Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 211

سورة البقرة

سَلۡ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ کَمۡ اٰتَیۡنٰہُمۡ مِّنۡ اٰیَۃٍۭ بَیِّنَۃٍ ؕ وَ مَنۡ یُّبَدِّلۡ نِعۡمَۃَ اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُ فَاِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۲۱۱﴾

Ask the Children of Israel how many a sign of evidence We have given them. And whoever exchanges the favor of Allah [for disbelief] after it has come to him - then indeed, Allah is severe in penalty.

بنی اسرائیل سے پوچھو تو کہ ہم نے انہیں کس قدر روشن نشانیاں عطا فرمائیں اور جو شخص اللہ تعالٰی کی نعمتوں کو اپنے پاس پہنچ جانے کے بعد بدل ڈالے ( وہ جان لے ) کہ اللہ تعالٰی بھی سخت عذابوں والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَلۡ
پوچھ لیجیے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
کَمۡ
کتنی
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دیں ہم نے انہیں
مِّنۡ اٰیَۃٍۭ
نشانیاں
بَیِّنَۃٍ
واضح
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّبَدِّلۡ
بدل دے گا
نِعۡمَۃَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَتۡہُ
آگئی اس کے پاس
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَلۡ
آپ پوچھو
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
کَمۡ
کتنی
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دیں ہم نے ان کو
مِّنۡ اٰیَۃٍۭ
نشانیوں میں سے
بَیِّنَۃٍ
کھلی
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّبَدِّلۡ
بدل دے
نِعۡمَۃَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
اس کےجو
جَآءَتۡہُ
آچکی تھی اس کے پاس
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
شَدِیۡدُ
بہت سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Ask the Children of Israel how many a sign of evidence We have given them. And whoever exchanges the favor of Allah [for disbelief] after it has come to him - then indeed, Allah is severe in penalty.

بنی اسرائیل سے پوچھو تو کہ ہم نے انہیں کس قدر روشن نشانیاں عطا فرمائیں اور جو شخص اللہ تعالٰی کی نعمتوں کو اپنے پاس پہنچ جانے کے بعد بدل ڈالے ( وہ جان لے ) کہ اللہ تعالٰی بھی سخت عذابوں والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیجئے کہ ہم نے کتنی ہی کھلی کھلی نشانیاں انہیں دی تھیں۔ پھر جو قوم اللہ کی نعمت کو پالینے کے بعد اسے بدل دے تو یقینا اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو سخت سزا دینے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ بنی اسرائیل سے پوچھو: ہم نے اُنہیں کتنی ہی کھلی نشانیاں دیں اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کی نعمت کوبدل دے اس کے بعدکہ وہ اس کے پاس آچکی ہو تو یقیناًاﷲ تعالیٰ بہت سخت سزا والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Ask the Children of Isra&il how many a clear sign We have given them. And whoever changes the blessing of Allah after it has come to him, then Allah is severe at punishment.

پوچھ بنی اسرائیل سے کس قدر عنایت کیں ہم نے انکو نشانیاں کھلی ہوئی، اور جو کوئی بدل ڈالے اللہ کی نعمت بعد اس کے کہ پہنچ چکی ہو وہ نعمت اس کو تو اللہ کا عذاب سخت ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پوچھ لو بنی اسرائیل سے ہم نے انہیں کتنی روشن نشانیاں دیں اور جو کوئی بدل ڈالے اللہ کی نعمت کو بعد اس کے کہ وہ اس کے پاس آگئی ہو تو (وہ جان لے کہ) اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Ask the children of Israel how many a clear sign We have shown to them: (also ask them) what a severe chastisement Allah inflicts on the community that, after receiving Allah's favour exchanges it (for wretchdness).

بنی اسرئیل سے پوچھو: کیسی کھلی کھلی نشانیاں ہم نے انھیں دکھائی ہیں﴿اور پھر یہ بھی ان ہی سے پوچھ لو کہ ﴾اللہ کی نعمت پانے کے بعد جو قوم اس کو شقاوت سے بدلتی ہے اسے اللہ کیسی سخت سزا دیتا ہے ۔ 229

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بنی اسرائیل سے پوچھو ہم نے ان کوکتنی ساری کھلی نشانیاں دی تھیں ، اور جس شخص کے پاس اللہ کی نعمت آچکی ہو ، پھر وہ اس کو بدل ڈالے ، تو ( اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ) اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اے پیغمبر بنی اسرائیل سے پوچھو ہم نے ان کو کتنی کھلی نشانیاں دیں اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کی نعمت پہنچ جا نے کے بعد بدل ڈالے تو اللہ کا عذاب سخت ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اولاد یعقوب (علیہ السلام) سے پوچھئے کہ ہم نے انہیں کتنی واضح دلیلیں دیں اور جو کوئی اللہ کی نعمت کو اس کے پاس آنے کے بعد بدل دیتا ہے تو یقینا اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان بنی اسرائیل سے پوچھئے کہ ہم نے ان کو کتنی کھلی کھلی نشانیاں عطا کی تھیں (انہیں یہ بھی معلوم ہوگا کہ ) جو بھی اللہ کی نعمت آجانے کے بعد اس کو بدل دیتا ہے اس کو اللہ سخت سزا دیتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمد) بنی اسرائیل سے پوچھو کہ ہم نے ان کو کتنی کھلی نشانیاں دیں۔ اور جو شخص خدا کی نعمت کو اپنے پاس آنے کے بعد بدل دے تو خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ask thou the Children of Isra'il, how many a manifest sign We brought unto them. And whosoever altereth the favour of Allah after it hath come unto him, then verily Allah is severe in Chastising.

(آپ) بنی اسرائیل سے پوچھ دیکھئے ہم نے انہیں کھلی نشانیاں کتنی دے رکھی تھیں اور جو کوئی اللہ کی نعمت کو بدل ڈالے بعد اس کے کہ وہ اس کو پہنچ چکی ہو تو اللہ بھی سزا دینے میں بڑا سخت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بنی اسرائیل سے پوچھو: ہم نے ان کو کتنی کھلی کھلی نشانیاں دیں اور جو اللہ کی نعمت کو ، اس کے پانے کے بعد ، بدل ڈالے تو اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ! ) بنی اسرائیل سے دریافت فرمائیے کہ ان کے پاس کتنی واضح نشانیاں آچکی تھیں اور جو اﷲٖ ( تعالیٰ ) کی نعمتوں کو اس کے پاس آجانے کے بعد تبدیل کرے گا تو ( جان لو ) بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) سخت عذاب ( دینے ) والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بنی اسرائیل سے پوچھو ! کیسی کھلی کھلی نشانیاں ہم نے انہیں دکھائی ہیں (اور پھر یہ بھی انہیں سے پوچھ لو) اللہ کی نعمت پانے کے بعد جو قوم اس کو بدلتی ہے اسے اللہ کیسی سخت سزا دیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پوچھو بنی اسرائیل سے کہ ہم نے کتنی ہی کھلی نشانیاں عطا کیں ان ناشکرے بےانصافوں کو اور جو کوئی اللہ کی نعمت کو بدلے گا بعد اس کے کہ وہ اس کے پاس پہنچ گئی تو اسے اس کا بھگتان بہرحال بھگتنا ہوگا کہ بیشک اللہ بڑا ہی سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیجئے کہ ہم نے کتنی ہی کھلی کھلی نشانیاں انہیں دی تھیں ، پھرجوقوم اللہ کی نعمت کو پالینے کے بعداسے بدل دے تو یقینااللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو سخت سزادینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بنی اسرائیل سے پوچھو ہم نے کتنی روشن نشانیاں انہیں دیں ( ف٤۰۰ ) اور جو اللہ کی آئی ہوئی نعمت کو بدل دے ( ف٤۰۱ ) تو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیں کہ ہم نے انہیں کتنی واضح نشانیاں عطا کی تھیں ، اور جو شخص اﷲ کی نعمت کو اپنے پاس آجانے کے بعد بدل ڈالے تو بیشک اﷲ سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) بنو اسرائیل سے پوچھو کہ ہم نے ان کو انبیاء کے ذریعے کس قدر کھلی ہوئی نشانیاں عنایت کیں اور جو ( شخص و قوم ) خدا کی نعمت کو اس کے پاس آجانے کے بعد بدل ڈالے ( اسے برائی میں صرف کرے ) تو خدا سخت عذاب والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ask the Children of Israel how many clear (Signs) We have sent them. But if any one, after Allah's favour has come to him, substitutes (something else), Allah is strict in punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask the children of Israel about how many visible miracles We had shown them. God is certainly stern in His retribution to those who change the bounty of God (His revelation), after having received His guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Ask the Children of Israel how many clear Ayat (proofs, evidences, verses, lessons, signs, revelations, etc.) We gave them. And whoever changes Allah's favor after it has come to him, [e.g., renounces the religion of Allah (Islam) and accepts Kufr (disbelief)] then surely, Allah is severe in punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Ask the Israelites how many a clear sign have We given them; and whoever changes the favor of Allah after it has come to him, then surely Allah is severe in requiting (evil).

Translated by

William Pickthall

Ask of the Children of Israel how many a clear revelation We gave them! He who altereth the grace of Allah after it hath come unto him (for him), lo! Allah is severe in punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बनी-इस्राईल से पूछो, हमने उनको कितनी खुली निशानियाँ दीं, और जो शख़्स अल्लाह की नेमत को बदल डाले जबकि वह उसके पास आ चुकी हो तो अल्लाह यक़ीनन सख़्त सज़ा देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (علماء) بنی اسرائیل سے (ذرا) پوچھئیے (توسہی) کہ ہم نے ان کو کتنی واضح دلیلیں دی تھیں۔ (3) اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نعمت کو بدلتا ہے اس کے پاس پہنچنے کے بعد تو یقینا حق تعالیٰ سخت سزادیتے ہیں۔ (4) (211)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بنی اسرائیل سے پوچھو کہ ہم نے انہیں کتنی روشن نشانیاں عطا فرمائیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو پانے کے بعد بدل دے تو یقیناً اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بنی اسرائیل سے پوچھو کیسی کھلی کھلی نشانیاں ہم نے انہیں دکھائی ہیں (اور پھر یہ بھی انہی سے پوچھ لو کہ ) اللہ کی نعمت پانے کے بعد جو قوم اس کو شقاوت سے بدلتی ہے اسے کیسی سخت سزا دیتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ بنی اسرائیل سے دریافت فرمائیے ہم نے ان کو کتنی واضح دلیلیں دیں۔ اور جو شخص اللہ کی نعمت کو بدل دے اس کے بعد کہ نعمت اس کے پاس آجائے تو بیشک اللہ سخت عذاب والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پو چھ بنی اسرائیل سے کس قدر عنایت کیں ہم نے ان کو نشانیاں کھلی ہوئی اور جو کوئی بدل ڈالے اللہ کی نعمت بعد اس کے کہ پہنچ چکی ہو وہ نعمت اس کو تو اللہ کا عذاب سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ بنی اسرائیل سے پوچھئے کہ ہم نے کس قدر واضح دلائل ان کو عطا فرمائے تھے ا اور جو شخص خدا کی نعمت کو بعد اس کے کہ وہ نعمت اس کے پاس آچکی ہو بدل ڈالے گا تو یقین جانو کہ خدا تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے