VerbPersonal Pronoun

أَفَضْتُم

you depart

تم پلٹو

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
فَاضَ
يَفِيْضُ
فِضْ
فَائِض
-
فَيْض/فَيْضَان
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَاضَ الْمَائُ کے معنی کسی جگہ سے پانی اچھل کر بہہ نکلنا ہیں (اور آنسوؤں کے بہنے کے لیے بھی آتا ہے) چنانچہ فرمایا: (تَرٰۤی اَعۡیُنَہُمۡ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ ) (۵:۸۳) تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوتے ہیں۔ اور اَفَاضَ اَنَائَ ہٗ کے معنی برتن کو لبالب بھر دینے کے ہیں حتیٰ کہ پانی اس سے نیچے گرنے لگے اور افَضْتُہٗ کے معنی اوپر سے گرانے اور بہانے کے ہیں جیسے فرمایا: (اَنۡ اَفِیۡضُوۡا عَلَیۡنَا مِنَ الۡمَآءِ) (۷:۵۰) کہ کسی قدر ہم پر پانی بہاؤ۔ اسی سے فَاضَ صَدْرُہٗ بِالسِّرِّ، جس کے معنی بھید ظاہر کرنے کے ہیں اور سخی آدمی کو فَیَّاضٌ کہا جاتا ہے اور اسی سے اَفَاضُوْا فِی الْحَدِیْثِ کا محاورہ مستعار ہے۔ جس کے معنی باتوں میں مشغول ہوجانے اور چرچا کرنے کے ہیں چنانچہ فرمایا: (لَمَسَّکُمۡ فِیۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ فِیۡہِ ) (۲۴:۱۴) تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر … نازل ہوتا۔ (ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَا تُفِیۡضُوۡنَ فِیۡہِ) (۴۶:۸) وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ (اِذۡ تُفِیۡضُوۡنَ فِیۡہِ) (۱۰:۶۱) جب اس میں مصروف ہوتے ہو۔ اور حَدیْث مُسْتَفِیْضُ کے معنی منتشر یعنی عام پھیلی ہوئی بات کے ہیں اور فَیْض کے معنی کثیر پانی کے ہیں۔ چنانچہ محاورہ۔ اَعْطَاہُ عَیْضًا مِّنْ فَیْضٍ: یعنی اسے زیادہ مال میں سے تھوڑا سا دیا۔ اور ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ (فَاِذَاۤ اَفَضۡتُمۡ مِّنۡ عَرَفٰتٍ ) (۲:۱۹۸) اور جب عرفات سے واپس ہونے لگو۔ اور آیت کریمہ: (ثُمَّ اَفِیۡضُوۡا مِنۡ حَیۡثُ اَفَاضَ النَّاسُ ) (۲:۱۹۹) پھر جہاں سے اور لوگ واپس ہوں وہیں سے تم بھی واپس ہو۔ میں اِفَاضَۃٌ کے معنی مجمع کثیر کے یکبارگی لوٹنے کے ہیں اور یہ فیضان الماء یعنی (پانی کا زور سے بہہ نکلتا) کے ساتھ تشبیہ دے کر بولا جاتا ہے۔ اَفَاضَ بِالْقِدَاحِ: تیر گھمانا۔ اَفَاضَ الْبَعِیْرُ بَجَرَّتِہٖ: اونٹ کا جگال پھینکنا۔ دِرْعٌ مُفَاضَۃٌ: کشادہ زرہ۔ گویا پہننے والے پر اسے بہا دیا گیا ہے جس طرح کہ دِرْعٌ مَّسْنُوْنَۃٌ کے معنی بھی وسیع زرہ کے ہیں جو کہ سَنَنْتُ بمعنی صَبَبْتُ سے مشتق ہے۔

Lemma/Derivative

7 Results
أَفاضَ
Surah:2
Verse:198
تم پلٹو
you depart
Surah:2
Verse:199
تم پلٹو
depart
Surah:2
Verse:199
پلٹتے ہیں
depart
Surah:7
Verse:50
ڈالو / پلٹو
"Pour
Surah:10
Verse:61
تم مشغول ہوتے ہو
you are engaged
Surah:24
Verse:14
پڑگئے تھے تم۔ گزرے تم
you had rushed glibly
Surah:46
Verse:8
تم پڑحتے ہو۔ تم شروع کرتے ہو۔ تم گھستے ہو۔ تم پلٹتے ہو
you utter