Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 21

سورة الروم

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنۡ خَلَقَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ اَزۡوَاجًا لِّتَسۡکُنُوۡۤا اِلَیۡہَا وَ جَعَلَ بَیۡنَکُمۡ مَّوَدَّۃً وَّ رَحۡمَۃً ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۱﴾

And of His signs is that He created for you from yourselves mates that you may find tranquillity in them; and He placed between you affection and mercy. Indeed in that are signs for a people who give thought.

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے آرام پاؤ اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی قائم کر دی یقیناً غورو فکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖۤ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
اَنۡ
کہ
خَلَقَ
اس نے پیدا کیے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں سے
اَزۡوَاجًا
جوڑے
لِّتَسۡکُنُوۡۤا
تاکہ تم سکون پاؤ
اِلَیۡہَا
ان کی طرف
وَجَعَلَ
اور اس نے ڈال دی
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
مَّوَدَّۃً
محبت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت
اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
جو غورو فکر کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖۤ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
اَنۡ
یہ کہ
خَلَقَ
اس نے پیدا کیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہاری جنس سے
اَزۡوَاجًا
بیویاں
لِّتَسۡکُنُوۡۤا
تاکہ تم سکون حاصل کرو
اِلَیۡہَا
ان کی طرف
وَجَعَلَ
اور اس نے رکھ دی
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
مَّوَدَّۃً
محبت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناًبہت سی نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
جوغوروفکرکرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And of His signs is that He created for you from yourselves mates that you may find tranquillity in them; and He placed between you affection and mercy. Indeed in that are signs for a people who give thought.

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے آرام پاؤ اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی قائم کر دی یقیناً غورو فکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ایک یہ ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لیے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کردی۔ غور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس کی نشانیوں میں سے ہےکہ اُس نے تمہارے لیے تمہاری جنس ہی سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم اُن سے سکون حاصل کرسکواوراُس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی،بلاشبہ اس میں یقینا اُن لوگوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں جو غوروفکر کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it is among His signs that He has created for you wives from among yourselves, so that you may find tranquility in them, and He has created love and kindness between you. Surely in this there are signs for a people who reflect.

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے یہ کہ بنا دیئے تمہارے واسطے تمہاری قسم سے جوڑے کہ چین سے رہو ان کے پاس اور رکھا تمہارے بیچ میں پیار اور مہربانی، البتہ اس میں بہت پتے کی باتیں ہیں ان کیلئے جو دھیان کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے پیدا کیے تمہارے لیے تمہاری نوع میں سے جوڑے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے مابین محبت اور رحمت پیدا کردی یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of His Signs is that He has created mates for you from your own kind that you may find peace in them and He has set between you love and mercy. Surely there are Signs in this for those who reflect.

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں 28 تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو 29 اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی ۔ 30 یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تم میں سے بیویاں پیدا کیں ، تاکہ تم ان کے پاس جاکر سکون حاصل کرو ، اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت کے جذبات رکھ دیے ، ( ٨ ) یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو غوروفکر سے کام لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس کی قدرت کی 6 نشانیو میں سے یہ ہے کہ تمہارے بیبیاں تم ہی سے 7 (یعنی آدمیوں میں سے) بنائیں اس لئے کہ تم ان کے پاس چین کرو اور تم (میاں بی بی) میں ال فت اور محبت رکھی بیشک ان باتوں میں ان لوگوں کے لئے جو سوچتے 8 ہیں خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس کی نشانیوں (تصرفات) میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس میں سے بیبیاں پیدا فرمائیں تاکہ تم کو ان کے پاس آرام ملے اور تمہارے (میاں بیوی کے) درمیان محبت اور ہمدردی پیدا فرمائی۔ جو لوگ غور وفکر کرتے ہیں یقینا ان کے لئے ان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی نشانیوں میں سے (ایک نشانی یہ ہے کہ) اس نے تمہاری جنس ہی سے تمہارے جوڑے (بیویاں) پیدا کئے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرسکو اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور پیار (کے رشتے) قائم کئے۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں موجود ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ اُس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کی عورتیں پیدا کیں تاکہ اُن کی طرف (مائل ہوکر) آرام حاصل کرو اور تم میں محبت اور مہربانی پیدا کر دی جو لوگ غور کرتے ہیں اُن کے لئے ان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of His signs is, thathe created for you from yourselves pouses that ye may find repose in them, and He set between you affection and mercy. verily herein are signs for a people who ponder.

اور اسی کی نشانیوں میں ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کی بیویاں بنائیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے (یعنی میاں بیوی کے) درمیان محبت وہم دردی پیدا کردی بیشک اس میں ان لوگوں کیلئے نشانیاں ہیں جو فکر سے کام لیتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ بھی اس کی نشانیوں میں سی ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے جوڑے پیدا کیے ، تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی ودیعت کی ۔ یشک اس کے اندر گوناگوں نشانیاں ہیں ان کیلئے جو غور کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جانوں ( جس ) سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون پاؤ اور اس نے تمہارے ( میاں بیوی کے ) درمیان محبت اور ہمدردی پیدا فرمائی ، بلاشبہ اس میں البتہ ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس کی عورتیں پیدا کیں تاکہ ان کی طرف (مائل ہو کر) آرام حاصل کرو اور تم میں محبت اور مہربانی پیدا کردی جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لیے ان باتوں میں بہت سی نشانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے (ایک اہم نشانی یہ) ہے کہ اس نے پیدا فرمائیں تمہارے لئے تمہاری بیویاں خود تمہاری ہی جنس سے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرسکو اور اس نے رکھ دی تمہارے درمیان محبت اور رحمت بیشک اس میں بڑی بھاری نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اورایک اور نشانی یہ ہے کہ اسی نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے بیویاں پیداکیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرسکو اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیداکردی ، بیشک غوروفکرکرنے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے کہ ان سے آرام پاؤ اور تمہارے آپس میں محبت اور رحمت رکھی ( ف۳۸ ) بیشک اس میں نشانیاں ہیں دھیان کرنے والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( بھی ) اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے پیدا کئے تاکہ تم ان کی طرف سکون پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی ، بیشک اس ( نظامِ تخلیق ) میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کی ( قدرت کی ) نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو ۔ اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت ( نرم دلی و ہمدردی ) پیدا کر دی ۔ بے شک اس میں غور و فکر کرنے والوں کیلئے بہت نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And among His Signs is this, that He created for you mates from among yourselves, that ye may dwell in tranquillity with them, and He has put love and mercy between your (hearts): verily in that are Signs for those who reflect.

Translated by

Muhammad Sarwar

His creating spouses for you out of yourselves so that you might take comfort in them and His creating love and mercy among you. In this there is evidence (of the truth) for the people who (carefully) think.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among His signs is this that He created for you wives from among yourselves, that you may find repose in them, and He has put between you affection and mercy. Verily, in that are indeed signs for a people who reflect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And one of His signs is that He created mates for you from yourselves that you may find rest in them, and He put between you love and compassion; most surely there are signs in this for a people who reflect.

Translated by

William Pickthall

And of His signs is this: He created for you helpmeets from yourselves that ye might find rest in them, and He ordained between you love and mercy. Lo! herein indeed are portents for folk who reflect.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह भी उस की निशानियों में से है कि उस ने तुम्हारी ही सहजाति से तुम्हारे लिए जोड़े पैदा किए, ताकि तुम उस के पास शान्ति प्राप्त करो। और उस ने तुम्हारे बीच प्रेंम और दयालुता पैदा की। और निश्चय ही इसमें बहुत-सी निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो सोच-विचार करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہارے واسطے تمہاری جنس کی بیبیاں بنائيں تاکہ تم کو ان کے پاس آرام ملے اور تم میاں بیوی میں محبت اور ہمدردی پیدا کی اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو فکر سے کام لیتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور شفقت پیدا فرما دی۔ یقیناً اس میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غوروفکر کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کردی۔ یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کے پاس آرام کرو اور تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی پیدا فرما دی، اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو فکر کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کی نشانیوں سے ہے یہ کہ بنا دئیے تمہارے واسطے تمہاری قسم سے جوڑے کہ چین سے رہو ان کے پاس اور رکھا تمہارے بیچ میں پیار اور مہربانی البتہ اس میں بہت پتے کی باتیں ہیں ان کے لئے جو دھیان کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس میں سے بیویاں بنائیں تا کہ تم ان سے آرام و اطمینان حاصل کرو اور اس نے تم میاں بیویوں کے درمیان محبت اور ہمدردی اور ہمدردی پیدا کی اس بات میں ان لوگوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں