Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 143

سورة البقرة

وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَ یَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَیۡکُمۡ شَہِیۡدًا ؕ وَ مَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَۃَ الَّتِیۡ کُنۡتَ عَلَیۡہَاۤ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ یَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ یَّنۡقَلِبُ عَلٰی عَقِبَیۡہِ ؕ وَ اِنۡ کَانَتۡ لَکَبِیۡرَۃً اِلَّا عَلَی الَّذِیۡنَ ہَدَی اللّٰہُ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیۡعَ اِیۡمَانَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴۳﴾

And thus we have made you a just community that you will be witnesses over the people and the Messenger will be a witness over you. And We did not make the qiblah which you used to face except that We might make evident who would follow the Messenger from who would turn back on his heels. And indeed, it is difficult except for those whom Allah has guided. And never would Allah have caused you to lose your faith. Indeed Allah is, to the people, Kind and Merciful.

ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر گواہ ہو جائیں ، جس قبلہ پر تم پہلے تھے اسے ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم جان لیں کہ رسول کا سچا تابعدار کون ہے اور کون ہے جو اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتا ہے گو یہ کام مشکل ہے ، مگر جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے ( ان پر کوئی مشکل نہیں ) اللہ تعالٰی تمہارے ایمان ضائع نہیں کرے گا اللہ تعالٰی لوگوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنٰکُمۡ
بنایا ہم نے تمہیں
اُمَّۃً
ایک امت
وَّسَطًا
وسط/درمیانی
لِّتَکُوۡنُوۡا
تاکہ تم ہوجاؤ
شُہَدَآءَ
گواہ
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
وَیَکُوۡنَ
اور ہوجائے
الرَّسُوۡلُ
رسول
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
شَہِیۡدًا
گواہ
وَمَا
اور نہیں
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الۡقِبۡلَۃَ
اس قبلہ کو
الَّتِیۡ
وہ جو
کُنۡتَ
تھے آپ
عَلَیۡہَاۤ
جس پر
اِلَّا
مگر
لِنَعۡلَمَ
تاکہ ہم جان لیں
مَنۡ
کون
یَّتَّبِعُ
پیروی کرتا ہے
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
مِمَّنۡ
اس سے جو
یَّنۡقَلِبُ
پلٹ جاتا ہے
عَلٰی عَقِبَیۡہِ
اپنی دونوں ایڑیوں پر
وَاِنۡ
اور بلاشبہ
کَانَتۡ
تھی (یہ بات)
لَکَبِیۡرَۃً
یقینا بڑی بھاری
اِلَّا
مگر
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر (نہیں) جنہیں
ہَدَی
ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ نے
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِیُضِیۡعَ
کہ وہ ضائع کردے
اِیۡمَانَکُمۡ
ایمان تمہارا
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
بِالنَّاسِ
لوگوں پر
لَرَءُوۡفٌ
یقینا شفیق ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنٰکُمۡ
بنایا ہےہم نے تمہیں
اُمَّۃً وَّسَطًا
بہترین امت
لِّتَکُوۡنُوۡا
تاکہ تم ہوجاؤ
شُہَدَآءَ
گواہ
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
وَیَکُوۡنَ
اور ہوجائے
الرَّسُوۡلُ
رسول
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
شَہِیۡدًا
گواہ
وَمَا
اور نہیں
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الۡقِبۡلَۃَ
قبلہ کو
الَّتِیۡ
جو
کُنۡتَ
تھے آپ
عَلَیۡہَاۤ
اوپرجس کے
اِلَّا
مگر
لِنَعۡلَمَ
تا کہ ہم جانیں
مَنۡ
کون
یَّتَّبِعُ
اتباع کرتا ہے
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
مِمَّنۡ
اس سے جو
یَّنۡقَلِبُ
وہ پلٹ جاتا ہے
عَلٰی عَقِبَیۡہِ
اوپر اپنی ایڑیوں کے
وَاِنۡ
اور یقینا
کَانَتۡ
یہ تھی
لَکَبِیۡرَۃً
بلا شبہ بہت بڑی
اِلَّا
مگر
عَلَی
اوپر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جنہیں
ہَدَی
ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ تعالی نے
وَمَا
اورکبھی نہیں
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
لِیُضِیۡعَ
کہ وہ ضائع کردے
اِیۡمَانَکُمۡ
تمہا ر ےایمان کو
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ
بِالنَّاسِ
ساتھ لوگوں کے
لَرَءُوۡفٌ
یقیناًبےحد شفقت کرنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہا یت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

And thus we have made you a just community that you will be witnesses over the people and the Messenger will be a witness over you. And We did not make the qiblah which you used to face except that We might make evident who would follow the Messenger from who would turn back on his heels. And indeed, it is difficult except for those whom Allah has guided. And never would Allah have caused you to lose your faith. Indeed Allah is, to the people, Kind and Merciful.

ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر گواہ ہو جائیں ، جس قبلہ پر تم پہلے تھے اسے ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم جان لیں کہ رسول کا سچا تابعدار کون ہے اور کون ہے جو اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتا ہے گو یہ کام مشکل ہے ، مگر جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے ( ان پر کوئی مشکل نہیں ) اللہ تعالٰی تمہارے ایمان ضائع نہیں کرے گا اللہ تعالٰی لوگوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اسی طرح (اے مسلمانو ! ) ہم نے تمہیں امت وسط بنایا ہے تاکہ تم دنیا کے لوگوں پر گواہ ہو اور رسول (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر گواہ ہو اور ہم نے آپ کے لیے پہلا قبلہ (بیت المقدس) صرف اس لیے بنایا تھا کہ ہمیں معلوم ہو کہ کون ہے جو رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پاؤں پھرجاتا ہے۔ یہ قبلہ کی تبدیلی ایک مشکل ۔ سی بات تھی مگر ان لوگوں کے لیے (چنداں مشکل نہیں) جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کو ہرگز ضائع نہ کرے گا۔ وہ تو لوگوں کے حق میں بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم نے تمہیں بہترین اُمّت بنایاہے تاکہ تم لوگوں پرگواہ ہوجاؤاوررسول تم پرگواہ ہوجائیں اورجس قبلے پر آپ پہلے تھے اُس کوہم نے صرف اسی لئے (قبلہ) بنایاتھاکہ ہم جانیں کون رسول کی اتباع کرتاہے اُس سے جواپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتاہے؟ اور یقینایہ بلاشبہ بہت بڑی بات تھی مگراُن لوگوں کے لیے نہیں جنہیں اﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی اوراﷲ تعالیٰ کبھی ایسانہیں کہ تمہارے ایمان کوضائع کردے۔بلاشبہ اﷲ تعالیٰ لوگوں پریقینابے حدشفقت کرنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in the same way We made you a moderate Ummah (community), so that you should be witnesses over the people, and the Messenger a witness to you. And We did not appoint the Qiblah which you used to observe except to know him who follows the Messenger as distinct from him who turns on his heels. And, it was burdensome indeed, but not on those whom Allah guided. And Allah is not to let your faith go waste. Certainly Allah is very kind, very merciful to the people. (40)-r-n(40) The earlier verse has dealt with the subject of the Qiblah or the orientation for Salah and has indicated that the |"Straight Path|" is identical with a willing acceptance of the divinely ordained injunctions of the Shari` ah. Since the Islamic Ummah has accepted these injunctions without the least hesitation, the present verse says, by way of parenthesis, a few words of praise for it, bringing out the superiority of the Islamic Ummah over other Traditional communities. (Baydn al-Qur&an)

اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو امت معتدل تاکہ ہو تم گواہ لوگوں پر اور ہو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر گواہی دینے ولا۔ اور نہیں مقرر کیا تھا ہم نے وہ قبلہ کہ جس پر تو پہلے تھا مگر اس واسطے کہ معلوم کریں کہ کون تابع رہے گا رسول کا اور کون پھرجائے گا الٹے پاؤں اور بیشک یہ بات بھاری ہوئی مگر ان پر جن کی راہ دکھائی اللہ نے اور اللہ ایسا نہیں کہ ضائع کرے تمہارا ایمان بیشک اللہ لوگوں پر بہت شفیق، نہایت مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے مسلمانو ! ) اسی طرح تو ہم نے تمہیں ایک امت وسط بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر گواہ ہو اور نہیں مقرر کیا تھا ہم نے وہ قبلہ جس پر (اے نبی ! ) آپ پہلے تھے مگر یہ جاننے کے لیے (یہ ظاہر کرنے کے لیے) کہ کون رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اتباع کرتا ہے اور کون پھرجاتا ہے الٹے پاؤں ! اور یقیناً یہ بہت بڑی بات تھی مگر ان کے لیے (دشوار نہ تھی) جن کو اللہ نے ہدایت دی اور اللہ ہرگز تمہارے ایمان کو ضائع کرنے والا نہیں ہے یقیناً اللہ تعالیٰ انسانوں کے حق میں بہت ہی شفیق اور بہت ہی رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اِسی طرح تو ہم نے تمہیں ایک امّتِ وَسَط بنایا ہے تاکہ تم دنیا کے لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہو ۔ 144 پہلے جس طرف تم رخ کرتے تھے ، اس کو تو ہم نے صرف یہ دیکھنے کے لیے مقرر کیا تھا کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹا پھر جاتا ہے ۔ 145 یہ معاملہ تھا تو بڑا سخت ، مگر ان لوگوں کے لیے کچھ بھی سخت نہ ثابت ہوا ، جو اللہ کی ہدایت سے فیض یاب تھے ، اللہ تمہارے اس ایمان کو ہرگز ضائع نہ کرے گا ، یقین جانو کہ وہ لوگوں کے حق میں نہایت شفیق و رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) اسی طرح تو ہم نے تم کو ایک معتدل امت بنایا ہے تاکہ تم دوسرے لوگوں پر گواہ بنو ، اور رسول تم پر گواہ بنے ( ٩٠ ) اور جس قبلے پر تم پہلے کار بند تھے ، اسے ہم نے کسی اور وجہ سے نہیں ، بلکہ صرف یہ دیکھنے کے لیے مقرر کیا تھا کہ کون رسول کا حکم مانتا ہے اور کون التے پاؤں پھر جاتا ہے ( ٩١ ) ؟ اور اس میں شک نہیں کہ یہ بات تھی بڑی مشکل ، لیکن ان لوگوں کے لیے ( ذرا بھی مشکل نہ ہوئی ) جن کو اللہ نے ہدایت دے دی تھی ۔ اور اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ تمہارے ایمان کو ضائع کردے ۔ ( ٩٢ ) درحقیقت اللہ لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جیسے ہم نے تم کو قبلہ بتادیا جیسے ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام) کو چن لیا) 3 ویسے ہی ہم نے تم کو ( اے مسلمانوں) یاک بیچ بیچ کی امت بنایا 4 تاکہ تم دوسرے لوگوں پر قیامت کے دن گواہ بنو اور پیغمبر ( یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) تم گواہ ہوں 5 اور (اے پیغمبر) جس قبلہ پر تو پہلے تھا ( یعنی کعبہ) ہم نے اسی کو دوبارہ) مقرر کردیا اس کی غرض یہ تھی کہ ہم کو یہ بات کھل جائے کہ کون پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پاؤں پھرجاتا ہے 6 اور قبلہ کا بدلنا بھاری (شاق ہوا مگر ان پر جن کو اللہ نے راہ بتلائی اور اللہ تعالیٰ تمہاری نماز کو بےفائدہ کر دے یہ نہیں ہوسکتا 7 اللہ تو لوگوں پر بڑی شفقت کرنے والا مہر بان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح تم لوگوں کو ہم نے ہر لحاظ سے معتدل جماعت بنادیا ہے تاکہ تم (مخالف) لوگوں پر گواہ رہو اور پیغمبر تم پر گواہ ہوں۔ اور جس قبلہ پر تم تھے اس کا معاملہ ہم نے اس لئے کیا ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے کون پیغمبر کا اتباع کرتا ہے (اور) کون الٹے قدموں پھرجاتا ہے۔ اور یہ بہت بڑی بات تھی سوائے ان لوگوں کے لئے جن کی اللہ نے راہنمائی فرمائی۔ اور اللہ ایسے نہیں کہ تمہارے ایمان ضائع کردیں یقینا اللہ لوگوں کے ساتھ شفقت کرنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک ایسی جماعت بنایا ہے جو (ہر پہلو سے ) اعتدال پر ہے تا کہ تم (قیامت کے دن ) سب لوگوں پر گواہ بن جاؤ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر گواہ بن جائیں۔ آپ جس قبلہ پر تھے وہ ہم نے صرف اس لئے بنایا تھا تا کہ یہ معلوم کرلیں کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون اپنی ایڑیوں کے بل الٹا پھرجاتا ہے ۔ بلا شبہ یہ بات بڑی بھاری تھی مگر ان لوگوں کے لئے نہیں جنہیں اللہ نے راہ دکھائی تھی۔ اور اللہ تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ تمہارے ایمان (سے کئے گئے کاموں) کو ضائع کر دے۔ بیشک اللہ لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے تم کو امتِ معتدل بنایا ہے، تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور پیغمبر (آخرالزماں) تم پر گواہ بنیں۔ اور جس قبلے پر تم (پہلے) تھے، اس کو ہم نے اس لیے مقرر کیا تھا کہ معلوم کریں، کون (ہمارے) پیغمبر کا تابع رہتا ہے، اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے۔ اور یہ بات (یعنی تحویل قبلہ لوگوں کو) گراں معلوم ہوئی، مگر جن کو خدا نے ہدایت بخشی (وہ اسے گراں نہیں سمجھتے) اور خدا ایسا نہیں کہ تمہارے ایمان کو یونہی کھو دے۔ خدا تو لوگوں پر بڑا مہربان (اور) صاحبِ رحمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in this wise We have made you a community justly balanced, that ye may be witness against the man kind and that the apostle may be in regard to you a witness. And We appointed not the Qiblah which thou hast had save in order that We might know him who followeth the apostle from him who turnoth back upon his heels. And of a surety the change is grievous save unto those whom Allah hath guided. And Allah is not one to let your faith go wasted; verily Allah is unto mankind Tender, Merciful.

اور اسی طرح ہم نے تمہیں ۔ ایک امت عادل بنادیا ہے ۔ تاکہ تم گواہ رہو لوگوں پر ۔ اور رسول گواہ رہیں تم پر ۔ اور جس قبلہ پر آپ (اب تک) تھے ۔ اسے تو ہم نے اسی لئے رکھا تھا کہ ہم پہچان لیں رسول کا اتباع کرنے والوں کو الٹے پاؤں واپس چلے جانے والوں سے ۔ اور یہ (حکم) بہت گراں ہے مگر ان لوگوں کو نہیں جنہیں اللہ نے راہ دکھا دی ہے ۔ اور اللہ ایسا نہیں کہ ضائع ہوجانے دے تمہارے ۔ ایمان کو اور اللہ تو لوگوں پر بڑا شفیق ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک بیچ کی امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہی دینے والے بنو اور رسول تم پر گواہی دینے والا بنے اور جس قبلہ پر تم تھے ، ہم نے اس کو صرف اس لئے ٹھہرایا تھا کہ ہم الگ کردیں ان لوگوں کو جو رسول کی پیروی کرنے والے ہیں ان لوگوں سے ، جو پیٹھ پیچھے پھر جانے والے ہیں ۔ بیشک یہ بات بھاری ہے مگر ان لوگوں پر ، جن کو اللہ ہدایت نصیب کرے اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ وہ تمہارے ایمان کو ضائع کرنا چاہے ۔ اللہ تو لوگوں کے ساتھ بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! ) اسی طرح ہم نے تم لوگوں کو درمیانی راہ پر چلنے والے امت بنایا ہے تاکہ تم ( دوسرے ) لوگوں پر گواہ بن جاؤ اور رسول ( ﷺ ) تم پر گواہ بن جائیں ، اور جس پر آپ پہلے تھے اسے ہم نے صرف اس لیے مقرر فرمایا تھا تاکہ ہم جان لیں کہ کون رسول ( ﷺ ) کی پیروی کرتا ہے ( اور ) کون اپنی ایڑیوں کے بل ( اُلٹا ) پھر جاتا ہے ، یہ اگرچہ یہ بھاری ( حکم ) تھا مگر جنہیں اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہدایت عطا فرمائی ( اُن پر نہیں ) اور اﷲ ( تعالیٰ ) ایسے نہیں کہ ( اے ایمان والو! ) تمہارے ایمان کو ضائع کردیں ، بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) لوگوں پر البتہ بہت شفقت فرمانے والے رحم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح تو ہم نے تمہیں ایک ” امت وسط “ بنایا ہے، تاکہ تم دنیا کے لوگوں پر گواہ ہو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر گواہ ہوں اور ہم نے وہ قبلہ نہیں مقرر کیا تھا جس پر تو پہلے تھا۔ مگر اس واسطے کہ معلوم کریں۔ کون رسول کا تابع رہے گا اور کون الٹے پاؤں پھر جائے گا یہ معاملہ تھا تو بڑا سخت، مگر ان لوگوں کے لئے کچھ بھی سخت نہ ثابت ہوا جو اللہ کی ہدایت سے فیض یاب تھے۔ اللہ تمہارے اس ایمان کو ہرگز ضائع نہ کرے گا، یقین جانو کہ وہ لوگوں کے حق میں نہایت شفیق و رحیم ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک توسط (و اعتدال) والی امت بنایا، تاکہ تم باقی لوگوں پر گواہ ہوؤ، اور (تمہارے) رسول تم پر گواہ ہوں، اور ہم نے نہیں بنایا اس قبلہ کو (آپ کا قبلہ اے پیغمبر ! ) جس پر آپ (اس سے کچھ عرصہ کے لئے) تھے، مگر (اس لئے کہ) تاکہ ہم دیکھیں کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے، اور کون (اس راہ سے) الٹے پاؤں پھرجاتا ہے، اور بیشک (تحویل قبلہ کا) یہ معاملہ بڑا ہی بھاری ہے، مگر ان لوگوں پر، جن کو اللہ نے ہدایت (کے اطمینان بخش نور) سے نوازا ہوتا ہے، اور اللہ ایسا نہیں کہ ضائع کر دے تمہارے ایمان کو بیشک اللہ (تعالیٰ ) لوگوں پر بڑا ہی شفقت فرمانے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور اسی طرح ( مسلمانو ) ہم نے تمہیں متوسط امت بنایاتاکہ تم دنیاکے لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہوں اور ہم نے آپ کے لئے پہلاقبلہ ( بیت ا لمقدس ) اسلئے بنایا تھا کہ ہمیں معلوم ہو کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پائوں پھر جاتا ہے قبلہ کی تبدیلی ایک بڑی بات تھی مگران لوگوں کے لئے ( نہیں ) جنہیں اللہ نے ہدایت دی اور اللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کو ضائع نہ کرے گاوہ تولوگوں کے حق میں بڑامہربان نہایت رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بات یوں ہی ہے کہ ہم نے تمہیں کیا سب امتوں میں افضل ، کہ تم لوگوں پر گواہ ہو ( ف۲۵۸ ) اور یہ رسول تمہارے نگہبان و گواہ ( ف۲۵۹ ) اور اے محبوب! تم پہلے جس قبلہ پر تھے ہم نے وہ اسی لئے مقرر کیا تھا کہ دیکھیں کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے ۔ ( ف۲٦۰ ) اور بیشک یہ بھاری تھی مگر ان پر ، جنہیں اللہ نے ہدایت کی اور اللہ کی شان نہیں کہ تمہارا ایمان اکارت کرے ( ف۲٦۱ ) بیشک اللہ آدمیوں پر بہت مہربان ، رحم والا ہے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے مسلمانو! ) اسی طرح ہم نے تمہیں ( اعتدال والی ) بہتر امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور ( ہمارا یہ برگزیدہ ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تم پر گواہ ہو ، اور آپ پہلے جس قبلہ پر تھے ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم ( پرکھ کر ) ظاہر کر دیں کہ کون ( ہمارے ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی پیروی کرتا ہے ( اور ) کون اپنے الٹے پاؤں پھر جاتا ہے ، اور بیشک یہ ( قبلہ کا بدلنا ) بڑی بھاری بات تھی مگر ان پر نہیں جنہیں اﷲ نے ہدایت ( و معرفت ) سے نوازا ، اور اﷲ کی یہ شان نہیں کہ تمہارا ایمان ( یونہی ) ضائع کردے ، بیشک اﷲ لوگوں پر بڑی شفقت فرمانے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( مسلمانو! جس طرح ہم نے تم کو صحیح قبلہ بتا دیا ہے ) اسی طرح ہم نے تم کو ایک درمیانی ( میانہ رو ) امت بنایا ہے تاکہ تم عام لوگوں پر گواہ ہو اور پیغمبر ( ص ) تم پر گواہ ہو اور تم پہلے جس قبلہ پر تھے ، ہم نے اسے صرف اسی لیے قبلہ بنایا تھا کہ ہم جان لیں کہ رسول ( ص ) کی پیروی کون کرتا ہے ، اور کون پچھلے پاؤں پلٹ جاتا ہے ۔ اگرچہ یہ ( تحویل قبلہ ) ان لوگوں کے سوا ، جنہیں اللہ نے خاص ہدایت دی ہے اور سب پر بہت گراں تھی ۔ اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ تمہارے ایمان کو ضائع کر دے ۔ بے شک اللہ لوگوں پر بڑی شفقت اور بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus, have We made of you an Ummat justly balanced, that ye might be witnesses over the nations, and the Messenger a witness over yourselves; and We appointed the Qibla to which thou wast used, only to test those who followed the Messenger from those who would turn on their heels (From the Faith). Indeed it was (A change) momentous, except to those guided by Allah. And never would Allah Make your faith of no effect. For Allah is to all people Most surely full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have made you (true Muslims) a moderate nation so that you could be an example for all people and the Prophet an example for you. The direction which you had been facing during your prayers (the qibla) was only made in order that We would know who would follow the Messenger and who would turn away. It was a hard test but not for those to whom God has given guidance. God did not want to make your previous prayers worthless; God is Compassionate and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus We have made you [true Muslims ـ real believers of Islamic Monotheism, true followers of Prophet Muhammad and his Sunnah (legal ways)], a Wasat (just and the best) nation, that you be witnesses over mankind and the Messenger (Muhammad) be a witness over you. And We made the Qiblah which you used to face, only to test those who followed the Messenger (Muhammad) from those who would turn on their heels (i.e., disobey the Messenger). Indeed it was great (heavy, difficult) except for those whom Allah guided. And Allah would never make your faith (prayers) to be lost (i.e., your prayers offered towards Jerusalem). Truly, Allah is full of kindness, the Most Merciful towards mankind.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus We have made you a medium (just) nation that you may be the bearers of witness to the people and (that) the Apostle may be a bearer of witness to you; and We did not make that which you would have to be the qiblah but that We might distinguish him who follows the Apostle from him who turns back upon his heels, and this was surely hard except for those whom Allah has guided aright; and Allah was not going to make your faith to be fruitless; most surely Allah is Affectionate, Merciful to the people.

Translated by

William Pickthall

Thus We have appointed you a middle nation, that ye may be witnesses against mankind, and that the messenger may be a witness against you. And We appointed the qiblah which ye formerly observed only that We might know him who followeth the messenger, from him who turneth on his heels. In truth it was a hard (test) save for those whom Allah guided. But it was not Allah's purpose that your faith should be in vain, for Allah is Full of Pity, Merciful toward mankind.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इस तरह हमने तुमको बीच की उम्मत बना दिया, ताकि तुम गवाह रहो लोगों पर और रसूल रहे तुम पर गवाह, और जिस क़िबले पर तुम थे हमने उसको सिर्फ़ इसलिए मुतअय्यन किया था ताकि हम जान लें कि कौन रसूल की पैरवी करता है और कौन उससे उलटे पाँव फिर जाता है, और बेशक यह बात भारी है मगर उन लोगों पर जिनको अल्लाह ने हिदायत दी, और अल्लाह ऐसा नहीं कि तुम्हारे ईमान को ज़ाया कर दे, बेशक अल्लाह लोगों के साथ शफ़क़त करने वाला मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تم کو ایک ایسی جماعت بنادیا ہے جو (ہر پہلو سے) نہایت اعتدال پر ہے تاکہ تم (مخالف) لوگوں کے مقابلہ میں گواہ ہو اور تمہارے لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گواہ ہوں (6) اور جس سمت قبلہ پر آپ رہ چکے ہیں (یعنی بیت المقدس) وہ تو محض اس مصلحت کے لیے تھا کہ ہم کو معلوم ہوجائے کہ کون تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اتباع اختیار کرتا ہے اور کون پیچھے کو ہٹتا جاتا ہے۔ اور یہ (قبلہ کا بدلنا منحرف لوگوں پر) ہوا بڑا ثقیل (ہاں) مگر جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے نہیں ہیں کہ تمہارے ایمان کو ضائع ( اور ناقص) کردیں ( اور) واقعی اللہ تعالیٰ تو (ایسے) لوگوں پر بہت ہی شفیق ( اور) مہربان ہیں۔ (1) (143)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی طرح ہم نے تمہیں امت وسط بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہو۔ جس قبلہ پر تم پہلے تھے اسے ہم نے صرف اس لیے مقرر کیا تھا تاکہ ہم جان لیں کہ رسول کا پیرو کار کون ہے اور کون اپنی ایڑیوں کے بل پھرجاتا ہے ؟ گویہ کام بڑا مشکل تھا مگر جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی ہے ان کے لیے مشکل ثابت نہ ہوا اور اللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ لوگوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس طرح تو ہم نے تم مسلمانوں کو ایک امت وسط بنایا ہے تاکہ تم دنیا کے لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہو۔ پہلے جس طرف تم رخ کرتے تھے ، اس کو تو ہم نے صرف یہ دیکھنے کے لئے قبلہ مقرر کیا تھا کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹا پھرجاتا ہے ۔ معاملہ تھا تو بڑا سخت ، مگر ان لوگوں کے لئے کچھ بھی سخت ثابت نہیں ہواجو اللہ کی ہدایت سے فیض یاب تھے ، اللہ تمہارے اس ایمان کو ہرگز ضائع نہ کرے گا یقین جانو کہ وہ لوگوں کے حق میں نہایت شفیق رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے تم کو ایک ایسی جماعت بنادیا جو اعتدال والی ہے تاکہ تم ہوجاؤ لوگوں پر گواہ اور ہوجائے رسول تم پر گواہ اور جس قبلہ پر آپ تھے اسے ہم نے مقرر نہیں کیا مگر اس لیے کہ ہم جان لیں کون اتباع کرتا ہے رسول کا اس سے ممتاز ہو کر جو پیچھے پلٹ جاتا ہے اپنے الٹے پاؤں، اور بیشک یہ قبلہ بدلنا بھاری بات ہے مگر ان لوگوں پر جن کو اللہ نے ہدایت دی اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ ضائع کرے تمہارے ایمان کو۔ بیشک اللہ لوگوں کے ساتھ بڑا مشفق مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو امت معتدل تاکہ تم ہو گواہ لوگوں پر اور ہو رسول تم پر گواہی دینے والاف اور نہیں مقرر کیا تھا ہم نے زززوہ قبلہ کہ جس پر تو پہلے تھا مگر اس واسطے کہ معلوم کریں کون تابع رہیگا رسول کا اور کون پھرجائے گا الٹے پاؤں اور بیشک یہ بات بھاری ہوئی مگر ان پر جن کو راہ دکھائی اللہ نے اور اللہ ایسا نہیں کہ ضائع کرے تمہارا ایمان بیشک اللہ لوگوں پر بہت شفیق نہایت مہربان ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح ہم نے تم کو ایک معتدل امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں کے مقابلہ میں گواہ ہو اور تمہارے لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گواہ ہوں اور وہ قبلہ جس قبلہ پر اے پیغمبر آپ عارضی طور سے قائم تھے اس کو تو ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم اس شخص کو ج و رسول کی پیروی کرتا ہے اس شخص سے متمیز کردیں جو اپنی ایڑیوں کے بل الٹا پھرجاتا ہے اور بیشک وہ عارضی تبدیلی بہت شاق ہوئی مگر ان لوگوں پر نہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے رہنمائی فرمائی اور اللہ تعالیٰ کی شان یہ نہیں ہے کہ وہ تمہارے ایمان کو ضائع کردے بیشک اللہ لوگوں پر بہت شفقت کرنیوالا نہایت مہربان ہے