Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 136

سورة البقرة

قُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡنَا وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ وَ الۡاَسۡبَاطِ وَ مَاۤ اُوۡتِیَ مُوۡسٰی وَ عِیۡسٰی وَ مَاۤ اُوۡتِیَ النَّبِیُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡہُمۡ ۫ ۖ وَ نَحۡنُ لَہٗ مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۳۶﴾

Say, [O believers], "We have believed in Allah and what has been revealed to us and what has been revealed to Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Descendants and what was given to Moses and Jesus and what was given to the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and we are Muslims [in submission] to Him."

اے مسلمانوں! تم سب کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف اتاری گئی اور جو چیز ابراہیم ، اسماعیل اسحاق اور یعقوب علیہم السلام اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور جو کچھ اللہ کی جانب سے موسیٰ اور عیسیٰ ( علیہ السلام ) اور دوسرے انبیاء ( علیہ السلام ) دیئے گئے ۔ ہم اُن میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے ، ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُوۡلُوۡۤا
کہو تم
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَمَاۤ
اور (اس پر) جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡنَا
طرف ہمارے
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلٰۤی
طرف
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم کے
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَالۡاَسۡبَاطِ
اور اولاد یعقوب کے
وَمَاۤ
اور جو
اُوۡتِیَ
دیئے گئے
مُوۡسٰی
موسیٰ
وَعِیۡسٰی
اور عیسیٰ
وَمَاۤ
اور جو
اُوۡتِیَ
دیئے گئے
النَّبِیُّوۡنَ
تمام انبیاء
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف سے
لَانُفَرِّقُ
نہیں ہم فرق کرتے
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اسی کے لئے
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُوۡلُوۡۤا
آپ سب کہو
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلٰۤی
طرف
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیمؑ کے
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل ؑکے
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق ؑکے
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب ؑکے
وَالۡاَسۡبَاطِ
اور اولاد کے
وَمَاۤ
اور جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
مُوۡسٰی
موسیٰؑ
وَعِیۡسٰی
اور عیسیٰ ؑ کو
وَمَاۤ
اور جو
اُوۡتِیَ
دیا گیا
النَّبِیُّوۡنَ
سب نبیوں کو
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
لَا
نہیں
نُفَرِّقُ
ہم فرق کرتے
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اس کے لیے
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, [O believers], "We have believed in Allah and what has been revealed to us and what has been revealed to Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Descendants and what was given to Moses and Jesus and what was given to the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and we are Muslims [in submission] to Him."

اے مسلمانوں! تم سب کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف اتاری گئی اور جو چیز ابراہیم ، اسماعیل اسحاق اور یعقوب علیہم السلام اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور جو کچھ اللہ کی جانب سے موسیٰ اور عیسیٰ ( علیہ السلام ) اور دوسرے انبیاء ( علیہ السلام ) دیئے گئے ۔ ہم اُن میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے ، ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مسلمانو) ! تم اہل کتاب سے یوں کہو کہ : ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر جو ہم پر اتارا گیا ہے اور اس پر بھی جو حضرت ابراہیم اسماعیل اسحاق یعقوب اور ان کی اولاد پر اتارا گیا تھا۔ اور اس وحی و ہدایت پر بھی جو موسیٰ عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو ان کے پروردگار کی طرف سے دی گئی تھی۔ ہم ان انبیاء میں سے کسی میں تفریق نہیں کرتے اور ہم تو اسی (ایک اللہ) کے فرمانبردار ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ سب کہوکہ ہم اﷲ تعالیٰ پرایمان لائے اوراُس پرایمان لائے ہیں جوہماری طرف نازل کیاگیا ہے اورجوابراہیم ؑ ،اسماعیل ؑ ،اسحٰقؑ ،یعقوبؑ اور اولادِ یعقوبؑ کی طرف نازل کیا گیا اور جو موسیٰ ؑ اورعیسیٰ ؑ اوردوسرے سب نبیوں کواُن کے رب کی طرف سے دیا گیا،ہم اُن میں سے کسی ایک کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے اورہم اﷲ تعالیٰ ہی کے فرماں بردار ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say (0, Muslims): |"We believe in Allah, and in what has been revealed to us, and in what has been revealed to Ibrahim, Ismail, Ishaq, Ya` qub and his children, and in what has been given to Musa and &Isa (Jesus) and what has been given to the prophets from their Lord: We make no difference between any of them. And to Him we submit ourselves.|"

تم کہہ دو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو اترا ہم پر اور جو اترا ابراہیم پر اور اسماعیل پر اور اسحٰق پر اور یعقوب پر اور اس کی اولاد پر اور جو ملا موسیٰ کو اور عیسیٰ کو اور جو ملا دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے ہم فرق نہیں کرتے ان سب میں سے ایک میں بھی اور ہم اسی پروردگار کے فرمانبردار ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہو ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور جو کچھ نازل کیا گیا ہماری جانب اور جو کچھ نازل کیا گیا ابراہیم اسماعیل اسحاق یعقوب اور اولاد یعقوب کی طرف اور جو کچھ دیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ کو اور جو کچھ دیا گیا تمام نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ہم ان میں سے کسی کے مابین تفریق نہیں کرتے اور ہم اسی کے مطیع فرمان ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مسلمانو! کہو کہ ’’ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس ہدایت پر جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور جو ابراہیم ؑ ، اسماعیل ؑ ، اسحاق ؑ ، یعقوب ؑ اور اولاد یعقوب ؑ کی طرف نازل ہوئی تھی اور جو موسیٰ ؑ اور عیسیٰ ؑ اور دوسرے تمام پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئی تھی ۔ ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتےاور ہم اللہ کے مسلم ہیں‘‘ 136 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) کہہ دو کہ : ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور اس کلام پر بھی جو ہم پر اتارا گیا اور اس پر بھی جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولاد پر اتارا گیا ، اور اس پر بھی جو موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا گیا اور اس پر بھی جو دوسرے پیغمبروں کو ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا ۔ ہم ان پیغمبروں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے ، اور ہم اسی ( ایک خدا ) کے تابع فرمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) تم کہو ہم تو اللہ تعالیٰ پر اور جو ہم پر اترا ( قرآن شریف) اور جو ابراہیم ( علیہ السلام) اور اسمعیل ( علیہ السلام) اور اسحاق ( علیہ السلام) اور یعقوب ( علیہ السلام) اور ان کی اولاد پر اترا 5 اور جو موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) اور عیسیٰ ( علیہ السلام) اور دوسرے پیغمبروں کو اپنے پروردگار سے ملا سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں سے کسی ایک کو بھی الگ نہیں کرے ت ( جیسے یہود کرتے ہیں کہ ایک کو ماتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد پر نازل ہوا اور جو عطا ہوا موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) کو اور جو (دوسرے) نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا ہم ان میں سے کسی ایک میں کوئی فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (اللہ واحد) کے فرمانبردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ ابراہیم کا راستہ سب سے بہتر ہے۔ جس میں کوئی کجی نہیں اور ابراہیم (علیہ السلام) مشرکین میں سے نہ تھے آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور جو ہم پر نازل کیا گیا اور جو کچھ ابراہیم و اسماعیل اسحاق و یعقوب (علیہ السلام) اور ان کی اولاد کی طرف نازل کیا گیا اس پر بھی جو موسیٰ (علیہ السلام) ، عیسیٰ (علیہ السلام) اور تمام نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے عطا کیا گیا تھا۔ ہم ان کے درمیان کسی قسم کی تفریق نہیں کرتے۔ (آپ کہئے) ہم اللہ کے فرماں بردار ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مسلمانو) کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اتری، اس پر اور جو (صحیفے) ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل ہوئے ان پر اور جو (کتابیں) موسیٰ اور عیسی کو عطا ہوئیں، ان پر، اور جو اور پیغمبروں کو ان کے پروردگار کی طرف سے ملیں، ان پر (سب پر ایمان لائے) ہم ان پیغمروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرمانبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say: we believe in Allah and that which hath been sent down unto us and that which was sent down unto Ibrahim and Ismai'l and Ishaq and Ya'qub and the tribes, and that which was vouchsafed unto Musa and lsa, and that which was vouchsafed unto the prophets from their Lord; we differentiate not between any of them, and unto Him are submissive.

کہہ دو کہ ہم تو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس پر جو ہم پر اتارا گیا ۔ اور جو ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد (یعقوب علیہ السلام) پر اتارا گیا ۔ اور جو موسیٰ (علیہ السلام) و عیسیٰ (علیہ السلام) کو دیا گیا اور اس پر جو دوسرے انبیاء کو ان کے پروردگار کی طرف سے دیا گیا ۔ اور ہم ان میں سے کسی کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے ۔ اور ہم اللہ ہی کے حکم بردار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر ایمان لائے جو ہماری طرف اتاری گئی اور جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولاد کی طرف اتاری گئی اور اس چیز پر ایمان لائے جو موسیٰ وعیسیٰ کو ملی اور جو نبیوں کو ملی ، ان کے رب کی جانب سے ۔ ہم ان مین سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے اور ہم صرف اسی کے فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! ) کہہ دو: ہم اﷲ ( تعالیٰ ) پر اور جو اس نے ہماری طرف اُتارا اور جو اس نے ( حضرات ) ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب ( علیہم السلام ) اور ( ان کی ) اولاد پر اُتارا اور جو ( حضرات ) موسیٰ اور عیسیٰ ( علیہما السلام ) کو عطا کیا گیا اور جو ( تمام ) انبیائے کرام ( علیہم السلام ) کو ان کے رب کی طرف سے عطا کیا گیا ( سب پر ) ایمان لائے اور ہم ان ( انبیاء علیہم السلام ) میں کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی ( رب ) کے تابع فرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(مسلمانو ! ) کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر، اس ہدایت پر جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے، جو ابراہیم (علیہ السلام) ، اسماعیل (علیہ السلام) ، اسحاق (علیہ السلام) یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب کی طرف نازل ہوئی تھی اور جو موسیٰ (علیہ السلام) ، عیسیٰ (علیہ السلام) اور دوسرے تمام پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئی تھی ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم اللہ کے لیے مطیع ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو (تم مانو یا نہ مانو تمہاری مرضی) ہم تو بہرحال ایمان لائے اللہ پر اور اس (وحی) پر جو اتاری گئی ہماری طرف، اور اس پر بھی جسے اتارا گیا ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، اور ان کی اولاد کی طرف، اور جو کچھ کہ دیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ کو، اور اس سب پر بھی جو کہ دیا گیا دوسرے تمام انبیاء کرام کو، ان کے رب کی جانب سے، ہم ان کے درمیان کسی بھی طرح کی کوئی تفریق نہیں کرتے، اور ہم بہرحال اسی (وحدہ لاشریک) کے فرمانبردار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

تم کہو:ہم اللہ پر ایمان لائے اورجو ہم پر اتارا گیا ہےاور اس پر بھی جو حضرت ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحٰق ، یعقوب اور ان کی اولادپر ا تار ا گیا تھااوراس وحی وہدایت پر بھی جو موسیٰ ، عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے دی گئی ، ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اتارا گیا ابراہیم و اسماعیل و اسحاق و یعقوب اور ان کی اولاد پر اور جو عطا کئے گئے موسیٰ و عیسیٰ اور جو عطا کئے گئے باقی انبیاء اپنے رب کے پاس سے ہم ان پر ایمان میں فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ کے حضور گردن رکھے ہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) تم کہہ دو: ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس ( کتاب ) پر جو ہماری طرف اتاری گئی اور اس پر ( بھی ) جو ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب ( علیھم السلام ) اور ان کی اولاد کی طرف اتاری گئی اور ان ( کتابوں ) پر بھی جو موسیٰ اور عیسیٰ ( علیھما السلام ) کو عطا کی گئیں اور ( اسی طرح ) جو دوسرے انبیاء ( علیھم السلام ) کو ان کے رب کی طرف سے عطا کی گئیں ، ہم ان میں سے کسی ایک ( پر بھی ایمان ) میں فرق نہیں کرتے ، اور ہم اسی ( معبودِ واحد ) کے فرماں بردار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( مسلمانو ) کہو ہم تو ایمان لائے ہیں اللہ پر ۔ اور اس ( قرآن ) پر جو ہماری طرف نازل ہوا ہے اور اس پر جو ابراہیم ( ع ) ، اسماعیل ( ع ) ، اسحاق ( ع ) ، یعقوب ( ع ) اور اسباط ( ع ) پر اتارا گیا اور ہم ان ( سب کے برحق ہونے میں اور ان پر ایمان لانے ) میں کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے اور ہم اس ( اللہ ) کے مسلمان ( فرمانبردار ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say ye: "We believe in Allah, and the revelation given to us, and to Abraham, Isma'il, Isaac, Jacob, and the Tribes, and that given to Moses and Jesus, and that given to (all) prophets from their Lord: We make no difference between one and another of them: And we bow to Allah (in Islam)."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muslims), say, "We believe in God and what He has revealed to us and to Abraham, Ishmael, Isaac, and their descendants, and what was revealed to Moses, Jesus, and the Prophets from their Lord. We make no distinction among them and to God we have submitted ourselves."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say (O Muslims): "We believe in Allah and that which has been sent down to us and that which has been sent down to Ibrahim (Abraham), Isma`il (Ishmael), Ishaq (Isaac), Ya`qub (Jacob), and to Al-Asbat (the offspring of the twelve sons of Ya`qub), and that which has been given to Musa (Moses) and `Isa (Jesus), and that which has been given to the Prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and to Him we have submitted (in Islam)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: We believe in Allah and (in) that which had been revealed to us, and (in) that which was revealed to Ibrahim and Ismail and Ishaq and Yaqoub and the tribes, and (in) that which was given to Musa and Isa, and (in) that which was given to the prophets from their Lord, we do not make any distinction between any of them, and to Him do we submit.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muslims): We believe in Allah and that which is revealed unto us and that which was revealed unto Abraham, and Ishmael, and Isaac, and Jacob, and the tribes, and that which Moses and Jesus received, and that which the prophets received from their Lord. We make no distinction between any of them, and unto Him we have surrendered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहोः हम अल्लाह पर ईमान लाए और उस चीज़ पर ईमान लाए जो हमारी तरफ़ उतारी गई है और उस पर भी जो इब्राहीम और इस्माईल और इसहाक़ और याक़ूब (अलैहिमुस्सलाम) और उसकी औलाद पर उतारी गई, और जो मिला मूसा और ईसा (अलैहिमस्सलाम) को और जो मिला सब नबियों को उनके रब की तरफ़ से, हम उनमें से किसी के दरमियान फ़र्क़ नहीं करते और हम अल्लाह ही के फ़रमाँबरदार हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(مسلمانو) کہہ دو کہ ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس کے (حکم) پر جو ہمارے پاس بھیجا گیا اور اس پر بھی جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب ( علیہ السلام) اور اولاد (یعقوب) کی طرف بھیجا گیا اور (اس حکم و معجزہ پر بھی) جو حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کو دیا گیا اور اس پر بھی جو کچھ اور انبیاء ( علیہ السلام) کو دیا گیا ان کے پروردگار کی طرف سے اس کیفیت سے کہ ہم ان (حضرات) میں سے کسی ایک میں بھی تفریق نہیں کرتے اور ہم تو اس (الله تعالیٰ ) کے مطیع ہیں۔ (1) (136)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے مسلمانو ! تم کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر جو ہماری طرف اتاری گئی اور اس پر بھی جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب ( علیہ السلام) اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور جو کچھ اللہ کی جانب سے موسیٰ ، عیسیٰ ( علیہ السلام) اور دوسرے انبیاء دیے گئے ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس ہدایت پر جو ہماری طرف نال ہوئی ہے اور جو ابراہیم (علیہ السلام) ، اسماعیل (علیہ السلام) ، اسحاق (علیہ السلام) ، یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب (علیہم السلام) کی طرف نازل ہوئی تھی اور جو موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور دوسرے تمام پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئی ۔ ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم اللہ کے مسلم ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم لوگ کہو ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر بھی جو اس نے نازل کیا ہماری طرف، اور اس پر جو نازل کیا گیا ابراہیم اور اسمعیل اور اسحاق اور یعقوب پر، اور ان کی اولاد پر، اور اس پر بھی جو عطا کیا گیا موسیٰ کو اور عیسیٰ کو اور جو کچھ عطا کیا گیا دیگر انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے ہم ان میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے اور ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم کہہ دو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو اترا ہم پر اور جو اترا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اس کی اولاد پر اور جو ملا موسیٰ کو اور عیسیٰ کو اور جو ملا دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے ہم فرق نہیں کرتے ان سب میں سے ایک میں بھی اور ہم اسی پروردگار کے فرمانبردار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم کہہ دو کہ ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور جو ہماری جانب نازل کیا گیا ہے اس پر اور اس پر جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) اور حضرت یعقوب (علیہ السلام) اور اس کی اولاد کی جانب بھیجا گیا اور اس پر بھی جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو دیا گیا اور اس پر بھی جو کچھ اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی جانب سے عطا کیا گیا ہم ایمان لاتے ہیں ہم اسکے رسولوں میں سے کسی کو جدا نہیں کرتے یعنی سب کو رسول مانتے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں