ (خازن ص 96 ج 1) قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بلا تامل اللہ کے حکم کی تعمیل کی اور فوراً مکمل اطاعت وانقیاد اور کامل فرمانبرداری کا اقرار کیا کہ میں نے اپنے آپ کو رب العلمین کے سپرد کیا اور اس کی پوری پوری اطاعت وفرمانبرداری قبول کی اور ہمیشہ اس کی توحید اور خالص عبادت پر کمر بستہ رہنے کا اعتراف کیا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 2 اور کون شخص ہے جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت اور اس کے دین کو قبول کرنے اور اختیار کرنے سے روگردانی اور ناپسندیدگی کا اظہار کرے مگر ہاں وہی شخص رو گردانی کرے گا جو اپنی ذات ہی سے بیخبر ہو یعنی ایسا احمق ہو جو اپنے آپے کو بھی نہ سمجھتا ہو اور اس کو خود اپنی بھی معرفت حاصل نہ ہو حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ ہم نے اس ملت کے لئے ابراہیم (علیہ السلام) کو منتخب فرمایا تھا اور اس کو برگذیدہ کیا تھا اور اسی ملت کی وجہ سے وہ آخرت میں بھی زمرئہ صاحلین اور نیک و شائستہ لوگوں میں سے ہے جس وقت اس کے رب نے اس کو القا اور الہام کے طور پر فرمایا کہ اے ابراہیم (علیہ السلام) ! تو اطاعت و فرمانبرداری اختیار کر۔ اس نے کہا میں نے رب العالمین کی اطاعت و فرمانبرداری اختیار کی اور اپنے تمام کام رب العالمین کے سپرد کردئیے۔ (تیسیر) سفہ کے معنی بیوقوف ہونے کے ہیں جو شخص اپنی قدروقیمت اور اپنے مرتبہ سے بیخبر ہو اس کو اپنی ذلت کا احساس بھی نہیں ہوتا اور جو اپنے آپے کو نہ پہچانے وہ خدا کو کیا پہچانے گا اسی لئے بعض لوگوں نے سفہ نفسہ کا ترجمہ یوں کیا ہے کہ اس نے نفس کو ذلیل کرلیا اور اپنی ذات کو حقیر کیا۔ بہرحال ملت ابراہیمی سے وہی شخص اعتراض کرسکتا ہے جو پرلے درجہ کا احمق اور سفیہ ہو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی تو وہ شان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ملت اسلامی کی تبلیغ کیلئے برگزیدہ کیا اور ان کے ثبات اور ان کے اولو العزمی کی شہادت دی کہ وہ قیامت میں بھی جماعت صلحات میں سے ہے اور ان کمتصف بالکمال ہونا دائمی ہے ۔ معلوم ایسا ہوتا ہے کہ جس وقت قوم کی کواکب پرستی کو دیکھ کر دل بےزار ہوا اس وقت یہ بات قلب میں ڈالی گئی اور اسی القا کو قال سے تعبیر فرمایا ہے کہ ابراہیم راستہ تو ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ بندہ اپنے کو ہمارے سپرد کردے اور ہمارے احکام کی تعمیل کے لئے اپنی ذات کو وقف کردے۔ چناچہ انہوں نے فوراً اس کو قبول کرلیا ہم نے اسلام کے بہت سے معنی کا لحاظ رکھتے ہوئے ترجمہ کیا ہے۔ مسلمان ہوجا اپنے دین کو خالص خدا کے لئے کرلے، اسلام پر قائم رہ، فرمانبردار بن، اطاعت شعار ہوجا، اپنی ذات کو میرے سپرد کردے ، مطیع و منقاد ہوجا۔ غرض بہت سے معنی ہیں اور یہاں سب مراد لئے جاسکتے ہیں خواہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے زمانے میں کفروبت پرستی کا کتنا ہی زور ہو لیکن بہر حال اسلام موجود تھا۔ ادھر قلب میں اسلام القا ہو اور ادھر انہوں نے قبول کرنے کا اعلان کیا۔ اور یہی وہ تعمیل ارشاد ہے جس نے ابراہیم (علیہ السلام) کو کہیں سے کہیں پہنچا دیا آج قرآن جو آسمانی کتابوں میں سے آخری کتاب ہے ان کے اوصاف ظاہری اور باطنی اور ان کے اخلاق اور ان کے صبر و تحمل اور ان کی جرأت و دلیری سے ان کے مراتب علیہ اور ان کے درجات علی سے لبریز نظر آتا ہے۔ (تسہیل)