Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 19

سورة البقرة

اَوۡ کَصَیِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِیۡہِ ظُلُمٰتٌ وَّ رَعۡدٌ وَّ بَرۡقٌ ۚ یَجۡعَلُوۡنَ اَصَابِعَہُمۡ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الۡمَوۡتِ ؕ وَ اللّٰہُ مُحِیۡطٌۢ بِالۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۹﴾

Or [it is] like a rainstorm from the sky within which is darkness, thunder and lightning. They put their fingers in their ears against the thunderclaps in dread of death. But Allah is encompassing of the disbelievers.

یا آسمانی برسات کی طرح جس میں اندھیریاں اور گرج اور بجلی ہو موت سے ڈر کر کڑاکے کی وجہ سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیتے ہیں ۔ اور اللہ تعالٰی کافروں کو گھیرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
کَصَیِّبٍ
جیسےزور دار بارش
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
فِیۡہِ
اس میں
ظُلُمٰتٌ
اندھیرے
وَّ رَعۡدٌ
اور گرج
وَّ بَرۡقٌ
اور بجلی ہے
یَجۡعَلُوۡنَ
وہ ڈال لیتے ہیں
اَصَابِعَہُمۡ
انگلیاں اپنی
فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اپنے کانوں میں
مِّنَ الصَّوَاعِقِ
بجلی کی کڑاکوں سے
حَذَرَ
بچنے کے لئے
الۡمَوۡتِ
موت سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
مُحِیۡطٌۢ
گھیرنے والا ہے
بِالۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
کَصَیِّبٍ
جیسے موسلادھار بارش
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
فِیۡہِ
جس میں
ظُلُمٰتٌ
تاریکیاں ہیں
وَّ رَعۡدٌ
اور گرج
وَّ بَرۡقٌ
اورچمک
یَجۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
اَصَابِعَہُمۡ
انگلیاں اپنی
فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اپنے کانوں میں
مِّنَ الصَّوَاعِقِ
کڑکنے والی بجلیوں سے
حَذَرَ
ڈرسے
الۡمَوۡتِ
موت کے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
مُحِیۡطٌۢ
گھیرنے والا ہے
بِالۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
Translated by

Juna Garhi

Or [it is] like a rainstorm from the sky within which is darkness, thunder and lightning. They put their fingers in their ears against the thunderclaps in dread of death. But Allah is encompassing of the disbelievers.

یا آسمانی برسات کی طرح جس میں اندھیریاں اور گرج اور بجلی ہو موت سے ڈر کر کڑاکے کی وجہ سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیتے ہیں ۔ اور اللہ تعالٰی کافروں کو گھیرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا (پھر ان منافقوں کی مثال یوں سمجھو) جیسے آسمان سے زور دار بارش ہو رہی ہو جس میں تاریکیاں بھی ہوں، بجلی کی گرج بھی ہو اور چمک بھی۔ یہ لوگ بجلی کے کڑاکے سن کر موت کے ڈر کے مارے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں جبکہ اللہ ان کافروں کو ہر طرف سے گھیرے میں لیے ہوئے ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاجیسے آسمان سے موسلا دھاربارش ،جس میں تاریکیاں ہیں،گرج اورچمک ہے،وہ موت کے ڈرسے کڑکنے والی بجلیوں سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کافروں کوگھیرنےوالا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or (it is) like a rainstorm from the sky carrying darkness, thunder and lightning; they thrust their fingers in their ears against thunderclaps for the fear of death, and Allah encompasses the disbelievers

یا انکی مثال ایسی ہے جیسے زور سے مینھ پڑ رہا ہو آسمان سے اس میں اندھیری ہیں اور گرج اور بجلی دیتے ہیں انگلیاں اپنے کانوں میں مارے کڑک کے موت کے ڈر سے اور اللہ احاطہ کرنیوالا ہے کافروں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا ان کی مثال ایسی ہے جیسے بڑے زور کی بارش برس رہی ہے آسمان سے اس میں اندھیرے بھی ہیں اور گرج اور بجلی (کی چمک) بھی۔ یہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں کے اندر ٹھونسے لیتے ہیں مارے کڑک کے موت کے ڈر سے۔ اور اللہ ایسے کافروں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or (still another parable may be cited to depict their condition): heavy rain is falling from the sky, accompanied by pitch darkness, thunder and lightning. When they hear the thunderclap, they thrust their fingers into their ears for fear of death, but Allah is encircling the disbelievers on all sides.

یا پھر ان کی مثال یوں سمجھو کہ آسمان سے زور کی بارش ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ اندھیری گھٹا اور کڑک اور چمک بھی ہے ، یہ بجلی کے کڑاکے سن کے اپنی جانوں کے خوف سے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں اور اللہ ان منکرین حق کو ہر طرف سے گھیرے میں لیے ہوئے ہے ۔ 18

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا پھر ( ان منافقوں کی مثال ایسی ہے ( ١٦ ) جیسے آسمان سے برستی ایک بارش ہو ، جس میں اندھیریاں بھی ہوں اور گرج بھی اور چمک بھی ۔ وہ کڑکوں کی آواز پر موت کے خوف سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیتے ہیں ۔ اور اللہ نے کافروں کو گھیرے میں ( ١٧ ) لے رکھا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا ایسی مثال ہے جیسے مینہ برس رہا وہ آسمان سے اس میں اندھیرے ہیں اور گرج او بجلی مارے کڑ کے موت کے ڈر سے انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس رہے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ منکروں کو گھیرے ہوئے ہے۔ ف

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا ان کی مثال بارش جیسی ہے کہ آسمان کی طرف سے برس رہی ہو جس میں تاریکی چھارہی ہو اور بادل گرج رہا ہو اور بجلی کوند رہی ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اللہ کافروں کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(منافقین کی دوسری مثال ) ۔ یا (ان منافقین کی مثال) ایسی ہے جیسے کسی بلندی سے زور کی بارش ہو رہی ہے جس میں اندھیریاں ، گرج اور چمک ہے اور یہ موت کے ڈر سے اپنی انگلیاں کانوں میں ٹھونس رہے ہیں۔ حالانکہ اللہ ان کافروں کو گھیرے ہوئے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی (کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

like unto a rain--laden cloud from heaven, wherein are darknesses and thunder and lightening. They so put their fingers in their ears because of the thunder-claps, guarding against death, and Allah is Encompasser of the infidels.

یا پھر جیسے آسمان سے زور کا مینہ برس رہا ہو ۔ اس میں اندھیرے ہیں اور گرج اور بجلی ۔ وہ ٹھونسے ہوئے ہیں اپنے کانوں میں انگلیاں کڑک کے سب ب موت کے اندیشہ سے ۔ حالانکہ اللہ گھیرے ہوئے ہے کافروں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا ایسی ہے جیسے آسمان سے بارش ہورہی ہو ۔ اس میں تاریکی ہو ، کڑک ہوا اور چمک ہو ۔ یہ کڑکے کی وجہ سے ، موت کے ڈر سے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں ٹھونسے لے رہے ہوں ، حالانکہ اللہ کافروں کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا ( ان کی حالت ایسی ہے ) گویا آسمان سے ( برسنے والی ) تیز بارش کہ جس میں اندھیرے اور گرج اور بجلی ہو ، یہ لوگ کڑک کی وجہ سے موت کے ڈر سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میںداخل کررہے ہیں ، اور اللہ ( تعالیٰ ) کافروں کو گھیرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا پھر ان کی مثال یوں سمجھو کہ آسمان سے زور کی بارش ہو رہی ہے۔ اور اس کے ساتھ اندھیری گھٹا کڑک اور چمک بھی ہے یہ بجلی کی کڑک سن کر اپنی جانوں کے خوف سے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں اور اللہ ان منکرین حق کو گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا (ان کی مثال ایسے ہے) جیسے آسمان سے اترنے والی زور دار بارش ہو، جس میں اندھیرے بھی ہوں اور (زور کی) گرج اور چمک بھی یہ لوگ بجلی کی کڑک کی (ہولناک) آوازوں کی بنا پر موت کے ڈر کے مارے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونسے جا رہے ہوں، اور اللہ نے پوری طرح گھیرے میں لے رکھا ہے ایسے تمام کافروں کو

Translated by

Noor ul Amin

یاجیسے آسمان سے زورداربارش ہوجس میں تاریکیاں ، بجلی کی گرج اور چمک ہویہ بجلی کی کڑک سُن کرموت کے ڈر سے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں اور اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا جیسے آسمان سے اترتا پانی کہ ان میں اندھیریاں ہیں اور گرج اور چمک ( ف ۲٦ ) اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس رہے ہیں ، کڑک کے سبب ، موت کے ڈر سے ( ف ۲۷ ) اور اللہ کافروں کو ، گھیرے ہوئے ہے ۔ ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا ان کی مثال اس بارش کی سی ہے جو آسمان سے برس رہی ہے جس میں اندھیریاں ہیں اور گرج اور چمک ( بھی ) ہے تو وہ کڑک کے باعث موت کے ڈر سے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں ، اور اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

یا ( پھر ان کی مثال ایسی ہے جیسے ) آسمان سے زور دار بارش برس رہی ہو جس میں تاریکیاں ہوں ۔ اور گرج چمک بھی ۔ اور وہ گرنے والی بجلیوں سے مرنے کے ڈر سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں ۔ حالانکہ اللہ ہر طرف سے کافروں کو گھیرے ہوئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or (another similitude) is that of a rain-laden cloud from the sky: In it are zones of darkness, and thunder and lightning: They press their fingers in their ears to keep out the stunning thunder-clap, the while they are in terror of death. But Allah is ever round the rejecters of Faith!

Translated by

Muhammad Sarwar

Or it is like that of a rain storm with darkness, thunder, and lightning approaching. They cover their ears for fear of thunder and death. God encompasses those who deny His words.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or like a rainstorm in the sky, bringing darkness, thunder, and lightning. They thrust their fingers in their ears to keep out the stunning thunderclap for fear of death. But Allah ever encompasses the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or like abundant rain from the cloud in which is utter darkness and thunder and lightning; they put their fingers into their ears because of the thunder peal, for fear of death, and Allah encompasses the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Or like a rainstorm from the sky, wherein is darkness, thunder and the flash of lightning. They thrust their fingers in their ears by reason of the thunder-claps, for fear of death, Allah encompasseth the disbelievers (in His guidance, His omniscience and His omnipotence).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या फिर (उन मुनाफ़िक़ों की मिसाल ऐसी है) जैसे आसमान से बरसती एक बारिश हो, जिसमें अंधेरियाँ भी हों और गरज भी और चमक भी, वे कड़कों की आवाज़ पर मौत के ख़ौफ़ से अपनी उंगलियाँ अपने कानों में दे लेते हैं, और अल्लाह ने काफ़िरों को घेरे में ले रखा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا (ان منافقوں کی ایسی مثال ہے) جیسے بارش ہو آسمان کی طرف سے اس میں اندهیری بھی ہو اور رعدوبرق بھی ہو (جو لوگ اس بارش میں چل رہے ہیں) وہ ٹھونسے لیتے ہیں اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں کڑک کے سبب اندیشہٴ موت سے اور اللہ تعالیٰ احاطہ میں لیے ہوئے ہیں کافروں کو۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا آسمان سے بارش کی طرح جس میں اندھیرے گرج ‘ اور بجلی ہو۔ موت سے ڈر کر کڑک کی وجہ سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیتے ہیں اور اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا پھر ان کی مثال یوں سمجھو کہ آسمان سے زور کی بارش ہورہی ہے اور اس کے ساتھ اندھیری گھٹا اور کڑک اور چمک بھی ہے ، یہ بجلی کے کڑاکے سن کر اپنی جانوں کو ہر طرف سے گھیرے میں لئے ہوئے ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا ان کی ایسی مثال ہے جیسے آسمان سے تیز بارش ہو رہی ہو اس میں اندھیریاں ہوں اور گرج ہو اور بجلی ہو یہ لوگ موت کے اندیشے کے سبب اپنے کانوں میں انگلیاں دے رہے ہیں کڑک کی وجہ سے، اور اللہ تعالیٰ احاطہ کئے ہوئے ہیں کافروں کو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا ان کی مثال ایسی ہے جیسے زور سے مینہ پڑ رہا ہو آسمان سے ان میں اندھیرے ہیں اور گرج اور بجلی دیتے ہیں انگلیاں اپنے کانوں میں مارے کڑک کے موت کے ڈر سے اور اللہ احاطہ کرنے والا ہے کافروں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان منافقوں کی ایسی مثال جیسے آسمان سے زور کی بارش ہو رہی ہو اس میں مختلف قسم کی اندھیریاں ہوں اور کڑک اور چمک بھی ہو اور وہ لوگ کڑک کے مار سے موت کے ڈر سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونسے لیتے ہیں اور اللہ نے گھیرے میں لے رکھا ہے