TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Baqara - سورة البقرة | Verse 131 Translations

Every available translation of Surat ul Baqara, verse 131, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِذۡ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗۤ اَسۡلِمۡ ۙ قَالَ اَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۳۱﴾
When his Lord said to him, "Submit", he said "I have submitted [in Islam] to the Lord of the worlds."
جب کبھی بھی انہیں ان کے رب نے کہا ، فرمانبردار ہو جا ، انہوں نے کہا ، میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
لَہٗ
اس کو
رَبُّہٗۤ
اس کے رب نے
اَسۡلِمۡ
فرماں بردار ہوجا
قَالَ
اس نے کہا
اَسۡلَمۡتُ
میں فرماں بردار ہوگیا
لِرَبِّ
رب کے لئے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
لَہٗ
اس سے
رَبُّہٗۤ
اس کے رب نے
اَسۡلِمۡ
فرماں بردار ہوجا ؤ
قَالَ
اس نے کہا
اَسۡلَمۡتُ
میں فرماں بردار ہوگیا
لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں کے رب کا
Translated by

Juna Garhi

Info

When his Lord said to him, "Submit", he said "I have submitted [in Islam] to the Lord of the worlds."

جب کبھی بھی انہیں ان کے رب نے کہا ، فرمانبردار ہو جا ، انہوں نے کہا ، میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

جب انہیں ان کے پروردگار نے فرمایا کہ فرمانبردار بن جاؤ تو انہوں نے فوراً کہا کہ : میں جہانوں کے پروردگار کا فرمانبردار بن گیا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

جب اُس کے رب نے اُس سے کہا: ’’فرماں بردار ہوجا‘‘تواُس نے کہا: ’’میں جہانوں کے رب کافرماں بردار ہو گیا‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

When his Lord said to him, |"Submit!|" He said, &1 submit myself to the Lord of the worlds.|"

یاد کرو جب اس کو کہا اس کے رب نے کہ حکم برداری کر تو بولا کہ میں حکم بردار ہوں تمام عالم کے پروردگار کا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

جب بھی کہا اس سے اس کے پروردگار نے کہ مطیع فرمان ہو جاتو اس نے کہا میں مطیع فرمان ہوں تمام جہانوں کے پروردگار کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

اس کا حال یہ تھا کہ جب اس کے رب نے اس سے کہا ، ’’ مسلم ہوجا 130‘‘ ، تو اس نے فوراً کہا ’’میں مالک کائنات کا مسلم ہو گیا‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

جب ان کے پروردگار نے ان سے کہا کہ : سر تسلیم خم کردو ! ( ٨٥ ) تو وہ ( فورا ) بولے : میں نے رب العالمین کے ( ہر حکم کے ) آگے سر جھکا دیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

جب پروردگار نے اس سے فرمایا اسلام پر مضبوط ہوجا تو کہنے لگا میں اللہ کا تابعدار بن گیا جو سارے جہان کا مالک ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

جب ان کو ان کے پروردگار نے فرمایا اطاعت اختیار کرو تو انہوں نے کہا میں نے جہانوں کے پالنے والے کی اطاعت اختیار کی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

جب اس کے پروردگار نے کہا کہ تو اللہ کے سامنے اپنی گردن جھکا دے یعنی فرماں بردار بن جا۔ اس نے کہا میں رب العالمین کا فرماں بردار بن گیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Recall what time his Lord said unto him: submit, he said: I submit to the Lord of the Worlds.

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے) جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ حکم بردار ہوجاؤ ۔ وہ بولے میں حکم بردار ہوں سارے جہان کے پروردگار کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

جبکہ اس کے ربّ نے اس کو حکم دیا کہ اپنے آپ کو حوالہ کردے ۔ اس نے کہا: میں نے اپنے آپ کو پروردگارِ عالم کے حوالہ کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

جب ان سے ان کے رب نے فرمایا: سَرتسلیم خم کردیجیے ، انہوں نے فرمایا: میں تمام جہانوں کے رب کے حکم پر سَر تسلیم خم کرتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

جب اس کے رب نے اس سے کہا مطیع ہوجاؤ تو اس نے فوراً کہا میں مالک کائنات کا مطیع ہوگیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

(یاد کرو اس کہ شان عبدیت کو کہ) جب کہا اس سے اس کے رب نے حوالے کردو تم (اپنے آپ کو اپنے رب کے) تو اس نے (فوراً ) عرض کیا کہ میں نے سپرد کردیا اپنے آپ کو پروردگار عالم کے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

جب انہیں ان کے رب نے فرمایاکہ ’’فرمانبرداربن جائو‘‘ توانہوں نے ( فوراً ) کہا: میں جہانوں کے رب کافرمانبردار بنتا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

جبکہ اس سے اس کے رب نے فرمایا گردن رکھ عرض کی میں نے گردن رکھی اس کے لئے جو رب ہے سارے جہان کا ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور جب ان کے رب نے ان سے فرمایا: ( میرے سامنے ) گردن جھکا دو ، تو عرض کرنے لگے: میں نے سارے جہانوں کے رب کے سامنے سرِ تسلیم خم کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( یہ انتخاب اس وقت ہوا ) جب ان کے پروردگار نے ان سے فرمایا: ’’مسلم‘‘ ہو جا ( سر تسلیم جھکا کر فرمانبردار ہو جا ) ۔ تو انہوں نے کہا میں نے تمام جہانوں کے رب کے سامنے سر جھکا دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Behold! his Lord said to him: "Bow (thy will to Me):" He said: "I bow (my will) to the Lord and Cherisher of the Universe."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

When God commanded Abraham to submit, he replied, "I have submitted myself to the Will of the Lord of the universe."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

When his Lord said to him, "Submit (i.e. be a Muslim)!" He said, "I have submitted myself (as a Muslim) to the Lord of the `Alamin (mankind, Jinn and all that exists)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

When his Lord said to him, Be a Muslim, he said: I submit myself to the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

Info

When his Lord said unto him: Surrender! he said: I have surrendered to the Lord of the Worlds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

जब उसके रब ने कहा कि अपने आपको हवाले कर दो, तो उसने कहाः मैंने अपने आपको रब्बुल-आलमीन के हवाले किया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

جب کہ ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ تم اطاعت اختیار کرو انہوں نے عرض کیا کہ میں نے اطاعت اختیار کی رب العالمین کی۔ (131)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

جب اسے اس کے رب نے فرمایا فرمانبردار ہوجاؤ اس نے عرض کی میں نے رب العالمین کے سامنے اپنے آپ کو جھکا دیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اس کا حال یہ تھا کہ جب اس کے رب نے اس سے کہا مسلم ہوجا تو اس نے فوراً کہا میں مالک کائنات کا مسلم ہوگیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

جب فرمایا ان کے رب نے کہ فرمانبردار ہوجا، تو انہوں نے عرض کیا کہ میں رب العالمین کا فرمانبردار ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

یاد کرو جب اس کو کہا اس کے رب نے کہ حکم برداری کر تو بولا کہ میں حکم بردار ہوں تمام عالم کے پروردگار کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

جس وقت ابراہیم (علیہ السلام) کے رب نے ابراہیم (علیہ السلام) سے کہا کہ تو فرمانبردار بن اس نے کہا میں فرمانبردار ہوا رب العالمین کاف

Related Verses

61
Surat un Namal
27:44
قِیۡلَ لَہَا ادۡخُلِی الصَّرۡحَ ۚ فَلَمَّا رَاَتۡہُ حَسِبَتۡہُ لُجَّۃً وَّ کَشَفَتۡ عَنۡ سَاقَیۡہَا ؕ قَالَ اِنَّہٗ صَرۡحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنۡ قَوَارِیۡرَ ۬ ؕ قَالَتۡ رَبِّ اِنِّیۡ ظَلَمۡتُ نَفۡسِیۡ وَ اَسۡلَمۡتُ مَعَ سُلَیۡمٰنَ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۴۴﴾  18
She was told, "Enter the palace." But when she saw it, she thought it was a body of water and uncovered her shins [to wade through]. He said, "Indeed, it is a palace [whose floor is] made smooth with glass." She said, "My Lord, indeed I have wronged myself, and I submit with Solomon to Allah , Lord of the worlds."
اس سے کہا گیا کہ محل میں چلی چلو ، جسے دیکھ کر یہ سمجھ کر کہ یہ حوض ہے اس نے اپنی پنڈلیاں کھول دیں فرمایا یہ تو شیشے سے منڈھی ہوئی عمارت ہے ، کہنے لگی میرے پروردگار! میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ۔ اب میں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کی مطیع اور فرمانبردار بنتی ہوں ۔
Surat Aal e Imran
3:20
فَاِنۡ حَآجُّوۡکَ فَقُلۡ اَسۡلَمۡتُ وَجۡہِیَ لِلّٰہِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ ؕ وَ قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ وَ الۡاُمِّیّٖنَ ءَاَسۡلَمۡتُمۡ ؕ فَاِنۡ اَسۡلَمُوۡا فَقَدِ اہۡتَدَوۡا ۚ وَ اِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَیۡکَ الۡبَلٰغُ ؕ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ ﴿٪۲۰﴾  10
So if they argue with you, say, "I have submitted myself to Allah [in Islam], and [so have] those who follow me." And say to those who were given the Scripture and [to] the unlearned, "Have you submitted yourselves?" And if they submit [in Islam], they are rightly guided; but if they turn away - then upon you is only the [duty of] notification. And Allah is Seeing of [His] servants.
پھر بھی اگر یہ آپ سے جھگڑیں تو آپ کہہ دیں کہ میں اور میرے تابعداروں نے اللہ تعالٰی کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دیا ہے اور اہل کتاب سے اور ان پڑھ لوگوں سے کہہ دیجئے! کہ کیا تم بھی اطاعت کرتے ہو؟ پس اگر یہ بھی تابعدار بن جائیں تو یقیناً ہدایت والے ہیں اور اگر یہ روگردانی کریں ، تو آپ پر صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ بندوں کو خوب دیکھ بھال رہا ہے ۔
Surat ul Momin
40:66
قُلۡ اِنِّیۡ نُہِیۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَمَّا جَآءَنِیَ الۡبَیِّنٰتُ مِنۡ رَّبِّیۡ ۫ وَ اُمِرۡتُ اَنۡ اُسۡلِمَ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۶۶﴾
Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been forbidden to worship those you call upon besides Allah once the clear proofs have come to me from my Lord, and I have been commanded to submit to the Lord of the worlds."
آپ کہہ دیجئے! کہ مجھے ان کی عبادت سے روک دیا گیا ہے جنہیں تم اللہ کے سوا پکار رہے ہو اس بنا پر کہ میرے پاس میرے رب کی دلیلیں پہنچ چکی ہیں ، مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام جہانوں کے رب کا تابع فرمان ہو جاؤں ۔
Surat ul Fateha
1:1
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ﴿۱﴾
[All] praise is [due] to Allah , Lord of the worlds -
سب تعریف اللہ تعالٰی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:47
یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتِیَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ وَ اَنِّیۡ فَضَّلۡتُکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۷﴾
O Children of Israel, remember My favor that I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.
اے اولاد یعقوب میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دی ۔
Surat ul Baqara
2:122
یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتِیَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ وَ اَنِّیۡ فَضَّلۡتُکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۲۲﴾
O Children of Israel, remember My favor which I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.
اے اولاد یعقوب !میں نے جو نعمتیں تم پر انعام کی ہیں انہیں یاد کرو اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دے رکھی تھی ۔
Surat ul Baqara
2:251
فَہَزَمُوۡہُمۡ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ۟ ۙ وَ قَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوۡتَ وَ اٰتٰىہُ اللّٰہُ الۡمُلۡکَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ عَلَّمَہٗ مِمَّا یَشَآءُ ؕ وَ لَوۡ لَا دَفۡعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعۡضَہُمۡ بِبَعۡضٍ ۙ لَّفَسَدَتِ الۡاَرۡضُ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۲۵۱﴾
So they defeated them by permission of Allah , and David killed Goliath, and Allah gave him the kingship and prophethood and taught him from that which He willed. And if it were not for Allah checking [some] people by means of others, the earth would have been corrupted, but Allah is full of bounty to the worlds.
چناچہ اللہ تعالٰی کے حکم سے انہوں نے جالوتیوں کو شکست دے دی اور ( حضرت ) ( داؤد علیہ اسلام ) کے ہاتھوں جالوت قتل ہوا اور اللہ تعالٰی نے داؤد ( علیہ السلام ) کو مملکت و حکمت اور جتنا کچھ چاہا علم بھی عطا فرمایا ۔ اگر اللہ تعالٰی بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمین میں فساد پھیل جاتا لیکن اللہ تعالٰی دنیا والوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:33
اِنَّ اللّٰہَ اصۡطَفٰۤی اٰدَمَ وَ نُوۡحًا وَّ اٰلَ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اٰلَ عِمۡرٰنَ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۳۳﴾
Indeed, Allah chose Adam and Noah and the family of Abraham and the family of 'Imran over the worlds -
بیشک اللہ تعالٰی نے تمام جہان کے لوگوں میں سے آدم ( علیہ السلام ) کو اور نوح ( علیہ السلام ) کو ، ابراہیم ( علیہ السلام ) کے خاندان اور عمران کے خاندان کو منتخب فرمالیا ۔
Surat Aal e Imran
3:42
وَ اِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یٰمَرۡیَمُ اِنَّ اللّٰہَ اصۡطَفٰکِ وَ طَہَّرَکِ وَ اصۡطَفٰکِ عَلٰی نِسَآءِ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۲﴾
And [mention] when the angels said, "O Mary, indeed Allah has chosen you and purified you and chosen you above the women of the worlds.
اور جب فرشتوں نے کہا ، اے مریم! اللہ تعالٰی نے تجھے برگزیدہ کر لیا اور تجھے پاک کر دیا اور سارے جہان کی عورتوں میں سے تیرا انتخاب کر لیا ۔