Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 135

سورة البقرة

وَ قَالُوۡا کُوۡنُوۡا ہُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰی تَہۡتَدُوۡا ؕ قُلۡ بَلۡ مِلَّۃَ اِبۡرٰہٖمَ حَنِیۡفًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۱۳۵﴾

They say, "Be Jews or Christians [so] you will be guided." Say, "Rather, [we follow] the religion of Abraham, inclining toward truth, and he was not of the polytheists."

یہ کہتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ بن جاؤ تو ہدایت پاؤ گے ۔ تم کہو بلکہ صحیح راہ پر ملت ابراہیمی والے ہیں ، اور ابراہیم خالص اللہ کے پرستار تھے اور مُشرک نہ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اورانہوں نے کہا
کُوۡنُوۡا
ہو جاؤ
ہُوۡدًا
یہودی
اَوۡ
یا
نَصٰرٰی
نصرانی
تَہۡتَدُوۡا
تم سب ہدایت پا لوگے
قُلۡ
کہہ دیجئے
بَلۡ
بلکہ
مِلَّۃَ
ملّت
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم کی
حَنِیۡفًا
جو یکسو تھے
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا وہ
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
کُوۡنُوۡا
تم ہو جاؤ
ہُوۡدًا
یہودی
اَوۡ
یا
نَصٰرٰی
عیسائی
تَہۡتَدُوۡا
تم ہدایت پاؤ گے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
بَلۡ
بلکہ
مِلَّۃَ اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم ؑ کی ملت
حَنِیۡفًا
ایک اللہ کا ہونے والا
وَمَا
اورنہ
کَانَ
تھا
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They say, "Be Jews or Christians [so] you will be guided." Say, "Rather, [we follow] the religion of Abraham, inclining toward truth, and he was not of the polytheists."

یہ کہتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ بن جاؤ تو ہدایت پاؤ گے ۔ تم کہو بلکہ صحیح راہ پر ملت ابراہیمی والے ہیں ، اور ابراہیم خالص اللہ کے پرستار تھے اور مُشرک نہ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہودی کہتے ہیں کہ یہودی ہوجاؤ تو ہدایت پاؤ گے اور عیسائی کہتے ہیں کہ عیسائی بن جاؤ تو ہدایت پاؤ گے۔ آپ ان سے کہیے : (بات یوں نہیں) بلکہ جو شخص ملت ابراہیم پر ہوگا وہ ہدایت پائے گا اور ابراہیم موحد تھے شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے کہاکہ تم یہودی ہوجاؤیاعیسائی ہوجاؤتوہدایت پاؤ گے،آپ کہہ دیں (نہیں) بلکہ ابراہیم ؑ کی ملت ،جو ایک اﷲکاہونے والاتھااوروہ مشرکوں میں سے نہ تھا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, &Become Jews or Christians, and you will find the right path.|" Say: |"Instead, (we shall re-main) the followers of Ibrahim, the upright, - and he was not one of the associators.|"

اور کہتے ہیں کہ ہوجاؤ یہودی یا نصرانی تو تم پالو گے راہ راست کہہ دے کہ ہرگز نہیں بلکہ ہم نے اختیار کی راہ ابراہیم کی جو ایک ہی طرف کا تھا اور نہ تھا شرک کرنیوالوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں یا تو یہودی ہوجاؤ یا نصرانی تو ہدایت پر ہوجاؤ گے کہہ دیجیے نہیں بلکہ (ہم تو پیروی کریں گے ) ابراہیم کے طریقے کی بالکل یکسو ہو کر اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہودی کہتے ہیں: یہودی ہو تو راہ راست پاؤ گے ۔ عیسائی کہتے ہیں : عیسائی ہو ، تو ہدایت ملے گی ۔ ان سے کہو: ’’ نہیں ، بلکہ سب کو چھوڑ کر ابراہیم ؑ کا طریقہ ۔ اور ابراہیم ؑ مشرکوں میں سے نہ تھا‘‘ ۔ 135

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( یہودی اور عیسائی مسلمانوں سے ) کہتے ہیں کہ : تم یہودی یا عیسائی ہوجاؤ راہ راست پر آجاؤ گے ۔ کہہ دو کہ : نہیں بلکہ ( ہم تو ) ابراہیم کے دین کی پیروی کریں گے جو ٹھیک ٹھیک سیدھی راہ پر تھے ، اور وہ ان لوگوں میں سے نہ تھے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مسلمانوں) سے کہتے ہیں یہودی یا عیسائی بن جاؤ سیدھی راہ پر آؤ ( اے پیغمبر) کہہ دے نہیں ہم تو اربراہم کے دین پر ہیں جو سیدی راہ پر تھا اور وہ مشرک نہ تھا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں کہ یہودی یا نصرانی ہوجاؤ تو سیدھے راستے پر آجاؤ گے (ان سے) کہو بلکہ (ہم تو) دین ابراہیم (علیہ السلام) (کی پیروی کرتے ہیں) جو ایک اللہ کے ہو رہے تھے اور شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی بن جاؤ تو ہدایت ملے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یہودی اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی ہو جاؤ تو سیدھے رستے پر لگ جاؤ۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو، (نہیں) بلکہ (ہم) دین ابراہیم (اختیار کئے ہوئے ہیں) جو ایک خدا کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: become Jews or Nazarenes, and ye shall be guided. Say thou: Aye! we follow the faith of Ibrahim, the upright, and he was not of the associators.

اور یہ (لوگ) کہتے ہیں کہ یہودی ہوجاؤ یا نصرانی ہوجاؤ تو راہ یاب ہوجاؤگے ۔ آپ کہہ ۔ دیجے کہ نہیں بلکہ (ہم نے تو) ابراہیم (علیہ السلام) سیدھی راہ والے کا مذہب پالیا ۔ اور وہ مشرکین میں سے نہ تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ یہودی یا نصرانی بنو تو ہدایت پاؤ گے ۔ کہو: بلکہ ابراہیم کی ملت کی پیروی کرو جو اللہ کی طرف یکسو تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( یہودی و عیسائی ) کہتے ہیں: یہودی یا عیسائی ہو جاؤ ہدایت پاجاؤ گے ، ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے: ( نہیں ) بلکہ ( ہم ) ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کے دین ( پر ہیں ) جو یک سو تھے اور شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہتے تھے کہ یہودی یا نصرانی ہوجاؤ تو تم راہ راست پالو گے کہہ دیجئے کہ ہرگز نہیں بلکہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کی راہ اختیار کی جو ایک اللہ کے ہو کر رہے تھے اور جو مشرکوں میں سے نہ تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (اس سب کے باوجود) یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم لوگ یہودی بن جاؤ، یا نصرانی، تو ہدایت پا جاؤ گے، کہو (نہیں) بلکہ ملت ابراہیمی کو اپناؤ جو کہ یکسو (ہو کر ایک اللہ کا ہوگیا) تھا اور اس کا مشرکوں سے کوئی لگاؤ نہیں تھا

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہتے ہیں کہ’’یہودی یاعیسائی بن جائو تو ہدایت پائوگے‘ ‘آپ کہیے:بلکہ جو شخص ملت ابراہیم پر ہووہ ہدایت پائے گااورابراہیم شرک کرنے والوں سے نہ تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتابی بولے ( ف۲٤۵ ) یہودی یا نصرانی ہوجاؤ راہ پاؤ گے تم فرماؤ بلکہ ہم تو ابراہیم کا دین لیتے ہیں جو ہر باطل سے جدا تھے اور مشرکوں سے نہ تھے ۔ ( ف۲٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اہلِ کتاب ) کہتے ہیں: یہودی یا نصرانی ہو جاؤ ہدایت پا جاؤ گے ، آپ فرما دیں کہ ( نہیں ) بلکہ ہم تو ( اس ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کا دین اختیار کیے ہوئے ہیں جو ہر باطل سے جدا صرف اللہ کی طرف متوجہ تھے ، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( یہود و نصاریٰ ) کہتے ہیں کہ یہودی ہو جاؤ یا نصرانی تاکہ ہدایت پا جاؤ ۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجئے کہ ( نہیں ) بلکہ ہم ابراہیم ( ع ) کی ملت پر ہیں جو نرے کھرے موحد تھے اور مشرکوں میں سے نہیں تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "Become Jews or Christians if ye would be guided (To salvation)." Say thou: "Nay! (I would rather) the Religion of Abraham the True, and he joined not gods with Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Jews and the Christians have asked the Muslims to accept their faith to have the right guidance. (Muhammad) tell them, "We would rather follow the upright religion of Abraham who was not a pagan".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say, "Be Jews or Christians, then you will be guided." Say (to them O Muhammad), "Nay, (we follow) only the religion of Ibrahim, Hanif (Islamic Monotheism), and he was not of Al-Mushrikin (those who worshipped others along with Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Be Jews or Christians, you will be on the right course. Say: Nay! (we follow) the religion of Ibrahim, the Hanif, and he was not one of the polytheists.

Translated by

William Pickthall

And they say: Be Jews or Christians, then ye will be rightly guided. Say (unto them, O Muhammad): Nay, but (we follow) the religion of Abraham, the upright, and he was not of the idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहते हैं कि यहूदी या नसरानी बन जाओ तो हिदायत पा जाओगे, कहो कि नहीं बल्कि हम तो पैरवी करते हैं इब्राहीम (अलै॰) के दीन की जो अल्लाह की तरफ़ यकसू थे, और वह शिर्क करने वालों में से न थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (یہودی و نصرانی) لوگ کہتے ہیں کہ تم لوگ یہودی ہوجاؤ یا نصرانی ہوجاؤ تم بھی راہ پر پڑجاؤ گے آپ کہہ دیجیئے کہ ہم تو ملت ابراہیم (یعنی اسلام) پر رہیں گے جس میں کجی کا نام نہیں۔ اور ابراہیم (علیہ السلام) مشرک بھی نہ تھے۔ (5) (135)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی بن جاؤ تبھی ہدایت پاؤ گے آپ فرما دیں کہ صحیح راہ تو ملت ابراہیم ہے اور وہ شرک کرنے والے نہیں تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہودی کہتے ہیں ! یہودی ہوجاؤ ہدایت پاؤگے ، عیسائی کہتے ہیں عیسائی ہوجاؤ تو ہدایت پاؤگے ۔ ان سے کہو ، نہیں بلکہ سب کو چھوڑ کر ابراہیم (علیہ السلام) کا طریقہ ........ اور ابراہیم (علیہ السلام) مشرکوں میں سے نہ تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ ہوجاؤ یہودی یا نصرانی تم ہدایت پاجاؤ گے، آپ فرمائیے بلکہ ابراہیم کی ملت کا اتباع کرو جو پوری طرح حق ہی کی طرف تھے اور مشرکین میں سے نہ تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کہ ہوجاؤ یہودی یا نصرانی تو تم پالو گے راہ راست کہدے کہ ہرگز نہیں بلکہ ہم نے اختیار کی راہ ابراہیم کی جو ایک ہی طرف کا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ اہل کتاب مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ تم لوگ یہودی ہو جائو یا نصرانی تاکہ تم صحیح راہ پائو اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ہرگز نہیں بلکہ ہم نے تو حضرت ابراہیم کی ملت اختیارکررکھی ہے وہ ابراہیم جو سب سے کٹ کر صرف خدا کا ہوگیا تھا اور مشرکین میں سے نہیں تھا