Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 235

سورة البقرة

وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ فِیۡمَا عَرَّضۡتُمۡ بِہٖ مِنۡ خِطۡبَۃِ النِّسَآءِ اَوۡ اَکۡنَنۡتُمۡ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ عَلِمَ اللّٰہُ اَنَّکُمۡ سَتَذۡکُرُوۡنَہُنَّ وَ لٰکِنۡ لَّا تُوَاعِدُوۡہُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ۬ ؕ وَ لَا تَعۡزِمُوۡا عُقۡدَۃَ النِّکَاحِ حَتّٰی یَبۡلُغَ الۡکِتٰبُ اَجَلَہٗ ؕ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ فَاحۡذَرُوۡہُ ۚ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿۲۳۵﴾٪  14

There is no blame upon you for that to which you [indirectly] allude concerning a proposal to women or for what you conceal within yourselves. Allah knows that you will have them in mind. But do not promise them secretly except for saying a proper saying. And do not determine to undertake a marriage contract until the decreed period reaches its end. And know that Allah knows what is within yourselves, so beware of Him. And know that Allah is Forgiving and Forbearing.

تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اشارۃً کنایۃً ان عورتوں سے نکاح کی بابت کہو ، یا اپنے دل میں پوشیدہ ارادہ کرو اللہ تعالٰی کو علم ہے کہ تم ضرور ان کو یاد کرو گے ، لیکن تم ان سے پوشیدہ وعدے نہ کر لو ہاں یہ اور بات ہے کہ تم بھلی بات بولا کرو اور عقد نکاح جب تک کہ عدت ختم نہ ہو جائے پختہ نہ کرو ، جان رکھو کہ اللہ تعالٰی کو تمہارے دلوں کی باتوں کا بھی علم ہے ، تم اس سے خوف کھاتے رہا کرو اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ تعالٰی بخشش اور حلم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِیۡمَا
اس میں جو
عَرَّضۡتُمۡ
اشارہ کرو تم
بِہٖ
ساتھ اس کے
مِنۡ خِطۡبَۃِ
پیغام نکاح سے
النِّسَآءِ
عورتوں کے
اَوۡ
یا
اَکۡنَنۡتُمۡ
چھپائے رکھو تم
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
اپنے نفسوں میں
عَلِمَ
جانتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنَّکُمۡ
کہ بیشک تم
سَتَذۡکُرُوۡنَہُنَّ
ضرور تم ذکر کروگے ان کا
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّاتُوَاعِدُوۡہُنَّ
نہ تم وعدہ لو ان سے
سِرًّا
چھپ کر
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
بھلی
وَلَا
اور نہ
تَعۡزِمُوۡا
تم عزم کرو
عُقۡدَۃَ
عقد کا
النِّکَاحِ
نکاح کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَبۡلُغَ
پہنچ جائے
الۡکِتٰبُ
مقرر میعاد
اَجَلَہٗ
اپنی مدت کو
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
اسےجو
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں میں ہے
فَاحۡذَرُوۡہُ
پس ڈرو اس سے
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا
حَلِیۡمٌ
بہت بردبار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِیۡمَا
اس میں جو
عَرَّضۡتُمۡ
اشارہ کر و تم
بِہٖ
ساتھ اس کے
مِنۡ خِطۡبَۃِ
پیغا م نکا ح کا
النِّسَآءِ
عورتوں کے
اَوۡ
یا
اَکۡنَنۡتُمۡ
چھپاؤتم
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
اپنے دل میں
عَلِمَ
جان لیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ نے
اَنَّکُمۡ
لاز ما ًتم
سَتَذۡکُرُوۡنَہُنَّ
تم انہیں ضرور یاد کرو گے
وَلٰکِنۡ
لیکن
لَّاتُوَاعِدُوۡہُنَّ
نہ تم عہد و پیما ن کر و ان سے
سِرًّا
پوشیدہ
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
معر وف
وَلَا
اور نہ
تَعۡزِمُوۡا
تم ارادہ کرو
عُقۡدَۃَ النِّکَاحِ
عقد نکاح کا
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَبۡلُغَ
پہنچ جائے
الۡکِتٰبُ
عدت
اَجَلَہٗ
اپنی انتہا کو
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے دلوں میں ہے
فَاحۡذَرُوۡہُ
لہذ ا تم ڈرجاو اس سے
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
حَلِیۡمٌ
نہا یت بردبار ہے
Translated by

Juna Garhi

There is no blame upon you for that to which you [indirectly] allude concerning a proposal to women or for what you conceal within yourselves. Allah knows that you will have them in mind. But do not promise them secretly except for saying a proper saying. And do not determine to undertake a marriage contract until the decreed period reaches its end. And know that Allah knows what is within yourselves, so beware of Him. And know that Allah is Forgiving and Forbearing.

تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اشارۃً کنایۃً ان عورتوں سے نکاح کی بابت کہو ، یا اپنے دل میں پوشیدہ ارادہ کرو اللہ تعالٰی کو علم ہے کہ تم ضرور ان کو یاد کرو گے ، لیکن تم ان سے پوشیدہ وعدے نہ کر لو ہاں یہ اور بات ہے کہ تم بھلی بات بولا کرو اور عقد نکاح جب تک کہ عدت ختم نہ ہو جائے پختہ نہ کرو ، جان رکھو کہ اللہ تعالٰی کو تمہارے دلوں کی باتوں کا بھی علم ہے ، تم اس سے خوف کھاتے رہا کرو اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ تعالٰی بخشش اور حلم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسی بیواؤں کو اگر تم اشارتاً پیغام نکاح دے دو یا یہ بات اپنے دل میں چھپائے رکھو، دونوں صورتوں میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ تم انہیں (دل میں) یاد رکھتے ہو لیکن ان سے کوئی خفیہ معاہدہ نہ کرنا، ہاں جو بات کرنا ہو معروف طریقے سے کرو۔ مگر جب تک ان کی عدت گزر نہ جائے عقد نکاح کا عزم مت کرو۔ اور جان لو کہ جو کچھ تمہارے دل میں ہے اللہ اسے جانتا ہے لہذا اس سے ڈرتے رہو۔ اور یہ بھی جان لو کہ اللہ (لغزشوں کو) معاف کردیتا ہے کیونکہ وہ بردبار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تم پرکوئی گناہ نہیں کہ تم ان عورتوں کو اشارتًا نکاح کا پیغام دویااپنے دل میں چھپاؤ،اﷲ تعالیٰ نے جان لیاہے کہ تم لازماً انہیں ضروریاد کروگے لیکن تم ان سے کوئی پوشیدہ عہدوپیمان نہ کرومگریہ کہ تم معروف بات کہواورعقدِنکاح کاارادہ نہ کرویہاں تک کہ عدّت اپنی انتہا کو پہنچ جائے اورجان لواﷲ تعالیٰ یقیناجانتاہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے لہٰذا تم اس سے ڈرجاؤاور جان لواﷲ تعالیٰ یقیناًبے حدبخشنے والا، نہایت بردبارہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no sin on you if you hint as a proposal to the women or conceal it in your hearts. Allah does know what you will mention to them. But do not make a promise to them secretly, except that you speak in a recognized manner. And do not resolve upon a contract of marriage until the prescribed time is reached. And be sure that Allah knows what is in your hearts. So, fear Him and be sure that Allah is most Forgiving, Forbearing.

اور کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ اشارہ میں کہو پیغام نکاح ان عورتوں کا پاپوشیدہ رکھو اپنے دل میں اللہ کو معلوم ہے کہ تم البتہ ان عورتوں کا ذکر کروگے لیکن ان سے نکاح کا وعدہ نہ کر رکھو چھپکر مگر یہی کہ کہہ دو کوئی بات رواج شریعت کے موافق اور نہ ارادہ کرو نکاح کا یہاں تک کہ پہنچ جاوے عدت مقررہ اپنی انتہا کو اور جان رکھو کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ تمہارے دل میں ہے سو اس سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ بخشنے والا اور تحمل کرنیوالا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم پر کچھ گناہ نہیں ہے اس میں کہ کنایہ و اشارہ میں ظاہر کر دو ان عورتوں سے پیغام نکاح یا پوشیدہ رکھو اپنے دلوں میں اللہ کو معلوم ہے کہ تم ان عورتوں کا ذکر کرو گے لیکن ان سے نکاح کا وعدہ نہ کر رکھو چھپ کر سوائے اس کے کہ کوئی بات کہہ دو معروف طریقے سے اور مت باندھو گرہ نکاح کی جب تک کہ قانون شریعت اپنی مدت کو نہ پہنچ جائے اور جان رکھو کہ اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے پس اس سے ڈرتے رہو اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is no offence if you make indirect proposal of marriage to widows during their waiting term or keep it concealed in your hearts: for Allah knows that you will naturally think of them. But be careful not to make any secret engagement. If you have to do anything, do it in an honourable way. And you should not settle anything finally about the marriage until the waiting term expires. Understand it well that Allah even knows what is hidden in your hearts; so fear Him. Also know that Allah is Lenient and Forgiving.

زمانہ عدّت میں خواہ تم ان بیوہ عورتوں کے ساتھ منگنی کا ارادہ اشارے کنایے میں ظاہر کر دو ، خواہ دل میں چھپائے رکھو ، دونوں صورتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ اللہ جانتا ہے کہ ان کا خیال تو تمہارےدل میں آئے گا ہی ۔ مگر دیکھو! خفیہ عہد و پیمان نہ کرنا ۔ اگر کوئی بات کرنی ہے ، تو معروف طریقے سے کرو ۔ اور عقدِ نکاح باندھنے کا فیصلہ اس وقت تک نہ کرو ، جب تک کہ عدّت پوری نہ ہو جائے ، خوب سمجھ لو کہ اللہ تمہارے دلوں کا حال تک جانتا ہے ۔ لہٰذا اس سے ڈرو اور یہ بھی جان لو کہ اللہ برد بار ہے ، چھوٹی چھوٹی باتوں سے درگزر فرماتا ہے ۔ ؏۳۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( عدت کے دوران ) اگر تم ان عورتوں کو اشارے کنارئے میں نکاح کا پیغام دو یا ( ان سے نکاح کا ارادہ ) دل میں چھپائے رکھو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے ، اللہ جانتا ہے کہ تم ان ( سے نکاح ) کا خیال تو دل میں لاؤ گے ، لیکن ان سے نکاح کا دو طرفہ وعدت مت کرنا ، الا یہ کہ مناسب طریقے سے کوئی بات کہہ دو ( ١٥٧ ) اور نکاح کا عقد پکا کرنے کا اس وقت تک ارادہ بھی مت کرنا جب تک عدت کی مقررہ مدت اپنی میعاد کو نہ پہنچ جائے ، اور یاد رکھو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے ، لہذا اس سے ڈرتے رہو ، اور یاد کھو کہ اللہ بہت بخشنے والا بڑا بردبار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر سوگ یا طلاق بائن کی عدت میں) تم ایک دوسری بات کی آڑ میں پیامر کا اشارہ کرو یا اپنے دل میں چھپا رکھو تو کچھ گناہ نہیں 1 اللہ کو معلوم ہے کہ تم کو ان عورتوں کا خیال پیدا ہوگا لیکن اندر ہی اند ان سے وعدہ مت لو البتہ رواج کی بات کہہ سکتے ہو 2 اور نکاح کی گرہ با ند ھنے کا قصد مت کرو جب تک عدت نہ گزر نہ جا سے 3 اور یہ سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دل کی بات جانتا ہے تو اس سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ بخشنے والا بر دبار ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم ان عورتوں کو پیغام (نکاح) دینے کے بارے کوئی بات اشارۃً کہو یا اپنے دل میں پوشیدہ رکھو اللہ جانتے ہیں کہ عنقریب تم ان کا ذکر کرو گے اور لیکن ان سے خفیہ وعدہ مت کرو سوائے اس کے کہ تم اچھے طریقے سے بات کرو اور جب تک (اللہ کا) لکھا (عدت) پورانہ ہوجائے نکاح کا ارادہ نہ کرو اور جان لو کہ جو تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے جانتے ہیں سو اس سے ڈرتے رہو اور خوب جان لو کہ اللہ بخشنے والے بردبار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر عدت کے دوران تم اشاروں اشاروں میں ان کا نکاح کا پیغام دے دو یا اس کو اپنے دل میں چھپائے رکھو تو اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تمہارے دلوں میں ان کا خیال ضرور آئے گا ۔ لیکن تم چھپ چھپ کر ان سے وعدے نہ لینا۔ اگر بات کرنی ہے تو قاعدے طریقے سے ہونی چاہئے ۔ اور جب تک عدت پوری نہ ہوجائے اس وقت تک عقد نکاح کا ارادہ بھی نہ کرنا۔ خوب سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی چھپی ہوئی باتوں سے بھی واقف ہے لہٰذا اسی سے ڈرو اور خوب جان لو کہ اللہ بخشنے والا اور بڑا برداشت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم کنائے کی باتوں میں عورتوں کو نکاح کا پیغام بھیجو یا (نکاح کی خواہش کو) اپنے دلوں میں مخفی رکھو تو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ خدا کو معلوم ہے کہ تم ان سے (نکاح کا) ذکر کرو گے۔ مگر (ایام عدت میں) اس کے سوا کہ دستور کے مطابق کوئی بات کہہ دو پوشیدہ طور پر ان سے قول واقرار نہ کرنا۔ اور جب تک عدت پوری نہ ہولے نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا۔ اور جان رکھو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خدا کو سب معلوم ہے تو اس سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا بخشنے والا اور حلم والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And no blame is on you in that ye speak indirectly of your troth unto the said women or conceal it in, your souls! Allah knoweth that ye will anon make mention of these women: but make no promises unto them in secret, except ye speak a reputable saying. And even resolve not on wedding-knot until the prescribed term hath attained its end; and know that Allah knoweth that which is in your souls, wherefore beware of Him, and know that Allah is Forgiving, Forbearing

اور تم پر کوئی گناہ میں نہیں کہ تم ان (زیر عدت) عورتوں کے پیغام نکاح کے باب میں کوئی بات اشارۃ کہو یا (یہ ارادہ) اپنے دلوں ہی میں پوشیدہ رکھ ۔ اللہ کو تم کہ تم ان عورتوں کا ذکر مذکور کروگے ۔ البتہ ان سے کوئی وعدہ خفیہ (بھی) نہ کرو ۔ مگر ہاں کوئی بات عزت و حرمت کے موافق (چاہوتو) کہہ دو ۔ اور عقد نکاح کا عزم اس وقت تک نہ کرو جب تک کہ میعاد مقرر اپنے ختم کو نہ پہنچ جائے ۔ اور جانے رہو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے جانتا ہے ۔ سو اس سے ڈرتے رہو اور جانے رہو کہ اللہ بخشنے والا ہے بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس بات میں بھی کوئی گناہ نہیں جو تم ان عورتوں سے پیغامِ نکاح کے قسم کی بطریق کنایہ واشارہ کہو یا اپنے دلوں میں رکھو ۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم ان کے ذکر کرو گے ، لیکن چپکے سے ان کے ساتھ ( نکاح کا ) قول وقرار نہ کر بیٹھو ۔ ہاں! دستور کے مطابق کوئی بات کہہ سکتے ہو اور عقدِ نکاح کا عزم اس وقت تک نہ کرو ، جب تک قانون اپنی مدت کو نہ پہنچ جائے اور جان رکھو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تو اس سے ڈرتے رہو اور جان رکعو کہ اللہ بخشنے والا اور بُردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو تم ( ایسی ) عورتوں کو ( دورانِ عدّت ) اشارے سے پیغامِ نکاح دیتے ہو یا ( اس بات ) کو اپنے دلوں میں چھپائے رکھتے ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ، اﷲ ( تعالیٰ ) کو معلوم ہے کہ بے شک عنقریب تم ان سے ( اس بات کا ) ذکر کرو گے اور لیکن ان سے خفیہ وعدہ نہ لو سوائے اس کے کہ تم اچھی بات کرو اور جب تک مدّت اپنے اختتام کو نہ پہنچے عقدِنکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا اور جان لو کہ بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے دلوں کی بات کو جانتے ہیں پس اس بات سے بچو اور جان رکھو بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے بردبار ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

عدت کے زمانہ میں اگر تم اشارے کنایئے سے بات ظاہر کر دو یا دل میں چھپائے رکھو۔ دونوں جائز ہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ ان کا خیال تو تمہارے دل میں آئے گا ہی۔ مگر دیکھو خفیہ عہد و پیمان نہ کرنا۔ اگر کوئی بات کرنی ہے تو معروف طریقہ سے کرو اور نکاح کا فیصلہ اس وقت تک نہ کرو جب تک کہ عدت پوری نہ ہوجائے۔ خوب سمجھ لو کہ اللہ تمہارے دلوں کے حال تک جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم پر اس اشارہ و کنایہ میں بھی کوئی گناہ نہیں جس سے تم نے عدت کے دوران ان عورتوں کی منگنی سے متعلق کام لیا ہو خواہ تم نے اس کو ظاہر کیا ہو یا اسے چھپائے رکھا ہو اپنے دلوں میں اللہ کو خوب معلوم ہے کہ تم عنقریب ہی عدت کے بعد ان کو یاد کرو گے مگر یاد رکھنا کہ کہیں ان سے خفیہ عہد و پیمان نہ کرلینا مگر یہ کہ تم کہو کوئی بھلی بات دستور کے مطابق اور تم ان سے عقد نکاح کا قصد اور پختہ ارادہ بھی نہ کرنا یہاں تک کہ میعاد نوشت پوری ہوجائے اور یقین جانو کہ اللہ خوب جانتا ہے وہ سب کچھ کو کہ تمہارے دلوں میں ہے پس تم ہمیشہ اور ہر حال میں ڈرتے رہا کرو اس وحدہ لاشریک سے اور یہ بھی یقین جانو اللہ بڑا ہی بخشنے والا ہی بردبار ہے

Translated by

Noor ul Amin

ایسی بیوائوں کو اگرتم اشارتاًاپیغام نکاح دے دویایہ بات اپنے دل میں چھپائے رکھو ، دونوں صورتوں میں تم پر کوئی گناہ نہیں اللہ جانتا ہے کہ تم انہیں ( دل میں ) یادرکھتے ہو ، لیکن ان سے کوئی معاہدہ پوشیدہ طورپرنہ کرنا ، ہاںجو بات کرناہو معروف طریقے سے کرومگران سے عقدنکاح کا ارادہ مت کرو جب تک ان کی عدت گزرنہ جائے اور جان لوکہ جو کچھ دل میں ہے اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے لہٰذااس سے ڈرتے رہو اور یہ جان ہوکہ اللہ معاف کرنے والا ہے ، بردبا ر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم پر گناہ نہیں اس بات میں جو پردہ رکھ کر تم عورتوں کے نکاح کا پیام دو یا اپنے دل میں چھپا رکھو اللہ جانتا ہے کہ اب تم ان کی یاد کرو گے ( ف٤۷۵ ) ہاں ان سے خفیہ وعدہ نہ کر رکھو مگر یہ کہ اتنی بات کہو جو شرع میں معروف ہے ، اور نکاح کی گرہ پکی نہ کرو جب تک لکھا ہوا حکم اپنی میعاد کو نہ پہنچ لے ( ف٤۷٦ ) اور جان لو کہ اللہ تمہارے دل کی جانتا ہے تو اس سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ بخشنے والا حلم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ ( دورانِ عدت بھی ) ان عورتوں کو اشارۃً نکاح کا پیغام دے دو یا ( یہ خیال ) اپنے دلوں میں چھپا رکھو ، اﷲ جانتا ہے کہ تم عنقریب ان سے ذکر کرو گے مگر ان سے خفیہ طور پر بھی ( ایسا ) وعدہ نہ لو سوائے اس کے کہ تم فقط شریعت کی ( رُو سے کنایۃً ) معروف بات کہہ دو ، اور ( اس دوران ) عقدِ نکاح کا پختہ عزم نہ کرو یہاں تک کہ مقررہ عدت اپنی انتہا کو پہنچ جائے ، اور جان لو کہ اﷲ تمہارے دلوں کی بات کو بھی جانتا ہے تو اس سے ڈرتے رہا کرو ، اور ( یہ بھی ) جان لو کہ اﷲ بڑا بخشنے والا بڑا حلم والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم ( عدت کے دوران ) عورتوں کی اشارہ و کنایہ میں خواستگاری کرو ( پیغام نکاح دو ) یا اسے اپنے دلوں میں چھپائے رکھو تو اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں ہے ۔ اللہ کو معلوم ہے کہ تم جلد ان کو یاد کروگے ( تو بے شک کرو ) مگر ان سے کوئی خفیہ قول و قرار نہ کرو ۔ سوا اس کے کہ مناسب طریقہ سے کوئی بات کرو ۔ ( اشارہ و کنایہ سے ) اور جب تک مقررہ مدت پوری نہ ہو جائے ۔ اس وقت تک عقد نکاح کا ارادہ بھی نہ کرو ۔ اور خوب جان لو کہ خدا تمہارے دلوں کے اندر کی بات کو بھی خوب جانتا ہے ۔ لہٰذا اس سے ڈرتے رہو اور خوب جان لو کہ خدا بخشنے والا اور حلیم و بردبار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is no blame on you if ye make an offer of betrothal or hold it in your hearts. Allah knows that ye cherish them in your hearts: But do not make a secret contract with them except in terms Honourable, nor resolve on the tie of marriage till the term prescribed is fulfilled. And know that Allah Knoweth what is in your hearts, and take heed of Him; and know that Allah is Oft-forgiving, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is not a sin if you make an indirect marriage proposal or have such an intention in your hearts. God knows that you will cherish their memories in your hearts. Do not have secret dates unless you behave lawfully. Do not decide for a marriage before the appointed time is over. Know that God knows what is in your hearts. Have fear of Him and know that He is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there is no sin on you if you make a hint of betrothal or conceal it in yourself, Allah knows that you will remember them, but do not make a promise (of contract) with them in secret except that you speak an honorable saying. And do not be determined on the marriage bond until the term prescribed is fulfilled. And know that Allah knows what is in your minds, so fear Him. And know that Allah is Oft-Forgiving, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is no blame on you respecting that which you speak indirectly in the asking of (such) women in marriage or keep (the proposal) concealed within your minds; Allah knows that you will mention them, but do not give them a promise in secret unless you speak in a lawful manner, and do not confirm the marriage tie until the writing is fulfilled, and know that Allah knows what is in your minds, therefore beware of Him, and know that Allah is Forgiving, Forbearing.

Translated by

William Pickthall

There is no sin for you in that which ye proclaim or hide in your minds concerning your troth with women. Allah knoweth that ye will remember them. But plight not your troth with women except by uttering a recognised form of words. And do not consummate the marriage until (the term) prescribed is run. Know that Allah knoweth what is in your minds, so beware of Him; and know that Allah is Forgiving, Clement.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कोई गुनाह नहीं तुम पर इस बात में कि उन औरतों को पैग़ाम देने में कोई बात इशारे में कह दो या अपने दिल में छुपाए रखो, अल्लाह को मालूम है कि तुम उनका तज़किरा ज़रूर करोगे, मगर छुप कर उनसे कोई वादा न करो सिवाए इसके कि तुम उनसे कोई मुनासिब बात कह दो, और निकाह के रिश्ते का इरादा उस वक़्त तक पक्का न करो जब तक मुक़र्ररह मुद्दत अपनी इंतिहा को न पहुँच जाए, और जान लो कि अल्लाह जानता है जो कुछ तुम्हारे दिलों में है, पस उससे डरो और याद रखो कि अल्लाह बहुत बख़्शने वाला, बड़ा बुर्दबार है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا جو ان مذکورہ عورتوں کو پیغام (نکاح) دینے کے بارے میں کوئی بات اشارة کہو یا اپنے دل میں (ارادہٴ نکاح کو) پوشیدہ رکھو اللہ تعالیٰ کو یہ بات معلام ہے کہ تم ان عورتوں کا (ضرور) زذکر مذکور کرو گے لیکن ان سے نکاح کا وعدہٴ خفیہ ( اور گفتگو) مت کرو مگر یہ کہ کوئی بات قاعدے کے موافق کہو اور تم تعلق نکاح کا (فی الحال) ارادہ بھی مت کرو یہاں تک کہ عدت مقررہ اپنی ختم کو پہنچ جاوے اور یقین رکھو اس کا کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے دلوں کی بات کی اطلاع ہے سو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ معاف بھی کرنے والے ہیں حلیم بھی ہیں۔ (1) (235)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اشارۃَ ان عورتوں سے نکاح کی بات کرو یا اپنے دل میں پوشیدہ ارادہ کرو اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ تم عنقریب ان سے ذکر کرو گے لیکن تم ان سے خفیہ وعدہ نہ کرو۔ ہاں تم بھلی بات کہو اور جب تک کہ عدت ختم نہ ہوجائے عقد نکاح پختہ نہ کرو اور جان لو یقیناً اللہ تعالیٰ کو تمہارے دلوں کی باتوں کا علم ہے۔ تم اس سے ڈرتے رہا کرو اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا ‘ حلم والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمانہ عدت میں خواہ تم ان پر بیوہ عورتوں کے ساتھ منگنی کا ارادہ اشارے کنایے میں ظاہر کردو ، خواہ دل میں چھپائے رکھو ، دونوں صورتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ اللہ جانتا ہے کہ ان کا خیال تو تمہارے دل میں آئے گا ہی ۔ مگر دیکھو ، خفیہ عہدوپیمان نہ کرنا ۔ اگر کوئی بات کرنی ہے تو معروف طریقے سے کرو۔ اور عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ اس وقت تک نہ کرو جب تک کہ عدت پوری نہ ہوجائے ۔ خوب سمجھ لو کہ اللہ تمہارے دلوں کا حال تک جانتا ہے۔ لہٰذا اس سے ڈرو اور یہ بھی جان لو کہ اللہ بردبار ہے۔ (چھوٹی چھوٹی ) باتوں سے درگزرفرماتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو کنایتاً نکاح کا پیغام دیدو یا اپنے دلوں میں پوشیدہ رکھو، اللہ کو معلوم ہے کہ بیشک تم ان عورتوں کا ذکر کرو گے، لیکن ان سے نکاح کا خفیہ طور پر وعدہ نہ کرلینا، مگر یہ کہ ان سے ایسی بات کہو جو قاعدہ کے موافق ہو، اور تم نکاح کرنے کا ارادہ مت کرو یہاں تک کہ عدت قانون کے مطابق ختم ہوجائے، اور تم جان لو کہ بیشک اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے، اور سو تم اللہ سے ڈرو، اور جان لو کہ بلاشبہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ اشارہ میں کہو پیغام نکاح ان عورتوں کا یا پوشیدہ رکھو اپنے دل میں اللہ کو معلوم ہے کہ تم البتہ ان عورتوں کا ذکر کرو گے لیکن ان سے نکاح کا و عدہ نہ کر رکھو چھپ کر مگر یہی کہ کہہ دو کوئی بات رواج شریعت کے موافق اور نہ ارادہ کرو نکاح کا یہاں تک کہ پہنچ جاوے عدت مقررہ اپنی انتہا کو اور جان رکھو کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ تمہارے دل میں ہے سو اس سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ بخشنے والا اور تحمل کرنیوالا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس بات میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ زمانہ عدت میں ان عورتوں کو پیغام نکاح دینے کے متعلق کوئی بات اشارتا ً کناتیا ً ان سے کہہ دو یا اپنے دل میں نکاح کی خواہش کو پوشیدہ رکھو اللہ تعالیٰ کو یہ معلوم ہے کہ ضرور تم ان سے نکاح کا خیال کرو گے لیکن تم ان سے مخفی طور پر نکاح کا وعدہ نہ کر رکھو مگر ہاں اتنی ہی بات کہو جتنی دستور شرعی کے موافق ہو اور جب تک مقررہ حدیث اپنی میعاد کو نہ پہنچ جائے اس وقت تک عقد نکاح کا ارادہ بھی نہ کرو اور یقین جانو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ تعالیٰ اس کو خوب جانتا ہے سو اس سے ڈرتے رہو اور بعض مانو کہ اللہ تعالیٰ بڑے بخشنے والا بڑے تحمل والا ہے