Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 226

سورة البقرة

لِلَّذِیۡنَ یُؤۡلُوۡنَ مِنۡ نِّسَآئِہِمۡ تَرَبُّصُ اَرۡبَعَۃِ اَشۡہُرٍ ۚ فَاِنۡ فَآءُوۡ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۲۶﴾

For those who swear not to have sexual relations with their wives is a waiting time of four months, but if they return [to normal relations] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

جو لوگ اپنی بیویوں سے ( تعلق نہ رکھنے کی ) قسمیں کھائیں ان کے لیے چار مہینے کی مدت ہے ، پھر اگر وہ لوٹ آئیں تو اللہ تعالٰی بھی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یُؤۡلُوۡنَ
ایلاءکرتے ہیں
مِنۡ نِّسَآئِہِمۡ
اپنی عورتوں سے
تَرَبُّصُ
انتظار کرنا ہے
اَرۡبَعَۃِ
چار
اَشۡہُرٍ
مہینے
فَاِنۡ
پھر اگر
فَآءُوۡ
وہ رجوع کرلیں
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
یُؤۡلُوۡنَ
۔ (نہ ملنے کی) قسم کھا بیٹھیں
مِنۡ نِّسَآئِہِمۡ
اپنی عورتوں سے
تَرَبُّصُ
انتظار کرنا ہے
اَرۡبَعَۃِ
چار
اَشۡہُرٍ
ما ہ
فَاِنۡ
پھر اگر
فَآءُوۡ
وہ رجوع کرلیں
فَاِنَّ
تو یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالٰی
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہا یت ر حم والاہے
Translated by

Juna Garhi

For those who swear not to have sexual relations with their wives is a waiting time of four months, but if they return [to normal relations] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

جو لوگ اپنی بیویوں سے ( تعلق نہ رکھنے کی ) قسمیں کھائیں ان کے لیے چار مہینے کی مدت ہے ، پھر اگر وہ لوٹ آئیں تو اللہ تعالٰی بھی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اپنی بیویوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا لیں، ان کے لیے چار ماہ کی مہلت ہے۔ اس دوران میں اگر وہ رجوع کرلیں تو اللہ بڑا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن لوگوں کے لیے جواپنی عورتوں سے نہ ملنے کی قسم کھابیٹھیں انہیں چارماہ تک انتظارکرناہے، پھر اگر وہ رجوع کرلیں تواﷲ تعالیٰ یقیناًبے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who swear to abstain from their wives have four months of waiting. Therefore, if they revert back, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

جو لوگ قسم کھالیتے ہیں اپنی عورتوں کے پاس جانے سے ان کے لئے مہلت ہے چار مہینے کی پھر اگر باہم مل گئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ اپنی بیویوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں ان کے لیے چار ماہ کی مہلت ہے پس اگر وہ رجوع کرلیں تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who take an oath to keep apart from their wives are given four months (for a final decision), Then if they resume their relations, Allah is Forgiving and Merciful.

جو لوگ اپنی عورتوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں ، ان کے لیے چار مہینے کی مہلت ہے 245 ۔ اگر انھوں نے رجوع کرلیا ، تو اللہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔ 246

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اپنی بیویوں سے ایلائ کرتے ہیں ( یعنی ان کے پاس نہ جانے کی قسم کھا لیتے ہیں ) ان کے لیے چار مہینے کی مہلت ہے ( ١٤٨ ) چنانچہ اگر وہ ( قسم توڑ کر ) رجوع کرلیں تو بیشک اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اپنی عورتوں سے ایلاکریں ان کو چار مہینے کی مہلت ہے پھر اگر اس مدت میں اپنی قسم سے پھرجائیں اور اپنی عورتوں سے صحبت کریں تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ بیویوں (کے پاس جانے) سے قسم کھا بیٹھتے ہیں ان کے لئے چار مہینے کی مہلت ہے پس اگر (قسم توڑ کر) واپس آجائیں تو یقینا اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو اپنی بیویوں سے علیحدہ رہنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں ان کے لئے چار مہینے کی مہلت ہے اگر وہ اس عرصہ میں رجوع کرلیں تو اللہ بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ اپنی عورتوں کے پاس جانے سے قسم کھالیں ان کو چار مہینے تک انتظار کرنا چاہیئے۔ اگر (اس عرصے میں قسم سے) رجوع کرلیں تو خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For those who swear off from their wives is a awaiting of four months; then if they go back, verily Allah is Forgiving, Merciful.

جو لوگ اپنی بیویوں سے (ہمبستری کرنے کی) قسم کھا بیٹھے ہیں ان کے لیے مہلت چار ماہ تک ہے ۔ پھر اگر یہ لوگ رجوع کرلیں تو اللہ بخشنے والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اپنی بیویوں سے نہ ملنے کی قسم کھا بیٹھیں ، ان کیلئے چار ماہ کی مہلت ہے ۔ اگر وہ رجوع کرلیں تو بیشک اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ اپنی بیویوں سے قریب نہ جانے کی قسم کھا بیٹھیں چار مہینے رک جانا ( ضروری ) ہے ، پس اگر وہ ( اس دوران ) رجوع کرلیں تو بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے رحم والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اپنی عورتوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں، ان کیلئے چار مہینے کی مہلت ہے اگر انہوں نے رجوع کرلیا تو اللہ معاف کرنے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو لوگ اپنی بیویوں کے پاس جانے سے قسم کھا بیٹھتے ہیں، ان کے لئے مہلت ہے چار مہینے کی، سو اگر انہوں نے (اس مدت کے اندر) رجوع کرلیا تو (ان کا نکاح باقی، قسم توڑنے کا کفارہ لازم، اور گناہ معاف، کہ) بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے ولا نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ اپنی بیویوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا لیں ، ان کے لئے چارماہ کی مہلت ہے ، اس دوران اگروہ رجوع کرلیں تواللہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو قسم کھا بیٹھتے ہیں اپنی عورتوں کے پاس جانے کی انہیں چار مہینے کی مہلت ہے ، پس اگر اس مدت میں پھر آئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان لوگوں کے لئے جو اپنی بیویوں کے قریب نہ جانے کی قسم کھالیں چار ماہ کی مہلت ہے پس اگر وہ ( اس مدت میں ) رجوع کر لیں تو بیشک اﷲ بڑا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ اپنی بیویوں سے الگ رہنے ( مباشرت نہ کرنے ) کی قسم کھا لیتے ہیں ( ان کے لیے ) چار مہینے کی مہلت ہے ۔ پس اگر اس کے بعد ( اپنی قسم سے ) رجوع کریں تو بے شک خدا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For those who take an oath for abstention from their wives, a waiting for four months is ordained; if then they return, Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who swear by God not to ever have any carnal relations with their wives (will not be punished), if they decide to resume marital relations again within four months. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who take an oath not to have sexual relation with their wives must wait for four months, then if they return, verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who swear that they will not go in to their wives should wait four months; so if they go back, then Allah is surely Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Those who forswear their wives must wait four months; then, if they change their mind, lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अपनी बीवियों से न मिलने की क़सम खा लें, उनके लिए चार महीने तक की मोहलत है, फिर अगर वे रुजूअ़ कर लें तो अल्लाह माफ़ कर देने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ قسم کھا بیٹھتے ہیں اپنی بی بیوں (کے پاس جانے) سے ان کے لیے چار مہینے تک کی مہلت ہے سو اگر یہ لوگ (قسم توڑ کر عورت کی طرف) رجوع کرلیں تب تو اللہ تعالیٰ معاف کردینگے رحمت فرماوینگے۔ (5) (226)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اپنی بیویوں سے علیحدگی کی قسمیں کھا بیٹھیں ان عورتوں کے لیے چار مہینے کی مدت ہے ‘ پھر اگر وہ رجوع کرلیں تو اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اپنی عورتوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھابیٹھتے ہیں ، ان کے لئے چار مہینے کی مہلت ہے ۔ اگر انہوں نے رجوع کرلیا ، تو اللہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ اپنی بیویوں کے پاس جانے کے بارے میں قسم کھالیتے ہیں، ان کے لیے چار مہینہ کا انتظار ہے پھر اگر رجوع کرلیں تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ قسم کھالیتے ہیں اپنی عورتوں کے پاس جانے سے ان کے لئے مہلت ہے چار ماہ کی پھر اگر باہم مل گئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ اپنی بیویوں سے ہم بستر نہ ہونے کی قسم کھا بیٹھیں تو ان کو چار ماہ کی مہلت ہے پھر اگر یہ ل گ اس عرصہ میں رجوع کرلیں تو اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربانی کرنے والا ہے