Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 172

سورة البقرة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لِلّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ اِیَّاہُ تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۱۷۲﴾

O you who have believed, eat from the good things which We have provided for you and be grateful to Allah if it is [indeed] Him that you worship.

اے ایمان والو !جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں انہیں کھاؤ ، پیو اور اللہ تعالٰی کا شکر کرو ، اگر تم خاص اسی کی عبادت کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
کُلُوۡا
کھاؤ تم
مِنۡ طَیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں میں سے
مَا
جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
عطا کیں ہم نے تمہیں
وَاشۡکُرُوۡا
اور شکر کرو
لِلّٰہِ
اللہ کا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
اِیَّاہُ
صرف اسی کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
کُلُوۡا
کھاؤ
مِنۡ طَیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں میں سے
مَا
جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
عطا کی ہیں ہم نے تمہیں
وَاشۡکُرُوۡا
اور شکر اداکرو
لِلّٰہِ
اللہ تعا لی کے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
اِیَّاہُ
صرف اسی کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتےہو
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, eat from the good things which We have provided for you and be grateful to Allah if it is [indeed] Him that you worship.

اے ایمان والو !جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں انہیں کھاؤ ، پیو اور اللہ تعالٰی کا شکر کرو ، اگر تم خاص اسی کی عبادت کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اگر تم اللہ ہی کی عبادت کرنے والے ہو تو جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں کھانے کو عطا کی ہیں وہی کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جوہم نے تمہیں عطاکی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکراداکرو،اگرتم صرف اسی کی عبادت کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, eat of the good things We have provided you and be grateful to Allah, if (really) you are to worship Him alone.

اے ایمان والو کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو روزی دی ہم نے تم کو اور شکر کرو اللہ کا اگر تم اسی کے بندے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! کھاؤ ان تمام پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم واقعتا اسی کی عبادت کرنے والے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Believers, if you are true worshippers of Allah alone, eat without hesitation of the good and clean things wherewith We have provided you and be grateful to Allah.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر تم حقیقت میں اللہ ہی کی بندگی کرنے والے ہو تو جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں انہیں بے تکلف کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو ۔ 170

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں رزق کے طور پر عطا کی ہیں ، ان میں سے ( جو چاہو ) کھاؤ ، اور اللہ کا شکر ادا کرو ، اگر واقعی تم صرف اسی کی بندگی کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں جا پاکیز ہم نے تم کو دی ہیں کھاؤ اور اگر تم خاص اللہ کی بندگی کام بھرتے ہو تو اسی کا شکر بجالوؤ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ہمارے دیئے ہوئے میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اس (اللہ) کے اطاعت گزار ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! ہم نے تمہیں پاکیزہ اور حلال چیزیں دی ہیں۔ انہیں کھاؤ اور اگر تم اللہ ہی کی بندگی کرنے والے ہو تو اس کا ان نعمتوں پر شکر ادا کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل ایمان جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا فرمائیں ہیں ان کو کھاؤ اور اگر خدا ہی کے بندے ہو تو اس (کی نعمتوں) کا شکر بھی ادا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O O Ye who believe! eat of the clean things wherewith We have provided you, and return thanks unto Allah, if Him indeed ye are wont to worship.

اے ایمان والو پاک چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں کھاؤ پیو ۔ اور اللہ کا شکر ادا کرتے رہو ۔ اگر تم خاص اسی کی بندگی کرنے والے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو بخشی ہیں ، ان کو کھاؤ اور اللہ ہی کے شکرگذار بنو اگر تم اسی کی بندگی کرنے والے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! ہماری تمہیں دی ہوئی پاکیزہ روزی میں سے ( جس کا دل چاہے ) کھاؤ اور اﷲ ( تعالیٰ ) کا شکر ادا کرو ، اگر تم اس ہی کی عبادت کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں سے جو ہم نے تمہیں دے رکھیں ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کے بندے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو کھاؤ پیو تم ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے اپنے کرم بےپایاں سے تم کو عطاء کی ہیں اور دل و جان سے شکر بجا لاؤ تم لوگ اللہ کا اگر تم واقعی اسی کی عبادت و بندگی کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والواگرتم اللہ ہی کی عبادت کرنے والے ہوتوجوپاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دی ہیں وہی کھائواوراللہ کاشکراداکرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو ( ف۳۰۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں اور اﷲ کا شکر ادا کرو اگر تم صرف اسی کی بندگی بجا لاتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! جو پاک و پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دی ہیں ان میں سے کھاؤ ۔ اور اللہ کا شکر کرو ۔ اگر تم اس کی عبادت و پرستش کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Eat of the good things that We have provided for you, and be grateful to Allah, if it is Him ye worship.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, eat from the good things that We have given you and give thanks to God if you worship only Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe (in the Oneness of Allah ـ Islamic Monotheism)! Eat of the lawful things that We have provided you with, and be grateful to Allah, if it is indeed He Whom you worship.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! eat of the good things that We have provided you with, and give thanks to Allah if Him it is that you serve.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Eat of the good things wherewith We have provided you, and render thanks to Allah if it is (indeed) He Whom ye worship.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! हमारी दी हुई पाक चीज़ों को खाओ, और अल्लाह का शुक्र अदा करो अगर तुम उसकी इबादत करने वाले हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو جو (شرع کی رو سے) پاک چیزیں ہم نے تم کو مرحمت فرمائی ہیں ان میں سے (جو چاہو) کھاؤ (برتو) اور حق تعالیٰ کی شکر گزاری کرو اگر تم خاص ان کے ساتھ غلامی کا تعلق رکھتے ہو۔ (172)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں انہیں کھاؤ اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو ‘ اگر تم واقعی اسی کی عبادت کرنے والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے ایمان لانے والو ! اگر تم حقیقت میں اللہ ہی کی بندگی کرنے والے ہو ، تو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں انہیں بےتکلف کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تم کو دی ہیں اور شکر کرو اللہ کا اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو روزی دی ہم نے تم کو اور شکر کرو اللہ کا اگر تم اسی کے بندے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو جو پاکیزہ روزی ہم نے تم کو عطا فرمائی ہے اس میں سے کھائو اور اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائو اگر تم اسی کے عبادت گزار ہو