Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 206

سورة البقرة

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُ اتَّقِ اللّٰہَ اَخَذَتۡہُ الۡعِزَّۃُ بِالۡاِثۡمِ فَحَسۡبُہٗ جَہَنَّمُ ؕ وَ لَبِئۡسَ الۡمِہَادُ ﴿۲۰۶﴾

And when it is said to him, "Fear Allah ," pride in the sin takes hold of him. Sufficient for him is Hellfire, and how wretched is the resting place.

اور جب اِ س سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقینًا وہ بدترین جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُ
اسے
اتَّقِ
ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اَخَذَتۡہُ
آمادہ کرتی ہے اسے
الۡعِزَّۃُ
عزت
بِالۡاِثۡمِ
گناہ پر
فَحَسۡبُہٗ
تو کافی ہے اسے
جَہَنَّمُ
جہنم
وَلَبِئۡسَ
اور التبہ کتنا برا ہے
الۡمِہَادُ
ٹھکانہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُ
اس کےلئے
اتَّقِ
تم ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعا لی سے
اَخَذَتۡہُ
پکڑ لیتی ہے اسے
الۡعِزَّۃُ
عزت
بِالۡاِثۡمِ
ساتھ گناہ کے
فَحَسۡبُہٗ
چنا نچہ کافی ہے اس کو
جَہَنَّمُ
جہنم
وَلَبِئۡسَ
اور یقیناً بہت ہی برا ہے
الۡمِہَادُ
ٹھکانہ
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to him, "Fear Allah ," pride in the sin takes hold of him. Sufficient for him is Hellfire, and how wretched is the resting place.

اور جب اِ س سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقینًا وہ بدترین جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو اس کا غرور اسے گناہ پر جما دیتا ہے۔ ایسے شخص کے لیے جہنم کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُس سے کہاجاتاہے کہ اﷲ تعالیٰ سے ڈروتواُس کی عزت اسے گناہ کے ساتھ پکڑلیتی ہے، چنانچہ اس کے لیے جہنم کافی ہے اوریقیناوہ بہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When it is said to him, &Fear Allah|", he is over-come by the arrogance (he has) for sin. The hell is then enough for him, and it is, indeed an evil bed to rest.

اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرتا آمادہ کرے اس کو غرور گناہ سو کافی ہے اس کو دوزخ اور وہ بیشک برا ٹھکانا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو جھوٹی عزت نفس اس کو گناہ پر اور جما دیتی ہے اور یقیناً وہ برا ٹھکانہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر ، تو اپنے وقار کا خیال اس کو گناہ پر جما دیتا ہے ۔ ایسے شخص کے لیے تو بس جہنم ہی کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کا خوف کر ، تو نخوت اس کو گناہ پر اور آمادہ کردیتی ہے ۔ چنانچہ ایسے شخص کو تو جہنم ہی راس آئے گی

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب اس سے کہو خدا سے ڈر تو شیخی میں آکر اور گناہ گرے تو جہنم اس کے لیے بس ہے اور وہ بیشک برا مقام ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ کا خوف کرو تو غرور اسے اور گناہ میں ڈال دیتا ہے سو ایسوں کے لئے دوزخ کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ تو اللہ کا خوف کر تو وہ اس کو اپنی عزت کا مسئلہ بنا کر گناہ پر اڑجاتا ہے۔ ایسے شخص کے لئے جہنم کی سزا کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ خدا سے خوف کر تو غرور اس کو گناہ میں پھنسا دیتا ہے۔ سو ایسے کو جہنم سزاوار ہے۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it said unto him: fear Allah, arrogance taketh him to sin. Enough for him is Hell: surely an ill resort!

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ خوف خدا کرو تو اسے نخوت گناہ پر (اور زیادہ) آمادہ کردیتی ہے ۔ سو اس کے لیے جہنم بس ہے اور بری سے بری آرام گاہ ہے !

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدا کا خوف کرو تو گھمنڈ ان کو گناہ پر آمادہ کرتا ہے ۔ سو ایسوں کیلئے جہنم کافی ہے اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب اس سے کہا جاتا ہے: اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرو تو ( اس کی جھوٹی ) غیرت اسے ( مزید ) گناہ پر ابھارتی ہے پس اس کے لیے دوزخ کافی ہے اور وہ انتہائی بُرا بچھونا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو اپنے وقارکا خیال اس کو گناہ پر جما دیتا ہے۔ ایسے شخص کے لیے تو بس جہنم ہی کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کے تکبر کا عالم یہ ہے کہ جب اس سے کہا جاتا کہ تو ڈر اللہ سے تو آپکڑتی ہے اس کو اس کی نخوت گناہ کے ساتھ اور وہ مزید بگڑ جاتا ہے سو کافی ہے اس کو جہنم اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اس سے کہاجاتا ہے اللہ سے ڈروتواپنی عزت کی خاطر گناہ پر جم جاتا ہے توجہنم اسے کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو اسے اور ضد چڑھے گناہ کی ( ف۳۹۳ ) ایسے کو دوزخ کافی ہے اور وہ ضرور بہت برا بچھونا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اسے اس ( ظلم و فساد پر ) کہا جائے کہ اﷲ سے ڈرو تو اس کا غرور اسے مزید گناہ پر اکساتا ہے ، پس اس کے لئے جہنم کافی ہے اور وہ یقیناً برا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدا ( کی حکم عدولی ) سے ڈرو تو ان کی ( ظاہری ) عزت اور غرورِ نفس ان کو گناہ پر ابھارتا اور اصرار کراتا ہے ایسے ( بدبخت ) لوگوں کے لیے دوزخ کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When it is said to him, "Fear Allah", He is led by arrogance to (more) crime. Enough for him is Hell;-An evil bed indeed (To lie on)!

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are asked to have fear of God, sinful pride prevents them from paying heed to such advice. It is enough for them to have hell as a terrible dwelling place.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to him, "Fear Allah", he is led by arrogance to (more) crime. So enough for him is Hell, and worst indeed is that place to rest!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to him, guard against (the punishment of) Allah; pride carries him off to sin, therefore hell is sufficient for him; and certainly it is an evil resting place.

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto him: Be careful of thy duty to Allah, pride taketh him to sin. Hell will settle his account, an evil resting-place.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उससे कहा जाता है कि अल्लाह से डर, तो तकब्बुर उसको गुनाह पर और आमादा कर देता है, पस ऐसे शख़्स के लिए जहन्नम काफ़ी है, और वह बहुत बुरा ठिकाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب اس سے کوئی کہتا ہے کہ خدا کا خوف کر تو نخوت اس کو اس گناہ پر (دونا) آمادہ کردیتی ہے سو ایسے شخص کی کافی سزا جہنم ہے اور وہ بری ہی آرام گاہ ہے۔ (206)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کیلئے کہا جائے تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کردیتا ہے۔ ایسے شخص کے لیے بس جہنم ہی کافی ہے اور یقیناوہ بدترین جگہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو ، تو اپنے وقار کا خیال اسے گناہ پر جما دیتا ہے ۔ ایسے شخص کے لئے تو بس جہنم ہی کافی ہے ۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ تو اللہ سے ڈر تو اس کا غرور نفس اس کو گناہ پر آمادہ کردیتا ہے۔ سو اس کے لیے جہنم کافی ہے اور بلا شبہ وہ برا بچھونا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو آمادہ کرے اس کو غرور گناہ پر سو کافی ہے اس کو دوزخ اور وہ بیشک برا ٹھکانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب اس سے یہ کہاجاتا ہے کہ تو خدا سے ڈر تو اس کا گھمنڈ اس کو گناہ پر اور ابھارتا ہے پس ایسے شخص کی کافی سزا جہنم ہے اور وہ بہت ہی بری آرام گا ہ ہے