Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 232

سورة البقرة

وَ اِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ اَجَلَہُنَّ فَلَا تَعۡضُلُوۡہُنَّ اَنۡ یَّنۡکِحۡنَ اَزۡوَاجَہُنَّ اِذَا تَرَاضَوۡا بَیۡنَہُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ؕ ذٰلِکَ یُوۡعَظُ بِہٖ مَنۡ کَانَ مِنۡکُمۡ یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ ذٰلِکُمۡ اَزۡکٰی لَکُمۡ وَ اَطۡہَرُ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۳۲﴾

And when you divorce women and they have fulfilled their term, do not prevent them from remarrying their [former] husbands if they agree among themselves on an acceptable basis. That is instructed to whoever of you believes in Allah and the Last Day. That is better for you and purer, and Allah knows and you know not.

اور جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدّت پوری کرلیں تو انہیں ان کے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب کہ وہ آپس میں دستور کے مطابق رضامند ہوں ۔ یہ نصیحت انہیں کی جاتی ہے جنہیں تم میں سے اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر یقین و ایمان ہو اس میں تمہاری بہترین صفائی اور پاکیزگی ہے ۔ اللہ تعالٰی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
طَلَّقۡتُمُ
طلاق دے دو تم
النِّسَآءَ
عورتوں کو
فَبَلَغۡنَ
پھر وہ پہنچیں
اَجَلَہُنَّ
اپنی مدت کو
فَلَا
تو نہ
تَعۡضُلُوۡہُنَّ
تو روکو انہیں
اَنۡ
کہ
یَّنۡکِحۡنَ
وہ نکاح کرلیں
اَزۡوَاجَہُنَّ
اپنے شوہروں سے
اِذَا
جب
تَرَاضَوۡا
وہ باہم رضا مند ہوجائیں
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلےطریقے سے
ذٰلِکَ
یہ(بات)
یُوۡعَظُ
نصیحت کی جاتی ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
مَنۡ
اس کو جو
کَانَ
ہو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
یُؤۡمِنُ
ایمان رکھتا
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اورآخری دن پر
ذٰلِکُمۡ
یہ (بات)
اَزۡکٰی
زیادہ پاکیزہ ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَاَطۡہَرُ
اور زیادہ پاک ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
طَلَّقۡتُمُ
طلاق دو تم
النِّسَآءَ
عورتوں کو
فَبَلَغۡنَ
پھر وہ پہنچ جا ئیں
اَجَلَہُنَّ
اپنی عدت کو
فَلَا
تو نہ
تَعۡضُلُوۡہُنَّ
تم روکو انہیں
اَنۡ
یہ کہ
یَّنۡکِحۡنَ
وہ نکاح کرلیں
اَزۡوَاجَہُنَّ
اپنے شوہروں سے
اِذَا
جب
تَرَاضَوۡا
وہ راضی ہوجائیں
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
اچھے طریقے سے
ذٰلِکَ
یہ ہے
یُوۡعَظُ
نصیحت کی جاتی ہے
بِہٖ
اس کے سا تھ
مَنۡ
اس شخص کو جو
کَانَ
ہے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
یُؤۡمِنُ
وہ ایمان رکھتا ہو
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اورآخرت کے دن پر
ذٰلِکُمۡ
یہی
اَزۡکٰی
زیادہ پاکیزہ ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَاَطۡہَرُ
اور زیادہ صا ف ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

And when you divorce women and they have fulfilled their term, do not prevent them from remarrying their [former] husbands if they agree among themselves on an acceptable basis. That is instructed to whoever of you believes in Allah and the Last Day. That is better for you and purer, and Allah knows and you know not.

اور جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدّت پوری کرلیں تو انہیں ان کے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب کہ وہ آپس میں دستور کے مطابق رضامند ہوں ۔ یہ نصیحت انہیں کی جاتی ہے جنہیں تم میں سے اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر یقین و ایمان ہو اس میں تمہاری بہترین صفائی اور پاکیزگی ہے ۔ اللہ تعالٰی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں اپنے (پہلے) خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جبکہ وہ معروف طریقے سے آپس میں نکاح کرنے پر راضی ہوں۔ جو کوئی تم میں سے اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے اسی بات کی نصیحت کی جاتی ہے۔ یہی تمہارے لیے شائستہ اور پاکیزہ طریقہ ہے۔ (اپنے احکام کی حکمت) اللہ ہی جانتا ہے تم نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب تم عورتوں کوطلاق دو اور وہ اپنی عدت کوپہنچ جائیں توان کو نہ روکوکہ وہ اپنے شوہروں کے ساتھ نکاح کرلیں جب وہ اچھے طریقے سے آپس میں راضی ہوجائیں یہ ہے جس کے ساتھ اس شخص کونصیحت کی جاتی ہے جوتم میں سے اﷲ تعالیٰ پر اوریومِ آخرت پرایمان رکھتاہے۔یہی تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ اورصاف ستھراہے اور اﷲ تعالیٰ جانتاہے اورتم نہیں جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you have divorced women and they have reached (the end of) their waiting period, do not prevent them from marrying their husbands when they mutually agree as recognized. This is how advice is given, to one of you who believes in Allah and in the Hereafter. This is more pure and clean for you. And Allah knows and you do not know.

اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو پھر پورا کر چکیں اپنی عدت کو تو اب نہ روکو ان کو اس سے کہ نکاح کرلیں اپنے انہی خاوندوں سے جبکہ راضی ہوجاویں آپس میں موافق دستور کے یہ نصیحت اس کو کی جاتی ہے جو کہ تم میں سے ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اس میں تمہارے واسطے بڑی ستھرائی ہے اور بہت پاکیزگی اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دے دو پھر وہ اپنی عدت پوری کرلیں تو مت آڑے آؤ اس میں کہ وہ عورتیں پھر نکاح کرلیں اپنے سابق ازواج سے جبکہ وہ آپس میں رضامند ہوجائیں بھلے طریقے پر یہ وہ چیز ہے جس کی نصیحت کی جا رہی ہے تم میں سے اس کو جو واقعتا ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور یوم آخرت پر یہی طریقہ تمہارے لیے زیادہ پاک اور زیادہ عمدہ ہے اور اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you have divorced your wives absolutely and they have completed their prescribed term, then you should not prevent them from marrying their prospective husbands, if they mutually agree to marry each other in a lawful way. You are enjoined not to commit such an offence, if you sincerely believe in Allah and the Last Day. It is most decent and pure for you to desist from this; Allah knows and you do not know.

جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ عدّت پوری کر لیں ، تو پھر اس میں مانع نہ ہو کہ وہ اپنے زیرِ تجویز شوہروں سے نکاح کر لیں ، جب کہ وہ معروف طریقے سے با ہم مناکحت پر راضی ہوں ۔ 256 تمہیں نصیحت کی جاتی ہے کہ ایسی حرکت ہرگز نہ کرنا ، اگر تم اللہ اور روزِ آخر پر ایمان لانے والے ہو ۔ تمہارے لیے شائستہ اور پاکیزہ طریقہ یہی ہے کہ اس سے باز رہو ۔ اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم نے عوررتوں کو طلاق دے دی ہو اور وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو ( اے میکے والو ) انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ اپنے ( پہلے ) شوہروں سے ( دوبارہ ) نکاح کریں ، بشرطیکہ وہ بھلائی کے ساتھ ایک دوسرے سے راضی ہوگئے ہوں ۔ ( ١٥٣ ) ان باتوں کی نصیحت تم میں سے ان لوگوں کو کی جارہی ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہوں ۔ یہی تمہارے لیے زیادہ ستھرا اور پاکیزہ طریقہ ہے ، اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو پھر ان کی عدت پوری ہوجائے تو ان کو ( اگلے جاوندوں کے ساتھ نکاح کرلینے سے مت روکو اگر دستور کے موافق آپس میں رضامندی ہوجائے 5 ان حکموں سے اسی کو نصیحت ہوگی ( وہی خاوند پاوے گا جو اللہ اور پچھلے دن پر یقین رکھتا ہے یہ حکم تمہارے لیے بہت پاکیزہ اور بہت ستھرے ہیں اور اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو پھر ان کی عدت پوری ہوجائے تو انہیں اپنے (دوسرے) شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب وہ معروف طریقے سے آپس میں راضی ہوں۔ اس طرح سے تم میں سے جو اللہ اور یوم آخرت کے ساتھ ایمان رکھتا ہے اس ک ونصیحت کی جاتی ہے یہ تمہارے لئے بہت زیادہ صفائی اور پاکی کی بات ہے اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تم عورتوں کو طلاق دے دو ۔ پھر وہ اپنی عدت پوری کر چکیں ، تو تم ان کو اس بات سے نہ روکو کہ وہ اپنے (پسندیدہ) شوہروں سے نکاح کریں۔ جبکہ وہ آپس میں (دستور شرعی کے مطابق) رضامند ہوں یہ نصیحت ان لوگوں کے لئے ہے جو تم میں سے اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ اسی میں تمہارے لئے زیادہ پاکیزگی اور شائستگی ہے۔ اس بات کو اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو ان کو دوسرے شوہروں کے ساتھ جب وہ آپس میں جائز طور پر راضی ہوجائیں نکاح کرنے سے مت روکو۔ اس (حکم) سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں خدا اور روز آخرت پر یقین رکھتا ہے۔ یہ تمہارے لئے نہایت خوب اور بہت پاکیزگی کی بات ہے اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when ye have divorced women and they have attained their period; straiten them not so that they wed not their husbands when they have agreed between themselves reputably; hereby is exhorted he among you who believeth in Allah and the Last Day: this is cleanest for you and purest. Allah knoweth and ye know not.

اور جب تم طلاق دے چکو اپنی عورتوں کو اور پھر وہ اپنی مدت کو پہنچ چکیں ۔ تو تم انہیں اس سے مت روکو ۔ کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کرلیں جب کہ وہ آپس میں سب شرافت کے ساتھ راضی ہوں ۔ اس (مضمون) سے نصیحت کی جاتی ہے تم میں سے اس شخص کو جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے ۔ یہی تمہارے حق میں پاکیزہ تر اور صاف تر ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ اپنی عدت پوری کرچکیں تو تم اس بات میں مزاحم نہ بنو کہ وہ اپنے ( ہونے والے ) شوہروں سے نکاح کریں ، جبکہ وہ آپر میں معاملہ ، دستور کے مطابق ، طے کریں ۔ یہ نصیحت تم میں سے ان لوگوں کو کی جاتی ہے ، جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ۔ یہی تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ اور ستھرا طریقہ ہے اور اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ اپنی ( عدّت کی ) مدّت پوری کرچکیں تو انہیں اپنے ( دوسرے ) شوہروں سے ، جب وہ دونوں دستور کے مطابق آپس میں ( نکاح پر ) راضی ہوں ، نکاح کرنے سے مت روکو ، اسی طرح تم سے ہر اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، یہ ( حکم ) تمہارے لیے زیادہ پاکیزگی اور پاکی کا ذریعہ ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دے دو اور وہ اپنی عدت پوری کرلیں تو تم انہیں مت روکو کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کرلیں، جبکہ وہ معروف طریقہ سے آپس میں نکاح پر راضی ہوں۔ تمہیں نصیحت کی جاتی ہے کہ ایسی حرکت ہرگز نہ کرنا، اگر تم اللہ اور روز آخر پر ایمان لانے والے ہو۔ تمہارے لیے شائستہ اور پاکیزہ طریقہ یہی ہے اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تم طلاق دے دو اپنی عورتوں کو پھر وہ پورا کرلیں اپنی عدت کو تو تم ان کو مت روکو اس بات سے کہ وہ نکاح کریں اپنے تجویز کردہ شوہروں سے جب کہ وہ آپس میں نکاح کرنے پر راضی ہوجائیں دستور کے مطابق اس مضمون کی نصیحت کی جاتی ہے تم میں سے پر اس شخص کو جو ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور قیامت کے دن پر یہ تمہارے لئے نہایت پاکیزہ اور بڑی صفائی کی بات ہے اور اللہ پاک سبحانہ، و تعالیٰ جانتا ہے تم نہیں جانتے۔

Translated by

Noor ul Amin

نیز جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں اپنے پہلے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکوجبکہ وہ معروف طریقے سے آپس میں نکاح کرنے پر راضی ہوں ، جو کوئی تم میں سے اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، اسے اسی بات کی نصیحت کی جاتی ہے ، یہی تمہارے لئے شائستہ اور پاکیزہ طریقہ ہے ، اور ( اپنے احکام کی حکمت ) اللہ ہی جانتا ہے تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی میعاد پوری ہوجائے ( ف٤٦۳ ) تو اے عورتوں کے والِیو انہیں نہ روکو اس سے کہ اپنے شوہروں سے نکاح کرلیں ( ف٤٦٤ ) جب کہ آپس میں موافق شرع رضامند ہوجائیں ( ف٤٦۵ ) یہ نصیحت اسے دی جاتی ہے جو تم میں سے اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو یہ تمہارے لئے زیادہ ستھرا اور پاکیزہ ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت ( پوری ہونے ) کو آپہنچیں تو جب وہ شرعی دستور کے مطابق باہم رضامند ہو جائیں تو انہیں اپنے ( پرانے یا نئے ) شوہروں سے نکاح کرنے سے مت روکو ، اس شخص کو اس امر کی نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں سے اﷲ پراور یومِ قیامت پر ایمان رکھتا ہو ، یہ تمہارے لئے بہت ستھری اور نہایت پاکیزہ بات ہے ، اور اﷲ جانتا ہے اور تم ( بہت سی باتوں کو ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور جب وہ اپنی ( عدّت کی ) مدت پوری کر لیں تو انہیں اپنے شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو ۔ جب کہ وہ مناسب طریقے پر ( شریعت کے مطابق ) ایک دوسرے ( نئے یا پرانے ) سے نکاح کرنے پر راضی ہو جائیں ۔ اس ( حکم ) کے ذریعہ سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے ( اور وہی اسے قبول کرے گا ) جو خدا اور جزاء پر ایمان رکھتا ہے ۔ یہ ( ان احکام پر عمل کرنا ) ۔ تمہارے لئے زیادہ تزکیہ و طہارت کا باعث ہے اللہ بہتر جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When ye divorce women, and they fulfil the term of their ('Iddat), do not prevent them from marrying their (former) husbands, if they mutually agree on equitable terms. This instruction is for all amongst you, who believe in Allah and the Last Day. That is (the course Making for) most virtue and purity amongst you and Allah knows, and ye know not.

Translated by

Muhammad Sarwar

When the waiting period of the divorced women has ended, you (her relatives) must not prevent them from marrying their (previous) husbands again if they might reach an honorable agreement. This is an advice for those of you who believe in God and the Day of Judgment. It is the most beneficial and pure way of treating each other. God knows but you do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when you have divorced women and they have fulfilled the term of their prescribed period, do not prevent them from marrying their (former) husbands, if they mutually agree on reasonable basis. This (instruction) is an admonition for him among you who believes in Allah and the Last Day. That is more virtuous and purer for you. Allah knows and you know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you have divorced women and they have ended-- their term (of waiting), then do not prevent them from marrying their husbands when they agree among themselves in a lawful manner; with this is admonished he among you who believes in Allah and the last day, this is more profitable and purer for you; and Allah knows while you do not know.

Translated by

William Pickthall

And when ye have divorced women and they reach their term, place not difficulties in the way of their marrying their husbands if it is agreed between them in kindness. This is an admonition for him among you who believeth in Allah and the Last Day. That is more virtuous for you, and cleaner. Allah knoweth; ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुम अपनी औरतों को तलाक़ दे दो और वे अपनी इद्दत पूरी कर लें तो उनको न रोको कि वे अपने शौहरों से निकाह कर लें, जबकि वे दस्तूर के मुताबिक़ आपस में राज़ी हो जाएं, यह नसीहत की जाती है उस शख़्स को जो तुम में से अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर यक़ीन रखता हो, यह तुम्हारे लिए ज़्यादा पाकीज़ा और सुथरा तरीक़ा है; और अल्लाह जानता है तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تم ( میں ایسے لوگ پائے جائیں کہ وہ) اپنی بیبیوں کو طلاق دیدیں پھر وہ عورتیں اپنی میعاد (عدت) بھی پوری کرچکیں۔ تو تم ان کو اس امر سے مت رو کو کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کرلیں جبکہ باہم سب رضامند ہوجاویں قاعدے کے موافق (1) اس (مضمون) سے نصیحت کی جاتی ہے اس شخص کو جو کہ تم میں سے اللہ تعالیٰ پر اور روز قیامت پر یقین رکھتا ہو۔ یہ (اس نصیحت کا قبول کرنا) تمہارے لیے زیادہ صفائی اور زیادہ پاکی کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے۔ (232)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کرلیں تو انہیں ان کے خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب کہ وہ آپس میں دستور کے مطابق رضامند ہوجائیں۔ یہ نصیحت انہیں کی جاتی ہے جو تم میں سے اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزگی اور بہترین صفائی کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ اپنی عدت پوری کرلیں تو پھر اس میں مانع نہ ہو ، کہ وہ اپنے زیر تجویز شوہروں سے نکاح کرلیں ، جبکہ وہ معروف طریقے سے باہم مناکحت پر راضی ہوں۔ تمہیں نصیحت کی جاتی ہے کہ ایسی جرأت ہرگز نہ کرنا ، اگر تم اللہ اور روز آخر پر ایمان لانے والے ہو ، تمہارے لئے شائستہ اور پاکیزہ طریقہ یہی ہے کہ اس سے باز رہو ۔ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم طلاق دو عورتوں کو پھر وہ پہنچ جائیں اپنی عدت کو تو ان کو اس سے نہ روکو کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کریں جب کہ آپس میں خوبی کے ساتھ رضا مند ہوجائیں۔ اس کے ذریعہ نصیحت کی جاتی ہے اس شخص کو جو تم میں سے اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتا ہے۔ یہ تمہارے لیے زیادہ صفائی اور زیادہ پاکی کی بات ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو پھر پورا کر چکیں اپنی عدت کو تو اب نہ روکو ان کو اس سے کہ نکاح کرلیں اپنے انہی خاوندوں سے جب کہ راضی ہوجاویں آپس میں موافق دستور کے   یہ نصیحت اس کو کی جاتی ہے جو کہ تم میں سے ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اس میں تمہارے واسطے بڑی ستھرائی ہے اور بہت پاکیزگی اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو او وہ اپنی عدت پوری کر چکیں تو تم ان کو اس بات سے نہ روکو کہ وہ اپنے تجویز کردہ خاوندوں سے نکاح کرلیں جبکہ وہ عورتیں اور وہ مرد جن سے نکاح کرنا مقصود ہے آپس میں دستورشرعی کے موافق رضا مند ہوں اس حکم کے ذریعہ اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں سے اللہ پر اور یوم آخرت پر یقین رکھتا ہے اس حکم پر عمل کرنا تمہارے لئے بڑی صفائی اور بہت پاکیزگی کی بات ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے