Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 214

سورة البقرة

اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تَدۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ وَ لَمَّا یَاۡتِکُمۡ مَّثَلُ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِکُمۡ ؕ مَسَّتۡہُمُ الۡبَاۡسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلۡزِلُوۡا حَتّٰی یَقُوۡلَ الرَّسُوۡلُ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ مَتٰی نَصۡرُ اللّٰہِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ نَصۡرَ اللّٰہِ قَرِیۡبٌ ﴿۲۱۴﴾

Or do you think that you will enter Paradise while such [trial] has not yet come to you as came to those who passed on before you? They were touched by poverty and hardship and were shaken until [even their] messenger and those who believed with him said,"When is the help of Allah ?" Unquestionably, the help of Allah is near.

کیا تم یہ گمان کئے بیٹھے ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جو تم سے اگلے لوگوں پر آئے تھے انہیں بیماریاں اور مصیبتیں پہنچیں اور وہ یہاں تک جھنجھوڑے گئے کہ رسول اور اس کے ساتھ کے ایمان والے کہنے لگے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی؟ سُن رکھو کہ اللہ کی مدد قریب ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا
حَسِبۡتُمۡ
خیال کیا تم نے
اَنۡ
کہ
تَدۡخُلُوا
تم داخل ہوجاؤ گے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَلَمَّا
حالانکہ نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئی تمہارے پاس
مَّثَلُ
مثال
الَّذِیۡنَ
ان کی جو
خَلَوۡا
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
مَسَّتۡہُمُ
پہنچیں انہیں
الۡبَاۡسَآءُ
سختیاں
وَالضَّرَّآءُ
اور مصیبتیں
وَزُلۡزِلُوۡا
اور وہ ہلا دئیےگئے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَقُوۡلَ
کہنے لگا
الرَّسُوۡلُ
رسول
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
مَتٰی
کب (آئے گی)
نَصۡرُ
مدد
اللّٰہِ
اللہ کی
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بیشک
نَصۡرَ
مدد
اللّٰہِ
اللہ کی
قَرِیۡبٌ
قریب ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبۡتُمۡ
گما ن کر رکھا ہےتم نے
اَنۡ
کہ
تَدۡخُلُوا
تم داخل ہوجاؤ گے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَلَمَّا
حالانکہ ا بھی نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئے ہیں تم پر (حا لات)
مَّثَلُ
مانند
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
خَلَوۡا
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
مَسَّتۡہُمُ
پہنچی ان کو
الۡبَاۡسَآءُ
تنگ دستی
وَالضَّرَّآءُ
اور تکلیف
وَزُلۡزِلُوۡا
اور وہ بری طر ح ہلا ئے گئے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَقُوۡلَ
کہہ اٹھے
الرَّسُوۡلُ
رسول
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
مَتٰی
کب
نَصۡرُ
مدد
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی
اَلَاۤ
سن لو
اِنَّ
یقیناً
نَصۡرَ
مدد
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی
قَرِیۡبٌ
قریب ہے
Translated by

Juna Garhi

Or do you think that you will enter Paradise while such [trial] has not yet come to you as came to those who passed on before you? They were touched by poverty and hardship and were shaken until [even their] messenger and those who believed with him said,"When is the help of Allah ?" Unquestionably, the help of Allah is near.

کیا تم یہ گمان کئے بیٹھے ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جو تم سے اگلے لوگوں پر آئے تھے انہیں بیماریاں اور مصیبتیں پہنچیں اور وہ یہاں تک جھنجھوڑے گئے کہ رسول اور اس کے ساتھ کے ایمان والے کہنے لگے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی؟ سُن رکھو کہ اللہ کی مدد قریب ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ یونہی جنت میں داخل ہوجاؤ گے جبکہ تمہیں ابھی وہ مصائب پیش ہی نہیں آئے جو تم سے پہلے ایمان لانے والوں کو پیش آئے تھے۔ ان پر اس قدر سختیاں اور مصیبتیں آئیں جنہوں نے ان کو ہلا کے رکھ دیا۔ تاآنکہ رسول خود اور اس کے ساتھ ایمان لانے والے سب پکار اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی ؟ (اللہ تعالیٰ نے انہیں تسلی دیتے ہوئے فرمایا) سن لو ! اللہ کی مدد پہنچاہی چاہتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتم نے گمان کررکھاہے کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے حالانکہ ابھی تم پراُن لوگوں جیسے حالات نہیں آئے جو تم سے پہلے گزر چکے، اُن کو تنگ دستی اور تکلیف پہنچی اوروہ بری طرح ہلائے گئے یہاں تک کہ رسول بھی اور وہ لوگ جواُس کے ساتھ ایمان لائے کہہ اُٹھے اﷲ تعالیٰ کی مددکب ہوگی؟ سن لو یقیناًاﷲ تعالیٰ کی مدد قریب ہی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you think that you will enter Paradise despite that there have not yet come upon you circumstances as of those who have passed away before you? They were afflicted by hardship and suffering and were so shaken down that the prophet, and those who believed with him, began to say: |"When the help of Allah (will come) |"? Behold, the help of Allah is near.

کیا تم کو یہ خیال ہے کہ جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ تم پر نہیں گزرے حالات ان لوگوں کے جیسے ہوچکے تم سے پہلے کہ پہنچی ان سختی اور تکلیف اور جھڑ جھڑائے گئے یہاں تک کہ کہنے لگے رسول اور جو اس کے سات ایمان لائے کب آوے گی اللہ کی مدد، سن رکھو اللہ کی مدد قریب ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت میں داخل ہوجاؤگے حالانکہ ابھی تک تمہارے اوپر وہ حالات و واقعات وارد نہیں ہوئے جو تم سے پہلوں پر ہوئے تھے پہنچی ان کو سختی بھوک کی اور تکلیف اور وہ ہلا مارے گئے یہاں تک کہ (وقت کا) رسول اور اس کے ساتھی اہل ایمان پکار اٹھے کہ کب آئے گی اللہ کی مدد ؟ (اب انہیں یہ خوشخبری دی گئی کہ) آگاہ ہوجاؤ یقیناً اللہ کی مدد قریب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر کیا 231 تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت کا داخلہ تمہیں مِل جائے گا ، حالانکہ ابھی تم پر وہ سب کچھ نہیں گزرا ہے ، جو تم سے پہلے ایمان لانے والوں پر گزر چکا ہے؟ ان پر سختیاں گزر یں ، مصیبتیں آئیں ، ہِلا مارے گئے ، حتٰی کہ وقت کا رسول اور اس کے ساتھی اہل ایمان چیخ اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی ۔ ۔ ۔ ۔ اس وقت انھیں تسلّی دی گئی کہ ہاں اللہ کی مدد قریب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم جنت میں ( یونہی ) داخل ہوجاؤ گے ، حالانکہ ابھی تمہیں اس جیسے حالات پیش نہیں آئے جیسے ان لوگوں کو پیش آئے تھے جو تم سے پہلے ہوگذرے ہیں ۔ ان پر سختیاں اور تکلیفیں آئیں ، اور انہیں ہلا ڈالا گیا ، یہاں تک کہ رسول اور ان کے ایمان والے ساتھ بول اٹھے کہ‘‘ اللہ کی مدد کب آئے گی ؟’’ یا درکھو ! اللہ کی مدد نزدیک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( مسلمانوں کیا تم سمجھتے ہو ہو بےکھٹکے او بےتکلیف اٹھائے جنت میں چل دو گے اور ابھی تک تو تمہاری وہ حالت نہیں ہوئی جو اگلے لوگوں کی ہوئی تھی مصیبت اور تکلیف ان کو لگ گئی ( یعنی مفلسی اور بیماری نے گھیر لیا) اور اس درجہ تک جھڑجھڑائے گئے کہ ج خو پیغمبر اور ان کے ساتھ کے ایمان والے گھبرا کر بول اٹھے اللہ کی مدد کب آئے گی سن لو اللہ کی مدد نزدیک ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم سمجھتے ہو کہ تم جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ تم کو ان لوگوں کے سے احوال پیش نہیں آئے جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں ان پر تنگی آئی اور بیماری اور وہ ہلا کر رکھ دیئے گئے یہاں تک کہ پیغمبر اور ان کے ساتھ ایمان والوں نے کہا اللہ کی مدد کب آئے خوب سن لو یقینا اللہ کی مدد قریب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ بس یونہی جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ابھی تو تمہیں وہ حالات بھی پیش نہیں آئے جو تم سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں۔ انہیں شدید مشکلات اور تکلیفیں پہنچیں ۔ وہ حالات میں ہلا دئیے گئے یہاں تک کہ رسول اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے کہہ اٹھے کہ اے اللہ آپ کی مدد کب آئے گی ؟ سنو یقیناً اللہ کی مددبہت قریب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ (یوں ہی) بہشت میں داخل ہوجاؤ گے اور ابھی تم کو پہلے لوگوں کی سی (مشکلیں) تو پیش آئی ہی نہیں۔ ان کو (بڑی بڑی) سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں اور وہ (صعوبتوں میں) ہلا ہلا دیئے گئے۔ یہاں تک کہ پیغمبر اور مومن لوگ جو ان کے ساتھ تھے سب پکار اٹھے کہ کب خدا کی مدد آئے گی ۔ دیکھو خدا کی مدد (عن) قریب (آيا چاہتی) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Deem ye that ye will enter the Garden while ye hath not come upon you the like of that which came upon those who have passed away before you There touched them adversity and distress, and shaken were they, until the apostle and those who believed with him said; when cometh the succour of Allah! Lo! verily Allah's succour is nigh.

کیا تم یہ گمان رکھتے ہو کہ جنت میں داخل ہوجاؤ گے ۔ درآنحالیکہ (ابھی) تم پر ان لوگوں کے حالات پیش نہیں آئے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ انہیں تنگی اور سختی پیش آئی اور انہیں ہلا ڈالا گیا ۔ یہاں تک کہ پیغمبر اور جو لوگ ان کے ہمراہ ایمان لائے تھے بول اٹھے ۔ کہ اللہ کی امداد (آخر) کب آئے گی ۔ سن رکھو اللہ کی امداد یقیناً قریب ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ تم جنت میں داخل ہوجاؤ گے ، حالانکہ ابھی تمہیں ان حالات سے سابقہ پیش نہیں آیا ، جن سے تمہارے اگلوں کو پیش آیا ۔ ان کو آفتیں اور مصیبتیں پہنچیں اور وہ اس قدر جھنجھوڑے گئے کہ رسول اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے پکار اٹھتے ہیں کہ اللہ کی مدد کب نمودار ہوگی! بشارت ہو کہ اللہ کی مدد قریب ہے! 1

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو! ) کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ( یونہی ) جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ تم پر تم سے پہلے گزرنے والے ( ایمان والوں ) کی طرح ( کے حالات ) نہیں آئے ، ان کو بڑی بڑی سختیاں اور تکلیفیں پہنچی تھیں اور وہ ہلاکر رکھ دیے گئے تھے یہاں تک ( وقت کے ) پیغمبر اور ان کے ساتھ ایمان والے کہہ اٹھے: اﷲ ( تعالیٰ ) کی مدد کب ( آئے گی؟ ) سُن لو ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) کی مدد نزدیک ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت کا داخلہ تمہیں مل جائے گا۔ حالانکہ ابھی تم پر وہ سب کچھ نہیں گزرا جو تم سے پہلے ایمان لانے والوں پر گزر چکا ہے۔ ان پر سختیاں گزریں، مصیبتیں آئیں، جھنجوڑے گئے، حتیٰ کہ وقت کا رسول اور اس کے ساتھی اہل ایمان چیخ اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی اس وقت انہیں تسلی دی گئی کہ اللہ کی مدد قریب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم لوگ یونہی بغیر کسی محنت و مشقت کے جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ تم پر ابھی تک ان حالات کا گزر نہیں ہوا جو پہنچے ان لوگوں کو جو گزر چکے تم سے پہلے ان پر ایسی ایسی سختیاں آئیں مصیبتیں گزریں اور ان کو اس طرح جھنجھوڑ کر رکھ دیا گیا کہ ان کے پیغمبر اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے چیخ اٹھے کہ کب آئے گی اللہ کی مدد تب ان کو تسلی دی گئی کہ بیشک اللہ کی مدد قریب ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ یونہی جنت میں داخل ہوجائوگے جبکہ تمہیں ابھی وہ مصائب پیش ہی نہیں آئےجو تم سے پہلے ایمان لانے والوں کو پیش آئے ان پر اس قدرسختیاں اور مصیبتیں آئیں جنہوں نے ان کو ہلا کررکھ دیا حتیٰ کہ رسول خوداوراس کے ساتھ ایمان لانے والے سب پکاراٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئیگی؟ ( اللہ نے فرمایا ) سُن لو!اللہ کی مدد آیاہی چاہتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی تم پر اگلوں کی سی روداد ( حالت ) نہ آئی ( ف٤۱۱ ) پہنچی انہیں سختی اور شدت اور ہلا ہلا ڈالے گئے یہاں تک کہ کہہ اٹھا رسول ( ف٤۱۲ ) اور اس کے ساتھ ایمان والے کب آئے گی اللہ کی مدد ( ف٤۱۳ ) سن لو بیشک اللہ کی مدد قریب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ تم ( یونہی بلا آزمائش ) جنت میں داخل ہو جاؤ گے حالانکہ تم پر تو ابھی ان لوگوں جیسی حالت ( ہی ) نہیں بیتی جو تم سے پہلے گزر چکے ، انہیں توطرح طرح کی سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں اور انہیں ( اس طرح ) ہلا ڈالا گیا کہ ( خود ) پیغمبر اور ان کے ایمان والے ساتھی ( بھی ) پکار اٹھے کہ اﷲ کی مدد کب آئے گی؟ آگاہ ہو جاؤ کہ بیشک اﷲ کی مدد قریب ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ تم یوں ہی جنت میں داخل ہو جاؤگے حالانکہ ابھی تک تمہارے سامنے تم سے پہلے گزرے ہوئے ( اہل ایمان ) کی سی صورتیں ( اور شکلیں ) آئی ہی نہیں ۔ جنہیں فقر و فاقہ اور سختیوں نے گھیر لیا تھا ۔ اور انہیں ( تکلیف و مصائب کے ) اس قدر جھٹکے دیئے گئے کہ خود رسول اور ان پر ایمان لانے والے کہہ اٹھے کہ آخر اللہ کی مدد کب آئے گی؟ آگاہ ہو جاؤ کہ اللہ کی مدد یقینا نزدیک ہی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do ye think that ye shall enter the Garden (of bliss) without such (trials) as came to those who passed away before you? they encountered suffering and adversity, and were so shaken in spirit that even the Messenger and those of faith who were with him cried: "When (will come) the help of Allah?" Ah! Verily, the help of Allah is (always) near!

Translated by

Muhammad Sarwar

Would you think that you could go to Paradise without experiencing the kind of suffering others have experienced before you? Distress and afflictions battered them until the Messenger and the believers said, "When will God send help?" Certainly God's help is near.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or think you that you will enter Paradise without such (trials) as came to those who passed away before you They were afflicted with severe poverty and ailments and were so shaken that even the Messenger and those who believed along with him said, "When (will come) the help of Allah" Yes! Certainly, the help of Allah is near!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do you think that you would enter the garden while yet the state of those who have passed away before you has not come upon you; distress and affliction befell them and they were shaken violently, so that the Apostle and those who believed with him said: When will the help of Allah come? Now surely the help of Allah is nigh!

Translated by

William Pickthall

Or think ye that ye will enter paradise while yet there hath not come unto you the like of (that which came to) those who passed away before you? Affliction and adversity befell them, they were shaken as with earthquake, till the messenger (of Allah) and those who believed along with him said: When cometh Allah's help? Now surely Allah's help is nigh.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुमने समझ रखा है कि तुम जन्नत में दाख़िल हो जाओगे; हालाँकि तुम पर अभी वे हालात गुज़रे ही नहीं जो तुम्हारे अगलों पर गुज़रे थे, उनको सख़्ती और तकलीफ़ पहुँची और वे हिला दिए गए; यहाँ तक कि रसूल और उनके साथ ईमान लाने वाले पुकार उठे कि अल्लाह की मदद कब आएगी? याद रखो! अल्लाह की मदद क़रीब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ جنت میں (بےمشقت) جاداخل ہوگے حالانکہ تم کو ہنوزان (مسلمان) لوگوں کا سا کوئی (عجیب) واقعہ پیش نہیں آیا جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں۔ ان پر (مخالفین کے سبب) ایسی ایسی تنگی اور سختی واقع ہوئی اور (مصائب رہے) ان کو یہاں تک جنبشین ہوئیں کہ (اس زمانے کے) پیعمبر تک اور جو ان کے ہمراہ اہل ایمان تھے بول اٹھے کہ اللہ تعالیٰ کی امداد (موعود) کب ہوگی۔ یاد رکھو بیشک اللہ تعالیٰ کی امداد (بہت) نزدیک ہے۔ (2) (214)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم یہ گمان کئے بیٹھے ہو کہ تم جنت میں ایسے ہی داخل ہوجاؤ گے ؟ حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جو تم سے پہلے لوگوں پر آئے تھے۔ انہیں تنگیاں اور مصیبتیں پہنچیں اور وہ جھنجھوڑ دیے گئے حتی کہ رسول اور اس پر ایمان لانے والے پکار اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی ؟ سنو اللہ کی مدد قریب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی جنت کا داخلہ تمہیں مل جائے گا ، حالانکہ ابھی تم پر وہ سب کچھ نہیں گزرا ہے ، جو تم سے پہلے ایمان لانے والوں پر گزرچکا ہے ۔ ان پر سختیاں گزریں ، مصیبتیں آئیں اور مارے گئے حتیٰ کہ وقت کا رسول اور اس کے ساتھی اہل ایمان چیخ اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی (اس وقت انہیں تسلی دی گئی ) ہاں اللہ کی مدد قریب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم نے خیال کیا ہے کہ جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ان لوگوں جیسے واقعات تمہیں پیش نہیں آئے جو تم سے پہلے گزرے ہیں۔ ان کو پہنچی سختی اور تکلیف اور وہ لوگ جھنجھوڑ دئیے گئے یہاں تک کہ رسول نے اور ان مؤمنین نے جو رسول کے ساتھی تھے کہہ دیا کہ کب ہوگی اللہ کی مدد، بلاشبہ اللہ کی مدد قریب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کو یہ خیال ہے کہ جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ تم پر نہیں گزرے حالات ان لوگوں جیسے جو ہوچکے تم سے پہلے کہ پہنچی ان کو سختی اور تکلیف اور جھڑ جھڑائے گئے یہاں تک کہ کہنے لگا رسول اور جو اس کے ساتھ ایمان لائے کب آوے گی اللہ کی مدد سن رکھو اللہ کی مدد قریب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم جنت میں داخل ہوجائو گے حالانکہ تم کو ابھی تک ان لوگوں کے سے واقعات پیش نہیں آئے جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کو بڑی سختی اور تکلیف پہونچی اور مصائب کی کثرت سے وہ ہلا ہلا دئیے یہاں تک کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کے ساتھی ایمان لانے والے کہہ اٹھے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کب آئے گی آگاہ رہو بیشک اللہ تعالیٰ کی مدد بہت ہی قریب ہے