Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 168

سورة البقرة

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ کُلُوۡا مِمَّا فِی الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ۫ ۖوَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ اِنَّہٗ لَکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۶۸﴾

O mankind, eat from whatever is on earth [that is] lawful and good and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.

لوگو! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو اور شیطانی راہ پر مت چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
کُلُوۡا
کھاؤ
مِمَّا
اس سے جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
حَلٰلًا
حلال
طَیِّبًا
پاکیزہ
وَّلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوۡا
تم پیروی کرو
خُطُوٰتِ
قدموں کی
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
اِنَّہٗ
بیشک وہ
لَکُمۡ
تمہاری لیے
عَدُوٌّ
دشمن ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
کُلُوۡا
تم کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
حَلٰلًا
حلال
طَیِّبًا
پاکیزہ
وَّلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوۡا
تم پیروی کرو
خُطُوٰتِ
قدموں کی
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
لَکُمۡ
تمہارےلیے
عَدُوٌّ
دشمن ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

O mankind, eat from whatever is on earth [that is] lawful and good and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.

لوگو! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو اور شیطانی راہ پر مت چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگو ! زمین میں جو حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں، وہی کھاؤ اور شیطان کے پیچھے نہ لگ جاؤ۔ وہ تو تمہارا کھلا دشمن ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو!اس میں سے کھاؤجوزمین میں ہے حلال اور پاکیزہ اورتم شیطان کے قدموں کی پیروی مت کرو،یقیناًوہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 people, eat of what is in the earth, permissible and good, and do not follow in the footsteps of Satan; indeed, for you he is an open enemy.

اے لوگو ! کھاؤ زمین کی چیزوں میں سے حلال پاکیزہ اور پیروی نہ کرو شیطان کی بیشک وہ تمہارا دشمن ہے صریح،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو ! زمین میں جو کچھ حلال اور طیبّ ہے اسے کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O people, eat of what is lawful and clean in the earth and do not follow the ways of Satan, for he is your avowed enemy.

لوگو! زمین میں جو حلال اور پاک چیزیں ہیں انھیں کھاؤ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر نہ چلو ۔ 166 وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! زمین میں جو حالال پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ ( ١٠٦ ) اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ، یقین جانو کہ وہ تمہارے لیے ایک کھلا دشمن ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

زمین پر جو چیزیں حلال پاکیزہ ہیں ان کو کھاؤ اور شیطان کی راہوں پر مت چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! زمین میں موجود حلال اور پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر مت چلو (پیروی نہ کرو) یقینا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! زمین میں جو بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ اور شیطان کے پیچھے نہ چلو، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو جو چیزیں زمین میں حلال طیب ہیں وہ کھاؤ۔ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو۔ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Mankind! eat of whatsoever is, the earth, lawful, and clean and follow not the footsteps of Satan; verily he is an enemy unto you manifest.

اے انسانو ! زمین پر جو کچھ حلال اور پاکیزہ موجود ہے اس میں سے کھاؤ (پیو) ۔ اور شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو ۔ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! زمین کی چیزوں میں سے جو حلال طیب ہیں ، ان کو کھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی نہ کرو ، بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! زمین میں جو حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں ان میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم پر مت چلو ، بے شک وہ تمہارا کُھلا دشمن ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! زمین میں جو حلال اور پاک چیزیں ہیں انہیں کھاؤ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر نہ چلو۔ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے لوگوں کھاؤ پیو تم ان چیزوں میں سے جو زمین میں ہیں اس شرط پر کے ساتھ کہ وہ حلال اور پاکیزہ ہوں اور شیطان کے نقش قدم پر نہیں چلنا کہ بیشک وہ تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے لوگو!زمین میںجو حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں وہی کھائو اور شیطان کے پیچھے نہ لگ جائووہ تمہاراکھلادشمن ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگوں کھاؤ جو کچھ زمین میں ( ف۲۹٦ ) حلال پاکیزہ ہے اور شیطان کے قدم پر قدم نہ رکھو ، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! زمین کی چیزوں میں سے جو حلال اور پاکیزہ ہے کھاؤ ، اور شیطان کے راستوں پر نہ چلو ، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے انسانو! زمین میں جو حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ ۔ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ۔ بلاشبہ وہ تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye people! Eat of what is on earth, Lawful and good; and do not follow the footsteps of the evil one, for he is to you an avowed enemy.

Translated by

Muhammad Sarwar

People, eat of the good and lawful things on earth. Do not follow the footsteps of Satan; he is clearly your enemy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O mankind! Eat of that which is lawful and good on the earth, and follow not the footsteps of Shaytan (Satan). Verily, he is to you an open enemy.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O men! eat the lawful and good things out of what is in the earth, and do not follow the footsteps of the Shaitan; surely he is your open enemy.

Translated by

William Pickthall

O mankind! Eat of that which is lawful and wholesome in the earth, and follow not the footsteps of the devil. Lo! he is an open enemy for you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगो! ज़मीन की चीज़ों में से हलाल और सुथरी चीज़ें खाओ और शैतान के क़दमों पर मत चलो, बेशक वह तुम्हारा खुला हुआ दुश्मन है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے لوگو جو چیزیں زمین میں موجود ہیں ان میں سے (شرعی) حلال پاک چیزوں کو کھاؤ (برتو) اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو فی الواقع وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔ (2) (168)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگو ! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ۔ لیکن شیطان کے قدم بقدم نہ چلو ‘ یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو ! زمین میں جو حلال اور پاک چیزیں ہیں انہیں کھاؤ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر نہ چلو ۔ وہ تو تمہارا کھلا دشمن ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو ! کھاؤ ان چیزوں میں سے جو زمین میں حلال پاکیزہ ہیں اور مت پیچھے چلو شیطان کے قدموں کے۔ بیشک وہ تمہارے لیے کھلا ہوا دشمن ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے لوگوں کھاؤ زمین کی چیزوں میں سے حلال پاکیزہ اور پیروی نہ کرو شیطان کی بیشک وہ تمہارا دشمن ہے صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے لوگوں زمین کی چیزوں میں سے جو حلال و پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھائو اور شیطان کے قدم بقدم نہ چلو بلا شبہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے