Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 165

سورة البقرة

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّتَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَنۡدَادًا یُّحِبُّوۡنَہُمۡ کَحُبِّ اللّٰہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰہِ ؕوَ لَوۡ یَرَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اِذۡ یَرَوۡنَ الۡعَذَابَ ۙ اَنَّ الۡقُوَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیۡعًا ۙ وَّ اَنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعَذَابِ ﴿۱۶۵﴾

And [yet], among the people are those who take other than Allah as equals [to Him]. They love them as they [should] love Allah . But those who believe are stronger in love for Allah . And if only they who have wronged would consider [that] when they see the punishment, [they will be certain] that all power belongs to Allah and that Allah is severe in punishment.

بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں ، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر ( جان لیں گے ) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے ( تو ہرگِز شرک نہ کرتے ) ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور بعض لوگ ہیں
مَنۡ
جو
یَّتَّخِذُ
بنا لیتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَنۡدَادًا
کئی شریک
یُّحِبُّوۡنَہُمۡ
وہ محبت کرتے ہیں ان سے
کَحُبِّ
جیسی محبت کرنا
اللّٰہِ
اللہ سے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَشَدُّ
زیادہ شدید ہیں
حُبًّا
محبت کرنے میں
لِّلّٰہِ
اللہ سے
وَلَوۡ
اور کاش
یَرَی
دیکھ لیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
ظَلَمُوۡۤا
ظلم کیا
اِذۡ
جب
یَرَوۡنَ
وہ دیکھیں گے
الۡعَذَابَ
عذاب کو
اَنَّ
بیشک
الۡقُوَّۃَ
قوت
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
وَّاَنَّ
اور بیشک
اللّٰہَ
اللہ
شَدِیۡدُ
سخت ہے
الۡعَذَابِ
عذاب (دینے میں)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے ہیں
مَنۡ
جو
یَّتَّخِذُ
بنا تے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
غیر اللہ کو
اَنۡدَادًا
شریک
یُّحِبُّوۡنَہُمۡ
وہ محبت رکھتے ہیں ان سے
کَحُبِّ
جیسی محبت
اللّٰہِ
اللہ تعا لیٰ کی
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَشَدُّ
زیادہ شدید ہیں
حُبًّا
محبت میں
لِّلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
وَلَوۡ
اور کاش
یَرَی
وہ دیکھیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
ظَلَمُوۡۤا
جنہوں نے ظلم کیا
اِذۡ
جب
یَرَوۡنَ
وہ دیکھیں گے
الۡعَذَابَ
عذاب
اَنَّ
یقیناً
الۡقُوَّۃَ
قوت
لِلّٰہِ
اللہ تعا لٰی ہی کے لیے ہے
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
وَّاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
شَدِیۡدُ الۡعَذَابِ
بہت سخت عذاب والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [yet], among the people are those who take other than Allah as equals [to Him]. They love them as they [should] love Allah . But those who believe are stronger in love for Allah . And if only they who have wronged would consider [that] when they see the punishment, [they will be certain] that all power belongs to Allah and that Allah is severe in punishment.

بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں ، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر ( جان لیں گے ) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے ( تو ہرگِز شرک نہ کرتے ) ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ان نشانیوں کے باوجود) کچھ لوگ ایسے ہیں جو غیر اللہ کو اس کا شریک بناتے ہیں۔ وہ ان شریکوں کو یوں محبوب رکھتے ہیں۔ جیسے اللہ کو رکھنا چاہیے اور جو ایماندار ہیں وہ تو سب سے زیادہ اللہ ہی سے محبت رکھتے ہیں۔ کاش ان ظالموں کو آج یہ بات سوجھ جائے جو انہیں عذاب دیکھ کر سوجھے گی کہ قوت تو تمام تر اللہ ہی کے لیے ہے۔ نیز یہ کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں میں سے ایسے بھی ہیں جوغیراﷲکوشریک بناتے ہیں، وہ اُن سے اللہ تعالیٰ کی محبت جیسی محبت کرتے ہیں اورجولوگ ایمان لائے وہ اﷲ تعالیٰ کی محبت میں زیادہ شدیدہیں اور کاش !جن لوگوں نے ظلم کیاہے وہ دیکھ لیں(اس وقت کو)جب وہ عذاب کو دیکھیں گے (توسمجھ جائیں گے)کہ یقیناًساری کی ساری قوت اﷲ تعالیٰ ہی کے لئے ہے اور یقیناًاﷲ تعالیٰ بہت سخت عذاب والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Among the people there are some who set up, aside from Allah, parallels whom they love as if it be the love of Allah, yet those who believe are most firm in love for Allah. Only if those who have acted unjustly would see - when they see the punishment - that all power be-longs to Allah alone and Allah is severe in punishment.

اور بعض لوگ وہ ہیں جو بناتے ہیں اللہ کے برابر اوروں کو ان کی محبت ایسے رکھتے ہیں جیسے محبت اللہ کی اور ایمان والوں کو ان سے زیادہ تر ہے محبت اللہ کی، اور اگر دیکھ لیں یہ ظالم اس وقت کو جبکہ دیکھیں گے عذاب کہ قوت ساری اللہ ہی کے لئے ہے اور یہ کہ اللہ کا عذاب سخت ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کو چھوڑ کر کچھ اور چیزوں کو اس کا ہمسر اور مدمقابلّ بنا دیتے ہیں وہ ان سے ایسی محبت کرنے لگتے ہیں جیسی اللہ سے کرنی چاہیے اور جو لوگ واقعتا صاحب ایمان ہوتے ہیں ان کی شدید ترین محبت اللہ کے ساتھ ہوتی ہے اور اگر یہ ظالم لوگ اس وقت کو دیکھ لیں جب یہ دیکھیں گے عذاب کو تو (ان پر یہ بات واضح ہوجائے کہ) قوت تو ساری کی ساری اللہ کے پاس ہے اور یہ کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(In spite of such clear signs of the Oneness of Allah), there are people who set up equals and rivals with Allah and adore them with the adoration due to Allah. whereas the Believers adore Allah most ardently. Would that these transgressors could realize now what they will realize, when they will see the chastisement before them that power and authority wholly belong to Allah and that Allah is severe in punishment!

﴿مگر وحدتِ خدا وندی پر دلالت کرنے والے ان کھلے کھلے آثار کے ہوتے ہوئے بھی ﴾ کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا ہمسر اور مد مقابل بناتے ہیں 163 اور ان کے ایسے گرویدہ ہیں جیسی اللہ کے ساتھ گرویدگی ہونی چاہیے ۔ حالانکہ ایمان رکھنے والے لوگ سب سے بڑھ کر اللہ کو محبوب رکھتے ہیں ۔ 164 کاش ، جو کچھ عذاب کو سامنے دیکھ کر انھیں سوجھنے والا ہے وہ آج ہی ان ظالموں کو سوجھ جائے کہ ساری طاقتیں اور سارے اختیارات اللہ ہی کے قبضے میں ہیں اور یہ کہ اللہ سزا دینے میں بھی بہت سخت ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس کے باوجود ) لوگوں میں کچھ وہ بھی ہیں جو اللہ کے علاوہ دوسروں کو اس کی خدائی میں اس طرح شریک قرار دیتے ہیں کہ ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسے اللہ کی محبت ( رکھنی چاہئے ) اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں وہ اللہ ہی سے سب سے زیادہ محبت رکھتے ہیں ، اور کاش کہ یہ ظالم جب ( دنیا میں ) کوئی تکلیف دیکھتے ہیں اسی وقت یہ سمجھا لیا کریں کہ تمام تر طاقت اللہ ہی کو حاصل ہے اور یہ کہ اللہ کا عذاب ( آخرت میں ) اس وقت بڑا سخت ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کا شریک دوسروں کو بھی بناتے ہیں اور اللہ کے بارب ان سے محبت رکھتے ہیں اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ اللہ کی محبت سب سے زیادہ رکھتے ہیں 2 اگر ان ظالموں کو وہ بات معلوم ہوتی جو (قیامت کے دن) اللہ کا عذاب دیکھتے وقت معلوم ہوگی کہ سب کچھ قدرت (اور اختیار) اللہ ہی کو ہے اور اللہ کا عذاب بیشک سخت ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بعض لوگ اللہ کے علاوہ دوسروں کو اللہ کا شریک سمجھ لیتے ہیں (پھر) ان سے ویسی محبت کرتے ہیں جیسی اللہ سے (ہونی چاہیے) اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں وہ اللہ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور کاش یہ غلط کار لوگ اس وقت کو دیکھ سکتے جب عذاب ان کے سامنے ہوگا (تو جانیں گے) کہ سب قوت اللہ کے لئے ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بعض لوگ وہ ہیں جو اللہ کو چھوڑ کر غیر اللہ کو اس کا شریک بناتے ہیں اور ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی انہیں اللہ سے محبت کرنی چاہئے۔ حالانکہ ایمان والے اللہ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ کاش یہ ظالم اس وقت کو دیکھتے جسے وہ عذاب کے وقت بہرحال دیکھیں گے کہ بیشک تمام طاقت و قوت اللہ ہی کی ہے۔ بیشک اللہ کا عذاب بڑا شدید ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر خدا کو شریک (خدا) بناتے اور ان سے خدا کی سی محبت کرتے ہیں۔ لیکن جو ایمان والے ہیں وہ تو خدا ہی کے سب سے زیادہ دوستدار ہیں۔ اور اے کاش ظالم لوگ جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گے اب دیکھ لیتے کہ سب طرح کی طاقت خدا ہی کو ہے۔ اور یہ کہ خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of mankind are some that set up compeers; unto Allah they love them as with the love due to Allah. And those who believe are strongest in love of Allah. Would that those who do wrong saw, when they saw the torment, that verily power belonged wholly unto Allah, and that Allah was severe in requital -

اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ اللہ کے علاوہ دوسروں کو بھی شریک بنائے ہوئے ہیں ۔ ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی اللہ سے (رکھنا چاہیے) ۔ اور جو ایمان والے ہیں وہ تو اللہ کی محبت سب سے قوی رکھتے ہیں ۔ اور کاش ظالم جب عذاب کو دیکھ لیتے ۔ تو سمجھ لیتے کہ قوت اللہ ہی کی ہے ساری کی ساری ۔ اور یہ کہ اللہ کا عذاب بہت ہی سخت ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں ایسے لوگ بھی ہیں ، جو خدا کے ہمسر ٹھہراتے ہیں ، جن سے وہ اسی طرح محبت کرتے ہیں ، جس طرح خدا سے محبت کرنی چاہئے ۔ لیکن جو ( خدا پر ) ایمان رکھتے ہیں ، وہ سب سے زیادہ خدا سے محبت رکھنے والے ہیں اور اگر یہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے اس وقت کو دیکھ سکتے ، جبکہ یہ عذاب سے دوچار ہوں گے ( تو ان پر یہ حقیقت اچھی طرح واضح ہوجاتی کہ ) سارا زور اور اختیار اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے اور اللہ ہی سخت عذاب دینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں میں بعض وہ ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر اس کے مدمقابل تجویز کرتے ہیں اس حال میں کہ وہ ان سے اﷲ ( تعالیٰ ) کی محبت کی طرح محبت کرتے ہیں اور ایمان والے اﷲ ( تعالیٰ ) کی محبت میں بہت سخت ہیں ، کاش یہ ظالم لوگ اس وقت کو ( اب ) دیکھ لیتے جب یہ عذاب کو دیکھیں گے ، بے شک تمام قوت اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے اور بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) سخت عذاب دینے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بعض وہ لوگ ہیں جو اوروں کو اللہ کے برابر بناتے ہیں اور ان کے ساتھ ایسی محبت کرتے ہیں جیسی اللہ سے محبت کی جائے اور مومنوں کو سب سے زیادہ محبت اللہ سے ہے اور اگر وہ ظالم لوگ عذاب کے وقت کو دیکھ لیں تو سمجھ جائیں کہ ساری قوت اللہ ہی کے لئے ہے اور یہ کہ اللہ کا عذاب سخت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر اس سب کے باوجود کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اللہ کے سوا اوروں کو اس وحدہ لاشریک کا ہمسر ٹھہرا رکھا ہے وہ ان سے ایسی ہی محبت کرتا ہیں جیسی محبت کہ اللہ سے کرنی چاہیے اور جو لوگ ایمان صادق کا شرف و نور رکھتے ہیں وہ سب سے زیادہ محبت اللہ ہی سے کرتے ہیں اور اگر دیکھ لیتے یہ ظالم لوگ آنے والے اس وقت کو کہ جب یہ اس عذاب کو خود دیکھیں گے اور پوری طرح کھل جائے گی ان کے سامنے یہ حقیقت کہ قوت سب کی سب اللہ ہی کے لئے ہے اور یہ کہ اللہ بڑا ہی سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور کچھ لوگ ایسے ہیںجو غیراللہ کو شریک بناتے ہیں وہ ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسے اللہ سے ہونی چاہیے ، اورِایمان والے اللہ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں ، اور یہ ظالم لوگ جب اپنی آنکھوں سے عذاب کو دیکھ لیں گے ، تب انہیں یقین آجائے گا واقعی تمام قوت صرف اللہ ہی کے پاس ہے اور بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کچھ لوگ اللہ کے سوا اور معبود بنالیتے ہیں کہ انہیں اللہ کی طرح محبوب رکھتے ہیں اور ایمان والوں کو اللہ کے برابر کسی کی محبت نہیں اور کیسے ہو اگر دیکھیں ظالم وہ وقت جب کہ عذاب ان کی آنکھوں کے سامنے آئے گا اس لئے کہ سارا زور خدا کو ہے اور اس لئے کہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں میں بعض ایسے بھی ہیں جو اﷲ کے غیروں کو اﷲ کا شریک ٹھہراتے ہیں اور ان سے”اﷲ سے محبت“ جیسی محبت کرتے ہیں ، اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ ( ہر ایک سے بڑھ کر ) اﷲ سے بہت ہی زیادہ محبت کرتے ہیں ، اور اگر یہ ظالم لوگ اس وقت کو دیکھ لیں جب ( اُخروی ) عذاب ان کی آنکھوں کے سامنے ہوگا ( توجان لیں ) کہ ساری قوتوں کا مالک اﷲ ہے اور بیشک اﷲ سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان حقائق کے باوجود ) کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو خدا کے سوا اوروں کو اس کا ہمسر قرار دیتے ہیں اور ان سے اس طرح محبت کرتے ہیں جس طرح خدا سے کرنی چاہیے ۔ مگر جو صاحب ایمان ہیں وہ سب سے بڑھ کر خدا سے محبت کرتے ہیں اور کاش یہ ظالم ( اس وقت ) وہ حقیقت دیکھ لیتے ( سمجھ لیتے ) جو عذاب دیکھتے وقت سمجھیں گے کہ ساری قوت و طاقت بس اللہ کے لئے ہی ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yet there are men who take (for worship) others besides Allah, as equal (with Allah): They love them as they should love Allah. But those of Faith are overflowing in their love for Allah. If only the unrighteous could see, behold, they would see the penalty: that to Allah belongs all power, and Allah will strongly enforce the penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some people consider certain things equal to God and love them just as one should love God. However, the strongest of the believers' love is their love of God. Had the unjust been able to reflect about their condition, when facing the torment, they would have had no doubt that to God belongs All-power and that He is stern in His retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of mankind are some who take (for worship) others besides Allah as rivals (to Allah). They love them as they love Allah. But those who believe, love Allah more (than anything else). If only, those who do wrong could see, when they will see the torment, that all power belongs to Allah and that Allah is severe in punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are some among men who take for themselves objects of worship besides Allah, whom they love as they love Allah, and those who believe are stronger in love for Allah and O, that those who are unjust had seen, when they see the chastisement, that the power is wholly Allah's and that Allah is severe in requiting (evil).

Translated by

William Pickthall

Yet of mankind are some who take unto themselves (objects of worship which they set as) rivals to Allah, loving them with a love like (that which is the due) of Allah (only) - those who believe are stauncher in their love for Allah - Oh, that those who do evil had but known, (on the day) when they behold the doom, that power belongeth wholly to Allah, and that Allah is severe in punishment!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कुछ लोग ऐसे हैं जो अल्लाह के सिवा दूसरों को उसका बराबर ठहराते हैं, उनसे ऐसी मुहब्बत रखते हैं जैसी मुहब्बत अल्लाह से रखना चाहिए, और जो ईमान वाले हैं वे सब से ज़्यादा अल्लाह से मुहब्बत रखने वाले हैं, और अगर ये ज़ालिम उस वक़्त को देख लें जबकि वे अज़ाब को देखेंगे कि ज़ोर सारा का सारा अल्लाह का है, और अल्लाह बड़ा सख़्त अज़ाब देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعض لوگ وہ بھی ہیں جو علاوہ خدا تعالیٰ کے اوروں کو بھی شریک (خدائی) قرار دیتے ہیں ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ سے (رکھنا) ضروری ہے اور جو مومن ہیں ان کو صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ نہایت قوی محبت ہے (4) اور کیا خوب ہوتا اگر یہ ظالم (مشرکین) جب (دنیا میں) کسی مصیبت کو دیکھتے (تو اس کے وقوع میں غور کر کے سمجھ لیا کرتے) کہ سب قوت حق تعالیٰ ہی کو ہے اور یہ (کہ سمجھ لیا کرتے) کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب (آخرت میں اور بھی) سخت ہوگا۔ (5) (165)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو دوسروں کو اللہ کا شریک بنا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے جبکہ ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں۔ کاش کہ مشرک لوگ اب دیکھ لیتے وہ بات جو وہ عذاب کے وقت دیکھیں گے کہ تمام طاقت اللہ ہی کے پاس ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا ہمسر اور مدمقابل بناتے ہیں ۔ اور ان کے لئے ایسے گرویدہ ہیں جیسے اللہ کے ساتھ گرویدگی ہونی چاہئے ۔ کاش ، جو کچھ عذاب سامنے دیکھ کر ، انہیں سوجھنے والا ہے ۔ وہ آج ہی ان ظالموں کو سوجھ جائے کہ ساری طاقتیں اور سارے اختیارات اللہ ہی کے قبضے میں ہیں ۔ اور یہ کہ اللہ سزا دینے میں بھی بہت سخت ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بعض لوگ ایسے ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کے علاوہ اس کے شریک تجویز کر کھے ہیں وہ ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی اللہ تعالیٰ سے محبت ہونی واجب ہے اور جو لوگ ایمان لائے ان کا اللہ سے محبت کرنا بہت ہی زیادہ قوی ہے، اور اگر جان لیں وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا جس وقت دیکھیں عذاب کو کہ بلاشبہ ساری قوت اللہ ہی کے لیے ہے۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے لوگ وہ ہیں جو بناتے ہیں اللہ کے برابر اوروں کو دوست ان کی محبت ایسی رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ کی اور ایمان والوں کو اس سے زیادہ تر ہے محبت اللہ کی اور اگر دیکھ لیں یہ ظالم اس وقت کو جب کہ دیکھیں گے عذاب کہ قوت ساری اللہ ہی کے لئے ہے اور یہ کہ اللہ کا عذاب سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں میں بعض ایسے لوگ بھی ہیں جو اللہ کے علاوہ اوروں کو بھی خدا کا ہمسر قرار دیتے ہیں یہ لوگ ان شریکوں سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی محبت اللہ سے کرنی چاہئے اور جو ایمان والے ہیں وہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنے میں نہایت سخت اور بہت مضبوط ہیں اور کاش یہ ظالم لوگ اس وقت کو جسوقت عذاب کا مشاہدہ کرینگے اب جان لیتے کہ ہر قسم کی قوت اللہ ہی کے لئے ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب کرنیوالا ہے