Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 217

سورة البقرة

یَسۡئَلُوۡنَکَ عَنِ الشَّہۡرِ الۡحَرَامِ قِتَالٍ فِیۡہِ ؕ قُلۡ قِتَالٌ فِیۡہِ کَبِیۡرٌ ؕ وَ صَدٌّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ کُفۡرٌۢ بِہٖ وَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ ٭ وَ اِخۡرَاجُ اَہۡلِہٖ مِنۡہُ اَکۡبَرُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۚ وَ الۡفِتۡنَۃُ اَکۡبَرُ مِنَ الۡقَتۡلِ ؕ وَ لَا یَزَالُوۡنَ یُقَاتِلُوۡنَکُمۡ حَتّٰی یَرُدُّوۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِکُمۡ اِنِ اسۡتَطَاعُوۡا ؕ وَ مَنۡ یَّرۡتَدِدۡ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَیَمُتۡ وَ ہُوَ کَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۱۷﴾

They ask you about the sacred month - about fighting therein. Say, "Fighting therein is great [sin], but averting [people] from the way of Allah and disbelief in Him and [preventing access to] al-Masjid al-Haram and the expulsion of its people therefrom are greater [evil] in the sight of Allah . And fitnah is greater than killing." And they will continue to fight you until they turn you back from your religion if they are able. And whoever of you reverts from his religion [to disbelief] and dies while he is a disbeliever - for those, their deeds have become worthless in this world and the Hereafter, and those are the companions of the Fire, they will abide therein eternally.

لوگ آپ سے حرمت والے مہینوں میں لڑائی کی بابت سوال کرتے ہیں ، آپ کہہ دیجیئے کہ ان میں لڑائی کرنا بڑاگناہ ہے ، لیکن اللہ کی راہ سے روکنا اس کے ساتھ کفر کرنا اور مسجد حرام سے روکنا اور وہاں کے رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا ، اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا گناہ ہے یہ فتنہ قتل سے بھی بڑا گناہ ہے یہ لوگ تم سے لڑائی بھڑائی کرتے ہی رہیں گے یہاں تک کہ اگر ان سے ہو سکے تو تمہیں تمہارے دین سے مرتد کر دیں اور تم میں سے جو لوگ اپنے دین سے پلٹ جائیں اور اسی کفر کی حالت میں مریں ، ان کے اعمال دنیاوی اور اخروی سب غارت ہوجائیں گے ۔ یہ لوگ جہنمی ہوں گے اور ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں ہی رہیں گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Nakhlah Military Maneuvers, and the Ruling on Fighting during the Sacred Months Allah says; يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ اللّهِ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلاَ يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّىَ يَرُدُّوكُ... مْ عَن دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُواْ وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُوْلَـيِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالاخِرَةِ وَأُوْلَـيِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ They ask you concerning fighting in the Sacred Months. Say, "Fighting therein is a great (transgression) but a greater (transgression) with Allah is to prevent mankind from following the way of Allah, to disbelieve in Him, to prevent access to Al-Masjid Al-Haram (at Makkah), and to drive out its inhabitants, and Al-Fitnah is worse than killing." And they will never cease fighting you until they turn you back from your religion (Islamic Monotheism) if they can. And whosoever of you turns back from his religion and dies as a disbeliever, then his deeds will be lost in this life and in the Hereafter, and they will be the dwellers of the Fire. They will abide therein forever. Ibn Abu Hatim reported that Jundub bin Abdullah said: Allah's Messenger assembled a group of men under the command of Abu Ubaydah bin Jarrah. When he was about to march, he started crying for the thought of missing Allah's Messenger. Consequently, the Messenger relieved Abu Ubaydah from command, appointed Abdullah bin Jahsh instead, gave him some written instructions and commanded him not to read the instructions until he reached such and such area. He also said to Abdullah: لاَا تُكْرِهَنَّ أَحَدًا عَلَى السَّيْرِ مَعَكَ مِنْ أَصْحَابِك Do not compel any of your men to continue marching with you thereafter. When Abdullah read the instructions, he recited Istirja` (saying, `Truly! to Allah we belong and truly, to Him we shall return'; (2:156)) and said, "I hear and obey Allah and His Messenger." He then told his companions the story and read the instructions to them, and two men went back while the rest remained. Soon after, they found Ibn Hadrami (one of the disbelievers of Quraysh) and killed him not knowing that that day was in Rajab or Jumadi (where Rajab is the Sacred Month). The polytheists said to the Muslims, "You have committed murder in the Sacred Month." Allah then revealed: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ (They ask you concerning fighting in the Sacred Months. Say, "Fighting therein is a great (transgression)..."). Abdul-Malik bin Hisham, who compiled the Sirah (life story of the Prophet), related that Ziyad bin Abdullah Bakka'i said that Muhammad bin Ishaq bin Yasar Al-Madani wrote in his book on the Sirah, "Allah's Messenger sent Abdullah bin Jahsh bin Riyab Al-Asadi in Rajab, after he (the Prophet) came back from the first battle of Badr. The Prophet sent eight people with him, all from among the Muhajirun and none from the Ansar. He also gave him some written instructions and ordered him not to read them until he marched for two days. Abdullah should then read the instructions and march to implement them, but should not force any of those who were with him to accompany him. The companions of Abdullah bin Jahsh were all from the Muhajirun, from the tribe of Banu Abd Shams bin Abd Manaf, there was Abu Hudhayfah bin Utbah bin Rabiah bin Abd Shams bin Abd Manaf. From their allies, there was Abdullah bin Jahsh, who was the commander of the army unit, and Ukkashah bin Mihsan from the tribe of Banu Asad bin Khuzaymah. From the tribe of Banu Nawfal bin Abd Manaf, there was Utbah bin Ghazwan bin Jabir, one of their allies. From the tribe of Banu Zuhrah bin Kilab, there was Sa`d bin Abu Waqqas. From Banu Ka`b, there were their allies: Adi bin Amr bin Ar-Rabiah not from the tribe of Ibn Wa'il; Waqid bin Abdullah bin Abd Manaf bin Arin bin Thalabah bin Yarbu from Banu Tamim; and Khalid bin Bukair from the tribe of Banu Sa`d bin Layth, Suhayl bin Bayda' from Banu Al-Harith bin Fihr was also among them. When Abdullah bin Jahsh marched for two days, he opened and read the (Prophet's) instructions, "When you read these instructions, march until you set camp at Nakhlah between Makkah and At-Ta'if. There, watch the movements of the caravan of Quraysh and collect news about them for us." When Abdullah bin Jahsh read the document, he said, "I hear and obey." He then said to his companions, "Allah's Messenger has commanded me to march forth to Nakhlah to watch the movements of the caravan of Quraysh and to inform him about their news. He has prohibited me from forcing any of you (to go with me). So, those who seek martyrdom, they should march with me. Those who dislike the idea of martyrdom, let them turn back. Surely, I will implement the command of Allah's Messenger." He and his companions continued without any of them turning back. Abdullah entered the Hijaz area (western Arabia) until he reached an area called Buhran, close to Furu. There, Sa`d bin Abu Waqqas and Utbah bin Ghazwan lost the camel that they were riding in turns, and they went back to search for it while Abdullah bin Jahsh and the rest of his companions continued until they reached Nakhlah. Then, a caravan belonging to the Quraysh passed by carrying raisins, food stuff and some trade items for the Quraysh. Amr bin Hadrami, whose name was Abdullah bin Abbad, was in the caravan, as well as Uthman bin Abdullah bin Al-Mughirah and his brother Nawfal bin Abdullah from the tribe of Makhzum, and Al-Hakam bin Kaysan, a freed slave of Hisham bin Al-Mughirah. When they saw the Companions they were frightened, but when they saw Ukkashah bin Mihsan their fears subsided, since his head was shaved. They said, "These people seek the Umrah, so there is no need to fear them." The Companions conferred among themselves. That day was the last day in the (sacred) month of Rajab. They said to each other, "By Allah! If you let them pass, they will soon enter the Sacred Area and take refuge in it from you. If you kill them, you will kill them during the Sacred Month." They at first hesitated and did not like to attack them. They then began encouraging themselves and decided to kill whomever they could among the disbelievers and to confiscate whatever they had. Hence, Waqid bin Abdullah At-Tamimi shot an arrow at Amr bin Al-Hadrami and killed him. Uthman bin Abdullah and Al-Hakam bin Kaysan gave themselves up, while Nawfal bin Abdullah was able to outrun them in flight. Later on, Abdullah bin Jahsh and his companions went back to Allah's Messenger in Al-Madinah with the caravan and the two prisoners. Ibn Ishaq went on: I was told that some members of the family of Abdullah bin Jahsh said that Abdullah said to his companions: "Allah's Messenger will have one-fifth of what we have confiscated." This occurred before Allah required one-fifth for His Messenger from the war booty. So, Abdullah designated one-fifth of the caravan for Allah's Messenger and divided the rest among his companions. Ibn Ishaq also stated that at first, when the Sariyah came back to Allah's Messenger, he said to them: مَا أَمَرْتُكُمْ بِقِتَالٍ فِي الشَّهْرِ الْحَرَام I have not commanded you to conduct warfare during the Sacred Month. He left the caravan and the two prisoners alone and did not take any share of the war booty. When Allah's Messenger did that, the soldiers from the attack were concerned and felt that they were destroyed, and their Muslim brethren criticized them for what they did. The Quraysh said that Muhammad and his Companions violated the sanctity of the Sacred Month and shed blood, confiscated property and took prisoners during it. Those who refuted them among the Muslims who remained in Makkah replied that the Muslims had done that during the month of Shaban (which is not a sacred month). Meanwhile, the Jews were pleased about what happened to Allah's Messenger. They said, `Amr bin Hadrami was killed by Waqid bin Abdullah: `Amr, means the war has started, Hadrami means the war has come, as for Waqid (bin Abdullah): the war has raged (using some of the literal meanings of these names to support their fortune-telling!)." But, Allah made all that turn against them. The people continued talking about this matter, then Allah revealed to His Messenger: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ اللّهِ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْل ... They ask you concerning fighting in the Sacred Months. Say, "Fighting therein is a great (transgression) but a greater (transgression) with Allah is to prevent mankind from following the way of Allah, to disbelieve in Him, to prevent access to Al-Masjid Al-Haram (at Makkah), and to drive out its inhabitants, and Al-Fitnah is worse than killing. This Ayah means, `If you had killed during the Sacred Month, they (disbelievers of Quraysh) have hindered you from the path of Allah and disbelieved in it. They also prevented you from entering the Sacred Mosque, and expelled you from it, while you are its people, أَكْبَرُ عِندَ اللّهِ (...a greater (transgression) with Allah) than killing whom you killed among them. Also: وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْل ... (...and Al-Fitnah is worse than killing) means, trying to force the Muslims to revert from their religion and re-embrace Kufr after they had believed, is worse with Allah than killing.' Allah said: ... وَلاَ يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّىَ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُواْ ... And they will never cease fighting you until they turn you back from your religion (Islamic Monotheism) if they can. So, they will go on fighting you with unrelenting viciousness. Ibn Ishaq went on: When the Qur'an touched this subject and Allah brought relief to the Muslims instead of the sadness that had befallen them, Allah's Messenger took possession of the caravan and the two prisoners. The Quraysh offered to ransom the two prisoners, Uthman bin Abdullah and Hakam bin Kaysan. Allah's Messenger said: لاَا نَفْدِيكُمُوهُمَا حَتَّى يَقْدَمَ صَاحِبَانَا We will not accept your ransom until our two companions return safely. meaning Sa`d bin Abu Waqqas and Utbah bin Ghazwan, "For we fear for their safety with you. If you kill them, we will kill your people." Later on, Sa`d and Utbah returned safely and Allah's Messenger accepted the Quraysh's ransom for their prisoners. As for Al-Hakam bin Kaysan, he became Muslim and his Islam strengthened. He remained with Allah's Messenger until he was martyred during the incident at Bir Ma`unah (when the Prophet sent seventy Companions to Najd to teach them Islam, but Banu Sulaim killed them all except two). As for Uthman bin Abdullah, he went back to Makkah and died there as a disbeliever. Ibn Ishaq went on: When Abdullah bin Jahsh and his companions were relieved from their depressing thoughts after the Qur'an was revealed about this subject, they sought the reward of the fighters (in Allah's way). They said, "O Messenger of Allah! We wish that this incident be considered a battle for us, so that we gain the rewards of the Mujahidin." Then, Allah revealed: إِنَّ الَّذِينَ امَنُواْ وَالَّذِينَ هَاجَرُواْ وَجَاهَدُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ أُوْلَـيِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللّهِ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ   Show more

حضرمی کا قتل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جماعت کو بھیجا اور اس کا امیر حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو بنایا جب وہ جانے لگے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جدائی کے صدمہ سے رو دئیے آپ نے انہیں روک لیا اور ان کے بدلے حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کو سردار لشکر مقرر کیا اور...  انہیں ایک خط لکھ کر دیا اور فرمایا کہ جب تک بطن نخلہ نہ پہنچو اس خط کو نہ پڑھنا اور وہاں پہنچ کر جب اس مضمون کو دیکھو تو ساتھیوں میں سے کسی کو اپنے ساتھ چلنے پر مجبور نہ کرنا چنانچہ حضرت عبداللہ اس مختصر سی جماعت کو لے کر چلے جب اس مقام پر پہنچے تو فرمان نبی پڑھا اور کہا میں فرمانبرداری کے لئے تیار ہوں پھر اپنے ساتھیوں کو پڑھ کر سنایا اور واقعہ بیان کیا دو شخص تو لوٹ گئے لیکن اور سب ساتھ چلنے کے لئے آمادہ ہو گئے آگے چل کر ابن الحضرمی کافر کو انہوں نے پایا چونکہ یہ علم نہ تھا کہ جمادی الاخری کا یہ آخری دن ہے یا رجب کا پہلا دن ہے انہوں نے اس لشکر پر حملہ کر دیا ابن الحضرمی مارا گیا اور صحابہ کی یہ جماعت وہاں واپس ہوئی اب مشرکین نے مسلمانوں پر اعتراض کرنا شروع کیا کہ دیکھو انہوں نے حرمت والے مہینوں میں لڑائی کی اور قتل بھی کیا اس بارے میں یہ آیت اتری ( ابن ابی حاتم ) ایک اور روایت میں ہے کہ اس جماعت میں حضرت عمار بن یاسر ، حضرت ابو حذیفہ بن عبتہ بن ربیعہ ، حضرت سعد بن ابی وقاص ، حضرت عتبہ بن غزوان سلمی ، حضرت سہیل بن بیضاء ، حضرت عامر بن فہیرہ اور حضرت واقد بن عبداللہ یربوعی رضی اللہ عنہم تھے ۔ بطن نخلہ پہنچ کر حضرت عبداللہ بن جحش نے صاف فرما دیا تھا کہ جو شخص شہادت کا آرزو مند ہو وہی آگے بڑے یہاں سے واپس جانے والے حضرت سعد بن ابی وقاص اور عتبہ رضی اللہ عنہما تھے ان کے ساتھ نہ جانے کی وجہ یہ ہوئی تھی کہ ان کا اونٹ گم ہو گیا تھا جس کے ڈھونڈنے میں وہ رہ گئے ، ۔ مشرکین میں حکم بن کیسان ، عثمان بن عبداللہ وغیرہ تھے ۔ حضرت واقد کے ہاتھوں عمرو قتل ہوا اور یہ جماعت مال غنیمت لے کر لوٹی ۔ یہ پہلی غنیمت تھی جو مسلمان صحابہ کو ملی اور یہ جانباز جماعت دو قیدیوں کو اور مال غنیمت لے کر واپس آئی مشرکین مکہ نے قیدیوں کا فدیہ ادا کرنا چاہا ( یہاں اصل عربی میں کچھ عبارت چھوٹ گئی ہے ) اور انہوں نے اعتراضا کہا کہ دیکھو حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ اللہ کے اطاعت گزار ہیں لیکن حرمت والے مہینوں کی کوئی حرمت نہیں کرتے اور ماہ رجب میں جدال وقتال کرتے ہیں ، مسلمان کہتے تھے کہ ہم نے رجب میں قتل نہیں کیا بلکہ جمادی الاخری میں لڑائی ہوئی ہے حقیقت یہ ہے کہ وہ رجب کی پہی رات اور جمادی الاخری کی آخری شب تھی رجب شروع ہوتے ہی مسلمانوں کی تلواریں میان میں ہو گئی تھیں ، مشرکین کے اس اعتراض کا جواب اس آیت میں دیا جا رہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان مہینوں میں جنگ حرام ہے لیکن اے مشرکوں تمہاری بداعمالیاں تو برائی میں اس سے بھی بڑھ کر ہیں ، تم اللہ کا انکار کرتے ہو تم میرے نبی اور ان کے ساتھیوں کو میری مسجد سے روکتے ہو تم نے انہیں وہاں سے نکال دیا پس اپنی ان سیاہ کاریوں پر نظر ڈالو کہ یہ کس قدر بدترین کام ہیں ، انہی حرمت والے مہینوں میں ہی مشرکین نے مسلمانوں کو بیت اللہ شریف سے روکا تھا اور وہ مجبورا واپس ہوئے تھے اگلے سال اللہ تعالیٰ نے حرمت والے مہینوں میں ہی مکہ کو اپنے نبی کے ہاتھ فتح کروایا ۔ انہیں ان آیتوں میں لاجواب کیا گیا عمرو بن الحضرمی جو قتل کیا گیا یہ طائف سے مکہ کو آ رہا تھا ، گو رجب کا چاند چرھ چکا تھا لیکن صحابہ کو معلوم نہ تھا وہ اس رات کو جمادی الاخری کی آخری رات جانتے تھے ، ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن جحش کے ساتھ آٹھ آدمی تھے سات تو وہی جن کے نام اوپر بیان ہوئے آٹھویں حضرت رباب اسدی رضی اللہ عنہ تھے انہیں بدر اولیٰ سے واپسی کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھیجا تھا یہ سب مہاجر صحابہ تھے ان میں ایک بھی انصاری نہ تھا دو دن چل کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس نامہ مبارک کو پڑھا جس میں تحریر تھا کہ میرے اس حکم نامہ کو پڑھ کر مکہ اور طائف کے درمیان نخلہ میں جاؤ وہاں ٹھہرو اور قریش کے قافلہ کا انتظار کرو اور ان کی خبریں معلوم کر کے مجھے پہنچاؤ یہ بزرگ یہاں سے چلے تو سب ہی چلے تھے دو صحابی جو اونٹ کو ڈھونڈنے کے لئے رہ گئے تھے وہ بھی یہاں سے ساتھ ہی تھے لیکن فرغ کے اوپر معدن پر پہنچ کر نجران میں انہیں اونٹوں کی تلاش میں رک جانا پڑا ، قریشیوں کے اس قافلہ میں زیتون وغیرہ تجارتی مال تھا مشرکین میں علاوہ ان لوگوں کے جن کے نام اوپر بیان ہوئے ہیں نوفل بن عبداللہ وغیرہ بھی تھے مسلمان اول تو انہیں دیکھ کر گھبرائے لیکن پھر مشورہ کر کے مسلمانوں نے حملہ یہ سوچ کر کیا کہ اگر انہیں چھوڑ دیا تو اس رات کے بعد حرمت کا مہینہ آجائے گا تو ہم پھر کچھ بھی نہ کر سکیں گے انہوں نے شجاعت ومردانگی کے ساتھ حملہ کیا حضرت واقد بن عبداللہ تمیمی رضی اللہ عنہ نے عمرو بن حضرمی کو ایسا تاک کر تیر لگایا کہ اس کا تو فیصلہ ہی ہو گیا عثمان اور حکم کو قید کر لیا اور مال وغیرہ لے کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچے راستہ میں ہی سردار لشکر نے کہہ دیا تھا کہ اس مال میں سے پانچواں حصہ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے چنانچہ یہ حصہ تو الگ کر کے رکھ دیا گیا اور باقی مال صحابہ میں تقسیم کر دیا اور اب تک یہ حکم نازل نہیں ہوا تھا کہ مال غنیمت میں سے پانچواں حصہ نکالنا چاہئے ، جب یہ لشکر سرکار نبوی میں پہنچا تو آپ نے واقعہ سن کر ناراضگی ظاہر فرمائی اور فرمایا کہ میں نے تمہیں حرمت والے مہینوں میں لڑائی کرنے کو کب کہا تھا نہ تو قافلہ کا کچھ مال آپ نے لیا نہ قیدیوں کو قبضہ میں کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس قول وفعل سے یہ مسلمان سخت نادم ہوئے اور اپنی گنہگاری کا انہیں یقین ہو گیا پھر اور مسلمانوں نے بھی انہیں کچھ کہنا سننا شروع کیا ادھر قریشیوں نے طعنہ دینا شروع کیا کہ محمد اور آپ کے صحابہ حرمت والے مہینوں میں بھی جدال وقتال سے باز نہیں رہتے دوسری جانب یہودیوں نے ایک بدفالی نکالی چونکہ عمرو قتل کیا گیا تھا انہوں نے کہا عمرت الحرب لڑائی پر رونق اور خوب زوروشور سے لمبی مدت تک ہوگی اس کے باپ کا نام حضرمی تھا اس سے انہوں نے فال لی کہ حضرت الحرب وقت لڑائی آپہنچا ، قاتل کا نام واقد تھا جس سے انہوں نے کہا وقدت الحرب لڑائی کی آگ بھڑک اٹھی لیکن قدرت نے اسے برعکس کر دیا اور نتیجہ تمام تر مشرکین کے خلاف رہا اور ان کے اعتراض کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی کہ اگر بالفرض جنگ حرمت والے مہینہ میں ہوئی بھی ہو تو اس سے بھی بدترین تمہاری سیاہ کاریاں موجود ہیں تمہارا یہ فتنہ کہ تم دین اللہ سے مسلمانوں کو مرتد کرنے کی اپنی تمام تر امکانی کوششیں کر رہے ہو یہ اس قتل سے بھی بڑھ کر ہے اور تم نہ تو اپنے ان کاموں سے رکتے ہو نہ توبہ کرتے ہو نہ اس پر نادم ہوتے ہو ، ان آیات کے نازل ہونے کے بعد مسلمان اس رنج وافسوس نجات پائے ۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قافلہ اور قیدیوں کو اپنے قبضہ میں لیا ، قریشیوں نے پھر آپ کے پاس قاصد بھیجا کہ ان دونوں قیدیوں کا فدیہ لے لیجئے مگر آپ نے فرمایا کہ میرے دونوں صحابی سعد بن ابی وقاص اور عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہما جب آجائیں تب آؤ مجھے ڈر ہے کہ تم انہیں ایذاء نہ پہنچاؤ چنانچہ جب وہ آگئے تو آپ نے فدیہ لے لیا اور دونوں قیدیوں کو رہا کر دیا حکم بن کیسان رضی اللہ عنہ تو مسلمان ہو گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ہی رہ گئے آخر بیر معونہ کی لڑائی میں شہید ہوئے ( رضی اللہ عنہ ) ہاں عثمان بن عبداللہ مکہ واپس گیا اور وہیں کفر میں ہی مرا ، ان غازیوں کو یہ آیت سن کر بڑی خوشی حاصل ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناراضگی کی وجہ سے حرمت والے مہینوں کی بے ادبی کے سبب سے دوسرے صحابی کی چشمک کی بنا پر کفار کے طعنہ کے باعث جو رنج وغم ان کے دلوں پر تھا سب دور ہو گیا لیکن اب یہ فکر پڑی کہ ہمیں اخروی اجر بھی ملے گا یا نہیں ہم غازیوں میں بھی شمار ہوں گے یا نہیں جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوالات کئے گئے تو اس کے جواب میں یہ آیت ( ان الذین امنوا ) الخ ، نازل ہوئی اور ان کی بڑی بڑی امیدیں بندھ گئیں رضی اللہ عنہم اجمعین ، اسلام اور کفر کے مقابلہ میں کافروں میں سب سے پہلے یہی ابن الحضرمی مارا گیا ، کفار کا وفد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ کیا حرمت والے مہینوں میں قتل کرنا جائز ہے اور اس پر یہ آیت ( یسئلونک ) الخ ، نازل ہوئی یہی مال غنیمت تھا جو سب سے پہلے مسلمانوں کے ہاتھ لگا اور سب سے پہلے پانچواں حصہ حضرت عبداللہ بن جحش نے ہی نکالا جو اسلام میں باقی رہا اور حکم الہ بھی اس طرح نازل ہوا اور یہی دو قیدی تھے جو سب سے پہلے مسلمانوں کے ہاتھوں اسیر ہوئے ، اس واقعہ کو ایک نظم میں بھی ادا کیا گیا ہے بعض تو کہتے ہیں کہ یہ اشعار حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہیں لیکن یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اشعار عبداللہ بن جحش کے ہیں جو اس مختصر سے لشکر کے سردار تھے اللہ ان سے خوش ہو ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

217۔ 1 رجب، ذیقعد، ذوالحجہ اور محرم۔ یہ چار مہینے زمانہ جاہلیت میں بھی حرمت والے سمجھے جاتے تھے جن میں قتال اور جدال ناپسندیدہ تھا اسلام نے بھی ان کی حرمت کو برقرار رکھا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ایک مسلمان فوجی دستے کے ہاتھوں رجب کے مہینے میں ایک کافر قتل ہوگیا اور بعض کافر قیدی ب... نا لئے گئے۔ مسلمانوں کے علم میں یہ نہیں تھا کہ رجب شروع ہوگیا ہے کفار نے مسلمانوں کو طعنہ دیا کہ دیکھو یہ حرمت والے مہینے کی حرمت کا بھی خیال نہیں رکھتے جس پر یہ آیت نازل ہوئی اور کہا گیا کہ یقینا حرمت والے مہینے میں قتال بڑا گناہ ہے لیکن حرمت کی دہائی دینے والوں کو اپنا عمل نظر نہیں آتا یہ خود اس سے بھی بڑے جرائم کے مرتکب ہیں یہ اللہ کے راستے سے اور مسجد حرام سے لوگوں کو روکتے ہیں اور وہاں سے مسلمانوں کو نکلنے پر مجبور کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں کفر و شرک خود قتل سے بھی بڑا گناہ ہے اس لئے اگر مسلمانوں سے ایک آدھ قتل حرمت والے مہینے میں ہوگیا تو کیا ہوا ؟ اس پر واویلہ کرنے کے بجائے ان کو اپنا سیاہ نامہ بھی تو دیکھ لینا چاہیئے۔ 217۔ 2 جب یہ لوگ اپنی شرارتوں، سازشوں اور تمہیں مرتد کی کوشش سے باز آنے والے نہیں تو پھر تم ان سے مقاتلہ کرنے میں شہر حرام کی وجہ سے کیوں رکے رہو۔ 217۔ 3 جو دین اسلام سے پھرجائے یعنی مرتد ہوجائے (اگر وہ توبہ نہ کرے) تو اس کی دنیاوی سزا قتل ہے جیسا کہ حدیث میں ہے اور اس آیت میں اسکی اخروی سزا بیان کی جا رہی ہے جس سے معلوم ہوا کہ ایمان کی حالت میں کئے گئے اعمال صالحہ بھی کفر کی وجہ سے کالعدم ہوجائیں گے اور جس طرح ایمان قبول کرنے سے انسان کے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اسی طرح کفر سے تمام نیکیاں برباد ہوجاتی ہیں۔ تاہم قرآن کے الفاظ سے واضح ہے کہ حبط اعمال اسی وقت ہوگا جب خاتمہ کفر پر ہوگا اگر موت سے پہلے تائب ہوجائے گا تو ایسا نہیں ہوگا یعنی مرتد کی توبہ قبول ہے۔   Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٨٦] رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آٹھ آدمیوں پر مشتمل ایک دستہ جمادی الثانی ٢ ھ کے آخر میں نخلہ کی طرف بھیجا (جو مکہ اور طائف کے درمیان ایک مقام ہے) تاکہ کفار مکہ کی نقل و حرکت کے متعلق معلومات حاصل کرے۔ کیونکہ ان کی طرف سے مدینہ پر چڑھائی کا ہر آن خطرہ موجود تھا اس دستہ کو کفار کا ایک ت... جارتی قافلہ ملا۔ جس پر انہوں نے حملہ کردیا اور ایک آدمی کو قتل کردیا اور باقی لوگوں کو گرفتار کر کے مال سمیت مدینہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئے جس کا آپ کو افسوس ہوا۔ کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ لڑنے کے لیے نہیں بھیجا تھا اور جس دن یہ لڑائی کا واقعہ ہوا اس دن مسلمانوں کے خیال کے مطابق تو ٣٠ جمادی الثانی تھا مگر حقیقتاً وہ دن یکم رجب ٢ ھ تھا۔ اب کفار مکہ اور یہود اور دوسرے اسلام دشمن لوگوں نے ایک طوفان کھڑا کردیا کہ دیکھو کہ یہ لوگ جو بڑے اللہ والے بنتے ہیں۔ ماہ حرام میں بھی خونریزی سے نہیں چوکتے۔ اسی پروپیگنڈہ کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ماہ حرام میں لڑنا فی الواقع بڑا گناہ ہے، مگر جو کام تم کر رہے ہو اور کرتے رہے ہو وہ تو اس گناہ سے بھی شدید جرائم ہیں۔ تم اسلام کی راہ میں روڑے اٹکاتے اور مسلمانوں کو ایذائیں دیتے ہو۔ اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہو۔ مسلمانوں کے مسجد میں داخلہ پر پابندیاں لگا رکھی ہیں اور تم نے مسلمانوں پر عرصہ حیات اس قدر تنگ کردیا کہ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں سے نکل جانے پر مجبور ہوگئے۔ یہ سب جرائم ماہ حرام میں لڑائی کرنے سے بڑے جرائم ہیں۔ علاوہ ازیں جو فتنہ انگیزی کی مہم تم نے چلا رکھی ہے وہ تو قتل سے کئی گنا بڑا جرم ہے (یاد رہے کہ فتنہ سے یہاں مراد ایسی ہر قسم کی مزاحمت ہے جو ان لوگوں نے اسلام کی راہ روکنے کے لیے اختیار کر رکھی تھی) تمہیں اپنی آنکھ کا تو شہتیر بھی نظر نہیں آتا، اور مسلمانوں سے اگر غلط فہمی کی بنا پر یہ لڑائی ہوگئی تو تم نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔ [٢٨٧] یعنی ان معاندین اسلام کے نزدیک تمہارا اصل جرم یہ نہیں کہ تم نے ماہ حرام میں لڑائی کی ہے بلکہ یہ ہے کہ تم مسلمان کیوں ہوئے اور اب تک کیوں اس پر قائم ہو اور اس وقت تک مجرم ہی رہو گے جب تک یہ دین چھوڑ نہ دو اور حقیقتاً وہ یہی کچھ چاہتے ہیں، یہ تمہارے بدترین دشمن ہیں۔ لہذا ان سے ہشیار رہو۔ [٢٨٨] یعنی جس طرح اسلام لانے سے سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح اسلام سے پھرجانے سے پہلے سے کی ہوئی تمام نیکیاں بھی برباد ہوجاتی ہیں۔ الا یہ کہ پھر توبہ کر کے مسلمان ہوجائے اور جب نیکیاں برباد ہوگئیں تو باقی صرف گناہ ہی گناہ ہوں گے، جس کا خمیازہ انہیں دائمی عذاب جہنم کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قِتَالٌ فِيْهِ : یہ ” الشَّهْرِ الْحَرَامِ “ سے بدل اشتمال ہے۔ ” قِتَالٌ“ مبتدا اور ” كَبِيْرٌ“ خبر ہے۔ ” صَدٌّ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ “ مبتدا ہے، ” وَكُفْرٌۢ بِهٖ “ اور ” اِخْرَاجُ اَھْلِهٖ “ کا اس پر عطف ہے اور ان سب کی خبر ” اَكْبَرُ عِنْدَ اللہ “ ہے اور ” وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ “ کا عطف ” سَبِي... ْلِ اللّٰهِ “ پر ہے اور ” وَكُفْرٌۢ بِهٖ “ میں ” بِهٖ “ کی ضمیر ” سَبِيْلِ اللّٰهِ “ میں مذکور لفظ ” اللّٰهِ “ کی طرف لوٹ رہی ہے۔ اور ” الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۤ“ کو پہلے لانے کے بجائے ” َكُفْرٌۢ بِه “ کو پہلے لانے میں یہ حکمت ہے کہ سبیل اللہ (اسلام) سے روکنے کے بعد اللہ کے ساتھ کفر مسجد حرام سے روکنے سے بڑا جرم ہے، اس لیے اسے پہلے ذکر فرمایا۔ ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب یہ چار مہینے حرمت والے ہیں، عہد جاہلیت ہی سے ان میں لوٹ مار اور خون ریزی حرام سمجھی جاتی تھی۔ واقعہ یوں ہے کہ ٢ ھ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ بن جحش (رض) کی سرکردگی میں فوج کا ایک دستہ جہاد کے لیے روانہ کیا۔ انھوں نے کافروں کے ایک قافلے پر حملہ کیا، جس سے ان کا ایک آدمی مارا گیا اور بعض کو مال سمیت گرفتار کرکے مدینہ لے آئے۔ یہ واقعہ رجب ٢ ھ میں پیش آیا۔ کفار نے مسلمانوں کو طعنہ دیا کہ تم نے رجب میں جنگ کرکے اس حرمت کو توڑا ہے، تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ ماہ حرام میں جنگ کرنا اگرچہ واقعی بہت بڑا ہے، مگر تم تو اس سے بھی بڑے گناہوں کا ارتکاب کر رہے ہو (جو یہ ہیں، اللہ کے راستے یعنی اسلام سے روکنا، اللہ کے ساتھ کفر کرنا، مسجد حرام سے روکنا، مسجد حرام یعنی حرم مکہ میں رہنے والے صحابہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس سے نکالنا، اس کے علاوہ فتنہ یعنی کفر و شرک پر مسلمانوں کو مجبور کرنے کے لیے عذاب میں مبتلا کرنا قتل سے بھی بڑا جرم ہے) ۔ لہٰذا اگر مسلمانوں نے تلورا اٹھالی ہے تو قابل مؤاخذہ نہیں۔ (ابن کثیر، شوکانی) حرمت والے مہینوں میں لڑائی کی حرمت اکثر فقہاء کے نزدیک سورة توبہ کی آیت : (فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّمُــوْهُمْ ) [ التوبۃ : ٥ ] کے ساتھ منسوخ ہوچکی ہے (الجصاص) مگر سورة توبہ ہی کی آیت : (اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا) [ التوبۃ : ٣٦ ] اس آیت میں ہے : ( مِنْهَآ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ )” ان میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں۔ “ پھر فرمایا : (فَلَا تَظْلِمُوْا فِيْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِيْنَ كَاۗفَّةً كَمَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ كَاۗفَّةً ) [ التوبۃ : ٣٦ ] ” سو ان میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو اور کافروں سے ہر حال میں لڑو، جیسے وہ ہر حال میں تم سے لڑتے ہیں۔ “ اور (اَلشَّهْرُ الْحَرَام بالشَّهْرِ الْحَرَامِ ) [ البقرۃ : ١٩٤ ] ” حرمت والا مہینا حرمت والے مہینے کے بدلے ہے “ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حرمت والے مہینوں میں لڑنے کی اجازت کا سبب یہ ہے کہ کفار چونکہ ان مہینوں میں بھی مسلمانوں سے لڑنے کے لیے آمادہ رہتے ہیں، اس لیے مسلمانوں پر بھی ان مہینوں میں نہ لڑنے کی کوئی پابندی نہیں۔ اگر فی الواقع کفار ان مہینوں کی حرمت کی پاس داری کریں تو مسلمانوں کو بھی کرنی چاہیے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری حج کے خطبہ میں بھی ان مہینوں کی حرمت کا ذکر فرمایا۔ عطاء اور بہت سے اہل علم کا یہ قول ہے اور یہی درست معلوم ہوتا ہے ۔ وَالْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ : اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے آیت : ( وَالْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ) [ البقرۃ : ١٩١ ] اِنِ اسْتَطَاعُوْا : یہ اس بات کی بشارت ہے کہ کفار بیشمار لڑائیوں کے باوجود کبھی اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے کہ تمام مسلمانوں کو دین سے مرتد کردیں۔ اسلام کو سربلند رکھنے والے کچھ لوگ ہمیشہ ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ دیکھیے سورة فتح کی آخری آیات اور سورة صف کی آیت (٨، ٩) حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ : اس آیت سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص (نعوذ باللہ) مرتد ہوجائے اور اسی حالت میں مرجائے تو اس کے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں، لیکن اگر پھر سچے دل سے تائب ہو کر اسلام قبول کرے تو مرتد ہونے سے پہلے کے اعمال ضائع نہیں جاتے بلکہ ان کا بھی ثواب مل جاتا ہے۔ ( فتح البیان) اگر کوئی شخص مرتد ہوجائے اور توبہ نہ کرے تو اس کی سزا قتل ہے، جو (حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ ۚ ) دنیا میں ان کے اعمال ضائع ہونے کا نتیجہ ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( مَنْ بَدَّلَ دِیْنَہُ فَاقْتُلُوْہُ ) [ بخاری، الجہاد، والسیر، باب لا یعذب بعذاب اللہ : ٣٠١٧ ] ” جو اپنا دین (اسلام) بدل لے اسے قتل کر دو ۔ “ اسلام کی وجہ سے دنیا میں حاصل جان و مال اور عزت کی حرمت، مرنے کے بعد جنازہ اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن، مسلمان بیوی کی زوجیت، وراثت غرض مسلمانوں والے تمام حقوق ارتداد کی وجہ سے ختم ہوجائیں گے۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The injunction relating to fighting in the &sacred& months: The second of the three verses under comment here proves that fighting is forbidden in Rajab, Dhul-Qa&dah, Dhul-Hijjah and Muhar¬ram, the four &sacred& months. In the same way, there are several verses of the Holy Qur&an where fighting has been very clearly forbid-den during the sacred months, for instance:& ذَ... ٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ :&Four of them are sacred. That is the right religion& (9:36). Then there is the saying of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in the famous address of the Last Hajj: نھا اربعہ حُرم ثلات متوالیات و رجب مضر &Four (months) from among them are sa¬cred, out of which three are consecutive and the (fourth) is Rajab of Mudar&. These Qur&anic verses and hadith narrations prove that fight¬ing is haram حرام prohibited in the four months mentioned and this forbiddance is good for ever. In this connection, ` Ata ibn Abi Rabah, a leading early exponent of Qur&anic exegesis declared on oath that this injunction is there to stay forever. Several others among the respected Successors (Tabi&in) regard this injunction as provenly un-abrogated, but in accordance with the ruling of the majority of Muslim jurists as stated by al-Jassas, this injunction is one of the abrogated ones as maintained by a consensus of jurists and fighting is no more forbidden in any month. Now comes the question as to which verse of the Holy Qur&an abrogates this injunction. Jurists have taken different positions in this respect. Some say the verse وَقَاتِلُوا الْمُشْرِ‌كِينَ كَافَّةً :&And fight the disbelievers, all of them& (9:36) abrogates it. Many others regard the verse فَاقْتُلُوا الْمُشْرِ‌كِينَ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ :&Slay the disbelievers wherever you find them& (9:5) as its abrogator. They have taken the word: حَيْثُ here in the sense of &anytime& meaning thereby that the disbelievers should be killed in whatever month or time they are found. Some have said that the abrogator of this injunction is the very conduct of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) since he himself besieged the city of Ta&if during the &sacred months& and it was during the &sacred months& that he sent the noble Companion ` Amir al-Ash&ari (رض) on the military expedition of Awtas اوطاس . On these grounds, Jurists in general, regard this injunction as abrogated, al-Jassas calls it وھو قول فقھاء الأنصار : &This is what the majority of the jurists says&. Ruh al-Ma` ani, under comments on this verse, and al-Baydawi, under the explanation of the first section of Surah al-Bara&ah have reported a consensus of the community on the abrogation of the forbiddance of fighting during the &sacred months& (Bayan al-Qur&an). However, al-Tafsir al-Mazhari answers all these arguments by saying that the sanctity of the &sacred months& is clearly present in the verse known as Ayah al-sayf or the Verse of the Sword, that is : إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ‌ عِندَ اللَّـهِ اثْنَا عَشَرَ‌ شَهْرً‌ا فِي كِتَابِ اللَّـهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضَ مِنْهَا أَرْ‌بَعَةٌ حُرُ‌مٌ& The number of months, with God, is twelve (mentioned) in the book of Allah, the day that he created the heavens and the earth; four of them are sacred& (9:36). Of the verse relating to fighting, this verse was the last one to be revealed and the Address of the Last Hajj which was delivered only 80 days before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) passed away clearly indicates the sanctity of the &sacred months&. For this reason, the verses quoted cannot be regarded as abrogative of this injunction. Moreover, the siege of Ta&if did not take place in the month of Dhul-Qa&dah. It was in Shawwal, therefore, this too cannot be regarded as its abrogator. But, it can certainly be conceded that the absolute forbiddance of fighting in the &sacred months& which seems to reflect from the verse referred to holds an exception whereby it would become permissible for Muslims to defend themselves, or counter attack the aggressor if disbelievers themselves start the fighting during these months. This much, then, can be termed as abrogated, which finds a clarification in the verse الشَّهْرُ‌ الْحَرَ‌امُ بِالشَّهْرِ‌ الْحَرَ‌امِ : The holy month for the holy month& (2:194). The gist of the discussion is that initiating a fight during these months is forbidden forever, but in the event that disbelievers mount an attack on Muslims, then Muslims are permitted to fight back in their defence. A1-Jassas has reported the narration of the blessed Companion Jabir ibn ` Abdullah (رض) who said that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) did not fight in any of the &sacred months& until such time that the initial fighting was started by the disbelievers. The evil consequences of Apostasy Towards the end of the verse (217), it has been said that the act of turning into an apostate after having become a Muslim shall be dealt with under the injunction: حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَ‌ةِ that is, they shall be those whose deeds have gone waste in this world and in the Hereafter. Here are some injunctions relating to the apostates: 1. Some examples of &deeds going waste in this world& are that the wife of an apostate goes out of the bond of marriage; if a relative of an apostate dies as Muslim, he gets no share in the inheritance; all obligations such as prayers and fasting fulfilled in one&s state of Islam are reduced to nothing; for such a person funeral prayers are not offered and he or she is not buried in the graveyard meant for Muslims. &Deeds going waste in the Hereafter& means that one gets no reward for acts of worship and enters the Hell to stay there forever. 2. Should an apostate become a Muslim once again, at least this much is certain that he could hope to salvage himself away from Hell in the Hereafter, while during the remaining tenure of his life in the mortal world, the injunctions of Islam will be operative for him. But, there is a difference of opinion among jurists about what would happen to a person who has already done his Hajj - would it be obligatory on him, given the capability, to do it all over again, or would it not? Similarly, in the Hereafter, would the reward for his previous religious performances, such as prayers and fasting, revert back to him, or would they not? Imam Abu Hanifah (رح) says that it is obligatory on him to do his Hajj again and he does not subscribe to the opinion that he will be rewarded for his previous prayers and fasting while Imam Shafi` I شافعی (رح) differs on both issues. 3. For one who is basically a disbeliever, the position is that the reward for his good deeds in a state of disbelief is held in abeyance. If there comes the time when he embraces Islam, he gets a matching reward for all such deeds, but in the event that he dies an infidel, everything goes waste. The Hadith statement: اسلمت علی ما اسلفت من خیر : &You have embraced Islam with all the good deeds which you have performed earlier& means just this. 4. In short, the fate of an apostate is worse than that of an original disbeliever. This is why Jizyah جزیہ can be accepted from an original disbeliever while a male apostate who does not return to Islam is killed. If the apostate is a woman, she is imprisoned for life. The reason is that their conduct insults Islam and the insult of such a binding authority deserves no less a punishment.  Show more

اشہر حرم میں قتال کا حکم : آیات مذکورہ میں سے دوسری آیت اس پر شاہد ہے کہ اشہر حرم یعنی چار مہینے رجب، ذیقعدہ، ذی الحجۃ، محرم میں قتال حرام ہے اسی طرح قرآن کریم کی متعدد آیتوں میں پوری تصریح کے ساتھ اشہر حرم میں قتال کی ممانعت آئی ہے، مثلاً مِنْهَآ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۭذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ (اور...  حجۃ الوداع کے معروف و مشہور خطبہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا منہا اربعۃ حرم ثلاث متوالیات ورجب مضر۔ ان آیات وروایات سے ثابت ہوتا ہے کہ مذکورہ چار مہینوں میں قتال حرام ہے اور یہ حرمت ہمیشہ کے لئے ہے۔ اور امام تفسیر عطاء بن ابی رباح قسم کھا کر فرماتے تھے کہ یہ حکم ہمیشہ کے لئے باقی ہے اور بھی متعدد حضرات تابعین اس حکم کو ثابت غیر منسوخ قرار دیتے ہیں مگر جمہور فقہاء کے نزدیک اور بقول جصاص عام فقہاء امصار کے مسلک پر یہ حکم منسوخ ہے اب کسی مہینہ میں قتال ممنوع نہیں۔ اب رہا یہ سوال کہ اس کا ناسخ کونسی آیت ہے اس میں فقہاء کے مختلف اقوال ہیں بعض نے فرمایا کہ آیت کریمہ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِيْنَ كَاۗفَّةً (٣٦: ٩) اس کی ناسخ ہے اور اکثر حضرات نے آیت فاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّمُــوْهُمْ (٥: ٩) کو ناسخ قرار دیا ہے اور لفظ حیث کو اس جگہ زمانے کے معنی میں لیا ہے کہ مشرکین کو جس مہینہ اور جس زمانے میں پاؤ قتل کردو اور بعض حضرات نے فرمایا کہ اس حکم کا ناسخ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنا عمل ہے کہ خود آپ نے طائف کا محاصرہ اشہر حرم میں فرمایا اور حضرت عامر اشعری کو اشہر حرم ہی میں اوطاس کے جہاد کے لئے بھیجا اسی بناء پر عامہ فقہاء اس حکم کو منسوخ قرار دیتے ہیں۔ جصاص نے فرمایا وھو قول فقہاء الامصار۔ روح المعانی نے اسی آیت کے تحت میں اور بیضاوی نے سورة براءت کے پہلے رکوع کی تفسیر مظہری میں مذکورہ تمام دلائل کا جواب یہ دیا ہے کہ اشہر حرم کی حرمت کی تصریح خود اس آیت میں موجود ہے جس کو آیۃ السیف کہا جاتا ہے یعنی اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْهَآ اَرْبَعَةٌ (٣٦: ٩) اور یہ آیت آیات قتال میں سب سے آخر میں نازل ہوئی ہے اور خطبہ حجۃ الوداع میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات سے صرف اسی (80) روز پہلے ہوا ہے اس میں بھی اشہر حرم کی حرمت کی تصریح موجود ہے اس لئے آیات متذکرہ کو اس کا ناسخ نہیں کہا جاسکتا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا محاصرہ طائف ذوالقعدہ میں نہیں شوال میں ہوا ہے اس لئے اس کو بھی ناسخ نہیں کہہ سکتے البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ اشہر حرم میں قتال کی حرمت مطلقہ جو مذکورہ آیات سے معلوم ہوتی ہے اس میں سے وہ صورت مستثنیٰ کردی گئی ہے کہ خود کفار ان مہینوں میں مسلمانوں سے قتال کرنے لگیں تو جوابی حملہ اور دفاع مسلمانوں کے لئے بھی جائز ہے اتنے حصہ کو منسوخ کہا جاسکتا ہے جس کی تصریح اس آیت میں ہے الشَّهْرُ الْحَرَام بالشَّهْرِ الْحَرَامِ (١٩٤: ٢) تو خلاصہ یہ ہوا کہ ابتداءً قتال تو ان مہینوں میں ہمیشہ کے لئے حرام ہے مگر جب کفار ان مہینوں میں حملہ آور ہوں تو مدافعانہ قتال کی مسلمانوں کو بھی اجازت ہے جیسا کہ امام جصاص نے بروایت حضرت جابر بن عبداللہ نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی شہر حرام میں اس وقت تک قتال نہ کرتے تھے جب تک قتال کی ابتداء کفار کی طرف سے نہ ہوجائے۔ انجام ارتداد : آیت مذکورہ يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ کے آخر میں مسلمان ہونے کے بعد کفر و ارتداد اختیار کرنے کا یہ حکم ذکر فرمایا ہے کہ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ (یعنی ان لوگوں کے اعمال دنیا وآخرت میں سب غارت ہوجائیں گے۔ مسئلہ : دنیا میں اعمال کا ضائع ہونا یہ ہے کہ اس کی بی بی نکاح سے نکل جاتی ہے اگر اس کا کوئی مورث مسلمان مرے اس شخص کو میراث کا حصہ نہیں ملتاحالت اسلام میں نماز روزہ جو کچھ کیا تھا سب کالعدم ہوجاتا ہے مرنے کے بعد جنازے کی نماز نہیں پڑھی جاتی مسلمانوں کے مقابر میں دفن نہیں ہوتا۔ مسئلہ : اگر یہ شخص پھر مسلمان ہوجاوے تو آخرت میں دوزخ سے بچنے اور دنیا میں آئندہ کے لئے احکام اسلام کا جاری ہونا تو یقینی ہے لیکن دنیا میں اگر حج کرچکا تو بشرط وسعت دوبارہ اس کا فرض ہونا نہ ہونا اور آخرت میں پچھلے نماز روزہ کے ثواب کا عود کرنا نہ کرنا اس میں اختلاف ہے۔ امام اعظم ابوحنیفہ دوبارہ حج کو فرض کہتے ہیں اور گذشتہ نماز و روزہ پر ثواب ملنے کے قائل نہیں اور امام شافعی ددنوں امر میں اختلاف کرتے ہیں۔ مسئلہ : لیکن جو کافر اصلی ہو اور اس حالت میں کوئی نیک کام کرلے اس کا ثواب معلق رہتا ہے اگر کبھی اسلام لے آیا سب پر ثواب ملنا ہے اور اگر کفر پر مرگیا تو سب بیکار جاتا ہے حدیث میں اسلمت علیٰ ما اسلفت من خیر اسی معنی میں وارد ہے۔ مسئلہ : غرض مرتد کی حالت کافر اصلی سے بدتر ہے اسی واسطے کافر اصلی سے جزیہ قبول ہوسکتا ہے اور مرتد اگر اسلام نہ لاوے اگر مرد ہے قتل کردیا جاتا ہے، اگر عورت ہے تو دوام حبس کی سزا دی جاتی ہے کیونکہ اس سے اسلام کی اہانت ہوئی ہے سرکاری اہانت اسی سزا کے لائق ہے۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْہِ۝ ٠ ۭ قُلْ قِتَالٌ فِيْہِ كَبِيْرٌ۝ ٠ ۭ وَصَدٌّ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَكُفْرٌۢ بِہٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ۝ ٠ ۤ وَاِخْرَاجُ اَھْلِہٖ مِنْہُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللہِ۝ ٠ ۚ وَالْفِتْنَۃُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ۝ ٠ ۭ وَلَا يَزَالُوْنَ يُقَاتِلُوْنَ... كُمْ حَتّٰى يَرُدُّوْكُمْ عَنْ دِيْنِكُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْا۝ ٠ ۭ وَمَنْ يَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِيْنِہٖ فَيَمُتْ وَھُوَكَافِرٌ فَاُولٰۗىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ۝ ٠ ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ۝ ٠ ۚ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ۝ ٢١٧ سأل السُّؤَالُ : استدعاء معرفة، أو ما يؤدّي إلى المعرفة، واستدعاء مال، أو ما يؤدّي إلى المال، فاستدعاء المعرفة جو ابه علی اللّسان، والید خلیفة له بالکتابة، أو الإشارة، واستدعاء المال جو ابه علی الید، واللّسان خلیفة لها إمّا بوعد، أو بردّ. ( س ء ل ) السؤال ( س ء ل ) السوال کے معنی کسی چیز کی معرفت حاصل کرنے کی استد عایا اس چیز کی استز عا کرنے کے ہیں ۔ جو مودی الی المعرفۃ ہو نیز مال کی استدعا یا اس چیز کی استدعا کرنے کو بھی سوال کہا جاتا ہے جو مودی الی المال ہو پھر کس چیز کی معرفت کی استدعا کا جواب اصل مٰن تو زبان سے دیا جاتا ہے لیکن کتابت یا اشارہ اس کا قائم مقام بن سکتا ہے اور مال کی استدعا کا جواب اصل میں تو ہاتھ سے ہوتا ہے لیکن زبان سے وعدہ یا انکار اس کے قائم مقام ہوجاتا ہے ۔ شهر الشَّهْرُ : مدّة مَشْهُورَةٌ بإهلال الهلال، أو باعتبار جزء من اثني عشر جزءا من دوران الشمس من نقطة إلى تلک النّقطة . قال تعالی: شَهْرُ رَمَضانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ [ البقرة/ 185] ، ( ش ھ ر ) الشھر ( مہینہ ) وہ مدت معینہ جو چاند کے ظہور سے شروع ہوتی ہے ۔ یا دوران شمس کے بارہ حصوں میں سے ایک حصہ کا نام ہے جو ایک نقطہ سے شروع ہو کر دوسرے نقطہ پر ختم ہوجاتا ہے قرآن میں ہے :۔ شَهْرُ رَمَضانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ [ البقرة/ 185]( روزوں کا مہینہ ) رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل كيا گيا هے۔ قتل أصل القَتْلِ : إزالة الروح عن الجسد کالموت، لکن إذا اعتبر بفعل المتولّي لذلک يقال : قَتْلٌ ، وإذا اعتبر بفوت الحیاة يقال : موت . قال تعالی: أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] ( ق ت ل ) القتل ( ن ) الموت کی طرح اس کے معنی بھی جسم سے روح کو زائل کرنے کے ہیں لیکن موت اور قتل میں فرق یہ ہے کہ اگر اس فعل کو سرا انجام دینے والے کا اعتبار کیا جائے تو اسے قتل کہا جاتا ہے اور اگر صرف روح کے فوت ہونے کا اعتبار کیا جائے تو اسے موت کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں قرآن میں ہے : ۔ أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] كبير الْكَبِيرُ والصّغير من الأسماء المتضایفة التي تقال عند اعتبار بعضها ببعض، فالشیء قد يكون صغیرا في جنب شيء، وكبيرا في جنب غيره، ويستعملان في الكمّيّة المتّصلة كالأجسام، وذلک کالکثير والقلیل، وفي الكمّيّة المنفصلة کالعدد، وربما يتعاقب الکثير والکبير علی شيء واحد بنظرین مختلفین نحو : قُلْ فِيهِما إِثْمٌ كَبِيرٌ [ البقرة/ 219] و : كثير «1» قرئ بهما . وأصل ذلک أن يستعمل في الأعيان، ثم استعیر للمعاني نحو قوله : لا يُغادِرُ صَغِيرَةً وَلا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصاها[ الكهف/ 49] ، وقوله : وَلا أَصْغَرَ مِنْ ذلِكَ وَلا أَكْبَرَ [ سبأ/ 3] ، وقوله : يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ [ التوبة/ 3] إنما وصفه بالأكبر تنبيها أنّ العمرة هي الحجّة الصّغری كما قال صلّى اللہ عليه وسلم : «العمرة هي الحجّ الأصغر» فمن ذلک ما اعتبر فيه الزمان، ( ک ب ر ) کبیر اور صغیر اسمائے اضافیہ سے ہیں ۔ جن کے معانی ایک دوسرے کے لحاظ سے متعین ہوتے ہیں ۔ چناچہ ایک ہی چیز دوسری کے مقابلہ میں صغیر ہوتی ہے لیکن وہ شئے ایک اور کے مقابلہ میں کبیر کہلاتی ہے ۔ اور قلیل وکثٰیر کی طرح کبھی تو ان کا استعمال کمیت متصلہ یعنی اجسام میں ہوتا ہے ۔ اور کبھی کمیۃ منفصلہ یعنی عدد ہیں ۔ اور بعض اوقات کثیر اور کبیر دو مختلف جہتوں کے لحاظ سے ایک ہی چیز پر بولے جاتے ہیں ۔ چناچہ فرمایا : قُلْ فِيهِما إِثْمٌ كَبِيرٌ [ البقرة/ 219] کہہ دو کہ ان میں نقصان بڑے ہیں ۔ کہ اس میں ایک قرآت کثیر بھی ہے ۔ یہ اصل وضع کے لحاظ سے تو اعیان میں ہی استعمال ہوتے ہیں ۔ لیکن استعارہ کے طور پر معانی پر بھی بولے جاتے ہیں چناچہ فرمایا : لا يُغادِرُ صَغِيرَةً وَلا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصاها[ الكهف/ 49] کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے ۔ اور نہ بڑی کو ( کوئی بات بھی نہیں ) مگر اسے گن رکھا ہے ۔ وَلا أَصْغَرَ مِنْ ذلِكَ وَلا أَكْبَرَ [ سبأ/ 3] اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی ہے یا بڑی ۔ اور آیت کریمہ : يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ [ التوبة/ 3] اور حج اکبر کے دن ۔۔۔ میں حج کو اکبر کہہ کر متنبہ کیا ہے کہ عمرۃ حج اصغر ہے ۔ جیسا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے ؛العمرۃ ھہ الحج الاصغر ۔ کہ عمرہ حج اصغر ہے ۔ اور کبھی بڑائی بلحاظ زمانہ مراد ہوتی ہے چناچہ محاورہ ہے ۔ صدد الصُّدُودُ والصَّدُّ قد يكون انصرافا عن الشّيء وامتناعا، نحو : يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُوداً [ النساء/ 61] ، وقد يكون صرفا ومنعا نحو : وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطانُ أَعْمالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ [ النمل/ 24] ( ص د د ) الصدود والصد ۔ کبھی لازم ہوتا ہے جس کے معنی کسی چیز سے رو گردانی اور اعراض برتنے کے ہیں جیسے فرمایا ؛يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُوداً ، [ النساء/ 61] کہ تم سے اعراض کرتے اور کے جاتے ہیں ۔ اور کبھی متعدی ہوتا ہے یعنی روکنے اور منع کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا : وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطانُ أَعْمالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ [ النمل/ 24] اور شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کردکھائے اور ان کو سیدھے راستے سے روک دیا ۔ كفر الكُفْرُ في اللّغة : ستر الشیء، ووصف اللیل بِالْكَافِرِ لستره الأشخاص، والزّرّاع لستره البذر في الأرض، وأعظم الكُفْرِ : جحود الوحدانيّة أو الشریعة أو النّبوّة، والکُفْرَانُ في جحود النّعمة أكثر استعمالا، والکُفْرُ في الدّين أكثر، والکُفُورُ فيهما جمیعا قال : فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] ( ک ف ر ) الکفر اصل میں کفر کے معنی کیس چیز کو چھپانے کے ہیں ۔ اور رات کو کافر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزوں کو چھپا لیتی ہے ۔ اسی طرح کا شتکار چونکہ زمین کے اندر بیچ کو چھپاتا ہے ۔ اس لئے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے ۔ اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا شریعت حقہ یا نبوات کا انکار ہے ۔ پھر کفران کا لفظ زیادہ نعمت کا انکار کرنے کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے ۔ اور کفر کا لفظ انکار یہ دین کے معنی میں اور کفور کا لفظ دونوں قسم کے انکار پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا ۔ مَسْجِدُ : موضع الصلاة اعتبارا بالسجود، وقوله : وَأَنَّ الْمَساجِدَ لِلَّهِ [ الجن/ 18] ، قيل : عني به الأرض، إذ قد جعلت الأرض کلّها مسجدا وطهورا کما روي في الخبر وقیل : الْمَسَاجِدَ : مواضع السّجود : الجبهة والأنف والیدان والرّکبتان والرّجلان، وقوله : أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ [ النمل/ 25] أي : يا قوم اسجدوا، وقوله : وَخَرُّوا لَهُ سُجَّداً [يوسف/ 100] ، أي : متذلّلين، وقیل : کان السّجود علی سبیل الخدمة في ذلک الوقت سائغا، وقول الشاعر : وافی بها لدراهم الْإِسْجَادِعنی بها دراهم عليها صورة ملک سجدوا له . المسجد ( ظرف ) کے معنی جائے نماز کے ہیں اور آیت وَأَنَّ الْمَساجِدَ لِلَّهِ [ الجن/ 18] اور مسجدیں تو خدا ہی ( کی عبادت کے لئے ہیں ) میں بعض نے کہا ہے کہ مساجد سے روئے زمین مراد ہے کیونکہ آنحضرت کے لئے تمام زمین کو مسجد اور طھور بنایا گیا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں مروی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ مساجد سے اعضاء سجود یعنی پیشانی ناک دونوں ہاتھ دونوں زانوں اور دونوں پاؤں مراد ہیں اور آیت : ۔ أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ [ النمل/ 25]( اور نہیں سمجھتے ) کہ اللہ کو ۔۔۔۔۔۔۔ سجدہ کیوں نہ کریں ۔ میں لا زائدہ ہے اور معنی یہ ہیں کہ میری قوم اللہ ہی کو سجدہ کرو ۔ اور آیت : ۔ وَخَرُّوا لَهُ سُجَّداً [يوسف/ 100] اور اس کے سامنے سجدہ ریز ہوگئے ۔ میں اظہار عاجزی مراد ہے ۔ اور بعض نے کہا ہے کہ مراد سجدہ خدمت ہے جو اس وقت جائز تھا اور شعر ( الکامل ) وافی بها لدراهم الْإِسْجَادِمیں شاعر نے وہ دراھم مراد لئے ہیں جن پر بادشاہ کی تصویر ہوتی تھی اور لوگ ان کے سامنے سجدہ کرتے تھے ۔ خرج خَرَجَ خُرُوجاً : برز من مقرّه أو حاله، سواء کان مقرّه دارا، أو بلدا، أو ثوبا، وسواء کان حاله حالة في نفسه، أو في أسبابه الخارجة، قال تعالی: فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] ، ( خ رج ) خرج ۔ ( ن) خروجا کے معنی کسی کے اپنی قرار گاہ یا حالت سے ظاہر ہونے کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ قرار گاہ مکان ہو یا کوئی شہر یا کپڑا ہو اور یا کوئی حالت نفسانی ہو جو اسباب خارجیہ کی بنا پر اسے لاحق ہوئی ہو ۔ قرآن میں ہے ؛ فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] موسٰی وہاں سے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ أهل أهل الرجل : من يجمعه وإياهم نسب أو دين، أو ما يجري مجراهما من صناعة وبیت وبلد، وأهل الرجل في الأصل : من يجمعه وإياهم مسکن واحد، ثم تجوّز به فقیل : أهل الرجل لمن يجمعه وإياهم نسب، وتعورف في أسرة النبيّ عليه الصلاة والسلام مطلقا إذا قيل : أهل البیت لقوله عزّ وجلّ : إِنَّما يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ [ الأحزاب/ 33] ( ا ھ ل ) اھل الرجل ۔ ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو اس کے ہم نسب یا ہم دین ہوں اور یا کسی صنعت یامکان میں شریک ہوں یا ایک شہر میں رہتے ہوں اصل میں اھل الرجل تو وہ ہیں جو کسی کے ساتھ ایک مسکن میں رہتے ہوں پھر مجازا آدمی کے قریبی رشتہ داروں پر اہل بیت الرجل کا لفظ بولا جانے لگا ہے اور عرف میں اہل البیت کا لفظ خاص کر آنحضرت کے خاندان پر بولا جانے لگا ہے کیونکہ قرآن میں ہے :۔ { إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ } ( سورة الأحزاب 33) اسے پیغمبر گے اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی ( کا میل کچیل ) دور کردے ۔ فتن أصل الفَتْنِ : إدخال الذّهب النار لتظهر جو دته من رداء ته، واستعمل في إدخال الإنسان النار . قال تعالی: يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ [ الذاریات/ 13] ( ف ت ن ) الفتن دراصل فتن کے معنی سونے کو آگ میں گلانے کے ہیں تاکہ اس کا کھرا کھوٹا ہونا ہوجائے اس لحاظ سے کسی انسان کو آگ میں ڈالنے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے قرآن میں ہے : ۔ يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ [ الذاریات/ 13] جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا ۔ زال ( لایزال) مَا زَالَ ولا يزال خصّا بالعبارة، وأجریا مجری کان في رفع الاسم ونصب الخبر، وأصله من الیاء، لقولهم : زَيَّلْتُ ، ومعناه معنی ما برحت، وعلی ذلك : وَلا يَزالُونَ مُخْتَلِفِينَ [هود/ 118] ، وقوله : لا يَزالُ بُنْيانُهُمُ [ التوبة/ 110] ، وَلا يَزالُ الَّذِينَ كَفَرُوا [ الرعد/ 31] ، فَما زِلْتُمْ فِي شَكٍّ [ غافر/ 34] ، ولا يصحّ أن يقال : ما زال زيد إلّا منطلقا، كما يقال : ما کان زيد إلّا منطلقا، وذلک أنّ زَالَ يقتضي معنی النّفي، إذ هو ضدّ الثّبات، وما ولا : يقتضیان النّفي، والنّفيان إذا اجتمعا اقتضیا الإثبات، فصار قولهم : ما زَالَ يجري مجری (کان) في كونه إثباتا فکما لا يقال : کان زيد إلا منطلقا لا يقال : ما زال زيد إلا منطلقا . ( زی ل ) زالہ یزیلہ زیلا اور مازال اور لایزال ہمیشہ حرف نفی کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اور یہ کان فعل ناقص کی طرح اپنے اسم کی رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں اور اصل میں یہ اجوف یائی ہیں کیونکہ عربی زبان میں زیلت ( تفعیل ) یاء کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اور مازال کے معنی ہیں مابرح یعنی وہ ہمیشہ ایسا کرتا رہا ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ وَلا يَزالُونَ مُخْتَلِفِينَ [هود/ 118] وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے ۔ لا يَزالُ بُنْيانُهُمُ [ التوبة/ 110] وہ عمارت ہمیشہ ( ان کے دلوں میں باعث اضطراب بنی ) رہیگی ۔ وَلا يَزالُ الَّذِينَ كَفَرُوا [ الرعد/ 31] کافر لوگ ہمیشہ ۔۔۔ رہیں گے ۔ فَما زِلْتُمْ فِي شَكٍّ [ غافر/ 34] تم برابر شبہ میں رہے ۔ اور محاورہ میں مازال زید الا منطلقا کہنا صحیح نہیں ہے جیسا کہ ماکان زید الا منطلقا کہاجاتا ہے کیونکہ زال میں ثبت گی ضد ہونے کی وجہ نفی کے معنی پائے جاتے ہیں اور ، ، ما ، ، و ، ، لا ، ، بھی حروف نفی سے ہیں اور نفی کی نفی اثبات ہوتا ہے لہذا مازال مثبت ہونے میں گان کیطرح ہے تو جس طرح کان زید الا منطلقا کی ترکیب صحیح نہیں ہے اس طرح مازال زید الا منطلقا بھی صحیح نہیں ہوگا ۔ حَتَّى حَتَّى حرف يجرّ به تارة كإلى، لکن يدخل الحدّ المذکور بعده في حکم ما قبله، ويعطف به تارة، ويستأنف به تارة، نحو : أكلت السمکة حتی رأسها، ورأسها، ورأسها، قال تعالی: لَيَسْجُنُنَّهُ حَتَّى حِينٍ [يوسف/ 35] ، وحَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] . ويدخل علی الفعل المضارع فينصب ويرفع، وفي كلّ واحد وجهان : فأحد وجهي النصب : إلى أن . والثاني : كي . وأحد وجهي الرفع أن يكون الفعل قبله ماضیا، نحو : مشیت حتی أدخل البصرة، أي : مشیت فدخلت البصرة . والثاني : يكون ما بعده حالا، نحو : مرض حتی لا يرجونه، وقد قرئ : حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ [ البقرة/ 214] ، بالنصب والرفع «1» ، وحمل في كلّ واحدة من القراء تین علی الوجهين . وقیل : إنّ ما بعد «حتی» يقتضي أن يكون بخلاف ما قبله، نحو قوله تعالی: وَلا جُنُباً إِلَّا عابِرِي سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُوا [ النساء/ 43] ، وقد يجيء ولا يكون کذلک نحو ما روي : «إنّ اللہ تعالیٰ لا يملّ حتی تملّوا» «2» لم يقصد أن يثبت ملالا لله تعالیٰ بعد ملالهم حتی ٰ ( حرف ) کبھی تو الیٰ کی طرح یہ حرف جر کے طور پر استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے مابعد غایت ماقبل کے حکم میں داخل ہوتا ہے اور کبھی عاطفہ ہوتا ہے اور کبھی استیناف کا فائدہ دیتا ہے ۔ جیسے اکلت السملۃ حتی ٰ راسھا ( عاطفہ ) راسھا ( جارہ ) راسھا ( مستانفہ قرآن میں ہے ليَسْجُنُنَّهُ حَتَّى حِينٍ [يوسف/ 35] کچھ عرصہ کے لئے نہیں قید ہی کردیں ۔ وحَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] طلوع صبح تک ۔۔۔۔ جب یہ فعل مضارع پر داخل ہو تو اس پر رفع اور نصب دونوں جائز ہوتے ہیں اور ان میں ہر ایک کی دو وجہ ہوسکتی ہیں نصب کی صورت میں حتی بمعنی (1) الی آن یا (2) گی ہوتا ہے اور مضارع کے مرفوع ہونے ایک صورت تو یہ ہے کہ حتی سے پہلے فعل ماضی آجائے جیسے ؛۔ مشیت حتی ادخل ۔ البصرۃ ( یعنی میں چلا حتی کہ بصرہ میں داخل ہوا ) دوسری صورت یہ ہے کہ حتیٰ کا مابعد حال واقع ہو جیسے مرض حتی لایرجون و دو بیمار ہوا اس حال میں کہ سب اس سے ناامید ہوگئے ) اور آیت کریمۃ ؛۔ حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ [ البقرة/ 214] یہاں تک کہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پکار اٹھے ۔ میں یقول پر رفع اور نصب دونوں منقول ہیں اور ان ہر دو قرآت میں دونوں معنی بیان کئے گئے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ حتیٰ کا مابعد اس کے ماقبل کے خلاف ہوتا ہے ۔ جیسا ک قرآن میں ہے : وَلا جُنُباً إِلَّا عابِرِي سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُوا [ النساء/ 43] ۔ اور جنابت کی حالت میں بھی نماز کے پاس نہ جاؤ ) جب تک کہ غسل ( نہ ) کرو ۔ ہاں اگر بحالت سفر رستے چلے جارہے ہو اور غسل نہ کرسکو تو تیمم سے نماز پڑھ لو ۔ مگر کبھی اس طرح نہیں بھی ہوتا جیسے مروی ہے ۔ اللہ تعالیٰ لاتمل حتی تملو ا ۔ پس اس حدیث کے یہ معنی نہیں ہیں کہ تمہارے تھک جانے کے بعد ذات باری تعالیٰ بھی تھک جاتی ہے ۔ بلکہ معنی یہ ہیں کہ ذات باری تعالیٰ کو کبھی ملال لاحق نہیں ہوتا ۔ رد الرَّدُّ : صرف الشیء بذاته، أو بحالة من أحواله، يقال : رَدَدْتُهُ فَارْتَدَّ ، قال تعالی: وَلا يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ [ الأنعام/ 147] ( رد د ) الرد ( ن ) اس کے معنی کسی چیز کو لوٹا دینے کے ہیں خواہ ذات شے کہ لوٹا یا جائے یا اس کی حالتوں میں سے کسی حالت کو محاورہ ہے ۔ رددتہ فارتد میں نے اسے لوٹا یا پس وہ لوٹ آیا ۔ قرآن میں ہے :۔ وَلا يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ [ الأنعام/ 147] ( مگر بکے ) لوگوں سے اس کا عذاب تو ہمیشہ کے لئے ٹلنے والا ہی نہیں ۔ دين والدِّينُ يقال للطاعة والجزاء، واستعیر للشریعة، والدِّينُ کالملّة، لكنّه يقال اعتبارا بالطاعة والانقیاد للشریعة، قال إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلامُ [ آل عمران/ 19] ( د ی ن ) دين الدین کے معنی طاعت اور جزا کے کے آتے ہیں اور دین ملت کی طرح ہے لیکن شریعت کی طاعت اور فرمانبردار ی کے لحاظ سے اسے دین کہا جاتا ہے قرآن میں ہے : ۔ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلامُ [ آل عمران/ 19] دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے ۔ الاستطاعۃ . وَالاسْتِطَاعَةُ : استفالة من الطَّوْعِ ، وذلک وجود ما يصير به الفعل متأتّيا، الاسْتِطَاعَةُ أخصّ من القدرة . قال تعالی: لا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ [ الأنبیاء/ 43] ( ط و ع ) الطوع الاستطاعۃ ( استفعال ) یہ طوع سے استفعال کے وزن پر ہے اور اس کے معنی ہیں کسی کام کو سر انجام دینے کے لئے جن اسباب کی ضرورت ہوتی ہے ان سب کا موجہ ہونا ۔ اور استطاعت قدرت سے اخص ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ لا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ [ الأنبیاء/ 43] وہ نہ تو آپ اپنی مدد کرسکتے ہیں ۔ ردت والارْتِدَادُ والرِّدَّةُ : الرّجوع في الطّريق الذي جاء منه، لکن الرّدّة تختصّ بالکفر، والارتداد يستعمل فيه وفي غيره، قال تعالی: إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلى أَدْبارِهِمْ [ محمد/ 25] وقوله عزّ وجلّ : فَلَمَّا أَنْ جاءَ الْبَشِيرُ أَلْقاهُ عَلى وَجْهِهِ فَارْتَدَّ بَصِيراً [يوسف/ 96] ، أي : عاد إليه البصر، ( رد د ) الرد ( ن ) الارتدادؤالردۃ اس راستہ پر پلٹنے کو کہتے ہیں جس سے کوئی آیا ہو ۔ لیکن ردۃ کا لفظ کفر کی طرف لوٹنے کے ساتھ مختض ہوچکا ہے اور ارتداد عام ہے جو حالت کفر اور دونوں کی طرف لوٹنے پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلى أَدْبارِهِمْ [ محمد/ 25] بیشک جو لوگ اپنی پشتوں پر لوٹ گئے ( اس کے ) بعد کہ ان کے سامنے ہدایت واضح ہوگئی ۔ فَلَمَّا أَنْ جاءَ الْبَشِيرُ أَلْقاهُ عَلى وَجْهِهِ فَارْتَدَّ بَصِيراً [يوسف/ 96] پھر جب ( یوسف (علیہ السلام) کے زندہ و سلامت ہونے ) خوشخبری دینے والا ( یعقوب (علیہ السلام) کے پاس ) آپہنچا تو اس نے آنے کے ساتھ ہی یوسف (علیہ السلام) کا کرتہ ) یعقوب (علیہ السلام) ) کے چہرہ پر ڈال دیا تو وہ فورا بینا ہوگئے ۔ یعنی ان کی بینائی ان کی طرف لوٹ آئی موت أنواع الموت بحسب أنواع الحیاة : فالأوّل : ما هو بإزاء القوَّة النامية الموجودة في الإنسان والحیوانات والنّبات . نحو قوله تعالی: يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِها[ الروم/ 19] ، وَأَحْيَيْنا بِهِ بَلْدَةً مَيْتاً [ ق/ 11] . الثاني : زوال القوّة الحاسَّة . قال : يا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هذا [ مریم/ 23] ، أَإِذا ما مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيًّا [ مریم/ 66] . الثالث : زوال القوَّة العاقلة، وهي الجهالة . نحو : أَوَمَنْ كانَ مَيْتاً فَأَحْيَيْناهُ [ الأنعام/ 122] ، وإيّاه قصد بقوله : إِنَّكَ لا تُسْمِعُ الْمَوْتى[ النمل/ 80] . الرابع : الحزن المکدِّر للحیاة، وإيّاه قصد بقوله : وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكانٍ وَما هُوَ بِمَيِّتٍ [إبراهيم/ 17] . الخامس : المنامُ ، فقیل : النّوم مَوْتٌ خفیف، والموت نوم ثقیل، وعلی هذا النحو سمّاهما اللہ تعالیٰ توفِّيا . فقال : وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ [ الأنعام/ 60] ( م و ت ) الموت یہ حیات کی ضد ہے لہذا حیات کی طرح موت کی بھی کئی قسمیں ہیں ۔ اول قوت نامیہ ( جو کہ انسان حیوانات اور نباتات ( سب میں پائی جاتی ہے ) کے زوال کو موت کہتے ہیں جیسے فرمایا : ۔ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِها[ الروم/ 19] زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے ۔ وَأَحْيَيْنا بِهِ بَلْدَةً مَيْتاً [ ق/ 11] اور اس پانی سے ہم نے شہر مردہ یعنی زمین افتادہ کو زندہ کیا ۔ دوم حس و شعور کے زائل ہوجانے کو موت کہتے ہیں ۔ چناچہ فرمایا ۔ يا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هذا[ مریم/ 23] کاش میں اس سے پہلے مر چکتی ۔ أَإِذا ما مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيًّا [ مریم/ 66] کہ جب میں مرجاؤں گا تو کیا زندہ کر کے نکالا جاؤں گا ۔ سوم ۔ قوت عاقلہ کا زائل ہوجانا اور اسی کا نام جہالت ہے چناچہ فرمایا : ۔ أَوَمَنْ كانَ مَيْتاً فَأَحْيَيْناهُ [ الأنعام/ 122] بھلا جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کیا ۔ اور آیت کریمہ : ۔ إِنَّكَ لا تُسْمِعُ الْمَوْتى[ النمل/ 80] کچھ شک نہیں کہ تم مردوں کو بات نہیں سنا سکتے ۔ چہارم ۔ غم جو زندگی کے چشمہ صافی کو مکدر کردیتا ہے چنانچہ آیت کریمہ : ۔ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكانٍ وَما هُوَبِمَيِّتٍ [إبراهيم/ 17] اور ہر طرف سے اسے موت آرہی ہوگی ۔ مگر وہ مرنے میں نہیں آئے گا ۔ میں موت سے یہی معنی مراد ہیں ۔ پنجم ۔ موت بمعنی نیند ہوتا ہے اسی لئے کسی نے کہا ہے کہ النوم موت خفیف والموت نوم ثقیل کہ نیند کا نام ہے اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو توفی سے تعبیر فرمایا ۔ چناچہ ارشاد ہے : ۔ وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ [ الأنعام/ 60] اور وہی تو ہے جو ارت کو تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے حبط وحَبْط العمل علی أضرب : أحدها : أن تکون الأعمال دنیوية فلا تغني في القیامة غناء، كما أشار إليه بقوله : وَقَدِمْنا إِلى ما عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْناهُ هَباءً مَنْثُوراً [ الفرقان/ 23] والثاني : أن تکون أعمالا أخروية، لکن لم يقصد بها صاحبها وجه اللہ تعالی، كما روي : «أنه يؤتی يوم القیامة برجل فيقال له : بم کان اشتغالک ؟ قال : بقراءة القرآن، فيقال له : قد کنت تقرأ ليقال : هو قارئ، وقد قيل ذلك، فيؤمر به إلى النار» «1» . والثالث : أن تکون أعمالا صالحة، ولکن بإزائها سيئات توفي عليها، وذلک هو المشار إليه بخفّة المیزان . وأصل الحبط من الحَبَطِ ، وهو أن تکثر الدابة أكلا حتی ينتفخ بطنها، وقال عليه السلام : «إنّ ممّا ينبت الربیع ما يقتل حبطا أو يلمّ» «2» . وسمّي الحارث الحَبَطَ «3» ، لأنه أصاب ذلك، ثم سمي أولاده حَبَطَات . ( ح ب ط ) الحبط حبط عمل کی تین صورتیں ہیں ۔ ( 1) اول یہ کہ وہ اعمال دینوی ہوں اس لئے قیامت کے دن کچھ کام نہین آئیں گے اسی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ۔ وَقَدِمْنا إِلى ما عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْناهُ هَباءً مَنْثُوراً [ الفرقان/ 23] اور جو انہوں نے عمل کئے ہوں گے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے تو ان کو اڑتی خاک کردیں گے ۔ اور جو انہوں نے عمل کئے ہوں گے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے تو ان کو اڑتی خاک کردیں گے ۔ ( 2 ) اعمال تو اخروی ہو لیکن انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے نہ کیا گیا ہو جیسا کہ مروی ہے کہ قیامت کے دن آدمی لایا جائے گا اور اس سے پوچھا جائے گا کہ تو کس قسم کے عمل کرتا رہا وہ جواب دے گا کہ میں قرآن پاک پڑھتا رہا تو اس سے کہا جائے گا کہ تونے قرآن اس لئے پڑھا تھا کہ تجھے قاری کہا جائے سو لوگ تجھے قاری کہتے رہے حکم ہوگا کہ اس دوزخ میں لے جاؤ ۔ ( 3 ) تیسری صورت یہ ہے کہ اعمال صالحہ کئے ہوں گے لیکن ان کے بالمقابل گناہ کا بارا ستقدر ہوگا کہ اعمال صالحہ بےاثر ہوکر رہ جائیں گے اور گناہوں کا پلہ بھاری رہے گا اسی کی طرف خفۃ المیزان سے اشارہ فرمایا گیا ہے ۔ اصل میں حبط کا لفظ حبط سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں کہ جانور اتنا زیادہ کھا جائے کہ اس کا پیٹ اپھر جائے ۔ حدیث میں ہے (70) ان مما ینبت الربیع مایقتل حبطا او یلم بعض اوقات موسم ربیع کی گھاس یا پیٹ میں ابھار کی وجہ سے قتل کردتی ہے اور یا بیمار کردیتی ہے ۔ ایک شخص حارث کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ وہ نفخ بطن سے مرگیا تھا تو اس کا نام الحدث الحبط پڑگیا اور اس کی اولاد کو حبطات کہا جاتا ہے ۔ عمل العَمَلُ : كلّ فعل يكون من الحیوان بقصد، فهو أخصّ من الفعل لأنّ الفعل قد ينسب إلى الحیوانات التي يقع منها فعل بغیر قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعَمَلُ قلّما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العَمَلُ في الحیوانات إلّا في قولهم : البقر العَوَامِلُ ، والعَمَلُ يستعمل في الأَعْمَالِ الصالحة والسّيّئة، قال : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] ( ع م ل ) العمل ہر اس فعل کو کہتے ہیں جو کسی جاندار سے ارادۃ صادر ہو یہ فعل سے اخص ہے کیونکہ فعل کا لفظ کبھی حیوانات کی طرف بھی منسوب کردیتے ہیں جن سے بلا قصد افعال سر زد ہوتے ہیں بلکہ جمادات کی طرف بھی منسوب ہوجاتا ہے ۔ مگر عمل کا لفظ ان کی طرف بہت ہی کم منسوب ہوتا ہے صرف البقر العوامل ایک ایسی مثال ہے جہاں کہ عمل کا لفظ حیوانات کے لئے استعمال ہوا ہے نیز عمل کا لفظ اچھے اور بری دونوں قسم کے اعمال پر بولا جاتا ہے ، قرآن میں : ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے دنا الدّنوّ : القرب بالذّات، أو بالحکم، ويستعمل في المکان والزّمان والمنزلة . قال تعالی: وَمِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِها قِنْوانٌ دانِيَةٌ [ الأنعام/ 99] ، وقال تعالی: ثُمَّ دَنا فَتَدَلَّى[ النجم/ 8] ، هذا بالحکم . ويعبّر بالأدنی تارة عن الأصغر، فيقابل بالأكبر نحو : وَلا أَدْنى مِنْ ذلِكَ وَلا أَكْثَرَ وعن الأوّل فيقابل بالآخر، نحو : خَسِرَ الدُّنْيا وَالْآخِرَةَ [ الحج/ 11] دنا ( دن و ) الدنو ( ن) کے معنی قریب ہونے کے ہیں اور یہ قرب ذاتی ، حکمی ، مکانی ، زمانی اور قرب بلحاظ مرتبہ سب کو شامل ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ وَمِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِها قِنْوانٌ دانِيَةٌ [ الأنعام/ 99] اور کھجور کے گابھے میں سے قریب جھکے ہوئے خوشے کو ۔ اور آیت کریمہ :۔ ثُمَّ دَنا فَتَدَلَّى[ النجم/ 8] پھر قریب ہوئے اور آگے بڑھے ۔ میں قرب حکمی مراد ہے ۔ اور لفظ ادنیٰ کبھی معنی اصغر ( آنا ہے۔ اس صورت میں اکبر کے بالمقابل استعمال ہوتا هے۔ جیسے فرمایا :۔ وَلا أَدْنى مِنْ ذلِكَ وَلا أَكْثَرَاور نہ اس سے کم نہ زیادہ ۔ اور کبھی ادنیٰ بمعنی ( ارذل استعمال ہوتا ہے اس وقت یہ خبر کے مقابلہ میں استعمال ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا :۔ أَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ [ البقرة/ 61] بھلا عمدہ چیزیں چھوڑ کر ان کے عوض ناقص چیزیں کیوں چاہتے ہو۔ اور کبھی بمعنی اول ( نشاۃ اولٰی ) استعمال ہوتا ہے اور الآخر ( نشاۃ ثانیہ) کے مقابلہ میں بولا جاتا ہے جیسے فرمایا :۔ کہ اگر اس کے پاس ایک دینا بھی امانت رکھو ۔ خَسِرَ الدُّنْيا وَالْآخِرَةَ [ الحج/ 11] اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی آخرت آخِر يقابل به الأوّل، وآخَر يقابل به الواحد، ويعبّر بالدار الآخرة عن النشأة الثانية، كما يعبّر بالدار الدنیا عن النشأة الأولی نحو : وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوانُ [ العنکبوت/ 64] ، وربما ترک ذکر الدار نحو قوله تعالی: أُولئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ [هود/ 16] . وقد توصف الدار بالآخرة تارةً ، وتضاف إليها تارةً نحو قوله تعالی: وَلَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأنعام/ 32] ، وَلَدارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا[يوسف/ 109] . وتقدیر الإضافة : دار الحیاة الآخرة . اخر ۔ اول کے مقابلہ میں استعمال ہوتا ہے اور اخر ( دوسرا ) واحد کے مقابلہ میں آتا ہے اور الدارالاخرۃ سے نشاۃ ثانیہ مراد لی جاتی ہے جس طرح کہ الدار الدنیا سے نشاۃ اولیٰ چناچہ فرمایا { وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ } ( سورة العنْکبوت 64) ہمیشہ کی زندگی کا مقام تو آخرت کا گھر ہے لیکن کھی الدار کا لفظ حذف کر کے صرف الاخرۃ کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ { أُولَئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ } ( سورة هود 16) یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں آتش جہنم کے سوا اور کچھ نہیں ۔ اور دار کا لفظ کبھی اخرۃ کا موصوف ہوتا ہے اور کبھی اس کی طر ف مضاف ہو کر آتا ہے چناچہ فرمایا ۔ { وَلَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ } ( سورة الأَنعام 32) اور یقینا آخرت کا گھر بہتر ہے ۔ ان کے لئے جو خدا سے ڈرتے ہیں ۔ (6 ۔ 32) { وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ } ( سورة النحل 41) اور آخرت کا اجر بہت بڑا ہے ۔ اگر وہ اسے جانتے ہوتے ۔ صحب الصَّاحِبُ : الملازم إنسانا کان أو حيوانا، أو مکانا، أو زمانا . ولا فرق بين أن تکون مُصَاحَبَتُهُ بالبدن۔ وهو الأصل والأكثر۔ ، أو بالعناية والهمّة، ويقال للمالک للشیء : هو صاحبه، وکذلک لمن يملک التّصرّف فيه . قال تعالی: إِذْ يَقُولُ لِصاحِبِهِ لا تَحْزَنْ [ التوبة/ 40] ( ص ح ب ) الصاحب ۔ کے معنی ہیں ہمیشہ ساتھ رہنے والا ۔ خواہ وہ کسی انسان یا حیوان کے ساتھ رہے یا مکان یا زمان کے اور عام اس سے کہ وہ مصاحبت بدنی ہو جو کہ اصل اور اکثر ہے یا بذریعہ عنایت اور ہمت کے ہو جس کے متعلق کہ شاعر نے کہا ہے ( الطوایل ) ( اگر تو میری نظروں سے غائب ہے تو دل سے تو غائب نہیں ہے ) اور حزف میں صاحب صرف اسی کو کہا جاتا ہے جو عام طور پر ساتھ رہے اور کبھی کسی چیز کے مالک کو بھی ھو صاحبہ کہہ دیا جاتا ہے اسی طرح اس کو بھی جو کسی چیز میں تصرف کا مالک ہو ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِذْ يَقُولُ لِصاحِبِهِ لا تَحْزَنْ [ التوبة/ 40] اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو ۔ پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو ۔ نار والنَّارُ تقال للهيب الذي يبدو للحاسّة، قال : أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ [ الواقعة/ 71] ، ( ن و ر ) نار اس شعلہ کو کہتے ہیں جو آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ [ الواقعة/ 71] بھلا دیکھو کہ جو آگ تم در خت سے نکالتے ہو ۔ خلد الخُلُود : هو تبرّي الشیء من اعتراض الفساد، وبقاؤه علی الحالة التي هو عليها، والخُلُودُ في الجنّة : بقاء الأشياء علی الحالة التي عليها من غير اعتراض الفساد عليها، قال تعالی: أُولئِكَ أَصْحابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيها خالِدُونَ [ البقرة/ 82] ، ( خ ل د ) الخلودُ ( ن ) کے معنی کسی چیز کے فساد کے عارضہ سے پاک ہونے اور اپنی اصلی حالت پر قائم رہنے کے ہیں ۔ اور جب کسی چیز میں دراز تک تغیر و فساد پیدا نہ ہو۔ قرآن میں ہے : ۔ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ [ الشعراء/ 129] شاید تم ہمیشہ رہو گے ۔ جنت میں خلود کے معنی یہ ہیں کہ اس میں تمام چیزیں اپنی اپنی اصلی حالت پر قائم رہیں گی اور ان میں تغیر پیدا نہیں ہوگا ۔ قرآن میں ہے : ۔ أُولئِكَ أَصْحابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيها خالِدُونَ [ البقرة/ 82] یہی صاحب جنت میں ہمشہ اسمیں رہیں گے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے یسئلونک عن الشھرالحرام قتال فیہ، قل قتال فیہ کبیر و صدعن سبیل اللہ وکفر بہ والمسجد الحرام و اخراج اھلہ منہ اکبر عنداللہ۔ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ماہ حرام میں لڑنا کیسا ہے ؟ کہو اس میں لڑنا بہت برا ہے مگر راہ خدا سے لوگوں کو روکنا اور اللہ کے کفر کرنا اور مسجد حرام کا راستہ خدا کے بندوں پ... ر بند کردینا اور حرم کے رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ برا ہے) ۔ یہ آیت اشہر حرام میں تحریم قتال کے حکم کو متضمن ہے۔ اس مضمون پر دلالت میں اس کی طرح یہ قول باری ہے (الشھرالحرام بالشھرالحرام و الحرمات قصاص ماہ حرام کا بدلہ ماہ حرام ہی ہے اور تمام حرمتوں کا لحاظ برابری کے ساتھ ہوگا) ۔ اسی طرح قول باری ہے ان عدۃ الشھور عنداللہ اثنا عشر شھراً فی کتاب اللہ یوم خلق السموت والارض منھا اربعۃ حرم ذلک الدین القیم فلا تظلموافیھن انفسکم۔ اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد اس کے نوشتے میں بارہ ہے جب سے اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ ان میں چار حرمت کے مہینے ہیں یہی ٹھیک ضابطہ ہے لہٰذا ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو۔ ہمیں جعفر بن محمد الواسطی نے انہیں جعفر بن محمد بن الیمان نے، انہیں ابوعبید نے، انہیں حجاج نے لیث بن سعد سے، انہوں نے ابوالتربیر سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے، آپ نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اشہر حرام میں کفار سے جنگ نہیں کرتے تھے البتہ اگر آپ پر کافروں کی طرف سے حملہ ہوتا تو پھر ایسا کرتے، جب ماہ حرام آجاتا تو آپ ٹھہر جاتے حتی کہ وہ مہینہ گزر جاتا۔ اس آیت کی منسوخیت کے متعلق اختلاف ہے۔ حضرت عائشہ (رض) کا قول ہے کہ اس کا حکم باقی ہے منسوخ نہیں ہوا۔ عطاء بن ابی رباح کا بھی یہی قول ہے۔ ہمیں جعفر بن محمد نے، انہیں ابوعبید نے، انہیں حجاج نے ابن جریج سے یہ بیان کیا ہے کہ میں نے عطاء بن ابی رباح سے یہ پوچھا کہ پہلے تو ماہ حرام میں مسلمانوں کے لئے جنگ کرنا حلال نہیں ہوتا تھا پھر اس کے بعد وہ اس ماہ میں کافروں سے جنگ کرنے لگ گئے۔ یہ سن کر عطاء نے مجھ سے حلیفہ کہا کہ مسلمانوں کے لئے یہ حلال ہی نہیں کہ وہ حرم اور ماہ حرام میں جنگ کریں الایہ کہ انہیں جنگ پر مجبور کردیا جائے پھر کہنے لگے کہ یہ آیت منسوخ نہیں ہوئی ہے۔ سلیمان بن یسار اور سعید بن المسیب نے کہا ہے کہ ماہ حرام میں بھی قتال جائز ہے اور یہی فقہائے امصار کا قول ہے۔ اور پہلی آیت اللہ کے اس قول سے منسوخ ہے اقتلوا المشرکین حیث وجدتموھم تمہیں جہاں کہیں بھی مشرک ملیں انہیں قتل کرو۔ اسی طرح قول باری ہے قاتلوا الذین لایومنون باللہ ولا بالیوم الاخر ان مشرکین سے قتال کرو جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اس لئے کہ یہ آیت ماہ حرام میں قتال کی ممانعت کے بعدنازل ہوئی۔ اسی طرح ماہ حرام کے متعلق سائلین کے بارے میں اختلاف ہے کہ وہ کون لوگ تھے۔ حسن اور ان کے سوا دوسروں کا کہنا ہے کہ کافروں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آکر یہ بات پوچھی تھی ان کے اس سوال کا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کو نشانہ تنقید بنایا جائے کیونکہ انہوں نے ماہ حرام میں قتال کو حلال کردیا تھا۔ بعض دوسروں کا قول ہے کہ یہ سوال خود مسلمانوں نے کیا تھا تاکہ اللہ کے متعلق اللہ کے حکم کا پتہ لگ جائے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اس آیت کے نزول کا ایک پس منظر ہے۔ وہ ہے ایک مشرک و اقدبن عبداللہ عمرو بن حضرمی کا قتل جس کا وقوعہ مسلمانوں کے ہاتھوں ہوا تھا۔ اس پر مشرکین نے پروپیگنڈہ شروع کردیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ماہ حرام میں قتال کو حلال کردیا۔ اہل جاہلیت حرمت کے مہینوں میں قتال کی حرمت کا اعتقاد رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بتادیا کہ ماہ حرام میں قتال علی حالہ ممنوع ہے اور مشرکین کے سامنے ان کی دو عملی کو واضح کردیا کہ ایک طرف تو وہ کفر پر اڑے بیٹھے ہیں اور دوسری طرف ماہ حرام میں کسی کے قتل ہوجانے کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں حالانکہ کفر سب سے بڑا جرم ہے جبکہ اس کے ساتھ مسجد حرام سے اہل حرم یعنی مسلمانوں کا اخراج بھی عمل میں لایا گیا ہو حالانکہ مسلمان کافروں کی بہ نسبت مسجد حرام میں رہنے کے زیادہ حقدار ہیں۔ قول باری ہے انما یعمم مسجد اللہ من امن باللہ والیوم الاخر۔ اللہ کی مسجدوں کو تو صرف وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بتادیا کہ اللہ اور مسجد حرام کے ساتھ کفر زیادہ گھنائونا جرم ہے جس کی صورت یہ ہے کہ اللہ نے مسجد حرام کو مسلمانوں کی عبادت گاہ بنائی تھی تاکہ وہ اس میں اللہ کی عبادت کریں۔ کافروں نے وہاں بت رکھ دیے اور مسلمانوں کو وہاں جانے سے روک دیا جس سے مسجد حرام کے ساتھ کفر لازم آگیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے مسلمانوں کو وہاں سے نکال دیا حالانکہ وہ کفار کی بہ نسبت مسجد حرام کے زیادہ حق دار تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بتادیا کہ ماہ حرام میں ایک مشرک کو قتل کے فعل کی بہ نسبت کافروں کے یہ جرائم زیادہ لائق تنقید ہیں۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢١٧) حرمت کے مہینے یعنی رجب کے مہینے میں آپ سے لڑائی کرنے کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ آپ فرما دیجیے کہ رجب کے مہینے میں لڑائی کرنا بہت بڑے گناہ کا باعث ہے اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین اور اس کی اطاعت سے پھیرنا اور ان کو مسجد حرام داخل ہونے سے روکنا اللہ تعالیٰ کے ہاں عمرو بن حضرمی کے قتل سے بھی بڑا...  گناہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، قتل سے بڑا گناہ ہے اور یہ اہل مکہ تم لوگوں کو دین اسلام سے منحرف کرنے کی کوشش میں ہیں اور جو اسلام سے پھر کر اسی حالت میں مرجائے تو اس کے سارے اعمال اور تمام نیکیاں برباد گئیں اور آخرت میں ان کو کوئی بدلہ نہیں ملے گا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے، نہ وہاں ان کو موت آئے گی اور نہ ہی اس سے چھٹکارا ملے گا۔ شان نزول : یسئلونک عن الشھر الحرام (الخ) ابن جریر (رح) ابن ابی حاتم (رح) اور طبرانی (رح) نے کبیر میں اور حضرت امام بیہقی (رح) نے اپنی سنن میں جندب بن عبداللہ (رح) سے روایت کیا ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر بھیجا اور اس پر عبداللہ بن جحش (رض) کو امیر بنایا۔ ان حضرات کو ابن حضرمی ملا، انہوں نے اس کو قتل کردیا اور ان کو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ دن مبارک رجب کا ہے یا جمادی الآخر کا، تو مشرکین نے مسلمانوں سے کہا کہ ان لوگوں نے حرمت کے مہینے میں قتل کیا ہے، تو اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت مبارکہ اتاری کہ آپ سے حرمت کے مہینے میں قتال کرنے کے بارے میں پوچھتے ہیں، پھر بعد میں بعض حضرات کہنے لگے کہ اگر ان لوگوں کا اس میں گناہ نہیں ہوگا تو ثواب بھی نہیں ملے گا، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (آیت) ” ان الذین امنوا والذین ھاجرو (الخ) اور ابن مندہ نے اس روایت کو عثمان بن عطا (رض) سے اور عطا کے ذریعہ سے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے، فرمان خداوندی (آیت) ” یسئلونک عن الخمر “ الخ۔ اس کی تفسیر سورة مائدہ میں آئے گی۔ (لباب النقول فی اسباب النزول از علامہ سیوطی (رح )  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢١٧ (یَسْءَلُوْنَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْہِ ط) قتال کا حکم آنے کے بعد اب وہ پوچھتے تھے کہ یہ جو حرمت والے مہینے ہیں ان میں جنگ کرنا کیسا ہے ؟ اس لیے کہ سیرت میں یہ واقعہ آتا ہے کہ ہجرت کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن جحش (رض) کو چند افراد کے دستے ... کا کمانڈر بنا کر ہدایت فرمائی تھی کہ مکہ اور طائف کے درمیان جا کر وادئ نخلہ میں قیام کریں اور قریش کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔ وادئ نخلہ میں قیام کے دوران وہاں قریش کے ایک مختصر سے قافلے کے ساتھ مڈبھیڑ ہوگئی اور مسلمانوں کے ہاتھوں ایک مشرک عمرو بن عبداللہ الحضرمی مارا گیا۔ اس روز رجب کی آخری تاریخ تھی اور رجب کا مہینہ اشہر حرم میں سے ہے۔ یہ ہجرت کے بعد پہلا خون تھا جو مسلمانوں کے ہاتھوں ہوا۔ اس پر مشرکین نے بہت واویلا کیا کہ ان لوگوں کا کیا حال ہے ‘ بنے پھرتے ہیں اللہ والے ‘ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) والے ‘ دین والے ‘ آخرت والے اور انہوں نے حرمت والے مہینے کو بٹہّ لگا دیا ‘ اس میں جنگ کی۔ تو یہ دراصل اللہ تعالیٰ اپنے ان مؤمن بندوں کی طرف سے گویا خود صفائی پیش کر رہے ہیں۔ فرمایا کہ یہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ حرمت والے مہینوں میں قتال کا کیا حکم ہے ؟ (قُلْ قِتَالٌ فِیْہِ کَبِیْرٌ ط) (وَصَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَکُفْرٌم بِہٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ق وَاِخْرَاجُ اَہْلِہٖ مِنْہُ اَکْبَرُ عِنْدَ اللّٰہِ ج) ۔ یہ وہ سنگین جرائم ہیں جن کا ارتکاب مشرکین مکہ کی جانب سے ہو رہا تھا۔ یہاں فرمایا گیا کہ یہ سب کام اشہر حرم میں جنگ کرنے سے بھی بڑے جرائم ہیں۔ لہٰذا ان کے سدبابّ کے لیے اگر اشہر حرم میں جنگ کرنی پڑجائے تو کوئی حرج نہیں۔ ُ (وَالْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ط) ۔ قبل ازیں آیت ١٩١ میں الفاظ آ چکے ہیں : (وَالْفِتْنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ ج) فتنہ ہر وہ کیفیت ہے جس میں صاحب ایمان کے لیے ایمان پر قائم رہنا اور اسلام پر عمل کرنا مشکل ہوجائے۔ آج کا پورا معاشرہ فتنہ ہے۔ اسلام پر عمل کرنا مشکل ہے ‘ بدمعاشی اور حرام خوری کے راستے کھلے ہوئے ہیں ‘ اکل حلال اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ دانتوں پسینہ آئے تو شاید نصیب ہو۔ نکاح اور شادی کے جائز راستوں پر بڑی بڑی شرطیں اور قدغنیں عائد ہیں ‘ جبکہ ناجائز مراسم اور زنا کے راستے کھلے ہیں۔ جس معاشرے کے اندر باطل کا غلبہ ہوجائے اور حق پر چلنا ممکن نہ رہے وہ بڑے فتنے میں مبتلا ہے۔ باطل کا غلبہ سب سے بڑا فتنہ ہے۔ لہٰذا فرمایا کہ فتنہ قتل کے مقابلے میں بہت بڑی شے ہے۔ (وَلاَ یَزَالُوْنَ یُقَاتِلُوْنَکُمْ حَتّٰی یَرُدُّوْکُمْ عَنْ دِیْنِکُمْ اِنِ اسْتَطَاعُوْا ط) ۔ وہ تو اس پر تلے ہوئے ہیں کہ تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں۔ یہاں مشرکین مکہ کی طرف اشارہ ہو رہا ہے ‘ کیونکہ اب یہ غزوۂ بدر کی تمہید چل رہی ہے۔ اس کے بعد غزوۂ بدر ہونے والا ہے ‘ اس کے لیے اہل ایمان کو ذہنی طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور انہیں آگاہ کیا جا رہا ہے کہ مشرکین کی جنگ کا مقصد تمہیں تمہارے دین سے برگشتہ کرنا ہے ‘ وہ تو اپنی بھرپور کوشش کرتے رہیں گے کہ اگر ان کا بس چلے تو تمہیں تمہارے دین سے لوٹا کر واپس لے جائیں۔ (وَمَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ ) (فَیَمُتْ وَہُوَ کَافِرٌ ) اور اسی حالت میں اس کی موت آگئی کہ وہ کافر ہی تھا (فَاُولٰٓءِکَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ ج) ۔ پہلے خواہ کتنی ہی نیکیاں کی ہوئی تھیں ‘ کتنی ہی نمازیں پڑھی ہوئی تھیں ‘ کتنا ہی انفاق کیا ہوا تھا ‘ صدقات دیے تھے ‘ جو کچھ بھی کیا تھا سب کا سب صفر ہوجائے گا۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

232. This relates to a certain incident. In Rajab 2 A. H. the Prophet sent an expedition of eight persons to Nakhlah (which lies between Makka and Ta'if) . He directed them to follow the movements of the Quraysh and gather information about their plans, but not to engage in fighting. On their way they came across a trade caravan belonging to the Quraysh and ambushed it. They killed one person and ... captured the rest along with their belongings and took them to Madina. They did this at a time when the month of Rajah was approaching its end and Sha'ban was about to begin. It was, therefore, doubtful whether the attack was actually carried out in one of the sacred months, that is, Rajab, or not. But the Quraysh, and the Jews who were secretly in league with them, as well as the hypocrites made great play of this and used it as a weapon in their propaganda campaign against the Muslims. (For this expedition see Ibn Hisham, Sirah. vol. 1, pp. 601 ff; Ibn Ishaq, Life of Muhammad, tr. A. Guillaume. pp. 286 ff.) They pointed out the contradiction between the claims of the Muslims to true religion on the one hand, and their not hesitating to shed blood in a sacred month on the other. This verse aims to answer these objections. The essence of what is said here is that fighting during the sacred months is without doubt an evil act. It points out that those people who had continually subjected their kith and kin to untold wrong for thirteen years merely because they believed in the One God were not competent to make such an objection. Not only had the Muslims been driven from their homes, they had had the way to the Holy Mosque closed to them, a bar which had not been imposed by anyone during the course of some two thousand years. With this record of mischief and misconduct it was not for them to raise such an outcry at a minor ambush, and especially so when the incident had taken place without the approval of the Prophet. The whole incident was in fact no more than an irresponsible act on the part of some members of the Islamic community. It should be remembered that when on their return those people went, with captives and booty, to visit the Prophet, he expressly pointed out to them that he had not permitted them to fight. Not only that, he declined to receive the public exchequer's share of their booty, which indicated that their booty was considered unlawful. The Muslims, in general, also severely reproached the people responsible for the incident, and in fact nobody in Madina applauded what they had done. 233. A few simple-hearted Muslims, whose minds were seized by a mistaken concept of righteousness and pacifism, were influenced by the above objections which had been raised by the polytheists of Makka and the Jews. In this verse the believers are being asked not to entertain the hope that they might clear the air and promote understanding and goodwill by adopting an over-lenient stance towards their opponents. The objections of the latter were not motivated by the desire to find out the Truth; their true purpose was nothing but vilification. What particularly irked the adversaries of the Muslims was that they believed in a religion of their own and were inviting the whole world to accept it. Hence, as long as the Muslims continued to believe in Islam and as long as their opponents remained stubborn in their disbelief, the existing chasm between the two groups was bound to remain. Moreover, the enemies whom they confronted were not to be considered ordinary enemies. Those who wanted to deprive a person of his belongings or land were in fact enemies of a relatively much less dangerous kind than those who sought to turn him away from his faith; while the former sought to harm his worldly interests, the latter were bent upon hurling him into the eternal torment in the Hereafter.  Show more

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :232 یہ بات ایک واقعہ سے متعلق ہے ۔ رجب سن ۲ ہجری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ آدمیوں کا ایک دستہ نَخْلہ کی طرف بھیجا تھا ( جو مکے اور طائف کے درمیان ایک مقام ہے ) اور اس کو ہدایت فرمادی تھی کہ قریش کی نقل و حرکت اور ان کے آئندہ ارادوں کے متعلق معلومات حاصل کرے ۔...  جنگ کی کوئی اجازت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں دی تھی ۔ لیکن ان لوگوں کو راستے میں قریش کا ایک چھوٹا سا تجارتی قافلہ ملا اور اس پر انہوں نے حملہ کر کے ایک آدمی کو قتل کر دیا اور باقی لوگوں کو ان کے مال سمیت گرفتار کر کے مدینے لے آئے ۔ یہ کاروائی ایسے وقت ہوئی ، جب کہ رجب ختم اور شعبان شروع ہو رہا تھا اور یہ امر مشتبہ تھا کہ آیا حملہ رجب ( یعنی ماہ حرام ) ہی میں ہوا ہے یا نہیں ۔ لیکن قریش نے ، اور ان سے درپردہ ملے ہوئے یہودیوں اور منافقین مدینہ نے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لیے اس واقعہ کو خوب شہرت دی اور سخت اعتراضات شروع کر دیے کہ یہ لوگ چلے ہیں بڑے اللہ والے بن کر اور حال یہ ہے کہ ماہ حرام تک میں خونریزی سے نہیں چوکتے ۔ انہی اعتراضات کا جواب اس آیت میں دیا گیا ہے ۔ جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ بلا شبہہ ماہ حرام میں لڑنا بڑی بری حرکت ہے ، مگر اس پر اعتراض کرنا ان لوگوں کے منہ کو تو زیب نہیں دیتا ، جنھوں نے ۱۳ برس مسلسل اپنے سینکڑوں بھائیوں پر صرف اس لیے ظلم توڑے کہ وہ ایک خدا پر ایمان لائے تھے ، پھر ان کو یہاں تک تنگ کیا کہ وہ جلا وطن ہونے پر مجبور ہو گئے ، پھر اس پر بھی اکتفا نہ کیا اور اپنے ان بھائیوں کے لیے مسجد حرام تک جانے کا راستہ بھی بند کر دیا ۔ حالانکہ مسجد حرام کسی کی مملوکہ جائداد نہیں ہے اور پچھلے دو ہزار برس میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی کو اس کی زیارت سے روکا گیا ہو ۔ اب جن ظالموں کا نامہ اعمال ان کرتوتوں سے سیاہ ہے ، ان کا کیا منہ ہے کہ ایک معمولی سی سرحدی جھڑپ پر اس قدر زور شور کے اعتراضات کریں ، حالانکہ اس جھڑپ میں جو کچھ ہوا ہے وہ نبی کی اجازت کے بغیر ہوا ہے اور اس کی حیثیت اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ اسلامی جماعت کے چند آدمیوں سے ایک غیر ذمہ دارانہ فعل کا ارتکاب ہو گیا ہے ۔ اس مقام پر یہ بات بھی معلوم رہنی چاہیے کہ جب یہ دستہ قیدی اور مال غنیمت لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا ، تو آپ نے اسی وقت فرما دیا تھا کہ میں نے تم کو لڑنے کی اجازت تو نہیں دی تھی ۔ نیز آپ نے ان کے لائے ہوئے مال غنیمت میں سے بیت المال کا حصہ لینے سے بھی انکار فر ما دیا تھا ، جو اس بات کی علامت تھی کہ ان کی یہ لوٹ ناجائز ہے ۔ عام مسلمانوں نے بھی اس فعل پر اپنے ان آدمیوں کو سخت ملامت کی تھی اور مدینے میں کوئی ایسا نہ تھا ، جس نے انہیں اس پر داد دی ہو ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :233 مسلمانوں میں بعض سادہ لوح لوگ ، جن کے ذہن پر نیکی اور صلح پسندی کا ایک غلط تصور مسلط تھا ، کفار مکہ اور یہودیوں کے مذکورہ بالا اعتراضات سے متاثر ہوگئے تھے ۔ اس آیت میں انہیں سمجھایا گیا ہے کہ تم اپنی ان باتوں سے یہ امید نہ رکھو کہ تمہارے اور ان کے درمیان صفائی ہو جائے گی ۔ ان کے اعتراضات صفائی کی غرض سے ہیں ہی نہیں ۔ وہ تو دراصل کیچڑ اچھالنا چاہتے ہیں ۔ انہیں یہ بات کھل رہی ہے کہ تم اس دین پر ایمان کیوں لائے ہو اور اس کی طرف دنیا کو دعوت کیوں دیتے ہو ۔ پس جب تک وہ اپنے کفر پر اڑے ہوئے ہیں اور تم اس دین پر قائم ہو ، تمہارے اور ان کے درمیان صفائی کسی طرح نہ ہو سکے گی ۔ اور ایسے دشمنوں کو تم معمولی دشمن بھی نہ سمجھو ۔ جو تم سے مال و زر یا زمین چھیننا چاہتا ہے ، وہ کمتر درجے کا دشمن ہے ۔ مگر جو تمہیں دین حق سے پھیرنا چاہتا ہے ، وہ تمہارا بدترین دشمن ہے ۔ کیونکہ پہلا تو صرف تمہاری دنیا ہی خراب کرتا ہے ، لیکن یہ دوسرا تمہیں آخرت کے ابدی عذاب میں دھکیل دینے پر تلا ہوا ہے ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

141:سورۂ توبہ (۹: ۶۳) میں چار مہینوں کو اشہر حرم کہا گیا ہے، یعنی حرمت والے مہینے، آنحضرتﷺ نے ان کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ چار مہینے رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم ہیں۔ ان مہینوں میں جنگ منع ہے، البتہ اگر کوئی دُشمن حملہ کردے تو اپنا دفاع کیا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ ایک سفر کے دوران چند صحا... بہ کی کچھ مشرکین سے جھڑپ ہوگئی اور مشرکین میں سے ایک آدمی عمرو بن اُمیہ ضمری مسلمانوں کے ہاتھوں مارا گیا، یہ واقعہ جمادی الثانیہ کی ۹۲ تاریخ کی شام کو واقع ہوا، لیکن اس شخص کے قتل ہوتے ہی رجب کا چاند نظر آگیا۔ اس پر مشرکین نے مسلمانوں کے خلاف ایک طوفان مچادیا کہ یہ لوگ حرمت والے مہینوں کا بھی پاس نہیں کررہے ہیں۔ یہ آیت اس پروپیگنڈے کے پس منظر میں نازل ہوئی ہے۔ جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ اول تو عمرو بن امیہ کا قتل غلط فہمی میں ہوا، جان بوجھ کر حرمت والے مہینے میں قتل نہیں کیا گیا، لیکن جو لوگ اس واقعے پر طوفان کھڑا کئے ہوئے ہیں، انہوں نے اس سے کہیں بڑے گناہوں کا ارتکاب کیا ہوا ہے۔ وہ لوگوں کو نہ صرف مسجدِ حرام سے روکتے ہیں، بلکہ جو لوگ حقیقۃً مسجد حرام میں عبادت کے اہل ہیں، ان کے لئے زندگی اجیرن بناکر انہیں یہاں سے نکلنے پر مجبور کرتے ہیں، اور اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کفر کی روِش اختیار کئے ہوئے ہیں۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

(217 ۔ 218) ۔ اس آیت کی شان نزول قصہ طلب ہے اس قصہ کا یہ ہے کہ جنگ بدر سے دو مہینے پہلے آنحضرت کو معلوم ہوا کہ مشرکین مکہ کے کچھ لوگ کسی قدر کھانے پینے کا سامان بطن نخلہ کے راستہ سے مکہ کو لا رہے ہیں۔ بطن نخلہ طائف اور مکہ کے بیچ میں ایک مقام ہے آپ نے یہ خبر سن کر حضرت عبد اللہ بن حجش (رض) صحابی کو ... اور جو آپ کے چچا زاد بھائی ہیں ایک خط دے کر چند صحابہ کے ہمراہ روانہ کیا اور کچھ یہ نہیں فرمایا کہ ان کو اور ان کے ساتھیوں کو کہاں اور کس ضرورت سے بھیجا جاتا ہے۔ بلکہ عبد اللہ بن حجش (رض) سے یہ فرما دیا کہ بسم اللہ کر کے مدینہ سے سفر کرو دو منزلیں جب تک طے نہ ہوں اس وقت تک یہ خط جو تم کو دیا گیا اس کو ہرگز کھول کر نہ دیکھنا دو روز کے بعد اس خط کو کھول کر پڑھنا اور جو کچھ اس میں لکھا ہو اس کے موافق عمل کرنا اور اپنے ساتھ کے لوگوں کو بھی یہ خط سنا دینا۔ مگر ان میں سے کسی کو اس خط کی تعمیل پر مجبور مت کرنا دو روز کے بعد عبد اللہ بن حجش (رض) نے جب وہ خط کھول کر پڑھا تو اس میں بسم اللہ کے بعد یہ لکھا تھا کہ عبد اللہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بطن نخلہ پر پہنچ کر قریش کے مقابلہ کا انتظار کریں اللہ چاہے تو اس قافلہ میں سے کچھ مال ہاتھ لگے گا اس خط کو پڑھ کر عبد اللہ بن حجش (رض) نے ساتھیوں سے اس خط کا مضمون بیان کیا اور یہ بھی کہہ دیا کہ اس خط کے موافق میں تم میں سے کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ خواہ مخواہ تم بھی بطن نخلہ تک چلو۔ لیکن میں ضرور وہاں جاؤں گا۔ تم میں سے جس کا جی چاہے مدینہ کو واپس چلے جاؤ۔ عبد اللہ بن حجش (رض) کے سب ساتھیوں نے مدینے کی واپسی سے انکار کیا اور بطن نخلہ عبداللہ (رض) کے ساتھ جانے پر مستعد ہوگئے مگر جس روز عبد اللہ (رض) بطن نخلہ میں داخل ہوتے ان کے ساتھیوں میں سے دو شخص ایک سعد بن ابی وقاص (رض) اور دوسرے عتبہ بن غزوان (رض) عبد اللہ (رض) کے ساتھ بطن نخلہ اس سبب سے نہ پہنچ سکے کو ان دونوں صاحبوں کے اونٹ جنگل میں کہیں جاتے رہے تھے یہ دونوں صحابی اپنے اونٹوں کی تلاش میں عبد اللہ (رض) سے چھوٹ گئے عبد اللہ (رض) کے بطن نخلہ پہونچنے کے بعد قریش کا قافلہ بارا وہ مکہ کے بطن نخلہ پر آیا اور مسلمانوں نے اس قافلہ پر جس کے ساتھ چار آدمی تھے حملہ کیا اور مشرکین میں ایک شخص عمر و بن حضرمی مارا گیا۔ اور ایک فرار ہوگیا اور دو شخص گرفتار ہوگئے۔ عبد اللہ (رض) ان دونوں قیدیوں اور مال کے اونٹوں کو لے کر مدینہ آئے مگر جس رات عبد اللہ (رض) نے قافلہ پر دھاوا کیا اسی رات رجب کا چاند ہوگیا تھا۔ اس لئے مشرکین مکہ نے بڑا غل مچایا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حرمت والے مہینے میں لڑائی اور لٹو جائز کرلی اور مسلمانوں کو خدشہ پیدا ہوا کہ باوجود اتنے سفر اور اتنی محنت کی لڑائی کے رجب میں آن پڑنے سے واللہ اعلم ١۔ خدا کے نزدیک اس لڑائی کا کچھ اجر ملے گا یا نہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی جس کے پہلے ٹکڑے میں تو مشرکین کا یہ جواب دیا ہے کہ تم خود حرمت والے مہینے میں کیا کیا بدذاتیاں کرچکے ہو ذرا یاد تو کرو پھر بھلا تمہار حال کیا منہ ہے کہ تم مسلمانوں کو حرمت رجب توڑنے کا طعنہ دیتے ہو اور دوسرے ٹکڑے میں مسلمانوں کو یہ تسکین دی ہے کہ جب تم نے جمادی الثانی کا مہینہ خیال کر کے رجب میں بھول سے بامید اجر جہاد کیا ہے تو تم کو اپنے بھول کی معافی اور اپنے جہاد کی توقع اللہ سے ضرور رکھنی چاہیے اس آیت کے نزول تک آنحضرت نے بھی قیدیوں کو لشکر اسلام کے حوالہ میں لینے اور مال غنیمت کی تقسیم میں تامل فرمایا تھا آیت کے اترنے کے بعد مال تو آپ نے تقسیم کردیا اور دونوں قیدیوں کو فدیہ دے کر چھوڑنے کی خواہش مشرکین نے پیش کی پہلے تو آپ نے فرمایا کہ سعد (رض) اور عتبہ (رض) دو آدمی صحیح وسالم جب آجائیں گے اس وقت ہم تمہارے قیدیوں کو فدیہ لے کر چھوڑیں گے اور اگر ہم نے سنا کہ تم نے موقع پا کر ہمارے دونوں آدمیوں کو شہید کر ڈالا تو ہم تمہارے ان دونوں قیدیوں کو مار ڈالیں گے۔ لیکن بعد میں جب سعد بن ابی وقاص (رض) اور عتبہ بن غزوان (رض) اپنے اونٹوں کو لے کر مدینہ میں داخل ہوگئے تو دونوں قیدیوں کو فدیہ لے کر چھوڑ دیا ٢۔ رجب ‘ ذیقعدہ ‘ ذی الحجہ، محرم ان مہینوں میں دفع شر کے طور پر لڑنا جائز ہے خود لڑائی کی ابتد اپنی طرف سے جائز نہیں ہے بعض مفسروں کا یہ قول ہے کہ ان چار مہینہ کی لڑائی پہلے منع تھی پھر آیت قاتلوا المشرکین کافۃ اور اس قسم کی اور آیتوں سے یہ ممانعت منسوخ ہوگئے۔ لیکن صحیح قول یہ ہے کہ عالم حکم سے فاذا انسلخ الاشھرا الحرام خاص حکم منسوخ نہیں ہوسکتا۔ چناچہ زیادہ تفصیل اس کی سورة توبہ میں آئے گی۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:217) الشھر الحرام۔ موصوف و صفت۔ حرمت والا مہینہ۔ فائدہ : جمادی الثانی سنہ 2 ھ کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبد اللہ بن حجش (رض) کو آٹھ (یا بعض کے نزدیک بادہ) مہاجرین کا سردار بنا کر قریش کے ایک قافلہ کے مقابلہ میں بھیجا۔ جس شب یہ مقابلہ ہوا جس میں قریش کے چند آدمی مارے گئے تھے وہ ر... جب کی پہلی تاریخ تھی۔ لیکن حضرت عبد اللہ (رض) اور ان کے ساتھی اسے جمادی الثانی کی آخری تاریخ سمجھ رہے تھے۔ چونکہ رجب کا مہینہ ماہ حرم ہے جس میں قتال ممنوع تھا۔ اس لئے حضرت عبد اللہ اور ان کے ساتھی سخت دلگیر ہوئے کہ ان سے ایسی غلطی سرزد ہوئی۔ اس پر یہ آیت نازل کوئی کہ اہل مکہ نے جو گناہ قصداً اور عناداً کئے تھے مثلاً لوگوں کو اسلام سے روکنا۔ اللہ کو نہ ماننا۔ لوگوں کو مسجد حرام سے روکنا۔ اور اس کے رہنے والوں کو وہاں سے نکال دینا۔ (یعنی مسجد والوں کو اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ (رض) تھے) اور شرک کرنا۔ جو قتل سے بھی زیادہ سخت گناہ ہے۔ یعنی خود تو اہل مکہ ایسے گناہوں کے مرتکب تھے۔ ان کو کیا حق ہے کہ وہ مسلمانوں پر طعن و تشنیع کریں۔ باوجود اس کے کہ ان سے یہ فعل غلطی سے سرزد ہوگیا تھا۔ قتال فیہ کبیر۔ قتال باب مقاعلۃ سے مصدر ہے مقاتلۃ بھی باب مفاعلہ سے مصدر ہے فیہ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع الشھر الحرام ہے کبیر صفت مشبہ کا صیغہ واحد مذکر ہے بڑا (یہاں گناہ ہونے کے لحاظ سے بڑا مراد ہے) صد۔ صد یصد (باب ضرب ونصر) کا مصدر ہے۔ رکنا ۔ (فعل لازم) روکنا (فعل متعدی) دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ صد عن سبیل اللہ۔ خدا کے راستہ سے روکنا یعنی لوگوں کو اسلام لانے سے روکنا۔ کفر بہ۔ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع اللہ ہے اور اس سے کفر کرنا اللہ کو نہ ماننا۔ والمسجد الحرام۔ ای وصد عن المسجد الحرام اور مسجد حرام سے روکنا۔ اخراج اہلہ۔ ای اہل المسجد الحرام۔ الفتنۃ۔ فساد وشرک۔ القتل۔ بمعنی عمر و حضری کا قتل جو قریش کے قافلہ میں سے تھا۔ اور عام فساد اور شرک بھی مراد ہوسکتا ہے۔ ولا یزالون یقاتلونکم۔ لا نفی۔ یزالون مضارع جمع مذکر غائب۔ کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ (یہ لوگ) ہمیشہ لڑتے رہیں گے (کفار مکہ کی طرف اشارہ ہے) لایزال۔ ما زال ما دام۔ ما انفک۔ افعال ناقصہ ہیں ہمیشہ حرف نفی کے ساتھ مستعمل ہوتے ہیں لیکن مثبت کے معنی ادا کرتے ہیں۔ ان استطاعوا۔ ان شرطیہ ہے ان استطاعوا جملہ شرطیہ ہے اور لا یزالون ۔۔ عن دینکم جزا۔ حتی یردونکم۔ حتی تعلیل کے لئے ہے جیسا کہ کہتے ہیں اعبد اللہ حتی ادخل الجنۃ میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں تاکہ جنت میں جاؤں۔ یردوکم مضارع کا صیغہ جمع مذکر غائب رد (باب نصر) سے مصدر کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر، تاکہ وہ تم کو لوٹا دیں۔ وہ تم کو مرتد بنادیں۔ آیت کا ترجمہ ہوگا : یہ لوگ ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں گے تاکہ اگر مقددر رکھیں تو تم کو تمہارے دین سے پھیر دیں۔ ومن یریدد منکم۔ میں من شرطیہ ہے یرتدد۔ مضارع واحد مذکر غائب ارتداد (افتعال) مصدر بمعنی لوٹ جانا۔ مرتد ہوجانا۔ اور جو تم میں سے مرتد ہوگیا یعنی اپنے دین سے پھر گیا۔ فیمت اور مرگیا (اس کا عطف یریدد پر ہے) ۔ وھو کافر جملہ حالیہ ہے درآں حال یہ کہ وہ کافر ہو۔ ومن یریدد سے لے کر وھو کافر تک شرط۔ اور اس سے اگلا جملہ فاولئک ۔۔ خالدون جزاء ہے۔ فاولئک میں ف جواب شرط کے لئے ہے۔ اولئک اسم اشارہ جمع مذکر غائب اور من یرتدد منکم میں ضمیر فاعل مشار الیہ ہے۔ حبطت۔ ماضی واحد مؤنث غائب۔ ھبط (باب سمع) مصدر۔ وہ اکارت گئے۔ وہ مٹ گئے۔ وہ ضائع ہوگئے۔ فیہا۔ فی حرف جار۔ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب۔ النار (دوزخ) کے لئے ہے۔ ای فی النار۔ خلدون ۔ اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر۔ خلود (باب نصر) مصدر۔ ہمیشہ رہنے والے۔ سدا رہنے والے۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 ذوالقعدہ، ذولحجہ، محرم اور رجب، یہ چارمہینے حرمت والے ہیں۔ عہد جاہلیت سے ہی ان میں لوٹ مار اور خون ریزی حرام سمجھی جاتی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ 2 ھ میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن جحش کی سر کردی میں ایک دستہ فوج جہاد پر روانہ کیا۔ انہوں نے کافروں کے ایک قافلہ پر حملہ کیا...  جس سے ایک آدمی مارا گیا اور بعض کو ان کے مال سمیت گرفتار کر کے مدنیہ میں لے آئے۔ یہ واقعہ ماہ رجب میں پیش آیا کفار نے مسلمانوں کو طعنہ دیا کہ تم نے رجب میں جنگ کر کے اس کی حرمت کو توڑا ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ مارہ رجب میں جنگ کرنا اگرچہ واقعی گناہ ہے مگر تم اس سے بھی برے گناہوں کا ارتکاب کر رہے ہو ( جو آیت میں مذکور ہیں) لہذا اگر مسلمانوں نے تلوار اٹھالی ہے تو قابل مواخزہ نہیں۔ ، (ابن کثیر، شوکانی) شہر حرام میں لڑائی کی حرمت سورت برات کی آیت : فاقتلوا المشرکین الخ سے منسوخ ہوچکی ہے جمہو فقہا کا یہی مسلک ہے۔ (ابن العربی۔ الجصاص) قتال فیہ بدل اشتمال من الشھر الحرام وصد عطف علی کبیر والمسجد الحرام عطف علی سبیل اللہ واخرج اھلہ عطف علی صد واکبر عنداللہ خیر صدوماعبف علیلہ۔ ( شوکانی) یہاں الفتنہ سے مراد ہے مسلمانوں کو دین اسلام سے برگشتہ کرنے کے لیے ظلم وستم کا نشانہ بنانا۔2 اس آیت سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص نعوذباللہ) مرتد ہوجائے تو اس کے تمام عمل ضائع ہوجاتے ہیں لیکن اگر پھر سچے دل سے تائب ہو کر اسلام قبول کرلے تو ارتداد سے قبل کے اعمال ضائع نہیں جاتے بلکہ ان کا ثواب کا مل جاتا ہے۔ (فتح البیان )  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

217 221 اسرارو معارف اشہر حرم : جب جہاد کا ذکر شروہ ہوا تو اس کے احکام ارشاد ہوتے ہیں جن میں بنیادی بات اشہر حرم کی ہے کہ سال میں چار مہینے رجب اور ذی قعد ، ذی الحجہ اور محرم ہیں۔ قبل اسلام بھی ان میں لڑنا مناسب نہیں سمجھا جاتا تھا اور اسلام نے بھی ان کی حرمت بحال رکھی لیکن اس کے ساتھ یہ امکان بھی ... موجود تھا کہ مسلمان تو بالکل ہاتھ نہ اٹھائیں اور کافر جنگ کرکے مسلمانوں کو نقصان پہنچاتے رہیں۔ تو اللہ کریم نے ایک ضابطہ ارشاد فرمایا کہ فرما دیجئے ان مذکورہ مہینوں میں لڑنا بہت بڑا جرم ہے اور عنداللہ بڑے گناہ کی بات ہے لیکن اللہ کی راہ سے روکنا ، اللہ سے کفر کرنا اور بیت اللہ سے منع کرنا بلکہ جو لوگ مسجد حرام کے اہل ہوں اور ان کو وہاں سے نکال دینا کیا کم گناہ ہے ؟ ہرگز نہیں ! بلکہ اس طرح کا فساد تو قتال سے بڑھ کر جرم اور گناہ ہے اگر کفار ان مہینوں میں ایسی کوشش کریں یا لڑائی کی ابتدائ۔ ان کی طرف سے ہو تو پھر ماہ حرام کی حرمت پامال کرنے کا گناہ بھی ان ہی کے سر ہوگا۔ یہی تعامل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی ظاہر ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان مہینوں میں اس وقت تک قتال نہ فرماتے جب تک ابتداء کفار کی طرف سے نہ ہو۔ کفار کا حال یہ ہے کہ یہ کبھی تمہارے دوست نہیں ہوسکتے بلکہ یہ ہمیشہ تم سے لڑتے ہی رہیں گے تاآنکہ اگر ان کا بس چلے تو یہ تمہیں تمہارے دین سے بھی برگشتہ کردیں اور کفر میں لوٹا دیں۔ مرتد کی سزا : اگر تم میں سے کوئی دین سے پھرجائے اور پھر کفر پر ہی مرے تو اس کے تمام نیک اعمال بھی ضائع ہوجائیں گے وہ نہ تو اسے دنیا میں فائدہ دیں گے اور نہ آخرت میں۔ بلکہ ایسے لوگ جہنم میں داخل ہوں گے اور ہمیشہ رہیں گے ۔ دنیا میں مرتد کا نکاح باطل ہوجاتا ہے مسلمان سے وراثت نہیں پاسکتا جنازہ نہیں پڑھا جاتا اور نہ ہی مسلمانوں کے مقابر میں دفن کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر توبہ نہ کرے تو قتل کیا جاتا ہے اور عورت ہو تو حبس دوام پاتی ہے اور آخرت کا نقصان ابدی جہنم ہے۔ ہاں اگر توبہ کرے تو ازسر نو مسلمان ہوجاتا ہے بلکہ حنفیہ کے نزدیک اگر پہلے حج کرچکا تھا تو وہ بھی فاسد ہوا۔ بشرط وسعت دوبارہ حج بھی کرے گا۔ یہی حال باقی نیک اعمال قبل ازارتداد کا ہے۔ امام شافعی (رح) کا مسلک اس کے خلاف ہے اور کافر اصلی اگر کوئی نیک کام کرتے تو معلق رہتا ہے اگر مسلمان ہوجائے تو پہلے سے سب نیک کاموں کا بھی اجر پاتا ہے اگر کفر پر مرے تو پھر سب ضائع ہوجاتے ہیں سو مرتد کافر اصلی سے بھی شنیع تر ہے۔ کفار کا حال یہ ہے کہ وہ مسلمان کو بحیثیت مسلمان برداشت کرنے پر تیار نہیں۔ آج بھی دیکھا جائے تو انسانی ہمدردی کے دعا دی کے باوجود کفار کے نزدیک وہ مرتد جو نام تو مسلمانوں جیسے رکھتے ہیں مگر عقائد اسلامی کا مذاق اڑاتے ہیں بڑے عزیز ہیں اور جو لوگ حق پرست اور مسلمان ہیں انہیں غیر مہذب اور قدامت پسند اور کیا کیا کچھ کہا جاتا ہے۔ سو کفار کی ایسی کوششیں جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہیں انہیں روکنا ہر حال اور ہر زمانے میں نہ صرف جائز بلکہ ضروری ہے۔ جیسے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کرکے دکھایا۔ تب ہی ان کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے کہ یہ پکی بات ہے کہ جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور پھر سارے جہاں کو اللہ کے لئے چھوڑا ، اللہ کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنی ہٹا دی ، خواہ عزیز و اقارب ہوں ، جاہ ومال ہو ، گھر یا وطن ہر شے کو اللہ کی محبت اور اپنے اللہ سے تعلق پہ نثار کردیا اور پھر یہیں بس نہیں بلکہ ساری عمر اللہ کی راہ میں لڑتے اور کفر کی طاقتوں کا مقابلہ کرتے گزار دی۔ حقیقتاً یہی لوگ رحمت باری کے امیدوار ہیں ان کا عمل ان کی اس تمنا کا آئینہ دار ہے اور انہوں نے کسی غلط جگہ امیدیں وابستہ نہیں کیں بلکہ اللہ ہی ہے بخشنے والا اور رحم کرنے والا۔ عہد جہالت کے بعض رواجات اور اسلام : عرب میں عہد جاہلیت میں شراب اور جوا تہذیب کا ایک حصہ تھا۔ شراب کے بغیر ہر دعوت نامکمل سمجھی جاتی تھی اور جوا نہ کھیلنے والے کو کنجوس اور بزدل کہا جاتا تھا اور یہ دونوں عادتیں اس قدر رچ بس چکی تھیں کہ انہیں عربوں کے مزاج سے خارج کرنا اور نہ صرف ذہنی بلکہ قلبی طور پر ان سے مسلمانوں کا متنفر ہوجانا خود ایک بہت بڑا معجزہ اور دلائل نبوت میں سے ایک بہت بڑی دلیل ہے۔ بعض لوگ یہ بھی کہہ جاتے ہیں کہ اسلام نے سابقہ رواج بھی اپنائے ہیں۔ لیکن اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ کتنی بڑی بڑی برائیوں کا سدباب کیا ہے جو سوائے نبی کے کوئی شخص مٹانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ مثلاً یہی شراب اور جوے کو دیکھ لیں یا متعہ کے نام سے جنسی بےراہروی کی ایک صورت جو قبل اسلام رائج تھی اسلام نے اس کو مٹا کر نکاح کو قائم فرمایا اور حکم دیا باقاعدہ زندگی گزارنے کے لئے یہ رشتہ جوڑو۔ کیا آج کا یورپ شراب اور جنسی بےراہ روی سے پریشان نہیں ہے ؟ کیا وہاں کے دانشور اور صاحب اقتدار دونوں اس شے کو ختم نہیں کرنا چاہتے ؟ لیکن وہ کیا ایسا کر بھی سکتے ہیں ؟ ہرگز نہیں ! یہ صرف اور صرف اسلام اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے محبت اور غلامی کا تعلق ہے جس میں آج بھی یہ قوت ہے کہ یورپ کا باسی جو اسلام قبول کرتا ہے تو پھر ان چیزوں سے اس قدر متنفر ہوجاتا ہے کہ جس قدر پہلے ان کا رسیا تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ اور یہ صرف بات نہیں اس عاجز کا تجربہ ہے اور ایسے لوگ آج بھی میرے پاس مقیم ہیں جو سویڈن اور فن لینڈ جیسے سرد ممالک کے باسی ہیں۔ جہاں شراب ہمارے ہاں کی چائے سے زیادہ پی جاتی ہے مگر آج وہ دن بھر نماز اور مختلف مسائل یاد کرتے ہیں اور ان چیزوں سے گلو خلاصی پاکر پھر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہاں ! بعض باتوں کو قائم رکھا یا ان کے اطوار کی اصلاح فرمادی جیسے طواف کعبہ یا منیٰ وعرفات کا قیام وغیرہ یہ چیزیں یا تو سابقہ ادیان سے تھیں جنہیں دین اسلام میں بھی قائم رکھا اور یا اتفاقاً ایسی باتیں تھیں جو عنداللہ پسندیدہ تھیں۔ ورنہ کسی رواج کی مضبوطی سے متاثر ہو کر دین اگر رواج کو اپناتا تو شراب اور جوا حرام نہ ہوتے اور نہ جنسی تعلق کے لئے صورت معین ہوسکتی تھی۔ ہاں ! یہ انقلابی کام تدریجاً کیا گیا۔ سب سے پہلے یہی ارشاد ہو کہ شراب اور جوئے میں اگرچہ بعض لوگ فائدہ بھی پاتے ہیں۔ ان کا خواہ تھوڑا سہی مگر اک حسین پہلو بھی ہے مگر اس میں گناہ زیادہ ہے ۔ اس قدر زیادہ کہ اس کے مقابلے میں وہ نفع بھی قابل مذمت نظر آتا ہے کہ چند لوگ تو پیسہ کمالیں مگر قوم کی معیشت اور اخلاق تباہ ہوجائے اور قوم گمراہی کے اندھیروں میں ڈوب جائے تو یہ نفع ہرگز قابل التفات نہیں۔ یہ تھا پہلا حکیمانہ ارشاد جو شراب اور جوئے کے بارے نازل ہوا۔ بعض لوگ تو پہلے سے طبعاً یا عقلاً اسے پسند نہ کرتے تھے اور کچھ لوگ اس ارشاد سے متنبہ ہو کر اس کو چھوڑ گئے پھر حالت نشہ میں نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ حکم ہوا ، لا تقربوا الصلوٰۃ وانتم سکاریٰ ۔ تو اکثر صحابہ (رض) نے یہ سمجھ لیا کہ جب اس حالت میں نماز جیسی عظیم عبادت سے روک دیا گیا تو اس میں کوئی بھلائی نہیں ہوسکتی اور پھر یہ واضح طور پر ممانعت کا حکم نازل ہوا تو قطعی طور پر سب مسلمانوں نے اسے چھوڑ دیا۔ یہ آیت سورة مائدہ میں ہے اور مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے جس میں ارشاد ہے :۔ یا ایھا الذین امنوا انما الخمر والعیسر ولا نصاب ولازلام رجس من عمل الشیطن فا جنتبوہ لعلکم تفلحون۔ تو مدینہ منورہ میں اس طرح شراب گرائی گئی کہ گلیوں میں جاری ہوگئی اور مدتوں کبھی بارش ہوتی تو زمین پر شراب کا رنگ نکھر آتا ۔ اور فضا میں شراب کی بو رچ جاتی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی کے پاس شراب ہے فلاں جگہ جمع کردی جائے۔ تو جاں نثار صحابہ (رض) نے فوراً جمع کردی ، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے گئے اور دست مبارک سے مشکیزوں کو چاک فرمایا اور کچھ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہاتھوں ضائع کرادیئے گئے بلکہ ایک صحابی (رض) جو شراب درآمد کیا کرتے تھے۔ اتفاق سے ساری جمع پونجی لے کر شام گئے ہوئے تھے اور حکم چاہا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” سب مشکیزوں کو چاک کرکے شراب بہادو “ انہوں نے بلا تامل اپنا سارا سرمایہ زمین پر بہاد دیا۔ (رض) اس کی حرمت اگرچہ بتدریج ہوئی مگر جب حرمت نازل ہوئی تو پوری شدت سے نافذ کی گئی اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے متعلق دس آدمیوں پر لعنت فرمائی ہے نچوڑنے والا ، پینے والا ، پلانے والا ، لاکر دینے والا ، جس کے لئے لائی جائے۔ بننے والا ، بیچنے والا ، خریدنے والا ، ہبہ کرنے والا اور اس کی آمدنی کھانے والا۔ اس کے ساتھ جوئے کو بھی قرار دیا۔ اسی شدت اور قوت کے ساتھ۔ اور جوئے کی تمام اقسام کو حرام قرار دیا۔ خواہ وہ اس دور میں رائج تھیں یا آج رواج پائیں اور کسی بھی نام سے ہوں۔ لاٹری : اس پر اجماع ہے کہ میسر میں جوئے کی تمام صورتیں داخل ہیں حتیٰ کہ فرمایا۔ المیسرالقمار حتیٰ لعب الصبیان بالکعاب والجوز کہ ہر قسم کا قمار میسر ہے یہاں تک کہ بچوں کا کھیل ، لکڑی کے گٹکوں اور اخروٹ وغیرہ سے ۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا الخاطرۃ من القمار ، یعنی مخاطرہ قمار میں سے ہے۔ جس سے مراد ایسا معاملہ ہے جس میں کس قدر نقصان کا احتمال بھی ہوا اور مال کے ملنے کا بھی جیسے آج کل لاٹری کے مختلف طریقے یا معمے حل کرنے کا کاروبا وغیرہ۔ دراصل قمار کی تعریف یہ ہے کہ کسی مال کا مالک بنانے کے لئے ایسی شرائط رکھی جائیں جن میں وجود وعدم دونوں کا امکان برابر ہو اور نفع خالص یا تاوان خالص برداشت کرنے کی دونوں جانبین مساوی ہوں اور احادیث مقدسہ میں تو شطرنج اور چوسہ وغیرہ کو حرام قرار دیا ہے اور یہی حال تاش کا ہے۔ اگر ان پر روپیہ بھی لگا ہو تو پھر خالص جوا ہے ، صحیح مسلم میں ہے نرو ” چوسر “ کھیلنے والا گویا خنزیر کے گوشت اور خون میں ہاتھ رنگتا ہے اور ابن عمر (رض) کا ارشاد ہے کہ شطرنج نرو سے بھی بری چیز ہے۔ مفسرین کرام نے بیشمار مالی ، بدنی اور سیاسی نقصانات گنائے ہیں جن کو دہرانا یہاں ضروری خیال نہیں کیا گیا بہرحال ایک ضابطہ ارشاد ہوا ہے کہ جلب منفعت سے دفع مضرت ضروری ہے اور کسی چیز میں نفع بھی ہو مگر اس کا نقصان واضح ہو تو اسے چھوڑ دینا بہتر ہے جیسے سانپ خوبصورت تو ہے مگر اس کا زہر قاتل ہے یا جرائم بھی تو لوگ نفع کی امید میں کرتے ہیں چوری ، ڈاکہ اور اغواء لیکن ایک شخص اپنے نفع کے لئے کتنے گھر اجاڑتا ہے۔ کیا ان کو جائز قرار دیا جاسکتا ہے یہی حال جوئے اور شراب کے نفع کا ہے کہ ایک وقتی لذت ہمیشہ کے خسران کا سبب ہے اور ایک شخص کی آمدنی قوم کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔ تو جیسے آمدن حلال ہونا ضروری ہے ویسے ہی اخراجات کا مناسب ہونا بھی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے درخواست کرتے ہیں کہ کس قدر مال خرچ کریں تو فرمائیے جو اپنی ضرورت سے زائد ہو۔ یہ ایک ایسی صورت ہے کہ جس سے بعض حضرات نے یہ مفہوم لیا ہے کہ ضرورت سے زائد ہر شے خرچ کردینی چاہیے اور آئندہ کے لئے بچا کر کچھ نہ رکھیئے۔ حضرت ابوذرغفاری (رض) کا یہی مسلک تھا اور بعض اہل اللہ کا بھی۔ اکثر صحابہ کرام (رض) اس کے خلاف اعتدال کی راہ اپناتے اور اللہ کی راہ میں بھی دیتے۔ ضروریات کے لئے بچا کر بھی رکھتے تھے اور یہی ان آیات کا مفہوم بھی ہے کہ اللہ تمہارے لئے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم دنیا اور آخرت کی باتوں میں فکر کرو یعنی اپنی اخروی اور ابدی ضروریات کو بھی نگاہ میں رکھو اور دنیا بھی عالم اسباب ہے۔ یہاں بھی زیست کا سامان کرو۔ اگر پس انداز غیر محمود ہوتا تو زکوٰۃ فرض ہی نہ ہوتی کہ وہ تو لاگو ہی پس انداز پر ہے۔ ہاں ! یہ نہ ہو کہ صرف اپنے لئے پس انداز کرتا رہے اور ارد گرد سے بیگانہ ہوجائے بلکہ غرباء کا بھی خیال رکھے اور یہ صرف ان کی بھلائی کے لئے ہی نہیں بلکہ اس کی اپنی اخروی اور ابدی ضرورت بھی ہے۔ میانہ روی ہی مناسب ہے کہ دنیا میں بھی آرام سے گزرے۔ اور آخرت بھی درست رہے۔ ایسے ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یتیم بچوں کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ صورت یہ پیش آئی کہ اکثر یتیم بچے تو ورثاء کے ساتھ رہتے تھے۔ اور ان میں سے بعض کے پاس والدین کا چھوڑا ہوا مال بھی ہوتا تھا۔ جب مال کے بارے سخت محتاط رہنے کا حکم ہوا تو یتیم کے مال سے بچنے کی سخت تاکید فرمائی۔ ارشاد ہوا۔ الذین یاکلون اموال الیتمیٰ ظلما انھم یاکلون فی بطونھم نارا۔ کہ جو لوگ ظلماً یتیم کا مال کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں انگارے بھر رہے ہیں۔ تو صحابہ کرام (رض) نے یتیموں کا مال بالکل علیحدہ کردیا۔ اب ان کے لئے علیحدہ کھانا پکانا ، یا بچ جائے ت استعمال نہ کرنا اور نہ صدقہ دینا۔ اس طرح ایک سخت مشکل صورتحال پیدا ہوسکتی تھی مگر اللہ نے آسان فرمادیا کہ مقصد یتیموں کی بھلائی ہے اگر تم ان کا مال اپنے ساتھ شامل کرلو ، بدیں خیال کہ ان کا نقصان نہ ہو تو وہ تمہارے ہی بھائی اور عزیز ہیں۔ ہاں ! اگر کوئی بدبخت اصلاح کے پردے میں ان کا مال ہڑپ کرنا چاہے تو اللہ کو دھوکا نہیں دے سکتا کہ اللہ بہتری چاہنے والے اور فسادی دونوں کو خوب جانتا ہے اور یہ قاعدہ اللہ نے تمہاری آسانی اور سہولت کو مقرر فرمایا کہ اللہ تم پر مشقت نہیں ڈالنا چاہتا ، وہ زبردست ہے کوئی دھوکا باز اس کی گرفت سے نہ بچ سکے گا اور وہ بڑی تدبیر والا ہے حکیم ہے اگر اس کی حکمت سے چندے گرفت نہ آئے تو کیا ہوا۔ جب معاشرت اور باہمی اختلاط کا ذکر چلا تو فرمایا ، مسلمان یتیم تو تمہارے بھائی ہیں لیکن اگر مشرک رشتہ دار بھی ہو تو وہ تمہارا کچھ نہیں لگتا۔ مناکحت کے لئے ایمان شرط ہے : مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک وہ مسلمان نہ ہوجائیں ان سے تو مسلمان لونڈی بہتر ہے اگرچہ مشرک عورت اس سے خوبصورت بھی ہو ۔ اسی طرح مشرک مرد کے نکاح میں مسلمان عورت نہ دو کہ اس سے وہ غلام بدرجہا بہتر ہے جو مسلمان ہے اگرچہ شکل و صورت میں مشرک ہی کیوں نہ بڑھا ہوا ہو کہ اصل بات مآل کار ہے اور رشتہ ازدواج ایک بہت مضبوط تعلق ہے مشرک کے ساتھ تعلق اگر مومن کو مشرک نہ بنا سکا تو اس کے دل سے شرک کی نفرت تو ضائع کردے گا جو دوزخ کی طرف ایک قدم ہے اور یہی شے کفر و شرک میں مبتلا کرنے والی چیز ہے۔ فرمایا ، اس طرح یہ مشرک دوزخ کی طرف دعوت دینے والے ہیں اپنے اثر اور تعلق کے اعتبار سے یہ جہنم کے داعی ہیں اور اللہ تو جنت اور اپنی بخشش کی طرف بلاتا ہے اور اسی لئے اپنے احکام ارشادفرماتا ہے کہ لو گ نصیحت قبول کریں۔ یہاں شرک سے اگر مطلق غیر مسلم مراد ہیں تو اہل کتاب ان میں داخل نہ ہوں گے کہ وہ تو توحید وآخرت اور کسی نہ کسی نبی کی نبوت پر تو متفق ہیں اگرچہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کے منکر ہیں مگر ان کفار سے کفر میں ہلکے ہیں جو توحید و رسالت اور آخرت کا سرے سے انکار کئے بیٹھے ہیں اور پھر اہل کتاب کی بھی صرف عورت سے نکاح درست ہے مرد سے نہیں کہ عورت فطرتاً مرد کے تابع ہوتی ہے مسلمان سے نکاح شاید اس کی اصلاح کا سبب بنتا ہے اور یہ بھی صرف نکاح درست ہے نسب ثابت ہوجائے گا مستحسن نہیں ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمان بھی دیندار عورت تلاش کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ تو جب بدکار مسلمہ سے نکاح مناسب نہیں تو اہل کتاب سے کیسے پسندیدہ ہوگا ؟ نیز وہ بھی اس وقت جائز ہے جب اہل کتاب اپنے مذہب پر تو ہوں۔ فی زمانہ تو صرف مردم شماری میں عیسائی یا یہودی لکھا ہوا ہے۔ اگر تحقیق کی جائے تو نہ تو ان کا اللہ پر ایمان ہے اور نہ آخرت پر ، نہ موسیٰ (علیہ السلام) کو مانتے ہیں اور نہ عیسیٰ (علیہ السلام) کو۔ یہی وجہ ہے کہ جب شام کے مسلمانوں میں ایسے نککاح ہوئے۔ تو امیر المومنین حضرت عمر فاروق (رض) نے بذریعہ فرمان روک دیا اور اس طرف توجہ دلائی کہ سیاست اور دیانت دونوں طرح یہ شادیاں مسلمان خاندانوں کے لئے مضر ہیں۔ (کتاب الآثار کلام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آج کے غیر مسلم یہود ونصاریٰ جس طرح مسلمان گھروں میں داخل ہو کر ان کے راز حاصل کرنے اور انہیں ذلیل کرنے کے درپے ہیں ایک دلازار حقیقت ہے مشرق وسطیٰ میں یہود ونصاریٰ کی سازشوں کے باعث تقریباً سب بااثر افراد اور حکمران طبقے کے گھروں میں یہودی لڑکیاں مسلمان ناموں سے موجود ہیں۔ اے کاش ! مسلمان کفار کے فریب کو سمجھ سکتا۔ اور ان کا حال تو یہ ہے کہ تقریباً افریقہ کے تمام حکمرانوں پر یہودی لڑکیاں ہی قابض ہیں ، آج کل کے ملحد اہل کتاب یا نام کے وہ مسلمان جو عقیدۃً کافر ہیں اور مسلمان کہلاتے ہیں جیسے مرزائی یا روافض کہ اول الذکر ختم نبوت کا انکار کرکے اگر کافر ہے تو ثانی اجرائے نبوت کے عقیدے میں اس سے کہیں آگے ہے اور اسی طرح منکرین حدیث ، کہ انکار حدیث ایسا ہی کفر ہے جیسا کتاب اللہ کا انکار۔ ان سب سے نکاح حرام ہے اور اس کے جواز کی کوئی صورت کم از کم میری نظر میں نہیں۔  Show more

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 217 تا 218 کبیر (بڑا۔ گناہ) ۔ اخراج (نکالنا) ۔ اھلہ (اس کے رہنے والے ) ۔ اکبر زیادہ بڑا (بہت بڑا گناہ ہے ) ۔ لا یزالون (ہمیشہ) ۔ ان استطاعوا (اگر ان میں طاقت ہو) ۔ یرتدد (جو پلٹ گیا (مرتد ہوگیا ) ۔ یمت (وہ مرجاتا ہے ) ۔ حبطت (ضائع ہوگئی (ضائع ہوگئے ) ۔ ھاجروا (ہجرت کی ) ۔ جاھ... دوا (انہوں نے جہاد کیا) ۔ یرجون (امید رکھتے ہیں ) ۔ تشریح : آیت نمبر 217 تا 218 ان آیات کی تشریح یہ ہے کہ : رجب ، ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم ان چار مہینوں کو عرب والے (اشھر الحرم) عزت و حرمت والے مہینے کہا کرتے تھے۔ ان چاروں مہینوں کے بارے میں زمانہ جہالت ہی سے عربوں کی روایات اس قدر سخت تھیں کہ ان مہینوں میں جنگ کرنے کو بہت بڑا گناہ سمجھتے تھے چونکہ اس طرح کے معاملات میں انسان بڑا جذباتی ہوجاتا ہے اس لئے باربار یہ سوال ذہنوں میں گونج رہا تھا کہ ان مہینوں میں اگر جنگ سے واسطہ پڑجائے تو کیا جنگ کی جائے یا کفار کی زیادتیوں اور جنگی اقدامات کے باوجود ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا جائے۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک سیدھا سا دھا اصول مقرر فرمادیا کہ اسلام امن و عافیت کا دین ہے اس کا مزاج ہی بےجنگ و جدل کے خلاف ہے لیکن اگر کفار خود ہی ان مہینوں کا احترام نہیں کرتے اور بیت اللہ کی حرمت کا بھی ان کو خیال نہیں ہے تو تمہیں کیا پڑی ہے کہ تم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاؤ۔ اگر وہ احترام کرتے ہیں تو تم ان سے زیادہ احترام کرو۔ اگر وہ بیت اللہ کی عظمت و حرمت کا خیال کرتے ہیں تو تم اس گھر کی حرمت کے زیادہ بہتر پاسبان ہو لیکن اگر وہ جنگ کرتے ہیں تو تم بھی ان سے جنگ کرو۔ کیونکہ یہ اللہ کے بھی مجرم ہیں اور تمہارے بھی۔ یہ بےضمیر کفار لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں، اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں۔ اللہ کے بندوں کو مسجد حرام کی زیارت اور حج وعمرہ سے روکتے ہیں اور محض اس وجہ سے تمہیں مکہ چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا کہ تم اس گھر کے مالک کا نام لیتے ہو جسے بیت اللہ کہتے ہیں۔ یہ جرائم تو اتنے بڑے ہیں کہ ان کے مقابلہ میں ان سے جہاد و قتال کرنا بہت معمولی بات لہٰذا اے مومنو ! تم دین اسلام پر پوری طرح قائم رہو اور دین اسلام سے منہ نہ پھیرو ورنہ ابدی جہنم سے تمہیں کوئی بچا نہ سکے گا۔ بیشک وہ لوگ جو ایمان لاتے اور اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے ہجرت اور جہاد کرتے ہیں وہ اللہ کی رحمت اور مغفرت کے مستحق ہیں۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چند صحابہ کا ایک سفر میں اتفاق سے کفار کے ساتھ مقابلہ ہوگیا ایک کافر ان کے ہاتھ سے مارا گیا اور جس روز یہ قصہ ہوارجب کی پہلی تاریخ تھی مگر صحابہ اس کو جمادی الاخری کی تیس تاریخ سمجھتے تھے اور رجب اشہر حرم سے ہے کفار نے اس واقعہ پر طعن کیا کہ مسلمانوں نے شہر ح... رم کی حرمت کا بھی خیال نہ کیا مسلمانوں کو اس کی فکر ہوئی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا اس آیت میں اسی کا جواب ارشاد ہے از خلاصہ جواب یہ ہے کہ اول تو مسلمانوں نے کوئی گناہ نہیں کیا اور علی سبیل الفرض اگر کیا ہے تو معترضین اس سے بڑے بڑے گناہ یعنی کفر ومزاحمت دین حق میں مبتلا ہیں پھر ان کو مسلمانوں پر اعتراض کرنے کا کب منصب ہے۔ 2۔ دنیا میں اعمال کا ضائع ہونا یہ ہے کہ اس کی بی بی نکاح سے نکل جاتی ہے اگر اس کا کوئی مورث مسلمان مرے اس شخص کو میراث کا حصہ نہیں ملتا حالت اسلام میں نماز و روزہ جو کچھ کیا تھا سب کالعدم ہوجاتا ہے مرنے کے بعد جنازہ کی نماز نہیں پڑھی جاتی مسلمانوں کے مقابر میں دفن نہیں کیا جاتا اور آخرت کا نقصان یہ ہے کہ عبادات کا ثواب نہیں ملتا ابدالآباد کے لیے دوزخ میں داخل ہوتا ہے۔  Show more

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : سوال و جواب کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں قتال فی سبیل اللہ کے بارے میں یہ وضاحت کردی گئی ہے کہ حرمت کے مہینوں میں قتال کرنے میں ابتدا نہیں کرنا چاہیے۔ البتہ مسلمانوں پر جنگ مسلط کردی جائے تو پھر حرمت والے مہینوں میں لڑائی کرنے کی مکمل طور پر اجازت ہے۔ سورۃ التوبۃ کی آیت ٣٦ میں اس...  بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ جب سے اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق فرمائی اسی وقت سے سال کے بارہ مہینے مقرر کیے اور ان میں چار مہینوں کو حرمت والے قرار دیا جن کے نام حدیث میں ذی قعدہ ‘ ذوالحجہ ‘ محرم اور رجب ہیں۔ اسی وقت سے لے کر لوگوں میں ان کا احترام پایا جاتا ہے۔ اہل عرب اپنی خود غرضی کی بنا پر ان مہینوں کی جگہ دوسرے مہینے شمار کرکے حرمت کے مہینوں میں لوٹ کھسوٹ اور جنگ وجدال کرلیا کرتے تھے لیکن بنیادی طور پر ان مہینوں کے احترام کے قائل تھے۔ ہوایہ کہ اہل مکہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ بن جحش (رض) کی سر کردگی میں آٹھ آدمیوں کا ایک دستہ نخلہ کے مقام پر بھیجا۔ جو طائف اور مکہ کے درمیان ایک علاقہ ہے۔ یونٹ کے سربراہ کو ایک بند لفافہ دیا کہ دو دن کا سفر طے کرنے کے بعد اسے کھول کر میری ہدایات کے مطابق عمل کرنا۔ چناچہ دو دن کے بعد حضرت عبداللہ (رض) نے تحریر دیکھی تو اس میں یہ درج تھا ” جب میری یہ تحریر پڑھو تو اس کے مطابق آگے بڑھتے جاؤ یہاں تک کہ مکہ اور طائف کے درمیان نخلہ میں اترو۔ وہاں قریش کے ایک قافلے کی گھات میں لگ جاؤ اور ہمارے لیے ان کی خبروں کا پتہ لگاؤ۔ “ انہوں نے سمع وطاعت کی اور اپنے رفقاء کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے فرمایا کہ میں کسی پر جبر نہیں کرتا۔ (مَنْ کَانَ لَہُ رَغْبَۃًفِیْ الشَّھَادَۃَ فَلْیَنْطَلِقْ مَعِیَ فَاِنِیْ مَاضٍ لِاَمْرِ رسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وَمَنْ کَرِہ فَلْیَرْجِعْ فَاِنَّ رَسُوْلُ اللّٰہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَدْ نَہَا نِیْ اَنْ اُسْتُکْرَہُ مِنْکُمْ اَحَدا فَمَضٰی مَعَہُ الْقَوْمٌُ ) [ سنن البیہقی : باب قسمۃ الغنیمۃ فی دار الحرب ] ” جسے شہادت محبوب ہو وہ اٹھ کھڑا ہو اور جسے موت ناگوار ہو وہ واپس چلاجائے۔ باقی رہا میں ! تو میں بہر حال آگے جاؤں گا۔ اس پر سارے رفقاء اٹھ کھڑے ہوئے اور منزل مقصود کے لیے چل پڑے۔ “ البتہ راستے میں سعد بن ابی وقاص اور عتبہ بن غزوان (رض) کا اونٹ غائب ہوگیا جس پر یہ دونوں بزرگ باری باری سفر کررہے تھے۔ اس لیے یہ دونوں پیچھے رہ گئے۔ حضرت عبداللہ بن جحش (رض) نے طویل مسافت طے کر کے نخلہ میں نزول فرمایا۔ وہاں سے قریش کا ایک قافلہ گزرا جو کشمش، چمڑا اور دیگرسامان تجارت لیے ہوئے تھا۔ قافلہ میں عبداللہ بن مغیرہ کے دو بیٹے عثمان اور نوفل اور ان کے ساتھ عمرو بن حضرمی اور حکیم بن کیسان مولیٰ مغیرہ تھے۔ مسلمانوں نے باہم مشورہ کیا کہ آخر کیا کریں ؟ آج رجب کا آخری دن ہے اگر ہم لڑائی کرتے ہیں تو اس حرام مہینے کی بےحرمتی ہوتی ہے اور رات بھر رک جاتے ہیں تو یہ لوگ حدود حرم میں داخل ہوجائیں گے۔ اس کے بعد سب کی یہی رائے ہوئی کہ حملہ کردینا چاہیے۔ چناچہ ایک شخص نے عمرو بن حضرمی کو تیر مارا اور اس کا کام تمام کردیا۔ باقی لوگوں نے عثمان اور حکیم کو گرفتار کرلیا البتہ نوفل بھاگ نکلا۔ اس کے بعد یہ لوگ دونوں قیدیوں اور سامان لیے ہوئے مدینہ پہنچے۔ انہوں نے مال غنیمت سے خمس بھی نکال لیا تھا اور یہ اسلامی تاریخ کا پہلا خمس، پہلا مقتول اور پہلے قیدی تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی اس حرکت پر باز پرس کی اور فرمایا کہ میں نے تمہیں حرام مہینے میں جنگ کرنے کا حکم نہیں دیا تھا ؛ اور سامان قافلہ اور قیدیوں کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے تصرف سے ہاتھ روک لیا۔ اس کے باوجودم کہ والوں کو اس واقعہ کی خبر ہوئی تو انہوں نے اس ہنگامی اور اتفاقی واقعہ کو مذہبی رنگ دے کر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کا طوفان برپا کردیا کہ مسلمان ایسے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کا خیال نہیں رکھتے اور ملّتِ ابراہیم (علیہ السلام) کے شعار کو پامال کرتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا کوئی مذہب نہیں۔ ان الزامات کا جواب دینے سے پہلے وضاحت فرمائی کہ یہ حرمت والے مہینے ہیں اور ان میں قتال کرنا واقعی گناہ ہے۔ لیکن یہاں کفار کو بھی ان کے اعمال کا آئینہ دکھاتے ہوئے ان کے مظالم کی ایک فہرست سامنے رکھ دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں رکاوٹ بننا، دین حق کا انکار کرنا، بیت اللہ سے صحابہ کو روکنا اور مکہ سے مسلمانوں کو نکالنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک حرمت والے مہینوں میں قتال کرنے سے کئی گنا بڑے جرائم ہیں۔ پھر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنا قتل سے بدتر جرم ہے۔ اس وضاحت اور تنبیہ کے بعد مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کفار کے عزائم سے آگاہ رہو کہ اگر ان کا بس چلے تو ان کی اوّل وآخر کوشش ہوگی اور ہے کہ تمہیں تمہارے سچے دین سے پھیر دیں۔ یاد رکھو جو کوئی دین حق سے مرتد ہوگیا اور کفر کی حالت میں اسے موت آگئی تو ایسے لوگوں کے تمام اعمال دنیا وآخرت میں ضائع کردیے جائیں گے۔ دنیا میں اعمال ضائع ہونے کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اپنے نظریہ اور صحیح موقف سے پھرجانے والے پر کوئی اعتماد نہیں کیا کرتا۔ دنیا میں اس کا نام ذلّت و رسوائی کا نشان بن کے رہ جاتا ہے۔ آخرت میں یہ لوگ آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔ جس میں ان کو ہمیشہ رہنا ہوگا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (مَنْ بَدَّل دِیْنَہٗ فَاقْتُلُوْہُ ) [ رواہ البخاری : کتاب الجھاد والسیر ] ” جس نے اپنے دین کو تبدیل کرلیا اسے قتل کردو۔ “ مسائل ١۔ حرمت کے مہینوں میں جنگ کرنا گناہ ہے۔ ٢۔ اللہ کے راستے میں رکاوٹ بننا، دین کا انکار کرنا، بیت اللہ سے لوگوں کو منع کرنا، کمزوروں کو ہجرت پر مجبور کرنا اور دین و مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنا قتل اور لڑائی سے بڑا گناہ ہے۔ ٣۔ مرتد کے دنیا اور آخرت میں تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں اور وہ واجب القتل ہے۔ ٤۔ ارتداد اور کفر کی حالت میں مرنے والے ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔ تفسیر بالقرآن مرتد کی سزا : ١۔ مرتد ہونے والے کی توبہ قبول نہ کی جائے گی۔ (آل عمران : ٩٠) ٢۔ ارتداد میں مرنے والوں کو عذاب ہوگا۔ (البقرۃ : ٢١٧) ٣۔ مرتد ہونے والا اللہ تعالیٰ کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ (آل عمران : ١٤٤)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

متعدد روایات میں آیا ہے کہ یہ آیات عبداللہ ابن حجش کے سریہ کے بارے میں نازل ہوئیں ہیں ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں ایک سیل شدہ خط دیا اور آٹھ افراد ان کے ساتھ روانہ کئے جو سب کے سب مہاجر تھے ، انصار کا ان میں کوئی نہ تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ کو حکم دیا کہ وہ دو ... رات دن کے سفر سے پہلے اس خط کو نہ کھولے ۔ جب اس نے مقررہ وقت پر خط پڑھا تو اس کی عبارت یہ تھی جب تم میرے اس خط کو پڑھو تو آگے بڑھو یہاں تک کہ وادی بطن نخلہ میں جا اترو ۔ جو مکہ اور طائف کے درمیان ہے ۔ یہاں تم قریش کے حالات نگاہ میں رکھو اور ہمیں ان کی اطلاع دیتے رہو ۔ لیکن اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی اپنے ساتھ لے جانے پر مجبو رنہ کرنا ۔ یہ واقعہ بدر کبریٰ سے پہلے کا ہے ۔ عبداللہ بن حجش نے خط پڑھ کر کہا ” سر آنکھوں پر “۔ اس کے بعد اپنے ساتھیوں سے کہا کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو مجھے حکمم دیا ہے میں بطن نخلہ جاؤں ۔ وہاں قریش کو نگاہ میں رکھوں اور ان کے حالات کی اطلاع رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دوں ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس سے منع کیا ہے کہ میں تم میں سے کسی کو اپنے ساتھ لے جانے پر مجبور کروں ۔ تم میں سے جو شخص شہادت کا درجہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور اسے اس کا شوق ہے تو وہ چلے اور اگر کوئی اسے ناپسند کرتا ہے تو واپس ہوجائے ۔ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کو بجالاؤں گا۔ چناچہ وہ آگے چلا اور اس کے تمام ساتھی اس کے ساتھ ہولیے ، کوئی بھی ان میں پیچھے نہ مڑا ۔ وہ مجاز کے راستے گئے اور ابھی اس راستے پر ہی تھے کہ سعد بن ابی وقاص اور عتبہ بن غزوان کا اونٹ گم ہوگیا۔ وہ عبداللہ بن حجش کے قافلے کے پیچھے رہ گئے تاکہ اونٹ تلاش کرلیں ۔ باقی چھ افراد آگے بڑھ گئے ۔ جب یہ بطن نخلہ پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ قریش کا ایک قافلہ جارہا ہے ، جس کے اونٹوں پر سامان تجارت لدا ہوا ہے ۔ اس قافلے میں عمروالحضرمی اور تین دوسرے افراد تھے ۔ عمرو کو قتل کردیا گیا اور دوگرفتار ہوئے اور ایک بھاگ نکلا ۔ انہوں نے پورے قافلے کے سامان کو قبضے میں کرلیا۔ اس دستے کا یہ خیال تھا کہ حملے کا دن جمادی الاخر کا آخری دن ہے ۔ حالانکہ دراصل حملے کا دن رجب کا پہلا دن تھا ۔ اور حرام مہینوں کا آغاز ہوگیا تھا ، جن کا احترام عرب بھی بہت زیادہ کرتے تھے اور اسلام نے بھی ان کے احترام کو برقرار رکھا تھا۔ جب یہ دستہ اس قافلے اور قیدیوں کو لے مدینہ پہنچا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے غنیمت پیش کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے تمہیں حرام مہینوں میں لڑنے کا حکم دیا ہی کب تھا ؟ قافلہ اور قیدی کھڑے کردیئے گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لینے سے انکار فرمایا۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا تو لوگ گھبراگئے اور انہوں نے یقین کرلیا کہ ان سے ایک عظیم جرم کا ارتکاب ہوگیا ہے ، وہ تو مارے گئے ۔ مسلمان بھائیوں نے بھی انہیں سخت سست کہا کہ انہوں نے یہ کیا کیا ؟ قریش مکہ نے کہا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کے ساتھیوں نے حرام مہینوں کی حرمت کو ختم کردیا ہے ، انہوں نے ان میں خونریزی ، مال کو چھین لیا اور لوگوں کو قید کرلیا ۔ یہودیوں نے اس واقعے سے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے فال بدنکالی ۔ انہوں نے کہا : عمروالحضرمی کو واقد بن عبداللہ نے قتل کیا :” عمرو “ یعنی جنگ کی عمارت بن گئی ” حضرمی “ یعنی جنگ سرسبز ہوگئی ” واقد “ جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ غرض اس واقعے کے بعد ، گمراہ کن پروپیگنڈے کا طوفان برپا ہوگیا اور اسے مختلف مکارانہ طریقوں سے اہل عرب کے درمیان پھیلایا گیا۔ اور اس میں رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھیوں کو ایک ایسے شخص کی شکل میں پیش کیا گیا جو عربوں کے تمام مقدسات کا انکار کرتا ہے اور صدیوں سے قائم روایات کو پامال کررہا ہے۔ اور جب بھی مصلحت کا تقاضا ہو وہ ہر بندھن کو توڑتا ہے ۔ (نعوذباللہ) اس پروپیگنڈا کے طوفان بدتمیزی کے دوران ، اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں ، جنہوں نے بات کو کاٹ کر رکھ دیا اور معاملے کا فیصلہ سچائی کے ساتھ کردیا گیا۔ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مال غنیمت اور قیدیوں کو قبول فرمالیا : يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ” لوگ پوچھتے ہیں ماہ حرام میں لڑنا کیسا ہے ؟ کہو : اس میں لڑنا بہت برا ہے۔ “ یہ آیات نازل ہوئیں ۔ انہوں نے حرام مہینوں میں لڑائی جھگڑے کو تو برا اور گناہ کبیرہ قرار دیا اور کہا یہ تو ٹھیک ہے ، لیکنوَصَدٌّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِنْدَ اللَّهِ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ” مگر راہ اللہ سے لوگوں کو روکنا اور اللہ سے کفر کرنا اور مسجد حرام کا راستہ اللہ پرستوں کا بند کرنا اور حرم کے رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا ، اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ برا ہے اور فتنہ خونریزی سے شدید تر ہے۔ “ یہ جنگ مسلمانوں نے شروع نہ کی تھی ، دشمنی کا آغاز انہوں نے کیا تھا۔ یہ تو مشرکین ہی تھے جنہوں نے پہل کی ۔ انہی لوگوں نے اللہ کی راہ میں لوگوں کو روکا ، انہی لوگوں نے اللہ سے کفر کیا۔ انہی لوگوں نے اللہ پرستوں کو مسجد حرام سے روکا ۔ انہی لوگوں نے اللہ کی راہ سے روکنے کے لئے ہر گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا ۔ انہوں نے خود بھی اللہ کا انکار کیا اور لوگوں کو بھی اللہ کا منکر بنایا ۔ انہوں نے مسجد حرام کی حرمت کا بھی انکار کیا اور اس کی حرمت کو توڑا ۔ اس میں مسلمانوں کو اذیت دی اور ہجرت سے پہلے پورے تیرہ سال تک ، وہ مسلمانوں کو اذیتیں دے دے کر انہیں ان کے دین سے روکتے رہے ۔ پھر انہوں نے اس پر بھی اکتفا نہ کیا بلکہ انہوں نے مسجد حرام کے باشندوں کو ان کے گھروں سے نکالا حالانکہ وہ قابل احترام اور امن کی جگہ تھی ۔ انہوں نے حرم کے تقدس کا کوئی خیال نہ رکھا اور اس کے احترام کے کسی اصول پر عمل نہ کیا ۔ اللہ کے نزدیک باشندگان حرم کو ان کے گھروں سے نکالنا حرام مہینوں میں جنگ کرنے سے زیادہ برا ہے ۔ اور لوگوں کو محض دین اور نظریہ کی وجہ سے مصائب میں مبتلا کرنا اور انہیں تکالیف پہنچانا قتل سے بھی زیادہ برا ہے ۔ چونکہ مشرکین مکہ نے اعلانیہ ان دوکبائر کا ارتکاب کرلیا تھا ، لہٰذا ان کا یہ استدلال کہ مسلمانوں نے حرام مہینوں کے احترام کا کوئی خیال نہیں کیا ، یا بیت الحرام کی حرمت کا کوئی خیال نہیں کیا ، یہ محض پروپیگنڈا ہے اور ساقط الاعتبار ہے ۔ چناچہ ان آیات کے ذریعہ خود مسلمانوں کا موقف واضح ہوکر سامنے آگیا کہ مسلمان تو درحقیقت ان لوگوں کے خلاف برسرپیکار ہیں جو حرم مقدس کا کوئی احترام نہیں کرتے ۔ دراصل حرم شریف اور حرام مہینوں کے احترام کو اپنے لئے ایک پردہ اور پناہ بنالیا ہے جس کی آڑ میں یہ لوگ جب چاہیں قداست اور پاکی کا ڈھنڈورا پیٹیں اور جب چاہیں اس تقدس کو پامال کردیں ۔ مسلمانوں کا یہ فرض تھا کہ یہ لوگ جہاں ملیں انہیں ختم کردیں کیونکہ یہ لوگ باغی اور شرپسند ہیں ، کسی احترام کا کوئی لحاظ نہیں رکھتے ، کسی جعلی پردے کے پیچھے من مانی کرنے نہ دیتے ۔ کیونکہ ان کے دل میں کوئی حقیقی احترام نہیں ہے۔ حرمتوں کے شعار اور روایات دراصل ایک حق بات تھی مگر اس سے وہ ناجائز فائدہ اٹھاتے تھے ، کفار مکہ ماہ حرام کی بےحرمتی کا جو پروپیگنڈا کررہے تھ ، وہ تو محض ظاہرداری تھی ، اس کے پردے میں چھپ کر دراصل وہ ثابت یہ کرنا چاہتے تھے ، مسلمان زیادتی کررہے ہیں اور یہ ان کا موقف درست نہیں ہے ۔ حالانکہ ظلم و زیادتی کی ابتدا خود انہوں نے کی ۔ یہ وہی تھے جنہوں نے بیت الحرام کی حرمت کا کوئی خیال نہ کیا۔ اسلام زندگی کا ایک حقیقت پسندانہ نظم ہے ۔ وہ محض مثالوں اور نطریاتی شکلوں پر مبنی نہیں ہے وہ انسانی زندگی کا حقیقت پسندانہ مطالعہ کرتا ہے۔ اس کی مشکلات ، اس کے میلانات اور اس کے واقعی حالات پر نظر رکھتا ہے۔ اس کی حقیقت پسندانہ راہنمائی کرتا ہے ۔ وہ اس زندگی کو زمین پر بطور حقیقت واقعیہ چلاتا ہے اور آہستہ آہستہ اسے ترقی کی سمت میں لے جاتا ہے ۔ وہ اس کے مسائل کو اس طرح حل کرتا ہے کہ وہ حل ایک عملی حل ہو۔ محض خام خیالی اور فلسفیانہ تخلیات ہی نہ ہوں بلکہ وہ ایسا حل پیش کرتا ہے جو عملی دنیا میں چل بھی سکے ۔ اب ذرا قریش کی حالت کو دیکھئے ۔ یہ لوگ سخت ظالم اور سرکش تھے ، مقامات مقدسہ میں کچھ حیثیت ہی نہ رکھتے تھے ۔ وہ حرمتوں کے تقدس کے قائل ہی نہ تھے ۔ وہ ہر اچھے اخلاق ، ہر دینداری اور ہر اچھے نظریہ کو کچل رہے تھے ۔ حق کے مقابلے میں اکڑگئے تھے اور لوگوں کو حق قبول کرنے سے روکتے تھے ۔ مومنین کو انہوں نے فتنوں میں مبتلا کررکھا تھا ، اور انہیں سخت اذیتیں پہنچاتے تھے ، وہ انہیں مسجد حرام سے نکال رہے تھے حالانکہ عربوں کی روایات کے مطابق مسجد حرام اور بیت الحرام درالامان تھے اور ان میں انسان کیا ، حیوانوں اور کیڑوں مکوڑوں کو بھی امن امان حاصل تھا ، لیکن ان سب حقائق کے باوجود ان لوگوں نے ان حرمتوں کی آڑ میں پوری دنیا کو سر پر اٹھا رکھا تھا ، اور ان حرمتوں کا ڈھنڈوراپیٹ رہے تھے ۔ وہ چلاتے تھے دیکھو ، یہ ہے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کے ساتھی ، انہوں نے حرام ماہ کی حرمت کو پامال کردیا۔ اب دیکھئے اسلام ان کے مقابلے میں کیا رویہ اختیار کرتا ہے ۔ کیا اسلام ان کے مقابلے میں کوئی نظری ، مثالی اور خیالی جواب لاتا ہے اور مسئلے کا نظریاتی جائزہ لیتا ہے ۔ اگر اسلام اس معاملے میں کوئی خیالی حل پیش کرتا ہے تو یقینا ً وہ آئیڈیل ضرور ہوتا لیکن نتیجہ یہ ہوتا کہ مسلمانوں کی حالت یہ ہوتی کہ ان کو غیر مسلح کردیا جاتا۔ جب کہ ان کا مقابلہ ایک ایسے شریر اور سرکش دشمن سے تھا ، جو ہر ہتھیار استعمال کرتا تھا اور کوئی حربہ استعمال کرنے سے دریغ نہ کرتا تھا ۔ ہرگز نہیں ، اسلام کبھی بھی یہ رویہ اختیار نہیں کرتا کیونکہ اس کا مقابلہ ایک حقیقی صورت حال سے تھا۔ اس نے اس صورت حال کا مقابلہ کرنا تھا ۔ اور اسے اپنے راستے سے ہٹانا تھا۔ اسلام شر و فساد کو اپنے راستے سے ہٹانا چاہتا تھا۔ وہ اس زمین کے اختیارات ایک صالح قوت کے ہاتھ میں دینا چاہتا تھا ، وہ اختیارات اور قیادت ایک صالح جماعت کے ہاتھ میں دینا چاہتا تھا۔ اس لئے وہ ہرگز یہ نہ کرسکتا تھا کہ یہ حرمتیں مفسدوں اور باغیوں کے لئے قلعہ بن جائیں اور اس کے اندر پناہ لے کر یہ لوگ پاک طینت صالح اور تعمیری کام کرنے والوں پر وار کریں ۔ اور جوابی حملے سے بالکل محفوظ بیٹھے ہوں۔ اسلام تو ان لوگوں کے مقابلے میں حرمتوں کا بہت خیال رکھتا ہے جو خود ان کا لحاظ رکھیں اور وہ حرمتوں کے اصول ودرایت کا سختی سے پابند ہے ۔ لیکن وہ ہرگز کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ خود تو ان حرمتوں کا کوئی خیال نہ کرے ، ان کو خوب توڑے اور اپنے لئے انہیں ایک حصار قرار دے رہے ہیں اور اس کی اوٹ سے نیک بندوں کو اذیت دے ، بھلے لوگوں کو قتل کرے اور ہر برائی کا مزے سے ارتکاب کرے اور ان حرمتوں کی اوٹ میں جوابی حملے سے محفوظ ومامون رہے اور لوگوں کو تلقین کرے کہ ان حرمتوں کا لحاظ رکھو۔ اسلام نے ہر معاملے میں یہی پالیسی اختیار کی ہے ، مثلاً اسلام میں غیبت حرام ہے ، لیکن فاسق کی غیبت ، غیبت ہی نہیں ہے۔ اگر وہ اپنے فسق وفجور میں مشہور ہو تو جو لوگ اس کے فسق وفجور کے نتیجے میں داغہائے سینہ رکھتے ہیں ۔ وہ معاف ہیں ۔ اسلام الجہر (بدگوئی ) کو حرام قرار دیتا ہے لیکن اس شخص کو مستثنیٰ کیا جاتا ہے ، جس پر ظلم کیا گیا ہو ، اگر کوئی مظلوم ہے تو وہ اس ظالم کے خلاف علی الاعلان بدگوئی کرسکتا ہے کیونکہ یہ اس کا حق ہے ۔ اگر ظالم کے خلاف آواز نہ اٹھائی گئی ، اس نیت سے کہ وہ غیبت ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم ظالم کو ایک اچھے اصول کی پناہ دیتے ہیں حالانکہ وہ اس بات کا مستحق نہیں ہے کہ وہ اس اصول سے فائدہ اٹھائے۔ لیکن برابر کے اس معاملے میں باوجود اسلام اپنا معیار گرنے نہیں دیتا ، وہ اپنی اونچی سطح سے اتر کر ان شریروں اور ظالموں کی سطح تک نہیں اترتا ۔ وہ اپنے مخالفین کے مقابلے میں اوچھے ہتھیار استعمال کرتا ہے ، نہ غیر اخلاقی وسائل یا قابل نفرت ذرائع ۔ وہ مسلمانوں کو صرف یہ حکم دیتا ہے کہ ظالموں کے ہاتھ توڑدو ، ان سے لڑائی کرو ، ان کو قتل کردو۔ اور زندگی کے ماحول کو ان سے پاک کردو ، کھلے طور پر اور علی الاعلان ۔ اصل مسئلہ ہے قیادت کا ، جب قیادت پاک لوگوں کے ہاتھ میں آجائے ، جو مومن ہوں ، سلیم الفطرت ہوں اور جب زمین کو ان لوگوں کی نجاست سے پاک کردیا جائے جو کسی حرمت کا لحاظ نہیں رکھتے اور تمام مقدسات کو پامال کرتے ہیں تب جاکر تمام مقدسات کی حرمت بحال ہوگی اور اس طرح بحال ہوگی جس طرح اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔ یہ ہے اسلام ۔ صریح ، واضح ، قوی اور باطل کا سر پھوڑنے والا جس میں کوئی لگی لپٹی نہیں ۔ کوئی ہیر پھیر نہیں ۔ نہ وہ کسی دوسری طاقت کو یہ موقع دیتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ کوئی ہیرا پھیری کرے یا اس سے کوئی دھوکہ دے ۔ اور یہ ہے قرآن مجید جو مسلمانوں کو ایک مضبوط موقف عطا کرتا ہے ۔ اس قدر مضبوط جس پر ان کے قدم ڈگمگانہ پائیں ۔ وہ راہ اللہ میں آگے ہی بڑھتے جائیں اور اللہ کی اس زمین کو ہر قسم کے شر و فساد سے پاک کردیں ۔ قرآن مجید ان کے دل و دماغ کو شیشے کی طرح صاف نقطہ عطا کرتا ہے ، وہ ان کے دلوں میں کسی قسم کا قلق ، کسی قسم کا خلجان نہیں رہنے دیتا ، شبہات ووساوس ان کے دلوں سے ختم کردیئے جاتے ہیں ۔ قرآن صاف صاف کہتا ہے دیکھو ! وہ شر ہے ، فساد ہے ، نافرمانی ہے اور باطل ہے ، لہٰذا اسے کوئی حرمت اور کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ۔ اس باطل کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ان حرمتوں کو ڈھال بناکر خود ان کی حرمتوں پر ضربیں لگائے ۔ قرآن مجید واضح طور پر یہ ہدایت کرتا ہے کہ اپنی منزل کی طرف بڑھتے چلو ، یقین کے ساتھ ، اطمینان کے ساتھ ، اپنے ضمیر کی سلامتی کے ساتھ اور اپنے اللہ کے ساتھ جڑے ہوئے ۔ اس حقیقت کے بیان اور اچھی طرح ذہن نشین کرنے اور مسلمانوں کو دلجمعی اور صبر وثبات دینے کے بعد اب انہیں بتایا جاتا ہے کہ جس شر سے ان کا مقابلہ ہے وہ کوئی سطحی شر نہیں ہے وہ بہت ہی گہری برائی ہے ۔ دشمنوں کا منصوبہ بہت ہی گہرا ہے اور وہ اس پر بطور اصول جمے ہوئے ہیں ۔ وَلا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا ” اور وہ تم سے لڑتے ہی جائیں گے حتیٰ کہ اگر ان کا بس چلے تو تمہارے دین سے تم کو پھیرکر لے جائیں۔ “ یہ ہے صحیح رپورٹ ، جو علیم وخبیر کی طرف سے ہے اور جو بتاتی ہے کہ شر اپنے ناپاک موقف پر کس قدر مصر ہے ، کفار ، مسلمانوں کو اپنے دین سے ہٹانے کے لئے کس قدر زور لگا رہے ہیں اور یہ کہ مسلمانوں کے دشمنوں کا یہ ایک مستقل نصب العین ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں کسی طرح اسلام سے دور کردیں ۔ دشمنان اسلام کا یہ نصب العین ایسا مستقل نصب العین ہے کہ یہ کسی دور میں اور کسی علاقے میں کبھی تبدیل نہیں ہوا ۔ زمین پر اسلام کا وجود ہی ان کو ناگوار ہے ۔ دین کے دشمن اس سے ہمیشہ خائف رہے ہیں ۔ ہر دور میں یہ لوگ اسلامی جماعت اور اسلامی تحریک سے خائف رہتے ہیں ۔ نفس اسلام سے انہیں چڑ ہے ، انہیں اس سے سخت اذیت ہوتی ہے ۔ وہ ہر وقت اس سے خوف کھاتے ہیں ۔ اسلامی نظام کی قوت اور اس کی سنجیدگی سے ہر باطل پرست خائف رہتا ہے ۔ اللہ کا ہر باغی اس سے مرعوب ہوتا ہے ۔ ہر مفسد اسلام کا ناپسند کرتا ہے ۔ اسلام بذات خود کفر سے ایک جنگ ہے ۔ اسلام کی روشن سچائی ، اس کا پائیدار نظام زندگی اور اس کا پائیدار طریق کار ہی باطل کے لئے چیلنج ہے ۔ ان خوبیوں کی وجہ سے اسلام بذات خودکفر اور فساد کے لئے اعلان جنگ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ باطل پرست ، باغی اور مفسد کبھی اسلام کو برداشت نہیں کرتے ۔ وہ ہر وقت اس ٹوہ میں لگے رہتے ہیں کہ اہل اسلام کو کسی نہ کسی طرح فتنے میں ڈال دیں ۔ انہیں واپس کفر کی طرف لے آئیں ۔ چاہے کفر کی کوئی صورت ہی وہ اختیار کریں لیکن اسلام کو چھوڑدیں ۔ جب تک اس کرہ ارض پر کوئی ایسی جماعت بھی موجود ہے جس کا نصب العین اسلامی نظام زندگی ہے ، جو اسلام کی پیروکار ہو اور اسلام میں زندہ رہنا چاہتی ہو ۔ اس وقت تک باطل پرست اپنے باطل پر اور اپنے فساد پر پر امن طور پر گامزن نہیں رہ سکتے ۔ اس لئے وہ تحریک اسلامی سے ہر وقت خائف رہتے ہیں ۔ اسلام کے یہ دشمن ، مسلمانوں کے خلاف کئی قسم کی جنگ لڑتے ہیں اور اس میں قسم قسم کے ہتھیار استعمال کرتے ہیں ، لیکن ان کا مقصد ایک ہی رہتا ہے اور ہمیشہ وہی ان کے پیش نظر رہتا ہے یہ کہ اگر ان کا بس چل سکے تو یہ لوگ صادق مسلمانوں کو اپنے دین سے پھیر دیں۔ جب ان کا کوئی ہتھیار ناکارہ ہوجاتا ہے تو یہ فوراً دوسرا ہتھیار استعمال کرتے ہیں ۔ جب ان کا ایک ہتھیار کند ہوجاتا ہے تو یہ لوگ دوسرا ہتھیار تیز کرلیتے ہیں ، لیکن علیم وخبیر کی یہ سچی رپورٹ اپنی جگہ قائم ہے اور مسلمانوں کو ان مخالفین کے ہتھکنڈوں سے خبردار کرتی ہے کہ وہ ہتھیار نہ ڈالیں ۔ مسلمانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ان کفار کی سازشوں کے مقابلے میں ثابت قدم رہیں ۔ ان کے ساتھ جنگ پیش آئے تو اس میں صبر و تحمل سے کام لیں ۔ اور اگر ایسا نہ کریں گے تو دنیا وآخرت میں خسارہ اٹھائیں گے ۔ وہ ایسے عذاب سے دوچار ہوں گے جو کسی عذر سے معاف نہ ہوگا اور جو کسی جواز سے کم نہ ہوگا : وَمَنْ يَرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُولَئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَأُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ” تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھرے گا اور کفر کی حالت میں جان دے گا ، اس کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں ضائع ہوجائیں گے ۔ ایسے لوگ جہنمی ہیں اور ہمیشہ جہنم ہی میں رہیں گے۔ “ حبطت حبوط سے نکلا ہے ۔ عرب کہتے ہیں حبطت الناقۃ ، یعنی اونٹنی پھول گئی ۔ جب وہ کوئی ایسی چیز لے جس سے وہ پھول جائے اور آخر کار مرجائے (جس طرح شفتل اور بعض دوسرے چاروں سے جانور پھول جاتے ہیں ) ۔ قرآن مجید نے اس لفظ کو کفار کے اعمال کے لئے استعمال کیا ہے جس سے حسی اور معنوی مفاہیم کا تطابق بھی معلوم ہوتا ہے ۔ جس طرح اونٹنی بظاہر پھول کر بڑی ہوجاتی ہے لیکن اس کا انجام ہلاکت ہوتا ہے ۔ اس طرح کفار کے اعمال بہت ہی بڑے اور پھولے ہوئے معلوم ہوتے ہیں ۔ لیکن انجام ان کا کچھ نہیں ہوتا بلکہ تباہ ہوجاتے ہیں ۔ یہی حال اس شخص کا ہوگا ، جو اسلام کو سمجھنے اور اس کا تجربہ کرلینے کے بعد ، اس سے روگردانی کرے گا ۔ محض اذیتوں اور مصیبتوں سے گھبر اکر ۔ اگر وہ حد سے گزرجائیں تو اس کا انجام یہی ہوگا جس کا اللہ نے ذکر فرمایا : کہ دنیا وآخرت میں اس کے اعمال ضائع ہوجائیں گے اور آخرت میں وہ ہمیشہ جہنم کی آگ میں رہیں گے ۔ جو دل ایمان کا ذوق آشنا ہوجائے ، صحیح طرح وہ اسلام کو سمجھ لے ، اس بات کا امکان ہی نہیں کہ وہ فی الواقع اسلام کو چھوڑ دے اور راہ ارتداد اختیار کرے ۔ الا یہ کہ کسی کا دل و دماغ اس قدر فاسد ہوجائے جس کی اصلاح کی کوئی صورت نہ رہے لیکن یہ حکم ان لوگوں کا نہیں ہے جو ناقابل برداشت عذاب سے بچنے کے لئے تقیہ اختیار کرلیں۔ اللہ رحیم وکریم ہے ، اس نے مسلمانوں کو اجازت دی ہے کہ جب مصائب اس کی قوت برداشت سے بڑھ جائیں تو وہ ظاہری رواہ روی اختیار کرلیں بشرطیکہ ان کا دل اسلام پر ثابت قدم ہو ، قلب ایمان پر مطمئن ہو ۔ لیکن اللہ نے کسی صورت میں بھی کفر حقیقی اور ارتداد حقیقی اختیار کرنے کی کوئی رخصت نہیں دی ۔ یوں کہ وہ کافر ہوکر رہ جائے نعوذ باللہ من ذلک۔ اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے یہ تنبیہ اور تحذیر روز قیامت تک اپنی جگہ پر قائم ہے۔ مسلمان کے لئے اس بات کا کوئی عذر نہیں ہے کہ وہ مصائب اور شدائد سے تنگ آکر اپنا دین ایمان چھوڑ دے ۔ اور ایمان واسلام سے منحرف ہوجائے اور اس حق کو ترک کردے جو اس نے چکھا اور جانا ۔ بلکہ یہ ایک مسلمان کا فرض ہے کہ جس قدر ممکن ہو وہ مجاہدہ کرے ۔ جبر وثبات سے کام لے اور سخت جانی سے کام لے ۔ یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے ۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو جو اس پر ایمان لے آئیں اور پھر اس کی راہ میں مصائب برداشت کریں یونہی نہیں چھوڑ دیتا ۔ وہ ان کی تکالیف پر انہیں جزائے خیر دیتا ہے اور وہ دو باتوں میں سے ایک ضروری ہوتی ہے یا اس کی نصرت آجاتی ہے اور مومن کامیاب ہوجاتا ہے اور یا اسے شہادت کا مقام بلند حاصل ہوجاتا ہے۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی راہ سے اور مسجد حرام سے روکنا اور فتنہ پر دازی کرنا جرم کے اعتبار سے قتل سے بڑھ کر ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ بن جحش (رض) کی امارت میں چند مہاجرین سے فرمایا کہ مقام بطن نخلہ میں پہنچ کر قریش کے قافلہ کا انتظار کرنا، ممکن ہے کہ کوئی خیر کی خبر لے آؤ، بطن نخلہ مکہ اور ... طائف کے درمیان ہے، یہ حضرات وہاں پہنچے تو قریش کا قافلہ گزرتا ہوا نظر آیا جو طائف سے سامان تجارت کشمش وغیرہ لے کر آ رہا تھا، یہ قافلہ عمرو بن الحضرمی اور حکم بن کیسان اور عثمان بن عبداللہ بن مغیرہ اور نوفل بن عبداللہ پر مشتمل تھا۔ ان لوگوں نے حضرات صحابہ کرام کو دیکھا تو ڈر گئے، حضرت عبداللہ بن جحش (رض) نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ یہ لوگ خوف زدہ ہوگئے لہٰذا ان پر حملہ کردینا چاہئے جب مشورہ سے یہ بات طے ہوگئی تو واقد بن عبداللہ تمیمی (رض) نے عمرو بن الحضرمی کو تیر مار کر قتل کردیا، یہ پہلا مشرک تھا جو مسلمانوں کے ہاتھوں مارا گیا نیز حضرات صحابہ (رض) نے حکم بن کیسان اور عثمان بن عبداللہ کو قید کرلیا۔ یہ دونوں سب سے پہلے قیدی تھے جنہیں مسلمانوں نے قید کیا۔ قافلہ کا ایک فرد نوفل بن عبداللہ قابو میں نہ آیا اور فرار ہوگیا۔ حضرات صحابہ (رض) اس قافلہ کے سامان کو اور دونوں قیدیوں کو لے کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ یہ واقعہ جمادی الاخرٰی کی انتیس تاریخ گزرنے کے بعد آنے والے دن میں پیش آیا۔ اس کے بارے میں یہ طے نہ کرسکے کہ یہ جمادی الاخری کی تیس تاریخ ہے یا رجب کی پہلی ہے۔ رجب کا مہینہ ان چاروں مہینوں میں شمار ہوتا تھا جن میں جنگ کرنا ممنوع تھا (زمانہ جاہلیت میں ذی قعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب میں قتل نہیں کرتے تھے اور ابتدائے اسلام میں بھی ان میں قتل کرنے کی ممانعت تھی۔ ) ۔۔ حضرات صحابہ (رض) نے جو یہ حملہ کردیا تھا اس میں رجب کا شروع ہونا متحقق نہیں تھا لیکن قریش مکہ نے اس کو اپنے اعتراض کا نشانہ بنا لیا، اور کہنے لگے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں قتال حلال کرلیا جو اشہر حرام میں سے ہے۔ اس مہینہ میں لوگ امن کے ساتھ چلتے پھرتے ہیں اور اپنی روزیوں کے لیے منتشر ہوجاتے ہیں اور انہوں نے اس ماہ کی بےحرمتی کی ہے۔ اس اعتراض کو انہوں نے بہت اہمیت دی۔ مسلمانوں کی جس جماعت نے حملہ کیا تھا ان کو قریش مکہ نے عار دلائی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی ان کا حملہ آور ہونا پسند نہ آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے تو تمہیں اشہر حرام میں قتال کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ آپ نے یہ سامان اور دونوں قیدیوں کا معاملہ موقوف رکھا اور اس مال میں سے کچھ بھی نہیں لیا، جس جماعت نے یہ کارروائی کی تھی انہیں بڑی ندامت ہوئی انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ جس دن ہم نے عمرو بن حضرمی کو قتل کیا ہے اس دن شام کو جو چاند نظر آیا تو اس کے اعتبار سے ہم کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں کہ یہ قتل ہم سے جمادی الاخری میں ہوا یا رجب میں، اس پر اللہ جل شانہ نے آیت بالا نازل فرمائی۔ نزول آیت کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قافلہ کا سامان لے لیا اور اس میں سے خمس علیحدہ کرلیا جو مال غنیمت کا اصول ہے۔ اور باقی مال اسی جماعت پر تقسیم کردیا جنہوں نے قافلہ سے مال چھین لیا تھا، جو دو قیدی مسلمانوں نے پکڑ لیے تھے مال دے کر ان کو مکہ والوں نے چھڑا لیا، پھر ان دونوں میں سے حکم بن کیسان تو مسلمان ہوگئے اور مدینہ منورہ میں رہے اور بیر معونہ کے غزوہ میں شہید ہوئے اور دوسرا قیدی عثمان بن عبداللہ نامی مکہ معظمہ واپس جا کر حالت کفر میں مرگیا۔ ( اسباب النزول ص ٦٢ تا ٦٤، روح المعانی ص ١٠٧ ج ٢) مشرکین نے جو اعتراض کیا تھا اس کے جواب میں اللہ جل شانہ نے آیت کریمہ نازل فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ آپ فرما دیجیے اشہر حرام میں قتال کرنا بڑا گناہ ہے لیکن مشرکین کو اپنے کرتوت نظر نہیں آتے۔ اللہ کی راہ سے روکنا دین حق قبول کرنے والوں کو منع کرنا اور اللہ کے ساتھ کفر کرنا اور مسجد حرام کے ساتھ کفر کرنا اور اہل مسجد حرام کو وہاں سے نکالنا (جیسا کہ مشرکین مکہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور آپ کے اصحاب کو مکہ معظمہ سے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا تھا حالانکہ مسجد حرام کے تقدس کو باقی رکھنے والے اور نمازوں سے اسے معمور کرنے والے یہی حضرات تھے) یہ سب چیزیں اللہ کے نزدیک اشہر حرام میں قتل کرنے سے گناہ گاری میں بڑھ کر ہیں جن کا ارتکاب کیا ہے ( قال القرطبی ص ٤٢ ج ٣: و ما تفعلون انتم من الصد عن سبیل اللّٰہ لمن اراد الاسلام و من کفرکم باللّٰہ و اخراجکم اھل المسجد منہ کما فعلتم برسول اللّٰہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) و اصحابہ اکبر جرمًا عنداللّٰہ۔ پھر فرمایا (وَ الْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ) (فتنہ پردازی جرم میں قتل سے بڑھ کر ہے) مشرکین مکہ شرک و کفر میں مبتلا تھے اور جو لوگ مسلمان ہوجاتے تھے ان کو مارتے پیٹتے تھے اور کفر میں واپس لے جانے کی کوشش کرتے تھے، یہ سب سے بڑا فتنہ ہے جو ایک شخص کے قتل سے بہت بڑھ کر ہے جسے بعض صحابہ (رض) نے چاند کی صحیح تاریخ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے قتل کردیا تھا پھر مسلمانوں کو متنبہ فرمایا کہ (وَ لَا یَزَالُوْنَ یُقَاتِلُوْنَکُمْ حَتّٰی یَرُدُّوْکُمْ عَنْ دِیْنِکُمْ ) وہ تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ اگر ان سے ہو سکے تو تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں۔ اس میں مشرکین کے عزائم بتائے ہیں کہ وہ تمہارے ایمان سے کبھی بھی راضی نہ ہوں گے اور اپنے دین میں واپس کرنے کی کوششیں کرتے رہیں گے (وہ اپنے دین میں پختہ ہیں تو تم اپنے دین میں پختہ رہو، وہ تمہیں اپنے دین میں کھینچنا چاہتے ہیں تم انہیں اپنے دین میں لانے کی کوشش کرتے رہو) ۔ مرتد کے احکام : اس کے بعد فرمایا : (وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَیَمُتْ وَ ھُوَ کَافِرٌ فَاُولٰٓءِکَ حَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اُولٰٓءِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ ) (اور جو شخص تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے، پھر حالت کفر میں مرجائے تو دنیا و آخرت میں ان لوگوں کے اعمال اکارت ہوجائیں گے اور وہ لوگ دوزخ والے ہیں، وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے) اس میں مرتد کے بعض احکام بتائے ہیں، دین اسلام قبول کرنے کے بعد جو شخص اس کو چھوڑ کر کوئی سا بھی دین اختیار کرے۔ ( اور اسلام کے علاوہ ہر دین کفر ہی ہے) تو اس نے زمانہ اسلام میں جو اعمال کیے تھے وہ سب ضائع ہوگئے۔ کفر کی وجہ سے ان سب کا اجر وثواب ختم ہوگیا دنیا میں بھی ان اعمال کا کوئی فائدہ نہ ہوگا جو زمانہ اسلام میں کیے تھے اور آخرت میں بھی ان کا کوئی اجر وثواب نہ ملے گا۔ اور دوسرے کافروں کی طرح وہ بھی ہمیشہ دوزخ میں جائے گا۔ سورة مائدہ میں فرمایا (وَ مَنْ یَّکْفُرْ بالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُہٗ وَ ھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ) (اور جو شخص ایمان کا منکر ہوجائے تو اس کے اعمال حبط ہوگئے اور وہ آخرت میں تباہ کاروں میں سے ہوگا) جو شخص مرتد ہوجائے (العیاذ باللہ) اس سے بات کی جائے۔ اس کا جو کوئی شبہ ہو دور کیا جائے۔ اور تین دن اسے بند رکھا جائے۔ اگر تین دن گزر جانے پر اسلام قبول نہ کرے تو اسے قتل کردیا جائے اور اگر عورت مرتد ہوجائے ( العیاذ باللہ) اور باوجود سمجھانے کے دوبارہ اسلام نہ لائے تو اسے بند کردیا جائے یہاں تک کہ مسلمان ہوجائے اگر اسلام قبول نہ کرے تو موت آنے تک جیل ہی میں رکھی جائے۔ یہ حضرت امام ابوحنیفہ (رض) کا مذہب ہے۔ حضرت امام شافعی (رض) نے فرمایا کہ اسے بھی تین دن کی مہلت دینے کے بعد قتل کردیا جائے، جب کسی نے اسلام کے بعد کفر اختیار کرلیا تو اس کے مرتد ہونے کی وجہ سے اس کے تمام اموال اس کی ملک سے نکل گئے، پھر اگر مسلمان ہوگیا تو واپس اس کی ملک میں آجائیں گے، اگر حالت کفر میں مرگیا یا مرتد ہونے کی وجہ سے قتل کردیا گیا تو اس کے وہ اموال جو اس نے زمانہ اسلام میں کسب کیے تھے اس کے مسلمان وارثوں کو مل جائیں گے اور جو مال اس نے مرتد ہونے کی حالت میں کمایا اس پر مال فئی کے احکام جاری ہوں گے۔ (یعنی اس کا مال بیت المال میں داخل کردیا جائے گا اور وہ حسب قواعد مسلمانوں کی ضرورتوں میں خرچ کردیا جائے گا۔۔ یہ حضرت امام ابوحنیفہ (رض) کا مذہب ہے۔ اور حضرت امام شافعی (رض) نے فرمایا کہ دونوں قسم کے اموال پر فئی کے احکام جاری ہوں گے۔ اور جیسے ہی کوئی شخص مرتد ہوجائے اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل جائے گی۔ اگر کوئی ایسا شخص مرجائے جس کی اسے میراث پہنچی تھی تو اس کی میراث سے یہ شخص محروم ہوگا۔ مرتد کی نہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی نہ مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا اور اس کا ذبیحہ بھی حرام ہوگا۔ ارتداد سے پہلے جو بھی نیک کام نماز، روزہ، حج، عمرہ وغیرہ کیا تھا یہ سب ضائع ہوگیا۔ آخرت میں اس کا کوئی ثواب نہیں ملے گا اور ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔ اب سوال یہ رہ جاتا ہے کہ اگر یہ شخص دوبارہ مسلمان ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ سو اس کے بارے میں جان لینا چاہئے کہ آخرت میں دوزخ سے بچ جائے گا اور دنیا میں بھی آئندہ احکام اسلام اس پر جاری ہوں گے اور اسے خود بھی احکام اسلام پر عمل پیرا ہونا لازم ہوگا اور عام مسلمان بھی اس سے مسلمانوں جیسا معاملہ کریں گے۔ رہی یہ بات کہ اس کے گزشتہ اعمال صالحہ کا ثواب پھر سے واپس ملے گا یا نہیں اور جو حج کرلیا تھا اس کی فرضیت دوبارہ عود کرے گی یا نہیں، اس بارے میں حضرات آئمہ کرام کا اختلاف ہے۔ حضرت امام ابوحنیفہ (رض) نے فرمایا کہ مرتد ہوجانے کی وجہ سے جو اس کے اعمال ضبط ہوگئے تھے، اب دوبارہ مسلمان ہونے سے ان کا ثواب واپس نہ ہوگا اور جو حج کرلیا تھا وہ بھی ختم ہوگیا۔ اب حج فرض دوبارہ ادا کرنا ہوگا۔ مرتد ہونے کی وجہ سے جو بیوی نکاح سے نکل گئی تھی دوبارہ اسلام قبول کرنے سے پھر باہمی رضا مندی سے نکاح کریں تو ہوسکتا ہے دوبارہ نکاح نہ کیا تو اس کی بیوی نہ ہوگی۔ لَآ اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ کے عموم میں مرتد شامل نہیں : یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مرتد دوبارہ اسلام قبول نہ کرنے سے جو قتل کیا جائے گا یہ تو ایک قسم کا جبر ہے حالانکہ سورة بقرہ ہی میں دوسری جگہ (ع ٣٤) (لَآ اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ ) فرمایا ہے جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ دین میں زبردستی نہیں ہے۔ درحقیقت یہ سوال وارد ہی نہیں ہوتا کیونکہ (لَآ اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ ) ان کافروں سے متعلق ہے جنہوں نے اسلام قبول نہیں کیا، جب کسی نے ایک مرتبہ اسلام قبول کرلیا اور اس کو حق مان لیا دلائل سے سمجھ لیا اس کی برکات دیکھ لیں تو اب اس کے لیے صرف یہی ہے کہ یا اسلام قبول کرے یا قتل کردیا جائے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : مَنْ بَدَّلَ دِیْنَہٗ فَاقْتُلُوْہُ ۔ (رواہ البخاری ص ١٠٢٣ ج ٢)  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

417 قتال فیہ، الشھر الحرام سے بدل الاشتمال ہے اور الشہر الحرام سے مراد یہاں رجب ہے۔ اور یسئلون کا فاعل مشرکین ہیں۔ ایک دفعہ مقام نخلہ میں مسلمانوں کا مشرکین سے مقابلہ ہوگیا جس میں ایک مشرک عمر بن الحضرمی مارا گیا۔ مسلمانوں نے یہ سمجھا کہ آج جمادی الاخر کی آخری یعنی تیس تاریخ ہے مگر اتفاق سے چاند انت... یس کا تھا اور اس دن رجب کی پہلی تاریخ تھی۔ کانوا یظنون تلک اللیلۃ من جمادی وکانت اول رجب ولم یشعروا (ابن جریر ص 197 ج 2) جب اس واقعہ کا علم مشرکین قریش کو ہوا تو ان کا ایک وفدحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور آپ سے سوال کیا کہ کیا رجب جو کہ شہر حرام ہے اس میں قتال جائز ہے تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ مفسرین نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ سوال مسلمانوں کیا تھا۔ کیونکہ اس واقعہ کی وجہ سے انہیں ندامت ہوئی کہ ہم نے شہر حرام میں قتل کر کے بڑا گناہ کیا ہے۔ قُلْ قِتَالٌ یہ اس سوال کا جواب ہے کہ واقعی اشہر حرم میں قتال (لڑائی کرنا) بہت بڑا گناہ ہے۔ 418 یہاں سے شہر حرام میں قتال کے جواز کی پانچ دلیلیں بیان کی گئی ہیں۔ صَدٌّ اور قِتَالٌ دونوں نکرے ہیں اور چونکہ دونوں کے ساتھ جار مجرور متعلق ہے اس لیے ان میں تخصیص پیدا ہوگئی ہے اور ان کا مبتدا ہونا صحیح ہے۔ جیسا کہ امام ابن مالک نے الفیہ میں اس کی مثال یوں دی ہے۔ ورغبۃ فی الخیر خیر سبیلا للہ سے مراد اسلام ہے۔ عن سبیل اللہ وھو الاسلام (روح ص 109 ج 2) یعنی اسلام سے اور توحید سے روکنا اور یہ پہلی علت ہے وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۔ اس کا عطف سبیل اللہ پر ہے۔ یعنی مسلمانوں کو مسجد الحرام سے روکنا یہ دوسری علت ہے۔419 اور مسجد حرام کے اہل کو وہاں سے نکالنا اور اہل سے مراد حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنین ہیں۔ یہ لوگ مسجد حرام کے اہل اس لیے تھے کہ یہ اس کی آبادی کے پورے پورے حقوق ادا کرتے تھے۔ چناچہ اس کا سب سے بڑا حق تو یہی تھا کہ اس میں صرف خدائے واحد کی عبادت کی جائے اور اس میں شرک نہ کیا جائے۔ اور اس حق کو وہ کما حقہ ادا کرتے تھے۔ وھم النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) والمؤمنون وانما کانوا اھلہ لانھم القائمون بحقوقہ (روح ص 109 ج 2) یہ تیسری علت ہے۔ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِ ۚ وَالْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ (ابن جریر ص 197 ج 2) اسی طرح شرک جو تم شہر حرام میں کرتے ہو وہ قتل سے زیادہ سنگین جرم ہے۔ یہ چوتھی علت ہے۔ حاصل جواب یہ ہے کہ مسلمانوں نے رجب کے مہینہ میں جو قتل کیا ہے وہ عمدا اور قصداً اس ماہ میں نہیں کیا بلکہ غلطی سے کیا ہے اور تم جو یہ گناہ ہمیشہ عزت والے مہینوں میں کرتے رہتے ہو وہ قتل سے کہیں بڑھ کر ہیں تم ان کا خیال نہیں کرتے ہو۔ اور اگر سوال مسلمانوں نے کیا تھا۔ تو پھر جواب کی نوعیت تسلی کی ہوگی۔ یعنی مسلمان کو تسلی دی کہ اگر تم سے رجب میں قتل ہوگیا ہے تو یہ کوئی زیادہ بڑی گناہ کی بات نہیں خود مشرکین اشہر حرم میں جو جو کرتوت کرتے ہیں وہ قتل سے بھی بڑے گناہ ہیں۔420 یہ خطاب مسلمانوں سے ہے۔ یعنی اگر تمہیں مشرکین سے اشہر حرم میں لڑنا پڑے تو بےکھٹکے ان سے لڑو۔ کیونکہ مشرکین تو اس بات کا تہیہ کرچکے ہیں کہ وہ بلا امتیاز اشہر حرم ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں یہاں تک کہ تمہیں دین اسلام سے پھیر کر دوبارہ کافر بنا لیں۔ یہ اشہر حرم میں جواز قتال کی پانچویں علت ہے۔ الغرض اشہر حرم میں قتال نہ کرنے کی تو صرف ایک علت ہے مگر قتال کے جواز کی پانچ علتیں ہیں اِنِ اسْتَطَاعُوْا یعنی اگر ان کے اختیار میں اور قابو میں ہو۔ اس سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ بات بعید ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں اور تمہیں دوبارہ کافر بنا سکیں۔ قولہ ان استطاعوا استبعاد لاستطاعتھم کقول الرجل لعدوہ ان ظفرت بی فلا تبق علی (کبیر ص 323 ج 2، مدارک 1)421 یہ مسلمانوں کے لیے تخویف اور ڈراوا ہے۔ فالایۃ تھدید للمسلمین لیثبتوا علی دین الاسلام (قرطبی ص 46 ج 3) یعنی تم میں سے اگر کوئی مشرکین کے کہنے سننے سے اپنے دین یعنی اسلام سے پھر گیا اور توبہ کے بغیر کفر پر مرگیا تو اس کے اعمال دنیا اور آخرت میں اکارت جائیں گے اور ان کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا مرتد کے دنیا میں اعمال ضائع ہونے سے مراد یہ ہے کہ دنیا میں اسلام کی وجہ سے جو اسے فوائد حاصل تھے وہ ان سے محروم ہوجائے گا۔ اور آخرت میں اس کے اسلام پر جو اجر وثواب مرتب ہونے والا تھا۔ وہ بھی ختم ہوجائے گا۔ لبطلان ماتخیلوہ وفوات ما للاسلام من الفوائد فی الاولی وسقط الثواب فی الاخری (روح ص 110 ج 2)422 یعنی مرتدین کی وہی سزا ہے جو دوسرے کافروں کی ہے۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔ اور ان کا گذشتہ ایمان ان کے کام نہیں آئے گا۔ کسائر الکفرۃ ولا یغنی عنھم ایمانھم السابق علی الردۃ شیئا (روح ص 110 ج 2) اب آگے جہاد فی سبیل اللہ کا اجر وثواب بیان کر کے جہاد کی مزید ترغیب فرمائی ہے اور جن مسلمانوں سے رجب میں غلطی سے قتل ہوگیا تھا۔ اور انہوں نے مذکورہ بالا جواب سے یہ تو سمجھ لیا تھا کہ وہ گناہ سے بچ گئے ہیں۔ مگر ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ شاید اس مہم کے سر کرنے میں وہ ثواب سے محروم رہیں گے تو اگلی آیت میں انہیں خوشخبری دی کہ انہیں اللہ کی رحمت سے ضرور حصہ ملے گا۔ انہیں ناامید نہیں ہونا چاہیے۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 2 اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! لوگ آپ سے شہر حرام میں لڑنے اور جنگ کرنے کے متعلق سوال کرتے ہیں اور یہ بات دریافت کرتے ہیں کہرجب جو حرمت والے مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے اس مہینے میں جنگ کرنا کیسا ہے آپ فرما دیجئے کہ شہر حرام میں جان بوجھ کر لڑنا اور قتال کرنا بڑا جرم ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی...  راہ سے اور اس کے دین سے لوگوں کو روکنا اور اللہ تعالیٰ کا انکار کرنا اور اس کے ساتھ کفر کرنا اور مسجد حرام یعنی کعبہ سے لوگوں کو روکنا اور مسلمانوں کو مسجد حرام میں عبادت کرنے سے منع کرنا اور جو لوگ مسجد حرام کے حقیقی اہل اور اس کی تولیت اور نگرانی کے اپنی پرہیز گاری اور تقوے کے باعث حقیقی مستحق تھے ان کو وہاں سے نکالنا اور ان کو پریشان کرکے مسجد حرام سے نکلنے اور ہجرت کرنے پر مجبور کرنا یہ سب باتیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہر حرام میں قتال کرنے سے حرم اور گناہ میں بہت بڑی ہیں اور دین میں اس قسم کی فتنہ پر داری با اعتبار مضرت اور قباحت اس قتل سے کہیں بڑھ کر ہے جو اس وقت زیر بحث ہے اور اے مسلمانو ! یہ مشرک تم سے ہمیشہ لڑتے رہیں گے اور تم سے برابر جنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ یہ تم کو اگر ان کا بس چل جائے تو دین حق سے باطل کی طرف لوٹا دیں اور تم کو تمہارے دین سے پھیر دیں اور برگشتہ کردیں اور تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا اور مرتد ہوجائے گا پھر کفر ہی کی حالت میں مرجائے گا تو ایسے لوگوں کے تمام نیک اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں نیست و نابود ہوجائیں گے یعنی کیے نہ کئے برابر ہوجائیں گے اور ایسے ہی لوگ اہل جہنم ہیں یہ اس جہنم میں ہمیشہ رہیں گے۔ (تیسیر) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوئہ بدر سے تقریباً دو مہینے پہلے عبداللہ بن حجش (رض) کی سرپرستی میں آٹھ آدمیوں کا ایک چھوٹا سا سریہ مکہ والوں کے ایک قافلہ پر حملہ کرنے کی غرض سے بھیجا تھا چلتے وقت سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ہدایت نامہ لفافہ میں بند کرکے عبداللہ بن حجش (رض) کو دے دیا اور فرمایا کہ دو منزلیں طے کرنے کے بعد اس ہدایت نامہ کو پڑھنا اور اپنے ساتھیوں کو سنا دینا جو تمہارے ساتھ جانے کو آمادہ ہو اس کو اپنے ہمراہ لے جانا اور جو رخصت ہو ناچاہئے اسے واپس کردینا۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن حجش (رض) نے دوسری منزل پر پہنچ کر وہ ہدایت نامہ پڑھا اور لوگوں کو سنایا اس ہدایت نامہ میں حملہ کا پر ورگرام تھا اس مقام کا نام بتایا گیا تھا جہاں پہنچ کر کافروں کے قافلہ کا انتظار کرنا تھا اور آخر میں کامیابی کی دعا تھی۔ چنانچہ سب لوگ امیر کے ساتھ جانے پر آمادہ ہوگئے اور آٹھوں آدمیوں سے کسی نے رخصت طلب نہیں کی چناچہ یہ لوگ روانہ ہوئے۔ سوئے اتفاق سے بحران کے قریب سعید بن ابی وقاص اور عتبہ بن غزوان کے اونٹ گم ہوگئے یہ دونوں اپنے اپنے اونٹ کو تلاش کرنے میں لگ گئے اور باقی آدمی ان کو اپنے مقام کا پتہ بتا کر آگے بڑھ گئے اور اصل میدان جس کا نام بطحن نخلہ تھا وہاں پہنچ گئے اور چھپ کر قافلہ کا انتظار کرنے لگے تھوڑی دیر میں قریش کا قافلہ وہاں سے گزرا۔ یہ قافلہ عمرو بن الحضرمی حکم بن کسی ان اور نوفل بن عبداللہ اور عثمان بن عبداللہ پر مشتمل تھا مسلمانوں نے خیال کیا اگر ان کو اسوقت گرفتار نہیں کیا جاتا تو صبح تک یہ لوگ حرم میں داخل ہوجائیں گے اس لئے یہی مشورہ ہوا کہ ان کو گرفتار کرلیا جائے اور ان کے ساتھ جو کشمش اور کچے چمڑے کا سامان ہے اس پر قبضہ کرلیاجائے۔ چناچہ واقد بن عبداللہ سہمی نے ایک تیر چلایا جو عمرو بن الحضرمی کے لگا اور عمرو بن الحضرمی مرگیا حکم بن کیسان اور نوفل بن عبداللہ اور عثمان بن عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس دن یہ واقع پیش آیا اس دن رجب کی پہلی تاریخ تھی عبداللہ بن حجش (رض) کے آدمی 03 جمادی الثانی سمجھتے تھے ہجرت کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں ایک کافر مسلمان کے ہاتھ سے مارا گیا اور تین کافر گرفتار ہوئے جب مسلمان واپس مدینہ حاضر ہوئے اور تمام مال اور تینوں قیدی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردئیے گئے۔ اس واقعہ پر کفار قریش نے یہ مشہور کیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشہر حرام کے احترام کو ترک کردیا اور رجب میں ہمارے آدمیوں سے جنگ کی حالانکہ اس مہینہ کا تو ہمیشہ سے احترام ہوتا چلا آیا ہے اور اس میں لڑائی بند رہتی تھی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کے ساتھیوں نے اشہر حرام کی توہین کا ارتکاب کیا اور ہر مسلمان کو یہی حیال ہوا کہ ہم جہاد کے ثواب سے محروم رہے بلکہ ہم کو گناہ ہوا اگرچہ ہم جمادی الثانی کی آخری تاریخ سمجھتے تھے اور ہم نے قصداً شہر حرام کی توہین کا ارتکاب نہیں کیا لیکن دیکھئے اب کیا ہوتا ہے اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیدیوں کو اور مال غنیمت کو روک دیا اور وحی الٰہی کے منتظر رہے نہ تو مال غنیمت کی تقسیم کرنے کا حکم دیا اور نہ قیدیوں کا کوئی فیصلہ فرمایا۔ عبداللہ بن حجش (رض) کے آدمیوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ؐ ہم نے اس واقعہ کی شام کو رجب کا چاند دیکھا ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ چاند رات کا چاند تھا یا پہلی تاریخ کا چاند تھا ہم تو اس کو 03 تاریخ کا چاند سمجھتے ہیں اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں اور ان آیات کے نازل ہونے پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مال غنیمت میں سے خمس نکالنے کے بعد باقی مال مجاہدین پر تقسیم کرادیا۔ جو شان نزول ہم نے عرض کیا ہے اس کی روشنی میں تیسیر پڑھئے تو مطلب صاف سمجھ میں آجائے گا اس شان نزول سے معلوم ہوتا ہے کہ سوال کافروں نے بھی کیا ہوگا اور مسلمانوں نے بھی کیا ہوگا۔ بہر حال جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک شہر حرام میں قتال نہیں کرنا چاہئے لیکن مسلمانوں نے دانستہ ایسا نہیں کیا بلکہ جمادی الثانی کا مہینہ سمجھ کر کیا اور چونکہ قصدا ً اور جان بوجھ کر شہر حرام میں لڑائی نہیں کی اس لئے وہ قابل مواخذہ نہیں اور تم جو شرارتیں اور فتہ پردازیاں مسلمانوں کے ساتھ اور خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کرتے رہے وہ خدا کے نزدیک اس لڑائی سے کہیں بڑھ کر ہیں کیونکہ اس قسم کا فتنہ اور کفرو شرک کا ایسا کھلا مظاہرہ اور دین حق سے روکنا اور خدا کے ساتھ کفر کرنا اور مسجد حرام سے لوگوں کو روکنا اور مسجد حرام سے ا ن لوگوں کو جو اس کے صحیح خدمت گزار ہیں جلا وطن کرنا یہ سب باتیں تو قتل سے بڑی ہیں۔ آگے کافروں کی حالت اور ان کی غر ض فاسد کو ظاہر فرما دیا ہے کہ یہ تو تم کو ہمیشہ تنگ کرتے رہیں گے اور اس غرض سے تم کو ستاتے ہی رہیں گے قتال کرتے رہیں گے کہ تم کو مرتد کردیں اور تم کو کفر کی طرف لوٹا دیں۔ پھر آخر میں ارتداد کا ضرور بتایا کہ یہ ارتداد تو کفر سے بھی بدتر ہے کیونکہ قانون کو تسلیم کرکے پھر اس سے بغاوت کرنا بد ترین جرم ہے جس کی سزا قانون الٰہی میں سوائے قتل کے اور کچھ نہیں ہے کافر کو تو جزیہ لے کر امن دیا جاسکتا ہے لیکن مرتد سے جزیہ قبول نہیں کیا جاتا بلکہ اس کو قتل کردینے کا حکم ہے یا وہ توبہ کرکے پھر اسلام قبول کرلے اور کافر نے جو بھلے کام اور نیک اعمال کفر کی حالت میں کئے ہوں اور پھر وہ اسلام لے آئے تو ان کے متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ زمانہ کفر کے نیک اعمال کا ثواب اس کو مل جائے گا اور اگر کفر ہی پر مرگیا تو وہ اعمال نیک بےکار اور رائیگاں ہوجائیں گے۔ گویا کافر کے نیک اعمال معلق رہتے ہیں اگر مرنے سے پہلے ایمان لے آیا تو ان اعمال سابقہ کا ثواب مل جائے گا اور اگر کفر ہی پر مرا تو وہ نیک اعمال برباد ہوجائیں گے لیکن مرتد کا معاملہ بالکل دوسرا ہے حتیٰ کہ جو اعمال اس نے اسلام کی حالت میں کئے تھے وہ مرتد ہوتے ہی سب بیکار و برباد ہوجاتے ہیں صرف یہی نہیں کہ بیوی کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور میراث کا حق جاتا رہتا ہے بلکہ نمازیں، روزے اور حج اگر کیا ہو تو وہ بھی کالعدم۔ اگر مرتد دوبارہ مسلمان ہوجائے تو اس کو تمام اعمال پھر کرنے ہوں گے نمازیں پھر پڑھنی ہوں گی، روزے پھر رکھنے ہوں گے حج دوبارہ کرنا ہوگا اور قیامت میں صرف ان ہی اعمال کا ثواب ملے گا جو دوبارہ اسلام لانے کے بعد کئے ہوں گے غرض مرتد ہوتے ہی دنیا اور آخرت دونوں میں اعمال کا کالعدم، آخرت میں ثواب ختم اور دنیا میں بیوی نکاح سے خارج۔ امام شاعی (رح) کا مسلک اس کے خلاف ہے وہ فیمت و ھو کا فر کو قید واقعی قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک یہ حبط اعمالکا حکم جب ہوگا جب وہ مرتد ہونے کے بعد کفر ہی پر مر بھی جائے اختلاف کی تمام صورتیں اس شکل میں ظاہر ہوں گی جبکہ مرتد قبل از موت پھر مسلمان ہوجائے۔ امام شافعی (رح) فرمائیں گے دوبارہ حج کی ضرورت نہیں اور امام ابوحنیفہ (رح) فرمائیں گے اگر وسعت ہے تو پھر اس پر حج کرنا فرض ہے۔ (واللہ اعلم) بعض حضرات نے آیت میں والمسجد الحرام کا عطف و کفربہ پر کرکے یوں ترجمہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنا اور مسجد حرام کے ساتھ کفر کرنا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کا یہ مطلب کہ کسی کو خدا کا شریک ٹھہرانا اور مسجد حرام کیس اتھ کفر کا یہ مطلب کہ مسجد حرام میں خدا کی عبادت کی بجائے بت رکھ کر ان کی عبادت کرنا اس معنی کی بھی گنجائش ہے۔ واللہ اعلم بالصواب حضرت شاہ صاحب (رح) ارشاد فرماتے ہیں حضرت نے ایک فوج بھیجی جہاد پر انہوں نے کافروں کو مارا اور لوٹ لائے۔ مسلمانوں کو خبر رہی کہ وہ دن جمادی الثانی کا ہے اور وہ غزئہ رجب تھا کافروں نے اس پر بہت طعن کیا اور مسلمانوں کو شبہ پڑا اس پر یہ آیت اتری یعنی ان مہینوں میں ناحق کی لڑائی اشد گناہ ہے اور جن کافروں نے مسلمانوں سے ان مہینوں میں قصور نہ کیا ان سے لڑنا منع نہیں۔ (موضح القرآن) ہم اوپر عرض کرچکے ہیں کہ اشہر حرام کا حکم اب یہ ہے کہ ان مہینوں میں جنگ کی پہل نہ کرے اور اگر دشمن ان کا احترام نہ کرے تو اس کا مقابلہ کیا جائے صرف احتیاط سے جنگ کی ممانعت باقی نہیں ہے چونکہ کفار مکہ اشہر حرام میں غیر اشہر احرام میں برابر فتنہ پردازیاں کرتے رہے ہیں اور اب بھی ان کا مقصد یہی ہے کہ تم سے اس لئے جنگ کرتے رہیں کہ تم کو تمہارے دین سے لوٹا دیں لہٰذا یہ مکہ کے کفار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس آیت سے اس قدر تو معلوم ہوگیا کہ عبداللہ بن حجش (رض) کی مختصر فوج کے مسلمان گناہ گار نہیں ہیں لیکن اب اس امر کا خیال ہوا کہ جہاد کے ثواب سے محروم رہے گا گناہ نہیں ہوا اس کو اگلی آیت سے دور فرما دیا۔ (تسہیل)  Show more