Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 20

سورة البقرة

یَکَادُ الۡبَرۡقُ یَخۡطَفُ اَبۡصَارَہُمۡ ؕ کُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَہُمۡ مَّشَوۡا فِیۡہِ ٭ۙ وَ اِذَاۤ اَظۡلَمَ عَلَیۡہِمۡ قَامُوۡا ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَذَہَبَ بِسَمۡعِہِمۡ وَ اَبۡصَارِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۰﴾٪  2

The lightning almost snatches away their sight. Every time it lights [the way] for them, they walk therein; but when darkness comes over them, they stand [still]. And if Allah had willed, He could have taken away their hearing and their sight. Indeed, Allah is over all things competent.

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھیں اچک لے جائے ، جب ان کے لئے روشنی کرتی ہے تو اس میں چلتے پھرتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا کرتی ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہے تو ان کے کانوں اور آنکھوں کو بیکار کر دے یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَکَادُ
قریب ہے
الۡبَرۡقُ
بجلی کی چمک
یَخۡطَفُ
کہ وہ اچک لے
اَبۡصَارَہُمۡ
نگاہیں ان کی
کُلَّمَاۤ
جب کبھی
اَضَآءَ
وہ روشنی کرتی ہے
لَہُمۡ
ان کے لئے
مَّشَوۡا
وہ چل پڑتے ہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَاِذَاۤ
اور جب
اَظۡلَمَ
وہ اندھیرا کردیتی ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
قَامُوۡا
وہ کھڑے ہوجاتے ہیں
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ
لَذَہَبَ
البتہ وہ لے جائے
بِسَمۡعِہِمۡ
کان ان کے
وَاَبۡصَارِہِمۡ
اور آنکھیں ان کی
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
بہت قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَکَادُ
قریب ہے (کہ)
الۡبَرۡقُ
بجلی
یَخۡطَفُ
اُچک لے
اَبۡصَارَہُمۡ
ان کی نگاہیں
کُلَّمَاۤ
جب کبھی
اَضَآءَ
روشنی کرتی ہے
لَہُمۡ
ان کے لئے
مَّشَوۡا
وہ چل پڑے ہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَاِذَاۤ
اور جب
اَظۡلَمَ
اندھیرا کرتی ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان کے لئے
قَامُوۡا
وہ کھڑےہو جاتے ہیں
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَذَہَبَ
ضرور لے جاتا
بِسَمۡعِہِمۡ
ان کی سماعت کو
وَاَبۡصَارِہِمۡ
اور ان کی بصارت کو
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

The lightning almost snatches away their sight. Every time it lights [the way] for them, they walk therein; but when darkness comes over them, they stand [still]. And if Allah had willed, He could have taken away their hearing and their sight. Indeed, Allah is over all things competent.

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھیں اچک لے جائے ، جب ان کے لئے روشنی کرتی ہے تو اس میں چلتے پھرتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا کرتی ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہے تو ان کے کانوں اور آنکھوں کو بیکار کر دے یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ان کی حالت یہ ہو رہی ہے کہ) عنقریب ہی بجلی ان کی بصارت کو اچک لے گی۔ جب بجلی کی چمک سے کچھ روشنی پڑتی ہے تو چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا ہوجاتا ہے تو ٹھہر جاتے ہیں۔ اور اگر اللہ چاہتا تو (اس حال میں کڑک سے) ان کی سماعت کو اور (چمک سے) ان کی بصارت کو سلب کرسکتا تھا، (کیونکہ) اللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قریب ہے کہ بجلی اُن کی نگاہیں اُچک لے،جب کبھی اُن کے لیے روشنی کرتی ہے تووہ اس میں چل پڑتے ہیں اورجب ان کے لیے اندھیراکرتی ہے تووہ کھڑے ہو جاتے ہیں اوراگر اللہ تعالیٰ چاہتاتوضروران کی سماعت اوران کی بصارت کولے جاتا، یقیناًاللہ تعالیٰ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and lightning (all but) snatches away their eyes; every time a flash gives them light, they walk by it; and when darkness grows upon them, they stand still. And if Allah willed, He would certainly take away their hearing and their eye: surely Allah is powerful over everything.

قریب ہے کہ بجلی اچک لے ان کی آنکھیں، جب چمکتی ہے ان پر تو چلنے لگتے ہیں اس کی روشنی میں اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر چاہے اللہ تو لیجائے انکے کان اور آنکھیں بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

قریب ہے کہ بجلی اچک لے ان کی آنکھیں۔ جب چمکتی ہے ان پر تو چلنے لگتے ہیں اس کی روشنی میں۔ اور جب ان پر تاریکی طاری ہوجاتی ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں۔ اور اللہ چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت کو سلب کرلیتا۔ یقیناً اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The lightning terrifies them as if it were going to snatch away their eyesight from them. When they see light, they move on a little further and When it becomes dark for them, they stand still. Had Allah so willed, He could have deprived them totally of their hearing and their sight. Most surely Allah has power over everything.

چمک سے ان کی حالت یہ ہو رہی ہے کہ گویا عنقریب بجلی ان کی بصارت اچک لے جائے گی ۔ جب ذرا کچھ روشنی انہیں محسوس ہوتی ہے تو اس میں کچھ دور چل لیتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ اللہ 19 چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت بالکل ہی سلب کر لیتا ، 20 یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسا لگتا ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو اچک لے جائے گی جب بھی بجلی ان کے لئے روشنی کردیتی ہے وہ اس ( روشنی ) میں چل پڑتے ہیں اور جب وہ ان پر اندھیرا کردیتی ہے تو وہ کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے سننے اور دیکھنے کی طاقتیں چھین لیتا ، بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قریت ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو اچک لے 6 ہر بار جب ان پر چمکتی ہے تو اس کی روشنی میں چلتے ہیں اور جب اندھیرا ہوجاتا ہے کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ چا ہے تو ان کے کان بہرے کر دے ( بجلی کی کڑک سے) اور ان کی آنکھیں اندھی کر دے ( بجلی) کی چمک سے) بیشک اللہ تعالیٰ سب کو چھ کر ستا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایسا لگتا ہے کہ بجلی (کی چمک) نے ان کی بینائی لے لی جہاں ذرا ان کو (بجلی کی) روشنی ہوئی تو اس میں چلنا شروع کردیا اور جب ان پر تاریکی ہوئی تو کھڑے کے کھڑے رہ گئے اور اگر اللہ چاہتے تو ان کی سماعت اور بصارت سب سلب کرلیتے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بجلی کی چمک ایسی ہے جیسے وہ آنکھوں کو اچک کرلے جائے گی۔ بجلی چمکتی ہے تو یہ چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو یہ ٹھہر جاتے ہیں۔ حالانکہ اگر اللہ چاہتا تو ان کے سننے اور دیکھنے کی طاقت کو لے جاتا۔ بیشک اللہ تو ہر چیز پر قامل قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

قریب ہے کہ بجلی (کی چمک) ان کی آنکھوں (کی بصارت) کو اچک لے جائے۔ جب بجلی (چمکتی اور) ان پر روشنی ڈالی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا ہو جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر الله چاہتا تو ان کے کانوں (کی شنوائی) اور آنکھوں (کی بینائی دونوں) کو زائل کر دیتا ہے۔ بے شک الله ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The lightning well-nigh snatcheth away their sight; whensoever it flasheth on them, they walk therein, and when it becometh dark unto them, they stand still. And had Allah willed He would of a surety have taken away their hearing and their sights; verily Allah is over everything potent.

قریب ہے کہ بجلی ان کی بینائی ہی اچک لے جائے ۔ وہ جب ان پر چمکتی ہے تو اس کی روشنی میں یہ چلتے ہیں اور جہاں ان پر اندھیرا ہوا (تو بس) کھڑے رہ جاتے ہیں ۔ اللہ اگر چاہتا تو ان کے کان اور ان کی بینائی سلب کرلیتا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بجلی کی چمک ان کی آنکھوں کو خیرہ کیے دے رہی ہو ۔ جب جب ان کیلئے چمک جاتی ہو یہ چل پڑتے ہوں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہو ، رُک جاتے ہوں ۔ اگر اللہ چاہتا تو ان کے کانوں اور آنکھوں کو سلب کرلیتا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو بے نور کردے ، جب جب ان کے لیے روشنی ہوتی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا ہوجائے تو کھڑے ہوجاتے ہیں اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہیں تو ان کے کانوں اور آنکھوں ( کی قوت ) ختم فرمادیں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

چمک سے ان کی حالت یہ ہورہی ہے کہ) عنقریب بجلی ان کی بصارت اچک لے جائے گی جب ذرا کچھ روشنی انہیں محسوس ہوتی ہے تو اس میں کچھ ( دور) چل لیتے ہیں اور جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے ہوجاتے ہیں اللہ چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت بالکل ہی سلب کرلیتا۔ یقیناً وہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

قریب ہے کہ وہ بجلی اچک لے ان کی آنکھوں کو جب وہ ان کے لئے چمکتی ہے تو یہ اس (کی روشنی) میں چل پڑتے ہیں لیکن جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو یہ (حیران و پریشان) کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر اللہ چاہتا تو لے جاتا ان کے کان، اور چھین لیتا (ان سے) ان کی آنکھیں بیشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھیں اُچک لے جائے ، جب ان کے لئے روشنی کرتی ہے تواس میں چلتے پھرتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا کرتی ہے توکھڑے ہوجاتے ہیں ، اوراگراللہ چاہےتوان کے کانوں اور آنکھوں کو بیکار کردے یقینااللہ تعالیٰ ہر چیزپر قدرت رکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بجلی یوں معلوم ہوتی ہے کہ ان کی نگاہیں اچک لے جائے گی ( ف۲۹ ) جب کچھ چمک ہوئی اس میں چلنے لگے ( ف ۳۰ ) اور جب اندھیرا ہوا کھڑے رہ گئے اور اللہ چاہتا تو ان کے کان اور آنکھیں لے جاتا ( ف۳۱ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ۔ ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یوں لگتا ہے کہ بجلی ان کی بینائی اُچک لے جائے گی ، جب بھی ان کے لئے ( ماحول میں ) کچھ چمک ہوتی ہے تو اس میں چلنے لگتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں ، اور اگر اللہ چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت بالکل سلب کر لیتا ، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

قریب ہے کہ بجلی ( کی چمک ) ان کی آنکھوں کو اچک لے ( انہیں خیرہ کر دے ) جب بجلی ان کے لئے اجالا کرتی ہے تو وہ اس کی روشنی میں چلنے لگتے ہیں اور جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے رہ جاتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو ان کی سماعت و بصارت ( سننے اور دیکھنے کی طاقت ) کو زائل کر دیتا ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The lightning all but snatches away their sight; every time the light (Helps) them, they walk therein, and when the darkness grows on them, they stand still. And if Allah willed, He could take away their faculty of hearing and seeing; for Allah hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

The lightning almost takes away their vision. When the lightning brightens their surroundings, they walk and when it is dark, they stand still. Had God wanted, He could have taken away their hearing and their vision. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The lightning almost snatches away their sight, whenever it flashes for them, they walk therein, and when darkness covers them, they stand still. And if Allah willed, He could have taken away their hearing and their sight. Certainly, Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The lightning almost takes away their sight; whenever it shines on them they walk in it, and when it becomes dark to them they stand still; and if Allah had pleased He would certainly have taken away their hearing and their sight; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

The lightning almost snatcheth away their sight from them. As often as it flasheth forth for them they walk therein, and when it darkeneth against them they stand still. If Allah willed, He could destroy their hearing and their sight. Lo! Allah is able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क़रीब है कि बिजली उनकी निगाहों को उचक ले, जब भी उन पर बिजली चमकती है उसमें वे चल पड़ते हैं, और जब उन पर अंधेरा छा जाता है तो वे रुक जाते हैं, और अगर अल्लाह चाहे तो उनके कान और उनकी आँखों को छीन ले, अल्लाह यक़ीनन हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

برق کی یہ حالت ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ ابھی ان کی بینائی اس نے لی جہاں ذرا ان کو (بجلی کی) چمک ہوئی تو اس (کی روشنی) میں چلناشروع کیا اور جب ان پر تاریکی ہوئی ( پھر کھڑے کے) کھڑے رہ گئے اور اگر اللہ تعالیٰ ارادہ کرتے تو ان کے گوش وچشم سب سلب کرلیتے بلاشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہیں۔ (2) (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھیں اچک لے جائے۔ جب ان کے لیے روشنی ہوتی ہے تو اس میں چلتے پھرتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا ہوتا ہے۔ تو کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اگر اللہ چاہے تو ان کے کانوں اور ان کی آنکھوں کو لے جائے۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

چمک سے ان کی یہ حالت ہورہی ہے کہ گویا عنقریب بجلی ان کی بصارت اچک لے جائے گی ۔ جب ذرا کچھ روشنی انہیں محسوس ہوتی ہے تو اس میں کچھ دور چل لیتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ اللہ چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت بالکل ہی سلب کرلیتا ، یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

قریب ہے کہ بجلی ان کی بینائی کو اچک لے۔ جب کبھی ان کے لیے روشنی ہوئی تو اس میں چلنا شروع کردیا اور جب اندھیرا ہوگیا تو کھڑے کے کھڑے رہ گئے، اور اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کے سننے اور دیکھنے کی قوتوں کو ختم فرما دے، بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قریب ہے کہ بجلی اچک لے ان کی آنکھیں جب چمکتی ہے ان پر تو چلنے لگتے ہیں اس کی روشنی میں اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر چاہے اللہ تو لے جائے ان کے کان اور آنکھیں بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

منکروں کو ، قریب ہے کہ بجلی کی چمک ان کی بینائی کو اچک لے جہاں ذرا بجلی نے ان کیلئے روشنی کردی تو وہ اس روشنی میں چلنے لگے اور جب ان پر تایری کی ہوئی تو کھڑے رہ گئے اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے کان اور آنکھوں کو سلب کرلیتا بیشک اللہ ہر شے پر قادر ہے