Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
عَقَدَ |
يَعْقِدُ |
اِعْقِدْ |
عَاقِد |
مَعْقُوْد |
عَقْد |
اَلْعَقْدُ کے معنی کسی چیز کے اطراف کو جمع کردینے یعنی گرہ باندھنے کے ہیں یہ اصل میں تو سخت اجسام کے متعلق استعمال ہوتا ہے جیسے، عَقْدُ الْحَبِْ (رسّی کی گرہ باندھنا) عَقْدُ الْبَنَائِ وغیرہ محاورات ہیں۔ پھر بطور استعارہ معانی پر بھی بولا جاتا ہے جیسے عَقْدُ الْبَیْعِ سودے کو پختہ کرنا۔ عَقْدُ الْعَھْدِ: محکم عہد باندھنا وغیرہ، چنانچہ کہا جاتا ہے۔ عَاقَدْتُہٗ وَعَقَدْتُہٗ وَتَعَاقَدْنَا وَعَقَدْتُ یِمَیْنَہٗ میں نے اس سے پختہ عہد و پیمان باندھا۔ قرآن پاک میں ہے: (عَقَدَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ) (۴:۳۳) جن لوگوں سے تم نے پختہ عہد باندھ رکھے ہوں۔ ایک قراء ت میں عَقَدَتْ اَیْمَانُکُمْ ہے۔ نیز فرمایا: (بِمَا عَقَّدۡتُّمُ الۡاَیۡمَانَ) (۵:۸۹) پختہ قسموں پر ایک قراء ت میں عَقَدْتُّمُ الْاَیْمَانَ ہے۔ اسی سے لِفُلَانٍ عَقِیْدَہٌ کا محاورہ ہے جس کے معنی پختہ یقین کے ہیں اَلعِقْدُ (گلے کا ہار) اور اَلْعَقْدُ یہ اصل میں مصدر ہیں اور بطور اسم کے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی جمع عُقُودٌ آتی ہے، چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (اَوۡفُوۡا بِالۡعُقُوۡدِ ) (۵:۱) اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ (اَلْعُقْدَۃُ: نکاح، عہدوپیمان وعیرہ جو پختہ کیا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا تَعۡزِمُوۡا عُقۡدَۃَ النِّکَاحِ ) (۲:۲۳۵) اور … نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا۔ عُقِدَ لِسَانُہٗ: اس کی زبان پر گرہ لگ گئی۔ فِیْ لِسَانِہٖ عُقْدَۃٌ: اس کی زبان میں لکنت ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ احۡلُلۡ عُقۡدَۃً مِّنۡ لِّسَانِیۡ ) (۲۰:۲۷) اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ اورآیت کریم: (وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ) (۱۱۳:۴) اور گرہوں پر پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کی برائی سے۔ میں عُقَدٌ عُقْدَۃٌ کی جمع ہے یعنی وہ گرہیں جو جادوگر عورتیں لگاتی ہیں۔ دراصل اس کے معنی عَزِیْمَۃ کے ہیں اس لیے اس پر عُقْدَۃ اور عَزِیْمَۃ دونوں کا استعمال ہوتا ہے اور جادوگر کو مُعْقِدٌ بھی کہا جاتا ہے۔ لَہٗ عُقْدَۃُ مُلْکٍ: اس کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور ہے۔ نَاقَۃٌ عَاقِدَۃٌ وَعَاقِدٌ: وہ اونٹنی جس کی دم گرہ دار ہو جائے اور یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ وہ نر سے جفتی کی خواہش مند ے۔ تَیْسٌ وَکَلْبٌ اَعْقَدُ: نر سانڈ یا کتا جس کی دم لپٹی ہوئی ہو۔ تَعَاقَدَتِ الْکِلَابُ: کتوں کا آپس میں جفتی کرنا۔
Surah:2Verse:235 |
گرہ کا
the knot
|
|
Surah:2Verse:237 |
گرہ
(is the) knot
|
|
Surah:20Verse:27 |
گرہ
(the) knot
|
|
Surah:113Verse:4 |
گرہوں (میں)
the knots
|