Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
تَرَبَّصَ |
يَتَرَبَّصُ |
تَرَبَّصْ |
مُتَرَبِّص |
مُتَرَبَّص |
تَرَبُّص |
اَلتَّرَبُّصُ کے معنیٰ انتظار کرنے کے ہیں خواہ وہ انتظار سامان تجارت کی گرانی یا ارزانی کا ہو یا کسی امر کے واقع ہونے یا زائل ہونے کا ہو۔ تَرَبَّصْتُ لِکَذَا وَبِیْ رُبْصَۃٌ لِکَذَا وَتَرَبُّصٌ: کسی چیز کا انتظار کرنا۔قرآن پاک میں ہے: (وَ الۡمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصۡنَ ) (۲۔۲۲۸) مطلقہ عورتوں کو چاہیئے کہ انتظار کریں۔ (قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الۡمُتَرَبِّصِیۡنَ ) (۵۲۔۳۱) ان سے کہو کہ (بہت اچھا) تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں۔ (قُلۡ ہَلۡ تَرَبَّصُوۡنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحۡدَی الۡحُسۡنَیَیۡنِ ؕ وَ نَحۡنُ نَتَرَبَّصُ بِکُمۡ) (۹۔۵۲) اے پیغمبر!ان لوگوں سے) کہو کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سیے (خواہ مخواہ) ایک نہ ایک کا انتظار کرتے ہو اور ہم تمہارے حق میں انتظار کرتے ہیں۔
Surah:2Verse:226 |
انتظار کرنا ہے
(is a) waiting (of)
|