Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 151

سورة البقرة

کَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا فِیۡکُمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِنَا وَ یُزَکِّیۡکُمۡ وَ یُعَلِّمُکُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُعَلِّمُکُمۡ مَّا لَمۡ تَکُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۵۱﴾ؕ ۛ

Just as We have sent among you a messenger from yourselves reciting to you Our verses and purifying you and teaching you the Book and wisdom and teaching you that which you did not know.

جس طرح ہم نے تم میں تمہیں میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت اور وہ چیزیں سکھاتا ہے جن سے تم بے علم تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَمَاۤ
جیسا کہ
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
فِیۡکُمۡ
تم میں
رَسُوۡلًا
ایک رسول
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
یَتۡلُوۡا
وہ تلاوت کرتا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِنَا
آیات ہماری
وَیُزَکِّیۡکُمۡ
اور وہ پاک کرتا ہے تمہیں
وَیُعَلِّمُکُمُ
اور وہ تعلیم دیتا ہے تمہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحِکۡمَۃَ
اور حکمت کی
وَیُعَلِّمُکُمۡ
اور وہ تعلیم دیتا ہے تمہیں
مَّا
اس کی جو
لَمۡ
نہیں
تَکُوۡنُوۡا
تھے تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَمَاۤ
جیسا کہ
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
فِیۡکُمۡ
تم میں
رَسُوۡلًا
ایک رسول
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
یَتۡلُوۡا
وہ تلاوت کرتا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِنَا
ہماری آیات
وَیُزَکِّیۡکُمۡ
وہ پاک کرتا ہے تمہیں
وَیُعَلِّمُکُمُ
اور وہ تعلیم د یتا ہے تمہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب کی
وَالۡحِکۡمَۃَ
اور حکمت کی
وَیُعَلِّمُکُمۡ
اوروہ سکھاتا ہے تمہیں
مَّا
جو
لَمۡ تَکُوۡنُوۡا
نہیں تھے تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

Just as We have sent among you a messenger from yourselves reciting to you Our verses and purifying you and teaching you the Book and wisdom and teaching you that which you did not know.

جس طرح ہم نے تم میں تمہیں میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت اور وہ چیزیں سکھاتا ہے جن سے تم بے علم تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جیسا کہ ہم نے (تم پر یہ انعام کیا کہ) تمہیں میں سے تم میں ایک رسول بھیجا جو تمہارے سامنے ہماری آیات تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاکیزہ بناتا ہے اور کتاب و حکمت سکھلاتا ہے اور وہ کچھ بھی سکھلاتا ہے جو تم پہلے نہ جانتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جیسا کہ ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جوتم پرہماری آیات تلاوت کرتاہے اور تمہیں پاک کرتاہے اور وہ تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتاہے اورتمہیں وہ کچھ سکھاتاہے جوتم نہیں جانتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As also We have sent in your midst a messenger from among you, who recites to you Our verses, and purifies you, and teaches you the Book and the wisdom, and teaches you what you did not know.

جیسا کہ بھیجا ہم نے تم میں رسول تم ہی میں کا پڑہتا ہے تمہارے آگے آیتیں ہماری اور پاک کرتا ہے تم کو اور سکھلاتا ہے تم کو کتاب اور اس کے اسرار اور سکھاتا ہے تم کو جو تم نہ جانتے تھے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جیسے کہ ہم نے بھیج دیا ہے تمہارے درمیان ایک رسول خود تم میں سے وہ تلاوت کرتا ہے تم پر ہماری آیات اور تمہیں پاک کرتا ہے (تمہارا تزکیہ کرتا ہے) اور تمہیں تعلیم دیتا ہے کتاب اور حکمت کی اور تمہیں تعلیم دیتا ہے ان چیزوں کی جو تمہیں معلوم نہیں تھیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

just as (you have found from this: that) We sent the Messenger to you from among you, who recites to you Our Revelations; who purifies your lives; who instructs you in the Book and in Wisdom and teaches you those things that you did not know.

جس طرح ﴿تمہیں اس چیز سے فلاح نصیب ہوئی کہ ﴾ میں نے تمہارے درمیان خود تم میں سے ایک رسول بھیجا ، جو تمہیں میری آیات سناتا ہے ، تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے ، تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ، اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے ، جو تم نہ جانتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ انعام ایسا ہی ہے ) جیسے ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو تمہارے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاکیزہ بناتا ہے ، اور تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ( ١٠٠ ) اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ احسان اسی طرح کا ہے جیسے ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا تمہاری قوم میں سے جو ہماری آیتیں پڑھ کر تم کو ستانا ہے اور تم کو شرک اور کفر کی نجاست یا برے اخلاق اور عادات سے پاک کتاب ہے اور قرآن اور حدیث اور وہ باتیں جو تم نہیں جانتے تھے تم کو سکھالاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جیسا کہ ہم نے تم میں سے تمہارے پاس پیغمبر بھیجا جو ہماری آیات تم کو پڑھ کر سناتے ہیں اور تم کو پاک کرتے ہیں اور تمہیں کتاب اور دانائی کی باتیں سکھاتے ہیں اور تم کو وہ (علوم) سکھاتے ہیں جو تم نہیں جانتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جیسا کہ ہم نے تمہارے اندر ایک رسول تم ہی میں سے بھیجا ہے جو ہماری آیتیں تلاوت کرتا ہے اور تمہارے دلوں کو مانجھتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس طرح (منجملہ اور نعمتوں کے) ہم نے تم میں تمھیں میں سے ایک رسول بھیجے ہیں جو تم کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور تمہیں پاک بناتے اور کتاب (یعنی قرآن) اور دانائی سکھاتے ہیں، اور ایسی باتیں بتاتے ہیں، جو تم پہلے نہیں جانتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Even as We have sent amidst you an apostle from amongst you, who rehearseth unto you Our revelations and purifieth you, and teacheth you the Book and wisdom, and teacheth you that which ye were not wont to know.

: (اسی طرح) جیسے ہم نے تمہارے درمیان ایک رسول تم ہی میں سے بھیجا ۔ جو تمہارے روبرو ہماری آیتیں پڑھتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے ۔ اور تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور تمہیں اس کی تعلیم دیتا ہے ۔ جو تم نہیں جانتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

چنانچہ ہم نے تم میں ایک رسول بھیجا تم ہی میں سے ، جو تمہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سناتا اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب وحکمت کی تعمیل دیتا ہے اور تمہیں ان چیزوں کی تعلیم دیتا ہے ، جو تم نہیں جانتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس طرح کہ ( یہ بھی ہماری نعمت ہے ) ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک رسول ( ﷺ ) بھیجا جو ہماری آیتیں تمہیں پڑھ کر سناتے ہیں اور تمہیں باطنی طور پر پاک کرتے ہیں اور تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتے ہیں اور تمہیں وہ باتیں سکھاتے ہیں جو تمہیں معلوم نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس طرح میں نے تمہارے اندر خود تم میں سے ایک رسول بھیجا جو تمہیں میری آیات سناتا ہے۔ تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے، تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جیسا کہ ہم نے (تم لوگوں پر یہ عظیم الشان احسان کیا، ایسے ہی ہم نے) تمہارے اندر ایک ایسا عظیم الشان رسول بھیجا، خود تم ہی میں سے، جو تم لوگوں کو پڑھ (پڑھ) کر سناتا ہے ہماری آیتیں اور وہ (نکھارتا) سنوارتا ہے تمہارے باطن کو، اور سکھاتا (پڑھاتا) ہے تمہیں کتاب و حکمت (کے اسرار و رموز) اور وہ سکھاتا ہے تمہیں وہ کچھ جو تم نہیں جانتے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

جیساہم نے تم میں تمہی سے ایک رسول بھیجاجوتم پر ہما ری آیات تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاکیزہ بناتا ہے اور کتاب وحکمت سکھلاتا ہے اور وہ سکھلاتا ہےجو تم نہ جانتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جیسا کہ ہم نے تم میں بھیجا ایک رسول تم میں سے ( ف۲۷۵ ) کہ تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ( ف۲۷٤ ) اور کتاب اور پختہ علم سکھاتا ہے ( ف۲۷۷ ) اور تمہیں وہ تعلیم فرماتا ہے جس کا تمہیں علم نہ تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی طرح ہم نے تمہارے اندر تمہیں میں سے ( اپنا ) رسول بھیجا جو تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں ( نفسًا و قلبًا ) پاک صاف کرتا ہے اور تمہیں کتاب کی تعلیم دیتا ہے اور حکمت و دانائی سکھاتا ہے اور تمہیں وہ ( اَسرارِ معرفت و حقیقت ) سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! ) یہ تحویل قبلہ تم پر ایسا احسان ہے جس طرح ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجا ہے ۔ جو تمہیں ہماری آیات پڑھ کر سناتا ہے اور تمہیں ( بدعقیدتی ، بدعملی اور بداخلاقی کی نجاست و کثافت ) سے پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے ۔ اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A similar (favour have ye already received) in that We have sent among you a Messenger of your own, rehearsing to you Our Signs, and sanctifying you, and instructing you in Scripture and Wisdom, and in new knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

As We have sent a Messenger from your own people to show you evidence about Me, to purify you from sins, to teach you the Book, give you wisdom and instruct you in that which you did not know,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Similarly (to complete My blessings on you), We have sent among you a Messenger (Muhammad) of your own, reciting to you Our verses (the Qur'an) and purifying you, and teaching you the Book (the Qur'an) and the Hikmah (i.e., Sunnah, Islamic laws and Fiqh ـ jurisprudence), and teaching you that which you did not know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Even as We have sent among you an Apostle from among you who recites to you Our communications and purifies you and teaches you the Book and the wisdom and teaches you that which you did not know.

Translated by

William Pickthall

Even as We have sent unto you a messenger from among you, who reciteth unto you Our revelations and causeth you to grow, and teacheth you the Scripture and wisdom, and teacheth you that which ye knew not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस तरह हमने तुम्हारे दरमियान एक रसूल तुम ही में से भेजा जो तुमको हमारी आयतें पढ़ कर सुनाता है, और तुमको पाक करता है और तुमको किताब की और हिकमत की तालीम देता है, और तुमको वे चीज़ें सिखा रहा है जिनको तुम नहीं जानते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس طرح تم لوگوں میں ہم نے ایک (عظیم الشان) رسول کو بھیجا تم ہی میں سے ہماری آیات (و احکام) پڑھ پڑھ کر تم کو سناتے ہیں اور (جہالت سے) تمہاری صفائی کرتے رہتے ہیں اور تم کو کتاب (الہٰی) اور فہم کی باتیں بتلاتے رہتے ہیں اور تم کو ایسی (مفید) باتیں تعلیم کرتے رہتے ہیں جن کی تم کو خبر بھی نہ تھی۔ (2) (151)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی طرح ہم نے تمہارے درمیان تمہی میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیات تمہارے سامنے پڑھتا اور تمہیں پاک کرتا ہے، تمہیں کتاب و حکمت اور وہ کچھ سکھلاتا ہے جس سے تم بےعلم تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس طرح میں نے تمہارے درمیان خودتم میں سے ایک رسول بھیجا ، جو تمہیں میری آیات سناتا ہے ، تمہاری زندگی کو سنوارتا ہے ، تمہیں کتاب اور سنت کی تعلیم دیتا ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جیسا کہ ہم نے بھیجا تمہارے اندر ایک رسول جو تم میں سے ہے وہ تلاوت کرتا ہے تم پر ہماری آیات اور تمہیں پاکیزہ بناتا ہے اور تم کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور تم کو وہ چیزیں سکھاتا ہے جنہیں تم نہیں جانتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جیسا کہ بھیجا ہم نے تم میں رسول تم ہی میں کا پڑھتا ہے تمہارے آگے آیتیں ہماری اور پاک کرتا ہے تم کو اور سکھلاتا ہے تم کو کتاب اور اس کے اسرار اور سکھاتا ہے تم کو جو تم نہ جانتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ احسان بھی اسی طرح ہے جس طرح ہم نے تم لوگوں میں تمہارے ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ہماری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتا ہے اور تم کو پاک صاف کرتا ہے اور تم کو کتاب اور دانائی کی باتیں سکھاتا ہے اور تم کو ان چیزوں کی تعلیم دیتا ہے جن کو تم خود نہیں جان سکتے تھے