Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 152

سورة البقرة

فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لِیۡ وَ لَا تَکۡفُرُوۡنِ ﴿۱۵۲﴾٪  2

So remember Me; I will remember you. And be grateful to Me and do not deny Me.

اس لئے تم میرا ذکر کرو میں بھی تمہیں یاد کروں گا ، میری شکر گزاری کرو اور ناشکری سے بچو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ
پس یاد کرو مجھے
اَذۡکُرۡکُمۡ
میں یاد کروں گا تمہیں
وَاشۡکُرُوۡالِیۡ
اور شکر کرو میرا
وَلَا
اور نہ
تَکۡفُرُوۡنِ
تم ناشکری کرو میری
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ
لہٰذاتم یاد ر کھومجھے
اَذۡکُرۡکُمۡ
میں یاد ر کھوں گا تمہیں
وَاشۡکُرُوۡالِیۡ
اور تم شکرادا کرو میرے لیے
وَلَا تَکۡفُرُوۡنِ
اور نہ تم ناشکری کرو میری
Translated by

Juna Garhi

So remember Me; I will remember you. And be grateful to Me and do not deny Me.

اس لئے تم میرا ذکر کرو میں بھی تمہیں یاد کروں گا ، میری شکر گزاری کرو اور ناشکری سے بچو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا تم مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کرتے رہو، کفران نعمت نہ کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لہٰذاتم مجھے یادرکھو،میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میراشکراداکرو اورمیری ناشکری مت کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Remember Me, then, and I will remember you. And be thankful to Me, and be not ungrateful to Me.

سو تم یاد رکھو مجھ کو میں یاد رکھوں تم کو اور احسان مانو میرا اور ناشکری مت کرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر کرو میری ناشکری مت کرنا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So remember Me and I will remember you, and give thanks to Me and be not ungrateful.

لہٰذا تم مجھے یاد رکھو ، میں تمہیں یاد رکھوں گا ، اور میرا شکر ادا کرو ، کفرانِ نعمت نہ کرو ۔ ؏١۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا مجھے یاد کرو ، میں تمہیں یاد رکھوں گا ۔ اور میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری نہ کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم میری یاد کرتے رہو میں تم کو یادر کھوں گا اور اور میرا شکر کرتے رہو نا شکری نہ کرو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس تم مجھ کو یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا اور میرا شکر ادا کرو اور ناشکری نہ کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا میرا احسان مانو، ناشکری نہ کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو تم مجھے یاد کرو۔ میں تمہیں یاد کیا کروں گا۔ اور میرے احسان مانتے رہنا اور ناشکری نہ کرنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Remember Me wherefore, and I shall remember you: and unto Me give thanks, and be notingrate unto Me.

سو تم مجھے یاد کرتے رہو ۔ میں بھی تمہیں یاد کرتا رہوں گا ۔ اور میری شکر گزاری کرتے رہو اور میری ناشکری نہ کرو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم مجھے یاد رکھو ، میں تمہیں یاد رکھوں گا ۔ میری شکرگذاری کرتے رہنا ، میری ناشکری نہ کرنا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے ایمان والو! ) مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لہٰذا تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ میرا شکر ادا کرو، کفران نعمت نہ کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم لوگ مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کرونگا، اور تم میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری نہیں کرنا،

Translated by

Noor ul Amin

پس تم لوگ مجھے یاد کرو ، میں تمہیں یادرکھوں گا ، اور میراشکراداکرو اور ناشکری نہ کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا ( ف۲۷۸ ) اور میرا حق مانو اور میری ناشکری نہ کرو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کرو

Translated by

Hussain Najfi

پس تم مجھے یاد رکھو ۔ میں تمہیں یاد رکھوں گا ۔ اور میرا شکر ادا کرو ۔ اور میری ناشکری نہ کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then do ye remember Me; I will remember you. Be grateful to Me, and reject not Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

therefore, remember Me and I shall remember you. Thank Me and do not hide the truth about Me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Therefore remember Me (by praying, glorifying). I will remember you, and be grateful to Me (for My countless favors on you) and never be ungrateful to Me.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore remember Me, I will remember you, and be thankful to Me, and do not be ungrateful to Me.

Translated by

William Pickthall

Therefore remember Me, I will remember you. Give thanks to Me, and reject not Me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस तुम मुझको याद रखो मैं तुमको याद रखूँगा, और मेरा एहसान मानो मेरी नाशुक्री मत करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس (ان نعمتوں پر) مجھ کو یاد کرو میں تم کو (عنایت سے یاد رکھو نگا اور میری (نعمت کی) شکر گزاری کرو اور میری ناسپاسی مت کرو۔ (152)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا ‘ میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری نہ کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لہٰذا تم مجھے یاد رکھو ، میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کرو ، کفران نعمت نہ کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم مجھ کو یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا، اور میرا شکر کرو، اور میری ناشکری نہ کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تم یاد رکھو مجھ کو میں یاد رکھوں تم کو اور احسان مانو میرا اور ناشکری مت کرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو تم ان نعمتوں پر مجھ کو یاد کرو میں تم کو یاد رکھوں گا اور میرے احسانات کا شکریہ ادا کرتے رہو اور میری نافرمانی نہ کیا کرو