Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 198

سورة البقرة

لَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَبۡتَغُوۡا فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ؕ فَاِذَاۤ اَفَضۡتُمۡ مِّنۡ عَرَفٰتٍ فَاذۡکُرُوا اللّٰہَ عِنۡدَ الۡمَشۡعَرِ الۡحَرَامِ ۪ وَ اذۡکُرُوۡہُ کَمَا ہَدٰىکُمۡ ۚ وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلِہٖ لَمِنَ الضَّآلِّیۡنَ ﴿۱۹۸﴾

There is no blame upon you for seeking bounty from your Lord [during Hajj]. But when you depart from 'Arafat, remember Allah at al- Mash'ar al-Haram. And remember Him, as He has guided you, for indeed, you were before that among those astray.

تم پر اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں کوئی گناہ نہیں جب تم عرفات سے لوٹو تو مشعر حرام کے پاس ذکر الٰہی کرو اور اس کا ذکر کرو جیسے کہ اس نے تمہیں ہدایت دی حالانکہ تم اس سے پہلے راہ بھولے ہوئے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
کہ
تَبۡتَغُوۡا
تم تلاش کرو
فَضۡلًا
فضل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کی طرف سے
فَاِذَاۤ
پھر جب
اَفَضۡتُمۡ
پلٹو تم
مِّنۡ عَرَفٰتٍ
عرفات سے
فَاذۡکُرُوا
تو ذکر کرو
اللّٰہَ
اللہ کا
عِنۡدَ
پاس
الۡمَشۡعَرِ
مشعرِ
الۡحَرَامِ
حرام کے
وَاذۡکُرُوۡہُ
اور ذکر کرو اس کا
کَمَا
جیسا کہ
ہَدٰىکُمۡ
اس نے راہنمائی کی تمہاری
وَاِنۡ
اور بیشک
کُنۡتُمۡ
تھے تم
مِّنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے قبل
لَمِنَ الضَّآلِّیۡنَ
البتہ گمراہوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
یہ کہ
تَبۡتَغُوۡا
تم تلاش کرو
فَضۡلًا
فضل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کی جانب سے
فَاِذَاۤ
پھر جب
اَفَضۡتُمۡ
واپس آؤتم
مِّنۡ عَرَفٰتٍ
عرفات سے
فَاذۡکُرُوا
توتم ذکر کرو
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ کا
عِنۡدَ
پاس
الۡمَشۡعَرِ الۡحَرَامِ
مشعر حرام کے
وَاذۡکُرُوۡہُ
اورتم یاد کرو اس کو
کَمَا
جیسے
ہَدٰىکُمۡ
اس نے ہدایت دی تمہیں
وَاِنۡ
اور بلا شبہ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
مِّنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
لَمِنَ الضَّآلِّیۡنَ
یقیناً گمراہ لو گو ں میں سے
Translated by

Juna Garhi

There is no blame upon you for seeking bounty from your Lord [during Hajj]. But when you depart from 'Arafat, remember Allah at al- Mash'ar al-Haram. And remember Him, as He has guided you, for indeed, you were before that among those astray.

تم پر اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں کوئی گناہ نہیں جب تم عرفات سے لوٹو تو مشعر حرام کے پاس ذکر الٰہی کرو اور اس کا ذکر کرو جیسے کہ اس نے تمہیں ہدایت دی حالانکہ تم اس سے پہلے راہ بھولے ہوئے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم حج کے دوران اپنے پروردگار کا فضل (رزق وغیرہ) بھی تلاش کرو تو کوئی مضائقہ نہیں۔ پھر جب تم عرفات سے واپس آؤ تو مشعر الحرام (مزدلفہ) پہنچ کر اللہ کو اس طرح یاد کرو جیسے اس نے تمہیں ہدایت کی ہے۔ ورنہ اس سے پہلے تو تم راہ بھولے ہوئے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم پرکوئی گنا ہ نہیں کہ تم اپنے رب کافضل تلاش کرو،پھرجب تم عرفات سے واپس آؤ تو مشعرحرام کے پاس اﷲ تعالیٰ کاذکرکرواوراُس کاذکر کروجیسے اُس نے تمہیں ہدایت دی ہے اوربلاشبہ اس سے پہلے یقیناتم گمراہ لوگوں میں سے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no sin on you that you seek the bounty of your Lord (by trading). Later, when you flow down from ` Arafat, recite the name of Allah near Al-Mash&ar al-Haram المشعر الحرام (the Sacred Monument) and recite His name as He has guided you while before it, you were among the astray.

کچھ گناہ نہیں تم پر کہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا پھر جب طواف کے لئے لوٹوعرفات سے تو یاد کرو اللہ کو نزدیک مشعر الحرام کے اور اس کو یاد کرو جس طرح تم کو سکھلایا اور بیشک تم تھے اس سے پہلے ناواقف،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم پر اس امر میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم (سفر حج کے دوران) اپنے رب کا فضل بھی تلاش کرو پس جب تم عرفات سے واپس لوٹو تو اللہ کو یاد کرو مشعر حرام کے نزدیک اور یاد کرو اسے جیسے کہ اس نے تمہیں ہدایت کی ہے اور یقیناً اس سے پہلے تو تم گمراہ لوگوں میں سے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And there is nothing wrong if you also seek the bounty of your Lord during the pilgrimage. Moreover, when you return from 'Arafat, stay at Mash'aril-Haram (Muzdalifah) and remember Allah. And remember Him just as He has enjoined you, for you had gone astray before this.

اور اگر حج کے ساتھ ساتھ تم اپنے رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ ۔ تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ 218 پھر جب عرفات سے چلو ، تو مشعرِ حرام ﴿مزدلفہ﴾ کے پاس ٹھہر کر اللہ کو یاد کرو اور اس طرح یاد کرو ۔ جس کی ہدایت اس نے تمہیں دی ہے ، ورنہ اس سے پہلے تم لوگ بھٹکے ہوئے تھے ۔ 219

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم ( حج کے دوران تجارت یا مزدوری کے ذریعے ) اپنے پروردگار کا فضل تلاش کرو ( ١٣١ ) پھر جب تم عرفات سے رواہ ہو تو مشعر حرام کے پاس ( جو مزدلفہ میں واقع ہے ) اللہ کا ذکر کرو ، اور اس کا ذکر اسی طرح کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت کی ہے ( ١٣٢ ) جبکہ اس سے پہلے تم بالکل ناواقف تھے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ( حج کے دنوں میں) اپنے پروردگار کا فضل و کرم چاہو 8 پھر جب عرفات سے ( نویں تاریخ شام کو لوٹو تو ( مزدلفہ) میں آکر اللہ کی یاد کرو 9 اور جیسے اللہ تعالیٰ نے تم کو بتلایا اسی طرح کرو اور اس سے پہلے تو تم گمراہ تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اس میں) تم پر کوئی گناہ نہیں کہ (حج کے دنوں میں) اپنے پروردگار سے روزی طلب کرو پھر جب تم عرفات سے واپس چلو تو مشعرحرام (مزدلفہ) میں اللہ کا ذکر کرو اور جیسا تم کو سکھایا ہے ایسے اس کو یاد کرو اور اگرچہ اس سے پہلے تم ان طریقوں کو نہیں جانتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم موسم حج میں اللہ کا فضل (تجارت، ذرائع معاش ) تلاش کرو تو اس میں تمہارے اوپر کوئی گناہ نہیں ہے ۔ پھر جب تم عرفات سے (مزدلفہ کی طرف ) لوٹو تو مشعرحرام (مزدلفہ کے پہاڑ) کے پاس اللہ کا ذکر کرو اور اللہ کو اس طرح یاد کرو جیسے اس نے تمہیں ہدایت بخشی ہے اگرچہ تم اس سے پہلے اس راہ ہدایت سے بالکل ہی ناواقف تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس کا تمہیں کچھ گناہ نہیں کہ (حج کے دنوں میں بذریعہ تجارت) اپنے پروردگار سے روزی طلب کرو اور جب عرفات سے واپس ہونے لگو تو مشعر حرام (یعنی مزدلفے) میں خدا کا ذکر کرو اور اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تم کو سکھایا۔ اور اس سے پیشتر تم لوگ (ان طریقوں سے) محض ناواقف تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No fault it is in you if ye seek grace from your Lord. Then when ye hurry from Arafat, remember Allah near the sacred monument. Remember Him as He hath guided you, and ye were afore of the erring.

تمہیں اس باب میں کوئی مضائقہ نہیں کہ تم اپنے پروردگار کے ہاں سے تلاش معاش کرو ۔ پھر جب تم جوق در جوق عرفات سے واپس ہونے لگو ۔ تو اللہ کا ذکر مشعر حرام کے پاس کرلیا کرو ۔ اور ان کا ذکر اس طرح کرو جیسا اس نے تمہیں بتایا ہے ۔ اور اس سے قبل تم یقیناً محض ناواقفوں میں تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس امر میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم اپنے رب کے فضل کے طالب بنو ، پس جب عرفات سے چلو تو خدا کو یاد کرو مشعر حرام میں ٹھہر کر اور اس کو اس طرح یاد کرو ، جس طرح خدا نے تم کو ہدایت کی ہے ۔ اس سے پہلے بلاشبہ تم گمراہوں میں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم پر کوئی گناہ نہیں کہ ( حج کے ساتھ ساتھ بذریعہ تجارت ) تم اپنے رب کا فضل ( روزی ) تلاش کرو ، پھر جب تم ( میدان ) عرفات سے واپس لوٹ جاؤ تو مشعرحرام ( مزدلفہ ) کے پاس اﷲ ( تعالیٰ ) کا ذکر کیا کرو اور جیسے اس نے تمہیں سکھایا ویسے ہی اس کا ذکر کرنا اور بلاشبہ اس سے پہلے البتہ تم محض ناواقف تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

حج کے ساتھ ساتھ اگر تم اپنے رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ تو اس میں کوئی حرج نہیں پھر جب عرفات سے واپس آؤتو مشعر حرام (مزدلفہ) کے پاس ٹھہر کر اللہ کو یاد کرو اور اس طرح یاد کرو جس کی ہدایت اس نے تمہیں دی ہے یقینا اس سے پہلے تم لوگ بھٹکے ہوئے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم لوگوں پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ تم زمانہ حج میں اپنے رب کا فضل تلاش کرو پھر جب تم لوگ کوچ کرو عرفات کے میدان سے تو خوب خوب یاد کرو اللہ کو مشعر حرام کے پاس یعنی مزدلفہ میں اور اس کو اسی طرح یاد کرو جس طرح کہ اس نے تم کو ہدایت اور تعلیم دی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس نور ہدایت سے پہلے تم لوگ پرلے درجے کے گمراہوں میں سے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اگر تم ( حج کے دوران ) اپنے رب کافضل ( رزق وغیرہ ) تلاش کروتوکوئی حرج نہیں ، پھر جب عرفات سے واپس آئو تو مشعرالحرام ( مزدلفہ ) پہنچ کراللہ کو اس طرح یادکروجیسے اس نے تمہیں ہدایت کی ہے ورنہ اس سے پہلے توتم راہ بھولے ہوئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم پر کچھ گناہ نہیں ( ف۳۷۹ ) کہ اپنے رب کا فضل تلاش کرو ، تو جب عرفات سے پلٹو ( ف۳۸۰ ) تو اللہ کی یاد کرو ( ف۳۸۱ ) مشعر حرام کے پاس ( ف۳۸۲ ) اور اس کا ذکر کرو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی اور بیشک اس سے پہلے تم بہکے ہوئے تھے ، ( ف۳۸۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں اگر تم ( زمانۂ حج میں تجارت کے ذریعے ) اپنے رب کا فضل ( بھی ) تلاش کرو ، پھر جب تم عرفات سے واپس آؤ تو مشعرِ حرام ( مُزدلفہ ) کے پاس اﷲ کا ذکر کیا کرو اور اس کا ذکر اس طرح کرو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی ، اور بیشک اس سے پہلے تم بھٹکے ہوئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اس میں تمہارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ تم حج کے دوران اپنے پروردگار سے فضل ( رزق ) کے طلب گار رہو ۔ ہاں تو جب عرفات سے روانہ ہو تو مشعر الحرام ( مزدلفہ ) کے پاس ( اس کی حدود ) میں اللہ کو یاد کرو اور یاد بھی اس طرح کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت کی ہے اگرچہ اس سے پہلے تم گمراہوں میں سے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is no crime in you if ye seek of the bounty of your Lord (during pilgrimage). Then when ye pour down from (Mount) Arafat, celebrate the praises of Allah at the Sacred Monument, and celebrate His praises as He has directed you, even though, before this, ye went astray.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is not a sin if you try to make a profit out of the bounty of your Lord (by trading during hajj). When you leave Arafah, commemorate the name of your Lord in Mash'ar, the sacred reminder of God. Commemorate His name as He has given you guidance while prior to that you had been in error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is no sin on you if you seek the bounty of your Lord (during pilgrimage by trading). Then when you leave `Arafat, remember Allah (by glorifying His praises, i.e., prayers and invocations) at the Mash`ar-il-Haram. And remember Him (by invoking Allah for all good) as He has guided you, and verily you were before, of those who were astray.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no blame on you in seeking bounty from your Lord, so when you hasten on from "Arafat", then remember Allah near the Holy Monument, and remember Him as He has guided you, though before that you were certainly of the erring ones.

Translated by

William Pickthall

It is no sin for you that ye seek the bounty of your Lord (by trading). But, when ye press on in the multitude from 'Arafat, remember Allah by the sacred monument. Remember Him as He hath guided you, although before ye were of those astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसमें कोई गुनाह नहीं कि तुम अपने रब का फ़ज़्ल भी तलाश करो, फिर जब तुम लोग अरफ़ात से वापस हो तो अल्लाह को याद करो मशअरे-हराम के नज़दीक, और उस (अल्लाह) को वैसे ही याद करो जिस तरह उसने तुम्हें बताया है, वर्ना तुम इससे पहले यक़ीनन राह से भटके हुए लोगों में से थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم کو اس میں (ذرا بھی) گناہ نہیں کہ (حج میں) معاش کی تلاش کرو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے (4) پھر جب تم لوگ عرفات سے واپس آنے لگو تو مشعر حرام کے پاس (مزدلفہ میں شب کو قیام کرکے) خدا تعالیٰ کی یاد کرو (5) اور اس کو اس طرح سے یاد کرو جس طرح تم کو بتلا رکھا ہے (نہ یہ کہ اپنی رائے کو دخل دو ) اور حقیقت میں قبل اس کے تم (محض) ناواقف (ہی) تھے۔ (198)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم پر اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں کوئی گناہ نہیں۔ جب تم عرفات سے لوٹو تو مشعر حرام کے پاس ذکر الٰہی کرو۔ اور اس کا ذکر اس طرح کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت دی اور بیشک تم اس سے پہلے راہ بھولے ہوئے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور حج کے ساتھ ساتھ تم اپنے رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ پھر جب عرفات سے چلو تو مشعر حرام کے پاس ٹھہر کر اللہ کو یاد کرو ۔ اور اس طرح یاد کرو جس کی ہدایت اس نے تمہیں کی ہے ، ورنہ اس سے پہلے تم بھٹکے ہوئے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ معاش تلاش کرو جو تمہارے رب کی طرف سے ہے۔ پھر جب تم عرفات سے واپس ہو تو اللہ کو یاد کرو مشعر حرام کے نزدیک۔ اور اس کو یاد کرو جیسا کہ اس نے تمہیں ہدایت دی ہے۔ اور حقیقت میں بات یہ ہے کہ تم اس سے پہلے محض ناواقف تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ گناہ نہیں تم پر کہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا پھر جب طواف کے لئے لوٹو عرفات سے تو یاد کرو اللہ کو نزدیک مشعرالحرام کے اور اس کو یاد کرو جس طرح تم کو سکھلایا اور بیشک تم تھے اس سے پہلے ناواقف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس بارے میں تم پر کوئی گناہ نہیں کہ موسم حج میں اپنے رب کا فضل یعنی ذرائع معاش تلاش کرو پھر جب تم عرفات سے مزولفہ کیلئے لوٹو تو مشعر حرام کے پاس خدا کا ذکر کرو اور خدا کا ذکر بھی اس طرح کرو جس طرح تم کو بتا رکھا ہے اور بیشک تم اس بتانے سے پہلے بالکل ہی ناواقف تھے