Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 210

سورة البقرة

ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّاۡتِیَہُمُ اللّٰہُ فِیۡ ظُلَلٍ مِّنَ الۡغَمَامِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ قُضِیَ الۡاَمۡرُ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ ﴿۲۱۰﴾٪  9

Do they await but that Allah should come to them in covers of clouds and the angels [as well] and the matter is [then] decided? And to Allah [all] matters are returned.

کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالٰی ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا دیا جائے ، اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کر رہے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَہُمُ
آجائے ان کے پاس
اللّٰہُ
اللہ
فِیۡ ظُلَلٍ
سائبانوں میں
مِّنَ الۡغَمَامِ
بادلوں کے
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
وَقُضِیَ
اور پورا کردیا جائے
الۡاَمۡرُ
کام
وَ اِلَی
اور طرف
اللّٰہِ
اللہ ہی کے
تُرۡجَعُ
لوٹائے جاتے ہیں
الۡاُمُوۡرُ
سب کام
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کر تے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَہُمُ
آئے ان کے پاس
اللّٰہُ
اللہ تعا لٰی
فِیۡ ظُلَلٍ
سائبانوں میں
مِّنَ الۡغَمَامِ
بادلوں کے
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
وَقُضِیَ
اور پورا کردیا جائے
الۡاَمۡرُ
کام
وَ اِلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعا لٰی ہی کی طرف
تُرۡجَعُ
لوٹائے جاتے ہیں
الۡاُمُوۡرُ
سا رے معاملا ت
Translated by

Juna Garhi

Do they await but that Allah should come to them in covers of clouds and the angels [as well] and the matter is [then] decided? And to Allah [all] matters are returned.

کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالٰی ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا دیا جائے ، اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ تو بس اس انتظار میں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور فرشتے بادلوں کے سایہ میں ان کے پاس آئیں اور قصہ ہی پاک کردیا جائے اور تمام معاملات اللہ ہی کے ہاں لوٹائے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ انتظارنہیں کرتےمگریہ کہ اللہ تعالیٰ اورفرشتے ان کے پاس بادلوں کے سائبانوں میں آئیں اور کام پوراکر دیا جائے اور اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف سارے معاملا ت لوٹائے جاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are looking forward to nothing but that Allah comes upon them in canopies of cloud with the angels and the matter is closed. And to Allah all matters are returned.

کیا وہ اسی کی راہ دیکھتے ہیں کہ آوے ان پر اللہ ابر کے سائبانوں میں اور فرشتے اور طے ہوجاوے قصہ اور اللہ ہی کی طرف لوٹیں گے سب کام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ اسی کا انتظار کر رہے ہیں کہ آجائے ان پر اللہ تعالیٰ بادلوں کے سائبانوں میں اور فرشتے اور فیصلہ چکا دیا جائے ؟ اور یقیناً تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(If people do not follow the right way even after receiving such clear admonitions), do they await that Allah Himself should come down to them in the canopies of clouds with a retinue of angels, and seal their doom Ultimately every thing shall be presented before Allah (for judgement).

﴿ان ساری نصیحتوں اور ہدایتوں کے بعد بھی لوگ سیدھے نہ ہو ں ، تو ﴾ کیا اب وہ اس کے منتظر ہیں کہ اللہ بادلوں کا چتر لگائے فرشتوں کے پرے ساتھ لیے خود سامنے آ موجود ہو اور فیصلہ ہی کر ڈالا جائے؟ 228 ۔ ۔ ۔ ۔ آخر کار سارے معاملات پیش تو اللہ ہی کے حضور ہونے والے ہیں ۔ ؏۲۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ( کفار ایمان لانے کے لیے ) اس کے سوا کس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ خود بادل کے سائبانوں میں ان کے سامنے آموجود ہو ، اور فرشتے بھی ( اس کے ساتھ ہوں ) اور سارا معاملہ ابھی چکا دیا جائے ؟ ( ١٣٩ ) حالانکہ آخر کار سارے معاملات اللہ ہی کی طرف تو لوٹ کر رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ لوگ اس انتظار میں ہیں کہ اللہ تعالیٰ بادلوں کے چھتر لگائے ہوئے فرشتو کو ساتھ لیے ہوئے ان کے پاس آجائے اور جو ہونا ہے وہ ہوجائے اور سب کام اللہ ہی کے سامنے پیش ہوں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ بادلوں کے سائے میں ان کے پاس آئیں اور فرشتے (بھی) اور کام ختم ہوجائے اور سب کام اللہ کی طرف پھیرے جاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا اب وہ اس کے منتظر بیٹھے ہیں کہ اللہ اور اس کے فرشتے خود ہی بادلوں کے سائبانوں میں ان کے پاس آجائیں اور (اس کائنات کے) تمام کاموں کا فیصلہ کردیا جائے۔ بالاخر سارے کاموں کو اللہ ہی کے حضور تو پیش ہونا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان پر خدا (کاعذاب) بادل کے سائبانوں میں آنازل ہو اور فرشتے بھی (اتر آئیں) اور کام تمام کردیا جائے اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Await they only that Allah shall come unto them in the shadows of the Clouds, and also the angels, and the affair is decreed! And unto Allah are all affairs returned.

(یہ لوگ) تو بس اسی کا انتظار کررہے ہیں کہ ان کے پاس خدا بادل کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے (بھی) ۔ اور قصہ ہی ختم ہوجائے اور اللہ ہی کی طرف (سارے) معاملات رجوع کئے جائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اب تو یہ لوگ صرف اسی بات کے منتظر ہیں کہ اللہ نمودار ہوجائے ، بدلیوں کے سایہ میں اور اس کے فرشتے اور معاملے کا فیصلہ کردیا جائے اور یہ امور اللہ ہی کے حوالے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ لوگ تو فقط اس ( بات ) کا انتظار کررہے ہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) بادلوں کے سائبانوں میں ان کے پاس ( خود ) آجائیں اور فرشتے ( بھی آجائیں ) اور کام تمام ہو ، اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف سے سب کام لوٹائے جاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان ساری نصیحتوں اور ہدایتوں کے بعد بھی لوگ سیدھے نہ ہوں تو) کیا اب وہ اس کے منتظر ہیں کہ خود اللہ تعالیٰ ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور فیصلہ ہی کر ڈالا جائے آخر کار سارے معاملات پیش تو اللہ ہی کے حضور ہونے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا اب یہ لوگ اسی آخری انجام کے منتظر ہیں کہ آجائے ان کے پاس اللہ بادلوں کے سایہ بانوں میں اور اس کے فرشتے بھی اور تمام کردیا جائے سارا معاملہ اپنی آخری شکل میں اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سب معاملات

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ اس انتظارمیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور فرشتے بادلوں کے سایہ میں ان کے پاس آئیں اور قصہ ہی صاف کردیاجائے اور تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کاہے کے انتظار میں ہیں ( ف۳۹۸ ) مگر یہی کہ اللہ کا عذاب آئے چھائے ہوئے بادلوں میں اور فرشتے اتریں ( ف۳۹۹ ) اور کام ہوچکے اور سب کاموں کی رجوع اللہ کی طرف ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ اسی بات کے منتظر ہیں کہ بادل کے سائبانوں میں اﷲ ( کا عذاب ) آجائے اور فرشتے بھی ( نیچے اتر آئیں ) اور ( سارا ) قصہ تمام ہو جائے ، تو سارے کام اﷲ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ خود اللہ اور فرشتے سفید بادلوں کے سایہ میں ان کے پاس آئیں اور ہر بات کا فیصلہ ہو جائے آخر سب امور کی بازگشت تو خدا ہی کی طرف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Will they wait until Allah comes to them in canopies of clouds, with angels (in His train) and the question is (thus) settled? but to Allah do all questions go back (for decision).

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they decided not to believe until God comes down in a shadow of clouds with the angels so that then the matter is settled? To God do all matters return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they then wait for anything other than that Allah should come to them over the shadows of the clouds and the angels (Then) the case would be already judged. And to Allah return all matters (for decision).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They do not wait aught but that Allah should come to them in the shadows of the clouds along with the angels, and the matter has (already) been decided; and (all) matters are returned to Allah.

Translated by

William Pickthall

Wait they for naught else than that Allah should come unto them in the shadows of the clouds with the angels? Then the case would be already judged. All cases go back to Allah (for judgment).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या लोग इस इन्तिज़ार में हैं कि अल्लाह उनके पास बादल के सायबानों में आए और फ़रिश्ते भी आ जाएं और सब मामले निमटा दिए जाएं, और सारे मामलात अल्लाह ही की तरफ़ फेरे जाते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (کجراہ) لوگ صرف اس امر کے منتظر (معلوم ہوتے) ہیں کہ حق تعالیٰ اور فرشتے بادل کے سائبانوں میں ان کے پاس (سزادینے کے لیے) آویں اور سارا قصہ ہی ختم ہوجاوے اور یہ سارے مقدمات اللہ تعالیٰ ہی کی طرف رجوع کیے جاوینگے۔ (2) (210)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ اور فرشتے بادلوں کے سائے میں آئیں اور فیصلہ انتہا کردیا جائے اور اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا اب وہ اس کے منتظر ہیں کہ اللہ بادلوں کا چترلگائے ۔ فرشتوں کے پرے ساتھ لئے ، خود سامنے آموجود ہو اور فیصلہ ہی کرڈالاجائے ۔ آخر کار سارے معاملات پیش تو اللہ ہی کے حضور ہونے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ اللہ اور فرشتے بادلوں کے سائبانوں میں ان کے پاس آجائیں اور سارا قصہ ختم ہوجائے۔ اور اللہ ہی کی طرف امور لوٹائے جائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وہ اسی کی راہ دیکھتے ہیں کہ آوے ان پر اللہ ابر کے سائبانوں میں اور فرشتے اور طے ہوجاوے قصہ اور اللہ ہی کی طرف لوٹیں گے سب کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ صرف اس بات کی راہ دیکھ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور فرشتے بادلوں کے سائبانوں میں ان کے پاس آئیں اور سب کاموں کا فیصلہ ہی کردیاجائے اور تمام امور کی بازگشت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف ہوگی