Verb

يَخْطَفُ

snatches away

اچک لے / چھین لے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
خَطِفَ
يَخْطَفُ
اِخْطَفْ
خَاطِفْ
مَخْطُوْف
خَطْف
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

خَطَفَ یَخْطِفُ خَطْفًا وَاختَطفَ اختطافًا: کے معنیٰ کسی چیز کو سرعت سے اچک لینا کے ہیں۔یہ باب(س ض) دنوں سے آتا ہے اور آیت کریمہ: (اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَۃَ ) (۳۷۔۱۰) ہاں جو کوئی (فرشتوں کی) بات کو چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے۔طاپر فتحہ اور کسرہ دونوں منقول ہیں اور اس سے مراد شیاطین ہیں جو چوری چھپے مالا اعلیٰ کی گفتگو سنا کرتے تھے۔نیز فرمایا: (فَتَخۡطَفُہُ الطَّیۡرُ اَوۡ تَہۡوِیۡ بِہِ الرِّیۡحُ ) (۲۲۔۳۱) پھر اس کو پرندے اچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اڑا کر پھینک دے۔ (یَکَادُ الۡبَرۡقُ یَخۡطَفُ اَبۡصَارَہُمۡ ) (۲۔۲۰) قریب ہے کہ بجلی کی چمک ان کی آنکھوں کی بصارت کو اچک لے جائے۔ (وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنۡ حَوۡلِہِمۡ ) (۲۹۔۶۷) اور لوگ ان کے گردونواح سے اچک لئے جاتے ہیں۔یعنی ان کے گردونواح میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ َلْخَطَّافُ: (۱) ابابیل کی قسم کا ایک پرندہ جو پرواز کرنے میں کسی چیز کو جھپٹ لیتا ہے۔ (۲) آہن کج جس کے ذریعے کنویں سے ڈول نکالا جاتا ہے گویا وہ ڈول کو اچک کر باہر لے آتا ہے۔ (۳) وہ لوہا جس پر کنویں کی چرغی گھومتی ہے۔ج خَطَاطِیْفُ بَازٍ مُخْطِفٌ: باز جو اپنے شکار پر جھپٹتا ہے۔ اَلْخَطَیْفُ: تیز رفتاری۔ اَخْطَفُ الحشَاوَ مُخْتَطِفُہٗ: مرد باریک شکم جس کے دبلاپن کی وجہ سے ایسا معلوم ہو کہ اس کی انتڑیاں اچک لی گئی ہیں۔

Lemma/Derivative

3 Results
خَطِفَ
Surah:2
Verse:20
اچک لے / چھین لے
snatches away
Surah:22
Verse:31
تو اچک لیا اس کو
and (had) snatched him
Surah:37
Verse:10
اچک لے جاتا ہے
snatches