ConjunctionNoun

وَرَعْدٌ

and thunder

کڑک

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلرَّعْدُ: (اسم) بادل کی گرج مروی ہے۔ (۱۵۶) اَنَّہٗ مَلَکٌ یَسُوْقُ السَّحَابَ کہ رَعْدٌ اس فرشتے کا نام ہے جو بادلوں کو چلاتا ہے۔ (1) کہا جاتا ہے: رَعَدَتِ السَّمائُ وَبَرَقَتْ: بادل گرجا اور چمکا۔ اور یہی معنیٰ اَرْعَدَتْ وَاَبْرَقَتْ کے ہیں اور کنایہ کے طور پر یہ دونوں لفظ تہدید یعنی ڈرانے اور دھمکانے کے معنیٰ میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اور صَلَفٌ تَحْتَ رَاعِدَۃٍ ضرب المثل ہے، جو اس شخص کے حق میں بولی جاتی ہے جو نرا باتونی ہو اور کچھ کر کے نہ دکھاتا ہو۔(2) اَلرَّعْدِیدُ: بزدلی کی وجہ سے کانپنے والا نیز محاورہ ہے: اُرْعِدَتْ فَرَائِصُہٗ خَوفًا یعنی مارے خوف کے اس کے پٹھے کانپنے لگے۔

Lemma/Derivative

2 Results
رَعْد