Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 245

سورة البقرة

مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یُقۡرِضُ اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَہٗ لَہٗۤ اَضۡعَافًا کَثِیۡرَۃً ؕ وَ اللّٰہُ یَقۡبِضُ وَ یَبۡصُۜطُ ۪ وَ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۲۴۵﴾

Who is it that would loan Allah a goodly loan so He may multiply it for him many times over? And it is Allah who withholds and grants abundance, and to Him you will be returned.

ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالٰی کو اچھا قرض دے پس اللہ تعالٰی اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے ، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
کون ہے
ذَاالَّذِیۡ
وہ جو
یُقۡرِضُ
قرض دے
اللّٰہَ
اللہ کو
قَرۡضًا
قرض
حَسَنًا
اچھا
فَیُضٰعِفَہٗ
تو وہ بڑھا دے اسے
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَضۡعَافًا
کئی گنا
کَثِیۡرَۃً
زیادہ
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَقۡبِضُ
تنگی کرتا ہے
وَ یَبۡصُۜطُ
اور وہ کشادگی کرتا ہے
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
کون ہے
ذَاالَّذِیۡ
وہ جو
یُقۡرِضُ
قرض دے
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی کو
قَرۡضًا حَسَنًا
قرض حسنہ
فَیُضٰعِفَہٗ
سو وہ بڑھا چڑھا کردے اس کو
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَضۡعَافًا کَثِیۡرَۃً
کئی گنا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لٰی ہی
یَقۡبِضُ
تنگی کرتا ہے
وَ یَبۡصُۜطُ
اوروہ کشادگی پید اکرتا ہے۔
وَاِلَیۡہِ
اور اسی کی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Translated by

Juna Garhi

Who is it that would loan Allah a goodly loan so He may multiply it for him many times over? And it is Allah who withholds and grants abundance, and to Him you will be returned.

ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالٰی کو اچھا قرض دے پس اللہ تعالٰی اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے ، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے تو اللہ اسے کئی گنا بڑھا چڑھا کر زیادہ دے ؟ اور اللہ ہی (لوگوں کا رزق) تنگ اور کشادہ کرتا ہے اور تمہیں اسی کے ہاں لوٹ کر جانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کون ہے وہ جواﷲ تعالیٰ کوقرضِ حسنہ دے؟سووہ اس کوبڑھاچڑھاکراس کے لیے کئی گناکر دے اوراﷲ تعالیٰ ہی تنگی اورکشادگی پیدا کرتا ہے اوراُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Who is the one who would give Allah a good loan so that Allah multiplies it for him many times? And Allah withholds and extends, and to Him you are to be returned.

کون شخص ہے ایسا جو قرض دے اللہ کو اچھا قرض پھر دو گناہ کردے اللہ اس کو کئی گنا اور اللہ ہی تنگی کردیتا ہے اور وہی کشائش کرتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے تو اللہ اس کو اس کے لیے کئی گنا بڑھاتا رہے اور اسی کی طرف تمہیں لوٹا دیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is there among you who will lend to Allah a good loan that He may return it after multiplying it manifold? Allah alone can decrease and increase (wealth) and to Him you shall all return.

تم میں کون ہے جو اللہ کو قرض حَسَنہ دے 267 تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا چڑھا کر واپس کرے؟ گھٹانا بھی اللہ کے اختیار میں ہے اور بڑھانا بھی ، اور اسی کی طرف تمہیں پلٹ کر جانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کون ہے جو اللہ کو اچھے طریقے پر قرض دے ، تاکہ وہ اسے اس کے مفاد میں اتنا بڑھائے چڑھائے کہ وہ بدر جہاز یا دہ ہوجائے ؟ ( ١٦٤ ) اور اللہ ہی تنگی پیدا کرتا ہے ، اور وہی وسعت دیتا ہے ، اور اسی کی طرف تم سب کو لوٹایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کون ہے وہ جو اللہ کی قرض حسنہ د یدے پھر خدا اس کو دونا تگنا بہت گنے کردے گا 6 اور اللہ ہی روزی تنگ کرتا ہے اور کشادہ کرتا ہے اور اسی کے پا تم کو لوٹ جانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھے طور پر پھر وہ اسکو اس کے لئے کئی گناہ زیادہ کردیں اور اللہ ہی (روزی کو) تنگ کرتے ہیں اور کشادہ اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے تا کہ اس کے لئے کئی درجہ بڑھا کر دے ۔ اللہ ہی تنگی پیدا کرتا ہے اور وہی کشادگی رزق بھی عنایت کرتا ہے۔ تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کوئی ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئی حصے زیادہ دے گا۔ اور خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who is he that will lend unto Allah a goodly loan, so that he will multiply it unto him manifold And Allah scanteth and amplifieth, and unto Him ye shall be returned.

کون ایسا ہے جو اللہ کو اچھا قرضہ قرض دے ۔ پھر اللہ اسے بڑھا کر اس کے لیے کئی گنا کردے ۔ اور اللہ ہی تنگی بھی کرتا ہے اور فراخی بھی کرتا ہے ۔ اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کون ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ دے کہ اللہ اس کو اس کیلئے کئی گنا بڑھائے؟ اللہ ہی ہے جو تنگ دستی بھی دیتا ہے اور کشادگی بھی دیتا ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹنا بھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کون ہے وہ جو اﷲ ( تعالیٰ ) کو قرضِ حسنہ دے پس اﷲ ( تعالیٰ ) اس کو اس شخص کے لیے بڑھا چڑھا کر بہت زیادہ عطا فرمائے گا اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی تنگی کرتے اور کشادگی فرماتے ہیں اور اسی کی طرف تم ( سب ) لوٹائے جاؤ گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم میں کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس کرے ؟ گھٹانا بھی اللہ کے اختیار میں ہے اور بڑھانا بھی اور اسی کی طرف تمہیں پلٹ کر جانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کون ہے جو قرض دے اللہ کو اچھا قرض پھر اللہ اس کو بڑھا کر لوٹائے گا اس کے کئی گنا کے اضافوں کے ساتھ اور اللہ ہی اپنی حکمت و مشیت سے تنگی بھی کرتا ہے اور فراخی بھی عطا کرتا ہے اور اسی کی طرف بہرحال لوٹ کر جانا ہے تم سب کو

Translated by

Noor ul Amin

کون ہے جو اللہ کو اچھا قرض دے تو اللہ اسے کئی گنابڑھا چڑھادے اور اللہ ہی ( لوگوں کارزق ) تنگ اور کشادہ کرتا ہے اور تمہیں اِسی کے ہاں لوٹ کرجانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہے کوئی جو اللہ کو قرض حسن دے ( ف٤۹۲ ) تو اللہ اس کے لئے بہت گنُا بڑھا دے اور اللہ تنگی اور کشائش کرتا ہے ( ف٤۹۳ ) اور تمہیں اسی کی طرف پھر جانا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کون ہے جو اﷲ کو قرضِ حسنہ دے پھر وہ اس کے لئے اسے کئی گنا بڑھا دے گا ، اور اﷲ ہی ( تمہارے رزق میں ) تنگی اور کشادگی کرتا ہے ، اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے

Translated by

Hussain Najfi

ہے کوئی ایسا جو خدا کو قرض حسنہ دے تاکہ خدا اسے کئی گُنا کرکے واپس کرے ۔ خدا ہی تنگی کرتا ہے اور وہی کشادگی دیتا ہے ۔ اور ( تم سب ) اسی کی طرف پلٹائے جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who is he that will loan to Allah a beautiful loan, which Allah will double unto his credit and multiply many times? It is Allah that giveth (you) Want or plenty, and to Him shall be your return.

Translated by

Muhammad Sarwar

One who generously lends to God will be paid back in many multiples of the loan. It is God who reduces and expands things and to Him you will all return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who is he that will lend to Allah a goodly loan so that He may multiply it to him many times And it is Allah that decreases or increases (your provisions), and unto Him you shall return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who is it that will offer of Allah a goodly gift, so He will multiply it to him manifold, and Allah straitens and amplifies, and you shall be returned to Him.

Translated by

William Pickthall

Who is it that will lend unto Allah a goodly loan, so that He may give it increase manifold? Allah straiteneth and enlargeth. Unto Him ye will return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कौन है जो अल्लाह को क़र्ज़ दे अच्छे तरीक़े पर कि अल्लाह उसको बढ़ा कर उसके लिए कई गुना कर दे, और अल्लाह ही तंगी भी पैदा करता है और कुशादगी भी, और तुम सब उसी की तरफ़ लौटाए जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کون شخص ہے (ایسا) جو اللہ تعالیٰ کو قرض دے اچھے طور پر قرض دینا پھر اللہ تعالیٰ اس (کے ثواب) کو بڑھاکر بہت سے حصے کر دیوے اور اللہ کمی کرتے ہیں اور فراخی کرتے ہیں اور تم اسی کی طرف (بعد مرنے کے) لیجائے جاؤ گے۔ (1) (245)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دے پھر اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر لوٹائے ‘ اللہ ہی تنگی اور کشادگی پیدا کرتا ہے۔ اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم میں سے کون ہے ، جو اللہ کو قرض حسن دے تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا چڑھا کر واپس کردے ۔ گھٹانا بھی اس کے اختیار میں ہے اور بڑھانا بھی ، اور اسی کی طرف تمہیں پلٹ کرجانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کون ہے جو قرض دے اللہ کو قرض حسن، پھر اللہ اس کے لیے اضافہ فرما دے چند در چند بہت سے اضافے فرما کر، اور اللہ تنگی فرماتا ہے اور کشادہ فرماتا ہے، اور اس کی طرف لوٹا دئیے جاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کون شخص ہے ایسا جو کہ قرض دے اللہ کو اچھا قرض پھر دو گنا کر دے اللہ اس کو کئی گنا اور اللہ ہی تنگی کردیتا ہے اور وہی کشادہ کرتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ کے طور پر قرض دے پھر اللہ تعالیٰ اس قرض کو قرض دینے والے کیلئے دگنا کر دے بہت سے گنا اور اللہ تعالیٰ ہی تنگی دیتا ہے اور ہی فراخی بھی دیتا ہے اور تم سب کی بازگشت اسی کی طرف ہوگی