ConjunctionDeterminerNoun

وَٱلنَّسْلَ

and progeny

اور نسل کو

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
نَسَلَ
يَنْسِلُ
اِنْسِلْ
نَاسِل
مَنْسُوْل
نَسْل
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلنَّسْلُ کے معنی کسی چیز سے الگ ہوجانے کے ہیں۔چنانچہ محاورہ ہے:۔نَسَلَ الْوَبَرُعَنِ الْبَعِیْرِ:اون اونٹ سے الگ ہوگئی۔اور نَسَلَ الْقَمِیْصُ عَنِ الْاِنْسَانِ کے معنی قمیص کے بدن سے الگ ہوجانے کے ہیں۔ چنانچہ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (الطویل) (۴۲۲) فَسُلِّی ثِیَابِیْ عَنْ ثِیَابِکِ تَنْسُلِیْ تو اپنے کپڑوں کو میرے کپڑوں سے کھینچ لے تاکہ جدا ہوجائیں۔ اَلنُّسَالَۃُ: (داڑھی سے) گرے ہوئے بال یا پرند کے پر جو جھڑ کر گر پڑتے ہیں۔ اَنْسَلَتِ الْاِبِلُ:اونٹوں کی اون جھڑنے کا وقت آگیا۔اسی سے نسَلَ یَنْسِلُ نَسْلَانَا ہے جس کے معنی تیز دوڑنے کے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَ ہُمۡ مِّنۡ کُلِّ حَدَبٍ یَّنۡسِلُوۡنَ ) (۲۱۔۹۶) اور وہ ہر بلندی سے دوڑرہے ہوں گے۔ اَلنَّسْلُ:اولاد کو کہتے ہیں کیونکہ وہ بھی اپنے باپ سے جدا ہوئی ہوتی ہے۔چنانچہ فرمایا:۔ (یُہۡلِکَ الۡحَرۡثَ وَ النَّسۡلَ) (۲۔۲۰۵) اور کھیتی کو برباد اور (انسانوں اور حیوانوں) کو نسل کو نابود کردے۔اور تَنَاسَلُوْا کے معنی تَوَالَدُوْا کے ہیں نیز جب کوئی انسان دوسرے سے خیرات طلب کرے تو کہا جاتا ہے فَخُذْ مَا نَسَلَ لَکَ مِنْہُ عَفْوَا کہ جو کچھ ملے وہی لے لو۔

Lemma/Derivative

2 Results
نَسْل
Surah:2
Verse:205
اور نسل کو
and progeny
Surah:32
Verse:8
اس کی نسل
his progeny