Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 140

سورة البقرة

اَمۡ تَقُوۡلُوۡنَ اِنَّ اِبۡرٰہٖمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ وَ الۡاَسۡبَاطَ کَانُوۡا ہُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰی ؕ قُلۡ ءَاَنۡتُمۡ اَعۡلَمُ اَمِ اللّٰہُ ؕ وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ کَتَمَ شَہَادَۃً عِنۡدَہٗ مِنَ اللّٰہِ ؕ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴۰﴾

Or do you say that Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Descendants were Jews or Christians? Say, "Are you more knowing or is Allah ?" And who is more unjust than one who conceals a testimony he has from Allah ? And Allah is not unaware of what you do.

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب ( علیھم السلام ) اور ان کی اولاد یہودی یا نصرانی تھے؟ کہہ دو کیا تم زیادہ جانتے ہو ۔ یا اللہ تعالٰی ؟اللہ کے پاس شہادت چھپانے والے سے زیادہ ظالم اور کون ہے؟ اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے ہو
اِنَّ
بےشک
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَالۡاَسۡبَاطَ
اور اولاد یعقوب
کَانُوۡا
تھے وہ
ہُوۡدًا
یہودی
اَوۡ
یا
نَصٰرٰی
نصرانی
قُلۡ
کہہ دیجئے
ءَاَنۡتُمۡ
کیا تم
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتے ہو
اَمِ
یا
اللّٰہُ
اللہ
وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
کَتَمَ
چھپائے
شَہَادَۃً
گواہی کو
عِنۡدَہٗ
جو پاس ہے اس کے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَمَا
اور نہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے ہو
اِنَّ
یقیناً
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیمؑ
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیلؑ
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاقؑ
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوبؑ
وَالۡاَسۡبَاطَ
اور اولاد
کَانُوۡا
وہ سب تھے
ہُوۡدًا
یہودی
اَوۡ
یا
نَصٰرٰی
عیسائی
قُلۡ
کہہ دو
ءَاَنۡتُمۡ
کیا تم
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتے ہو
اَمِ
یا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہوگا
مِمَّنۡ
اس سے جو
کَتَمَ
چھپائے
شَہَادَۃً
گواہی کو
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس ہے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے
وَمَا
اور نہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Or do you say that Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Descendants were Jews or Christians? Say, "Are you more knowing or is Allah ?" And who is more unjust than one who conceals a testimony he has from Allah ? And Allah is not unaware of what you do.

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب ( علیھم السلام ) اور ان کی اولاد یہودی یا نصرانی تھے؟ کہہ دو کیا تم زیادہ جانتے ہو ۔ یا اللہ تعالٰی ؟اللہ کے پاس شہادت چھپانے والے سے زیادہ ظالم اور کون ہے؟ اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے اہل کتاب) کیا تم لوگ یہ کہتے ہو کہ ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور انکی اولاد سب یہودی یا عیسائی تھے ؟ بھلا تم یہ بات زیادہ جانتے ہو یا اللہ تعالیٰ ؟ اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے جس کے پاس اللہ کی طرف سے شہادت موجود ہو پھر وہ سے چھپائے ؟ اور جو کام تم کرتے ہو اللہ ان سے بیخبر نہیں ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتم کہتے ہو کہ یقیناًابراہیم ؑ ، اسماعیل ؑ ، اسحٰقؑ ،یعقوب ؑ اوراُن کی اولاد سب یہودی یا عیسائی تھے؟کہہ دو: ’’کیاتم زیادہ جانتے ہویااﷲ تعالیٰ‘‘؟ اوراُس سے بڑاظالم کون ہوگاجواس گواہی کوچھپائے جواﷲ تعالیٰ کی جانب سے اس کے پاس ہے؟اور جوکچھ تم کرتے ہواﷲ تعالیٰ اُس سے غافل نہیں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or, would you say that Ibrahim Ismail, Ishaq, Ya` qub and their children were Jews or Christians?|" Say: &Do you know better or does Allah?|" And who can be more unjust than the one who conceals the testimony he has from Allah? And Allah is not unaware of what you do.

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور اس کی اولاد تو یہودی تھے یا نصرانی، کہہ دے کہ تم کو زیادہ خبر ہے یا اللہ کو، اور اس سے بڑا ظالم کون جس نے چھپائی وہ گواہی جو ثابت ہوچکی اس کو اللہ کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کاموں سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تمہارا کہنا یہ ہے کہ ابراہیم اسماعیل اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد سب یہودی تھے یا نصرانی تھے ؟ کہیے : تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ ؟ اور (کان کھول کر سن لو) اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جس کے پاس اللہ کی طرف سے ایک گواہی تھی جسے اس نے چھپالیا ؟ اور اللہ ہرگز غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یا پھر کیا تمہارا کہنا یہ ہے کہ ابراہیم ؑ ، اسماعیل ؑ ، اسحاق ؑ ، یعقوب ؑ اور اولاد یعقو ب ؑ سب کے سب یہودی تھے یا نصرانی تھے؟ کہو تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ ؟ 140 اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا ، جس کے ذمے اللہ کی طرف سے ایک گواہی ہو اور وہ اسے چھپائے ؟ تمہاری حرکات سے اللہ غافل تو نہیں ہے ۔ 141

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا تم یہ کہتے ہو کہ ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولادیں یہودی یا نصرانی تھیں؟ ( مسلمانو ! ان سے ) کہو : کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو ایسی شہادت کو چھپائے جو اس کے پاس اللہ کی طرف سے پہنچی ہو؟ ( ٨٨ ) اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم ( علیہ السلام) کا اور اسمعیل ( علیہ السلام) اور اسحاق ( علیہ السلام) اور یعقوب ( علیہ السلام) اور اس کی اولاد یہ سب یہودی تے یا نصارنی ( اے پیغمبر ( کہہ دے تم بڑے جاننے والے ہو یا خدا 4 اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا کہ خدا کی گواہی کو جو اس کے پاس ہو چھپائے 5 اور اللہ تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد یہودی تھے یا نصرانی تھے تو کہیے کیا تم زیادہ جاننے والے ہو یا اللہ ؟ اور جو شخص اللہ کی طرف سے اپنے پاس پہنچی ہوئی شہادت کو چھپائے اس سے بڑا ظالم کون ہوگا اور اللہ تمہارے اعمال سے بیخبر نہیں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم (علیہ السلام) و اسماعیل (علیہ السلام) واسحاق (علیہ السلام) ویعقوب (علیہ السلام) اور ان کی اولادیں یہودی یا عیسائی تھیں ؟ آپ کہہ دیجئے، تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ زیادہ جانتا ہے۔ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اس گواہی کو چھپاتا ہے جو اس کے لئے اللہ کی طرف سے ثابت ہوچکی ہے اللہ ان باتوں سے بیخبر نہیں ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے یہود ونصاریٰ) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے۔ (اے محمدﷺ ان سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا خدا؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی شہادت کو، جو اس کے پاس (کتاب میں موجود) ہے چھپائے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو، خدا اس سے غافل نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or say ye that Ibrahim and Ismai'l and Ishaq and Ya'qub, and the tribes were Jews or Nazarenes? Say thou: are ye the more knowing or is Allah? And who is more unjust than he who hideth a testimony that is with him from Allah? And Allah is not neglectful of that which ye Work.

کیا تم (یہ) کہتے ہو کہ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد (یعقوب علیہ السلام) یہودی یا نصرانی تھے ؟ ۔ آپ کہیے تم واقف تر ہو یا اللہ ؟ ۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اس شہادت کو چھپائے جو اس کے پاس اللہ کے ہاں سے پہنچ چکی ہے ؟ ۔ ورنہ اللہ تمہارے کرتوتوں سے بیخبر تو ہے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم دعویٰ کرتے ہو کہ ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی ذریت کے لوگ یہودی یا نصرانی تھے؟ پوچھو: تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ ان سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے ، جو اللہ کی کسی شہادت کو ، جو ان کے پاس ہے ، چھپائیں اور اللہ اس چیز سے بے خبر نہیں ہے ، جو تم کر رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے کافرو! ) کیا تم یہ کہتے ہو: بے شک ( حضرات ) ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب ( علیہم السلام ) اور ( ان کی ) اولاد یہودی تھے یا عیسائی تھے ، ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے: بھلا تمہیں زیادہ علم ہے یا اﷲ ( تعالیٰ ) ( زیادہ جانتے ہیں ) اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اس گواہی کو جو اس کے پاس اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ( کتاب میں ) ہے چھپائے؟ اور اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا پھر تمہارا کہنا یہ ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) ، ، اسماعیل (علیہ السلام) ، اسحاق (علیہ السلام) ، یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب سب کے سب یہودی تھے یا نصرانی تھے ؟ کہو تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ ؟ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جس کے ذمہ اللہ کی طرف سے ایک گواہی ہو اور وہ اسے چھپائے تمہاری حرکات سے اللہ تو غافل نہیں ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ یہ کہتے ہو کہ ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، اور یعقوب، اور ان کی اولاد، یہودی، یا نصرانی تھے ؟ کہو کیا تم لوگ زیادہ جانتے ہو، یا اللہ ؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو چھپائے اس گواہی کو جو خود اس کے پاس موجود ہو اللہ کی طرف سے ؟ اور اللہ بیخبر نہیں ان کاموں سے جو تم لوگ کر رہے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم یہ کہتے ہوکہ ’’ابراہیم ، اسمعٰیل ، اسحٰق ، یعقوب ، اور ان کی سب اولاد یہودی یاعیسائی تھے؟‘‘بھلاتم یہ بات زیادہ جانتے ہویااللہ تعالیٰ اور اس شخص سے بڑھ کرظالم کون ہوسکتا ہے جس کے پاس اللہ کی طرف سے شہادت موجود ہو پھر وہ اسے چھپائے؟ اورجو کام تم کرتے ہواﷲان سے بے خبرنہیں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ تم یوں کہتے ہو کہ ابراہیم و اسمٰعیل و اسحاق و یعقوب اور ان کے بیٹے یہودی یا نصرانی تھے ، تم فرماؤ کیا تمہیں علم زیادہ ہے یا اللہ کو ( ف۲۵۳ ) اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جس کے پاس اللہ کی طرف کی گواہی ہو اور وہ اسے چھپائے ( ف ۲۵٤ ) اور خدا تمہارے کوتکوں ( برے اعمال ) سے بےخبر نہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے اہلِ کتاب! ) کیا تم یہ کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب ( علیھم السلام ) اور ان کے بیٹے یہودی یا نصرانی تھے ، فرما دیں: کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اس گواہی کو چھپائے جو اس کے پاس اللہ کی طرف سے ( کتاب میں موجود ) ہے ، اور اللہ تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم یہ کہتے ہو کہ ابراہیم ( ع ) ، اسماعیل ( ع ) ، اسحاق ( ع ) ، یعقوب ( ع ) اور اسباط ( ع ) یہودی تھے؟ آپ کہیئے کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کے پاس اللہ کی کوئی گواہی ہو جسے وہ چھپائے اور اللہ تمہارے اعمال سے غافل نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do ye say that Abraham, Isma'il Isaac, Jacob and the Tribes were Jews or Christians? Say: Do ye know better than Allah? Ah! who is more unjust than those who conceal the testimony they have from Allah? but Allah is not unmindful of what ye do!

Translated by

Muhammad Sarwar

Everyone will be responsible for his own deeds. Do you (People of the Book) claim that Abraham, Ishmael, Isaac, and their descendants were Jews or Christians?" Ask them, "Who possesses greater knowledge, you or God? Who is more unjust than one who refuses to testify to the truth that God has given to him?" God is not unaware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or say you that Ibrahim, Isma`il, Ishaq, Ya`qub and Al-Asbat, were Jews or Christians Say, "Do you know better or does Allah And who is more unjust than he who conceals the testimony he has from Allah And Allah is not unaware of what you do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! do you say that Ibrahim and Ismail and Yaqoub and the tribes were Jews or Christians? Say: Are you better knowing or Allah? And who is more unjust than he who conceals a testimony that he has from Allah? And Allah is not at all heedless of what you do.

Translated by

William Pickthall

Or say ye that Abraham, and Ishmael, and Isaac, and Jacob, and the tribes were Jews or Christians? Say: Do ye know best, or doth Allah? And who is more unjust than he who hideth a testimony which he hath received from Allah? Allah is not unaware of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम कहते हो इब्राहीम और इस्माईल और इसहाक़ और याक़ूब (अलैहिमुस्सलाम) और उसकी औलाद सब यहूदी या नसरानी थे, कहो कि तुम ज़्यादा जानते हो या अल्लाह, और उससे बड़ा ज़ालिम कौन होगा जो उस गवाही को छुपाए जो अल्लाह की तरफ़ से उसके पास आई हुई है, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उससे बेख़बर नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا کہے جاتے ہو کہ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد ( یعقوب (علیہ السلام) میں جو انبیاء گزرے ہیں یہ سب حضرات) یہود یا نصاے ٰ تھے (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیئے کہ تم زیادہ واقف ہو یا حق تعالیٰ ۔ اور ایسے شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو ایسی شہادت کا اخفأ کرے جو اس کے پاس منجانب اللہ پہنچی ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے کیے ہوئے سے بیخبر نہیں ہیں۔ (2) (140)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم، اسماعیل، اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے۔ پوچھئے کہ کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ تعالیٰ زیادہ جانتا ہے۔ اللہ کے نزدیک شہادت چھپانے والے سے بڑا ظالم اور کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے غافل نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا پھر تمہارا کہنا یہ ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) ، اسماعیل (علیہ السلام) ، اسحاق (علیہ السلام) ویعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب (علیہم السلام) سب یہودی یا نصرانی تھے ؟ کہو تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ ؟ اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کے ذمے اللہ کی طرف سے گواہی ہو اور وہ اسے چھپائے ؟ تمہاری حرکات سے اللہ غافل تو نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم کہتے ہو کہ بیشک ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی تھے یا نصرانی تھے۔ آپ فرما دیجیے کیا تم زیادہ جاننے والے ہو یا اللہ زیادہ جاننے والا ہے۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جس نے چھپایا اس گواہی کو جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے پاس موجود ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ان کاموں سے بیخبر نہیں ہے جنہیں تم کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اس کی اولاد تو یہودی تھے یا نصرانی کہدے کہ تم کو زیادہ خبر ہے یا اللہ کو اور اس سے بڑا ظالم کون جس نے چھپائی وہ گواہی جو ثابت ہوچکی اس کو اللہ کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کاموں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم یہ کہتے کہ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب اور یعقوب (علیہ السلام) کی اولاد یہ سب کے سب یہودی یا نصرانی تھے اے پیغمبر آپ ان سے کہئے کہ ان لوگوں کے مذہب سے تم زیادہ واقف ہو یا اللہ تعالیٰ اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو ایسی گواہی کو چھپائے جو گواہی خدا کی جانب سے اس کے پاس موجود ہو اور اللہ تعالیٰ ان کاموں سے بیجز نہیں ہے جو تم کر رہے ہو