Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 212

سورة البقرة

زُیِّنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا وَ یَسۡخَرُوۡنَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۘ وَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا فَوۡقَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۲۱۲﴾

Beautified for those who disbelieve is the life of this world, and they ridicule those who believe. But those who fear Allah are above them on the Day of Resurrection. And Allah gives provision to whom He wills without account.

کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب زینت دار کی گئی ہے ، وہ ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں حالانکہ پرہیزگار لوگ قیامت کے دن ان سے اعلیٰ ہونگے ، اللہ تعالٰی جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

زُیِّنَ
مزین کردی گئی
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
کَفَرُوا
کفر کیا
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَ یَسۡخَرُوۡنَ
اور وہ مذاق اڑاتے ہیں
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اتَّقَوۡا
تقوی کیا
فَوۡقَہُمۡ
اوپر ہوں گے ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَرۡزُقُ
رزق دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
بِغَیۡرِ
بغیر
حِسَابٍ
حساب کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

زُیِّنَ
خوش نما بنا دی گئی
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
کَفَرُوا
جنہوں نے کفر کیا
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَ یَسۡخَرُوۡنَ
اور وہ مذاق اڑاتے ہیں
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اتَّقَوۡا
اللہ تعا لی سے ڈر گئے
فَوۡقَہُمۡ
بلند ہوں گے ان سے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لی
یَرۡزُقُ
رزق دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
بِغَیۡرِ حِسَابٍ
بے حساب
Translated by

Juna Garhi

Beautified for those who disbelieve is the life of this world, and they ridicule those who believe. But those who fear Allah are above them on the Day of Resurrection. And Allah gives provision to whom He wills without account.

کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب زینت دار کی گئی ہے ، وہ ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں حالانکہ پرہیزگار لوگ قیامت کے دن ان سے اعلیٰ ہونگے ، اللہ تعالٰی جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافروں کے لیے دنیا کی زندگی بڑی خوشنما بنادی گئی ہے اور وہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ حالانکہ قیامت کے دن یہی پرہیزگار لوگ ان سے بالاتر ہوں گے (رہی دنیا کی زندگی تو یہاں) اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دنیاکی زندگی اُن کے لئے خوشنمابنادی گئی جنہوں نے کفرکیااوروہ اُن لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جوایمان لائے، حالانکہ جولوگ اﷲ تعالیٰ سے ڈرگئے وہ قیامت کے دن ان سے بلند ہوں گے اوراﷲ تعالیٰ جس کوچاہتاہے ،بے حساب رزق دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Adorned is the present life for those who disbelieve and they laugh at those who believe while those who fear Allah shall be above them on the Day of Resurrection. And Allah gives, to whom He wills, without measure.

فریضہ کیا ہے کافروں کو دنیا کی زندگی پر اور ہنستے ہیں ایمان والوں سے اور جو پرہیزگار ہیں وہ ان کافروں سے بالا تر ہوں گے قیامت کے دن اور اللہ روزی دیتا ہے جسکو چاہے بیشمار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کافروں کے لیے دنیا کی زندگی بڑیّ مزین کردی گئی ہے اور جن لوگوں نے تقویٰ کی روش اختیار کی تھی قیامت کے دن وہ ان کے اوپر ہوں گے اور اللہ تعالیٰ رزق عطا فرمائے گا جس کو چاہے گا بےحساب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This worldly life has been made very charming and alluring for those who have adopted the way of disbelief. So they mock at those who have adopted the way of belief, but (they forget that) the pious people will rank above them on the Day of Resurrection. As to the wordly provisions, Allah has full authority and power to bestow these without measure on anyone He wills.

جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے ، ان کے لیے دنیا کی زندگی بڑی محبوب و دل پسند بنا دی گئی ہے ۔ ایسے لوگ ایمان کی راہ اختیار کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں ، مگر قیامت کے روز پرہیز گار لوگ ہی ان کے مقابلے میں عالی مقام ہوں گے ۔ رَہا دنیا کا رزق ، تو اللہ کو اختیار ہے ، جسے چاہے بے حساب دے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کے لیے دنیوی زندگی بڑی دلکش بنا دی گئی ہے ، اور وہ اہل ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں ، حالانکہ جنہوں نے تقوی اختیار کیا ہے وہ قیامت کے دن ان سے کہیں بلند ہوں گے ، اور اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے ( ١٤٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کافروں کو دنیا زندگی بھلی معلوم ہوتی ہے اور مسلمانوں سے ٹھٹھا کرتے ہیں اور جو لوگ شرک سے بچے ہیں ( یعنی مسلمان) وہ قیامت کے دن ان کے اوپر ہوں گے اور اللہ جس کا چاہتا ہے بےحساب روزی دیتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دنیا کی زندگی کافروں کے لئے سجا دی گئی ہے اور وہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں جو ایمان لائے ہیں اور جو لوگ پرہیزگار ہیں وہ قیامت کے روز ان سے بہت بلند ہوں گے اور اللہ جسے چاہتے ہیں بیشمار رزق عطا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

دنیا کی زندگی کفار کی نظروں میں پسندیدہ اور دلکش بنا دی گئی ہے اس لئے وہ ایمان والوں پر ہنستے ہیں حالانکہ اللہ کا خوف رکھنے والے قیامت کے دن ان کافروں سے بلندو برتر ہوں گے۔ (اور یہ تو اس کا نظام ہے کہ ) اللہ جس کو روزی دینا چاہتا ہے اس کو بےحساب دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کافر ہیں ان کے لئے دنیا کی زندگی خوشنما کر دی گئی ہے اور وہ مومنوں سے تمسخر کرتے ہیں لیکن جو پرہیز گار ہیں وہ قیامت کے دن ان پر غالب ہوں گے اور خدا جس کو چاہتا ہے بےشمار رزق دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fair-seeming is made the life of the world unto those who disbelieve, and they scoff at those who believe, whereas those who fear God shall be above them on the Day of Resurrection. And Allah provideth whomsoever He listeth without reckoning.

خوشنما کردی گئی ہے دنیوی زندگی ان لوگوں کی نظر میں جو کافر ہیں اور وہ ان لوگوں سے تمسخر کرتے ہیں جو ایمان لے آئے ہیں ۔ (درآنحالیکہ) جو لوگ ڈرتے رہتے ہیں وہ ان سے (کہیں) اوپر ہوں گے قیامت کے دن ۔ اور اللہ جسے چاہتا ہے بیشمار رزق دیتا رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کافروں کی نگاہوں میں دنیا کی زندگی کھبا دی گی اور یہ اہلِ ایمان کا مذاق اڑا رہے ہیں ، حالانکہ جو لوگ تقویٰ اختیار کیے ہوئے ہیں ، قیامت کے دن وہ ان پر بالا ہوں گے اور اللہ جسے چاہے بے حساب روزی دے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کافروں کے لیے دنیا کی زندگی خوشنما بنادی گئی ہے اور ( دنیا میں ) وہ ایمان والوں کا مذاق اُڑاتے ہیں ، حالانکہ پرہیزگار قیامت کے دن اس سے بلند ( درجات پر ) ہوں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں بے حساب روزی عطا فرماتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے، ان کے لیے دنیا کی زندگی بڑی محبوب و دل پسند بنا دی گئی ہے۔ ایسے لوگ ایمان کی راہ اختیار کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں، مگر قیامت کے روز پرہیزگار لوگ ہی ان کے مقابلے میں عالی مقام ہوں گے رہا دنیا کا رزق، تو اللہ کو اختیار ہے جسے چاہے بےحساب دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

خوشنما بنادیا گیا دنیا کی زندگی اور اس کے متاع فانی و زائل کو ان بدنصیب لوگوں کے لئے جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر و باطل پر اور وہ مذاق اڑاتے ہیں ان خوش نصیب لوگوں کا جو اپنے سینوں میں ایمان و یقین کا نور رکھتے ہیں حالانکہ جن لوگوں نے تقویٰ و پرہیزگاری کو اپنایا ہوگا وہ قیامت کے اس ابدی فیصلے کے دن ان کافروں سے کہیں بالا و برتر ہوں گے اپنے مراتب و درجات کے اعتبار سے اور اللہ جس کو چاہتا ہے روزی دیتا ہے بغیر کسی حساب کے

Translated by

Noor ul Amin

کافروں کے لئے دنیاکی زندگی بڑی خوبصورت بنا دی گئی ہے اور وہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہیں حا لانکہ قیامت کے دن یہی پرہیزگارلوگ ا ن سے بالاترہوں گے ( رہی دنیا کی زندگی تو یہاں ) اللہ جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کافروں کی نگاہ میں دنیا کی زندگی آراستہ کی گئی ( ف٤۰۲ ) اور مسلمانوں سے ہنستے ہیں ( ف٤۰۳ ) اور ڈر والے ان سے اوپر ہوں گے قیامت کے دن ( ف٤۰٤ ) اور خدا جسے چاہے بےگنتی دے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب آراستہ کر دی گئی ہے اور وہ ایمان والوں سے تمسخر کرتے ہیں ، اور جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا وہ قیامت کے دن ان پر سربلند ہوں گے ، اور اﷲ جسے چاہتا ہے بے حساب نوازتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے زندگانی دنیا بڑی آراستہ کر دی گئی ہے ۔ اور وہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہیں ۔ حالانکہ جنہوں نے پرہیزگاری اختیار کی وہ قیامت کے دن ان لوگوں ( کافروں ) سے بہت بلند مقام پر ہوں گے اور خدا جسے چاہتا ہے بے حساب روزی عطا کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The life of this world is alluring to those who reject faith, and they scoff at those who believe. But the righteous will be above them on the Day of Resurrection; for Allah bestows His abundance without measure on whom He will.

Translated by

Muhammad Sarwar

The worldly life is made to seem attractive to the disbelievers who scoff at the faithful, but the pious, in the life hereafter, will have a position far above them. God grants sustenance (without account) to anyone He wants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Beautified is the life of this world for those who disbelieve, and they mock at those who believe. But those who have Taqwa, will be above them on the Day of Resurrection. And Allah gives (of His bounty, blessings, favors, and honors on the Day of Resurrection) to whom He wills without limit.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The life of this world is made to seem fair to those who disbelieve, and they mock those who believe, and those who guard (against evil) shall be above them on the day of resurrection; and Allah gives means of subsistence to whom he pleases without measure.

Translated by

William Pickthall

Beautified is the life of the world for those who disbelieve; they make a jest of the believers. But those who keep their duty to Allah will be above them on the Day of Resurrection. Allah giveth without stint to whom He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ख़ुशनुमा कर दी गई है दुनिया की ज़िंदगी उन लोगों की नज़र में जो मुनकिर हैं और वे हँसते हैं ईमान वालों पर; हालाँकि जो परहेज़गार हैं वे क़यामत के दिन उनके मुक़ाबले में ऊँचे होंगे, और अल्लाह जिसको चाहता है बेहिसाब रोज़ी दे देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دنیوی معاش کفار کو آراستہ پیراستہ معلوم ہوتی ہے اور (اسی وجہ سے) وہ ان مسلمانوں سے تمسخر کرتے ہیں حالانکہ (یہ مسلمان) جو کفر و شرک سے بچتے ہیں ان (کافروں) سے اعلیٰ درجہ میں ہونگے قیامت کے روز اور روزی تو اللہ تعالیٰ جس کو چایتے ہیں بےاندازہ دیدیتے ہیں۔ (5) (212)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کافروں کے لیے دنیا کی زندگی خوبصورت بنا دی گئی ہے وہ ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں ‘ حالانکہ پرہیزگار لوگ قیامت کے دن ان سے اعلیٰ ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بےحساب رزق عطا فرماتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے ، ان کے لئے دنیا کی زندگی بڑی محبوب ودل پسند بنادی گئی ہے ۔ ایسے لوگ ایمان کی راہ اختیار کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں ، مگر قیامت کے روز پرہیزگارلوگ ہی ان کے مقابلے میں عالی مقام ہوں گے ۔ رہا دنیا کا رزق تو اللہ کو اختیار ہے ، جسے چاہے بےحساب دے دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مزین کی گئی ان لوگوں کے لیے دنیاوی زندگی جنہوں نے کفر کیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں ان لوگوں سے جو لوگ ایمان لائے حالانکہ جن لوگوں نے پرہیزگاری کو اختیار کیا وہ قیامت کے دن ان سے بالا ہوں گے، اور اللہ جسے چاہے بلا حساب رزق عطا فرماتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فریفتہ کیا ہے کافروں کو دنیا کی زندگی پر اور ہنستے ہیں ایمان والوں کو اور جو پرہیزگار ہیں وہ ان کافروں سے بالا تر ہوں گے قیامت کے دن اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہے بیشمار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

دنیا کی زندگی منروں کی نظر میں خوشنما کردی گئی ہے اور وہ منکر ایمان والوں سے تمسخر کرتے ہیں حالانکہ اصحاب تقویٰ قیامت میں ان کافروں سے بالا و برتر ہوں گے اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے بےاندازہ روزی عطا فرماتا ہے