VerbPersonal Pronoun

تَتَفَكَّرُونَ

ponder

تم غور و فکر کرو

Verb Form 5
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
فَكَّرَ
يُفَكِّرُ
فَكِّرْ
مُفَكِّر
مُفَكَّر
تَفْكِيْر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْفِکْرَۃُ: اس قوت کو کہتے ہیں جو علم کو معلوم کی طرف لے جاتی ہے اور تَفَکُّرٌ کے معنی نظر عقل کے مطابق اس قوت کو جولانی دینے کے ہیں۔ اور غوروفکر کی استعداد صرف انسان کو دی گئی ہے دوسرے حیوانات اس سے محروم ہیں اور تَفَکَّرَ فِیْہِ کا لفظ صرف اسی چیز کے متعلق بولا جاتا ہے جس کا تصور دل (ذہن) میں حاصل ہوسکتا ہو اسی لیے مروی(1) ہے (۷۴) (تَفَکَّرُوْا فِیْ اَلَائِ اﷲِ وَلَا تَفَکَّرُوْا فِی اﷲِ) کہ اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں اور قدرتوں پر تو غور کیا کرو لیکن خدا کی ذات میں کبھی غور نہ کرو (کہ وہ کیسی ہے) کیونکہ اس کا تصور انسانی ذہن میں نہیں آسکتا اور وہ صورت کے ساتھ متصف ہونے سے منزہ ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اَوَ لَمۡ یَتَفَکَّرُوۡا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ ۟ مَا خَلَقَ اللّٰہُ السَّمٰوٰتِ) (۳۰:۸) کیا انہوں نے اپنے دل میں غور نہیں کیا کہ خدا نے آسمانوں کو … پیدا کیا ہے۔ (اَوَ لَمۡ یَتَفَکَّرُوۡا ٜ مَا بِصَاحِبِہِمۡ مِّنۡ جِنَّۃٍ) (۷:۱۸۴) کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ان کے رفیق (محمد ﷺ) کو کسی طرح کا بھی جنون نہیں ہے۔ (اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ) (۳۰:۲۱) جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لیے ان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں۔ (یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَتَفَکَّرُوۡنَ … فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ) (۲:۲۱۹،۲۲۰) تاکہ تم سوچو (یعنی) دنیا اور آخرت (کی باتوں) میں ۔ رَجُلٌ فَکِیْرٌ: (بہت زیادہ غوروفکر کرنے والا) بعض ادباء کا خیال ہے کہ لفظ فِکْرٌ دراصل فَرَکٌ سے مقلوب ہے لیکن فکر کا لفظ معانی کے متعلق استعمال ہوتا ہے جس کے معنی معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے اس کے بارے میں چھان بین کرنے کے ہیں۔

Lemma/Derivative

17 Results
يَتَفَكّ
Surah:16
Verse:69
جو غور و فکر کرتی ہو
who reflect
Surah:30
Verse:8
انہوں نے غور و فکر کیا
they ponder
Surah:30
Verse:21
جو غور و فکر کرتے ہیں
who reflect
Surah:34
Verse:46
ذرا غور و فکر کرو
reflect"
Surah:39
Verse:42
جو غور و فکر کرتی ہو
who ponder
Surah:45
Verse:13
جو غور و فکر کرتی ہو
who give thought
Surah:59
Verse:21
وہ غور و فکر کریں
give thought