Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 191

سورة البقرة

وَ اقۡتُلُوۡہُمۡ حَیۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ وَ اَخۡرِجُوۡہُمۡ مِّنۡ حَیۡثُ اَخۡرَجُوۡکُمۡ وَ الۡفِتۡنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الۡقَتۡلِ ۚ وَ لَا تُقٰتِلُوۡہُمۡ عِنۡدَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ حَتّٰی یُقٰتِلُوۡکُمۡ فِیۡہِ ۚ فَاِنۡ قٰتَلُوۡکُمۡ فَاقۡتُلُوۡہُمۡ ؕ کَذٰلِکَ جَزَآءُ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۹۱﴾

And kill them wherever you overtake them and expel them from wherever they have expelled you, and fitnah is worse than killing. And do not fight them at al-Masjid al- Haram until they fight you there. But if they fight you, then kill them. Such is the recompense of the disbelievers.

انہیں مارو جہاں بھی پاؤ اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور ( سنو ) فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے اور مسجد حرام کے پاس ان سے لڑائی نہ کرو جب تک کہ یہ خود تم سے نہ لڑیں ، اگر یہ تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں مارو کا فروں کا بدلہ یہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاقۡتُلُوۡہُمۡ
اور قتل کرو انہیں
حَیۡثُ
جہاں بھی
ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ
پاؤ تم انہیں
وَاَخۡرِجُوۡہُمۡ
اور نکالو انہیں
مِّنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
اَخۡرَجُوۡکُمۡ
انہوں نے نکالا تمہیں
وَالۡفِتۡنَۃُ
اور فتنہ
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہے
مِنَ الۡقَتۡلِ
قتل سے
وَلَا
اور نہ
تُقٰتِلُوۡہُمۡ
تم لڑو ان سے
عِنۡدَ
پاس
الۡمَسۡجِدِ
مسجدِ
الۡحَرَامِ
حرام کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُقٰتِلُوۡکُمۡ
وہ لڑیں تم سے
فِیۡہِ
اس میں
فَاِنۡ
پھر اگر
قٰتَلُوۡکُمۡ
وہ لڑیں تم سے
فَاقۡتُلُوۡہُمۡ
تو قتل کرو انہیں
کَذٰلِکَ
یہی ہے
جَزَآءُ
بدلہ
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاقۡتُلُوۡہُمۡ
اور تم قتل کرو ان کو
حَیۡثُ
جہاں بھی
ثَقِفۡتُمُوۡہُمۡ
تم پاؤ ان کو
وَاَخۡرِجُوۡہُمۡ
اورتم نکال دو ان کو
مِّنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
اَخۡرَجُوۡکُمۡ
انہوں نے نکالا ہےتمہیں
وَالۡفِتۡنَۃُ
اور فتنہ
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہے
مِنَ الۡقَتۡلِ
قتل سے
وَلَا
اور نہ
تُقٰتِلُوۡہُمۡ
تم لڑو ان سے
عِنۡدَ
پاس
الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُقٰتِلُوۡکُمۡ
وہ لڑیں تم سے
فِیۡہِ
اس میں
فَاِنۡ
پھر اگر
قٰتَلُوۡکُمۡ
وہ لڑیں تم سے
فَاقۡتُلُوۡہُمۡ
تو تم قتل کرو انہیں
کَذٰلِکَ
ایسی ہی
جَزَآءُ
سزا ہے
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
Translated by

Juna Garhi

And kill them wherever you overtake them and expel them from wherever they have expelled you, and fitnah is worse than killing. And do not fight them at al-Masjid al- Haram until they fight you there. But if they fight you, then kill them. Such is the recompense of the disbelievers.

انہیں مارو جہاں بھی پاؤ اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور ( سنو ) فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے اور مسجد حرام کے پاس ان سے لڑائی نہ کرو جب تک کہ یہ خود تم سے نہ لڑیں ، اگر یہ تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں مارو کا فروں کا بدلہ یہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان سے لڑو، جہاں بھی ان سے مڈ بھیڑ ہوجائے اور انہیں وہاں سے نکال دو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور فتنہ قتل سے بھی زیادہ برا ہے اور مسجد الحرام کے قریب ان سے جنگ نہ کرو الا یہ کہ وہ یہاں لڑائی شروع کردیں اور اگر وہ اس جگہ تم سے لڑائی کریں تو پھر ان کو قتل کرو کہ ایسے کافروں کی یہی سزا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہیں قتل کروجہاں بھی تم ان کوپاؤ اور انہیں بھی نکال دوجہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور فتنہ قتل سے بھی زیادہ سخت ہے اورتم مسجدِحرام کے پاس ان سے نہ لڑویہاں تک کہ وہ اس میں تم سے لڑیں پھراگروہ تم سے لڑیں تو تم انہیں قتل کرو،کافروں کی ایسی ہی سزا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And kill them wherever you find them and drive them out from where they drove you out, and Fitnah (to create disorder) is more severe than to kill. And do not fight them near Al-Masjid al-Harem unless they fight you there. However, if they fight you (there) you may kill them. Such is the reward of the disbelievers.

اور مارڈالو ان کو جس جگہ پاؤ اور نکال دو ان کو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا اور دین سے بچلانا مار ڈالنے سے بھی زیادہ سخت ہے اور نہ لڑو ان سے مسجد الحرام کے پاس جب تک کہ وہ نہ لڑیں تم سے اس جگہ پھر اگر وہ خود ہی لڑیں تم سے تو ان کو مادو یہی ہے سزا کافروں کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہیں قتل کرو جہاں کہیں بھی انہیں پاؤ اور نکالو ان کو وہاں سے جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے اور فتنہ قتل سے بھی بڑھ کر ہے ہاں مسجد حرام کے پاس (جسے امن کی جگہ بنا دیا گیا ہے) ان سے جنگ مت کرو جب تک وہ تم سے اس میں جنگ نہ چھیڑیں یہی بدلہ ہے کافروں کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Fight against them wherever they confront you in combat and drive them out from where they drove you out. Though killing is bad. persecution is worse than killing Do not fight against them near the Masjid Haram unless they attack you there.

ان سے لڑو جہاں بھی تمہارا ان سے مقابلہ پیش آئے اور انھیں نکالو جہاں سے انھوں نے تم کو نکالا ہے ، اس لیے کہ قتل اگرچہ برا ہے ، مگر فتنہ اس سے زیادہ برا ہے ۔ 202 اور مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں ، تم بھی نہ لڑو ، مگر جب وہ وہاں لڑنے سے نہ چوکیں ، تو تم بھی بے تکلف انھیں مارو کہ ایسے کافروں کی یہی سزا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم ان لوگوں کو جہاں پاؤ قتل کرو ، اور انہیں اس جگہ سے نکال باہر کرو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا تھا ، اور فتنہ قتل سے زیادہ سنگین برائی ہے ، ( ١٢٢ ) اور تم ان سے مسجد حرام کے پاس اس وقت تک لڑائی نہ کرو جب تک وہ خود اس میں تم سے لڑائی شروع نہ کریں ، ہاں اگر وہ تم سے اس میں لڑائی شروع کردیں تو تم ان کو قتل کرسکتے ہو ، ایسے کافروں کی سزا یہی ہے ،

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کو جہاں پاؤ قتل کرو اور انہوں نے تم کو جہاں سے نکالا (یعنی مکہ سے تم بھی ان کو وہٓں سے نکال باہر کرو 7 او دیین کو خرابی قتل سے بد حر ہے 8 اور مسجد حرام کے پاس ان سے مت لڑو جب تک وہ تم سے اس جگہ نہ لڑیں پھر اگر وہ مسجد حرام میں تم سے لڑیں تو تم بھی ان کو قتل کرو کافر کی یہی ( قتل اور اخراج) سزا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو جہاں پاؤ ان کو قتل کرو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا تھا انہیں نکال باہر کرو اور شرارت قتل سے بھی سخت تر ہے اور ان سے مسجد حرام کے قریب مت لڑو یہاں تک کہ وہ تم سے وہاں لڑنا نہ شروع کردیں سو اگر وہ تم قتل کریں تو ان کو قتل کرو (کہ) کافروں کی یہی سزا ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جہاں تم ان کو پاؤ قتل کر دو ۔ انہوں نے جہاں سے تمہیں نکالا تھا تم بھی ان کو وہاں سے نکال دو ۔ (شرک کا ) فتنہ قتل سے کہیں زیادہ سخت ہے اور مسجد الحرام کے اردگرد (یعنی حرم میں ) ان سے اس وقت تک نہ لڑو جب تک وہ تم سے نہ لڑیں۔ پھر اگر وہ تم سے لڑتے ہیں تم بھی ان کو مارو۔ ان کافروں کی یہی سزا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے (یعنی مکے سے) وہاں سے تم بھی ان کو نکال دو۔ اور (دین سے گمراہ کرنے کا) فساد قتل وخونریزی سے کہیں بڑھ کر ہے اور جب تک وہ تم سے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے پاس نہ لڑیں تم بھی وہاں ان سے نہ لڑنا۔ ہاں اگر وہ تم سے لڑیں تو تم ان کو قتل کرڈالو۔ کافروں کی یہی سزا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And slay them wheresoever ye come upon them, and drive them out whence they drove you out; and temptation is more grievous than slaughter. And fight them not near the Sacred Mosque until they fight you therein, but if they get ready to fight you there, then slay them. That is the meed of the infidels.

اور انہیں جہاں کہیں پاؤ قتل کرو اور جہاں سے انہیں نے تمہیں نکالا ہے تم انہیں نکالو ۔ فتنہ تو قتل سے (بھی) سخت تر ہے ۔ اور ان سے مسجد حرام کے قریب قتال نہ کرو جب تک وہ (خود) تم سے قتال نہ کریں ۔ ہاں اگر وہ (خود) تم سے قتال کریں تو (تم بھی) انہیں قتل کرو یہی سزا ہے کافروں کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو جہاں کہیں تم پاؤ قتل کرو اور ان کو وہاں سے نکالو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے اور فتنہ قتل سے بھی بڑھ کر ہے اور تم ان سے مسجدِ حرام کے پاس خود پہل کرکے جنگ نہ کرو جب تک وہ تم سے اس میں جنگ نہ چھیڑیں ۔ پس اگر وہ تم سے جنگ چھیڑیں تو ان کو قتل کرو ۔ یہی کافروں کا بدلہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم ان کو جہاں کہیں پاؤ انہیں قتل کرو اور جہاں سے ان لوگوں نے تمہیں نکال دیا تھا تم انہیں نکال باہر کرو اور فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے اور جب یہ لوگ تم سے وہاں قتال نہ کریں تم ان سے مسجد حرام کے پاس قتال نہ کرو ، پس اگر یہ تم سے ( وہاں ) قتال کریں تو ان سے قتال کرو ، کافروں کا یہی بدلہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے لڑو جہاں بھی تمہارا ان سے مقابلہ پیش آئے اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے، اس لئے کہ اگرچہ قتل برا ہے، لیکن فتنہ اس سے بھی زیادہ برا ہے اور مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں، تم بھی نہ لڑو، مگر جب وہ وہاں لڑنے سے نہ رکیں تو تم بھی بےتکلف انہیں مارو کہ ایسے کافروں کی یہی سزا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قتل کرو تم ان عہد شکن ظالموں کو جہاں بھی تم انہیں پاؤ اور نکال باہر کرو ان کو جہاں سے انہوں نے نکالا ہے تم کو ظلم و زیادتی کے ساتھ اور فتنہ قتل سے بھی کہیں بڑھ کر ہے البتہ ان سے مسجد حرام کے قریب نہیں لڑنا یہاں تک کہ وہ خود تم لوگوں سے لڑیں پس اگر یہ وہاں بھی تم سے لڑنے سے نہ چوکیں تو تمہیں بھی اجازت ہے کہ تم ان کو قتل کرو اور حدود حرم کو ان سے پاک کرو یہی سزا ہے ایسے کافروں کی جو حرمت حرم کا بھی لحاظ نہ کریں

Translated by

Noor ul Amin

اوران سے لڑو ، جہاں بھی ان سے لڑائی ہو جائے اور انہیں وہاں سے نکال دو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور فتنہ برپا کرنا تو قتل سے بھی زیادہ بڑاگناہ ہے اور مسجدا لحرام کے قریب ان سے جنگ نہ کرو یہاں تک کہ وہ اِسی ( مسجدحرام میں ) لڑائی کے لئے پہل کریں اور اگروہ اس جگہ تم سے لڑائی کریں توپھرتم بھی ان سے جنگ کرسکتے ہوایسے کافروں کی یہی سزا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافروں کو جہاں پاؤ مارو ( ف۳۵۱ ) اور انہیں نکال دو ( ف۳۵۲ ) جہاں سے انہوں نے تمہیں نکا لا تھا ( ف۳۵۳ ) اور ان کا فساد تو قتل سے بھی سخت ہے ( ف۳۵٤ ) اور مسجد حرام کے پاس ان سے نہ لڑو جب تک وہ تم سے وہاں نہ لڑیں ( ف۳۵۵ ) اور اگر تم سے لڑیں تو انہیں قتل کرو ( ف۳۵٦ ) کافروں کی یہی سزا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( دورانِ جنگ ) ان ( کافروں ) کو جہاں بھی پاؤ مار ڈالو اور انہیں وہاں سے باہر نکال دو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا تھا اور فتنہ انگیزی تو قتل سے بھی زیادہ سخت ( جرم ) ہے اور ان سے مسجدِ حرام ( خانہ کعبہ ) کے پاس جنگ نہ کرو جب تک وہ خود تم سے وہاں جنگ نہ کریں ، پھر اگر وہ تم سے قتال کریں تو انہیں قتل کر ڈالو ، ( ایسے ) کافروں کی یہی سزا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان ( خواہ مخواہ لڑنے والے کفار و مشرکین ) کو جہاں کہیں پاؤ ۔ قتل کر دو ۔ اور انہیں نکال دو جہاں ( مکہ ) سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور فتنہ پروری قتل سے بھی بڑھ کر ( بُری ) ہے ۔ اور مسجد الحرام میں ، ان سے اس وقت تک نہ لڑو ۔ جب تک وہ اس میں تم سے نہ لڑیں ۔ اور اگر وہ ( اس میں ) تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں قتل کرو یہی کافروں کی سزا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And slay them wherever ye catch them, and turn them out from where they have Turned you out; for tumult and oppression are worse than slaughter; but fight them not at the Sacred Mosque, unless they (first) fight you there; but if they fight you, slay them. Such is the reward of those who suppress faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

Slay them wherever you may catch them and expel them from the place from which they expelled you. The sin of disbelief in God is greater than committing murder. Do not fight them in the vicinity of the Sacred Mosque in Mecca unless they start to fight. Then slay them for it is the recompense that the disbelievers deserve.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And kill them wherever you find them, and turn them out from where they have turned you out. And Al-Fitnah is worse than killing. And fight not with them at Al-Masjid Al-Haram (the sanctuary at Makkah), unless they (first) fight you there. But if they attack you, then kill them. Such is the recompense of the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And kill them wherever you find them, and drive them out from whence they drove you out, and persecution is severer than slaughter, and do not fight with them at the Sacred Mosque until they fight with you in it, but if they do fight you, then slay them; such is the recompense of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And slay them wherever ye find them, and drive them out of the places whence they drove you out, for persecution is worse than slaughter. And fight not with them at the Inviolable Place of Worship until they first attack you there, but if they attack you (there) then slay them. Such is the reward of disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम क़त्ल करो उनको जिस जगह पाओ, और निकाल दो उनको जहाँ से उन्होंने तुमको निकाला है, और फ़ित्ना सख़्त-तर है क़त्ल से, और उनसे मस्जिदे-हराम के पास न लड़ो जब तक कि वे तुमसे उसमें जंग न छेड़ें, पस अगर वे तुमसे जंग छेड़ें तो उनको क़त्ल करो, यही सज़ा है मुनकिरों की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (جس حالت میں وہ خود عہد شکنی کریں اس وقت) ان کو قتل کرو جہاں ان کو پاؤ اور ان کو نکال باہر کرو جہاں سے انہوں نے تم کو نکلنے پر مجبور کیا ہے اور شرارت قتل سے (بھی) سخت تر ہے اور ان کے ساتھ مسجد حرام کے قرب (ونواح) میں (کہ حرم کہلاتا ہے) قتال مت کرو جب تک کہ وہ لوگ وہاں تم سے خود نہ لڑیں ہاں اگر وہ (کفار) خود ہی لڑنے کا سامان کرنے لگیں تو تم (بھی) ان کو مارو ایسے کافروں کی (جو حرم میں لڑنے لگیں) ایسی ہی سزا ہے۔ (191)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہیں مارو جہاں پاؤ اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور (سنو) فتنہ قتل سے زیادہ سنگین ہے اور مسجد حرام کے پاس ان سے لڑائی نہ کرو جب تک کہ یہ خود تم سے نہ لڑیں۔ اگر یہ تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں مارو کافروں کی یہی سزا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے لڑو جہاں بھی تمہارا ان سے مقابلہ پیش آئے اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ، اس لئے کہ قتل اگرچہ برا ہے ، مگر فتنہ اس سے بھی زیادہ برا ہے ۔ اور مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں تم بھی نہ لڑو۔ مگر جب وہ وہاں لرنے سے نہ چوکیں تو تم بھی بےتکلف انہیں مارو کہ ایسے کافروں کی یہی سزا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم ان کو قتل کرو جہاں بھی پالو، اور نکال دو ان کو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا، اور فتنہ قتل سے بھی زیادہ سخت ہے۔ اور ان سے جنگ مت کرو مسجد حرام کے پاس جب تک کہ وہ تم سے اس میں خود نہ لڑیں۔ سو اگر وہ تم سے جنگ کریں تو تم ان کو قتل کردو۔ ایسی ہی جزا ہے کافروں کی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مار ڈالو ان کو جس جگہ پاؤ اور نکال دو ان کو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا اور دین سے بچلانا مار ڈالنے سے بھی زیادہ سخت ہے اور نہ لڑو ان سے مسجدالحرام کے پاس جب تک کہ وہ نہ لڑیں تم سے اس جگہ پھر اگر وہ خود ہی لڑیں تم سے تو ان کو مارو یہی ہے سزا کافروں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جہاں تم ان کو پائو قتل کرو اور جہاں سے انہوں نے تم کو جبراً نکالا ہے تم بھی ان کو وہاں سے نکال باہر کرو اور شرکا فتنہ قتل سے کہیں زیادہ سخت ہے اور مسجد حرام کے آس پاس یعنی حرم میں اس وقت تک تم ان سے نہ لڑو جب تک کہ وہ خود تم سے وہاں نہ لڑیں پھر اگر وہ وہاں بھی لڑنے پر آمادہ ہوجائیں تو تم بھی ان کو قتل کرو اس قسم کے کافروں کی ایسی ہی سزا ہے