Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 177

سورة البقرة

لَیۡسَ الۡبِرَّ اَنۡ تُوَلُّوۡا وُجُوۡہَکُمۡ قِبَلَ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ وَ لٰکِنَّ الۡبِرَّ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ وَ الۡکِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ ۚ وَ اٰتَی الۡمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنَ وَ ابۡنَ السَّبِیۡلِ ۙ وَ السَّآئِلِیۡنَ وَ فِی الرِّقَابِ ۚ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ ۚ وَ الۡمُوۡفُوۡنَ بِعَہۡدِہِمۡ اِذَا عٰہَدُوۡا ۚ وَ الصّٰبِرِیۡنَ فِی الۡبَاۡسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیۡنَ الۡبَاۡسِ ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ صَدَقُوۡا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۷﴾

Righteousness is not that you turn your faces toward the east or the west, but [true] righteousness is [in] one who believes in Allah , the Last Day, the angels, the Book, and the prophets and gives wealth, in spite of love for it, to relatives, orphans, the needy, the traveler, those who ask [for help], and for freeing slaves; [and who] establishes prayer and gives zakah; [those who] fulfill their promise when they promise; and [those who] are patient in poverty and hardship and during battle. Those are the ones who have been true, and it is those who are the righteous.

ساری اچھائی مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے میں ہی نہیں بلکہ حقیقتًا اچھا وہ شخص ہے جو اللہ تعالٰی پر قیامت کے دن پر فرشتوں پر کتاب اللہ اور نبیوں پر ایمان رکھنے والا ہو جو مال سے محبت کرنے کے باوجود قرابت داروں یتیموں مسکینوں مسافروں اور سوال کرنے والوں کو دے غلاموں کو آزاد کرے نماز کی پابندی اور زکٰوۃ کی ادائیگی کرے جب وعدہ کرے تب اسے پورا کرے تنگدستی دکھ درد اور لڑائی کے وقت صبر کرے یہی سچّے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Al-Birr (Piety, Righteousness) This Ayah contains many great wisdoms, encompassing rulings and correct beliefs. Allah says; لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَـكِنَّ الْبِرَّ مَنْ امَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الاخِرِ وَالْمَليِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ ... It is not Birr that you turn your faces towards east and (or) west; but Birr is the one who believes in Allah, the Last Day, the Angels, the Book, the Prophets..., As for the explanation of this Ayah, Allah first commanded the believers to faceBayt Al-Maqdis, and then to face the Ka`bah during the prayer. This change was difficult for some of the People of the Book, and even for some Muslims. Then Allah sent revelation which clarified the wisdom behind this command, that is, obedience to Allah, adhering to His commands, facing wherever He commands facing, and implementing whatever He legislates, that is the objective. This is Birr, Taqwa and complete faith. Facing the east or the west does not necessitate righteousness or obedience, unless it is legislated by Allah. This is why Allah said: لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَـكِنَّ الْبِرَّ مَنْ امَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الاخِرِ ... It is not Birr that you turn your faces towards east and (or) west (in prayers); but Birr is the one who believes in Allah and the Last Day, Similarly, Allah said about the sacrifices: لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلاَ دِمَأوُهَا وَلَـكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنكُمْ It is neither their meat nor their blood that reaches Allah, but it is the piety from you that reaches Him. (22:37) Abu Al-Aliyah said, "The Jews used to face the west for their Qiblah, while the Christians used to face the east for their Qiblah. So Allah said: لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ (It is not Birr that you turn your faces towards east and (or) west (in prayers)), meaning, "this is faith, and its essence requires implementation." Similar was reported from Al-Hasan and Ar-Rabi bin Anas. Ath-Thawri recited: وَلَـكِنَّ الْبِرَّ مَنْ امَنَ بِاللّهِ (but Birr is the one who believes in Allah), and said that; what follows are the types of Birr. He has said the truth. Certainly, those who acquire the qualities mentioned in the Ayah will have indeed embraced all aspects of Islam and implemented all types of righteousness; believing in Allah, that He is the only God worthy of worship, and believing in the angels the emissaries between Allah and His Messengers. The `Books' are the Divinely revealed Books from Allah to the Prophets, which were finalized by the most honorable Book (the Qur'an). The Qur'an supercedes all previous Books, it mentions all types of righteousness, and the way to happiness in this life and the Hereafter. The Qur'an abrogates all previous Books and testifies to all of Allah's Prophets, from the first Prophet to the Final Prophet, Muhammad, may Allah's peace and blessings be upon them all. Allah's statement: ... وَاتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ... ...and gives his wealth, in spite of love for it, refers to those who give money away while desiring it and loving it. It is recorded in the Sahihayn that Abu Hurayrah narrated that the Prophet said: أَفْضَلُ الصَّدَقةِ أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ تَأْمُلُ الْغِنَى وتَخْشَى الْفقْر The best charity is when you give it away while still healthy and thrifty, hoping to get rich and fearing poverty. Allah said: وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيناً وَيَتِيماً وَأَسِيراً إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لاَ نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلاَ شُكُوراً And they give food, inspite of their love for it, to the Miskin (the poor), the orphan, and the captive (saying): "We feed you seeking Allah's Face only. We wish for no reward, nor thanks from you." (76:8, 9) and, لَن تَنَالُواْ الْبِرَّ حَتَّى تُنفِقُواْ مِمَّا تُحِبُّونَ By no means shall you attain Birr unless you spend of that which you love. (3:92) Allah's statement: وَيُوْثِرُونَ عَلَى أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ...and give them preference over themselves even though they were in need of that, (59:9), refers to a higher category and status, as the people mentioned here give away what they need, while those mentioned in the previous Ayat give away what they covet (but not necessarily need). Allah's statement: ... ذَوِي الْقُرْبَى ... the kinsfolk, refers to man's relatives, who have more rights than anyone else to one's charity, as the Hadith supports: الصَّدَقَةُ عَلَى الْمَسَاكِينِ صَدَقَةٌ وعَلَى ذِي الرَّحِمِ اثْنتَانِ صَدَقَةٌ وَصِلَـةٌ فَهُمْ أَوْلَى النَّاسِ بِكَ وَبِبِرِّكَ وَإِعْطَايِك Sadaqah (i.e., charity) given to the poor is a charity, while the Sadaqah given to the relatives is both Sadaqah and Silah (nurturing relations), for they are the most deserving of you and your kindness and charity. Allah has commanded kindness to the relatives in many places in the Qur'an. ... وَالْيَتَامَى ... to the orphans, The orphans are children who have none to look after them, having lost their fathers while they are still young, weak and unable to find their own sustenance since they have not reached the age of work and adolescence. Abdur-Razzaq reported that Ali said that the Prophet said: ... وَالْمَسَاكِينَ ... and to Al-Masakin, The Miskin is the person who does not have enough food, clothing, or he has no dwelling. So the Miskin should be granted the provisions to sustain him enough so that he can acquire his needs. In the Sahihayn it is recorded that Abu Hurayrah said that Allah's Messenger said: لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِهذَا الطَّوَّافِ الَّذِي تَرُدُّه التَّمْرَةُ والتَّمْرَتَانِ واللُّقْمَةُ واللُّقْمَتَانِ وَلكِنِ الْمِسْكِينُ الَّذِي لاَ يَجِدُ غِنىً يُغْنِيه وَلاَ يُفْطَنُ لَهُ فَيُتصَدَّقَ عَلَيْه The Miskin is not the person who roams around, and whose need is met by one or two dates or one or two bites. Rather, the Miskin is he who does not have what is sufficient, and to whom the people do not pay attention and, thus, do not give him from the charity. ... وَابْنَ السَّبِيلِ ... and to the wayfarer, is the needy traveler who runs out of money and should, thus, be granted whatever amount that helps him to go back to his land. Such is the case with whoever intends to go on a permissible journey, he is given what he needs for his journey and back. The guests are included in this category. Ali bin Abu Talhah reported that Ibn Abbas said, "Ibn As-Sabil (wayfarer) is the guest who is hosted by Muslims." Furthermore, Mujahid, Sa`id bin Jubayr, Abu Jafar Al-Baqir, Al-Hasan, Qatadah, Ad-Dahhak, Az-Zuhri, Ar-Rabi bin Anas and Muqatil bin Hayyan said similarly. ... وَالسَّأيِلِينَ ... and to those who ask, refers to those who beg people and are thus given a part of the Zakah and general charity. ... وَفِي الرِّقَابِ ... and to set servants free, These are the servants who seek to free themselves, but cannot find enough money to buy their freedom. We will mention several of these categories and types under the Tafsir of the Ayah on Sadaqah in Surah Bara'h, if Allah Willing. Allah's statement: ... وَأَقَامَ الصَّلةَ ... performs As-Salah (Iqamat-As-Salah), means, those who pray on time and give the prayer its due right; the bowing, prostration, and the necessary attention and humbleness required by Allah. Allah's statement: ... وَاتَى الزَّكَاةَ ... and gives the Zakah, Sa`id bin Jubayr and Muqatil bin Hayyan have stated, means, the required charity (Zakah) due on one's money. Allah's statement: ... وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُواْ ... and who fulfill their covenant when they make it, is similar to: الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَلاَ يِنقُضُونَ الْمِيثَـقَ Those who fulfill the covenant of Allah and break not the Mithaq (bond, treaty, covenant). (13:20) The opposite of this characteristic is hypocrisy. As found in a Hadith: ايَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَثٌ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإذَا ايْتُمِنَ خَان The signs of a hypocrite are three: if he speaks, he lies; if he promises, he breaks his promise; and if he is entrusted, he breaches the trust. In another version: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإذَا عَاهَدَ غَدَرَ وَإذَا خَاصَمَ فَجَر If he speaks, he lies; if he vows, he breaks his vow; and if he disputes, he is lewd. Allah's statement: ... وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاء والضَّرَّاء وَحِينَ الْبَأْسِ ... ...and who are patient in extreme poverty and ailment (disease) and at the time of fighting (during the battles). means, during the time of meekness and ailment. وَحِينَ الْبَأْسِ (...and at the time of fighting (during the battles), Ibn Mas`ud, Ibn Abbas, Abu Al-Aliyah, Murrah Al-Hamdani, Mujahid, Sa`id bin Jubayr, Al-Hasan, Qatadah, Ar-Rabi bin Anas, As-Suddi, Muqatil bin Hayyan, Abu Malik, Ad-Dahhak and others have stated, means on the battlefield while facing the enemy. And calling them the patient here, is a form of praise, because of the importance of patience in these circumstances, and the suffering and difficulties that accompany them. And Allah knows best, it is He Whom help is sought from, and upon Him we rely. Allah's statement: ... أُولَـيِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا ... Such are the people of the truth, means, whoever acquires these qualities, these are truthful in their faith. This is because they have achieved faith in the heart and realized it in deed and upon the tongue. So they are the truthful, ... وَأُولَـيِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ and they are Al-Muttaqun (the pious). because they avoided the prohibitions and performed the acts of obedience.

ایمان کا ایک پہلو اس پاک آیت میں صحیح عقیدے اور راہ مستقیم کی تعلیم ہو رہی ہے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ایمان کیا چیز ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی ، انہوں نے پھر سوال کیا حضور نے پھر یہی آیت تلاوت فرمائی پھر یہی سوال کیا آپ نے فرمایا سنو نیکی سے محبت اور برائی سے عداوت ایمان ہے ( ابن ابی حاتم ) لیکن اس روایت کی سند منقطع ہے ، مجاہد حضرت ابو ذر سے اس حدیث کو روایت کرتے ہیں حلانکہ ان کی ملاقات ثابت نہیں ہوئی ۔ ایک شخص نے حضرت ابو ذر سے سوال کیا کہ ایمان کیا ہے؟ تو آپ نے یہی آیت تلاوت فرما دی اس نے کہا حضرت میں آپ سے بھلائی کے بارے میں سوال نہیں کرتا میرا سوال ایمان کے بارے میں ہے تو آپ نے فرمایا سن ایک شخص نے یہی سوال حضور سے کیا آپ نے اسی آیت کی تلاوت فرما دی وہ بھی تمہاری طرح راضی نہ ہوا تو آپ نے فرمایا مومن جب نیک کام کرتا ہے تو اس کا جی خوش ہو جاتا ہے اور اسے ثواب کی امید ہوتی ہے اور جب گناہ کرتا ہے تو اس کا دل غمیگین ہو جاتا ہے اور وہ عذاب سے ڈرنے لگتا ہے ( ابن مردویہ ) یہ روایت بھی منقطع ہے اب اس آیت کی تفسیر سنئے ۔ مومنوں کو پہلے تو حکم ہوا کہ وہ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھیں پھر انہیں کعبہ کی طرف گھما دیا گیا جو اہل کتاب پر اور بعض ایمان والوں پر بھی شاق گزرا پس اللہ تعالیٰ نے اس کی حکمت بیان فرمائی کہ اس کا اصل مقصد اطاعت فرمان اللہ ہے وہ جدھر منہ کرنے کو کہے کر لو ، اہل تقویٰ اصل بھلائی اور کامل ایمان یہی ہے کہ مالک کے زیر فرمان رہو ، اگر کوئی مشرق کیطرف منہ کرے یا مغرب کی طرف منہ پھیر لے اور اللہ کا حکم نہ ہو تو وہ اس توجہ سے ایماندار نہیں ہو جائے گا بلکہ حقیقت میں باایمان وہ ہے جس میں وہ اوصاف ہوں جو اس آیت میں بیان ہوئے ، قرآن کریم نے ایک اور جگہ فرمایا ہے آیت ( لَنْ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَلَا دِمَاۗؤُهَا وَلٰكِنْ يَّنَالُهُ التَّقْوٰي مِنْكُمْ ) 22 ۔ الحج:37 ) یعنی تمہاری قربانیوں کے گوشت اور لہو اللہ کو نہیں پہنچتے بلکہ اس تک تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ۔ حضرت ابن عباس اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ تم نمازیں پڑھو اور دوسرے اعمال نہ کرو یہ کوئی بھلائی نہیں ۔ یہ حکم اس وقت تھا جب مکہ سے مدینہ کی طرف لوٹے تھے لیکن پھر اس کے بعد اور فرائض اور احکام نازل ہوئے اور ان پر عمل کرنا ضروری قرار دیا گیا ، مشرق و مغرب کو اس کے لئے خاص کیا گیا کہ یہود مغرب کی طرف اور نصاریٰ مشرق کی طرف منہ کیا کرتے تھے ، پس غرض یہ ہے کہ یہ تو صرف لفظی ایمان ہے ایمان کی حقیقت تو عمل ہے ، حضرت مجاہد فرماتے ہیں بھلائی یہ ہے کہ اطاعت کا مادہ دل میں پیدا ہو جائے ، فرائض پابندی کے ساتھ ادا ہوں ، تمام بھلائیوں کا عامل ہو ، حق تو یہ ہے کہ جس نے اس آیت پر عمل کر لیا اس نے کامل اسلام پا لیا اور دل کھول کر بھلائی سمیٹ لی ، اس کا ذات باری پر ایمان ہے یہ وہ جانتا ہے کہ معبود برحق وہی ہے فرشتوں کے وجود کو اور اس بات کو کہ وہ اللہ کا پیغام اللہ کے مخصوص بندوں پر لاتے ہیں یہ مانتا ہے ، کل آسمانی کتابوں کو برحق جانتا ہے اور سب سے آخری کتاب قرآن کریم کو جو کہ تمام اگلی کتابوں کو سچا کہنے والی تمام بھلائیوں کی جامع اور دین و دنیا کی سعادت پر مشتمل ہے وہ مانتا ہے ، اسی طرح اول سے آخر تک کے تمام انبیاء پر بھی اس کا ایمان ہے ، بالخصوص خاتم الانبیاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ۔ مال کو باوجود مال کی محبت کے راہ اللہ میں خرچ کرتا ہے ، صحیح حدیث شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں افضل صدقہ یہ ہے کہ تو اپنی صحت اور مال کی محبت کی حالت میں اللہ کے نام دے باوجودیکہ مال کی کمی کا اندیشہ ہو اور زیادتی کی رغبت بھی ہو ( بخاری ومسلم ) مستدرک حاکم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت ( وَاٰتَى الْمَالَ عَلٰي حُبِّهٖ ذَوِي الْقُرْبٰى وَالْيَـتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ ۙ وَالسَّاۗىِٕلِيْنَ وَفِي الرِّقَابِ ۚ وَاَقَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ ۚ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰھَدُوْا ) 2 ۔ البقرۃ:177 ) پڑھ کر فرمایا کہ اس کا مطلب یہ ہے تم صحت میں اور مال کی چاہت کی حالت میں فقیری سے ڈرتے ہوئے اور امیری کی خواہش رکھتے ہوئے صدقہ کرو ، لیکن اس روایت کا موقوف ہونا زیادہ صحیح ہے ، اصل میں یہ فرمان حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہے ، قرآن کریم میں سورۃ دھر میں فرمایا آیت ( وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰي حُبِّهٖ مِسْكِيْنًا وَّيَـتِـيْمًا وَّاَسِيْرًا ) 76 ۔ الانسان:8 ) مسلمان باوجود کھانے کی چاہت کے مسکینوں یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تمہیں اللہ کی خوشنودی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے اس کا بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ اور جگہ فرمایا آیت ( لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ) 3 ۔ آل عمران:92 ) جب تک تم اپنی چاہت کی چیزیں اللہ کے نام نہ دو تم حقیقی بھلائی نہیں پاسکتے ۔ اور جگہ فرمایا آیت ( وَيُؤْثِرُوْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ) 59 ۔ الحشر:9 ) یعنی باوجود اپنی حاجت اور ضرورت کے بھی وہ دوسروں کو اپنے نفس پر مقدم کرتے ہیں پس یہ لوگ بڑے پایہ کے ہیں کیونکہ پہلی قسم کے لوگوں نے تو اپنی پسندیدہ چیز باوجود اس کی محبت کے دوسروں کو دی لیکن ان بزرگوں نے اپنی چاہت کی وہ چیز جس کے وہ خود محتاج تھے دوسروں کو دے دی اور اپنی حاجت مندی کا خیال بھی نہ کیا ۔ ذوی القربی انہیں کہتے ہیں جو رشتہ دار ہوں صدقہ دیتے وقت یہ دوسروں سے زیادہ مقدم ہیں ۔ حدیث میں ہے مسکین کو دینا اکہرا ثواب ہے اور قرابت دار مسکین کو دینا دوہرا ثواب ہے ، ایک ثواب صدقہ کا دوسرا صلہ رحمی کا ۔ تمہاری بخشش اور خیراتوں کے زیادہ مستحق یہ ہیں ، قرآن کریم میں ان کے ساتھ سلوک کرنے کا حکم کئی جگہ ہے ۔ یتیم سے مراد وہ چھوٹے بچے ہیں جن کے والد مر گئے ہوں اور ان کا کمانے والا کوئی نہ ہو نہ خود انہیں اپنی روزی حاصل کرنے کی قوت وطاقت ہو ، حدیث شریف میں ہے بلوغت کے بعد یتیمی نہیں رہتی مساکین وہ ہیں جن کے پاس اتنا ہو جو ان کے کھانے پینے پہننے اوڑھنے رہنے سہنے کا کافی ہو سکے ، ان کے ساتھ بھی سلوک کیا جائے جس سے ان کی حاجت پوری ہو اور فقر و فاقہ اور قلت وذلت کی حالت سے بچ سکیں ، بخاری ومسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مسکین صرف وہی لوگ نہیں جو مانگتے پھرتے ہوں اور ایک ایک دو دو کھجوریں یا ایک ایک دو دو لقمے روٹی کے لے جاتے ہوں بلکہ مسکین وہ بھی ہیں جن کے پاس اتنا نہ ہو کہ ان کے سب کام نکل جائیں نہ وہ اپنی حالت ایسی بنائیں جس سے لوگوں کو علم ہو جائے اور انہیں کوئی کچھ دے دے ۔ ابن السبیل مسافر کو کہتے ہیں ، اسی طرح وہ شخص بھی جو اطاعت اللہ میں سفر کر رہا ہو اسے جانے آنے کا خرچ دینا ، مہمان بھی اسی حکم میں ہے ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ مہمان کو بھی ابن السبیل میں داخل کرتے ہیں اور دوسرے بزرگ سلف بھی ۔ سائلین وہ لوگ ہیں جو اپنی حاجت ظاہر کر کے لوگوں سے کچھ مانگیں ، انہیں بھی صدقہ زکوٰۃ دینا چاہئے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سائل کا حق ہے اگرچہ وہ گھوڑے پر سوار آئے ( ابوداؤد ) آیت ( فی الرقاب ) سے مراد غلاموں کو آزادی دلانا ہے خواہ یہ وہ غلام ہوں جنہوں نے اپنے مالکوں کو مقررہ قیمت کی ادائیگی کا لکھ دیا ہو کہ اتنی رقم ہم تمہیں ادا کر دیں گے تو ہم آزاد ہیں لیکن اب ان بیچاروں سے ادا نہیں ہو سکی تو ان کی امداد کر کے انہیں آزاد کرانا ، ان تمام قسموں کی اور دوسرے اسی قسم کے لوگوں کی پوری تفسیر سورۃ برات میں آیت ( انما الصدقات ) کی تفسیر میں بیان ہوگی انشاء اللہ تعالیٰ ، حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مال میں زکوٰۃ کے سوا کچھ اور بھی اللہ تعالیٰ کا حق ہے پھر آپ نے یہ آیت پڑھ کر سنائی ، اس حدیث کا ایک راوی ابو حمزہ میمون اعور ضعیف ہے ۔ پھر فرمایا نماز کو وقت پر پورے رکوع سجدے اطمینان اور آرام خشوع اور خضوع کے ساتھ ادا کرے جس طرح ادائیگی کا شریعت کا حکم ہے اور زکوٰۃ کو بھی ادا کرے یا یہ معنی کہ اپنے نفس کو بےمعنی باتوں اور رذیل اخلاقوں سے پاک کرے جیسے فرمایا آیت ( قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا ) 91 ۔ الشمس:9 ) یعنی اپنے نفس کو پاک کرنے والا فلاح پا گیا اور اسے گندگی میں لتھیڑنے ( لت پت کرنے والا ) تباہ ہو گیا موسیٰ علیہ السلام نے فرعون سے ہی فرمایا تھا کہ آیت ( ھل لک الی ان تزکی ) الخ اور جگہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے آیت ( وَوَيْلٌ لِّـلْمُشْرِكِيْنَ Č۝ۙ الَّذِيْنَ لَا يُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَهُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ Ċ۝ۙ ) 41 ۔ فصلت:6 ) یعنی ان مشرکوں کو ویل ہے جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے یا یہ کہ جو اپنے آپ کو شرک سے پاک نہیں کرتے ، پس یہاں مندرجہ بالا آیت زکوٰۃ سے مراد زکوٰۃ نفس یعنی اپنے آپ کو گندگیوں اور شرک وکفر سے پاک کرنا ہے ، اور ممکن ہے مال کی زکوٰۃ مراد ہو تو اور احکام نفلی صدقہ سے متعلق سمجھے جائیں گے جیسے اوپر حدیث بیان ہوئی کہ مال میں زکوٰۃ کے سوا اور حق بھی ہیں ۔ پھر فرمایا وعدے پورے کرنے والے جیسے اور جگہ ہے آیت ( يُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَلَا يَنْقُضُوْنَ الْمِيْثَاقَ ) 13 ۔ الرعد:20 ) یہ لوگ اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور وعدے نہیں توڑتے ، وعدے توڑنا نفاق کی خصلت ہے ، جیسے حدیث میں ہے منافق کی تین نشانیاں ہیں ، بات کرتے ہوئے جھوٹ بولنا ، وعدہ خلافی کرنا ، امانت میں خیانت کرنا ، ایک اور حدیث میں ہے جھگڑے کے وقت گالیاں بکنا ۔ پھرفر یایا فقر و فقہ میں مال کی کمی کے وقت بدن کی بیماری کے وقت لڑائی کے موقعہ پر دشمنان دین کے سامنے میدان جنگ میں جہاد کے وقت صبر و ثابت قدم رہنے والے اور فولادی چٹان کی طرح جم جانے والے ۔ صابرین کا نصب بطور مدح کے ہے ان سختیوں اور مصیبتوں کے وقت صبر کی تعلیم اور تلقین ہو رہی ہے ، اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے ہمارا بھروسہ اسی پر ہے ۔ پھر فرمایا ان اوصاف والے لوگ ہی سچے ایمان والے ہیں ان کا ظاہر باطن قول فعل یکساں ہے اور متقی بھی یہی لوگ ہیں کیونکہ اطاعت گزار ہیں اور نافرمانیوں سے دور ہیں ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

177۔ 1 یہ آیت قبلے کے ضمن میں ہی نازل ہوئی۔ ایک تو یہودی اپنے قبلے کو (جو بیت المقدس کا مغربی حصہ ہے) اور نصاری اپنے قبلے کو ( جو بیت المقدس کا مشرقی حصہ ہے) بڑی اہمیت دے رہے تھے اور اس پر فخر کر رہے تھے۔ دوسری طرف مسلمان تحویل قبلہ پر چہ مگوئیاں کر رہے تھے جس سے بعض دفعہ رنجیدہ دل ہوجاتے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مشرق یا مغرب کی طرف رخ کرلینا بذات خود کوئی نیکی نہیں ہے بلکہ یہ تو صرف مرکزیت اور اجتماعیت کے حصول کا ایک طریقہ ہے، اصل نیکی تو ان عقائد پر ایمان رکھنا ہے جو اللہ نے بیان فرمائے اور ان اعمال و اخلاق کو اپنانا ہے جس کی تاکید اس نے فرمائی ہے۔ پھر آگے ان عقائد و اعمال کا بیان ہے۔ اللہ پر ایمان یہ ہے کہ اسے اپنی ذات وصفات میں یکتا اور تمام عیوب سے پاک قرآن و حدیث میں بیان کردہ تمام صفات باری تعالیٰ کو بغیر کسی تاویل کے تسلیم کیا جائے۔ آخرت کے روز جزا ہونے حشر نشر اور جنت اور دوزخ پر یقین رکھا جائے۔ الباساء سے تنگ دستی اور شدت فقر۔ الضراء سے نقصان یا بیماری اَلْبَاس سے لڑائی اور اس کی شدت مراد ہے۔ ان تینوں حالتوں میں صبر کرنا، یعنی احکامات الٰہی سے انحراف نہ کرنا نہایت کٹھن ہوتا ہے اس لئے ان حالتوں کو خاص طور پر بیان فرمایا ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٢١] جب یہود مدینہ نے تحویل قبلہ کے مسئلہ کو مسلمانوں کے ساتھ جھگڑے کا ایک مستقل موضوع بنا لیا تو یہ آیت نازل ہوئی جس میں اللہ تعالیٰ نے یہ وضاحت فرمائی کہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرنا کوئی ایسی نیکی نہیں ہے جس پر نجات اخروی کا مدار ہو بلکہ نیکی کے اصل اور بڑے بڑے کام تو اور ہیں اور وہ کام ایسے تھے جن میں سے اکثر کی ادائیگی میں یہود قاصر تھے یا کوتاہی کر جاتے تھے پہلے تو اللہ تعالیٰ نے ایمان بالغیب کی انواع بیان فرمائیں۔ یہود جبریل کو اپنا دشمن سمجھتے تھے۔ حالانکہ اسی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنا کلام نازل فرماتا رہا۔ پھر وہ انجیل اور قرآن پر ایمان نہیں رکھتے تھے، بلکہ اپنی کتاب پر بھی ٹھیک طرح سے ایمان نہیں لاتے تھے اور بیشمار غلط عقائد آخرت کے بارے میں اپنے معتقدات میں شامل کرلیے تھے۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے صدقات و خیرات اور اس کے مستحقین کا ذکر فرمایا۔ اس سلسلے میں وہ قاصر یوں تھے کہ وہ سود خور تھے اور سود خور کی فطرت میں بخل اور شقاوت پیدا ہونا لازمی امر ہے۔ پھر اللہ نے وعدہ پورا کرنے کا ذکر فرمایا۔ جبکہ یہود کی تاریخ عہد شکنیوں سے بھری پڑی ہے اور بزدل ایسے کہ ان کا کوئی قبیلہ بھی مسلمانوں کے ساتھ کھلے میدان میں لڑنے کی جرات نہ کرسکا۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے راست باز اور متقی لوگوں کی جو جو صفات بیان فرمائی ہیں یہودیوں کی اکثریت ان سے عاری تھی۔ اس مقام پر اللہ تعالیٰ نے سیرت و کردار سے متعلق صرف دو باتوں کا ذکر فرمایا۔ ایک ایفائے عہد کا اور دوسرے صبر کا۔ عہد خواہ ایک شخص کا دوسرے شخص سے ہو یا قوم سے ہو یا ایک قوم کا دوسری قوم سے ہو یا کسی کا اللہ تعالیٰ سے ہو۔ نیز خواہ یہ عبادات سے تعلق رکھتا ہو یا معاملات سے یا مناکحات سے، اس عہد کا پورا کرنا ہر حال میں لازم ہے اور ظاہر ہے کہ یہ عہد دراصل ایفائے حقوق کا عہد ہوتا ہے جو انسان کی ساری زندگی ہی اپنے احاطہ میں لے لیتا ہے، اور ایفائے عہد کے سلسلہ میں کئی قسم کی مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں۔ لہذا ساتھ ہی صبر و ثبات کا حکم فرما دیا اور صبر کے تین مواقع کا بالخصوص ذکر فرمایا۔ ایک باساءُ جس کے معنی تنگی ترشی اور فقر و فاقہ کا دور ہے۔ دوسرے ضراء جس کے معنی جسمانی تکالیف اور بیماری کا دور ہے اور تیسرے حین الباس یعنی جنگ کے دوران بھی اور اس وقت بھی جب جنگ کے حالات پیدا ہوچکے ہوں اور اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہی وہ مقامات ہیں جہاں بسا اوقات انسان کے پائے ثبات میں لغزش آجاتی ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے بالخصوص ان مواقع کا ذکر فرما دیا۔ پھر جو لوگ ایفائے عہد یا بالفاظ دیگر ایفائے حقوق میں پورے اترتے ہیں اور کسی بھی مشکل سے مشکل وقت میں ان کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آتی تو ایسے ہی لوگ دراصل راست باز اور متقی کہلائے جانے کے مستحق ہوتے ہیں۔ چناچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہایت نازک حالات میں عہد کو پورا کر کے تاریخ میں اس کی بہت سی مثالیں ثبت کردی ہیں۔ ہم یہاں یہ تفصیل بیان نہیں کرسکتے صرف چند واقعات کی طرف اشارہ کافی ہوگا۔ ١۔ حضرت حذیفہ بن یمان اور ابو حسیل (رض) (یہ حضرت یمان کی کنیت ہے) دونوں جنگ بدر میں شمولیت کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں قریش مکہ کے ہتھے چڑھ گئے اور انہوں نے ان سے عہد لے کر چھوڑا کہ وہ غزوہ بدر میں حصہ نہیں لیں گے۔ چناچہ یہ دونوں صحابی قریش سے چھٹکارا حاصل کر کے میدان بدر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچ گئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔ اس وقت مسلمانوں کی تعداد بہت کم تھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک ایک آدمی کی شدید ضرورت تھی۔ لیکن اس کے باوجود آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو واپس چلے جانے کا حکم دیا اور فرمایا تم اپنا عہد پورا کرو، اللہ ہماری مدد کرے گا۔ && (مسلم، کتاب الجہاد والسیر، باب الوفا بالعہد) ٢۔ صلح حدیبیہ کے دوران ابو جندل پابہ زنجیر قریش مکہ کی قید سے فرار ہو کر مسلمانوں کے پاس پہنچ گئے ابو جندل نے اپنے زخم دکھلا دکھلا کر اور اپنا دکھڑا سنا کر التجا کی کہ اب اسے کافروں کے حوالہ نہ کیا جائے۔ اس وقت تمام مسلمانوں کے جذبات یہ تھے کہ خواہ کچھ بھی ہو ابو جندل کو اب کافروں کے حوالہ نہ کیا جائے۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محض ایفائے عہد کی خاطر ابو جندل کو کافروں کے سفیر سہیل بن عمرو (جو ابو جندل کا باپ، تھا) کے حوالہ کیا۔ ابو جندل کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے کوئی اور راہ نکال دے گا۔ (بخاری، کتاب الشروط، باب الشروط فی الجہاد والمصالحہ مع اھل الحرب) ٣۔ عمرہ قضاء کے دوران قریش مکہ نے یہ گوارا نہ کیا کہ مسلمان ان کی آنکھوں کے سامنے آزادی سے عمرہ کے مناسک ادا کریں۔ چناچہ تین دن کے لیے شہر کو خالی کردیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بجائے اگر کوئی دنیا دار جرنیل ہوتا تو بڑی آسانی سے مکہ پر قبضہ کرسکتا تھا۔ مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل میں یہ خیال تک نہ آیا کہ اس سنہری موقع سے یہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے عہد کو پورا کیا اور تین دن کے بعد مکہ سے واپسی کا سفر اختیار کرلیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد مسلمانوں نے جس طرح اس قسم کے عہد کو نبھایا وہ واقعات بھی بہت ہیں اور کتب تاریخ و سیر کی آج بھی زینت بنے ہوئے ہیں۔ [ ٢٢١] (علیٰ حبہ) میں && ہ && کی ضمیر کا مرجع اللہ تعالیٰ ہو تو اس کا وہی مفہوم ہے جو ترجمہ سے واضح ہے اور اس ضمیر کا مرجع مال قرار دیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ وہ لوگ اگر مال کی محبت کے باوجود اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور یہ تو ظاہر ہے کہ کسی پسندیدہ چیز کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنا، یا اپنی احتیاج کو روک کر خرچ کرنا، یا قحط اور گرانی کے ایام میں خرچ کرنا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب کہ اس کا محرک قوی جذبہ ہو اور یہ جذبہ اللہ کی محبت اور اس کی فرمانبرداری کے سوا اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ لہذا بالفعل (علیٰ حبہ) میں بیک وقت دونوں مفہوم شامل ہوجاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مسلمانوں کو جب پہلے بیت المقدس اور پھر کعبہ کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا گیا تو یہ بعض اہل کتاب اور بعض مسلمانوں پر شاق گزرا۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اس کی حکمت بیان فرمائی کہ اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی اطاعت، اس کے احکام کی فرماں برداری، جدھر وہ کہے ادھر رخ کرنا اور جو حکم وہ دے اس پر عمل کرنا ہے۔ یہ ہے اصل نیکی، تقویٰ اور کامل ایمان۔ رہا مشرق یا مغرب میں سے کسی طرف رخ کرنے کی پابندی، تو اس میں کوئی نیکی نہیں، اگر وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی وجہ سے نہ ہو۔ (ابن کثیر) وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ اس میں ” اٰمَنَ ‘ سے پہلے ” بِرُّ “ محذوف ہے، یعنی اصل نیکی اس شخص کی نیکی ہے۔ یہ آیت نیکی کی تمام اقسام پر مشتمل ہے اور اس میں تمام بنیادی عقائد، اعمال اور اخلاق آگئے ہیں۔ امام بخاری (رض) نے اس آیت کو ” کِتَابُ الْاِیْمَانِ “ کے تحت ” بَابُ اُمُوْرِ الإِْیْمَانِ “ (قبل ح : ٩) “ میں ذکر فرمایا ہے کہ ایمان صرف عقائد کا نام نہیں، بلکہ اعمال بھی ایمان کا جز ہیں۔ پہلے مال کی محبت کے باوجود اسے ذوی القربیٰ اور دوسرے مستحقین کو دینے کا ذکر فرمایا، بعد میں نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا ذکر فرمایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسلمان کے مال میں صرف زکوٰۃ ہی واجب نہیں کہ زکوٰۃ دینے کے بعد سارا سال بندہ فارغ ہوگیا، بلکہ ضرورت کے وقت مستحقین پر مال خرچ کرنا بھی واجب ہے، مثلاً ماں باپ اور دوسرے ضرورت مند رشتہ داروں کا نفقہ، مہمان پر خرچ، ضرورت مند ہمسائے، مجاہدین اور آیت میں مذکور دوسرے حضرات پر خرچ کرنا۔ ان کا ذکر زکوٰۃ سے پہلے اس لیے کیا کہ عام طور پر اس سے غفلت برتی جاتی ہے۔ یتیم وہ ہے جس کا والد فوت ہوجائے اور وہ ابھی بالغ نہ ہوا ہو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( لاَ یُتْمَ بَعْدَ احْتِلاَمٍ ) [ أبوداوٗد، الوصایا، باب ما جاء متی ینقطع الیتم : ٢٨٧٣، عن علی (رض) ] ” بلوغت کے بعد یتیمی نہیں۔ “ باقی مستحقین کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورة توبہ (٦٠) ۔ (وَالْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ ) یہ اور اس سے پہلے مذکور نیکی کرنے والوں سے متعلق سب صیغے ترکیب کی رو سے مرفوع ہیں، جب کہ ”ۚ وَالصّٰبِرِيْنَ “ کی حالت نصبی ہے، اس کی حکمت مفسرین نے یہ بیان فرمائی ہے کہ یہ مدح اور اختصاص کی بنا پر منصوب ہے، یعنی یہ ” اَمْدَحُ “ یا ” اَخُصُّ “ کا مفعول ہے، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے ” اور خصوصاً جو تنگی میں۔ “ ” الْبَاْسَاۗءِ “ سے مراد فقر، بھوک، تنگ دستی، ” وَالضَّرَّاۗءِ “ سے مراد تکلیف، خصوصاً بیماری اور ” اَلْبَأْس “ سے مراد جنگ ہے۔ ان تینوں حالتوں میں صبر نہایت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ان کا خاص طور پر ذکر فرمایا گیا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

From the beginning to this point, the Sarah al-Baqarah is reaching its half-way mark. Until now, the message was addressed mostly to its deniers since the truth of the Holy Qur&an was the first thing to be established. In that context, mention was made of those who accepted it and those who rejected it, which was followed by providing proof of Allah&s Oneness and the Prophethood. Then, recounted were Allah&s blessings and favours on the progeny of Ibrahim (علیہ السلام) right through the verse وَإِذِ ابْتَلَىٰ إِبْرَ‌اهِيمَ رَ‌بُّهُ (2:124). Thenceforth started the issue of the Qiblah قبلہ which continued until it was resolved when the status of Safa صفاء and Marwah مروہ was identified as a sign from Allah (Verse 158). Then, the affirmation of Allah&s Oneness was rightfully followed by a refutation of the principles and subsidiaries of Shirk شرک ، the act of associating others with Allah. The approach this far is full of warning mostly given to the deniers of the message of the Qur&an; any reference to Muslims was only as a corollary. The verses that follow contain nearly the other half of Sarah al-Baqarah where the primary purpose is to educate Muslims in the principles and the subsidiaries of their religion and any address to non-Muslims is by implication only. This subject which continues through the end of the Sarah has been unfolded by presenting and explaining the cardinal concept of birr بِرَّ‌, an umbrella word in Arabic used for what is good in the absolute sense and which combines in itself all acts of righteousness and obedience, inward or outward. So, when the verse begins, basic principles such as belief in the Book, spending of wealth in charity, fulfillment of promises and patience in distress have been stressed upon which, incidentally, include the basic principles behind all injunctions of the Holy Qur&an. The fact is that the articles of belief, the deeds in accordance with them and the morals are the essence of all religious injunctions while all details fall under these basics. Thus, the verse actually houses all these three major departments. The chapters of &Birr& بِرَّ‌ (the virtues) From this point onwards, the reader will find details of this comprehensive attribute of birr بِرَّ‌, the essence of which is &obedience&. Many injunctions, in unison with suitable time and place, have been taken up as needed. Some of these are about Equal Retaliation, Will, Fasting, Jihad, Hajj, Spending, Menstruation,’ Ila’ Oath, Divorce, Marriage, Post-divorce waiting period for women (&Iddah عِدَّہ ), Dower (Mahr مھر), while Jihad جہاد and Infaq انفاق (spending) in the way of Allah find re-stress, and some aspects of buying and selling and witnessing appear proportionate to their need. The finale is good tidings and the promise of mercy and forgiveness. Commentary When Baytullah بیت اللہ ، the House of Allah at Makkah was made the Qiblah قبلہ of the Muslims in place of Baytul-Maqdis بیت المقدس ، the Jews and Christians and the Mushrikin مشرکین ، who were much too eager to find fault with Islam and Muslims, were stirred and they started coming up with all sorts of objections against Islam and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، detailed answers to which have been given in verses that have appeared earlier. In the present verse, this debated issue has been closed in a unique manner when it was said that Faith cannot be restricted to the single aspect of turning to the West or the East when praying. These are directions in an absolute sense and thus cannot be turned into the very object of Faith to the total exclusion of other injunctions of the Shari&ah. It is also possible that this is addressed to Jews, Christians and Muslims at the same time, the sense being that real birr (righteousness) and thawab ثواب (merit) lies in obedience to Allah Almighty. The direction in which He wants us to turn automatically becomes merit-worthy and correct. In itself, the East or the West, or any other direction or orientation has no importance or merit. Instead, the real merit comes out of one&s obedience to the injunctions of Allah, no matter what the direction be. Upto the time the command was to turn towards the Baytul-Maqdis بیت المقدس ، the obedience to that command was an act deserving of merit, and now, when the command to turn towards the House of Allah بیت اللہ at Makkah has come, obeying this command has become deserving of merit. As stated earlier during the discussion of linkage of verses, a new sequence begins from this verse where the main body of the text comprises of teachings and instructions for Muslims with answers to antagonists appearing there by implication. This is why this particular verse has been identified as very comprehensive in presenting Islamic injunctions. What follows through the end of Surah al-Baqarah is an explanation or elaboration of this verse. Given below is a detailed account of what the verse presents as a gist of the articles of faith, the modes of Allah&s worship, dealings with people, and the moral principles. , Foremost are the articles of faith. These were covered under مَنْ آمَنَ بِاللَّـهِ : |"That one believes in Allah.|" Then comes the act of following the articles of faith in one&s deeds, that is, in Allah&s worship and in dealings with people. Allah&s worship is mentioned upto the end of وَآتَى الزَّکٰوۃ : |"And pays the Zakah زَّكَاةَ |", then, dealings with people were covered under وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ : |"And those who fulfill their promise&&, concluding with the mention of morals under وَالصَّابِرِ‌ينَ |"The patient|". The final statement is that those who follow all these injunctions are true Muslims and they are the ones who can be called God-fearing. While mentioning these injunctions, the verse has given a number of subtle but eloquent indications, for instance, the spending of wealth has been tied up with: ` ala hubbihi عَلَىٰ حُبِّهِ which has three possible meanings. Firstly, the pronoun in &hubbihi حُبِّهِ & may refer to Allah Almighty, in which case, it would mean that in spending wealth one should not be guided by material motives or the desire to show off. Such spending should rather be done out of love for Allah Almighty, whose exalted majesty requires that this be done with perfectly un-alloyed sincerity (in the sense of the genuine ikhlas اخلاص of Arabic and not in the sense of some modern casual nicety). The second possibility is that this pronoun refers to wealth, in which case, it would mean that, while spending in the way of Allah, only that part of one&s wealth and possessions which one loves will be deserving of merit. Giving out throw-aways in the name of charity is no charity, barring the option of giving it to somebody who can use it, which is better than simply throwing things away. The third possibility is that the pronoun refers to the infinitive آتَى: ata which emerges from the word ایتاءِ &ita& of the text, in which case, the meaning could be that one should be fully satisfied in the heart with what one spends, not that hands spend and the heart aches. Imam Al-Jassas (رح) has suggested the likelihood that all three meanings may be inclusive in the statement. It may be noted that, at this place, two forms of spending have been stated earlier which are other than Zakah زَّكَاةَ . Zakah زَّكَاةَ has been taken up after these two. Perhaps, the reason for this earlier mention could be the general negligence practiced in the liquidation of these rights on the assumption that the payment of Zakah زَّكَاةَ is sufficient. This proves that financial obligations do not end at the simple payment of Zakah زَّكَاةَ . There are occasions, other than those of paying Zakah زَّكَاةَ , where spending out of one&s wealth becomes obligatory and necessary (Jassas and Qurtubi). For instance, spending on your kin, when they have a valid excuse of not being able to earn their own living, is necessary; or there may be some needy person dying in poverty while you have already paid your Zakah زَّكَاةَ , then, it becomes obligatory for you to save his life by spending your wealth on the spot. Similarly, building mosques and schools for religious education are all included in financial obligations. The difference is that Zakah زَّكَاةَ has a special law of its own and it is obligatory to take full care in paying the Zakah زَّكَاةَ in accordance with that law, under all conditions. While these other obligations depend on necessity and need; where needed, spending would become obligatory and where not needed, it will not be obligatory. Special Note A careful look at the text of the verse will show that those on whom wealth has to be spent, that is, the relatives, orphans, the needy, the wayfarer and those who ask, have all been described in one distinct manner, while the last head on the list has been introduced in another manner. It is clear that by adding فی : fi in وَفِي الرِّ‌قَابِ |"And (spends) in (freeing) slaves|" the purpose is to point out that the amount spent will not reach the hands of the slaves owned by somebody as their personal amount which they can spend at will. Instead, the amount has to be spent in buying slaves from their masters and setting them free. Hence, the translation: &And (spends) in (freeing) slaves.& After that, the statement, أَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ |"And observes the prayers and pays the Zakah زَّكَاةَ |" appears in the same manner as everything else has been mentioned earlier. Now, in order to introduce the chapter of dealings, the style has been changed. And instead of using verbs, the nouns have been used. This denotes that one should have a continuing habit of fulfilling promises made. A chance fulfillment of a compact, something even a disbeliever or a sinner would accomplish once in a while is not enough to qualify a person for being included in the list. The reason why the keeping of promises has been chosen to represent dealings with people is simple. A little thought would show that staying by a contract entered into or the fulfilling of a promise made, is the essence of all dealings, such as buying and selling, leasing, renting and partnership. Similarly, while referring to the moral principles or the inner deeds, only sabr صبر (patience) is mentioned in the verse, because sabr صبر means to control the human self and guard it against evil. Even a little reflection can lead to the conclusion that sabr صبر is the very essence of all inner deeds; through it, high morals can be achieved and through it, low morals can be eliminated. Yet another change in style made here concerns the use of the word, والصَّابِرِ‌ينَ and not والصَّابِرِ‌ونَ on the pattern of والْمُوفُونَ which appeared immediately earlier. Commentators call it نصب علی المدح : nasb ala l&madh which means that the word madh مدح (praise) is understood here and the word al-sabirin الصَّابِرِ‌ينَ is its object. This means that among the righteous, the sabirin صَّابِرِ‌ينَ (the patient) are worthy of special praise since sabr صبر gives one special power to perform righteous deeds. In short, this verse holds in its fold important principles of all departments of Faith and its eloquent hints tell us the degree of importance of each one of them.

ربط از بیان القرآن : شروع سورت سے یہاں تک تقریباً نصف سورة بقرہ ہے زیادہ روئے سخن منکرین کی طرف تھا کیونکہ سب سے اول قرآن کی حقانیت کا اثبات کیا اس ضمن میں اس کے ماننے والے اور نہ ماننے والے فرقوں کا ذکر کیا پھر توحید و رسالت کو ثابت کیا پھر اولاد ابراہیم (علیہ السلام) پر انعامات و احسانات کو وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰهٖمَ تک بیان فرمایا وہاں سے قبلہ کی بحث چلی اور اس کو بیان کرکے صفا ومروہ کی بحث پر ختم کیا، پھر توحید کے اثبات کے بعد شرک کے اصول و فروع کا ابطال کیا اور یہاں تک یہی بیان ہوا اور ان سب مضامین میں ظاہر ہے کہ منکرین کو زیادہ تنبیہ ہے اور ضمناً کوئی خطاب مسلمانوں کو ہوجانا اور بات ہے، اب آیات آئندہ میں کہ بقیہ تقریباً سورة بقرہ کا نصف ہے زیادہ تر مقصود مسلمانوں کو بعض اصول و فروع کی تو تعلیم کرنا ہے گو ضمناً غیر مسلمین کو بھی کوئی خطاب ہوجاوے اور یہ مضمون ختم سورة تک چلا گیا ہے جس کو شروع کیا گیا ہے ایک مجمل عنوان بِرّ سے لفظ برّ بکسر الباء عربی زبان میں مطلق خیر کے معنی میں ہے جو تمام ظاہری اور باطنی طاعات و خیرات کو جامع ہے اور اول آیات میں الفاظ جامعہ سے کلی اور اصولی تعلیم دی گئی ہے مثلاً ایمان بالکتاب وایتاء مال و وفاء عہد وصبر حین البأس وغیرہ جس میں قرآنی تمام احکام کے بنیادی اصول آگئے کیوں کہ شریعت کے کل احکام کا حاصل تین چیزیں ہیں، عقائد، اعمال، اخلاق، باقی تمام جزئیات انھیں کلیات کے تحت میں داخل ہیں اور اس آیت میں ان تینوں قسم کے بڑے بڑے شعبے آگئے، آگے اس بِرّ کی تفصیل چلی ہے جس میں سے بہت سے احکام باقتضائے وقت ومقام مثل قصاص ووصیت و روزہ وجہاد وحج و انفاق وحیض وایلا، ویمین و طلاق ونکاح وعدت ومہر و تکرار ذکر جہاد و انفاق فی سبیل اللہ وبعض معاملات بیع وشراء و شہادت بقدر ضرورت بیان فرما کر بشارت و وعدہ رحمت و مغفرت پر ختم فرما دیا سبحان اللہ کیا بلیغ ترتیب ہے پس چونکہ ان مضامین کا حاصل بر کا بیان ہے اجمالاً وتفصیلاً اس لئے اگر اس مجموعہ کا لقب ابواب البِرّ رکھا جاوے تو نہایت زیبا ہے واللہ الموفق۔ خلاصہ تفسیر : ابواب البر : کچھ سارا کمال اسی میں نہیں (آگیا) کہ تم اپنا منہ مشرق کو کرلو یا مغرب کو (کرلو) لیکن (اصلی) کمال تو یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ تعالیٰ (کی) ذات وصفات پر یقین رکھے اور (اسی طرح) قیامت کے دن (آنے پر) پر (بھی) اور فرشتوں پر (بھی کہ وہ اللہ کے فرمانبردار بندے ہیں نور سے بنے ہیں گناہ سے معصوم ہیں کھانے پینے اور انسانی شہوات سے پاک ہیں) اور (سب) کتب (سماویہ) پر (بھی) اور (سب) پیغمبروں پر (بھی) اور (وہ شخص) مال دیتا ہو اللہ کی محبت میں (اپنے حاجتمند) رشتہ داروں کو اور (نادار) یتیموں کو (یعنی جن بچوں کو ان کا باپ نابالغ چھوڑ کر مرگیا ہو) اور (دوسرے غریب) محتاجوں کو (بھی) اور (بےخرچ) مسافروں کو اور (لاچاری میں) سوال کرنے والوں کو اور (قیدی اور غلاموں کی) گردن چھڑانے میں (بھی مال خرچ کرتا ہو) اور (وہ شخص) نماز کی پابندی (بھی) رکھتا ہو اور (مقررہ) زکوٰۃ بھی ادا کرتا ہو اور جو اشخاص (کہ ان عقائد و اعمال کے ساتھ یہ اخلاق بھی رکھتے ہوں کہ) اپنے عہدوں کو پورا کرنے والے ہوں جب (کسی امر جائز کا) عہد کرلیں اور (اس صفت کو خصوصیت کے ساتھ کہوں گا کہ) وہ لوگ (ان مواقع میں) مستقل (مزاج) رہنے والے ہوں (ایک تو) تنگدستی میں اور (دوسرے) بیماری میں اور (تیسرے معرکہ) قتال (کفار) میں (یعنی پریشان اور کم ہمت نہ ہوں بس) یہ لوگ ہیں جو سچے (کمال کے ساتھ موصوف) ہیں اور یہی لوگ ہیں جو (سچے) متقی (کہے جاسکتے) ہیں (غرض اصلی مقاصد اور کمالات دین کے یہ ہیں نماز میں کسی سمت کو منہ کرنا انہی کمالات مذکورہ میں سے ایک کمال خاص یعنی اقامت صلوۃ کے توابع اور شرائط میں سے ہے اور اس کے حسن سے اس میں حسن آگیا ورنہ اگر نماز نہ ہوتی تو کسی خاص سمت کو منہ کرنا بھی عبادت نہ ہوتا) معارف و مسائل : جب مسلمانوں کا قبلہ بیت المقدس کے بجائے بیت اللہ کردیا گیا تو یہود و نصاریٰ اور مشرکین جو اسلام اور مسلمانوں میں عیب جوئی کی فکر میں رہتے تھے ان میں بڑا شور وشغب ہوا اور طرح طرح سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اسلام پر اعتراضات کا سلسلہ جاری کردیا جس کی جوابات پچھلی آیات میں بڑی توضیح و تفصیل کے ساتھ ذکر کئے گئے ہیں۔ ان آیات میں ایک خاص انداز سے اس بحث کو ختم کردیا گیا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ تم نے سارا دین صرف اس بات میں منحصر کردیا کہ نماز میں انسان کا رخ مغرب کی طرف ہو یا مشرق کی، مراد اس سے مطلق جہات اور سمتیں ہیں یعنی تم نے صرف سمت وجہت کو دین کا مقصد بنا لیا اور ساری بحثیں اس میں دائر ہوگئیں گویا شریعت کا کوئی اور حکم ہی نہیں ہے، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس آیت کا خطاب یہود و نصاریٰ اور مسلمان سب کے لئے ہو اور مراد یہ ہو کہ اصل بِرّ اور ثواب اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہے وہ جس طرف رخ کرنے کا حکم دیں وہی ثواب وصواب ہوجاتا ہے اپنی ذات کے اعتبار سے مشرق ومغرب یا کوئی جانب وجہت نہ کوئی اہمیت رکھتی ہے نہ ثواب بلکہ ثواب دراصل اطاعت حکم کا ہے جس جانب کا بھی حکم ہوجائے جب تک بیت المقدس کی طرف رخ کرنے کا حکم تھا وہ ثواب تھا اور جب بیت اللہ کی طرف رخ کرنے کا ارشاد ہوا تو اب وہی ثواب ہے، جیسا کہ بسلسلہ ربط آیات بیان ہوچکا ہے کہ اس آیت سے سورة بقرہ کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے جس میں مسلمانوں کے لئے تعلیمات و ہدایات اصل ہیں مخالفین کے جوابات ضمنی، اسی لئے اس آیت کو احکام اسلامیہ کی ایک نہایت جامع آیت کہا گیا ہے۔ اس کے بعد بقرہ کے ختم تک تقریبا اسی آیت کی مزید تشریحات ہیں اس آیت میں اصولی طور سے تمام احکام شرعیہ، اعتقادات، عبادات، معاملات، اخلاق کا اجمالی ذکر آگیا ہے، پہلی چیز اعتقادات ہیں اس کا ذکر مَنْ اٰمَنَ باللّٰهِ میں مفصل آگیا دوسری چیز اعمال یعنی عبادات اور معاملات ہیں ان میں سے عبادات کا ذکر وَاٰتَى الزَّكٰوةَ تک آگیا پھر معاملات کا ذکر والْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِمْ سے کیا گیا پھر اخلاق کا ذکر والصّٰبِرِيْنَ سے کیا گیا آخر میں بتلا دیا کہ سچے مومن وہی لوگ ہیں جو ان تمام احکام کی پیروی مکمل کریں اور انہی کو تقویٰ شعار کہا جاسکتا ہے، ان احکام کے بیان کرنے میں بہت سے بلیغ اشارات ہیں مثلا مال کو خرچ کرنے میں عَلٰي حُبِّهٖ کی قید لگا دی جس میں تین احتمال ہیں ایک یہ کہ حُبِّهٖ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف راجع ہو تو معنی یہ ہوں گے کہ مال خرچ کرنے میں کوئی نفسانی غرض نام ونمود کی شامل نہ ہو بلکہ اخلاص کامل کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت اس خرچ کرنے کا داعیہ ہو، دوسرا احتمال یہ ہے کہ یہ ضمیر مال کی طرف راجع ہو تو مراد یہ ہوگی کہ اللہ کی راہ میں وہ مال خرچ کرنا موجب ثواب ہے جو انسان کو محبوب ہو بیکار چیزیں جو پھینکنے کی تھیں ان کو دے کر صدقہ کا نام کرنا کوئی صدقہ نہیں اگرچہ پھینکنے کی نسبت سے بہتر یہی ہے کہ کسی کے کام آسکے تو اس کو دیدے۔ تیسرا حتمال یہ ہے کہ لفظ اٰتَى میں جو اس کا مصدر ایتاء مفہوم ہوتا ہے اس کی طرف ضمیر راجع ہو اور معنی یہ ہوں کہ وہ اپنے خرچ کرنے پر دل سے راضی ہو یہ نہ ہو کہ خرچ تو کر رہا ہے مگر اندر سے دل دکھ رہا ہے، امام جصاص نے فرمایا کہ ممکن ہے کہ تینوں ہی چیزیں مراد میں داخل ہوں پھر اس جگہ مال کے خرچ کرنے کی دو صورتیں مقدم بیان کردیں جو زکوٰۃ کے علاوہ ہیں زکوٰۃ کا ذکر اس کے بعد کیا شاید تقدیم کی وجہ یہ ہو کہ عام طور سے ان حقوق میں غفلت اور کوتاہی برتی جاتی ہے صرف زکوٰۃ ادا کردینے کا کافی سمجھ لیا جاتا ہے، مسئلہ : اسی سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ مالی فرض صرف زکوٰۃ سے پورا نہیں ہوتا ہے زکوٰۃ کے علاوہ بھی بہت جگہ پر مال خرچ کرنا فرض وواجب ہوتا ہے (جصاص، قرطبی) جیسے رشتہ داروں پر خرچ کرنا کہ جب وہ کمانے سے معذور ہوں تو نفقہ ادا کرنا واجب ہوتا ہے کوئی مسکین غریب مر رہا ہے اور آپ اپنی زکوٰۃ ادا کرچکے ہیں مگر اس وقت مال خرچ کرکے اس کی جان بچانا فرض ہے۔ اسی طرح ضرورت کی جگہ مسجد بنانا دینی تعلیم کے لئے مدارس ومکاتب بنانا یہ سب فرائض مالی میں داخل ہیں فرق اتنا ہے کہ زکوٰۃ کا ایک خاص قانون ہے اس کے مطابق ہر حال میں زکوٰۃ کا ادا کرنا ضروری ہے اور یہ دوسرے مصارف ضرورت و حاجت پر موقوف ہیں جہاں ضرورت ہو خرچ کرنا فرض ہوجائے گا جہاں نہ ہو فرض نہیں ہوگا، فائدہ : جن لوگوں پر مال خرچ کرنا ہے مثلا ذوی القربیٰ ، مساکین، مسافر، سوال کرنے والے فقیر، ان سب کو تو ایک انداز سے بیان فرمایا، پھر فِي الرِّقَاب میں حرف فی بڑھا کر اشارہ کردیا کہ مملوک غلاموں کو مال کا مالک بنانا مقصود نہیں بلکہ ان کے مالک سے خرید کر ان کے آزاد کرنے پر خرچ کیا جائے اس کے بعد اَقَام الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ کا ذکر بھی اسی طریق پر آیا جیسے دوسری چیزوں کا ذکر ہے آگے معاملات کا باب بیان کرنا تھا اس میں اسلوب (طریق) بدل کر بجائے صیغہ ماضی استعمال کرنے کے والْمُوْفُوْنَ صیغہ اسم فاعل استعمال کیا اس میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ اس میں ایفاء عہد کی عادت دائمی ہونا چاہئے اتفاقی طور پر کوئی معاہدہ پورا کردے تو یہ ہر کافر فاجر بھی کبھی نہ کبھی کرتا ہے اس کا اعتبار نہیں اسی طرح معاملات کے باب میں صرف ایفائے عہد کا ذکر کیا گیا کیونکہ اگر غور کیا جائے تو تمام معاملات بیع وشراء اجارہ شرکت سب ہی کی روح ایفاء معاہدہ ہے، اسی طرح آگے اخلاق یعنی اعمال باطنہ کا ذکر کرنا تھا ان میں سے صرف صبر کو بیان کیا گیا کیونکہ صبر کے معنے ہیں نفس کو قابو میں رکھنے اور برائیوں سے بچانے کے اگر غور کیا جائے تو تمام اعمال باطنہ کی اصل روح صبر ہی ہے اسی کے ذریعہ اخلاق فاضلہ حاصل کئے جاسکتے اور اسی کے ذریعہ اخلاق رذیلہ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، ایک اور تغیر اسلوب بیان میں یہاں یہ کیا گیا کہ پہلے والْمُوْفُوْنَ ذکر کیا تھا یہاں والصّٰبِرُون نہیں بلکہ والصّٰبِرِيْنَ فرمایا حضرات مفسرین نے فرمایا کہ یہ نصب علی المدح ہے جس کی مراد یہ ہے کہ اس جگہ لفظ مدح مقدر ہے اور صابرین اس کا مفعول ہے یعنی ان سب نیکوکار لوگوں میں خصوصیت سے قابل مدح صابرین ہیں کیونکہ صبر ہی ایک ایسا ملکہ اور ایسی قوت ہے جس سے تمام اعمال مذکورہ میں مدد لی جاسکتی ہے اس طرح آیت مذکورہ میں دین کے تمام شعبوں کے اہم اصول بھی آگئے ہیں اور بلیغ اشارات سے ہر ایک کی اہمیت کا درجہ بھی معلوم ہوگیا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ قِـبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيّٖنَ۝ ٠ ۚ وَاٰتَى الْمَالَ عَلٰي حُبِّہٖ ذَوِي الْقُرْبٰى وَالْيَـتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ۝ ٠ ۙ وَالسَّاۗىِٕلِيْنَ وَفِي الرِّقَابِ۝ ٠ ۚ وَاَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَى الزَّكٰوۃَ۝ ٠ ۚ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عٰھَدُوْا۝ ٠ ۚ وَالصّٰبِرِيْنَ فِي الْبَاْسَاۗءِ وَالضَّرَّاۗءِ وَحِيْنَ الْبَاْسِ۝ ٠ ۭ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوْا۝ ٠ ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُتَّقُوْنَ۝ ١٧٧ برَّ ومن العبد الطاعة . وذلک ضربان : ضرب في الاعتقاد . وضرب في الأعمال، وقد اشتمل عليه قوله تعالی: لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ [ البقرة/ 177] وعلی هذا ما روي «أنه سئل عليه الصلاة والسلام عن البرّ ، فتلا هذه الآية» «1» . فإنّ الآية متضمنة للاعتقاد والأعمال الفرائض والنوافل . وبِرُّ الوالدین : التوسع في الإحسان إليهما، وضده العقوق، قال تعالی: لا يَنْهاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ [ الممتحنة/ 8] ( ب رر) البر ( نیکی ) دو قسم پر ہے اعتقادی اور عملی اور آیت کریمہ ؛۔ لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ [ البقرة/ 177] ( آلایۃ ) دونوں قسم کی نیکی کے بیان پر مشتمل ہے ۔ اسی بنا ہر جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بر کی تفسیر دریافت کی گئی ثو آن جناب نے جوابا یہی آیت تلاوت فرمائی کیونکہ اس آیت میں عقائد و اعمال فرائض و نوافل کی پوری تفصیل بتائی جاتی ہے ۔ برالوالدین کے معنی ہیں ماں اور باپ کے ساتھ نہایت اچھا برتاؤ اور احسان کرنا اس کی ضد عقوق ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ لا يَنْهاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ [ الممتحنة/ 8] جن لوگون میں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا ہے ۔ ولي وإذا عدّي ب ( عن) لفظا أو تقدیرا اقتضی معنی الإعراض وترک قربه . فمن الأوّل قوله : وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] ، وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] . ومن الثاني قوله : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] ، ( و ل ی ) الولاء والتوالی اور جب بذریعہ عن کے متعدی ہو تو خواہ وہ عن لفظوں میں مذکورہ ہو ایا مقدرو اس کے معنی اعراض اور دور ہونا کے ہوتے ہیں ۔ چناچہ تعد یہ بذاتہ کے متعلق فرمایا : ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] اور جو شخص تم میں ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر سے دوستی کرے گا ۔ اور تعدیہ بعن کے متعلق فرمایا : ۔ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] تو اگر یہ لوگ پھرجائیں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔ وجه أصل الوجه الجارحة . قال تعالی: فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ [ المائدة/ 6] ( و ج ہ ) الوجہ کے اصل معیج چہرہ کے ہیں ۔ جمع وجوہ جیسے فرمایا : ۔ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ [ المائدة/ 6] تو اپنے منہ اور ہاتھ دھو لیا کرو ۔ شرق شَرَقَتِ الشمس شُرُوقاً : طلعت، وقیل : لا أفعل ذلک ما ذرّ شَارِقٌ وأَشْرَقَتْ : أضاءت . قال اللہ : بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْراقِ [ ص/ 18] أي : وقت الإشراق . والْمَشْرِقُ والمغرب إذا قيلا بالإفراد فإشارة إلى ناحیتي الشَّرْقِ والغرب، وإذا قيلا بلفظ التّثنية فإشارة إلى مطلعي ومغربي الشتاء والصّيف، وإذا قيلا بلفظ الجمع فاعتبار بمطلع کلّ يوم ومغربه، أو بمطلع کلّ فصل ومغربه، قال تعالی: رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] ( ش ر ق ) شرقت ( ن ) شروقا ۔ الشمس آفتاب طلوع ہوا ۔ مثل مشہور ہے ( مثل ) الاافعل ذالک ماذر شارق واشرقت جب تک آفتاب طلوع ہوتا رہیگا میں یہ کام نہیں کروں گا ۔ یعنی کبھی بھی نہیں کروں گا ۔ قرآن میں ہے : بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْراقِ [ ص/ 18] صبح اور شام یہاں اشراق سے مراد وقت اشراق ہے ۔ والْمَشْرِقُ والمغربجب مفرد ہوں تو ان سے شرقی اور غربی جہت مراد ہوتی ہے اور جب تثنیہ ہوں تو موسم سرما اور گرما کے دو مشرق اور دو مغرب مراد ہوتے ہیں اور جمع کا صیغہ ہو تو ہر روز کا مشرق اور مغرب مراد ہوتا ہے یا ہر موسم کا قرآن میں ہے : رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] وہی مشرق اور مغرب کا مالک ( ہے ) غرب الْغَرْبُ : غيبوبة الشّمس، يقال : غَرَبَتْ تَغْرُبُ غَرْباً وغُرُوباً ، ومَغْرِبُ الشّمس ومُغَيْرِبَانُهَا . قال تعالی: رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] ، رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ [ الرحمن/ 17] ، بِرَبِّ الْمَشارِقِ وَالْمَغارِبِ [ المعارج/ 40] ، وقد تقدّم الکلام في ذكرهما مثنّيين ومجموعین «4» ، وقال : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] ، وقال : حَتَّى إِذا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَغْرُبُ [ الكهف/ 86] ، وقیل لكلّ متباعد : غَرِيبٌ ، ولكلّ شيء فيما بين جنسه عدیم النّظير : غَرِيبٌ ، وعلی هذا قوله عليه الصلاة والسلام : «بدأ الإسلام غَرِيباً وسیعود کما بدأ» «5» وقیل : العلماء غُرَبَاءُ ، لقلّتهم فيما بين الجهّال، والغُرَابُ سمّي لکونه مبعدا في الذّهاب . قال تعالی: فَبَعَثَ اللَّهُ غُراباً يَبْحَثُ [ المائدة/ 31] ، وغَارِبُ السّنام لبعده عن المنال، وغَرْبُ السّيف لِغُرُوبِهِ في الضّريبة «6» ، وهو مصدر في معنی الفاعل، وشبّه به حدّ اللّسان کتشبيه اللّسان بالسّيف، فقیل : فلان غَرْبُ اللّسان، وسمّي الدّلو غَرْباً لتصوّر بعدها في البئر، وأَغْرَبَ الساقي : تناول الْغَرْبَ ، والْغَرْبُ : الذّهب «1» لکونه غَرِيباً فيما بين الجواهر الأرضيّة، ومنه : سهم غَرْبٌ: لا يدری من رماه . ومنه : نظر غَرْبٌ: ليس بقاصد، و، الْغَرَبُ : شجر لا يثمر لتباعده من الثّمرات، وعنقاء مُغْرِبٌ ، وصف بذلک لأنه يقال : کان طيرا تناول جارية فَأَغْرَبَ «2» بها . يقال عنقاء مُغْرِبٌ ، وعنقاء مُغْرِبٍ بالإضافة . والْغُرَابَانِ : نقرتان عند صلوي العجز تشبيها بِالْغُرَابِ في الهيئة، والْمُغْرِبُ : الأبيض الأشفار، كأنّما أَغْرَبَتْ عينُهُ في ذلک البیاض . وَغَرابِيبُ سُودٌ [ فاطر/ 27] ، قيل : جَمْعُ غِرْبِيبٍ ، وهو المُشْبِهُ لِلْغُرَابِ في السّواد کقولک : أسود کحلک الْغُرَابِ. ( غ رب ) الغرب ( ن ) سورج کا غائب ہوجانا غربت نغرب غربا وغروبا سورج غروب ہوگیا اور مغرب الشمس ومغیر بانھا ( مصغر ) کے معنی آفتاب غروب ہونے کی جگہ یا وقت کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] وہی ) مشرق اور مٖغرب کا مالک ہے ۔ رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ [ الرحمن/ 17] وہی دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے ۔ بِرَبِّ الْمَشارِقِ وَالْمَغارِبِ [ المعارج/ 40] مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم ۔ ان کے تثنیہ اور جمع لانے کے بحث پہلے گذر چکی ہے ۔ نیز فرمایا : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] کہ نہ مشرق کی طرف سے اور نہ مغرب کی طرف ۔ حَتَّى إِذا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَغْرُبُ [ الكهف/ 86] یہاں تک کہ جب سورج کے غروب ہونے جگہ پہنچا ۔ اور ہر اجنبی کو غریب کہاجاتا ہے اور جو چیز اپنی ہم جنس چیزوں میں بےنظیر اور انوکھی ہوا سے بھی غریب کہہ دیتے ہیں ۔ اسی معنی میں آنحضرت نے فرمایا (58) الاسلام بدء غریبا وسعود کمابدء کہ اسلام ابتداء میں غریب تھا اور آخر زمانہ میں پھر پہلے کی طرح ہوجائے گا اور جہلا کی کثرت اور اہل علم کی قلت کی وجہ سے علماء کو غرباء کہا گیا ہے ۔ اور کوے کو غراب اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ بھی دور تک چلا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : فَبَعَثَ اللَّهُ غُراباً يَبْحَثُ [ المائدة/ 31] اب خدا نے ایک کو ابھیجا جو زمین کریدٹے لگا ۔ اور غارب السنام کے معنی کو ہاں کو بلندی کے ہیں کیونکہ ( بلندی کی وجہ سے ) اس تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے اور غرب السیف کے معنی تلوار کی دھار کے ہیں کیونکہ تلوار بھی جسے ماری جائے اس میں چھپ جاتی ہے لہذا ی مصدر بمعنی فاعل ہے ۔ پھر جس طرح زبان کو تلوار کے ساتھ تشبیہ دی جاتی ہے اسی طرح زبان کی تیزی کو بھی تلوار کی تیزی کے ساتھ تشبیہ دے کر فلان غرب اللسان ( فلاں تیز زبان ہے ) کہاجاتا ہے اور کنوئیں میں بعد مسافت کے معنی کا تصور کرکے ڈول کو بھی غرب کہہ دیا جاتا ہے اور اغرب الساقی کے معنی ہیں پانی پلانے والے ڈول پکڑا اور غرب کے معنی سونا بھی آتے ہیں کیونکہ یہ بھی دوسری معدنیات سے قیمتی ہوتا ہے اور اسی سے سھم غرب کا محاورہ ہے یعنی دہ تیر جس کے متعلق یہ معلوم نہ ہو کہ کدھر سے آیا ہے ۔ اور بلا ارادہ کسی طرف دیکھنے کو نظر غرب کہاجاتا ہے اور غرب کا لفظ بےپھل درخت پر بھی بولا جاتا ہے گویا وہ ثمرات سے دور ہے ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ عنقاء جانور ایک لڑکی کو اٹھا کر دوردروازلے گیا تھا ۔ اس وقت سے اس کا نام عنقاء مغرب اوعنقاء مغرب ( اضافت کے ساتھ ) پڑگیا ۔ الغرابان سرینوں کے اوپر دونوں جانب کے گڑھے جو ہیت میں کوے کی طرح معلوم ہوتے ہیں ۔ المغرب گھوڑا جس کا کر انہ ، چشم سفید ہو کیونکہ اس کی آنکھ اس سفیدی میں عجیب و غریب نظر آتی ہے ۔ اور آ یت کریمہ : وَغَرابِيبُ سُودٌ [ فاطر/ 27] کہ غرابیب کا واحد غربیب ہے اور اس کے معنی کوئے کی طرح بہت زیادہ سیاہ کے ہیں جس طرح کہ اسود کحلک العراب کا محاورہ ہے ۔ ( یعنی صفت تاکیدی ہے اور اس میں قلب پایا جاتا ہے اصل میں سود غرابیب ہے ۔ أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔ الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . وإله جعلوه اسما لکل معبود لهم، وکذا اللات، وسمّوا الشمس إِلَاهَة لاتخاذهم إياها معبودا . وأَلَهَ فلان يَأْلُهُ الآلهة : عبد، وقیل : تَأَلَّهَ. فالإله علی هذا هو المعبود وقیل : هو من : أَلِهَ ، أي : تحيّر، وتسمیته بذلک إشارة إلى ما قال أمير المؤمنین عليّ رضي اللہ عنه : (كلّ دون صفاته تحبیر الصفات، وضلّ هناک تصاریف اللغات) وذلک أنّ العبد إذا تفكّر في صفاته تحيّر فيها، ولهذا روي : «تفكّروا في آلاء اللہ ولا تفكّروا في الله»وقیل : أصله : ولاه، فأبدل من الواو همزة، وتسمیته بذلک لکون کل مخلوق والها نحوه، إمّا بالتسخیر فقط کالجمادات والحیوانات، وإمّا بالتسخیر والإرادة معا کبعض الناس، ومن هذا الوجه قال بعض الحکماء : اللہ محبوب الأشياء کلها وعليه دلّ قوله تعالی: وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلكِنْ لا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ [ الإسراء/ 44] . وقیل : أصله من : لاه يلوه لياها، أي : احتجب . قالوا : وذلک إشارة إلى ما قال تعالی: لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصارَ [ الأنعام/ 103] ، والمشار إليه بالباطن في قوله : وَالظَّاهِرُ وَالْباطِنُ [ الحدید/ 3] . وإِلَهٌ حقّه ألا يجمع، إذ لا معبود سواه، لکن العرب لاعتقادهم أنّ هاهنا معبودات جمعوه، فقالوا : الآلهة . قال تعالی: أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنا [ الأنبیاء/ 43] ، وقال : وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ [ الأعراف/ 127] وقرئ : ( وإلاهتك) أي : عبادتک . ولاه أنت، أي : لله، وحذف إحدی اللامین .«اللهم» قيل : معناه : يا الله، فأبدل من الیاء في أوله المیمان في آخره وخصّ بدعاء الله، وقیل : تقدیره : يا اللہ أمّنا بخیر مركّب تركيب حيّهلا . ( ا ل ہ ) اللہ (1) بعض کا قول ہے کہ اللہ کا لفظ اصل میں الہ ہے ہمزہ ( تخفیفا) حذف کردیا گیا ہے اور اس پر الف لام ( تعریف) لاکر باری تعالیٰ کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے اسی تخصیص کی بناء پر فرمایا :۔ { هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا } ( سورة مریم 65) کیا تمہیں اس کے کسی ہمنام کا علم ہے ۔ الہ کا لفظ عام ہے اور ہر معبود پر بولا جاتا ہے ( خواہ وہ معبود پر حق ہو یا معبود باطل ) اور وہ سورج کو الاھۃ کہہ کر پکارتے تھے کیونکہ انہوں نے اس کو معبود بنا رکھا تھا ۔ الہ کے اشتقاق میں مختلف اقوال ہیں بعض نے کہا ہے کہ یہ الہ ( ف) یالہ فلاو ثالہ سے مشتق ہے جس کے معنی پر ستش کرنا کے ہیں اس بنا پر الہ کے معنی ہوں گے معبود اور بعض نے کہا ہے کہ یہ الہ ( س) بمعنی تحیر سے مشتق ہے اور باری تعالیٰ کی ذات وصفات کے ادراک سے چونکہ عقول متحیر اور دو ماندہ ہیں اس لئے اسے اللہ کہا جاتا ہے ۔ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امیرالمومنین حضرت علی (رض) نے فرمایا ہے ۔ کل دون صفاتہ تحبیرالصفات وضل ھناک تصاریف للغات ۔ اے بروں ازوہم وقال وقیل من خاک برفرق من و تمثیل من اس لئے کہ انسان جس قدر صفات الیہ میں غور و فکر کرتا ہے اس کی حیرت میں اضافہ ہوتا ہے اس بناء پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے (11) تفکروا فی آلاء اللہ ولا تفکروا فی اللہ کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں غور و فکر کیا کرو اور اس کی ذات کے متعلق مت سوچا کرو ۔ (2) بعض نے کہا ہے کہ الہ اصل میں ولاہ ہے واؤ کو ہمزہ سے بدل کر الاہ بنالیا ہے اور ولہ ( س) کے معنی عشق و محبت میں دارفتہ اور بیخود ہونے کے ہیں اور ذات باری تعالیٰ سے بھی چونکہ تمام مخلوق کو والہانہ محبت ہے اس لئے اللہ کہا جاتا ہے اگرچہ بعض چیزوں کی محبت تسخیری ہے جیسے جمادات اور حیوانات اور بعض کی تسخیری اور ارادی دونوں طرح ہے جیسے بعض انسان اسی لئے بعض حکماء نے کہا ہے ذات باری تعالیٰ تما اشیاء کو محبوب ہے اور آیت کریمہ :{ وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَكِنْ لَا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ } ( سورة الإسراء 44) مخلوقات میں سے کوئی چیز نہیں ہے مگر اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتی ہے ۔ بھی اسی معنی پر دلالت کرتی ہے ۔ (3) بعض نے کہا ہے کہ یہ اصل میں لاہ یلوہ لیاھا سے ہے جس کے معنی پر وہ میں چھپ جانا کے ہیں اور ذات باری تعالیٰ بھی نگاہوں سے مستور اور محجوب ہے اس لئے اسے اللہ کہا جاتا ہے ۔ اسی معنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :۔ { لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ } ( سورة الأَنعام 103) وہ ایسا ہے کہ نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے ۔ نیز آیت کریمہ ؛{ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ } ( سورة الحدید 3) میں الباطن ، ، کہہ کر بھی اسی معنی کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ الہ یعنی معبود درحقیقت ایک ہی ہے اس لئے ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس کی جمع نہ لائی جائے ، لیکن اہل عرب نے اپنے اعتقاد کے مطابق بہت سی چیزوں کو معبود بنا رکھا تھا اس لئے الہۃ صیغہ جمع استعمال کرتے تھے ۔ قرآن میں ہے ؛۔ { أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنَا } ( سورة الأنبیاء 43) کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو مصائب سے بچالیں ۔ { وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ } ( سورة الأَعراف 127) اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائیں ۔ ایک قراءت میں والاھتک ہے جس کے معنی عبادت کے ہیں الاہ انت ۔ یہ اصل میں للہ انت ہے ایک لام کو تخفیف کے لئے خذف کردیا گیا ہے ۔ اللھم بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی یا اللہ کے ہیں اور اس میں میم مشدد یا ( حرف ندا کے عوض میں آیا ہے اور بعض کا قول یہ ہے کہ یہ اصل میں یا اللہ امنا بخیر ( اے اللہ تو خیر کے ساری ہماری طرف توجہ فرما) ہے ( کثرت استعمال کی بنا پر ) ۔۔۔ حی ھلا کی طرح مرکب کرکے اللھم بنا لیا گیا ہے ۔ ( جیسے ھلم ) (بقیہ حصہ کتاب سے ملاحضہ فرمائیں)

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

مال میں زکوٰۃ کے سوا کوئی اور حق ارشاد باری ہے : لیس البر ان تولوا وجوھکم قبل المشرق و المغرب ( نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کرلیے یا مغرب کی طرف) تا آخر آیت ۔ اس آیت کی تفسیر میں کہا گیا ہے اللہ سبحان، نے اس سے یہود و نصاریٰ مراد لیے ہیں۔ جب انہوں نے نسخ قبلہ کی بات تسلیم نہیں کی تو اللہ نے انہیں بتادیا کہ نیکی تو اللہ کی اطاعت اور اس کے اوامر کے اتباع کے اندر ہے، مشرق یا مغرب کی طرف چہرے کرلینے کے اندر نہیں ہے جبکہ اس میں اللہ کے حکم کی پیروی موجود نہ ہو، نیز یہ کہ اب اللہ کی طاعت کعبہ کی طرف رخ کرنے میں ہے کیونکہ کسی اور طرف رخ کرنے کا حکم منسوخ ہوچکا ہے۔ قول باری : ولکن المبر من امن باللہ والیوم الاخر ( لیکن نیکی تو اس کی ہے جو اللہ اور یو آخر پر ایمان لے آئے) کی تفسیر میں کہا گیا کہ یہاں ایک لفظ مخدوف ہے اور آیت کے معنی ہیں : نیکی اس شخص کی نیکی ہے جو اللہ اور یوم آخر پر ایمان لے آئے۔ ایک قول کے مطابق آیت سے مراد یہ ہے کہ نیکو کار وہ شخص ہے جو اللہ اور یوم آخر پر ایمان لائے۔ جس طرح خنساء کا یہ شعر ہے۔ توقع ما غفلت حتی اذا ادکرت فاز ماھی اقبال و ادبار ( یہ اونٹنی جب تک غافل رہتی ہے چرتی رہتی ہے، حتی کہ جب اسے یاد آ جاتا ہے تو پھر آگے پیچھے سے آنے جانے کا سماں ہوتا ہے، یعنی پھر اونٹنی آگے پیچھے آتی جاتی ہے) ۔ قول باری ہے ( اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال خرچ کرے) یعنی نیکوکار وہ شخص ہے جو دلی رغبت سے مال خرچ کرے۔ ایک قول کے مطابق مراد یہ ہے کہ وہ اپنا دل پسند مال دے یعنی ایک مال سے محبت کے باوجود اسے دے دے۔ جس طرح یہ قول باری ہے : لن تنالو البر حتیٰ تنفقوا مما تحبون ( تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیزیں ( خدا کی راہ) خرچ نہکرو جنھیں تم عزیز رکھتے ہو) ایک اور قول کے مطابق مفہوم یہ ہے : دلی محبت کے تحت مال دے اور دیتے وقت ناراضگی کا اظہار نہ کرے۔ یہ بھی احتمال ہے کہ اس سے مراد یہ وہ : کہ وہ اللہ کی محبت میں مال دے جس طرح یہ قول باری ہے : قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی (کہہ دو اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو) آیت میں درج بالا تمام معانی مراد لینا جائز ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں جو روایت ہے وہ اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ سبحانہ کی مراد انفاق ہے۔ اس حدیث کی روایت جریر بن عبدالحمید نے عمارہ بن القعقاع سے۔ انہوں نے ابوزرعہ اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے کی ہے کہ ایک شخص حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کون سا صدقہ سب سے افضل ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں فرمایا : تم صدقہ کرو جبکہ تم تندرست ہو، تمہیں فقرا اور تنگدستی کا خوف و اور مالداری کی امید ہو، اور اتنی دیر نہ کرو کہ جان حلق تک آ جائے اور اس وقت تم کہو کہ فلاں کے لیے اتنا ، فلاں کے لیے اتنا ( اس حالت میں تمہارے بغیر) وہ دوسروں کے لیے ہوچکا۔ ابوالقاسم عبداللہ بن اسحاق المروزی نے روایت بیان کی، ان سے الحسن بن ابی الربیع الجرجانی نے، ان سے عبدالرزاق نے، ان سے الثوری نے ربید سے، انوں نے مُرہ سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے قول باری واتی المال علی حبہ کی تفسیر میں بیان کیا کہ تم مال خرچ کرو در آنی لی کہ تم تندرست ہو، تمہیں فراخی عیش کی امید ہو اور تنگدستی کا خوف ہو۔ قول باری : واتی المال علی خبح ذوی القربی ( اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتہ داروں پر خرچ کرے) میں اتحمال ہے کہ اس سے صدقہ واجبہ مراد ہو۔ اور یہ بھی احتمال ہے کہ نفلی صدقہ مراد ہو، تا ہم آیت میں کوئی دلالت موجود نہیں ہے جس سے پتہ چل سکے کہ صدقہ واجبہ مراد ہے، بلکہ آیت میں تو صرف صدقہ کرنے پر ابھارا ہے اور اس پر ثواب کا وعدہ ہے کیونکہ آیت میں زیادہ سے زیادہ یہی بات ہے کہ صدقہ نیکی ہے۔ یہ لفظ اپنے اندر فرض اور نفل دونوں کو سمیٹے ہوئے ہے۔ البتہ سیاق اور تلاوت کے تسلسل کے اندر زکوٰۃ مراد نہ ہونے پر دلالت موجود ہے، کیونکہ قول باری ہے : واقام الصلوۃ و اتی الزکوٰۃ ( اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دے) اس میں زکوٰۃ کو صلوٰۃ پر عطف کیا گیا جو اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ اس سے قبل ذکر ہونے والے صدقہ سے زکوٰۃ مراد نہیں ہے۔ بعض کا قول ہے کہ آیت میں وہ حقوق مراد ہیں جو زکوٰۃ کے سوا مال میں واجب ہوتے ہیں، مثلاً صلہ رحمی کا وجوب جب ایک شخص اپنے رشتہ دار کو سخت مالی پریشانی اور تنگدستی میں دیکھے تو اس پر اپنے اس رشتہ دار کی مدد واجب ہوجاتی ہے۔ یہاں یہ کہنا بھی درست ہے کہ آیت میں وہ شخص مراد ہے جو بھوک کے ہاتھوں اس قدر نڈھال ہوچکا ہو کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو۔ ایسی صورت میں نیکو کار انسان پر اس کی اتنی مقدار میں مدد لازم ہوجاتی ہے جس سے اس کی بھوک رفع ہوجائے۔ شریک نے ابوحمزہ سے انہوں نے عامر سے، انہوں نے حضرت فاطمہ بن قیس سے اور انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مال کے اندر زکوٰۃ کے سوا بھی حق ہے اور پھر یہ آیت تلاوت فرمائی : لیس البر ان تولو اوجوھکم تا آخر آیت۔ سفیان ابوالزبیر سے ، انہوں نے حضرت جابر (رض) سے اور انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ان میں بھی ایک حق ہے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے استفسار کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نر اونٹ ( سانڈ) سے جفتی کرانا، آسانی سے قابو آنے والے اونٹ یا اونٹنی کسی کو عاریت کے طوقر دے دینا اور فربہ اونٹ یا اونٹنی کسی کو عطیے کے طور پر حوالے کردیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں حدیثوں میں بیان کردیا کہ مال کے اندر زکوٰۃ کے سوا اور بھی حق ہوتا ہے اور پہلی حدیث میں واضح کردیا کہ قول باری : لیس البر ان تولو وجوھکم ۔ تا آخر آیت کی ہی تاویل و تفسیر ہے۔ یہاں یہ کہنا درست ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ارشاد : ” مال میں زکوٰۃ کے سوا بھی حق ہے “ سے وہ صلہ رخمی مراد لی ہو جس کا لزوم تنگدست قریبی رشتہ داروں پر انفاق کی صورت میں ہوتا ہے اور حاکم اس انفاق کا حکم صادر کرتا ہے۔ جب ایک شخص کے والدین اور قریبی رشتہ دار فقیر ہوں اور کمانے کے قابل نہ ہو۔ یہ بھی مراد ہوسکتی ہے کہ بھوکے اور مجبور شخص کو کھانا کھلانا لازم ہے نیز یہ کہنا بھی درست ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ارشاد سے ایسا حق مراد لیا ہے جو واجب نہیں ہے، لیکن اس کی طرف رغبت دلائی گئی ہے، یعنی مستحب حق کیونکہ آپ کا زیر بحث ارشاد وجوب کا مقتضی نہیں ہے اس لیے کہ بعض حقوق فرض ہوتے ہیں اور بعض مندوب الیہ یعنی مستحب۔ عبدالباقی نے روایت بیان کی، ان سے احمد بن حماد بن سفیان نے، ان سے کثیر بن عبید نے، ان سے بقیہ نے بنی تمیم کے ایک شخص نے جس کی کنیت ابو عبداللہ ہے، انہوں نے الضبی سے ، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے مشروق سے اور انہوں نے حضرت علی (رض) سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زکوٰۃ نے ہر صدقے کو منسوخ کردیا ہے۔ ہمیں عبدالباقی نے روایت بیان کی، انہیں حسین بن اسحاق التستری نے، انہیں علی بن سعید نے، انہیں المسیب بن شریک نے عبید المکتسب سے انہوں نے عامر شعبی سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت علی (رض) سے کہ : زکوٰۃ نے ہر صدقہ کو منسوخ کردیا ہے۔ اگر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ حدیث صحیح ہے، تو پھر تمام واجب صدقات زکوٰۃ کی بنا پر منسوخ سمجھے جائیں گے۔ اگر مذکورہ حدیث روای مجہول ہونے کی وجہ سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک مرفوع صورت میں درست نہہو تو بھی حضرت علی (رض) سے مروی اثر سند کے اعتبار سے حسن ہے اور یہ بھی زکوٰۃ کی بنا پر ان صدقات کے نسخ کا اثبات واجب کرتا ہے جو واجب تھے۔ ایسی بات توقیف کے سوا کسی اور ذریعے سے معلوم نہیں ہوسکتی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت علی (رض) نے یہ بات صرف اس بنا پر فرمائی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے انہیں اس کی اطلاع دی گئی تھی، اسی کا نام توقیف ہے۔ اس صورت میں منسوخ شدہ صدقات وہ صدقات ہوں گے جو ابتدا میں لوگوں پر ایسے اسباب کی بنا پر واجب تھے جو ان پر ان کی ادائیگی کے لزوم کے مقتضی تھے اور پھر زکوٰۃ کا حکم آنے پر منسوخ ہوگئے ۔ مثلاً یہ قول باری : واذا القسمۃ اولوا القربی و الیتامی والمساکین فارزقوھم منہ ( اور جب تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دو ) اسی طرح کی روایت اس قول باری کے متعلق بھی ہے : والوا حقہ یوم حصادہ ( اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق ادا کرو) کہ یہ حکم بعض حضرات کے نزدیک عشر اور نصف عشر کے حکم کی بنا پر منسوخ ہوگیا ہے۔ اس طرح زکوٰۃ کی بنا پر منسوخ ہوجانے والے درج بالا قسم کے حقوق ہیں جو ضرورت کے بغیر مال میں واجب تھے، لیکن لازم ہونے والے جن قحقو کا ہم نے ذکر کیا ہے مثلاً ذوی الارحام، یعنی قریبی رشتہ داروں پر انفاق ، جب وہ روزی کمانے سے عاجز ہوجائیں، یا مثلاً مضطر شخص کو کھانا کھلانے کا لزوم، تو یہ حقوق فرض اور لازم ہیں۔ زکوٰۃ کے حکم کی بنا پر منسوخ نہیں ہوئے۔ تمام فقہا کے نزدیک صدقہ فطر واجب ہے اور زکوٰۃ کے حکم کی بنا پر اس کی منسوخی نہیں ہوئی۔ حالانکہ ابتداء ہی اس کا وجوب اللہ کی جانب سے ہوا ہے اور بندے کی طرف سے کسی سبب کے ساتھ اس کا تعلق نہیں ہے۔ یہ بات اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ زکوٰۃ نے صدقہ فطر کو منسوخ نہیں کیا۔ الواقدی نے عبداللہ بن عبدالرحمن سے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے عروہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت بیان کی ہے کہ ” حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زکوٰۃ کی فرضیت سے پہلے ہی صدقہ فطر نکالنے کا حکم دیا تھا،۔ پھر جب زکوٰۃ فرض ہوگئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو نہ تو حکم دیا اور نہ ہی انہیں روکا، تا ہم لوگ اپنے طور پر صدقہ فطر نکالتے رہے۔ یہ روایت اگر درست بھی ہو تو پھر بھی صدقہ فطر کے منسوخ ہوجانے پر دلالت نہیں کرتی اس لیے کہ زکوٰۃ کا وجوب صدقہ قطر کے وجود کی بقا کی نفی نہیں کرتا۔ علاوہ ازیں بہتر بات یہ ہے کہ زکوٰۃ کی فرضیت صدقہ فطر پر مقدم ہے کیونکہ سلف کے مابین اس امر میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ سورة حم السجدہ مکی سورت ہی اور یہ قرآن کے اوائل سورتوں میں شمارتی ہے۔ اس سورت میں تارک زکوٰۃ کے لیے وعید کا ذکر ہے، ارشاد ہے : وویل للمشرکین الذین لا یوتون الزکوٰۃ وھم بالاخرۃ لھم کافرونص مشرکوں کے لیے تباہی ہے جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور آخرت کا کفر کرتے ہیں) جب کہ صدقہ فطر کا حکم مدینہ منورہ میں دیا گیا تھا، اس سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ زکوٰۃ کوی فرضیت صدقہ فطر کے حکم پر مقدم ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) اور مجاہد سے قول باری : واتوا حقہ یوم حصادہ ( اور اس ک کٹائی کے دن اس کا حق ادا کردو) کے بارے میں منقول ہے کہ یہ منسوخ نہیں، بلکہ محکم آیت ہے۔ اور ان حضرات کے نزدیک اس میں مذکورہ حق واجب اور زکوٰۃ کے علاوہ ہے۔ رہ گئے وہ حقوق جو ان اسباب کی بنا پر واجب ہوجاتے ہیں جن کا صدور بندوں کی طرف سے ہوتا ہے، مثلاً کفارات اور نذریں۔ آیت میں مذکور مساکین کے بارے میں اختلاف رائے ہے۔ اس پر ہم انشاء اللہ سورة برأت میں روشنی ڈالیں گے۔ آیت میں مذکور ابن السبیل کی تفیسر میں مجاہد سے مروی ہے کہ یہ مسافر ہے۔ قتادہ سے مروی ہے کہ یہ مہمان ہے۔ پہلا قول زیادہ مناسب ہے کیونکہ مسافر کو ابن السبیل اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ سفر کیا ندر راستے میں ہوتا ہے جس طرح مرغابی کو ابن ماء کہا جاتا ہے ، کیونکہ یہ پرندہ ہمیشہ پانی میں رہتا ہے۔ ذوالرمہ کا شعر ہے ۔ وردت اعتسافاً والثریا کانھا علی قمۃ الراس ابن ماہ محلق ( میں گھاٹ پر عشا کے وقت اترا۔ اس وقت ثیا ستارہ سر پر اس طرح تھا کہ گویا وہ منڈلانے والی مرغابی ہو) آیت میں مذکور سائلیں سے مراد وہ لوگ ہیں جو صدقے کے طلبگار ہوں۔ قول باری ہے : وفی الموالھم حق للسائل و المحروم ( اور ان کے اموال میں سائل اور محروم کا بھی حق ہوتا ہے) عبدالباقی بن قانع نے روایت بیان کی کہ ان سے معاذ بن المثنیٰ نے، ان سے محمد بن کثیر نے، ان سے سفیان نے، ان سے مصعب بن محمد نے، ان سے یعلیٰ بن ابی یحییٰ نے فاطمہ بنت حسین بن علی سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سائل کا حق ہوتا ہے خواہ وہ گھوڑے پر سوار ہو کر کیوں نہ آیا ہو۔ عبدالباقی بن قانع نے روایت بیان کی، ان سے عبید بن شریک نے، ان سے ابوالجماہر نے، ان سے عبداللہ بن زید بن اسلم نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سائل کو دو ، خواہ وہ گھوڑے پر سوار ہو کر کیوں نہ آیا ہو۔ واللہ اعلم ۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٧٧) نیکیاں اور ایمان صرف اسی کا نام نہیں کہ تم نماز میں بیت اللہ کی طرف منہ کرلو، ایمان تواقرار اور تصدیق کا نام ہے اور نیکو کار وہ مومن ہے جو اللہ تعالیٰ پر اور مرنے کے بعد کی زندگی پر اور تمام فرشتوں اور تمام کتابوں اور تمام انبیاء کرام پر ایمان لائے، اور ایمان لانے کے بعد جو چیزیں ضروری ہوتی ہیں اب اللہ تعالیٰ ان کا ذکر کرتے ہیں۔ کہ ایمان لانے کے بعد اصل نیکی یہ ہے کہ مال کی کمی اور خواہش کے باوجود اللہ تعالیٰ کی محبت میں رشتہ داروں اور مومن یتیموں اور ان مساکین کو جو مانگتے نہیں، اور ایسے مسافر کو جو کہ بطور مہمان کے آیا ہو اور سوال کرنے والوں کو اور مجاہدین کو اور غلاموں کی آزادی میں اپنا مال دے اور ان واجبات و احکام کے بعد جو احکام شرعیہ لوگوں پر لازم ہوتے ہوتے ہیں، اب اللہ تعالیٰ ان کا ذکر فرماتے ہیں۔ کہ واجبات کے بعد نیکی پانچ وقت کی نمازوں کا قائم کرنا، زکوٰۃ اور صدقات کا دینا ہے اور ان وعدوں کا جو کہ اللہ تعالیٰ اور ان کے درمیان ہیں اور اسی طرح ان وعدوں کا جو کہ انسانوں نے آپس میں کر رکھے ہیں پورا کرنا ہے اور جو حضرات مصیبتوں، پریشانیوں اور سختیوں کے وقت بیماریوں اور طرح طرح کی تکالیف اور بھوک کی شدت اور عین لڑائی کے موقع پر ثابت قدم رہتے ہیں، ان ہی حضرات نے وعدہ پورا کیا ہے اور یہ وعدہ خلافی سے بچے ہوئے ہیں۔ شان نزول : (آیت) ” لیس البر “۔ (الخ) عبدالرزاق (رح) بواسطہ معمر (رح) ، قتادہ (رح) سے روایت کرتے ہیں کہ یہود مغرب کی طرف منہ کر کے اور نصاری مشرق کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے، اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی کہ بس نیکی اس چیز کا نام نہیں کہ مغرب یا مشرق کی طرف اپنا منہ پھیر لو، اور ابن ابی حاتم نے ابو العالیہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔ ابن جریر (رح) اور ابن منذر نے قتادہ (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم سے بیان کیا گیا کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نیکی کے بارے میں پوچھا کیا اس پر یہ آیت کریمہ ” لیس البر “۔ (الخ) نازل ہوئی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کو بلا کر اس کے سامنے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اور یہ واقعہ احکام فرائض نازل ہونے سے پہلے کا ہے جب انسان صرف اس بات کی گواہی دے دیتا، کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں اور بات کی گواہی دے دیتا کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں تو ایسے شخص کی بخشش کی امید ہوجاتی تھی، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ (آیت) ” لیس البر “۔ (الخ) نازل فرمائی اور یہودیوں کا نماز میں قبلہ مغرب جبکہ نصاری کا مشرق تھا۔ (لباب النقول فی اسباب النزول از علامہ سیوطی (رح )

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جیسا کہ عرض کیا جا چکا ہے ‘ اس سورة مبارکہ میں کئی ایسی عظیم آیات آئی ہیں جو حجم کے اعتبار سے بھی اور معنی و حکمت کے اعتبار سے بھی بہت عظیم ہیں ‘ جیسے دو ‘ رکوع پہلے آیت الآیات گزر چکی ہے۔ اسی طرح سے اب یہ آیت البر آرہی ہے ‘ جس میں نیکی کی حقیقت واضح کی گئی ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں نیکی کے مختلف تصوّرات ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں ایک طبقہ وہ ہے جس کا نیکی کا تصور یہ ہے کہ بس سچ بولنا چاہیے ‘ کسی کو دھوکہ نہیں دینا چاہیے ‘ کسی کا حق نہیں مارنا چاہیے ‘ یہ نیکی ہے ‘ باقی کوئی نماز روزہ کی پابندی کرے یا نہ کرے ‘ اس سے کیا فرق پڑتا ہے ! ایک طبقہ وہ ہے جس میں چورّ اُچکے ‘ گرہ کٹ ‘ ڈاکو اور بدمعاش شامل ہیں۔ ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو یتیموں اور بیواؤں کی مدد بھی کرتے ہیں اور یہ کام ان کے ہاں نیکی شمار ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ جسم فروش خواتین بھی اپنے ہاں نیکی کا ایک تصور رکھتی ہیں ‘ وہ خیرات بھی کرتی ہیں اور مسجدیں بھی تعمیر کراتی ہیں۔ ہمارے ہاں مذہبی طبقات میں ایک طبقہ وہ ہے جو مذہب کے ظاہر کو لے کر بیٹھ جاتا ہے اور وہ اس کی روح سے ناآشنا ہوتا ہے۔ ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ مچھر چھانتے ہیں اور سموچے اونٹ نگل جاتے ہیں۔ ان کے اختلافات اس نوعیت کے ہوتے ہیں کہ رفع یدین کے بغیر نماز ہوئی یا نہیں ؟ تراویح آٹھ ہیں یا بیس ہیں ؟ باقی یہ کہ سودی کاروبار تم بھی کرو اور ہم بھی ‘ اس سے کسی کی حنفیتّ یا اہل حدیثیّت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ نیکی کے یہ سارے تصورات مسخ شدہ (perverted) ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے اندھوں نے ایک ہاتھی کو دیکھ کر اندازہ کرنا چاہا تھا کہ وہ کیسا ہے۔ کسی نے اس کے پیر کو ٹٹول کر کہا کہ یہ تو ستون کی مانند ہے ‘ جس کا ہاتھ اس کے کان پر پڑگیا اس نے کہا یہ چھاج کی طرح ہے۔ اسی طرح ہمارے ہاں نیکی کا تصور تقسیم ہو کر رہ گیا ہے۔ بقول اقبال : ؂ اڑائے کچھ ورق لالے نے ‘ کچھ نرگس نے کچھ گل نے چمن میں ہر طرف بکھری ہوئی ہے داستاں میری ! یہ آیت اس اعتبار سے قرآن مجید کی عظیم ترین آیت ہے کہ نیکی کی حقیقت کیا ہے ‘ اس کی جڑ بنیاد کیا ہے ‘ اس کی روح کیا ہے ‘ اس کے مظاہر کیا ہیں ؟ پھر ان مظاہر میں اہم ترین کون سے ہیں اور ثانوی حیثیت کن کی ہے ؟ چناچہ اس ایک آیت کی روشنی میں قرآن کے علم الاخلاق پر ایک جامع کتاب تصنیف کی جاسکتی ہے۔ گویا اخلاقیات قرآنی (Quranic Ethics) کے لیے یہ آیت جڑ اور بنیاد ہے۔ لیکن یہ سمجھ لیجیے کہ یہ آیت یہاں کیونکر آئی ہے۔ اس کے پس منظر میں بھی وہی تحویل قبلہ ہے۔ تحویل قبلہ کے بارے میں چار رکوع (١٥ تا ١٨) تو مسلسل ہیں۔ اس سے پہلے چودھویں رکوع میں آیت آئی ہے : (وَلِلّٰہِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُق فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ ط) (آیت ١١٥) ادھر بھی اٹھارہویں رکوع کے بعد اتنی آیتیں چھوڑ کر یہ آیت آرہی ہے۔ فرمایا : آیت ١٧٧ (لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ) اس عمل کے نیکی ہونے کی نفی نہیں کی گئی۔ یہ نہیں کہا گیا کہ یہ کوئی نیکی ہی نہیں ہے۔ یہ بھی نیکی ہے۔ نیکی کا جو ظاہر ہے وہ بھی نیکی ہے ‘ لیکن اصل شے اس کا باطن ہے۔ اگر باطن صحیح ہے تو حقیقت میں نیکی نیکی ہے ‘ ورنہ نہیں۔ (وَلٰکِنَّ الْبِرَّ ) (مَنْ اٰمَنَ باللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَآٰءِکَۃِ وَالْکِتٰبِ وَالنَّبِیّٖنَ ج) ۔ سب سے پہلے نیکی کی جڑ بنیاد بیان کردی گئی کہ یہ ایمان ہے ‘ تاکہ تصحیح نیت ہوجائے۔ ایمانیات میں سب سے پہلے اللہ پر ایمان ہے۔ یعنی جو نیکی کر رہا ہے وہ صرف اللہ سے اجر کا طالب ہے۔ پھر قیامت کے دن پر ایمان کا ذکر ہوا کہ اس نیکی کا اجر دنیا میں نہیں بلکہ آخرت میں مطلوب ہے۔ ورنہ تو یہ سوداگری ہوگئی۔ اور آدمی اگر سوداگری اور دکانداری کرے تو دنیا کی چیزیں بیچے ‘ دین تو نہ بیچے۔ دین کا کام کر رہا ہے تو اس کے لیے سوائے اخروی نجات کے اور اللہ کی رضا کے کوئی اور شے مقصود نہ ہو۔ یوم آخرت کے بعد فرشتوں ‘ کتابوں اور انبیاء (علیہم السلام) پر ایمان کا ذکر کیا گیا۔ یہ تینوں مل کر ایک یونٹ بنتے ہیں۔ فرشتہ وحی کی صورت میں کتاب لے کر آیا ‘ جو انبیاء کرام ( علیہ السلام) پر نازل ہوئی۔ ایمان بالرسالت کا تعلق نیکی کے ساتھ یہ ہے کہ نیکی کا ایکّ مجسمہ ‘ ایک ماڈل ‘ ایک آئیڈیل اسوۂ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ کی صورت میں انسانوں کے سامنے رہے۔ ایسا نہ ہو کہ اونچ نیچ ہوجائے۔ نیکیوں کے معاملے میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی جذبات میں ایک طرف کو نکل گیا اور کوئی دوسری طرف کو نکل گیا۔ اس گمراہی سے بچنے کی ایک ہی شکل ہے کہ ایک مکمل اسوہ سامنے رہے ‘ جس میں تمام چیزیں معتدل ہوں اور وہ اسوہ ہمارے لیے ٌ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شخصیت ہے۔ نیکی کے ظاہر کے لیے ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کو معیار سمجھیں گے۔ جو شے جتنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ کی سیرت میں ہے ‘ اس سے زیادہ نہ ہو اور اس سے کم نہ ہو۔ کوشش یہ ہو کہ انسان بالکل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اسوۂ کاملہ کی پیروی کرے۔ (وَاٰتَی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ) یعنی مال کی محبت کے علی الرغم۔ عَلٰی حُبِّہٖ میں ضمیر متصلّ اللہ کے لیے نہیں ہے بلکہ مال کے لیے ہے۔ مال اگرچہ محبوب ہے ‘ پھر بھی وہ خرچ کر رہا ہے۔ (ذَوِی الْقُرْبٰی وَالْیَتٰمٰی وَالْمَسٰکِیْنَ وَابْنَ السَّبِیْلِلا والسَّآءِلِیْنَ وَفِی الرِّقَابِ ج) ۔ گویا نیکی کے مظاہر میں اوّلین مظہر انسانی ہمدردی ہے۔ اگر یہ نہیں ہے تو نیکی کا وجود نہیں ہے۔ عبادات کے انبار لگے ہوں مگر دل میں شقاوت ہو ‘ انسان کو حاجت میں دیکھ کر دل نہ پسیجے ‘ کسی کو تکلیف میں دیکھ کر تجوری کی طرف ہاتھ نہ بڑھے ‘ حالانکہ تجوری میں مال موجود ہو ‘ تو یہ طرز عمل دین کی روح سے بالکل خالی ہے۔ سورة آل عمران (آیت ٩٢) میں الفاظ آئے ہیں : (لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ط) تم نیکی کے مقام کو پہنچ ہی نہیں سکتے جب تک کہ خرچ نہ کرو اس میں سے جو تمہیں محبوب ہے۔ یہ نہیں کہ جس شے سے طبیعت اکتا گئی ہو ‘ جو کپڑے بوسیدہ ہوگئے ہوں وہ کسی کو دے کر حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی جائے۔ جو شے خود کو پسند ہو ‘ عزیز ہو ‘ اگر اس میں سے نہیں دیتے تو تم نیکی کو پہنچ ہی نہیں سکتے۔ (وَاَقَام الصَّلٰوۃَ وَاٰتَی الزَّکٰوۃَ ج) اور قائم کرے نماز اور ادا کرے زکوٰۃ۔ حکمت دین ملاحظہ کیجیے کہ نماز اور زکوٰۃ کا ذکر ایمان اور انسانی ہمدردی کے بعد آیا ہے۔ اس لیے کہ روح دین ایمان ہے اور نیکی کے مظاہر میں سے مظہر اوّل انسانی ہمدردی ہے۔ یہ بھی نوٹ کیجیے کہ یہاں زکوٰۃ کا علیحدہ ذکر کیا گیا ہے ‘ جبکہ اس سے قبل ایتائے مال کا ذکر ہوچکا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : (اِنَّ فِی الْمَالِ لَحَقًّا سِوَی الزَّکَاۃِ ) (٢٠) یقیناً مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی حق ہے۔ یعنی اگر کچھ لوگوں نے یہ سمجھا ہے کہ بس ہم نے اپنے مال میں سے زکوٰۃ نکال دی تو پورا حق ادا ہوگیا ‘ تو یہ ان کی خام خیالی ہے ‘ مال میں زکوٰۃ کے سوا بھی حق ہے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی مذکورہ بالا آیت پڑھی۔ ایمان اور انسانی ہمدردی کے بعد نماز اور زکوٰۃ کا ذکر کرنے کی حکمت یہ ہے کہ ایمان کو تروتازہ رکھنے کے لیے نماز ہے۔ ازروئے الفاظ قرآنی : (اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیْ ) (طٰہٰ ) نماز قائم کرو میری یاد کے لیے۔ اور انسانی ہمدردی میں مال خرچ کرنے کے جذبے کو پروان چڑھانے اور برقرار رکھنے کے لیے زکوٰۃ ہے کہ اتنا تو کم سے کم دینا ہوگا ‘ تاکہ بوتل کا منہ تو کھلے۔ اگر بوتل کا کارک نکل جائے گا تو امید ہے کہ اس میں سے کوئی شربت اور بھی نکل آئے گا۔ چناچہ اڑھائی فیصد تو فرض زکوٰۃ ہے۔ جو یہ بھی نہیں دیتا وہ مزید کیا دے گا ؟ (وَالْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عٰہَدُوْا ج) ۔ انسان نے سب سے بڑا عہد اپنے پروردگار سے کیا تھا جو عہد الست کہلاتا ہے ‘ پھر شریعت کا عہد ہے جو ہم نے اللہ کے ساتھ کر رکھا ہے۔ پھر آپس میں جو بھی معاہدے ہوں ان کو پورا کرنا بھی ضروری ہے۔ معاملات انسانی سارے کے سارے معاہدات کی شکل میں ہیں۔ شادی بھی شوہر اور بیوی کے مابین ایک سماجی معاہدہ (social contract) ہے۔ شوہر کی بھی کچھ ذمہ داریاں اور فرائض ہیں اور بیوی کی بھی کچھّ ذمہ داریاں اور فرائض ہیں۔ شوہر کے بیوی پر حقوق ہیں ‘ بیوی کے شوہر پر حقوق ہیں۔ پھر آجر اور مستأجر کا جو باہمی تعلق ہے وہ بھی ایک معاہدہ ہے۔ تمام بڑے بڑے کاروبار معاہدوں پر ہی چلتے ہیں۔ پھر ہمارا جو سیاسی نظام ہے وہ بھی معاہدوں پر مبنی ہے۔ تو اگر لوگوں میں ایک چیز پیدا ہوجائے کہ جو عہد کرلیا ہے اسے پورا کرنا ہے تو تمام معاملات سدھر جائیں گے ‘ ان کی stream lining ہوجائے گی۔ (وَالصّٰبِرِیْنَ فِی الْْبَاْسَآءِ وَالضَّرَّآءِ وَحِیْنَ الْبَاْسِ ط) ۔ یہ نیکی بدھ مت کے بھکشوؤں کی نیکی سے مختلف ہے۔ یہ نیکی باطل کو چیلنج کرتی ہے۔ یہ نیکی خانقاہوں تک محدود نہیں ہوتی ‘ صرف انفرادی سطح تک محدود نہیں رہتی ‘ بلکہ اللہ کو جو نیکی مطلوب ہے وہ یہ ہے کہ اب باطل کا سر کچلنے کے لیے میدان میں آؤ۔ اور جب باطل کا سر کچلنے کے لیے میدان میں آؤ گے تو خود بھی تکلیفیں اٹھانی پڑیں گی۔ اس راہ میں صحابہ کرام (رض) کو بھی تکلیفیں اٹھانی پڑی ہیں اور جانیں دینی پڑی ہیں۔ اللہ کا کلمہ سربلند کرنے کے لیے سینکڑوں صحابہ کرام (رض) نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ دنیا کے ہر نظام اخلاق میں خیراعلیٰ (summum bonum) کا ایک تصوّر ہوتا ہے کہ سب سے اونچی نیکی کیا ہے ! قرآن کی رو سے سب سے اعلیٰ نیکی یہ ہے کہ حق کے غلبے کے لیے ‘ صداقت ‘ دیانت اور امانت کی بالادستی کے لیے اپنی گردن کٹا دی جائے۔ وہ آیت یاد کر لیجیے جو چند رکوع پہلے ہم پڑھ چکے ہیں : (وَلاَ تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتٌط بَلْ اَحْیَآءٌ وَّلٰکِنْ لاَّ تَشْعُرُوْنَ ) اور جو اللہ کی راہ میں قتل کیے جائیں (جام شہادت نوش کرلیں) انہیں مردہ مت کہو ‘ بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں (ان کی زندگی کا) شعورحاصل نہیں ہے۔ (اُولٰٓءِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا ط) ۔ راست بازی اور نیکوکاری کا دعویٰ تو بہت سوں کو ہے ‘ لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے دعوے میں سچے ‘ ہیں۔ (وَاُولٰٓءِکَ ہُمُ الْمُتَّقُوْنَ ) ۔ ہمارے ذہنوں میں نیکی اور تقویٰ کے کچھ اور نقشے بیٹھے ہوئے ہیں کہ شاید تقویٰ کسی مخصوص لباس اور خاص وضع قطع کا نام ہے۔ یہاں قرآن حکیم نے نیکی اور تقویٰ کی حامل انسانی شخصیت کا ایک ہیولا اور اس کے کردار کا پورا نقشہ کھینچ دیا ہے کہ اس کے باطن میں روح ایمان موجود ہے اور خارج میں اس ترتیب کے ساتھ دین کے یہ تقاضے اور نیکی کے یہ مظاہر موجود ہیں۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ‘ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ (آمین یا رب العالمین) اس کے بعد وہی جو انسانی معاملات ہیں ان پر بحث چلے گی۔ سورة البقرۃ کے نصف ثانی کے مضامین کے بارے میں یہ بات عرض کی جا چکی ہے کہ یہ گویا چار لڑیوں پر مشتمل ہیں ‘ جن میں سے دو لڑیاں عبادات اور احکام و شرائع کی ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

175. Turning one's face towards the east or the west is mentioned here only by way of illustration. The actual purpose of the verse is to emphasize that the observance of certain outward religious rites, the performance of certain formal religious acts out of conformism, and the manifestation of certain familiar forms of piety do not constitute that essential righteousness which alone carries weight with God and earns His recognition and approval.

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :175 مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے کو تو محض بطور تمثیل بیان کیا گیا ہے ، دراصل مقصود یہ ذہن نشین کرنا ہے کہ مذہب کی چند ظاہری رسموں کو ادا کر دینا اور صرف ضابطے کی خانہ پری کے طور پر چند مقرر مذہبی اعمال انجام دینا اور تقویٰ کی چند معروف شکلوں کا مظاہرہ کر دینا وہ حقیقی نیکی نہیں ہے ، جو اللہ کے ہاں وزن اور قدر رکھتی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

108: روئے سخن ان اہل کتاب کی طرف ہے جنہوں نے قبلے کے مسئلے پر بحث ومباحثہ اس انداز سے شروع کر رکھا تھا جیسے دین میں اس سے زیادہ اہم کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسلمانوں سے کہا جارہا ہے کہ قبلے کے مسئلے کی جتنی وضاحت ضروری تھی وہ ہوچکی ہے، اب آپ کو دین کے دوسرے اہم مسائل کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اہل کتاب سے بھی یہ کہنا چاہئے کہ قبلے کے مسئلے پر بحث سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ اپنا ایمان درست کرو اور وہ صفات پیدا کرو جو ایمان کو مطلوب ہیں، اس سلسلے میں آگے قرآن کریم نے نیکی کے مختلف شعبے بیان فرمائے ہیں اور اسلامی قانون کے محتلف احکام کی وضاحت کی ہے جو ایک ایک کرکے آگے آرہے ہیں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

جب قبلہ بیت المقدس سے کعبہ کی طرف بدلا تو کچھ مسلمان اس بدل مسدل قبلہ سے متردد ہو کر آپس میں قبلہ کی بابت چرچے کرتے تھے کہ دونوں قبلوں میں کونسا قبلہ بہتر تھا۔ اور یہود اور نصاریٰ بھی اپنے اپنے قبلہ کے اچھے ہونے کی بحثیں کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ قبلہ تو فقط سجدہ کرنے کا ایک واسطہ ہے یہ واسطہ جس زمانہ میں جو کچھ اللہ کی طرف سے ٹھہرا دیا گیا وہی کافی ہے اس واسطے پر بھلائی ٹھہر منحصر نہیں ہے۔ اصل بھلائی کی باتیں یہ ہیں کہ اللہ پر اور پیغمبروں پر اور اللہ کے فرشتوں پر اور کتابوں پر پورا ایمان ہو نہ یہ کہ جیسے یہود نصاریٰ ہیں کہ ایک تورات کو نہیں مانتے اور دوسرے انجیل کو۔ اور قرآن اور نبی آخر الزمان کے دونوں منکر ہیں اور ملائکہ پر ایمان کا یہ حال ہے کہ یہود لوگ جبرئیل کو انپا دشمن بتلاتے ہیں اور مسلمانوں کو عہد کا ذکر فرما کر گویا یہ ہدایت کی کہ تم اللہ پر ایمان لا کر اس کے حکم کی اطاعت کرنے کا جب عہد کرچکے تو جس قبلہ کی طرف منہ کرنے کا اس کا حکم ہو اس کی بلا تو دو اطاعت کرو اور پھر تکمیل ایمان کی اور باتوں کی ہدایت فرمائی جیسے نماز۔ زکوٰۃ۔ نفلی صدقہ ایفائے عہد۔ علی حبہ میں دو مطلب نکلتے ہیں یا تو یہ خالص اللہ کی محبت میں مال خرج کیا جائے ریا کا اس میں کچھ دخل نہ ہو۔ اس صورت میں حبہ کی ضمیر کا مرجع اللہ تعالیٰ ٹھہرے گا یا یہ کہ صدقہ میں ایسی چیز دی جائے جس چیز کی محبت صدقہ دینے والے کے دل میں ہو پڑی گری دل سے اتر ہوئی چیز نہ دی جائے کیوں کہ اللہ تعالیٰ کچھ محتاج نہیں ہے دنبا میں سب کچھ اسی کا دیا ہوا ہے وہ تو فقط دل کے خلوص کو آزماتا ہے اور دل کا خلوص اللہ کے ساتھ جب ہی ہوگا اللہ کی راہ میں اچھی سے اچھی چیز کو آدمی عزیز نہ جانے یہاں تک کہ جان کو بھی اللہ کی راہ میں فدا کرنے میں دریغ نہ کرے مال تو کیا چیز ہے یہ خلوص قلب کا درجہ آدمی کو پو را ایمان حاصل ہونے کے بعد عطا ہوتا ہے۔ چناچہ ابی ذر (رض) نے ایک روز آنحضرت سے پوچھا کہ حضرت ایمان کیا چیز ہے آپ نے اوپر کی آیت پڑھ دی پھر ایک روز انہوں نے حضرت سے یہی سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایمان یہ چیز ہے کہ جب آدمی ایمان دار کوئی نیک کام کرے تو اس نیک کام کے ادا ہوجانے پر اندر سے اس کا دل شاد ہوجائے اور برے کام پر دل اندر سے ناراض ہو وے ١۔ اگرچہ ابوذر (رض) کی اس حدیث کی سند میں کلام ہے مگر ابو امامہ (رض) کی روایت مسند امام احمد وغیرہ میں اس کے قریب قریب ہے دونوں روایتیں مل کر ایک قوی روایت بن جاتی ہے اب آپ کے ان دونوں ارشادوں سے یہ مطلب نکلا کہ اس آیت میں جو باتیں مذکور ہیں وہ تکمیل ایمان کی باتیں ہیں اور خلوص ایمان کی یہ نشانی ہے کہ دین کا کام ادا تو ہاتھ پیر سے ہو مگر اثر اس کا دل پر پیدا ہونے لگے ہر ایک آدمی کا دل اس کے پہلو میں ہے مخبر صادق نے خلوص ایمان کی یہ ایسی اچھی نشانی بتائی ہے کہ ہر ایک آدمی جب چاہے اپنے دل کا حال غور کر کے اپنے ایمان کے کامل اور ناکامل ہونے کا اندازہ کرسکتا ہے عہد کو پورا کرنا جس طرح متقی کی علامت اس آیت میں ہے اسی طرح صحیح حدیثوں میں منافق کی علامت عہد شکنی ہے ٢۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:177) البر یہ بحر کی ضد ہے۔ اور اس کے معنی خشکی کے ہیں پھر معنی وسعت کے لحاظ سے اس سے البر مشتق کیا گیا جس کے معنی وسیع پیمانہ پر نیکی کرنے کے ہیں۔ اس کی نسبت کبھی اللہ تعالیٰ کی طرف ہوتی ہے جیسے انہ ھو البر الرحیم (52:28) بیشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے اور کبھی بندہ کی طرف جیسے بر العبد ربہ، بندے نے اپنے رب کی خوب اطاعت کی بر وبار اسم صفت۔ ابرار وبررجمع، نیک ، نیکوکار۔ اطاعت شعار، اچھا سلوک کرنے والا۔ ھو بروبار بوالدیہ۔ وہ اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کرنے والا ہے ان تولوا میں ان مصدریہ ہے۔ تولوا مضارع جمع مذکر حاضر۔ نون اعرابی ان کے عمل سے گرگیا ہے۔ تولیۃ (تفعیل) مصدریہ لغات اضداد میں سے ہے۔ منہ کرنے اور منہ پھیرنے دونوں معنی کے لئے آتا ہے۔ جیسے ان تولوا وجوہکم (آیت ہذا) کہ تم اپنے منہ کرو، پہلے معنی میں آیا ہے اور بعد ان تولوا مدبرین (21:57) جب تم جاچکو گے پیٹھ پھیر کر۔ دوسرے معنی میں استعمال ہوا ہے قبل۔ بمعنی طاقت و قدرت بھی آیا ہے ۔ مثلاً قرآن مجید میں آیا ہے ۔ فلناتینھم بجنود لاقبل لہم بھا (27:37) ہم ان پر ایسی فوجیں بھیجیں گے جن کے مقابلہ کی ان میں طاقت نہ ہوگی۔ قبل تقدم کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ اور یہ بعد کی ضد ہے۔ باب تفعل سے بمعنی قبول کرنا قرآن مجید میں متعدد جگہ آیا ہے۔ ولکن البر من امن باللہ ۔۔ الخ البر۔ منصوب بوجہ عمل لکن ہے البر کی دو صورتیں ہیں :۔ (1) البر نیکی ، بھلائی، نیکی کرنا (باب سمع) مصدر بمعنی فاعل بطور مبالغہ آیا ہے۔ اور تقدیر عبارت یوں ہے ولکن البار من امن ۔۔ الخ و لیکن نیکی کرنے والا وہ ہے جو اللہ پر ایمان لایا ۔۔ الخ ۔ (2) من امن باللہ (مضاف الیہ) کا مضاف مقدر ہے۔ اور تقدیر کلام یوں ہے ولکن البر من امن باللہ ۔۔ الخ بلکہ اصل نیکی تو اس کی ہے جو اللہ پر ایمان لایا ۔۔ الخ اتی۔ ماضی واحد مذکر غائب۔ ایتاء (افعال) مصدر۔ اس نے دیا۔ علی حبہ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب کی مندرجہ ذیل صورتیں ہیں :۔ (1) اس کا مرجع المال ہے یعنی مال کی محبت ہوتے ہوئے بھی اس نے اس کو دیا۔ یا خرچ کیا۔ (2) اس کا مرجع اللہ ہے یعنی اللہ کی محبت میں اس نے مال خرچ کیا۔ (3) یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ضمیر مصدر ایتاء (دینا۔ خرچ کرنا) کی طرف راجع ہو۔ مال کو دیا دینے کی محبت سے۔ یعنی اس کا دل خرچ کرنے سے ناخوش نہیں ہوا بلکہ خوب جی کھول کردیا۔ ذعی القربی۔ مضاف مضاف الیہ، قرابت والا۔ قرابت دار۔ نزدیکی رشتہ دار۔ ذوا۔ اسماء ستہ مکبرہ میں سے ہے۔ ابن السبیل۔ راستہ کا بیٹا یعنی مسافر، راہ گیر، چونکہ مسافر راہ نور دی کرتا ہے اس لئے اسے ابن السبیل کہتے ہیں۔ فی الرقاب۔ رقاب۔ گردنیں رقبۃ کی جمع ہے۔ ای اتی المال فی تخلیص الرقاب ادنی فک الرقاب جو خرچ کرتا ہے مال کو غلام آزاد کرانے میں۔ اسی مضمون کو دوسری جگہ قرآن مجید میں یوں ارشاد فرمایا ہے : وما ادرک ما لعقبۃ فک رقبۃ (90:1213) اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے ؟ کسی کی گردن چھڑانا۔ رقبہ اصل میں گردن کا نام ہے۔ پھر جملہ بدن انسانی کے لئے استعمال ہونے لگا۔ اور عرف عام میں یہ غلام کو نام پڑگیا۔ الموفون۔ اسم فاعل جمع مذکر ایفاء (افعال) مصدر۔ پورا کرنے والے۔ پورا دینے والے۔ وفی مصدر ۔ اپنا عہد پورا کرنے والے۔ اس جملہ کا عطف جملہ من امن پر ہے۔ عاھدوا۔ ماضی جمع مذکر غائب معاھدۃ (مفاعلۃ) مصدر انہوں نے معاہدہ کیا۔ انہوں نے عہد باندھا ۔ الباسائ۔ سختی، فقر، تنگ، پستی، اسم مؤنث ہے۔ بؤس سے مشتق ہے۔ صفت نہیں ہے بعض کے نزدیک صفت ہے ۔ جو موصوف کے قائم مقام ہے۔ الصبرین۔ الصبرین کو یہاں الموفون کی طرح معطوف نہیں لایا گیا بلکہ فقرہ ومرض اور جہاد فی سبیل اللہ کے مواقع پر صبر و استقلال کو دیگر نیک اعمال متذکرہ بالا پر فضیلت کے اظہار کے لئے اسے منصوب علی الاختصاص والمدح لایا گیا ہے (نصب علی الاختصاص کے لئے ملاحظہ ہو عربی زبان کی گرامر مصنفہ ڈبلیو رائٹ آرٹیکل 35 جلد دوم) الضرائ۔ تکلیف، سختی، تنگی، مرض، مصیبت۔ اسم ہے۔ سرا اور نعماء کی ضد ہے۔ الباساء والضراء دونوں مؤنث ہیں ان کا مذکر نہیں آتا۔ وحین الباس۔ مضاف مضاف الیہ۔ حین۔ بمعنی وقت۔ الباس۔ لڑائی۔ دبدبہ، سختی۔ آفت جنگ کی شدت۔ اصل میں تو اس کے معنی سختی اور آفت کے ہیں مگر لڑائی اور غلبہ کے معنی میں کثرت سے مستعمل ہے۔ قرآن مجید میں ہے واللہ اشد باسا واشد تنکیلا (4:84) اور خدا لڑائی کے اعتبار سے بہت سخت ہے۔ اور سزا کے لحاظ سے بھی بہت سخت ہے۔ الباساء اور الباس۔ مادہ ب ء س سے مشتق ہیں۔ اولئک مندرجہ بالا اوصاف کے حامل۔ صدقوا۔ انہوں نے سچ کر دکھایا۔ صدق سے ماضی کا صیغہ جمع مذکر غائب ۔ ای صدقوا فی الدین و اتباع الحق وطلب البر۔ جو دین کے بارے میں سچے اترے اور حق کے اتباع اور نیکی کی طلب میں کما حقہ فعال رہے۔ المتقون۔ اسم فاعل جمع مذکر۔ اتقاء (افتعال) مصدر پرہیزگار۔ تقوی رکھنے والے۔ گویا ایک نیک اور استباز متقی میں مندرجہ ذیل صفات ہونی چاہئیں۔ (1) جو ایمان رکھنا ہو ! اللہ پر۔ یوم آخرت پر۔ ملائکہ پر۔ کتاب (قرآن مجید پر) ۔ نبیوں پر۔ (2) جو مال خرچ کرتا ہو اللہ کی محبت کی خاطر، قرابت داروں پر ۔ یتیموں پر۔ مسکینوں پر۔ مسافروں پر۔ سوال کرنے والوں پر۔ غلاموں کے آزاد کرانے پر۔ (3) جو نماز پڑھتا ہو۔ (4) جو زکوۃ دیتا ہو۔ (5) جو ایفائے عہد کرتا ہو۔ (6) جو تنگ دستی، تکلیف اور جنگ کی سختی میں صابر اور ثابت قدم رہتا ہو۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 ای لکن البر بؤ من امن) تحویل قبلہ کا حکم نازل ہو اتو یہ اہل کتاب اور بعض مسلمانوں پر بہت شاق گزرا۔ (ابن کثیر) اس میں بحث وجدال نے یہاں تک شدت اختیار کرلے کہ اس کو حق و باطل کا معیار سمجھا جانے لگا اس پر یہ آیت نازل ہوئی جس میں اللہ تعال نے تحویل قبلہ کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نیکی یہ ہے نہیں کہ تم مشرق ومغرب کی طرف اپنا رخ کرتے ہو۔ اصل مقصود اور اصل نیکی اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔ اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے نیک اعمال کا ذکر فرمایا کہ ان پر عمل پیرا ہونا اصل نیکی اور تقوی۔ ہے (ابن کثیر۔ کبیر) دراصل یہ آیت جمیع انوع بر حاوی ہے اور اصول عقائد کے ساتھ اعمال واخلاق کے تمام بڑے شعبوں کا اس میں بیان ہے۔ ( البحر۔ المحیط) ایمان باللہ یہ ہے کہ قرآن و حدیث میں آمد وصفات باری تعالیٰ کو بلاتا ویل مان کر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا دل و زبان سے اقرار کیا جا وے اور لکتاب سے سب آسمانی کتابیں مراد ہیں جو انبیاء پر نازل کی گئیں۔ ان پر ایمان یہ بات خاص طور پر ضروری ہے معانی کے ساتھ ان کے الفاظ کے بھی منزل من اللہ سمجھا جائے۔ (دیکھئے سورت القیامہ آیت :18 ۔ 19) اور قرآن پاک کو اشرف الکتب اور آخری کتاب مانا جائے اور یہ کہ پہلی کتابوں کو مصداق اوان پر مہہین ہے۔ (المائد ہ۔ ایت 41) جملہ انبیاء کو بشر اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث مانا جائے اور آنحضرت کو خاتم النبین تسلیم کیا جائے۔ ( دیکھئے الا حزاب آیت 40) صبر درحقیقت ایک جامع صفت ہے جو جملہ اخلاق پر حاوی ہے۔ (راغب) مگر الباساء (مالی اور معاشی پر یشانیاں) الضرء (بدنی امراض) اور حین الباس (جنگ کی حالت) ان تین حالتوں میں صبر نہایت مشکل اور دشوار ہوتا ہے اس لیے ان حالتوں کو خاص طور پر ذکر کردیا ہے۔ (ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات 177 182 اسرارو معارف لیس البران تولوا وجوھکم…………وللئک ھم المتقون۔ شروع سورة سے یہاں تک روئے سخن معاندین کی طرف تھا اور ضمناً مسلمانوں کو بھی خطاب فرمایا جاتا رہا۔ مثلاً اولا ایمان کی بحث ، پھر انسانوں کی اقسام بلحاظ عقائد اور پھر نوع انسانی کو دعوت عبادت ، صداقت قرآن اور حقانیت پیغمبر اثبات توحید اور پھر کفار کے اعتراضات کے جواب اور اسی ضمن میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کی اولاد پر احسانات و انعامات اور پھر قبلہ کی بحث چلی اور عبادات اور ان کا اجر مذکور ہوا۔ اور زاں بعد شرک کے اصول کا ابطال۔ یہ سب مضامین نصف سورة تک آئے۔ ان کے بعد اب بقیہ آیات میں جو تقریباً نصف سورة ہیں ، روئے سخن مسلمان کی طرف ہے گو ضمناً خطاب کفار سے بھی ہے۔ یہ بحث اس موضوع پر شروع ہوئی کہ نیکی کیا ہے اور کیا نہیں ہے ؟۔ چونکہ کفار اپنی رسومات کو نیکی منوانے پر مصر تھے تو اللہ کریم نے لفظ ” بر “ سے بحث کا آغاز فرمایا تو زندگی کے ہر پہلو میں نیکی کو بیان کردیا مثلاً احکام قصاص ، وصیت ، روزہ جہاد ، حج وانفاق ، حیض وایلا۔ و طلاق ، عدت ومہر اور بعض معاملات بیع وشرا کے بیان کرنے کے بعد وعدہ رحمت مغفرت پہ اس کو تمام کیا۔ حکیم الامت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی (رح) نے اس مجموعہ کا نام ” ابواب البر “ رکھا ہے۔ ایمان اور عبادات : ارشاد ہوتا ہے کہ نیکی اسی پہ ختم نہیں کہ تم تعین قبلہ میں الجھے رہو کہ فلاں سمت منہ کرنے والا اچھا ہے یا دوسرا۔ بلکہ اصل کمال تو اللہ پر ایمان ہے جیسا کہ اس کی ذات ہے اور جیسی اس کی صفات ہیں اللہ کا تصور یا کسی ایسی ہستی کا تصور ، جو سب پر غالب اور آخری حیثیت رکھتی ہو تو ہر مذہب میں موجود ہے مگر اس ذات کے اوصاف اہل مذہب نے اپنی سمجھ کے مطابق مقرر کر رکھے ہیں حالانکہ ایمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ واقعی جیسا ہے اس کو ایسا ہی یقین کرے اس کی تعیین صرف اور صرف انبیاء (علیہم السلام) ہی کرسکتے ہیں جن کو خود اللہ اپنی ذات اور صفات کے بارے علم و آگہی بخشتا ہے۔ ایمان باللہ کے لئے ضروری ہوا کہ جس طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منوائیں اس طرح مانیں۔ اس کی قدرت اور اس کے علم پہ یقین کامل رکھتا ہو۔ اسی کو اپنا خالق ومالک اور رازق جانتا ہو۔ غرض اعتقادات کی اساس ہے ایمان باللہ ! اگر یہی درست نہ ہو۔ اللہ کی ذات یا صفات میں کسی کو شریک جانے تو کیا فرق پڑا کہ اس کا منہ مغرب کو ہے یا مشرق کو۔ اور پھر اسے یہ یقین کامل بھی حاصل ہو کہ ایک روز میں نے اس عالم الغیب والشہادہ کے حضور حاضر ہو کہ اپنا حساب پیش کرنا ہے جو اللہ میرے ظاہر و باطن سے آگاہ ہے جو میری کلام اور اعمال سے واقف ہے اور جس نے نیکی وبدی کا معیار مقرر فرمایا ہے اسی کے سامنے پیش ہو کر اپنے کردار کی جوابدہی کرنا ہے نیز اسے فرشتوں کے وجود پر اور کتاب الٰہی کی صداقت پر یقین حاصل ہو اور انبیاء (علیہ السلام) کی صداقت وحقانیت پر صمیم قلب سے اعتقاد رکھتا ہو۔ دراصل انسانی مزاج ایسا ہے کہ ہر آدمی اپنی حیثیت کے مطابق یہ چاہتا ہے کو جو خیالات یا نظریات میرے ہیں وہی سارے جہان کے ہوں اور ہر کہ ومہ اسی کو قبول کرے۔ یہ اسی جذبے کی تسکین کا سامان تھا کہ کفار اپنے خیالات ہی کو مذہب اور عبادت کا درجہ دیتے تھے اور یہی شے آج کے مسلمانوں کو بھی باہم دست وگریباں کر ارہی ہے کہ ہر شخص اپنے خیالات دوسرے پر ٹھونسنے کے لئے تیار ہے اور رواجات کو اس قدر اہمیت دی گئی ہے کہ اختلاف رکھنے والوں کو دائرہ اسلام سے ہی خارج سمجھاجاتا ہے۔ ایک مسجد والے دوسری والوں کو تکفیر کرتے ہیں یہ یہیں سوچتے کہ کفار کا مساجد میں کیا مقام اور کیا کام۔ اگر اتنا ہی شوق جہاد ہے تو روئے زمین پر مسلمانوں کی نسبت کافر زیادہ بستے ہیں وہاں جاکر کام کرو اور ان کی اصلاح کا سامان کرو نہ یہ کہ جو لوگ اللہ کی عبادت میں لگے ہوئے ہیں ان پر کفر کی تلوار چلاتے ہو۔ اللہ کریم نے اس آیت میں یہ حق بندے سے لے لیا ہے کہ نیکی اور بدی کی تعیین تیراحق نہیں ، یہ میرا کام ہے تیرا کام نیکی کو اختیار کرنا اور برائی سے اجتناب ہے اس کے معیار کر فرشتے کتاب اور نبی کے ذریعہ میں تجھ تک پہنچائوں گا۔ اسی طرح عبادات میں بھی رسوم کو دخل نہیں بلکہ وہی کام عبادت ہوگا جو اللہ فرمائے گا۔ دوسرے درجے میں انسان کو مال عزیز ہے اللہ کریم نے اس کے کمانے کی تدبیر بتلانے کی بجائے اس کے مصارف ارشاد فرمادیئے ہیں۔ یہ صورت صرف اسلامی معاشیات میں ہے کہ خرچ کی حدیں بھی مقرر ہوں۔ ظاہر ہے جب خرچ اللہ کے حکم کے مطابق کرتا ہے اپنی پسند سے کمانے کی کیا ضرورت ؟ تو فرمایا اگرچہ طبعاً مال اس کو محبوب ہوتا ہے مگر اللہ کی ذات سے کم۔ اس کی محبت میں مال کو رشتہ داروں پر ، یتیموں ، محتاجوں ، مسافروں پر اور غلاموں کو آزاد کرانے پر صرف کرتا ہے۔ اور اس چیز کو زکوٰۃ سے مقدم ذکر فرمایا کہ صرف زکوٰۃ ادا کرکے کوئی مالی فرض سے سبکدوش نہیں ہوجاتا۔ نیز عموماً ان چیزوں کی طرف کم توجہ دی جاتی ہے حالانکہ ضرورت ان اشیاء کو بھی فرض کردیتی ہے مثلاً زکوٰۃ تو دے چکا مگر کسی رشتہ دار کی جان پہ بن آئے تو اس کی مدد کرنا فرض ہوگا۔ یا کوئی مسکین بھوک سے مررہا ہو اور انسان کہے کہ میں تو زکوٰۃ دے چکا۔ نہیں بلکہ اس کی جان بچانا فرض ہوگا۔ اسی طرح ضرورت کی جگہ ، مسجد کی تعمیر ، مدرسہ ومکتب وغیہر۔ یہ سب فرائض مالی میں داخل ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان کو صرف ضرورت فرض کرے گی ورنہ یہ فرض نہ ہوں گے اور زکوٰۃ ہر حال میں فرض۔ یہ لوگ نماز کو قائم کرنے والے یعنی اس کی تمام شرائط کے ساتھ ادا کرنے والے اور زکوٰۃ دینے والے ہوں گے۔ عبادات کے بعد درجہ معاملات کا ہے۔ فرمایا ایسے لوگ جو اپنے وعدوں کو پورا کریں ۔ جن میں سرفہرست اللہ سے عہد ہے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عہد ہے۔ یہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ایک مقدس عہد ہی تو ہے اس کے بعد کب زیب دیتا ہے کہ انسان ارشادات نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقابلے میں رسوم جاری کرے یا ان کو اہمیت دے اسی لئے بزرگوں کا قول ہے کہ دوستی کرنے سے پہلے دیکھ کیا وہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وفادار ہے اگر نہیں تو تو اس پر بھروسہ نہ کر کہ وہ اس قابل ہی نہیں۔ چنانچہ اسی طرح درجہ بدرجہ معاملات میں درستی رکھتا ہے۔ اس کے بعد اخلاقیات ، کہ سختی اور تنگی میں صبر کرتے ہیں۔ یہی ایک ایسا وصف ہے کہ مندرجہ بالا تمام امور میں معاون ہے کہ خود اس کی بناء اعتماد علی اللہ اور اعتماد علی الرسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ہے کہ اللہ میرے حال سے مجھ سے بڑھ کر آگاہ ہے۔ اور میری ذات سے بھی زیادہ میرا بھلا چاہنے والا ہے اگر تنگی ہے تو یقینا یہی میرے حق میں بہتر ہے بلکہ اگر سرکٹ رہے ہیں تو بھی استقلال اور پامردی کا مظاہرہ کرتا ہے کہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا چاہا ہی ہوگا اور اللہ وہی چاہے گا جو میرے حق میں بہت ہی بہتر ہوگا۔ حجاج بن یوسف جب مرض الموت میں تھا تو اس کی والدہ رو رہی تھی کہنے لگا ، ” امی ! کیوں روتی ہیں ، لاکھوں آدمی میرے سامنے موت کے گھاٹ اترے آخر ایک روز مجھے بھی جانا ہی تھا اور وہ وقت آگیا۔ “ کہنے لگی ، ” میرے رونے کا سبب یہ نہیں بلکہ اس بات پہ روتی ہوں کہ بعد موت تجھ سے کیا سلوک ہوگا ؟ “ حجاج کہنے لگا ، ” امی ! اگر میرا حساب اللہ آپ کو دے دے تو مجھے معاف کردیں گی ؟ “ کہا ، ” یقینا ! “ کہنے لگا ، ” حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ اللہ اپنی مخلوق پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنی والدہ اپنی اولاد پہ ہوا کرتی ہے “۔ یہی بات کسی نے خواجہ حسن بصری (رح) سے کہی تو فرمایا : ” یہ بات اس کی بخشش کا سبب بن سکتی ہے صبر کا مدار بھی اللہ پہ یقین پر ہے اور جملہ طاعات کا مدار صبر پر ہے “۔ جو ایسے ہیں اعتقادات ، عبادات ، معاملات اور اخلاقیات میں اولئک الذین صدقوا یہ لوگ ہیں جنہوں نے سچ کہا۔ یہ کھرے لوگ ہیں اور یہی متقی ہیں۔ یعنی انہیں کو ایک خاص نسبت اللہ سے حال ہے جسے تقویٰ کہا جاتا ہے اور اگر یہ بات نہیں تو پھر مشرق کو منہ کیا یا مغرب کو ، کیا حاصل۔ قصاص : انسانی معاشرے میں عموماً جب کوئی شخص کسی بھی وجہ سے دوسرے شخص کو پسندنہ کرتا ہو تو چاہتا ہے کہ یہ آدمی دنیا میں نہ رہے اور بس چلنے پر اسے قتل کردیتا ہے عموماً اس کی وجہ حسد ہوتا ہے یا پھر لالچ وغیرہ۔ وجہ خواہ کوئی بھی ہو یہ بات مسلمہ ہے کہ ہر دور میں انسان انسانوں کو قتل کرتے رہے ہیں اور خصوصاً بعثت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں روئے زمین پر اور خصوصاً انسانی جانوں کی کوئی قدر نہ تھی۔ ہر زبردست کمزور کو قتل کرنا تو گویا اپنا حق سمجھتا تھا اور اگر کسی وجہ سے کسی کمزور قبیلے کے ہاتھوں کسی امیر قبیلے کا کوئی فرد مارا جاتا تو پھر عجیب مطالبے ہوتے کہ ہماری عورت کے بدلے اس کا مرد قتل کیا جائے یا ان کے آزاد آدمی کے بدلے ہم اپنا غلام قتل کے لئے پیش کریں گے وغیرہ۔ حتیٰ کہ دو قبیلے ایسے تھے کہ جن میں قبل اسلام جنگ ہوئی اور طرفین کے مرد عورتیں اور غلام قتل ہوئے۔ جب ان کو اسلام نصیب ہوا اور صلح کی بات چلی تو ان میں سے ایک نے یہ مطالبہ کیا کہ ہمارے غلام کے بدلے ان کا آزاد اور عورت کے بدلے مرد قتل کیا جائے تب صلح ہوگی۔ گویا وہ اپنی ذوات کو ان کی نسبت برتر خیال کرتے تھے۔ نیکی پر بحث کرتے ہوئے اللہ کریم نے سب سے پہلے اسی امر کی اصلاح فرمائی کہ یہ معاملہ برارہ راست انسانی جانوں سے متعلق تھا فرمایا کہ اے ایمان والو ! پہلی بات تو یہ ہے کہ قصاص لینا تم پر فرض ہے قصاص مماثلت کو کہا جاتا ہے اور اصطلاح شرح میں قتل عمد کے بدلے قتل یازخم لگانے کے بدلے برابر کی سزا کو کہا جاتا ہے۔ اور یہ اختیار ہر ایک کو نہیں کہ جس کا قتل ہوجائے وہ دوسرے کے قتل کے درپے ہو بلکہ حاکم یا انتظامی سربراہ کا فرق ہے کہ قاتل کو یا زیادتی کرنے والے کو سزا دے۔ اگر ایسا نہ کرے گا تو عنداللہ قاتل کے ساتھ وہ خود بھی ماخوذ ہوگا۔ اب جبکہ یہ مساوات ضروری ٹھہری تو مساوات تب ہی ہوگی جب مقتول کے بدلے قاتل کو سزا ملے نہ یہ کہ غلام کے بدلے بےگناہ آزاد یا عورت کے قاتل ہونے کے باوجود سزا اس کے مرد کو دی جائے۔ فرمایا کہ آزاد کے بدلے آزاد ، غلام کے بدلے غلام ، عورت کے بدلے عورت قتل ہوگی جبکہ آزاد کا قاتل آزاد اور غلام کا غلام ہو یا عورت ، عورت کو قتل کرے۔ اسی طرح بالعکس بھی یعنی قتل کرنے والا آزاد ہو یا غلام ، عورت ہو یا مرد ، قتل کی سزا میں قتل کیا جائے گا۔ یہاں تک تو ان کے جاہلانہ اور ظالمانہ طریق کار کی اصلاح کی بات ارشاد ہوئی۔ اس کے ساتھ اصلاح کا ایک اور عمدہ پہلو ارشاد فرمایا کہ جب ایک جان تو ضائع ہو ہی چکی اب اگر اس کے ورثاء اس بات پر راضی ہوں کہ اللہ کی راہ میں قاتل کو معاف کردیں تو بیشک اس پر کوئی مطالبہ نہیں کہ ان کا یہ احسان دوسرے شخص کی اصلاح کردے یا اگر وہ چاہیں تو قتل کے بدلے دیت یا خون بہا قاتل سے لے لیں جس سے ان کو تنبیہ بھی ہوگی اور مقتول کے وارث کی مالی امداد بھی۔ دیت یا خون بہا شرعاً سو اونٹ یا ہزار دینار ہے جس کو صاحب معارف نے حل کرکے 36 سیر 36 تولے 8 ماشے چاندی دور حاضرہ کے اعتبار سے قرار دیا ہے اب اس کی قیمت لگائی جاسکتی ہے یا باہم کسی قدر مال پر مصالحت ہوجائے ، تو پھر وہی مال دیت بن جائے گا اس کی مفصل بحث اور شرائط کتب فقہ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ مقتول کے ورثاء میں اگر ایک وارث بھی اپنا حق معاف کردے تو قاتل پر قصاص معاف ہوجائے گا اور اسے قتل نہ کیا جائے گا اس میں بات صرف قاتل اور ناحق مقتول کی ہے گورے ، کالے ، یا آزاد غلام یا مرد ، عورت کی نہیں۔ نوع انسانی کے افراد ہونے میں سب برابر ہیں۔ یہ انصاف صرف اسلام کے پاس ہے ورنہ روئے زمین پر باطل مذاہب ہوں یا دور جدید کی نام نہاد تہذیب ہر طرف زبردست مارتا بھی ہے اور رونے بھی نہیں دیتا۔ ہندومت میں اگر شورد ، برہمن پر تھوکے تو اس کی زبان کھینچ لی جاتی ہے اور اگر برہمن شودر کو قتل بھی کردے تو کوئی جرم نہیں ہے۔ اسی طرح مغربی دنیا کے بنائے ہوئے جمہوری قوانین تو خود ہم پر بھی مسلط ہیں اور ان کی لائی ہوئی مصیبتیں یہاں پیش نظر ہیں۔ کہ مقتول کے ورثاء کو اس کا دکھ بھول جاتا ہے اور مقدمے کی فکر ، گواہوں کا اہتمام ، وکیل کی فیس اور اس طرح دوسری مصیبتوں کی فکر لاحق ہوجاتی ہے سالوں مقدمہ چلتا ہے بےچارے کچہریوں میں ذلیل ہوتے ہیں اور پھر جج صاحب قاتل کو بری کردیتے ہیں کہ اس طویل مدت میں گواہ ہی نہ رہے۔ کوئی مرگیا ، کوئی اندھا ہوگیا یا پھر رشوت لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے اب اس کا اثر مقتول کے ورثاء پہ یہ ہے کہ وہ ایک کی بجائے معتدبہ بےگناہ افراد کو بھی شامل کرتے چلے جاتے ہیں کہ اگر چھوٹ بھی جائیں تو کم از کم ذلیل تو ہوں۔ ان قوانین کو بنانے والے اسلام کے قانون قصاص پر طنز کرتے ہیں حالانکہ وہ سراسر امن اور ان کے قوانین سراسر فساد ہیں۔ آج بھی اس کی زندہ مثال مغربی معاشرے اور سعودی عرب میں موازنہ کرکے دیکھی جاسکتی ہیں کہ امریکہ میں انسانی جان کی کیا قیمت ہے ؟ لندن اور انگلینڈ میں کیا ہورہا ہے اور وہ ظالم انگریز جو یہاں تو معمولی بات پر گولی چلوادیتا اور کشتوں کے پشتے لگا دیتا تھا۔ اپنے ملک میں ہزاروں بےگناہ ایشیائی باشندوں کے قتل پر سوچ رہا ہے کہ کیا قاتلوں پر ربڑ کی گولی بھی چلائے یا نہ اور دنیا بھر کی خبر دینے والا ادارہ بی بی سی بھی اس بات پر منقار زیر پر ہے۔ اس کے مقابل سعودی عرب کو دیکھیں جہاں صرف حدود اسلامی کا نفاذ اور قصاص لیا جاتا ہے کوئی غریب ترین آدمی بھی کسی بڑے سے بڑے آدمی سے نہیں دبتا بلکہ اس کا اپنا حق ہے اور اس کا اپنا۔ اور دنیا میں اگر کسی ملک کا امن مثالی ہے تو وہ ملک یہی ہے اگرچہ ان میں وہ دینداری نہیں مگر اسلامی قانون کی برکات عیاں ہیں۔ فرمایا صاحب عقل اس بات کو جان سکتے ہیں کہ قصاص ہی میں زندگی ہے اور جس معاشرے میں ظالم کا ہاتھ نہ روکا جائے وہ معاشرہ تباہی کا منظر پیش کرتا ہے جس پر تاریخ عالم ہے۔ یہی بات تمہیں قرب الٰہی بخشنے کا سبب اور تمہارے وصف تقویٰ سے متصف ہونے کا ذریعہ بھی ہے یعنی قصاص ہر دو عالم کی بھلائی ہے اصلاح معاشرہ بھی اور آخرت کی سرخروئی بھی۔ یہ بات تو قتل کی تھی ، جو لوگ طبعی موت مرتے اور اپنے پیچھے مال چھوڑ جاتے ہیں وہ بھی کھینچا تانی کا سبب بن جاتا ہے۔ ایے ایمان والو ! تم پر فرض ہے کہ اگر مال چھوڑو تو اس کے بارے وصیت بھی کرو۔ ماں باپ اور رشتہ داروں کے حق میں اور انصاف سے کرو ، جس قدر کسی کا حق بنتا ہے نہ اس سے زیادہ دو نہ کم کرو۔ یہ حکم اللہ کے نیک بندوں پر لازم ہے۔ اس آیات میں مال کو ” خیر “ سے تعبیر کیا گیا ہے کہ مومن جائز ذرائع سے کماتا اور شرعی طور پر خرچ کرتا ہے پھر اس کمے پاس کچھ مال بچ رہے تو وہ بھی خیر ہی کہلاتا ہے۔ اسلام میں مال جمع کرنا منع نہیں ہے ، ناجائزطور پر کمانا بھی منع ہے اور خرچ کرنا بھی ، ایسے ہی ناجائز ذرائع سے جمع کرنا بھی ناروا ہے ورنہ حلال رقز کے لئے محنت کرنا بجائے خود عبادت ہے اسے ناجائز امور میں خرچ کرنا نیکی اور پس ماندگان کو دے کر جانا خیر ہے۔ جب آیہ میراث نازل نہ ہوئی تھی مرنے والوں پر فرض تھا کہ مال میں وصیت کرتا۔ پھر جب اللہ نے خود ورثاء کے حقوق مقرر فرمادیئے تو یہ حکم منسوخ ہوا کہ یہ اللہ کی مرضی کس وقت کون سا حکم باقی رکھتا ہے۔ ہاں ! ورثاء کی اجازت سے اب بھی وصیت کرسکتا ہے یا پھر باجماع امت مال کے ایک تہائی میں وصیت کا حق رکھتا ہے یہ حکم اس شخص کا ہے جس کے ذمے کسی کا حق یا امانت نہ ہو اگر دوسروں کے حقوق واجب نہ ہوں تو پھر وصیت واجب ہوگی۔ نیز ایک تہائی ہیں جو وصیت کا حق دیا گیا ہے انسان اپنی زندگی میں اس میں تبدیلی کا حق بھی رکھتا ہے کس قدر ناپائیداری عالم یہاں ہے کہ صاحب مال ورثاء سے اجازت لے کر وصیت کرسکتا ہے گویا مال اس کا نہیں ورثاء کا ہے اور پھر جب ان کے پاس پہنچے گا تو یہی حال ان کا ہوگا اس مال کے لئے جو کسی کا ہے۔ انسان اگر نافرمانی کرے تو کس قدر نادانی ہے واقعی دنیا کا مال چند روزہ ہے جو دوسروں کو سونپ کر چلے جانا ہے۔ وصیت سننے والوں کا حق ہے کہ اسے تبدیل نہ کریں اگر ایسا کریں گے تو اللہ کریم بھی سن رہا ہے اور جانتا ہے۔ جس کی بارگاہ میں کل انہیں جواب دینا ہے۔ ہاں ! وصیت کرنے والا اگر غلط کر جائے اور طرفداری یا ناجائز تقسیم کا خطرہ ہو تو ورثاء میں باہم صلح کرانا۔ اور اس کے لئے اگر وصیت میں تبدیلی بھی آجائے تو کوئی گناہ نہیں کہ اللہ کریم بخشنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ دراصل احوال کی اصلاح کی بنیاد ہی ایمان بالآخرت ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں پیشی پر یقین ہو۔ اور ہر کام کو اس نگاہ سے کرے کہ اس کا اثر وہاں کیا ہوگا۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 177 البر (سچی نیکی) ۔ قبل (طرف، سمت) ۔ اتی (دیا) ۔ علی حبہ (اس کی محبت پر (مال کی محبت کے باوجود اس کو اللہ کی محبت پر قربان کرنا) ۔ الرقاب (الرقبتہ ، گردن) ۔ الموفون (پورا کرنے والے، وفاء عہد کرنے والے ) ۔ الباساء (سختیاں) ۔ الضراء (تکلیفیں) ۔ حین (جس وقت) ۔ صدقوا (انہوں نے سچ کیا۔ (سچ کر دکھایا) ۔ تشریح : آیت نمبر 177 نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس نے اس آیت پر عمل کیا اس نے اپنے ایمان کو کامل و مکمل کرلیا اس لئے کہ اسلام کے تمام اصولوں کا خلاصہ تین چیزیں ہیں، عقائد کی اصلاح، معاملات زندگی میں حسن معاشرت اور نفس کی اصلاح و تہذیب، اس آیت میں ان ہی تینوں باتوں کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ ارشاد ہے کہ جو لوگ مذہب کی چند ظاہری باتوں اور رسموں کو ادا کر کے صرف ضابطے کی خانہ پری کرتے ہیں وہ حقیقی اور سچی نیکی کو نہیں پہنچ سکتے، حقیقی نیکی کو وہی لوگ پہنچتے ہیں، جو عقائد ، عبادات ، معاملات اور اخلاق کے تمام اصولوں پر عمل کرتے ہیں، اس آیت میں تیرہ باتوں پر عمل کرنے کو سچی نیکی قرار دیا گیا ہے۔ (1) ایمان باللہ : اللہ پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی ذات اور صفات میں کسی کو کسی بھی انداز سے شریک نہ کیا جائے نہ سمجھا جائے اور ایک مومن پوری طرح اپنے آپ کو اللہ رب العالمین کے سپرد کر دے۔ (2) ایمان بالاخرت : اپنے ہر قول اور فعل کے لئے اپنے آپ کو آخرت میں جواب دینے والا، مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر ایمان لانے والا اور جھوٹی شفاعتوں کے وہم میں مبتلا نہ ہونے والا بنائے۔ (3) ایمان بالملائکہ : ان کی ہستی کو تسلیم کرنا، ان کو معصوم، امین اور معتمد سمجھنا، اللہ کی ہدایت لانے والا اور اللہ کے حکم سے قضاء قدر کے تمام فیصلوں کو نافذ کرنے والا سمجھنا۔ (4) ایمان بالکتاب : تمام آسمانی کتابوں کو اللہ کی طرف سے نازل شدہ کتابیں ماننا، یعنی جو کچھ اللہ تعالیٰ نے ان کتابوں میں نازل فرمایا تھا وہ سب حق اور اس زمانے کے لئے وہی واجب العمل تھا مگر قرآن نازل ہونے کے بعد چونکہ پچھلی کتابیں اور شریعتیں سب منسوخ ہوگئیں تو اب عمل صرف قرآن پر ہی ہوگا اور اسی کو حق و باطل کی کسوٹی اور زندگی کے ہر پہلو میں اسی کی مکمل رہنمائی پر اعتماد رکھنا ہوگا۔ (5) ایمان بالانبیاء : اللہ کے تمام بنیوں اور رسولوں کو اللہ کا بھیجا ہوا سمجھنا۔ ان کی پیروی اور محبت کو ایمان کا حصہ بنا لینا۔ ان نبیوں کو تمام خطاؤں سے معصوم ، ان کے ہر علم کو بےخطا اور ان کی زندگی کو بہترین نمونہ زندگی سمجھنا ۔ اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خامت الانبیاء والمرسلین ماننا اور آپ کے بعد کسی کو رسول یا نبی نہ ماننا۔ عقائد کی اصلاح کے لئے یہ پانچ بنیادیں ہیں جن کو اس آیت میں بیان کیا گیا ہے، جس شخص کا اللہ، آخرت ، فرشتوں، کتابوں اور نبیوں پر پختہ ایمان ہوگا یقیناً اس کے تمام اعمال درست ہوتے چلے جائیں گے اب ان چھ باتوں کا ذکر فرمایا جا رہا ہے جو ایمان رکھنے والوں کی ذمہ داری ہے۔ (6) اتی المال علی حبہ : اللہ کی محبت پر اپنے مال کو اللہ کے بندوں پر خرچ کرنا، اس کا مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ مال کی بےانتہا محبت ہونے کے باوجود اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنا۔ (7) ذی القربی : یعنی رشتہ داروں پر صلہ رحمی کے لئے مال خرچ کرنا۔ (8) الیتمی : ان بےباپ کے بچوں پر مال خرچ کرنا جن کی اصلاح و تربیت کی ذمہ داری پورے اسلامی معاشرہ پر ہے۔ (9) ابن السبیل : یعنی مسافروں پر مال کو خرچ کرنا۔ اس سے عام مسافر بھی مراد ہیں اور وہ لوگ بھی مراد ہیں جو اللہ کا دین سیکھنے کے لئے نکلے ہوئے ہیں ان کی اپنے مال سے امداد کرنا فروغ کا علم کا ذریعہ ہے۔ (10) سائلین : مانگنے والے یعنی وہ مستحق لوگ جو اپنے حالات سے بےبس ہو کر سوال کرنے پر مجبور ہیں لیکن اس سے مراد وہ غلام بھی ہیں جن کو خرید کر آزاد کرنا اور آزاد انسانوں کی سطح پر لا کر معاشرہ کا کار آمد فرد بنانا ہے۔ موجودہ زمانہ میں اسلام کی برکت سے غلامی ختم ہوچکی ہے لیکن آج بھی ایسے بہت سے انسان ہیں جو اپنی معاشی ضرورتوں اور مجبوریوں کی بنا پر قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا سود کی لعنتوں میں گرفتا ر ہیں ایسے لوگوں کے لئے مال خرچ کر کے ان کو قرضے سے نجات دلانا اور ان کو قلبی سکون بہم پہنچانا یہ بھی اسلامی معاشرہ میں ہر صاحب حیثیت انسان کی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے یہ ہیں وہ چھ اعمال جو ایمان کا لازمی تقاضا ہیں یعنی اللہ پر ایمان لانے کے بعد ایک انسان کو اپنے معاشرہ کی ان ذمہ داریوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ عقائد کی اصلاح اور معاملات زندگی میں حسن معاشرت کے بعد اصلاح اور تہذیب نفس کے اصول بتائے گئے ہیں۔ (12) اقام الصلوٰۃ واتی الزکوٰۃ : نمازوں کو قائم کرنا اور زکوٰۃ دیتے رہنا تا کہ بندوں کا تعلق خالق اور مخلوق کے ساتھ نہایت بہتر اور صحت مندانہ بنیادوں پر قائم ہوجائے۔ ان دونوں کے قائم رکھنے سے معاشرہ میں ایمان اور انفاق فی سبیل اللہ کا چلن ہوگا۔ (13) ایفائے عہد اور صبر : وعدہ کا پورا کرنا اور حالات و مشکلات میں صبر کا دامن نہ چھوڑنے کا تعلق انسان کی سیرت و کردار سے ہے۔ فرمایا جا رہا ہے کہ کردار کی بلندی میں وعدہ کو پورا کرنا اور صبر کرنا بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے سے انسان کے قلب میں جو روشنی پیدا ہوتی ہے نماز، روزہ ، صبر اور ایفائے عہد اس کو جگمگادیتے ہیں۔ یہ تمام باتیں ایک مسلمان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی خصوصیت ہونی چاہئے کیونکہ امتحان و آزمائش کا اصل میدان انسان کی سیرت و کردار ہی ہوا کرتا ہے۔ یہ ہے وہ ضابطہ اخلاق جو اس آیت میں بیان کیا گیا ہے جو لوگ ان تیرہ باتوں پر عمل کرنے والے ہیں وہی سچی نیکی کے مستحق ہیں اور منزل مراد تک پہنچنے والے ہیں لیکن جو لوگ مشرق و مغرب کے ان جھگڑوں میں پڑے ہوئے ہیں کہ منہ مشرق کی طرف کرنا چاہئے یا مغرب کی طرف درحقیقت ایسے لوگ نہ تو فلاح پانے والے ہیں اور نہ سچی نیکی سے ہمکنار ہونے والے ہیں۔ اور بحث برائے بحث ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ خاص سمتوں کا قصہ یہاں اس لیے مذکور ہوا کہ تحویل قبلہ کے وقت تمام تر بحث یہود و نصاری کی اس میں رہ گئی تھی اس لیے متنبہ فرمایا کہ اس سے بڑھ کر کام اور ہیں ان کا اہتمام کرو۔ 3۔ غرض اصلی مقاصد اور کمالات دین کے یہ ہیں نماز میں کسی سمت کو منہ کرنا ان ہی کمالات مذکورہ میں سے ایک کمال خاص ہے یعنی اقامت صلوة کے توابع و شرائط میں سے اور اس کے حسن سے اس میں بھی حسن آگیا ورنہ اگر نماز نہ ہوتی تو کسی خاص سمت کو منہ کرنا بھی عبادت نہ ہوتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : پہلی آیت میں حق چھپانے اور اللہ تعالیٰ کی آیات کے بدلے دنیا کمانے کی سزا بیان کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ بیت اللہ کو قبلہ نہ ماننا، رسالت مآب کی نبوت ‘ ایک خدا کا انکار کرنا اور مسائل کو چھپانے کا بنیادی سبب باہمی اختلاف کا نتیجہ ہے۔ یہ رویہ اور سوچ سراسر نیکی کے خلاف ہے۔ حقیقی نیکی کے اعمال یہ ہیں۔ یہودونصارٰی وقفے وقفے کے بعد قبلہ کی بحث چھیڑتے تاکہ مسلمانوں کو رسمی اور لفظی بحث میں الجھایا جائے۔ حالانکہ تحویل قبلہ کے ابتدائی احکامات میں واضح کردیا گیا تھا کہ اس پر اعتراض کرنا اور اس بحث میں الجھنا بیوقوفوں کا کام ہے۔ کیونکہ مشرق و مغرب اللہ ہی کی ملکیت ہیں اور اسے اختیار ہے کہ وہ جس طرف چاہے تمہیں رخ کرنے کا حکم صادر فرمائے۔ اب اس بحث کو سمیٹتے ہوئے فرمایا جارہا ہے کہ نیکی کی روح اور حقیقت صرف یہ نہیں کہ آدمی اپنا منہ مشرق یا مغرب کی طرف کرلے۔ یہ تو نیکی کی روح تک پہنچنے کے ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے جو طریقہ اور راستہ تمہارے لیے منتخب کیا ہے اسے اختیار کرو اور یاد رکھو کبھی راستے اور طریقے منزل نہیں ہوا کرتے۔ اصل نیکی تو یہ ہے کہ ان راستوں اور طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کی جائے۔ الفاظ کے گورکھ دھندوں میں الجھنے اور ظاہری طریقوں پر اکتفا کرلینے سے مقصود حاصل نہیں ہوا کرتا۔ اسی فلسفہ کو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس طرح بیان فرمایا کہ ایک وقت آئے گا اسلام کے ظاہری ارکان باقی رہ جائیں گے۔ (عَنْ عَلِیٍّ (رض) قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَأْتِیْ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌلَایَبْقٰی مِنَ الْاِسْلَامِ اِلَّاإِسْمُہٗ وَلَا یَبْقٰی مِنَ الْقُرْاٰنِ إِلَّا رَسْمُہٗ مَسَاجِدُھُمْ عَامِرَۃٌ وَھِیَ خَرَابٌ مِنَ الْھُدٰی عُلَمَاءُ ھُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أَدِیْمِ السَّمَآءِ مِنْ عِنْدِ ھِمْ تَخْرُجُ الْفِتْنَۃُ وَفِیْھِمْ تَعُوْدُ ) [ سنن البہیقی، شعب الایمان باب یوشک ان یاتی علی الناس زمان ] ” حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں پر ایک دور آئے گا کہ اسلام کا صرف نام رہ جائے گا ‘ قرآن کی تلاوت رسم کے طور پر کی جائے گی ‘ ان کی مساجد تو آباد ہوں گی لیکن ہدایت سے خالی ہوں گی ‘ ان کے علماء آسمان کی چھت تلے شریر ترین لوگ ہوں گے ‘ انہی سے فتنہ ظہور پذیر ہوگا اور انہی کی طرف لوٹ جائے گا۔ “ اس آیت میں وضاحت کی جارہی ہے کہ مشرق ومغرب کی طرف منہ کرنا ہی نیکی نہیں بلکہ نیکی کی روح یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کے فرمان پر ایمان لا کر اس کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ اس عقیدے کے ساتھ کہ آخرت میں ان کے بارے میں جواب طلبی ہونے والی ہے اور بالآخر یہ دِن برپا ہو کر رہے گا۔ ملائکہ پر اس طرح ایمان لایا جائے کہ وہ خدائی نظام حکومت کے تابع فرمان، اہلکار، ہمارے نگران اور صبح وشام ہماری زندگی کے ایک ایک لمحے کی رپورٹ لکھ کر اللہ کے حضور پیش کر رہے ہیں۔ انبیاء کی ذات اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر ایمان لایا جائے، مال کی محبت کے باوجود اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر رشتے داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، سوالیوں اور غلاموں کی آزادی پر خرچ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی نماز کا اہتمام اور زکوٰۃ کی ادائیگی کی جائے۔ چاہے تم امن اور خوشحالی میں ہو یا بدحالی اور حالت جنگ میں گویا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر صبرو استقامت کا مظاہرہ کرنے والے ہی قول کے سچے سمجھے جائیں گے۔ یہی لوگ در حقیقت نیکو کار اور پرہیزگار ہیں۔ اس فرمان میں کتاب مبین کی ابتدا سے لے کر اب تک جو احکامات بیان ہوئے ہیں اعتقادات، عبادات اور معاملات کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے۔ ان احکامات کی تفصیل اپنے اپنے مقام پر بیان ہوگی یہاں قرآن کے اتّباع میں اجمال پر ہی اکتفا کرنا چاہیے۔ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ ، آخرت، ملائکہ، آسمانی کتابوں اور انبیاء پر ایمان لانا، اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ مقامات پر خرچ کرنا، نماز کی پابندی، زکوٰۃ کی ادائیگی، عہد کی پاسداری، جہاد اور مخدوش حالات میں صبر کرنے والے سچے، نیک اور متقی لوگ ہیں۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سچ بات یہ ہے کہ یہ آیت بھی تحویل قبلہ کے احکام اور ان پر یہودیوں کے طویل اعتراضات وجوابات کے ساتھ مربوط ہیں ۔ تحویل قبلہ کی حکمت کے بارے میں تو ہم اس سے پہلے بیان کر آئے ہیں ۔ یہاں اللہ تعالیٰ ۔ عبادات اور شعائر دین کی ظاہری شکل و صورت کے بارے میں یہودیوں کی ظاہر بینی اور تقشف پرستی کو بےنقاب کرتے ہوئے ، حسن وقبح کا ایک عظیم معیار اور نیکی اور بدی کی اصلی حقیقت بیان کررہے ہیں۔ کیونکہ یہودی ان ظاہری امور کے بارے میں بےحد حساس تھے اور جھگڑتے تھے ۔ تحویل قبلہ یا تمام عبادات میں غرض وغایت یہ نہیں کہ لوگ مشرق کی طرف رخ کریں یا مغرب کی طرف چہرہ کرکے عبادت سر انجام دیں۔ بیت المقدس کی طرف رخ کریں یا مسجد حرام کی طرف ۔ یا یہ کہ عبادات کی موجودہ شکل و صورت ہی عین خیر وبھلائی نہیں ہے ۔ بلکہ ان کے لئے بہت ضروری ہے کہ دل کے اندر محسوس کیا جانے والاتصور اور اسلامی نظریہ حیات کا زندہ شعور ضروری ہے ۔ ان ذہنی امور کے ساتھ ساتھ مخصوص طرز عمل اپنانا بھی ضروری ہے ۔ ورنہ نیکی وبھلائی کے حصول اور حسن وخیر کو بروئے کار لانے کا اصل مقصد پورا نہ ہوسکے گا۔ نیکی دراصل ایک تصور ہے ، ایک شعور ہے ، کچھ اعمال ہیں ، ایک طرز عمل ہے ۔ یہ ایک تصور حیات ہے ۔ جو ایک فرد اور ایک جماعت کے ضمیر پر اثر انداز ہو ، وہ ایک عمل ہے جو فرد وجماعت کی زندگیوں میں پسندیدہ اثرات پیدا کرے ۔ صرف مشرق ومغرب کی طرف سے رخ پھیر دینے سے زندگی میں یہ انقلاب کیونکر آسکتا ہے ۔ منہ کوئی ادھر کرے یا ادھر کرے ، فرق کیا پڑتا ہے ، اصل مقصد تو رجوع قلب ہے ۔ جو اللہ کے احکام مانتا ہے ، منزل پالیتا ہے ۔ یہی معاملہ ہے تمام دینی شعائر کی ظاہری شکل و صورت کا ، جنہیں یہ ادا کرتے ہیں ۔ جو اللہ کے احکام مانتا ہے ، منزل پالیتا ہے ۔ یہی معاملہ ہے تمام دینی شعائر کی ظاہری شکل و صورت کا ، جنہیں یہ ادا کرتے ہیں۔ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَالْمَلائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ ” بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو اور یوم آخر اور ملائکہ کو اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے ۔ “ یہ ہے بھلائی کا وہ معیار جو تمام بھلائیوں کا مجموعہ ہے ۔ اس معیار میں نیکی کی جو اقدار مقرر کی گئی ہیں وہ بہت ہی وزنی ہیں ۔ اللہ ایمان ، یو آخر پر ایمان اور ملائکہ وکتب اور انبیاء پر ایمان کی قدر و قیمت اسلامی نقطہ نظر سے کیا ہے ؟ اللہ پر ایمان لانا انسانی زندگی میں ایک نقطہ انقلاب ہے ۔ اس کے ذریعے انسان مختلف قوتوں ، مختلف چیزوں اور مختلف پسندیدہ تصورات کی بندگی اور غلامی سے آزاد ہوجاتا ہے ۔ اور صرف ایک بندگی اور غلامی قبول کرلیتا ہے ۔ یوں انسان تمام دوسرے انسانوں کے ساتھ ، ایک ہی صف میں کھڑا ہوکر ، ایک ہی معبود کے سامنے جھک کر ، اخوت و مساوات کا بلند مقام حاصل کرلیتا ہے ۔ ایمان وہ مقام ہے جہاں طوائف الملوکی کی بجائے ایک نظام قائم ہوتا ہے ۔ انتشار کی جگہ یکسوئی اور اختلاف کی جگہ اتحاد قائم ہوجاتا ہے نیز گمراہی کے بجائے ایک اونچا نصب العین سامنے آجاتا ہے ۔ اگر انسان کے دل میں ایک واحد لاشریک خدا پر ایمان نہ ہو تو ، اس دنیا میں اس کا کوئی نصب العین نہیں ہوتا ، جس پر دلجمعی کے ساتھ اپنی قوتوں کو مرتکز کرسکے اور جس پر مساوات کے ساتھ وہ مجتمع ہوسکے ۔ بعینہ اس طرح جس طرح وجود کائنات ایک نقطہ کے اردگرد مرتکز ہے ۔ اس کے اجزا کا باہمی ربط ہے ۔ اور ان کے مابین واضح نسبت موجود ہے ۔ اور جس کے مختلف اجزاء کے باہمی علائق اور مقاصد بالکل واضح اور معلوم اور مربوط ہیں ۔ آخرت پر ایمان کا مقصد یہ ہے کہ انسان جزا وسزا میں اللہ تعالیٰ کی عدالت کو یقین کے ساتھ تسلیم کرے ۔ یہ جانے کہ اس کرہ ارض پر انسان کو یونہی بےمقصد نہیں پیدا کیا گیا ۔ وہ غیر ذمہ دار نہیں ہے بلکہ اسے حساب دینا ہوگا اگر کوئی بھلائی کرے تو وہ ختم نہیں ہوسکتی اگرچہ اس کی جزا اس دنیا میں نہ ملے ۔ ملائکہ پر ایمان بھی غیب پر ایمان کا ایک حصہ ہے ۔ انسانی فہم وادراک اور ایک حیوان کے فہم وادراک میں یہی فرق ہے ۔ انسانی تصور حیات اور حیوانی تصور حیات میں یہی فرق ہے کہ انسان محسوسات سے آگے کی بھی بعض چیزوں پر ایمان لاتا ہے اور ان کا ادراک کرسکتا ہے ۔ جبکہ حیوان کا احساس صرف محسوسات کے دائرے میں محدود ہوتا ہے کتاب اور نبیوں پر ایمان کا مقصدیہ ہے کہ انسان تمام رسولوں پر ایمان لائے بلاتفریق ۔ یعنی انسانیت بھی ایک ہے اور ہمارا اس پر ایمان ہے ۔ اس کا خدا بھی ایک ہے ۔ اس کے لئے دین اور نظام زندگی بھی ایک ہے ۔ اس طرح مومن انبیاء ورسل کے اعلیٰ خیالات کا وارث ہوجاتا ہے ۔ لہٰذ اکتب ورسل پر ایمان ایک مومن کو بہت قیمتی شعور عطا کرتا ہے۔ مال کے ساتھ انسان کو بڑی محبت ہے لیکن مال قربان کرنے کی بھی بڑی اہمیت ہے ۔ غریب رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں اور گردن چھڑانے اور غلامی سے نجات دلانے کے لئے مال خرچ کرنا یہ سبھی کام انسان کو بلند مرتبہ بناتے ہیں ۔ انفاق فی سبیل اللہ کا یہ اثر ہوتا ہے کہ انسان لالچ ، خود غرضی اور بخل کے بندھنوں سے آزاد ہوجاتا ہے ۔ مال کی محبت ہاتھوں کو انفاق سے کھینچ لیتی ہے ۔ انسان بلند ہمتی ، اولوالعزمی ، جودوسخا اور دادوہش کے مقام بلند سے گرجاتا ہے اور روح انسانی میں کشادگی نہیں رہتی ۔ اسلامی نظام میں انفاق کا ایک روحانی مقام ہے ۔ اس لئے یہ ان مسلمانوں کو بھی حکم دیا جاتا ہے کہ مال کی محبت کے باوجود اپنا محبوب ترین اور پسندیدہ ترین مال کو دل وجان کی آمادگی اور کشادگی کے ساتھ خرچ کریں ۔ اس کی بڑی روحانی اہمیت ہے اور اس طریقہ سے مومن اپنے آپ کو دولت کی پوجا اور دولت کی غلامی سے چھڑالے گا ۔ دولت کی پوجا سے انسان بالیقین ذلیل ہوجاتا ہے۔ سرفرازی کی بجائے سرنگوں ہوتا ہے اور انفاق سے وہ لالچ اور حرص کی غلامی سے آزاد ہوجائے گا ۔ اسلامی نقطہ نظر سے سرنگوں ہونے کے بجائے وہ گردن فراز ہوجائے گا لیکن اگر وہ انفاق نہ کرے توذلیل ہوگا ۔ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کی بہت بڑی قدر و قیمت ہے ۔ کیونکہ اسلامی نظام کی غایت یہ ہے کہ انسان کو سب سے پہلے نفسیاتی پریشانیوں ، اخلاقی کمزوریوں اور طمع و لالچ سے نجات دلائے ۔ یہ کام انسان کے لئے معاشرتی آزادی سے بھی پہلے کیا جاتا ہے ۔ شخصی وسیاسی آزادی سے بھی پہلے کیوں ؟ اس لئے کہ جو شخص اپنے نفس کا غلام ہو وہ بسہولت طاغوت کی غلامی کے لئے بھی تیار ہوتا ہے۔ لیکن جو شخص خواہشات نفسانیہ کے قید وبند سے آزاد ہوجاتا ہے وہ اپنے معاشرے اور سوسائٹی میں بھی آزاد ہوتا ہے ۔ کسی کی غلامی کے لئے تیار نہیں ہوتا ۔ انسانی معاشرے میں انفاق فی سبیل اللہ کی ایک معاشرتی قدر و قیمت بھی ہے ۔ اقربا سے صلہ رحمی کی وجہ سے نفس انسانی میں مروت پیدا ہوتی ہے ، خاندان میں شرافت کا چلن فروغ پاتا ہے اور اقرباء کے درمیان تعلقات زیادہ قوی ہوجاتے ہیں ۔ اسلامی معاشرے کی اساس خاندان پر ہے اس لئے یہاں انفاق فی سبیل اللہ کے ذریعہ خاندانی نظام کو مضبوط کرنے کی سعی کی گئی ہے ۔ پھر یتیموں کی مالی امداد کا حکم ہے ۔ اس کا مقصد اصل معاشرہ میں امیر و غریب ، طاقتور اور کمزور کے درمیان نظام کفالت کا قیام ہے ۔ یتامی مادری اور پدری شفقت سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ ان کے لئے ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ ان کے احساس محرومیت کی تلافی کی جائے ۔ پھر اس تکافل کے نتیجے میں پوری سوسائٹی کو ان خودرو شتر بےمہار اور غیر تربیت یافتہ افراد کی کثرت سے بھی بچایا گیا ہے۔ جو معاشرے کے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں ۔ اس کے لئے وبال جان بن جاتے ہیں اور فتنہ سامانیوں کا موجب بنتے ہیں ۔ ایسے لوگ آگے جاکر معاشرے کی لاپرواہی اور بےمروتی کا خوب انتقام لیتے ہیں ۔ مساکین پر انفاق جن کے پاس وسائل زندگی نہیں ہیں ۔ پھر بھی وہ خاموش بیٹھے ہیں ۔ عزت نفس رکھتے ہیں اور سوال نہیں کرتے ۔ یہ انفاق ان کی عزت نفس کے لئے محافظ ہے ۔ انہیں تباہی سے بچاتا ہے ۔ نظام انفاق سے اسلامی معاشرے میں ، ایسے حضرات کے دلوں میں اجتماعی کفالت اور ضمانت کا شعور پیدا ہوتا ہے ۔ اسلامی معاشرہ تو ہوتا ہی وہ ہے جس میں کسی فرد کو بےیارومددگار نہ چھوڑاجائے اور اس کے کسی عضو کو ضائع ہونے نہ دیا جائے ۔ ابن سبیل (مسافر) جو اپنے خاندان سے دور ہو ، جن کے پاس وسائل موجود نہ ہوں ، اچانک مصیبت میں گرفتار ہوجائے ۔ خاندان کے افراد اس سے دور ہوں ، ایسے حالات میں یہ مسافر بھی مصیبت زدہ ہے ۔ یہ انفاق اس کے لئے ایک قسم کی ہنگامی امداد ہے ۔ اس امداد سے اسے یہ شعور دیا جاتا ہے کہ پوری انسانیت اس کا خاندان ہے ۔ ہر ملک اس کا ملک ہے ، ہر جگہ اس کا خاندان موجود ہے ، مسلمان اس کے اہل خاندان ہیں ۔ ہر جگہ اس کے اپنے مال کے بدلے اس کے لئے مال موجود ہے ۔ اس کے لئے صلہ رحمی موجود ہے ۔ اور اس کے لئے آرام کا سامان فراہم ہوسکتا ہے ۔ سائلین پر انفاق ضروری ہے تاکہ ان کی ضرورت پوری ہو ، وہ آئندہ سوال کرنا چھوڑدیں ۔ اسلام بھیک مانگنے کو ناپسند کرتا ہے ۔ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ جس کے پاس بقدر کفالت موجود ہو اس کے لئے سوال کرنا جائز نہیں ہے ۔ جو کام کاج کرسکتا ہے ، اس کے لئے بھی سوال جائز نہیں ہے ۔ ایسے شخص کے لئے خدا کا حکم یہ ہے کہ وہ مزدوری کرے ، بھیک نہ مانگے یا قناعت کرے ، دست سوال دراز نہ کرے ، بھیک مانگنا تب جائز ہے جب کام نہ ہو ، مال نہ ہو ، اس کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہو ۔ غلامی سے چھڑانے میں انفاق بھی ایک مد ہے ۔ جو بدقسمت اپنی بدعملی کی وجہ سے غلام ہوگیا ، اس نے اسلام کے خلاف تلوار اٹھائی ۔ جنگ کے نتیجے میں اس کی آزادی ختم ہوگئی ۔ اسے عارضی طور پر معاشرے میں مقام شرافت سے محروم کردیا گیا۔ اس پر انفاق یوں ہوگا کہ اس کو خرید کر آزاد کردیا جائے یا غلام اپنے آقا سے معاہدہ آزادی کرے اور اسے رقم معاہدہ ادا کرنے کا پابند ہو ۔ اسلام نے غلاموں کے لئے یہ قانون بنایا تھا کہ غلام جس وقت چاہتا مالک کے ساتھ ایک معاہدہ آزادی کرتا اور آزاد ہوجاتا۔ اس معاہدے کے مطابق اسے وہ رقم ادا کرنی ہوتی ہے جو طے پاجائے ۔ (ایسے معاہدہ کے بعد غلام ) اپنے کام کی اجرت وصول کرنے کا مستحق ہوجاتا ہے جو معاہدے کی رقم میں کٹتی رہتی ہے ۔ علاوہ ازیں وہ مستحق زکوٰۃ ہوجاتا ۔ اسی طرح وہ انفاق فی سبیل اللہ کی تمام مدات میں سے اس کی امداد کی جاسکتی تھی تاکہ وہ جلد از جلد رقم معاہدہ ادا کرکے آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوجائے۔ اقامت صلوٰۃ نیکی کے اس معیار میں نماز کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ اور اقامت صلوٰۃ صرف مشرق ومغرب کی طرف چہرہ کرکے کھڑے ہوجانے سے اقامت کا مفہوم ادا نہیں ہوجاتا۔ یہ نقطہ وسیع تر مفہوم رکھتا ہے۔ جو یہ ہے کہ انسان کا ظاہر و باطن اور اس کی عقل وروح سب پوری طرح اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوجائیں ۔ نماز نہ تو محض جسمانی ورزش کا نام ہے اور نہ ہی صرف صوفیانہ درودوظائف کا نام ہے۔ نماز دراصل اسلام کی بنیادی فکر ونظر کی عکاس ہے۔ اسلام اس حقیقت کا اعتراف کرتا ہے کہ انسان اس ایک وجود میں جسم ، روح اور عقل تین چیزوں کا اجتماع ہے ۔ اسلام اس بات کا بھی قائل نہیں ہے کہ ان تین طاقتوں کی سرگرمیوں اور دائرہ عمل میں باہمی کوئی تضاد پایا جاتا ہے ۔ وہ جسم کو فناکرکے روح کو آزاد کرنا جائز نہیں سمجھتا ۔ کیونکہ روحانی آزادی کے لئے جسمانی فنا یا جسم کو مارنا لازمی نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے ، اپنی سب سے اہم اور بڑی عبادت یعنی نماز میں ان تین طاقتوں کی سرگرمی کو ہم آہنگ کردیا ہے ۔ نماز میں تینوں قوتیں مکمل نظم کے ساتھ اپنے خالق کی طرف متوجہ ہوجاتی ہیں ۔ قیام ، رکوع اور سجدہ وجسمانی حرکات ہیں جو روح کو رجوع الی اللہ کی طرف راغب کرتی ہیں ۔ قرآن کی تلاوت ، اس میں غوروفکر اور مفہوم کو سمجھنا عقل کا کام ہے اور اس پورے عرصے میں عقل انسانی اس کام میں مصروف ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عزت توجہ اور مکمل تسلیم ورضا اور عجز و انکسار روح کا کام ہے اور اس طرح یہ تینوں قوتیں ایک ہی وقت میں مصروف کار ہوتی ہیں ۔ غرض اس معنی میں اقامت صلوٰۃ پوری اسلامی طرز فکر کی نمائندہ ہے ۔ اور وہ چشم بینا کو یہ سبق یاد دلاتی ہے کہ پوری زندگی کے متعلق اسلام کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ ہر نماز اور ہر نماز کی حرکت میں ہم یہ سبق دہراتے ہیں ۔ زکوٰۃ کی ادائیگی یہ اسلامی نظام میں غرباء و مساکین کے لئے اغنیاء اور اہل ثروت کی دولت پر عائد کردہ ، ایک اسلامی ٹیکس ہے ۔ یہ ٹیکس اللہ تعالیٰ نے عائد کیا ہے ۔ دراصل اللہ تعالیٰ ہی دولت کا حقیقی مالک ہے ۔ بندے کو اس کا مجازاً مالک بنایا گیا ہے ۔ اور اس لئے اسلامی نقطہ نظر سے اس پر کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں اور ان میں سے اہم اور لازمی شرط ادائیگی زکوٰۃ ہے ۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کا ذکر عام انفاق فی سبیل اللہ کے عام حکم کے بعد کیا گیا ہے جس کا ذکر اوپر ہوگیا ہے کہ دولت محبت کے باوجود اقرباء وغیرہ پر صرف کی جائے گی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زکوٰۃ مذکورہ بالا تمام صرف مال اور انفاق فی سبیل اللہ سے علیحدہ ایک مستقل مد ہے ۔ یہ لازمی ٹیکس اور منصوص فرض ہے ۔ جب کہ عام انفاق فی سبیل اللہ صرف ترغیب ہے ۔ لیکن نیکی کا یہ مجموعی معیار جس کا اس آیت میں ذکر ہوا ہے ، اس وقت تک مکمل نہ ہوگا جبب تک ان دونوں مدات پر حسب حساب وحسب توفیق عمل نہ کیا جائے ۔ یہ دونوں مدیں اسلام کی بنیادی عناصر ترکیبی ہیں ۔ لیکن ہر انسان کی زندگی میں دونوں کا پایا جانا ضروری ہے ۔ ایک پر عمل کرنے سے دوسرا ہرگز ساقط نہیں ہوسکتا۔ وفائے عہد یہ اسلام کی وہ علامت ہے جس کی حفاظت میں اسلام بےحد کوشش کرتا ہے ۔ قرآن کریم میں بار بار اس کا تذکرہ ہوتا ہے ۔ اسے ایمان کی نشانی گردانا گیا ہے ۔ اسے احسان اور آدمیت کی نشانی قرار دیا گیا ہے اور یوں اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔ ایک انسان اور انسان کے تعلقات میں ایک فرد اور جماعت کے تعلقات میں ، ایک قوم اور دوسری قوم کے تعلقات میں اعتماد اور اطمینان پیدا کرنے کے لئے وفائے عہدنہایت ہی ضروری ہے ۔ وفائے عہد کی خشیت اول خود ذات باری تعالیٰ سے اپنے عہد کی وفا ہے۔ اگر ایک مستحق اپنے مالک کا وفادار نہ ہو تو ہمیشہ پریشان اور غیر مطمئن رہے گا اور کوئی عہد پورانہ کرسکے گا ۔ وہ کسی میثاق پر جم نہ سکے گا ۔ کسی انسان پر اعتماد نہ کرے گا ۔ دوستوں اور دشمنوں کے ساتھ ، وفائے عہد میں اسلام اس مقام بلند تک پہنچا ہے کہ جس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں اور کہیں نہیں ملتی ۔ کوئی قوم ، کوئی امت بھی اس مقام بلند تک نہیں پہنچ سکی ۔ یہ مقام انسانیت کو اسلام کے سایہ اور اسلامی نظریہ حیات کی روشنی ہی میں معلوم ہوا۔ حق اور باطل کی کشمکش میں صبر صبر وہ وصف ہے جو انسان کو مصائب برداشت کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ اسلام کا مقصد یہ ہے کہ کوئی مشکل مرحلہ آئے تو انسان بہت ہمت سے اس کا مقابلہ کرے ۔ مصیبت کے وقت آہیں بھرناشروع نہ کردے۔ سختیوں میں جزع وفزع شروع نہ کردے ۔ صبر اور مصابرت اور تحمل وثبات اسی کا نام ہے ۔ صبر مضبوطی سے حق کو پکڑلینے کا نام ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مصائب کے بادل چھٹ جاتے ہیں ۔ مصیبت دور ہوجاتی ہے اور مشکلات کے بعد آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں ۔ یہ اللہ کی مرضی کو قبول کرنا ہے ، اس سے پر امید ہونا ، اس پر اعتماد کرنا ہے ۔ وہ امت جسے پوری انسانیت کی امامت اور نگرانی کا مقام دیا گیا ہو ، جسے دنیا میں عدل قائم کرنا ہے اور پوری انسانیت کی اصلاح کا فرض ادا کرنا ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ دولت صبر سے مالا مال ہو۔ مشکلات درپیش ہوں ، اس کی راہ میں بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی ہوں۔ اسے تنگیوں ، مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے ۔ باطل کے ساتھ کشمکش برپا ہو اور شدید سے شدید ترحالات پیش آئیں تو صبر و استقامت ہی اس کا سب سے بڑا ہتھیار ہو۔ مصیبت اور غربت میں صبر ، جسمانی ضعف اور بیماری میں صبر افراد کی قلت اور کمزوری پر صبر ، محاصرے اور مجاہدے میں صبر ، غرض ہر حال میں صبر اور ہر آن میں صبر ۔ صرف یہی ایک صورت ہے جس میں یہ امت اپنا عظیم فرض منصبی ادا کرسکتی ہے ۔ وہ اپنے منصوبے کو پورا کرسکتی ہے ۔ بصورت دیگر اسے کامیابی حاصل نہ ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں تنگی ومصیبت کے اور حق و باطل کی کشمکش میں صبر کرنے والوں کو لفظ الصابرین (حالت نصبی) سے مخاطب کیا ہے ۔ جس سے لفظ ” خاص کر “ کا اظہار ہوتا ہے ۔ اس سے پہلے جن صفات کا ذکر ہوا ہے وہ حالت رفعی (مستقل جملوں) میں ہیں لیکن اس صفت کو حالت منصبی (مفعول ہے اور فعل محذوف ہے) میں ذکر کیا ہے۔ مطلب ہے (میں صابرین کو مخصوص طور پر بیان کرتا ہوں ، نیکی اور بھلائی کی صفات کے ذکر کے ضمن میں یہ ایک خاص اشارہ ہے اور اس کا اپنا ایک مخصوص وزن اور ایک خاص اہمیت ہے ، یعنی اللہ پر ایمان فرشتوں پر ایمان ، کتابوں پر ایمان ، نبیوں پر ایمان ، مال کا خرچ کرنا ، نماز کا قائم کرنا ، زکوٰۃ کا ادا کرنا ۔ اور وفائے عہد کی تمام صفات میں سے صفت صبر اور اس کے حاملین الصابرین کو زیادہ اہمیت حاصل ہے ، اللہ کے ہاں ان کی سب سے زیادہ قدر ہے ۔ صابرین کا مقام سب سے زیادہ برتر وبلند ہے ۔ صابرین کے اس مقام بلند کو دیکھ کر تمام لوگوں کی نگاہیں اس طرف اٹھ جاتی ہیں ۔ ذرا دیکھئے ایک ہی آیت میں نظریہ و عقیدہ کے اصول ، جسمانی فرائض اور مالی ذمہ داریاں اور دولت کے واجبات کو بیان کردیا گیا ہے ۔ نظریہ و حقیقت کو ایک کردیا گیا ہے ۔ ایسی اکائی کی صورت میں جس کو ٹکڑے نہ کیا جاسکتا ہو ، جس کے اجزاء ایک دوسرے سے کبھی جدا نہ ہوسکیں اور زندگی کے ان مختلف شعبوں کا عنوان صرف ایک ہے (نیکی) بعض احادیث میں نیکی کو عین ایمان کہا گیا ہے ۔ غرض یہ آیت اسلامی تصور حیات کا مکمل خلاصہ ہے ۔ اسلامی نظام زندگی کے اصول اس میں یکجا ہوگئے ہیں ۔ یہ سب ضروری اصول ہیں ایک دوسرے کے مقابل ہیں ۔ اور ان کے بغیر اسلامی نظام کا قیام ہرگز نہیں ہوسکتا۔ جن لوگوں کی صفات یہ ہوں ، ان کا مقام بھی یہاں آخر میں بطور نتیجہ بیان کردیا جاتا ہے۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (١٧٧) ” یہ ہیں راست باز لوگ اور یہ ہیں متقی۔ “ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اسلام میں ، اپنے رب کے ساتھ بالکل سچ کہا ۔ وہ ایمان و اعتقاد میں بھی سچے ہیں اور اپنے ایمان و اعتقاد کو اپنی زندگی میں عملی شکل دینے میں بھی بالکل وہ سچے ہیں ۔ یہی لوگ دراصل متقی ہیں جو اپنے رب کے ساتھ جڑ جاتے ہیں ، اس سے ڈرتے ہیں ۔ وہ احساس ذمہ داری اور شعور کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ ان آیات کے درمیان سے ذرا جھانک کر دیکھیں ، ہمیں ایک بلند افق نظر آئے گا ۔ ایک بلند مقام عزت نظر آئے گا ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں تک اللہ تعالیٰ ، انسانیت کو اپنے تجویز کردہ اعلیٰ ترین نظام حیات کے ذریعے سرفراز کرنا چاہتا ہے ۔ اور پھر ہم ذرا لوگوں کی حالت زار پر نظر ڈالیں ، تو وہ اس نظام سے دور بھاگتے ہیں ۔ اس سے پہلو تہی کرتے ہیں ۔ اس کا مقابلہ کرتے ہیں ، بلکہ اس کے ساتھ دشمنی کرتے ہیں ۔ اور اس کے ماننے والوں کے جانی دشمن ہوجاتے ہیں ۔ جب ہم یہ سب کچھ دیکھتے ہیں تو ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا اسی طرح کہنا پڑتا ہے ۔ یا حسرۃ علی العباد اور پھر ہم نصب العین کے اس افق بلند پر دوبارہ نظر ڈالتے ہیں ۔ یاس و حسرت کی یہ کیفیت فوراً رفو ہوجاتی ہے ۔ امید کی کرن نظر آتی ہے ۔ اللہ پر یقین پختہ ہوجاتا ہے ۔ اسلامی نظام زندگی کی قوت اور برتری پر غیر متزلزل یقین پیدا ہوجاتا ہے اور جب اپنے مستقبل پر نظر ڈالتے ہیں تو افق پر امید کی کرن موجود پاتے ہیں ۔ وہ روشن تر اور واضح تر ہے ۔ ضروری ہے کہ اس طویل تھکاوٹ اور مصائب نے ایک بار پھر اسلامی نظام زندگی پر ان کا یقین پختہ کردیا ہو۔ امید ہے اس اعلیٰ وارفع نظام کی طرف انسانیت ایک بار پھر بڑھے گی اور یہ مان لے گی کہ اللہ ہی مستعان ہے وہی معین و مددگار ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اعمال حسنہ اور اخلاق عالیہ کا بیان یہ آیت کریمہ ان آیات میں سے ہے جن میں بہت سے اعمال حسنہ اور اخلاق عالیہ کو ایک ہی جگہ جمع فرما دیا ہے۔ لباب النقول ص ٢٣ میں بحوالہ مصنف عبدالرزاق حضرت قتادہ (رح) سے نقل کیا ہے کہ یہودی مغرب کی جانب نماز پڑھتے تھے اور نصاریٰ مشرق کی طرف (اور اپنے اپنے قبلہ پر جمنے ہی کو سب کچھ سمجھتے تھے اور ایمان قبول نہ کرتے تھے) لہٰذا آیت (لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْھَکُمْ ) (الایۃ) نازل ہوئی۔ حضرت قتادہ (رح) سے یہ بھی نقل کیا ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نیکی (کی تفصیلات) کے بارے میں سوال کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی آپ نے اس شخص کو بلایا اور آیت کریمہ پڑھ کر اسے سنا دی۔ مفسر ابن کثیر لکھتے ہیں (ص ٢٠٧ ج ١) کہ جب پہلے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھنے کا حکم ہوا پھر کعبہ شریف کو قبلہ قرار دے دیا گیا تو اہل کتاب اور بعض مسلمانوں کو شاق گزرا اللہ تعالیٰ نے تحویل قبلہ کی حکمت نازل فرمائی کہ کوئی جہت مقصود بالذات نہیں ہے۔ بندوں کا مقصود یہ کہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبر داری کریں اس کے حکموں کو مانیں جدھر رخ کرنے کا حکم ہو ادھر رخ کرلیں۔ بس یہ نیکی اور تقویٰ ہے اور ایمان کامل کا تقاضا ہے کہ اللہ کے حکم کے مطابق عمل ہوجائے، مشرق یا مغرب کو رخ ہو عنداللہ یہ کوئی چیز نہیں۔ حضرت ابن عباس نے اس کی تفسیر میں فرمایا یہ نیکی نہیں ہے کہ نماز پڑھا کرو اور دوسرے احکام پر عمل نہ کرو، اور ضحاک کا یہ قول نقل کیا ہے۔ و لٰکن البرو التقوی أن تودو الفرائض علی وجھھما یعنی نیکی اور تقویٰ یہ ہے کہ تمام فرائض کو حکم کے مطابق صحیح طریقے پر پورا پورا ادا کرو۔ اس آیت میں بہت سے نیک کام مذکور ہیں۔ سب سے پہلے تو ایمان کا ذکر فرمایا اور اصول و عقائد بتا دیئے۔ ایمان وہ چیز ہے جس کے بغیر کوئی نیکی قبول نہیں ہے۔ یہود و نصاریٰ ایمان تو لاتے نہیں تھے اور اپنے اپنے قبلہ کی طرف رخ کرنے ہی کو سب کچھ سمجھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اصلی نیکی اس شخص کی ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور آخرت کے دن پر اور فرشتوں پر اور اللہ تعالیٰ کی سب کتابوں پر اور اس کے سب نبیوں پر۔ جو شخص ان چیزوں پر ایمان لائے گا اللہ کی کسی کتاب یا اس کے کسی رسول کی تکذیب نہ کرے گا اور رسولوں کے درمیان تفریق نہ کرے گا وہ مومن ہوگا پھر ایمان کے تقاضوں کے مطابق جو اعمال کرے گا اور جو اموال خرچ کرے گا اور جو اقوال اس سے صادر ہوں گے وہ سب نیکی اور تقویٰ میں شمار ہوں گے۔ اللہ کی رضا کے لیے مال خرچ کرنا : اصول و عقائد بتانے کے بعد مال خرچ کرنے کی عمومی مدیں ذکر فرمائیں۔ اور مال کی محبت ہوتے ہوئے رشتہ داروں، یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور سوال کرنے والوں کو مال دینا نیکی میں شمار فرمایا۔ اور جو ایسے غلام ہیں جن سے ان کے آقاؤں نے کتابت کا معاملہ کرلیا۔ (یعنی ان سے کہہ دیا کہ اتنا مال لا کر دے دو تو آزاد ہو) ان کی گردنوں کے آزاد کرانے میں مال خرچ کرنے کو نیک کاموں میں ذکر فرمایا۔ لفظ (عَلٰی حُبِّہٖ ) میں جو ضمیر مجرور مضاف الیہ ہے اس کا مرجع مفسرین نے مال کو قرار دیا ہے اور بعض حضرات نے یہ بھی احتمال نکالا ہے کہ یہ ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف راجع ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے اپنے مال کو وجوہ خیر میں خرچ کرتے ہیں۔ لیکن پہلا معنی دوسرے معنی کو شامل ہوجاتا ہے۔ کیونکہ جو شخص مال کی محبت ہوتے ہوئے مذکورہ وجوہ میں خرچ کرے گا وہ اللہ تعالیٰ ہی کی محبت میں خرچ کرے گا۔ افضل الصدقہ : صحیح بخاری ص ١٩١ ج ١ میں ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ کون سا صدقہ ثواب کے اعتبار سے سب سے بڑا ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ کہ تو ایسے وقت میں صدقہ کرے جب تو تندرست ہو اور خرچ کرتے ہوئے نفس کنجوس بن رہا ہو۔ تجھے تنگدستی کا ڈر ہو اور مالداری کی امید لگائے بیٹھا ہو، اور صدقہ کرنے میں تو اتنی دیر نہ لگا کہ جب روح حلق کو پہنچے لگے تو کہنے لگے کہ فلاں کو اتنا دینا اور فلاں کو اتنا دینا (اب تیرے دینے اور اعلان کرنے سے کیا ہوگا) اب تو فلاں کا ہو ہی چکا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ صدقہ کرنے کا سب سے بڑا مرتبہ یہ ہے کہ تندرستی کے وقت (جب کہ مرض الموت میں مبتلا نہیں ہے) اللہ کی راہ میں خرچ کرے۔ اس وقت خرچ کرتا ہے تو نفس یوں کہتا ہے کہ خرچ نہ کرو پھر بھی نفس کے تقاضے کو دبا کر خرچ کرتا ہے۔ نفس کہتا ہے کہ خرچ کرو گے تو تنگدستی آجائے گی۔ اور مالدار بننے میں دیر لگے گی۔ پہلے خوب مالدار ہوجاؤ پھر خرچ کرنا لیکن خرچ کرنے والا نفس کی کوئی بات نہیں مانتا اللہ کی رضا کے لیے وجوہ خیر میں خرچ کرتا چلا جاتا ہے، پھر آپ نے فرمایا کہ موت کے وقت صدقہ کرنا اور یہ کہنا کہ فلاں کو اتنا دینا، فلاں کو اتنا دینا اس کی وہ حیثیت نہیں رہتی جو تندرستی میں خرچ کرنے کی تھی اب دوسروں کو کیا دے رہے ہو اب تو دوسروں کا ہو ہی چکا۔ رشتہ داروں پر خرچ کرنے کی فضیلت : مال خرچ کرنے کے مصارف خیر بتاتے ہوئے پہلے (ذَوِی الْقُرْبیٰ ) کا ذکر فرمایا، عربی زبان میں ذوی القربیٰ رشتہ داروں کو کہا جاتا ہے۔ سنن الترمذی میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسکین کو صدقہ دینے میں صرف صدقہ کا ثواب ہے اور جس سے رحم کا رشتہ ہو اس کو صدقہ دینے میں (دو ہرا) ثواب ہے۔ (کیونکہ وہ) صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی ہے۔ رشتہ داروں میں سب سے پہلا اور سب سے بڑا رشتہ ماں باپ کا اور اپنی اولاد کا ہے، ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا جگہ جگہ حکم دیا گیا ہے اور بیوی پر اور اولاد پر خرچ کرنے کی فضیلت بھی وارد ہوئی ہے۔ ان رشتوں کے تعلق سے طبعی تقاضے کے باعث سب ہی خرچ کرتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے نہ صرف والدین اور اولاد بلکہ دور اور نزدیک کے دوسرے رشتہ داروں پر خرچ کرنے میں بھی ثواب رکھا ہے۔ اللہ کی رضا مقصود ہو، ریا کاری نہ ہو، جن پر خرچ کرے ان پر احسان نہ جتائے۔ طعن وتشنیع نہ کرے۔ حضرت ثوبان (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ سب سے افضل خرچ کرنا اس دینار کا ہے جو تو اپنے گھر والوں پر خرچ کرے اور وہ دینار جسے تو اپنے ساتھیوں پر جہاد میں خرچ کرے (یعنی سب سے زیادہ افضل صدقہ ہے) ۔ (صحیح مسلم ص ٣٢٢ ج ١) حضرت ابو مسعود (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسلمان آدمی کا اپنے گھر والوں پر ثواب سمجھتے ہوئے خرچ کرنا صدقہ ہے۔ (یعنی اس میں بھی ثواب ہے) (صحیح بخاری ص ٣٢٤ ج ١) بلکہ خرچ کرنے میں ان لوگوں کا سب سے پہلے دھیان رکھنے کا حکم فرمایا جو اپنے عیال میں ہوں۔ (مشکوٰۃ المصابیح ص ١٧٠) یتیموں پر مال خرچ کرنے کی فضیلت : ذوی القربیٰ کے بعد یتامیٰ پر خرچ کرنے کا ذکر فرمایا۔ یہ یتیم کی جمع ہے۔ یتیم ان نابالغ بچوں کو کہا جاتا ہے جن کا باپ زندہ نہ ہو۔ عموماً ایسے بچے حاجت مند ہوتے ہیں۔ ان پر خرچ کرنے کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اخراجات کے علاوہ دوسرے طریقوں سے بھی ان کی دلداری کی جائے۔ سنن ترمذی میں ہے کہ ارشاد فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہ جس نے کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ایسا کیا تو ہر بال جس پر اس کا ہاتھ گزرے گا اس کے عوض نیکیاں ملیں گی اور صحیح بخاری ص ٨٨٨ ج ٢ میں ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میں اور یتیم کی کفالت کرنیوالا جنت میں اس طرح ساتھ ہوں گے۔ اس موقع پر آپ نے اپنی انگلیاں (انگوٹھے کے پاس والی اور بیچ والی) ساتھ ملا کردکھائیں۔ آج کل لوگوں میں یہ رواج ہوگیا ہے کہ وہ یتیموں پر اپنا مال تو کیا خرچ کرتے انہیں کا مال کھا جاتے ہیں۔ باپ کی میراث میں سے جو حصہ ان کو ملتا ہے اس کو دبا لیتے ہیں۔ اپنے نام یا اپنی اولاد کے نام کروا لیتے ہیں۔ یتیم کے مال پر قبضہ کرنے سے ذرا نہیں جھجکتے۔ مساکین پر مال خرچ کرنا : پھر مساکین پر مال خرچ کرنے کا ذکر فرمایا، جن لوگوں کے پاس کچھ بھی نہ ہو ان کو مسکین کہا جاتا ہے۔ ان میں بہت سے وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی حاجت کو کسی پر ظاہر نہیں کرتے، دکھ، تکلیف میں بھوکے پیاسے وقت گزار لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر خرچ کرنے کا بہت زیادہ ثواب ہے۔ جن کو سوال کرنے کی عادت ہوتی ہے وہ تو سوال کرکے اپنی حاجت پوری کرلیتے ہیں۔ لیکن آبرومند آدمی سوال نہیں کرتا۔ ایسے لوگوں کی تلاش رکھنی چاہیے۔ صحیح بخاری ص ٢٠٠ ج ١ میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسکین وہ نہیں ہے جو (سوال کرنے کے لیے) لوگوں کے پاس چکر لگاتا ہے۔ جسے ایک لقمہ اور دو لقمہ یا ایک کھجور اور دو کھجوریں واپس کردیتی ہیں۔ یعنی کوئی دیتا ہے کوئی نہیں دیتا۔ (لیکن واقعی مسکین وہ ہے، جو ایسی چیزیں نہیں پاتا جو اسے بےنیاز کرے اور اس کا پتہ بھی نہیں چلتا تاکہ اس پر صدقہ کیا جائے اور وہ سوال کرنے کے لیے بھی کھڑا نہیں ہوتا۔ سورۂ بلد میں فرمایا (فَلاَ اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ وَمَا اَدْرٰکَ مَا الْعَقَبَۃُ فَکُّ رَقَبَۃٍ اَوْ اِِطْعَامٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَۃٍ یَتِیْمًا ذَا مَقْرَبَۃٍ اَوْمِسْکِیْنًا ذَا مَتْرَبَۃٍ ) ” سو کیوں وہ گھاٹی میں سے ہو کر نہ نکلا اور اے مخاطب تجھے معلوم ہے گھاٹی کیا ہے ؟ گردن کا چھڑانا ١ ؂ یا بھوک کے دن میں کسی رشتہ دار یتیم یا کسی خاک نشین کو کھانا کھلانا، اس میں غلاموں کی آزادی میں مدد دینے اور یتیم اور مسکین کو کھانا کھلانے کو گھاٹی کے پار کرنے سے تعبیر فرمایا۔ کیونکہ یہ چیزیں نفس پر شاق ہیں۔ مسافر پر مال خرچ کرنا : پھر ابن سبیل پر خرچ کرنے کا ذکر فرمایا۔ عربی زبان میں ابن سبیل مسافر کو کہا جاتا ہے۔ بہت مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ مسافر کے پاس سفر میں خرچہ ختم ہوجاتا ہے یا مال چوری ہوجاتا ہے۔ یا جیب تراش کر رقم نکال لی جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کا حال معلوم ہوجائے تو ان پر خرچ کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ ضروری نہیں کہ یہ لوگ حاجت کا اظہار کریں تب ہی دیا جائے۔ کسی طرح بھی ان کی حاجت معلوم ہوجائے تو ان کی مدد کردی جائے۔ مسافر کے گھر پر جس قدر بھی مال ہو اور اپنے اموال و املاک و جائداد کی وجہ سے غنی ہو لیکن سفر میں حاجتمند ہوگیا تو اس پر خرچ کرکے ثواب لیا جائے۔ سوال کرنے والوں کو دینے کا حکم : پھر سوال کرنے والوں کو دینے کا ذکر فرمایا۔ ان لوگوں میں کئی قسم کے لوگ ہوتے ہیں ان میں واقعی ضرورت مند بھی ہوتے ہیں۔ ان کو تو دینا ہی چاہیے اور ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں یقین تو نہیں کہ وہ حاجت مند ہوگا لیکن اس کے ظاہر حال اور غالب گمان سے ضرورت مند ہونا معلوم ہوتا ہے۔ ان کو بھی دینا درست ہے۔ بھیک مانگنے کا پیشہ اختیار کرنے کی ممانعت : مجبوری میں بھوک دفع کرنے یا اور کسی حاجت کے پورا کرنے کے لیے کوئی مانگ لے تو گنجائش ہے۔ لیکن اس کو پیشہ بنا لینا کسی طرح بھی درست نہیں۔ جن کو سوال کی عادت ہوتی ہے وہ مانگتے رہتے ہیں۔ مال جمع کرتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو نہ دیا جائے۔ دنیا میں تو سوال کرنے والے بن کر بےآبرو ہوتے ہی ہیں۔ قیامت کے دن بھی بےآبروہوں گے۔ فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہ جس نے لوگوں سے ان ١ ؂ یعنی غلام آزاد کرنا۔ کے مالوں کا سوال اس لیے کیا کہ مال زیادہ جمع ہوجائے تو وہ آگ کے انگاروں کا سوال کرتا ہے (جو دوزخ میں اسے ملیں گے) اب چاہے کم کرے یا زیادہ کرے۔ (رواہ مسلم ص ٣٣٣ ج ١) اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ انسان دنیا میں برابر سوال کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ قیامت میں اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرہ پر گوشت کی ایک بوٹی بھی نہ ہوگی۔ (صحیح بخاری ص ١٩٩ ج ١) اس کا چہرہ دیکھ کر لوگ سمجھ لیں گے کہ یہ دنیا میں سائل تھا وہاں اپنے چہرے کی آبرو کھوئی تو یہاں بھی اسی کا ظہور ہوا۔ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ غنی کو اور ٹھیک ٹھاک بدن والے قوی آدمی کو سوال کرنا حلال نہیں ہے۔ الایہ کہ ایسا مجبور ہو کہ تنگدستی نے اسے مٹی میں ملا رکھا ہو (یعنی زمین کی مٹی کے سوا اس کے پاس کچھ نہ ہو) یا قرضے میں مبتلا ہوگیا ہو جو ذلیل کرنے والا ہو، اور جس شخص نے مال زیادہ کرنے کے لیے لوگوں سے سوال کیا تو قیامت کے دن اس کا چہرہ چھلا ہوا ہوگا اور یہ مال گرم پتھر بنا ہوگا۔ جس کو جہنم سے لیکر کھاتا ہوگا۔ اب جی چاہے تو کمی کرے اور چاہے تو زیادتی کرلے۔ (مشکوٰۃ المصابیح ص ١٦٣) ہر شخص کو اپنی اپنی ذمہ داری بتادی گئی۔ مانگنے والا مانگنے سے پرہیز کرے اور جس سے مانگا جائے وہ موقع دیکھ کر خرچ کرے۔ سائل کو جھڑ کے بھی نہیں۔ کیا معلوم مستحق ہی ہو اور غور و فکر بھی کرے حاجت مندوں کو تلاش بھی کرے۔ مسئلہ : جو شخص مسجد میں سوال کرتا ہو اسے نہ دے۔ غلاموں کی آزادی میں مال خرچ کرنا : مال خرچ کرنے کے سلسلہ میں سب سے آخر میں (وَ فِی الرِّقَابِ ) فرمایا رقاب، رقبۃ کی جمع ہے۔ رقبہ گردن کو کہتے ہیں۔ مفسر ابن کثیر لکھتے ہیں (ص ٢٠٨ ج ١) کہ فی الرقاب سے مکاتبوں کے آزاد کرانے میں مدد دینا مراد ہے، جو غلام کسی کی ملکیت میں ہو اور اس کا آقا کہہ دے کہ اتنا مال دے دو تو تم آزاد ہو اس کو مکاتب کہا جاتا ہے۔ ان کو مال دے کر آزاد کرا دینا بھی وجوہ خیر میں سے ہے اور ثواب کا کام ہے۔ مفسر بیضاوی لکھتے ہیں ص ١٢٤ ج ١ کہ قیدیوں کی جانوں کا فدیہ دے کر ان کا چھڑا لینا یا غلام خرید کر آزاد کردینا بھی اس کے عموم میں شامل ہے۔ (جب کبھی مسلمان اللہ کے لیے جنگ کرتے تھے اور شریعت کے مطابق جہاد اور قتال ہوتا تھا۔ اس وقت غلام اور باندیوں کے مالک ہوتے تھے۔ اب نہ اللہ کے لیے جہاد ہے نہ غلام ہیں نہ باندیاں ہیں۔ کوئی انسان کسی انسان کا مالک نہیں ہے۔ پھر جب کبھی مسلمان اللہ کے لیے جنگ کریں گے اور اصول شریعت پر لڑیں گے تو پھر غلام باندیاں قبضہ میں آئیں گی) ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا : مال خرچ کرنے کے مواقع ذکر فرما کر فرمایا (وَ اَقَام الصَّلوٰۃَ وَاٰتَی الزَّکوٰۃَ ) یعنی تقویٰ کے کاموں میں یہ بھی ہے کہ فرض نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں۔ نماز اور زکوٰۃ کی فرضیت کا بیان پہلے بھی آچکا ہے۔ اوپر مال کے مصارف خیر بیان فرما کر نماز کے ساتھ زکوٰۃ کو بھی ذکر فرمایا۔ مفسر بیضاوی فرماتے ہیں کہ پہلے مصارف زکوٰۃ بیان کیے اور پھر زکوٰۃ کی ادائیگی پر متوجہ فرمایا پھر لکھتے ہیں کہ یہ بھی ممکن ہے کہ پہلے جو وجوہ خیر بیان کی ہیں ان سے نفلی صدقات مراد ہوں (اور نماز کے ساتھ زکوٰۃ کا ذکر فرمانے میں اس کی فرضیت بتانا مقصود ہو) ۔ عہد پورا کرنا : نیکی اور تقویٰ کے کام بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا (وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَھْدِھِمْ اِذَا عٰھَدُوْا) (اور اپنے عہدوں کو پورا کرنے والے جبکہ وہ عہد کرلیں) ۔ ایفائے عہد کی شریعت مطہرہ میں بڑی اہمیت ہے۔ حضرت انس (رض) نے بیان فرمایا کہ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیا ہو اور یہ نہ فرمایا ہو کہ (اَلاَ لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لاَّ اَمَانَۃَ لَہٗ وَ لَا دِیْنَ لِمَنْ لَّا عَھْدَلَہٗ ) (خبر دار اس کا کوئی ایمان نہیں جو امانت دار نہیں اور اس کا کوئی دین نہیں جو عہد کا پورا نہیں) ۔ (مشکوٰۃ المصابیح ص ١٥ عن شعب الایمان) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے اندر چار خصلتیں ہوں گی خالص منافق ہوگا اور جس میں ان میں سے ایک خصلت ہوگی تو یوں مانا جائے گا کہ اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے جب تک کہ اسے چھوڑ نہ دے۔ (١) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔ (٢) جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ (٣) جب عہد کرے تو دھوکہ دے۔ (٤) جب جھگڑا کرے تو گالیاں بکے۔ (صحیح بخاری ص ١٠ ج ١) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ دھوکہ دینے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی دھوکہ بازی (کا جھنڈا) ہے اور اس جھنڈے کے ذریعہ اسے پہچانا جائے گا۔ (صحیح بخاری ص ٤٥٢ ج ١) حضرت ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن ہر دھوکہ دینے والے کے لیے ایک جھنڈا ہوگا جو اس کے پیچھے اس کے دھڑ پر کھڑا ہوگا، اور جتنا بڑا اس کا غدر ہوگا اسی قدر وہ جھنڈا اونچا ہوگا (پھر فرمایا) خبر دار اس سے بڑھ کر بڑا دھوکہ باز کوئی نہیں جو عوام کا امیر ہو، اور عوام کو دھوکہ دے۔ (صحیح مسلم ص ٨٣ ج ٢) حضرت معقل بن یسار (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی بندہ کو اللہ تعالیٰ کسی رعیت کا راعی بنا دے۔ (یعنی صاحب اقتدار بنا کر عوام کی نگرانی اور خیر خواہی اس سے سپرد کر دے) پھر وہ اس کی خیر خواہی نہ کرے تو وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھے گا۔ (صحیح بخاری ص ١٠٥٨ ج ٢) اور ایک روایت میں یوں ہے کہ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ جو شخص مسلمانوں کی کسی جماعت کا والی ہو اور ان کی نگرانی اور نگہداشت اس کے ذمہ ہو پھر وہ اس حال میں مرجائے کہ وہ ان کے ساتھ خیانت کرنے والا ہو تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام فرما دے گا۔ (صحیح بخاری ص ١٠٥٩ ج ٣) جو لوگ بڑے بڑے وعدے کرکے حکومت حاصل کرتے ہیں یا حکومت کے چھوٹے بڑے عہدوں پر فائز ہوتے ہیں پھر وہ عوام کے ساتھ غدر کرتے ہیں اور سارے عہدو پیمان توڑ دیتے ہیں ان لوگوں کے حق میں یہ کیسی سخت وعیدیں ہیں غور کرلیں۔ مسئلہ : اگر کافروں سے کوئی معاہدہ ہو تو اس کا پورا کرنا بھی لازم ہے جب کسی قوم سے معاہدہ ہو اور ان کی طرف سے خیانت کا ڈر ہو اور اس کے ختم کرنے میں مصلحت ہو تو پہلے یہ بتادیں کہ ہمارا عہد باقی نہیں رہا۔ اس کے بعد کوئی نئی کارروائی کرسکتے ہیں جو معاہدہ کی شرطوں کے خلاف ہو۔ سورة انفال میں ارشاد فرمایا (وَ اِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِیَانَۃً فَانْبِذْ اِلَیْھِمْ عَلٰی سَوَآءٍ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْخَآءِنِیْنَ ) ” اور اگر آپ کو کسی قوم سے خیانت کا اندیشہ ہو تو آپ وہ عہد ان کو اس طرح واپس کردیجیے کہ آپ اور وہ برابر ہوجائیں۔ بلا شبہ اللہ تعالیٰ خیانت کرنیوالوں کو پسند نہیں فرماتے۔ “ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے کسی ایسے شخص کو قتل کیا جس سے (امان اور حفاظت جان کا وعدہ تھا) تو وہ جنت کی خوشبو نہ سو نگھے گا۔ (صحیح بخاری ص ٤٤٨ ج ١) صابرین کی فضیلت : پھر صبر والوں کی تعریف فرمائی اور فرمایا (وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِ ) اس میں سختی اور تکلیف کے زمانہ میں صبر کرنے کو نیکی اور تقویٰ والے کام بتایا ہے اور جنگ کے وقت جب کافروں سے مقابلہ ہو اس وقت جم کر ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرنے کو نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں شمار فرمایا ہے۔ سورة انفال میں فرمایا (یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا لَقِیْتُمْ فِءَۃً فَاثْبُتُوْا وَ اذْکُرُوا اللّٰہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ) ” اے ایمان والو ! جب تم کسی جماعت سے مقابلہ کرو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کا خوب کثرت سے ذکر کرو۔ امید ہے کہ تم کامیاب ہوجاؤ۔ سورۃ صف میں فرمایا (اِِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ) ” بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح مل کر لڑتے ہیں کہ گویا وہ ایک عمارت ہے جس میں سیسہ پلایا گیا ہو) ۔ آخر میں فرمایا (اُولٰٓءِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ اُولٰٓءِکَ ھُمُ الْمُتَّقُوْنَ ) ” کہ یہ حضرات جن کی صفات اوپر مذکور ہوئیں وہ لوگ ہیں جو اپنے ایمان میں سچے ہیں (کیونکہ ایمان قلبی کے ساتھ ایمان کے تقاضوں کو بھی پورا کرتے ہیں) اور یہ لوگ تقویٰ والے بھی ہیں۔ (کیونکہ حرام سے بچتے ہیں، اور گناہوں سے پرہیز کرتے ہیں) ۔ “

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

322 ۔ لفظ بر عام ہے اور نیکی تمام انواع کو شامل ہے۔ البر جامع لانواع الخیر والطاعات المقربۃ الی اللہ تعالیٰ والخطاب لاھل الکتابین۔ (روح ص 44 ج 2) اس آیت میں یہود ونصاریٰ کو خطاب ہے۔ بحث رسالت کے اختتام پر تحویل قبلہ کے متعلق دوبارہاہل کتاب کے خیال کی تردید فرما دی ہے۔ تحویل قبلہ کے معاملہ کو اہل کتاب کو بڑے شدومد کے ساتھ بیان کرتے تھے اور اس کے ذریعہ لوگوں کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متنفر کرنے کی کوشش کرتے تھے اس لیے اللہ تعالیٰ نے تاکیداً ان کا دوبارہ رد فرمایا ہے۔ یہودی مغرب کی طرف بیت المقدس کو صحیح قبلہ سمجھتے تھے اور عیسائی جانب مشرق کو کیونکہ حضرت مریم درد زہ کے وقت شہر سے مشرق کی جانب نکلی تھیں اور دونوں گروہوں کا عقیدہ تھا کہ ان کا قبلہ صحیح ہے باقی تمام قبلے غلط ہیں۔ اور اصل نیکی یہ نہیں ہے بلکہ اصل نیکی تو خالص ایمان اور عمل صالح یعنی اللہ تعالیٰ کے احکام کو ماننا اور ان کی تعمیل ہے وہ جس سمت منہ کرنے کا حکم دیدے۔ بس وہی اصل قبلہ ہے نیز اس میں ان مشرک اقوام کی بھی تردید ہے جو ان سمتوں کو خیر وشر اور موت وحیات کا منبع ومصدر سمجھ کر مقدس جانتے اور ان کی عبادت کرتے تھے۔ 323 البر چونکہ معنی ہے اور مِنْ اٰمَنَ ذات ہے جو اس پر محمول نہیں ہوسکتی اس لیے یہاں یا تو البر سے پہلے " ذا " محذوف ہے یا مَنْ آمن سے پہلے بر مضاف محذوف ہے یعنی ولکن ذالبر من امن یا ولکن البر بر من امن، یہود ونصاریٰ کے باطل خیال کی تردیدی کے بعد اصل نیکی کا بیان فرمایا کہ اصل نیکی تو ایمان اور عمل صالح ہے۔ چناچہ اس آیت میں ایمان کا ذکر ہے۔ یعنی اللہ پر، قیامت پر، فرشتوں پر، خدا کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر۔ لیکن ایمان سے مراد وہ ایمان ہے جو خالص ہو اور شرک سے پاک ہو یہودونصاریٰ کے ایمان کی طرح نہ ہو جو خدا پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ حضرت عزیر اور حضرت عیسیٰ (علیہما السلام) کو خدا کے شریک سمجھتے تھے اور انہیں پکارتے تھے والمراد بھذالایمان ایمان خال عن شائبۃ الاشراک لا اکالایمان الیھود والنصآری القائلین عزیر ابن اللہ والمسیح ابن اللہ۔ (روح س 45 ج 2) اسی طرح فرشتوں، پیغمبر اور کتابوں پر بھی بلا تفریق ایمان لائے۔ ایسا نہ ہو کہ بعض فرشتوں اور پیغمبروں کو مانے اور بعض سے عداوت رکھے اسی طرح بعض کتابوں کو مانے اور بعض کو نہ مانے۔ ایسا ایمان قابل قبول نہیں۔ 324 اب یہاں سے اعمال صالحہ کا بیان شروع ہوتا ہے۔ اعمال کی دو قسمیں ہیں۔ ایک وہ جن کا تعلق مال خرچ کرنے سے ہے۔ دوسرے وہ جن کا تعلق انسان کے بدن سے ہے۔ حُبِۤہٖ کی ضمیر المال کی طرف راجع ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مال و دولت کی محبت کے باوجود وہ اسے خرچ کرے۔ ذوی القربی۔ یہ اٰتی کا مفعول ہے اور رشتہ دار سے مراد غریب اور محتاج رشتہ دار ہیں والیتامی یتیم کی جمع ہے اور یتیم ہر اس نابالغ کو کہتے ہیں جس کا باپ مرچکا ہو جب یتیم کا اپنا کوئی مال نہ ہو تو اس کی پرورش بھی اس کے قریبی رشتہ داروں پر لازم ہے۔ والمسکین۔ مسکین کی جمع ہے یعنی حاجت مند اور محتاج وابن السبیل یعنی مسافر جب سفر میں بےخرچ ہوجائے اگرچہ اس کے گھر میں مال موجود ہو۔ والسائلین۔ اس سے مراد بھی حاجت مند لوگ ہی ہیں تو مساکین اور سائلین میں یہ فرق ہے کہ مساکین وہ ہیں جو کسی سے نہ مانگیں اور سائلین وہ ہیں جو مانگ لیں۔ اھل الحاجۃ ثم ھم ضربان منھم من یکف عن السؤال وھو المراد ھھنا ومنھم من یسال ویتبسط وھو المراد بقولہ والسائلین (کبیر ص 146 ج 2)325 رَقَبَۃ کی جمع ہے اور رقبہ سے مجازا شخص مراد ہے۔ الرقبۃ مجاز عن الشخص (روح ص 47 ج 2) رقاب میں خرچ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں چھڑا یا جائے۔ ای فی تخلیص الرقاب وفکا کہا (روح ص 47 ج 2) یہاں فک رقاب سے بعض مفسرین نے غلاموں کو آزاد کرانا اور بعض نے قیدیوں کو چھڑانا مراد لیا ہے مگر عموم لفظ اس بات کا مقتضی ہے کہ اس سے یہ دونوں مراد ہوں اور ان کے علاوہ وہ مقروض جو موحد ہو اور مشرک نہ ہو اس کی امداد کرنا بھی اس میں شامل ہو۔ یہاں تک مالی صدقات کا ذکر تھا۔ اب آگے نماز کا ذکر ہے جو تمام عبادات بدنیہ میں سب سے اعلی۔ وَاَقَامَ الصَّلٰوة۔ اقامت صلوۃ کا مفہوم اوَیُقِیمُوْنَ الصَّلٰوةَکے تحت گذر چکا ہے۔ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ ۔ پہلے نفلی صدقات کا ذکر تھا یہاں فرضی صدقہ یعنی زکوۃ کا ذکر فرمایا ہے۔ والمراد بالصلوۃ المفروضۃ کالزکوۃ فی واتی الزکوۃ بناء علی ان المراد بما مر من ایتاء المال نوافل الصدقات (روح ص 47 ج 2) ۔326 عقائد وعامل کی تصحیح کے بعد اب حسن اخلاق کا ذکر کیا جارہا ہے اور عہد سے یہاں کوئی خاص عہد مراد نہیں بلکہ اس سے ہر وہ عہد مراد ہے جس کسی انسان نے کسی دوسرے انسان سے کیا ہو یا اللہ تعالیٰ سے کیا۔ ای فیما بینہم وبین اللہ تعالیٰ وفیما بینہم وبین الناس۔ (قرطبی ص 343 ج 2) والظاھر حمل العھد علی ما یشمل حقوق الحق وحقوق الخلق (روح ص 47 ج 2) انسانوں سے کیے گئے صرف ان وعدوں کا پورا کرنا جائز اور لازم ہے جو شریعت کے خلاف نہ ہوں۔ خلاف شریعت کام کے متعلق وعدہ پورا کرنا جائز نہیں۔ خدا سے کیے ہوئے عہد میں خدا کے نام کی نذر اور خدا کے نام کی قسم بھی شامل ہیں۔ اگر خدا کے لیے نذر مانی ہے تو اسے پورا کرنا واجب ہے البتہ غیر اللہ کی نذرومنت ناجائز اور شرک ہے اور کوئی جہالت سے مان بیٹھے تو اس سے توبہ کرے اور اس کو پورا نہ کرے۔ اسی طرح اگر کسی نے خدا کے نام کی قسم کھائی ہے اگر وہ ناجائز کام پر نہیں تو اسے ضرور پورا کرے اگر ناجائز کام پر ہے تو قسم توڑ دے۔ غیر اللہ کے نام کی قسم کھانی درست نہیں۔ الصّٰبِرِیْنَ ۔ منصوب علی المدح اور اس کا عامل محذوف ہے یعنی امدح۔ الصابرین کو ماقبل سے اس لیے جدا کیا گیا ہے تاکہ صابرین کی مزید فضیلت ثابت ہوجائے۔ الباسآء والضراء۔ دونوں کے معنی شدت اور تکلیف کے ہیں لیکن باساء کا تعلق مال سے ہے یعنی فقر وفاقہ وغیرہ اور ضراء کا تعلق بدن سے ہے جیسے بیماری، الباساء فی الاموال کالفقر والضراء فی النفس کالمرض (بیضاوی ص 46) اور الباس سے مراد جنگ و جہاد ہے ای وقت القتال وجھاد العدو (روح ص 48 ج 2) مطلب یہ کہ صرف آرام سے نماز پڑھنے ہی سے کام نہیں چلے گا بلکہ جہاد بھی کرنا پڑے گا۔ اور مال وجان میں تکلیفیں بھی برداشت کرنی پڑیں گی۔ اس آیت میں جہاد کی ترغیب ہے۔ 328 اُولئِکسے مذکورہ بالا صفات سے متصف لوگ مراد ہیں یعنی نیکی کے سچے طالب تو وہ لوگ ہیں جن میں ایمان وعمل (یعنی اللہ کے احکام کو دل وجان سے ماننے) اور حسن اخلاق کی مذکورہ بالا تمام خوبیاں موجود ہوں نہ کہ وہ لوگ جنہوں نے مشرق و مغرب کی طرف منہ کرنے کو ہی نیکی سمجھ رکھا ہے اور اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ اور یہی لوگ پرہیز گار ہیں۔ یہ آیت تمام اعمالِ خیر کی جامع ہے۔ اس میں تمام بنیادی عقائد اور ضروری اعمال آگئے ہیں اس لحاط سے یہ آیت اصول دین میں سے ایک بہت بڑی اصل ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1 کوئی سب نیکیوں میں یہی نیکی نہیں ہے کہ تم عبادت کے وقت اپنا رخ مشرق کی جانب کرلو مغرب کی طرف کرلو بلکہ اصلی بھلائی اور حقیقی نیکی تو اس شخص کی ہے جو اللہ تعالیٰ پر اور یوم آخرت پر اور ملائکہ کے وجود پر اور تمام کتب سماویہ پر اور سب پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان پر یقین رکھے اور مال کی محبت کے باوجود اہل قرابت کو اور بن باپ کے بچوں کو اور مساکین کو مسافروں کو اور سوال کرنیوالوں کو مال دیتا ہو اور لوگوں کی گردنیں چھڑانے میں مال دیتا ہو اور نماز کی پابندی رکھتا ہو اور زکو ۃ بھی ادا کرتا ہو اور وہ لوگ جو ان تمام کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے عہد کو بھی ادا کرنے والے ہوں جب وہ کوئی عہد کریں اور وہ خصوصیت کے ساتھ تنگدستی اور بیماری میں اور معرکہ کار زار کے وقت صبر کرنیوالے اور ثابت قدم رہنے والے ہوں یہ حضرات جوان خوبیوں کے ساتھ متصف ہیں یہی سچے اور راست گو ہیں اور یہی حقیقی متقی اور پرہیز گار ہیں۔ بربر اس پسندیدہ فعل کو کہتے ہیں جو اپنے کرنے والے کو جنت میں پہونچا دے مطلب یہ ہے کہ اے اہل کتاب تم نے تمام نیکیوں اور اعمال خیر کو صرف اس بات میں منحصر کردیا ہے کہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرلو بس اس کے بعد کسی اور کام کی ضرورت نہیں حالانکہ یہبات نہیں ہے بلکہ تمہارا دین چونکہ منسوخ ہوچکا ہے اس لئے بیت المقدس کی جہت غربی یا شرقی کی جانب منہ کرلینا ہی کوئی نیکی نہیں ہے نیز یہ کہ اعتقادات صحیحہ اور دیگر اعمال خیر کو ترک کردینا اور ان سے بےاعتنائی برتنا اورص رف جہت قبلہ کو اہمیت دینا اور اسی کو باعث مغفرت اور نجات سمجھنا کوئی بھلائی اور نیکی نہیں ہے بلکہ اصلی بھلائی تو یہ ہے کہ جہاں تک عقیدے اور ایمان کات علق ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور فرشتوں کے وجود پر ایمان لائے اور سب آسمانی کتابوں کو تسلیم کرے اور تمام پیغمبروں پر یقین لائے سب پیغمبروں میں نبی آخر الزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی شامل ہیں اور جہاں تک اعمال کا اور معاملات کا تعلق ہے اس اعتبار سے بھی بھلائی اور نیکی اس شخص کی ہے جو مال کی محبت اور حاجت کی موجودگی میں اپنا مال غربا کو دیتا ہو۔ جیسا کہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا یا رسول اللہ کونسا صدقہ بڑا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایسی حالت میں صدقہ دنیا کو تو تندرست ہو اور مال کا خواہش مند ہو تنگدستی اور فقر کا خوف دامن گیر ہو اور مال داری کی توقع رکھتا ہو اور اتنی تاخیر نہ کرے کہ جان گلے میں آجائے اور اس وقت کہے کہ اتنا فلاں کو دینا اور اتنا فلاں شخص کودینا۔ مطلب یہ ہے کہ مال زندگی اور تندرستی میں صدقہ کرے جبکہ یہ خیال ہو کہ پیسہ رہیگا تو میرے کام آئے گا جیسا کہ عام طورپر انسان کو خیال ہوتا ہے کہ نہ معلوم کیا وقت ہے وقت بےوقت کو پیسہ رہناچاہئے کہیں ایسا نہ ہو کہ خرچ ہوجائے تو میں محتاج ہوجائو بلکہ اسکو اور بڑھاناچاہئے ان تمام باتوں سے بےخوف اور بےنیاز ہوکر خیرات کرے یہ نہیں کہ مرتے وقت تک مال کو چھاتی سے لگائے بیٹھا رہے اور مرنے کے وقت وصیت کرنے لگے کہ فلاں کو اتنا اور فلاں کو اتنا اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خدا کی محبت میں مال صرف کرے جیسا کہ بعض حضرات نے اختیار کیا ہے اور یہ معنی اس وقت ہوں گے جب حبہ کی ضمیر کو خدا کی طرف پھیراجائے رشتے کنبے کے لوگوں کو مقدم کیا کیونکہ اگر اہل قرابت محتاج اور فقیر ہوں تو ان کے دینے میں دوہرا اجر ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ مسکین کو صدقہ دینا ایک صدقہ ہے اور رشتہ دار کو صدقہ دینا دوہرا صدقہ ہے اس لئے کہ صدقہ بھی ہے اور صلہ بھی۔ اور ارشاد ہے افضل الصدقۃ علی ذی الرحم الکاشح صدقات میں سے افضل و ہ صدقہ ہے جو ایسے قرابت دار کو دیاجائے جو ناخوش اور بدخو ہو یعنی جو رشتہ دار تجھ سے رو گرداں رہتا ہو اور تجھ کو بر ا بھلا کہتا ہو اس کو دنیا افضل صدقہ ہے یتامیٰ سے مراد وہ نابالغ بچے جن کا باپ مرجائے مساکین سے وہ لوگ مراد ہیں جن کی آمدنی ان کی ضروریات کے لئے کافی نہ ہوتی ہو۔ جیسا کہ فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہ مسکین وہ نہیں ہے کہ جس کو ایک کھجور یا دو کھجوریں اور ایک لقمہ یا دو لقمے بس کرتے ہیں اور وہ ان کو لیکرلوٹ جاتا ہے یعنی وہ دریوزہ گر جو گلی کو چوں میں مانگتے پھرتے ہیں جہاں سے کچھ مل گیا وہ لیکر آگے بڑھ گئے بلکہ مسکین وہ ہے جس کو اس قدر مال میسر نہ ہو جو اسکی ضرورت کے لئے کافی ہوجائے اور نہ اس کی حالت کو کوئی جانتا ہو کہ اس کو کچھ پہنچا دے مسافر جو تنگدست ہو اور سفر میں اس کے پاس زاد راہ نہ ہو یا زاد راہ خرچ ہوجائے۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا ابن السبیل سے مراد وہ مہمان ہے جو مسلمانوں کے پاس آ کر ٹھہرے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہئے کہ مہمان کا اکرام کرے سوال کرنے والوں کے متعلق حضرت علی (رض) سے مرفوعاً روایت ہے کہ سائل خواہ گھوڑے پر ہی چڑھ کر سوال کرے مگر اس کا حق ہے۔ زید بن اسلم کی روایت میں ہے کہ سائل کو دو خواہ گھوڑے پر ہی سوار ہوکر آئے۔ حضرت ام بخید نے عرض کی یا رسول اللہ ! بعض دفعہ سائل آتا ہے اور میرے پاس کچھ نہیں ہوتا۔ ارشاد فرمایا اگر کچھ نہ ہوا کرے تو ایک جلا ہوا بکری کا کھُر ہی دے دیا کر گردنیں چھڑانے سے وہ قیدی مراد ہیں جو کافروں کے قبضے میں ہوں یا غلام خرید کر آزادکرنا مراد ہے یا مکاتب کو آزاد کرانا۔ مکاتب سے مراد وہ غلام ہے جس کا آقا روپے کی ایک مقدار مقرر کردے کہ تو اس قدر روپیہ مجھ کو دے دے تو میں تجھ کو آزاد کروں اس مکاتب غلام کی امداد کرکے اس کو آزاد کرا دے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی ایسے مقروض کا قرضہ ادا کردے جو قرض میں دبا ہوا ہو اور قر ض میں اسکی گردن بندھی ہوئی ہو۔ ایثار مال کے بعد پھر زکوۃ کا ذکر کرنے سے یہ مطلب ہے کہ زکوۃ ایک حق واجب ہے اور اسکی ایک مقدار مقرر ہے اور اس کا ادا کرنا فرض ہے اور زکوۃ کے علاوہ مال کا دینا حق غیر واجب ہے اور اس کی مقدار بھی مقرر نہیں اور اس طرح بھی فرق کیا جاسکتا ہے کہ زکوۃ اللہ تعالیٰ کا حق ہے اور باقی بندوں کے حقوق ہیں اور یہ مطلب نہیں کہ اوپر جن لوگوں کا بیان ہے ان کو زکوۃ نہیں پہنچتی یا وہ زکوۃ کے مستحق نہیں ہیں بلکہ صرف مطلب یہ ہے کہ زکوۃ ادا کرنے کے بعد اگر اللہ نے مال دیا ہے تو اور بھی خیر کے کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اذا عا ھدوا کا مطلب یہ ہے کہ جب عہد کرلیں تو پورا کریں اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ جب عہد کریں تو اس وقت پورا کرنے کی نیت ہو۔ یہ نہیں کہ عہد تو کرلیں اور بعد میں کسی دبائو کی وجہ سے پورا کریں عہد کرتے وقت پورا کرنے کی نیت نہ ہو خواہ عہد اللہ تعالیٰ سے ہو جیسے نذر کا پورا کرنا اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر قائم رہنا یا بندوں سے ہو جیسے وعدہ کا پورا کرنا قسم کو پورا کرنا، امانت کو ادا کرنا وغیرہ، فقر و تنگدستی اور بیماری اور میدان جہاد کی تکلیف پر صبر کرنیوالوں کو مخصوص طور پر ذکر کیا اس لئے کہ یہ باتیں مشکل ہیں اور ان پر ثابت قدم رہنا جواں مردوں کا کام ہے۔ اس لئے فرمایا کہ میں ان خوبیوں کا ذکر خصوصیت کے ساتھ کرتا ہوں خلاصہ یہ ہے کہ جو لوگ ان اوصاف کے ساتھ موصوف ہیں وہی دین حق کی اتباع کرنے اور بھلائیوں کا اندازہ لگانے میں سچے ہیں اور وہی لوگ تمام خصائل رذیلہ اور کفرو شرک سے محفوظ ہیں یہ آیت نہایت ہی جامع ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ جس نے آیت پر عمل کیا اس نے اپنے ایمان کو کامل کرلیا اس لئے کہ شریعت کے کل احکام کا خلاصہ تین چیزیں ہیں صحت، اعتقاد، حسن معاشرت اور تہذیب نفس اسلام کے تمام جزئیات ان ہی کلیات کے تحت میں داخل ہیں اور اس آیت میں ان تینوں قسموں کے بڑے بڑے شعبے ذکر کردئیے گئے ہیں دالنبین تک صحت اعتقاد کا ذکر ہے اور وفی الرقاب تک حسن معاشرت ہے اور آخری حصے میں تہذیب نفس ہے۔ سبحان اللہ کیا بہترین ترکیب کے ساتھ لفظ بر کا خلاصہ بیان فرمایا ہے یہ سب مع الصابرین اور مواقع صبر کے اٹھارہ اوصاف ہیں اب آگے اسی لفظ بر کے کچھ جزئیات مذکور ہیں۔ (تسہیل)