Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 146

سورة البقرة

اَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ یَعۡرِفُوۡنَہٗ کَمَا یَعۡرِفُوۡنَ اَبۡنَآءَہُمۡ ؕ وَ اِنَّ فَرِیۡقًا مِّنۡہُمۡ لَیَکۡتُمُوۡنَ الۡحَقَّ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۴۶﴾ؔ

Those to whom We gave the Scripture know him as they know their own sons. But indeed, a party of them conceal the truth while they know [it].

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو اسے ایسا پہچانتے ہیں جیسے کوئی اپنے بچوں کو پہچانے ، ان کی ایک جماعت حق کو پہچان کر پھر چھپاتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَعۡرِفُوۡنَہٗ
وہ پہچانتے ہیں اسے
کَمَا
جیسا کہ
یَعۡرِفُوۡنَ
وہ پہچانتے ہیں
اَبۡنَآءَہُمۡ
اپنے بیٹوں کو
وَاِنَّ
اور بیشک
فَرِیۡقًا
ایک گروہ(کے لوگ)
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
لَیَکۡتُمُوۡنَ
البتہ وہ چھپاتے ہیں
الۡحَقَّ
حق کو
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے ان کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَعۡرِفُوۡنَہٗ
وہ پہچانتے ہیں اسے
کَمَا
جیسا کہ
یَعۡرِفُوۡنَ
وہ پہچانتے ہیں
اَبۡنَآءَہُمۡ
اپنے بیٹوں کو
وَاِنَّ
اور واقعتا
فَرِیۡقًا
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
لَیَکۡتُمُوۡنَ
یقینا وہ چھپاتےہیں
الۡحَقَّ
حق کو
وَہُمۡ
حا لا نکہ وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Those to whom We gave the Scripture know him as they know their own sons. But indeed, a party of them conceal the truth while they know [it].

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو اسے ایسا پہچانتے ہیں جیسے کوئی اپنے بچوں کو پہچانے ، ان کی ایک جماعت حق کو پہچان کر پھر چھپاتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں کو ہم نے کتاب (تورات) دی ہے وہ اس (کعبہ) کو یوں پہچانتے ہیں۔ جیسے اپنے بیٹوں کو۔ پھر بھی ان میں یقینا ایک گروہ ایسا ہے جو دیدہ دانستہ حق بات کو چھپا جاتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں کوہم نے کتاب دی ہے وہ اسے بالکل ایسے ہی پہچانتے ہیں جیساوہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اورواقعتاان میں سے ایک گروہ ایسابھی ہے جویقیناحق کوچھپاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those whom We have given the Book recognize him (The Holy Prophet) as they recognize their own sons. And, in fact, a group of them does conceal the truth while they know.

جن کو ہم نے دی ہے کتاب پہچانتے ہیں اس کو جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو اور بیشک ایک فرقہ ان میں سے چھپاتے ہیں حق کو جان کر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں البتہ ان میں سے ایک گروہ وہ ہے جو جانتے بوجھتے حق کو چھپاتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those to whom We gave the Book, they recognise the place (which has now been made giblah), as clearly as they recognise their own children. But some of them are knowingly concealing the truth.

جِن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اس مقام کو﴿جسے قبلہ بنایا گیا ہے﴾ ایسا پہچانتے ہیں ، جیسا اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں ، 148 مگر ان میں سے ایک گروہ جانتے بوجھتے حق کو چھپا رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو اتنی اچھی طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ( ٩٦ ) ۔ اور یقین جانو کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے حق کو جان بوجھ کر چھپا رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی و اس کو یعنی قگبلہ کے بدلنے کو یا حضرت محمد کی) ایسا پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو اور ایک فرقہ ان میں کا جان بوجھ کر حق بات چھپاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں کو ہم نے (پہلے) کتاب دی وہ ان (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح آپ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور یقینا ان میں سے ایک طبقہ جاننے کے بعد حق کو چھپاتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ (ان رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ بلاشبہ بعض لوگ ان میں سے وہ بھی ہیں جو جانتے بوجھتے بھی حق کو چھپاتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ ان (پیغمبر آخرالزماں) کو اس طرح پہچانتے ہیں، جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں، مگر ایک فریق ان میں سے سچی بات کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those unto whom We have vouchsafed the Book recognise him even as they recognise their children; and verily a party of them hide the truth while they know.

جن لوگوں کو ہم کتاب دے چکے ہیں ۔ وہ آپ کو پہچانتے ہیں اس طرح جیسے کہ اپنی نسل والوں کو پہچانتے ہیں ۔ اور بیشک ان میں کے کچھ لوگ خوب چھپاتے ہیں حق کو حالانکہ جانتے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن کو ہم نے کتاب عنایت کی ہے ، وہ اس کو پہچانتے ہیں ، جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ، البتہ ان میں ایک گروہ ہے جو جانتے بوجھتے حق کو چھپاتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں کو ہم نے ( آسمانی ) کتاب دی ہے وہ اس ( نبیﷺ ) کو اسی طرح جانتے ہیں جس طرح وہ اپنے بیٹوں کو جانتے ہیں اور بے شک ان میںسے کچھ افراد وہ البتہ حق کو چھپاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ( بھی ) ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے۔ وہ اسے ایسی اچھی طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو اور بیشک ان میں سے ایک فرقہ ہے جو حق کو جان بوجھ کر چھپاتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی، وہ اس (پیغمبر) کو ایسے پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں، اور ان میں ایک گروہ ایسے لوگوں کا بھی ہے جو کہ (طرح طرح سے) چھپاتا ہے حق کو، حالانکہ وہ (اچھی اور) پوری طرح جان رہے ہوتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں کو ہم نے کتاب ( تورات ) دی ہے وہ اس ( کعبہ کو ) یوں پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پھر بھی ان میں یقیناایک گروہ ایسا ہےجو عمداًحق چھپا تے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جنہیں ہم نے کتاب عطا فرمائی ( ف۲٦۸ ) وہ اس نبی کو ایسا پہچانتے ہیں جیسے آدمی اپنے بیٹوں کو پہچانتا ہے ( ۲٦۹ ) اور بیشک ان میں ایک گروہ جان بوجھ کر حق چھپاتے ہیں ۔ ( ف۲۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب عطا فرمائی ہے وہ اس رسول ( آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی شان و عظمت ) کو اسی طرح پہچانتے ہیں جیسا کہ بلاشبہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ، اور یقیناً انہی میں سے ایک طبقہ حق کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب ( تورات وغیرہ ) دی ہے وہ اس ( رسول ( ص ) ) کو اس طرح پہچانتے ہیں ، جس طرح اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں ( مگر اس کے باوجود ) ان کا ایک گروہ جان بوجھ کر حق کو چھپا رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The people of the Book know this as they know their own sons; but some of them conceal the truth which they themselves know.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those to whom We have given the Book (Bible), know you (Muhammad) just as a well as they know their sons. It is certain that some of them deliberately hide the truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those to whom We gave the Scripture (Jews and Christians) recognise him (Muhammad or the Ka`bah at Makkah) as they recognize their sons. But verily, a party of them conceal the truth while they know it ـ [i.e., the qualities of Muhammad which are written in the Tawrah and the Injil.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those whom We have given the Book recognize him as they recognize their sons, and a party of them most surely conceal the truth while they know (it).

Translated by

William Pickthall

Those unto whom We gave the Scripture recognise (this revelation) as they recognise their sons. But lo! a party of them knowingly conceal the truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिनको हमने किताब दी है वे उसको इस तरह पहचानते हैं जिस तरह अपने बेटों को पहचानते हैं, और उनमें से एक गिरोह हक़ को छुपा रहा है हालाँकि वह उसको जानता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب (توراة وا نجیل) دی ہے وہ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور بعضے ان میں سے امر واقعی کا باوجودیکہ (خوب) جانتے ہیں (مگر) اخفا کرتے ہیں (4) (حالانکہ) یہ امر واقعی منجانب اللہ (ثابت ہوچکا) ہے۔ (146)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو اسے اپنے بیٹوں کی طرح پہچانتے ہیں بلاشبہ ان کی ایک جماعت حق کو جاننے کے باوجود اسے چھپالیتی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اس مقام کو (جسے قبلہ بنایا گیا ہے ) ایسا پہچانتے ہیں ہیں ، جیسے اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں ۔ مگر ان میں سے ایک گروہ جانتے بوجھتے حق کو چھپارہا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ رسول کو پہچانتے ہیں جیسا کہ وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ اور بلاشبہ ان میں سے ایک فریق ایسا ہے جو ضرور حق کو چھپاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن کو ہم نے دی ہے کتاب پہچانتے ہیں اس کو جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو اور بیشک ایک فرقہ ان میں سے البتہ چھپاتے ہیں حق کو جان کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دیک ہے وہ اس رسول کو اسی طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور بعض لوگ ان میں سے وہ بھی ہیں جو دیدائو دانستہ امر حق کو چھپاتے ہیں